جب میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبا یونین کا صدر بنا

میں جب برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبا یونین کا صدر بنا تو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مجھے مبارکباد کی ٹویٹ کی تو میں نے جواب میں یہی کہا کہ پاکستان میں بھی طلبا یونین کو بحال کیا جانا چاہیے۔ مجھے یاد ہے لاہور میں جب رہتے تھے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں زیر تعلیم تھے تو کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے تو داتا صاحب سے کھانا مل جاتا تھا میرے بھتیجے ساتھ آئے ہوئے ہیں

Read more

شکریہ کا کلچر

کوئی ایک ماہ قبل ایک بہت عزیز دوست نے میرے ذمے ایک کام لگایا وہ کام ان کا ذاتی نہیں تھا ان کو کسی دوست نے وہ کام کہا تھا۔ اب ہمارے ہاں دوستوں کے کاموں کو ایک سیریس درجہ دیا جاتا ہے تو انہوں نے میرے ذمہ لگا دیا اور بہت تاکید کی ہے کہ گیلانی میاں یہ کام ہوجانا چاہیے میں نے انہیں یقین دہانی کروائی کے آپ بے غم ہو جائیں خیر کام ہو گیا۔ کوئی ایک

Read more

قابل طلاق تصویریں

دو سال قبل ہم نے لکھاریوں کی ایک ایوارڈ تقریب منعقد کی تھی۔ جس میں پنجاب بھر سے نوجوان مصنفین کو ایوارڈز دیے گئے تھے۔ تقریب میں خواتین مصنفین بھی تھیں۔ ایونٹ تکمیل پانے کے بعد سب سے اہم مرحلہ تصاویر کی چھانٹی ان کو سوشل میڈیا پر ڈالنا اور متعلقین تک پہنچانا ہوتا ہے۔ تصاویر کی دنیا بہت ظالم دنیا ہے خیر تصاویر گروپ میں آئیں تو ایک تصویر نے مجھے بہت حیران کیا وہ ایک خاتون مصنفہ کی

Read more

نا انصافی پر خاموشی سے بننے والا معاشرہ  

ایک استاد کلاس میں آتے ساتھ ہی بغیر کسی وجہ کے ایک شاگرد کو کلاس سے نکل جانے کا کہتا ہے کلاس فیلوز کو محسوس ہو رہا ہوتا ہے کہ استاد غلطی پر ہے اور زیادتی کر رہا ہے لیکن سب خاموش رہتے ہیں لڑکی اٹھ کر چلی جاتی ہے۔ استاد کلاس سے مخاطب ہوتا ہے کہ بتائیں قوانین کس لیے ہوتے ہیں؟ معاشرے میں چیزوں کو بہتر بنانے کے لیے، انسان کے ذاتی حقوق کی حفاظت کے لیے، تاکہ

Read more

پسند کی شادی بچوں کا حق ہے

لڑکا محبت کرتا تھا سید ہی تھا لیکن لڑکی والوں جتنا امیر نہیں تھا رشتہ بھیجا جسے دھتکار دیا گیا لہذا اس نے کچھ پلاننگ کی اور لڑکی کو بھگا کر لے گیا۔ لڑکی والے بھی اچھے خاصے عزت دار تھے اور ایسی خبریں کہاں چھپتی ہیں خیر اس کیس میں طرفین میں میرے تعلقات تھے بہت قریب سے سارے معاملے کو دیکھنے کا موقع ملا لڑکے کے اس عمل سے والدین کو بہت تکلیف پہنچی اور وہ کم بخت

Read more

بغیر نقطے کے نامزد امیدوار

سن دو ہزار سترہ میں ایک حلقے میں ایک موصوف سیاسی لیڈر کے نا اہل ہو جانے کے باعث سیاسی میدان کو آب و تاب کے ساتھ دوبارہ آباد ہونا تھا عمومی طور پر انتخابی ایام میں دو جگہوں پر بہت رش پایا جاتا ہے ایک تو حلقہ جس میں امیدواران بہت متحرک و میسر نظر آرہے ہوتے ہیں اور دوسری جگہ فلیکس کی دکان ہے جہاں ووٹر، سپورٹر اور امیدواران فلیکسز بنوا رہے ہیں اور تصاویر کے ذریعے جوڑ

Read more

درختوں پر لگے والدین کے پیسے، ایچ ای سی اور فوٹو کاپیاں

نجی تعلیمی اداروں میں طالبعلم ایک سمیسٹر میں تقریباً چھ سبجیکٹ پڑھتا ہے جس دوران اسے اکثر و بیشتر اسائنمنٹ ملتی ہیں جسے وہ کلاس کے دوران پریزنٹ بھی کرتا ہے اور آج کل چونکہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا دور ہے تو اس اسائنمنٹ یا پریزینٹیشن کو ایل ایم ایس پر اپلوڈ بھی کرتا ہے اور اس کے بعد طلباء کو کہا جاتا ہے کہ وہ پرنٹ کروا کر جمع کروائیں۔ اب اس صورت حال میں ان والدین کے پیسے

