’اگر وزیراعظم کرکٹ بورڈ کی جان چھوڑ دیں!‘

سالہا سال جس قوم نے دنیائے کرکٹ پہ اپنا راج جمائے رکھا اور آئی سی سی کے دو اوّلین ورلڈ ٹائٹلز بھی اپنے نام کیے، آج وہی ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ و چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی قابلیت سے بھی معذور رہ جاتی ہے۔ جب آج سے تین دہائیاں پہلے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے کوئی بزرجمہر اس زوال کی بنیادیں ڈال رہے ہوں گے تب یقیناً مقامی مبصرین نے بھی خوب غوغا ڈالا ہو گا مگر جہاں کرکٹ بورڈز

Read more

پی ایس ایل اور سٹے بازی کی لاٹھی کا سہارا

پی ایس ایل کا میلہ پھر سے سج چکا ہے اور اب کی بار کچھ ‘خوانچہ فروش’ بھی خبر فروشوں کا روپ دھارے، اس میلے میں تماشائے اہلِ کرم دیکھتے پھرتے ہیں۔ جس ملک کی معیشت ڈیفالٹ کے دہانے پہ ہونے کا نقارہ پچھلے ڈیڑھ سال سے بجتا چلا آ رہا ہے، اب پی ایس ایل کے تشہیری مواد سے گمان ہوتا ہے کہ وہ معیشت آج کل اپنا باقی ماندہ کھیسہ بھی ان فقیروں کی محبت میں لٹانے پہ

Read more

بھٹو کا جیالا اتنا ’جاہل‘ کیوں ہے؟

کچھ غیر جمہوری اور غیر منطقی سوالات اس طرح سے ہمارے مجموعی سیاسی بیانیے کا حصہ بنا دیے گئے ہیں کہ بڑے بڑے نابغۂ روزگار صاحبان علم اور دانشور حضرات بھی، کوئی کھوج کیے بنا، ان کا ڈھول پیٹتے نظر آتے ہیں۔ انہی میں سے ایک مشترکہ قومی سوال جو نسل در نسل سے اٹھایا جاتا رہا ہے، وہ یہ کہ بھٹو کے جیالے اس قدر ’ذہنی غلام‘ کیوں ہیں؟ ڈاکٹر پرویز ہود بھائی صاحب سے کون واقف نہیں۔ وہ

Read more

شاہد آفریدی بمقابلہ عمران خان

بطور کرکٹر اگرچہ عمران خان کا قد بلند تر ہے مگر یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ شاہد آفریدی اور ان میں بہت سی مماثلتیں بھی ہیں۔ دونوں خان ہیں۔ دونوں آل راؤنڈر ہیں اور دونوں پہ ہی شہرت کی دیوی مہربان رہی ہے کہ دونوں ہینڈسم بھی خوب ہیں۔ اس درجے کے کرکٹرز کی نفسیات عام انسانوں، حتیٰ کہ عام کرکٹروں سے بھی ذرا ہٹ کے ہوا کرتی ہے۔ اپنی زندگی کا بہترین حصہ ٹی وی سکرینوں

Read more

دو بیانیوں کی لڑائی میں نقصان کس کا؟

اگرچہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ عمران خان اپنے امریکی سازش کے بیانیے کو الیکشن تک کن کن ارتقائی مراحل سے گزاریں گے، مگر یہ طے ہے کہ انتخابات ہونے تک امریکی سازش کا حالیہ بیانیہ کم از کم تین بار اپنی طبعی موت مرنے کی کوشش کر چکا ہو گا۔ مگر یہ بیانیہ کبھی مر کے نہیں دیتا۔ پاکستان کے سیاسی افق پہ امریکی سازش کا بیانیہ اگلی تین دہائیاں بھی اسی آب و تاب سے جگمگاتا

Read more

لیکن بابر اعظم سر اٹھا کے جیے۔۔۔

یہ بابر اعظم کے ٹیسٹ کریئر کی شاہکار اننگز تھی۔ ڈبل سنچری سے محض چار قدم پیچھے رہ جانے کا دکھ اپنی جگہ، مگر بابر اعظم نے یہاں وہ اننگز کھیلی کہ جس نے صرف میچ کی سمت ہی نہیں، یقیناً ان کے ٹیسٹ کرئیر کا بھی رخ بدل دیا ہے۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ۔

