طالبان کا تنظیمی ڈھانچہ: کون سے رہنما اہم، قیادت کس کے ہاتھوں میں ہے؟

افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا ابھی جاری ہی تھا کہ کابل طالبان کے قبضے میں آ گیا اور اس بڑی پیش رفت کے بعد اب افغانستان کا منظر نامہ یکسر بدل چکا ہے۔

امریکہ ہنگامی بنیادوں پر کابل سے سفارتی عملے کو نکال رہا ہے جب کہ افغان صدر اشرف غنی ملک چھوڑ چکے ہیں۔ لیکن یہاں ایک سوال یہ اٹھتا ہے کہ طالبان کی قیادت کون کر رہا ہے، کون کس عہدے پر فائز ہے اور طالبان کا تنظیمی ڈھانچہ کیا ہے؟

Read more

رپورٹر کی ڈائری: میں نے کابل میں کیا دیکھا؟

ایک زور دار جھٹکے سے میری آنکھ کھلی۔ کیا یہ دھماکہ تھا؟ نہیں بلکہ قریب ہی جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے ایسا ہوا تھا۔ یہاں سب ہی لوگ کچھ ہونے کے انتظار میں تھے۔ پورے ملک میں طالبان کی پیش قدمی توقع سے زیادہ تیزی سے جاری تھی۔

سینئر مغربی ذرائع کہہ چکے تھے کہ ایک دو دن میں طالبان کابل کے دروازے پر ہوں گے۔ ان کا مشورہ تھا کہ 19 اگست تک کابل سے نکل جاؤ۔ میں پہلے ہی 17 اگست کو روانہ ہونے والی فلائٹ کے لیے بکنگ کرا چکی تھی۔

Read more

طالبان جنگ جاری رکھنے کے لیے مالی وسائل کہاں سے حاصل کر رہے ہیں؟

ویب ڈیسک — افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور ملک کے نصف کے قریب صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے بعض حکام اور عالمی مبصرین کے لیے حیرت کا باعث ہیں۔ خاص طور یہ سوال اہم ہے کہ اس بڑے پیمانے پر لڑائی جاری رکھنے کے لیے طالبان مالی وسائل کہاں سے حاصل کر رہے ہیں۔

Read more

طالبان کے کابل میں داخل ہونے کی اطلاعات، امریکی سفارتی عملے کا بذریعہ ہیلی کاپٹرز انخلا

ویب ڈیسک — طالبان جنگجو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں جب کہ امریکہ نے اپنے سفارتی عملے کو بذریعہ ہیلی کاپٹرز سفارت خانے سے نکال لیا ہے۔

Read more

افغانستان میں بین الاقوامی میڈیا کے لئے تعینات صحافیوں پر پاکستانی ویزے کی شرائط میں نرمی کا اعلان

پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے حکام نے کہا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی اداروں کے لئے کام کرنے والےصحافیوں کے لئے ویزہ کی شرائط میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب افغانستان سے امریکہ اور نیٹو فوجیوں کا انخلاء مکمل ہونے میں چند ہفتے باقی ہیں اور طالبان کی ہفتے بھر کی کارروائیوں میں ملک کا بڑا علاقہ طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا ہے۔

Read more

امریکی فوجی سفارتی عملے کے بحفاظت انخلا کے لیے کابل پہنچ گئے

افغانستان سے کچھ امریکی سفارت کاروں اور ہزاروں افغان باشندوں کو تیز رفتاری اور حفاظت سے نکالنے کے لئے امریکی فوج کی میرین فورس کی پہلی بٹالین جمعے کے روز کابل پہنچ گئی ہے۔ یہ قدم افغانستان میں طالبان کے تیزی سے صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے اور کابل کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ بٹالین کے ارکان اب کابل میں ہیں۔

Read more

مظفر گڑھ: نازیبا ویڈیو سے بلیک میلنگ اور کم عمر لڑکے کی موت، منظم گروہ ملوث ہونے کا اندیشہ

لاہور — ایف آئی اے اور پولیس نے ضلع مظفر گڑھ میں نوجوان کو نازیبا ویڈیو سے بلیک میل کرنے اور مبینہ طور پر قتل کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لڑکے کو بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو ایف آئی اے نے حراست میں بھی لے لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق حالیہ واقعے میں کم عمر لڑکوں کے ساتھ زیادتی کرنے اور ان کی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والوں کا یہ پورا گروہ ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read more

طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لیے جنگجو سردار رشید دوستم متحرک

پشاور — ایک ہفتے کے دوران افغانستان کے 10 سے زیادہ صوبائی دارالحکومتوں پر طالبان قبضہ کر چکے ہیں اور یہ قبضہ چھڑانے کے لیے افغان حکومت اور جنگجو سردار متحرک ہو گئے ہیں۔

Read more

افغانستان کے دو بڑے شہروں قندھار اور ہرات پر طالبان کا قبضہ

ویب ڈیسک — طالبان نے افغانستان کے دو بڑے شہروں قندھار اور ہرات پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ دونوں شہر کابل کے بعد افغانستان کے دوسرے اور تیسرے بڑے شہر ہیں۔ خدشہ ہے کہ اس قبضے سے ایک ایسے وقت میں افغان حکومت کا دائرہ مزید محدود ہو جائے گا جب امریکی افواج کے انخلا کے مکمل ہونے کی تاریخ قریب آرہی ہے۔

Read more

’دردانہ بٹ کے ہوتے ہوئے سیٹ پر کوئی سنجیدہ نہیں رہ سکتا تھا‘

چار دہائیوں تک پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر کئی مختلف اور زندہ دل کردار ادا کرنے والی معروف فنکارہ دردانہ بٹ 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

