اسرائیل کا شمالی غزہ میں ہولوکاسٹ

پچھلے ساڑھے تین ہفتوں سے اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ اسرائیلی افواج کے اس محاصرے نے یہاں محصور آبادی کے لئے کسی بھی طرح کی انسانی امداد کی فراہمی بند کر رکھی ہے یوں یہاں موجود لاکھوں فلسطینی بھوک کے ہاتھوں مر رہے ہیں۔ اس محصور علاقے سے آنے والی خبریں انتہائی محدود ہیں کیونکہ جب سے اسرائیلی افواج نے غزہ پر فوجی آپریشن شروع کیا ہے یہاں صحافیوں کا داخلہ بند ہے۔ لیکن ان

Read more

یحییٰ سنوار امر ہو گئے

”اگر دنیا یہ چاہتی ہے کہ ہم اچھے مظلوم بن جائیں کہ وہ جب چاہیں آئیں اور ہمارے بچے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں، ہماری عورتیں قتل کر دیں، ہمارے بوڑھوں کو مار ڈالیں، ہماری زمینیں ہم سے چھین لیں، ہمیں محاصرے میں ڈال دیں اور ہم پر زندگیاں تنگ کر دیں اور ہم یہ سب اخلاق اور محبت سے سہ لیں۔ وہ ہمیں ذبح کریں اور ہماری آواز تک نہ نکلے؟ یہ اب ہم فلسطینیوں سے نہیں ہو گا۔“ یہ

Read more

کربلا، فلسطین اور پاکستان

مشرق وسطی سمیت دنیا بھر کا سب سے بڑا ایک روزہ مذہبی اجتماع چہلم امام حسین (ع) آئندہ ہفتے میں عراق کے شہر کربلا میں منایا جائے گا جس میں پچیس ملین یعنی اڑھائی کروڑ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے زائرین کی اتنی تعداد ہر سال چہلم کے موقع پر کربلا میں موجود ہوتی ہے بیسویں صدی کے اوائل میں درپیش مشرق وسطی کے سیاسی و سماجی حالات اور مغربی دنیا کے

Read more

جب ایمان کو اتحاد پہ فوقیت دی گئی

سن چھیانوے کی بات ہے۔ میں چوتھی میں پڑھتا تھا جب اسکول میں قاریہ کی جگہ قاری صاحب آئے تھے۔ میں جس اسکول میں پڑھتا تھا وہ ایک سرکاری انگلش میڈیم سکول تھا جہاں انگریزی کے لئے آکسفورڈ کی کتاب رائج تھی اور یہ اسکول کو ایجوکیشن یعنی مخلوط تھا جہاں لڑکیاں آٹھویں تک اور لڑکے پانچویں تک پڑھتے تھے۔ اسکول میں اساتذہ خواتین تھیں مگر یہ قاری صاحب سکول کے واحد مرد استاد تھے۔ ہم جو خواتین اساتذہ سے

Read more

جمہوریت کی مضبوطی میں کشمیر کے مقدمے کی جیت ہے

معلوم یہی ہوتا ہے کہ اب بھی پاکستان میں بہت سے پالیسی ساز اذہان کے لئے کشمیر کا راستہ افغانستان سے ہو کر جاتا ہے۔ افغان سرزمین سے امریکی فوجی انخلا اور مستقبل کے افغانستان میں طالبان تحریک کی فیصلہ ساز حیثیت اور افغان طالبان سے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا اسٹرٹیجک تعلق یہ تمام قضیے اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ پاکستانی خارجہ پالیسی کے فیصلہ سازوں کی موجودہ افغان پالیسی کے پیچھے مستقبل کے افغانستان کی سرزمین کو ممکنہ طور کشمیر کی مسلح تحریک کے لئے ایک بار پھر استعمال کرنے کے ارادے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ کشمیر کے معاملے پہ بھارتی حکومت کسی نئی مسلح تحریک کو پیشگی ہی کچلنے کے لئے کشمیر میں پہلے سے موجود قابض افواج کی ناصرف تعداد میں اضافہ کر رہی ہے بلکہ اس کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر کے آئینی اور زمینی حقائق تبدیل کرنے جیسے متنازعہ اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

Read more

14 جون۔ چی گویرا کی سالگرہ کا دن

آپ میں سے اگر سب نے نہیں تو بہت سوں نے ایک شخص کی تصویر ضرور دیکھی ہوگی۔ ٹی شرٹوں پہ، گاڑیوں پہ لگے اسٹیکرز کی صورت میں، اخباروں کے صفحات پہ، کسی دیوار پہ بنی گرافٹی کی صورت میں یا کسی کی ٹوپی کے لگے بیج میں کی صورت میں۔ ممکن ہے کہ آ پ میں کچھ ایسے ہوں جنہوں نے اس کی وہ تصویر دیکھی ہو جس میں وہ سگار کا کش لے رہا ہے۔ یا جس تصویر میں وہ ہنس رہا ہے یا محض ایک سنجیدہ چہرے والی تصویر۔ اس کی ان تمام مشہور تصاویر میں ایک قدر مشترک ہے کہ اس نے سر پہ ایک فوجی ٹوپی پہن رکھی ہے جس پہ پانچ کونوں والا ستارہ بنا ہوا ہے۔

