ملتان کو شناور کی آنکھ سے دیکھو

  شناور اسحاق کی کتاب ”صحبت آدمی مبارک ہو“ میں جس محبت سے ملتان اور اپنے آبائی علاقہ گوجرانوالہ کے گلی کوچوں سے لے کر ادبی بیٹھکوں و شخصیات کا احوال ملتا ہے، یہ تذکرہ ایسا گہرا نقش مرتب کرتا ہے کہ ہم اس کے سحر سے چاہتے ہوئے بھی رہائی نہیں پا سکتے۔ جب نوے کی دہائی کے وسط میں شناور اسحاق سے میری پہلی ملاقات ہوئی، اور پھر اس کے بعد کچھ عرصہ تسلسل سے اور بعد میں

Read more

راشد سیال: ایک تعزیت نامہ

تعزیت نامہ تو مر جانے والوں کے لیے لکھا جاتا ہے۔ جانتا ہوں کہ سب سوگوار ہیں۔ اہل خانہ بھی، دوست احباب بھی۔ سوگ، رنج، غم، الم، دکھ، افسوس اور ایسے سارے مترادفات ان کے نقصان سے کم ہیں جو تمہارے اچانک جانے کے بعد لاحق ہیں مگر وہ فنکار جو اپنے انمٹ قلمی نقوش چھوڑے، اس کے قلم کے نقش پل پل ہمارے ساتھ ہوں اور اپنے فن کے ذریعے مسلسل ہم کلام ہو، اسے آخر جدا کیوں کر

Read more

ڈاکٹر تنویر حسن خواجہ۔ یادوں کی باز گشت

فون بجتا ہے۔ وقار کی روہانسی آواز آتی ہے ”تنویر ہمیں چھوڑ گیا ہے“ ۔ مگر میں کیسے مان لوں۔ وہ تو ٹوٹتے تعلق کو بھی آخری دم جوڑ لیتا تھا۔ کچھ لمحوں کے بعد یاسر کا فون آتا ہے۔ مگر میں کیسے یقین کرتا، وہ تو ہم سے زیادہ زندہ تھا۔ کیا خبر تھی کہ دوسروں میں زندگی بانٹتے بانٹتے اپنی سانسوں کی ساری نقدی لٹا دی۔ میں سکتہ میں رہ گیا۔ مجھ میں ہمت نہیں تھی کہ ماما

Read more

افسر علی افسر۔ غزل کا مزاج شناس

نوے کی دہائی میں خطہ ملتان سے جو نئے لکھنے والے سامنے آئے، ان میں کئی نام اب ہماری شاعری کا معتبر حوالہ بن چکے ہیں۔ ویسے تو نئے سے نئے تخلیقی اذہان طلوع ہوتے رہتے ہیں مگر بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو آگے چل کر اپنے نقوش کچھ ایسے ثبت کرتے ہیں کہ ان کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہتا اور وہ رد و قبول سے بے نیاز کئی دہائیوں پر محیط سفر کے تسلسل سے اپنی

Read more

سیاست دان، الزامات اور مکافات عمل

قدرت کا اپنا کھیل، اپنا نظام ہے۔ بشری بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سن کر یقین آ گیا کہ ہر چیز پلٹ کر آتی ہے۔ سن اٹھاسی جنرل ضیا کی موت کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف دو بڑے کھلاڑی کے طور پر ایک دوسرے کے سامنے آئے، بلکہ ”لائے“ گئے۔ بے نظیر بھٹو تو اپنے والد کی سیاسی میراث کی وجہ سے ابھریں مگر نواز شریف کو اسی طرح لانچ کیا

Read more

عشق کا سفر نامہ :غار حرا میں ایک رات

بس اک ستارہ ترے فلک کا مری جبیں پر بس اک اشارہ تری شفاعت کی برجیوں سے بس اک جھلک روئے پاک کی، ہچکیوں سے پہلے اگر سفر خواب کا ہو طے ہم مسافروں سے محمد اظہار الحق دنیائے ظاہر اور عالم باطن میں عجیب و غریب طلسماتی ربط پایا جاتا ہے اور ہر امر کی تفہیم اہل عقل حواس و حسیات سے کرنے کے درپے رہتے ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ بہت کچھ ایسا وقوع پذیر ہو رہا ہوتا

Read more

حلف برداری: پابندی وقت کے فوائد

پچھلے کچھ عرصے سے غیب سے ایسے احکام صادر ہو رہے ہیں کہ فلاں اسمبلی کا اجلاس فلاں تاریخ کو ہر صورت یو، فلاں تاریخ کو بارہ بجے رات سے پہلے ووٹنگ کرائیں، یہ آرڈر فوری طور پر سپیکر، گورنر یا فلاں سیکرٹری کو پہنچائیں، ساڑھے گیارہ بجے تک حلف ہو جائے، گورنر انکار کر دیں تو فلاں صاحب حلف لیں اور اگر فلاں صاحب حلف نہ لیں تو فلاں صاحب حلف لیں۔ فقیر سمجھتا ہے کہ اس طرح کے

Read more

کیا تصوف متوازی دین ہے

سارے کا سارا جھگڑا، رولا رپھڑ اصطلاحات کا ہے اور یہ گھمن گھمیریاں فلسفہ و منطق کی عطا ہیں جنہوں نے تصوف کو گنجلک نظام بنا دیاہے۔ تصوف، عرفان، روحانیت، فقر، معرفت، سلوک، زہد، طریقت، وجود و شہود، فنا و بقا، غوث و قطب و ابدال اور ایسی ہی کٰئی اور اصطلاحات ہیں جو اسلام کے صوفی دبستان سے جڑی ہوئی ہیں۔ یہ ساری اصطلاحات اولین سطح پر لغوی معنی اور پھر اگلی سطح پر تعبیراتی و اطلاقی معانی کی

Read more