زندگی اور آدمی

زندگی کیا ہے؟ زندگی زندہ دلی کا نام ہے۔ زندگی غم اور خوشی کی کشمکش ہے۔ اس کشمکش میں سماج کے حساس، سادہ دل اور کمزور ( اعصابی، نفسیاتی، سیاسی، معاشی ) افراد کبھی زندہ لاش، اور کبھی بے جان زندگی کا ایک کردار بن جاتے ہیں۔ زندگی چونکہ ہمیشہ اپنے لیے ساتھی کی تلاش میں رہتی ہے۔ اکیلا پن اس کو سوٹ نہیں کرتا، اس لیے وہ پارٹنر، ہم زاد اور ازدواج کو اپناتی ہے۔ خاندان اور سماج بناتی

Read more

وومین ڈے اور ہماری عورتیں

ہمارے سماج میں عورت کے مسائل کیا ہیں؟ ہماری عورتوں کی اکثریت کن کن تکالیف سے گزرتی ہیں؟ ان سوالوں کا جواب تو خود عورت ہی بہتر دے سکتی ہے لیکن شاید ایک باشعور، حساس اور عورت کو انسان کی طرح دیکھنے سمجھنے والا مرد بھی کچھ اندازہ کر سکتا ہے۔ غور و فکر کا عادی ذہن اور مشاہدہ کی صلاحیت رکھنے والی آنکھ، اپنی بصیرت سے بہت کچھ معلوم کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے کسی گاؤں میں رہنے والی

Read more

ویلنٹائن ڈے : حسرتوں اور محبتوں کا دن

مرد و عورت کی باہمی کشش اور محبت جذباتی پہلو بھی رکھتے ہیں تو جسمانی اظہار اور لمس بھی طلب کرتے ہیں۔ دونوں فطری بھی ہیں کہ یہ ہمارے جسم و دماغ کے تقاضوں اور ضرورتوں میں سے ہیں۔ ہمارے اندر سے ان کا ظہور ہوتا ہے۔ اگر کشش اور محبت کے تقاضوں کو لمبے عرصے تک پورا نہ کیا جائے تو انسان جسمانی، ذہنی اور جذباتی خلل کا شکار ہو سکتا ہے۔ شہوت اور بے حیائی یعنی کشش اور

Read more

میریٹل ابیوز اور ہمارے درد

میریٹل ابیوز ( بیوی سے جنسی زیادتی، یوں تو شوہر بھی اس عنوان کا موضوع ہے لیکن فی الوقت وہ موضوع بحث نہیں۔ ) ایک اہم معاشرتی معاملہ ہے جس سے کان بند کر لینے سے کوئی فائدہ متوقع نہیں۔ درست سمت اور تہذیب کے دائرے میں گفتگو کرنے سے ہی کوئی راہ نکل سکتی ہے۔ ہمارے ہاں عمومی رجحان اور رائے یہ ہے کہ بیوی سے جنسی عمل سر انجام دینے میں زیادتی کا سوال بے معنی ہے۔ بیوی

Read more

میریٹل ریپ اور ہمارا سماج

میریٹل ریپ یعنی بیوی سے بالجبر، غیر مطلوب یا بے خواہش مباشرت کرنا۔ اس کو ہمارے ہاں عرف عام میں ”بیوی سے ریپ یا زنا بالجبر کرنا“ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ بیوی سے ریپ یا زنا بالجبر، یہ ہمارے سماج کے لیے ناقابل فہم تعبیر ہے کیونکہ زنا کا تصور اپنے اندر یہ مفہوم لیے ہوئے ہے کہ کوئی شخص بغیر نکاح کے کسی کے ساتھ مباشرت کرے، اپنی بیوی سے مباشرت زنا یا ریپ کیسے ہو سکتی ہے؟

Read more

شخصی آزادی، سیکس ایجوکیشن، لو میریج، میریٹل ریپ جیسے الفاظ سے گھبراہٹ

لفظ، اس کے ساتھ وابستہ معاشرتی تصورات، تصور کے ساتھ سماج و عوام کی جذباتی وابستگی، زمانی اطلاقات، حدود و قیود وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جو فقط ایک اکیلا لفظ، منتقل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ لفظ اپنے ساتھ اتنا کچھ اٹھا کے سفر طے نہیں کرتا۔ مرور زمانہ سے یہ سب چیزیں یکسر تبدیل بھی ہو جاتی ہیں۔ اس رد و بدل کے بعد جب کوئی لفظ ایک سماج سے دوسرے سماج میں بولا جانے لگتا ہے تو بحث