Read more

کیا سوال غدار ہیں؟

فاطمہ جناح، باچا خان، ولی خان، غوث بخش بزنجو، عطا اللہ مینگل، خیر بخش مری، ذوالفقار علی بھٹو، اکبر بگٹی، بے نظیر بھٹو، نواز شریف، الطاف حسین۔ یہ سب افراد پاکستانی ریاست کے کبھی نہ کبھی غدار رہے ہیں۔ تاہم ان تمام لوگوں میں ایک قدر مشترک ہے کہ یہ سبھی ہمیشہ غدار نہیں تھے۔ یہ کبھی غدار تھے اور کبھی محب وطن۔یہ جملے پاکستان کے سب سے مقتدر ایوان جسے میں نے اور آپ نے اپنے ووٹوں چُنا ہے وہاں پہ بیٹھے ایک منتخب عوامی نمائندے کے ہیں جو اس وقت موجودہ حکومت کے اہم حمایتی ہیں۔ اگر آپ ان کے نام سے واقف نہیں ہیں تو انہیں سردار اختر مینگل کہتے ہیں اور یہ تحریک انصاف پاکستان کی حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور معزز رکن قومی اسمبلی ہیں۔

Read more

دشت کے صحرا کا ایک خواب

ایک دفعہ کا ذکر ہے۔ ایک ملک تھا جس کی زمین نے جوان مردوں کی لاشیں اگلنا شروع کردیں۔ ان میں سے اکثر لاشیں مسخ شدہ تھیں۔ جن کے حلقوم سے اتنی شدید اذیت ناک چیخیں برآمد ہوتی تھیں کہ سننے والے تمام کان بہرے ہوگئے۔ جس جس نے بھی ان کے مسخ زدہ گلے سڑے چہرے دیکھ لئے ان کی آنکھیں اندھی ہو گئیں۔ جس کسی نے بھی ان کی موت کی وجہ پوچھی اسے تیز آندھی کا جھکڑ اڑا لے گیا اور پھر کچھ عرصے بعد وہ خود مسخ شدہ لاش بن کر زمین کے پیٹ سے اگل آیا۔یہ سلسلہ چند سال تک چلتا رہا پھر وہ ملک برباد ہوگیا۔ وہاں موجود تمام انسان ختم ہوگئے بس دوردراز کے علاقوں میں کہیں کہیں چند بستیاں رہ گئیں جہاں بونے رہتے تھے۔

Read more

جب میرا نانا رنڈوا ہوا تو میری نانی دودھ پیتی بچی تھی

یہ کہانی اس بچپنے کا احوال ہے جب خالہ زاد بھائی مہدی حسن کے ساتھ برہنہ تشریف کی کچے رڑے پر گھسیٹا کاری کا مقابلہ ہوا کرتا تھا۔ اگرچہ اب یہ سرگرمی انجام دینے کی قوت و سکت باقی نہیں رہی تاہم برادرم مبشر اکرم آج بھی مرور زمانہ کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے اپنی خیریت پوچھے جانے پر خود کو اسی عمل میں معناً مشغول بتاتے ہیں۔ طرفہ تماشا یہ کہ اگر میرا حال بھی پوچھنا ہوتو یہی

Read more

متبادل ذرائع توانائی اور اٹھارہویں آئینی ترمیم

انسانی سماج کی مسلسل ترقی اور ارتقاء میں توانائی کا کردار سائنسی انقلاب کی آمد کے بعد بنیادی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ بجلی و گیس کی سہولتوں نے انسان کو بہت سی قدرتی زنجیروں سے آزاد کردیا ہے۔ آج کے جدید زمانے میں نظر دوڑائیں تو ہر سو روشنیوں اور مشینوں کی بہار دکھائی دیتی ہے جو ہرلمحہ انسان کی آسانی میں مصروف عمل ہے تاہم آج کے اس جدیدترین دور میں بھی جہاں ایک جانب مریخ اور پلوٹو انسان کی پہنچ ہیں تو اسی کرہ ارض پہ ایک ارب سے زائد انسان بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔

انسانی استعمال میں آنے والی اس بجلی کی پیداوار کا بڑا ذریعہ پانی یا کوئلہ ہیں۔ پانی کے ڈیم یا کوئلہ جلانے کی فیکٹریاں انسانی استعمال کے لئے بجلی کی پیداوار میں مصروف تو رہتی ہیں مگر اس کے نتیجے میں عالمی حدت اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل نے جس قدر آج انسان کے رہائشی اس سیارہ زمین کو خطرات سے دوچار کیا ہے ایسا ماضی میں پہلے کبھی نہیں تھا۔ سائنسدان پر لمحہ ایسی کوششوں میں مصروف عمل ہیں کہ جن کے ذریعے تمام انسانوں تک بجلی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی ممکن ہو اور اس سے آلودگی بھی نہ پھیلے۔