Read more

ایک بزرگ خدمت گار کا شکوہ

ان کی آواز میں ایک درد تھا کہنے لگے گیلانی صاحب آپ کے کالم موصول ہوتے ہیں آپ اہم موضوعات زیر قلم لاتے ہیں میں امید کرتا ہوں آپ ایک اور بات بھی زیر بحث لائیں گے میں ایک نجی تعلیمی ادارے میں گریجوایشن کر رہا تھا یہ غالباً کوئی چھ سال پرانی بات ہوگی لائف سکلز کے اوپر نا تو کوئی خاصہ کام ہوتا تھا اور نا ہی ان کو پڑھایا جاتا تھا۔ مجھے تلاش رہتی تھی کہ کوئی

Read more

چاچے رکشے والے کے واقعات

جیسے زمین و آسمان کے بیچ درمیان آئیڈیاز موجود ہیں ویسے ہی سوچ کو کریدنے والی کہانیاں بھی گردو نواح میں موجود ہوتی ہیں مجھے بھی چند کہانیاں یوں چلتے پھرتے مل جاتی ہیں میں عمومی طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کم ہی استعمال کرتا ہوں لیکن آج کا سارا دن تقریبا پبلک ٹرانسپورٹ میں گزرا دفتر سے واپسی پر میں سپیڈو بس کامنتظر تھا اور ایک خوش باش رکشے والے نےمیرے سامنے بریک لگائی کہنے لگے کہاں جانا ہے میں نے

Read more

کرپشن عوام شروع کرواتے ہیں

قارئین یہ کوئی دو سال پرانی بات ہوگی جو آپ کو سنانے جا رہا ہوں دل پر ہاتھ رکھیں اور پڑھتے جائیں میں نے ایام عاشورہ میں اپنے آبائی علاقے دیپالپور جانا تھا عاشورہ کے ایام میں ہی بابا فرید گنج شکر رح کا عرس ہوتا ہے تو عاشور اور عرس پر جانے والوں کا ایک جم غفیر ہوتا ہے بس والے آواز لگانا چھوڑ دیتے ہیں اور کرائے آسمان کو چھونے لگتے ہیں ایسے میں اگر کوئی سواری کہے

Read more

جناب وزیر اعظم ترکی سے سیکھیں یوتھ انگیجمنٹ

اڑسٹھ فیصد نوجوانوں پرمشتمل ہمارا ملک جس میں ہر شخص یہ مانتا ہے نوجوان پاکستان کامستقبل ہیں نوجوانوں نے ہی اس ملک کو چلانا ہے لیکن اہم ترین سوال یہ ہے کہ ہاں بھئی چلانا ہے یہ تو ٹھیک ہے لیکن کیسے؟ ہم سب جانتے ہیں جب گھر میں کوئی بیروزگار بچہ ہو تو وہ گھر والوں کے لیے اور اپنے لیے پریشانی کی وجہ ہی بنتا ہے اب آتے ہیں اصل معاملے کی طرف جو میں آپ کو گوش

Read more

ہمارے ہاں روڈ انجینئرز نہیں ہوتے

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ایک نجی تعلیمی ادارے کے زیر اہتمام پاک چائنہ بزنس کانفرنس جاری تھی جس میں چائنہ کی مختلف کمپنیوں نے اپنے کاروباری سٹالز لگائے ہوئے تھے اور ڈیلر شپ کے حوالے سے بھی کافی کمپنیاں پیش پیش تھیں جہاں بیشتر چینی کمپنیاں کاروباری تشہیر کے لیے سٹالز لگائے کھڑی تھیں وہیں پاکستانی چند نوجوان بھی سٹالز پر موجود تھے قریب سےدیکھنے پر معلوم ہوا کہ ٹرانسلیٹرز جن کو قومی زبان میں مترجم کہا جائے گا

Read more

ایک کوچوان قومی محافظ

وہ فوجی نہیں تھا، نا ہی وہ کسی سرکاری عہدے پر فائز تھا وہ ایک معمولی کوچوان تھا سواریوں کو ان کی منزل پر چھوڑتا چند پیسے کماتا اور اپنے معاشی معاملات چلاتا تھا اس نے ایک دن ایک چور سے ایک عام شہری کو بچایا بزرگ نے بہت سی دعائیں دی وہ نظر رکھتا تھا کہ کہیں کچھ غلط تو نہیں ہو رہا اس کا نام تھا عمر آفندی ایک عام شہری لیکن کافی حد تک ذمہ داری کا

Read more

وزیر اعظم کو ایک تجویز: قومی پیغام اور ڈیجیٹل پاکستان

کسی بھی ملک کو دبانے کے لیے اتنا کافی ہوتا ہے کہ اس سے بولنے کا حق چھین لیا جائے یا اسے صرف اتنا بولنے دیا جائے جتنا ضروری ہے وزیر اعظم پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت بہت سے اہم وزراء و سیاسی لیڈران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہیں جو پہلے ٹویٹر کے ذریعے لاکھوں صارفین تک پہنچتا ہے اور بعدازاں میڈیا بھی اسی پیغام کو خبروں میں چلاتا ہے

Read more