Read more

جیون ساتھی چنتے ہوئے کیا کچھ دیکھا جاتا ہے؟

نکاح ایک سماجی روایت ہے جس کو مذہبی توثیق بھی حاصل ہے، اس لیے مسلم معاشروں میں یہ صرف کلچرل سرگرمی ہی نہیں بلکہ ایک مذہبی فریضہ بھی مانا جاتا ہے۔ دو عاقل بالغ افراد اپنا گھر آباد کرنے کی نیت سے مستقل رشتہ جوڑتے اور زندگی بھر کے لیے ازدواجی بندھن قائم کرتے ہیں تا کہ زندگی کی رونقوں کو مزید خوبصورت بنایا جا سکے۔ فرد کی المناک تنہائیوں، ذہنی اور نفسیاتی پیچیدگیوں، جسمانی ضرورتوں اور جذباتی اکیلے پن

Read more

کچھ رویے اور تصورات

• جنرلائزیشن ( تعمیم ) کچھ لوگ چیزوں کو جنرلائیز کرنے کے بڑے عادی ہوتے ہیں۔ بہت زیادہ دولت حرام خوری یا کرپشن کے ذریعے آتی ہے۔ یہ ایک تعداد کے ہاں مقبول عام تصور ہے۔ اکثر یہ فوری اور حتمی نتیجہ ہوتا ہے۔ اس لیے مانا جاتا ہے کہ جس کے پاس بھی ہمارے معیار کے لحاظ سے پیسہ زیادہ ہے وہ ضرور کرپٹ ہو گا۔ نہیں تو اتنا پیسہ کیسے آ سکتا ہے؟ ہم بھی تو سالوں سے

Read more

سیلاب اور عذاب کی کہانی

انسان مختلف حرکات سر انجام دیتا ہے۔ اس کے خیالات و اعمال کے، اس کی شخصیت، کردار اور زندگی پر کچھ نتائج اور اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہر عمل اس طرح انسانی سماج اور ہماری کائنات سے بھی منسلک ہوتا ہے۔ انسانی سماج اور نظام زندگی جس طرح کچھ اصول و ضوابط کے تحت قائم ہیں، اسی طرح کائنات بھی کچھ قواعد کے تحت چلتی ہے اور اگر ان قواعد سے چھیڑ چھاڑ کی جائے تو مزاحمت بھی کرتی ہے۔

Read more

عورت اور مرد کی دیوانگی

عورت وہ نہیں جو ہزاروں مردوں کو دیوانہ کرے! بلکہ عورت تو وہ ہے جو ایک ہی مرد کو ہزار بار دیوانہ کرے ”۔ یہ جملہ یا ایسے کئی جملے آپ کو سننے میں ملیں گے۔ عورت کے حسن و جسم کی تعریف میں کیا کیا نہیں کہا گیا۔ پسندیدہ عورت کا گیت گاتے ہوئے مرد زمین و آسمان کے قلابے ملا دیتے ہیں، اپنا ہوش گنوا بیٹھتے ہیں۔ مگر، جو کام کرنے کا ہے اس کے لیے خود کو

Read more

ہر لمس برا نہیں ہوتا

ہر لمس برا نہیں ہوتا۔ لمس تو انسان کی بنیادی ضرورت اور حق ہے۔ میں نہیں جانتا جو انسان لمس کے معجزات سے محروم رہا ہو، جسے کسی نے کبھی گلے نہ لگایا ہو، جو والدین کے لمس و قرب کا ترسا ہوا ہو۔ وہ کیسا انسان ہو گا! شاید وہ نامکمل ہو گا، ادھورا ادھورا، بے رونق سا، انسانوں سے چڑ کھانے والا۔ محبت، تحمل، نرم خوئی، آدمیت وغیرہ سے انجان سا انسان۔ بچپن میں تو والدین میں صدقے

Read more