Read more

سہیل تنویر شاید یونائیٹڈ کے گمان میں بھی نہ تھے

اگرچہ یونائیٹڈ ہی نے چار روز پہلے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ تشکیل دیا۔ اس کی بولنگ لائن بھی شاندار ہے اور بیٹنگ میں گہرائی تو واقعی قابلِ رشک ہے مگر کوالیفائر جیسے اہم ترین میچ میں یونائیٹڈ کی حکمتِ عملی خاصی کمزور دکھائی دی۔

Read more

’مصباح ٹھیک کہتے ہیں، لیکن۔۔۔‘

مصباح دو روز پہلے ایک پریس کانفرنس میں خاصے آزُردہ نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا بڑے شوق سے تنقید کرے لیکن وہ صرف اگلے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا سوچ رہے ہیں اور پلئینگ پوزیشنز کے حساب سے پلئیرز تیار کرنا چاہ رہے ہیں۔ مصباح کا شکوہ درست ہے۔ میڈیا کے کچھ حلقے ان کے تقرر سے پہلے ہی دلائل و براہین سے مسلح کھڑے تھے اور پہلی ہی ہار نے الزامات اور کوسنوں کی ایک پٹاری کھول

Read more

’نئی‘ ٹیم میں عمر اکمل، احمد شہزاد کا کیا کام؟

خبر یہ نہیں کہ پاکستان سری لنکا سے ہار گیا۔ خبر یہ ہے کہ پاکستان اپنے اندازوں سے ہار گیا۔ نمبر ون ٹیم کا کپتان اپنی فارم سے ہار گیا اور پاکستان دو ’سینئرز‘ کے ’کم بیک‘ سے ہار گیا۔ پہلے پاور پلے میں پاکستان کی بولنگ یقین سے عاری نظر آئی اور ایک بار پھر دنشکا گوناتھیلکا کی جارحیت کے رحم و کرم پہ دکھائی دی۔ حالانکہ تیسرے ون ڈے میں گونا تھیلکا کی سینچری اس قدر حیران کن تھی

Read more

بین سٹوکس سے جینا سیکھیے

بین سٹوکس سینہ پھیلائے کریز پہ کھڑے دھاڑ رہے ہیں، دوسرے اینڈ سے جیک لیچ آ کر ان سے بغلگیر ہوتے ہیں، ذرا سی دیر میں پورا انگلش ڈریسنگ روم کریز پر امڈ آتا ہے اور جو روٹ بے یقینی اور بے اختیاری کی ملی جلی سی کیفیت میں سٹوکس کے گلے لگ جاتے ہیں۔ یہ بے یقینی اس بات کی ہے کہ پہلی اننگز میں 67 رنز پہ آل آؤٹ ہو جانے والی ٹیم چوتھی اننگز میں 361 رنز

Read more

ایک اور جاوید میانداد چلا گیا

آج سے چھ سال قبل 24 جون 2013 کا دن اب بھی مکی آرتھر کے ذہن میں نقش ہوگا۔ یہ وہ دن تھا جب آسٹریلوی کرکٹ ایک بے نظیر حادثے سے گزری۔ انگلینڈ کے میدان میں ایشز کھیلنے پہنچنے والی آسٹریلوی ٹیم نے سیریز شروع ہونے سے دو ہفتے پہلے اچانک اپنے کوچ مکی آرتھر کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس خبر کا خلاصہ ان الفاظ میں کیا، ’آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ایشز شروع

Read more

بھئی کیسے بنا لیتے ہو ایسی وکٹیں؟

کمرشلائزیشن کا ایسا غلغلہ مچا ہے کہ دیگر سپورٹس کے بعد اب کرکٹ نے بھی بھرے گراؤنڈز اور ٹی وی ریٹنگز کو اپنا آبِ حیات سمجھ لیا ہے۔ بلاشبہ گراؤنڈز بھرنے چاہییں اور بے شک ریٹنگز آنا بھی ضروری ہیں۔ مگر کس قیمت پر؟ ارتقأ ہر سماجی مظہر کی ضرورت ہے۔ کھیلوں کو بھی جمود کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ کرکٹ کا بھی پورا حق ہے کہ وہ دیگر سپورٹس کی طرح اپنے معیارات کو آگے بڑھائے، نئے شائقین کو

Read more