دل اور دماغ کا مکالمہ

دماغ: ارے میاں دل، تم تو ازلی جذباتی واقع ہوئے ہو۔ دل: اجی دماغ صاحب، اس میں قباحت ہی کیا ہے؟ مطلق دماغ کے ساتھ زندگی بسر کرنا بھی تو ممکن نہیں ہے۔ یہ دنیا دو جمع دو چار تو نہیں ہوتی ناں۔ انسان میں اگر جذبات نہ ہوں اور ان کا اظہار کرنے کی صلاحیت نہ ہو تو ایک پتھر، مشین یا روبوٹ اور انسان میں کیا فرق رہ جاتا ہے؟ دماغ: مان لیا، انسان اور مشین میں فرق

Read more

آپ بہت ٹچی ہیں!

راولپنڈی صدر میں بینک روڈ پہ واقع ایک گارمنٹس کی دکان پہ اکثر و بیشتر جانے کا اتفاق ہوتا ہے۔ اس دن جب دکان میں داخل ہوا تو سامنے کھڑے سیلز مین کو کچھ تگ و دو کے بعد پہچاننے میں کامیاب ہوا۔ بغور دیکھنے پہ پتہ چلا کہ یہ تو وہی موصوف ہیں جن سے یہاں ملاقات ہوتی ہے۔ اب کی بار مگر ان کے چہرہ کے خدو خال کچھ مختلف دکھائی دے رہے تھے۔ معلوم کرنے پہ پتہ

Read more

زندگی رکتی نہیں ہے

ہر انسان کی زندگی میں مختلف مراحل آتے ہیں جہاں وہ اپنے آپ کو کسی خوش گوار احساس کے گرد پاتا ہے یا کسی مشکل میں گھرا ہوا محسوس کرتا ہے۔ اور زندگی جو کہ وقت کی لڑی میں پرو دی گئی ہے اسی وقت کے ادل بدل سے راحت یا زحمت کے لمحات بھی بدلتے رہتے ہیں۔ جیسے وقت گزرتا چلا جاتا ہے ویسے ہی سکون یا بے سکونی کی ساعتیں بھی گزرتی چلی جاتی ہیں۔ دن پھرتے رہتے

Read more

جنسی دراز دستی پر فوراً شٹ اپ کال دیں

۔ ۔ گلی کی نکڑ پر موجود سنسان پلاٹ عرصے سے نئے مکین کی راہ تک رہا تھا۔ اس دن محلے میں خبر پھیل چکی تھی کہ مالکن نے بالآخر وہ پلاٹ کسی اسلم نامی شخص کو فروخت کر دیا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہاں مکان تعمیر ہو گیا اور اسلم اپنی بیوی اور جوان بیٹی کے ہمراہ وہاں منتقل ہو گیا۔ نوکری کی تلاش اسلم کو اپنے آبائی علاقے سے بہت دور فیصل آباد لے گئی تھی۔ اسلم کی

Read more

تاروں سے کریں باتیں

دنیا کی بہت سی خوشیوں میں سے ایک خوشی یہ بھی ہے کہ انسان رات کو کھلے آسمان تلے چارپائی پر لیٹے چمکتے ہوئے تاروں کو دیکھتا رہے۔ شہروں میں یہ نظارہ چھت پر ممکن ہوتا ہے جب کہ گاؤں کی تو کیا ہی بات ہے۔ گھر کے صحن میں چارپائی بچھا کے گاڑھے کالے آسمان پر موجود سفید ستاروں پہ نظریں جمائے رکھنا ایک الگ ہی دنیا کی داستان معلوم ہوتی ہے۔ کہتے ہیں کسی دور میں انسان انہی

Read more

ناک بیتی

میں ہوں انسانی چہرے پہ واقع بے چاری ایک عدد، تن تنہا، اکیلی ناک۔ نہ جانے مجھ سے یہ سلوک کیوں روا رکھا گیا حالانکہ میرے پڑوس میں سبھی جفت میں موجود ہیں جیسے کہ دو ہونٹ، دو آنکھیں، دو کان وغیرہ۔ یوں تو مجھ سے سانس لینے کا کام مقصود تھا پر اب نہ جانے کون کون سے مسائل میں میری جان الجھ کے رہ گئی ہے۔ جہاں تک مجھے شک پڑتا ہے یہ سب کیا دھرا اردو زبان

Read more

نام میں کیا رکھا ہے؟

ایلف شفق ایک ترک ناول نگار ہیں۔ وہ اپنے ناول ’دی فورٹی رولز آف لو‘ میں ایک مکالمہ تحریر کرتی ہیں : ’شمس تبریز کی جب ایک بھکاری حسن سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ اپنا تعارف کروانے کے بعد اس کا نام دریافت کرتے ہیں۔ اس پر بھکاری قہقہہ لگاتے ہوئے گویا ہوتا ہے کہ مجھ جیسے انسان کے لیے بھلا نام کی کیا ضرورت ہے؟ شمس تبریز جواب دیتے ہیں کہ ہر کسی کا کوئی نام ہوتا ہے۔ خدا کے بھی تو ان گنت نام ہیں ؛ ہم تو صرف ننانوے جانتے ہیں۔ اگر خدا کے اتنے نام ہو سکتے ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک انسان جو کہ خدا کا اظہار ہے وہ بغیر کسی نام کے ہو؟‘

ماہرین زبان کا یہ ماننا ہے کہ زبان کا ایک اہم استعمال چیزوں، لوگوں، جگہوں وغیرہ کو نام دینا ہے۔ انسان کی پیدائش پر والدین اس کا نام رکھتے ہیں جس سے وہ پکارا جاتا ہے۔ کچھ لوگ تاہم اپنے اصلی نام کی بجائے کچھ اور کہلوانا پسند کرتے ہیں جیسے کچھ آرٹسٹ، لکھاری اور شعراء اپنے لیے بالترتیب اسٹیج نیم، قلمی نام اور تخلص کو اختیار کر لیتے ہیں۔ اور کبھی کبھار یوں بھی ہوتا ہے کہ لوگ اپنی محبت یا ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کے لیے کوئی نک نیم یا عرف تجویز کر لیتے ہیں۔

Read more

عمران خان اور سویلین بالادستی

موجودہ پاکستان میں قائد اعظم کے بعد جن چار سیاست دانوں کو عوام نے بے پناہ چاہا اور ان پہ اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ہیں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان۔ کرشماتی شخصیت کے مالک عمران خان اس وقت ملک کے وزیراعظم ہیں۔ ان کے پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کی وجہ سے عوام کی ایک بڑی تعداد نے سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی۔ وہ خواتین ووٹرز کو الیکشنز کی طرف

Read more

ہم عورت کے ساتھ کیا سلوک کر رہے ہیں؟

ہمارے اس پدرسری (patriarchal) معاشرے میں عورت کا استحصال نہ صرف ہوتا ہے بلکہ بڑی دھوم سے ہوتا ہے۔ یہاں مرد اور عورت میں اختیارات اور حقوق کی ایک غیر منصفانہ اور غیر یکساں تقسیم روا رکھی گئی ہے۔ عورت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بحیثیت انسان اپنی زندگی کے فیصلے خود کر سکے۔ اور فیصلے بھی وہ جو اسے زندگی کے ہر موڑ پر لینے ہوتے ہیں مثلاً اس کی تعلیم، کیریئر، شادی، بچے وغیرہ۔ اپنی ذات

Read more