Read more

بندر ہمارے بھائی ہیں

یہ سن 99 کی بات ہے۔ میں ساتویں جماعت میں تھا۔ ہم مولانا صاحب کی کوٹھی کے پائیں جانب سرونٹ کوارٹر میں رہتے تھے۔ مولانا کی کوٹھی کا ایک پورشن کرائے پر چڑھا ہوا تھا۔ ان دنوں ان کے کرائے دار کراچی سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی تھے۔ جو ماشا اللہ سے دونوں ڈاکٹر تھے۔ ڈاکٹر شائستہ اور ڈاکٹر محسن۔ وہ ترابی سید تھے۔ ان کے دو ہی بچے تھے۔ فروا اور سجاد۔ سجاد بے چارہ ہکلا کر بولتا تھا اور اس کا ایک بازو اور ٹانگ کمزور تھے۔

اسے کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا۔ میں اور میرا بھائی اور ہمارا ہمسایہ عدنان مولانا صاحب کے باڈی گارڈ چاچو انصر شاہ کے ساتھ شام کو گلی میں ہی کرکٹ کھیلتے۔ سجاد بھی ہمارے ساتھ کھیلنے آجاتا۔ مگر اس کی امی یعنی ڈاکٹر شائستہ کو سجاد کا ہمارے ساتھ کھیلنا پسند نہیں تھا۔ وہ سمجھتی تھیں کہ شاید ہم دوسرے تیسرے طبقے کے غیر شائستہ بچے ہیں اور ان کا بچہ ہمارے ساتھ کھیلنے سے بری عادتیں اپنا لے گا۔

Read more

خان صاحب کی حکومت آ گئی تو پورا ملک پشاور جیسا ہو جائے گا

۔ نواز شریف انٹی اسٹیبلیشمنٹ ہے وہ عوام کی حکومت کے بیانئے کے ساتھ کھڑا ہے۔ چل اوئے ! جھوٹے کہیں کے۔ وہ تو جنرل ضیاء الحق کی پیداوار ہے۔ بھٹو تو انٹی اسٹیبلیشمنٹ تھا۔ اس نے تو عوامی راج کا نعرہ لگایا تھا۔ جانے دے یار ! وہ جنرل ایوب کو ڈیڈی کہتا تھا۔ وہ خود فوج کی پیداوار تھا۔ اچھا ! چل یہ تو مانتا ہے ناں کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے۔ قائد اعظم نے

Read more

ایران جوہری ڈیل سے امریکی انخلاء اور مشرق وسطیٰ کی سیاسی اکھاڑ پچھاڑ

ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین 2015 میں طے پا جانے والے تاریخی جوہری معاہدے سے انحراف کے بعد امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر تاریخ کی بدترین پابندیاں نافذ کرنے والے ہیں۔ اس کے جواب میں ایرانی صدر نے اگرچہ اس دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ وقت گزر گیا جب امریکہ تنہاء دنیا پر اپنی مرضی مسلط کیا کرتا تھا۔ ہم اپنی قوم کی طاقت سے

Read more

کیا صدرٹرمپ نے خیر و شر کی آخری جنگ کی بنیادیں رکھ دی ہیں؟

امریکہ کے سیاسی حلقے میں ٹرمپ جیسی غیر سیاسی شخصیت کی آمد اور بطور صدر انتخاب نے جہاں امریکی عوام کے نام نہاد سیاسی و سفارتی شعور کی قلعی کھول دی وہیں اس تاجر کی بطور صدر حکمت عملی سے دنیا کا پہلے سے ہی بگڑا ہوا عالمی نظام بدترین استعماریت کا روپ دھار چکا ہے۔ امریکہ و یورپ سمیت دیگر عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان سال 2015 میں سالہاسال کی سفارتی مشقت کے بعد طے پایا جانے والا

Read more

شام پر حالیہ امریکی و اتحادی میزائل حملوں کا جائزہ

7 اپریل کو باغیوں کے زیر انتظام دمشق کے نواح میں واقع قصبے دوما میں مبینہ طور پر عام شہریوں پر کیمیائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 70سے زائد عام شہری جاں بحق ہوئے اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے۔ حملے کے فوراً بعد مغربی میڈیا نے ان حملوں کا ذمہ دار شام میں بشار الاسد کی حکومت کو قرار دیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس حملے کے بعد

Read more

آپ آرام سے سو جائیں بیگم صاحبہ میں جاگ رہی ہوں

میں نے اس دس بارہ سالہ بچی کے تشدد زدہ چہرے کی تصویر دیکھی ہے جو اس لمحے عدالت عالیہ کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ رقم ہونے والی تحریر اسی تصویر سے پھوٹ رہی ہے خدا کرے کہ کسی نازک آبگینے کو ٹھیس نہ لگے کہ مقصد کسی کی ذاتیات پہ تنقید نہیں ہے۔ کوشش یہی ہے کہ رویے اور اس کی لطافت پہ لگی چوٹوں اور کھرنڈوں کونوچ کر اگر کوئی پیغام کسی کے ہاں کوئی عملی

Read more