دردانہ بٹ نے آنگن ٹیڑھا اور تنہائیاں جیسے لاتعداد ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Read more

داسو بس دھماکہ، پاکستان کا بھارت اور افغانستان کے خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کا الزام

پاکستان نے داسو میں چین کے انجینئرز پر ہونے والے حملے کو خود کش حملہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث پاکستان میں موجود نیٹ ورک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Read more

امریکہ کا پاکستان کے ساتھ رویہ مختلف ہو گیا ہے: عمران خان

ویب ڈیسک — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ پاکستان کو صرف اس لیے کارآمد سمجھتا ہے کہ وہ افغانستان سے انخلا کے بعد وہاں پیدا ہونے والی مشکل صورتِ حال سے نمٹنے میں مدد کرے۔​

Read more

طالبان کا غزنی شہر پر قبضے کا دعویٰ، لشکر گاہ میں بھی شدید جھڑپیں

ویب ڈیسک — افغان طالبان نے ملک کے دسویں صوبائی دارالحکومت پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ہلمند صوبے کے دارالخلافہ لشکر گاہ میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

Read more

امریکہ میں افغانستان کی صورتِ حال پر مایوسی بڑھنے لگی، کابل حکومت کو ذمہ داری لینے پر زور

ویب ڈیسک — افغان طالبان کی جانب سے آئے روز فتوحات کے نت نئے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ ایسے میں امریکہ بار بار افغان رہنماؤں کو باور کرا رہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے دفاع کے خود ذمے دار ہیں اور طالبان کی پیش قدمی کو روکنے میں ناکامی کی ذمے داری افغان رہنماؤں پر ہی عائد ہوتی ہے۔

Read more

وفاق کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان؛ کیا صوبائی حکومت کی شمولیت کے بغیر منصوبہ مکمل ہو پائے گا؟

کراچی — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان منگل کو مختصر دورے پر کراچی پہنچے اور انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کی جس میں صوبائی حکومت اور مقامی قیادت نظر نہیں آئی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے مطابق انہیں وزیرِ اعظم کے دورے کی مصروفیات سے مکمل لا علم رکھا گیا۔

Read more

بھارتی کشمیر سے پاکستان آنے والے طلبہ پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام

لاہور کے ایک طبی کالج میں ایم بی بی ایس کی طالبہ اسریٰ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان سرینگر میں واقع گھر لوٹی تھیں۔ البتہ اب انہیں بھارت کے حکام واپس پاکستان جاکر اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے رہے۔

اسریٰ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ وہ بے حد افسردہ ہیں۔ وہ اپنے تعلیمی مستقبل کے بارے میں فکر مند اور پریشان ہیں۔ یہ ایم بی بی ایس کا آخری برس ہے۔ وہ پہلے ہی داخلی امتحان میں شامل نہیں ہو پائی ہیں۔ کالج سے انہیں ای میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ تین ہفتوں میں حاضر نہیں ہوئیں تو ان کی ڈگری آئندہ برس تک منجمد کر دی جائے گی۔

Read more

افغانستان: ‘وہ دور آنے والا ہے جسے سوچنے سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں’

"میں چاہتی ہوں کہ ماڈلنگ کے ذریعے افغانستان کی ثقافت اور تہذیب کو پوری دنیا میں جدید انداز میں روشناس کرا سکوں اور ساتھ ہی میں دنیا کی بہترین ماڈلز کی قطار میں اپنا نام بھی رقم کرانا چاہتی ہوں۔”

یہ کہنا ہے نوجوان افغان ماڈل رومیلا ناصری کا جو ماڈلنگ کو اپنا ‘خواب’ قرار دیتی ہیں اور کہتی ہیں افغان لباس ثقافت کے لحاظ سے بہت بھرپور ہے لیکن بدقسمتی سے آج تک اسے صحیح معنوں میں عالمی سطح پر متعارف نہیں کرایا جا سکا۔ ان کے بقول اب یہ کام وہ خود کرنا چاہتی ہیں۔

Read more

طالبان کا چھ روز میں آٹھویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ، اشرف غنی کا دورۂ مزار شریف

طالبان کے جنگجوؤں نے بدھ کو بدخشاں صوبے کے دارالحکومت فیض آباد پر قبضہ کر لیا ہے۔ افغان طالبان کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چھ روز میں وہ آٹھ صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔ جنگجوؤں کی پیش قدمی کے پیشِ نظر صدر اشرف غنی طالبان مخالفین کے گڑھ مزار شریف پہنچ گئے تاکہ مقامی فورسز کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق طالبان کے جنگجوؤں نے بدھ کو بدخشاں

Read more

عالیہ، کترینہ اور پریانکا ایک ساتھ فرحان اختر کی فلم میں نظر آئیں گی

ویب ڈیسک — کرونا وبا کے دوران جہاں بالی وڈ کی بے شمار فلمیں تاخیر کا شکار ہوئیں وہیں منگل کو ہدایت کار فرحان اختر نے ایک دہائی بعد ہدایت کاری کی دنیا میں واپس آتے ہوئے فلم ‘جی لے ذرا’ کا اعلان کیا ہے۔

Read more

راہول گاندھی کا جموں و کشمیر کو دوبارہ مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ

سرینگر — بھارت میں حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے سری نگر میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو دوبارہ ایک مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

کیلی فورنیا میں تاریخ کی دوسری بڑی آگ، لاکھوں ایکڑ اراضی متاثر

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقوں میں لگنے والی آگ کو ریاست کی تاریخ کی دوسری بڑی آگ قرار دے دیا گیا ہے۔ آگ نے کیلی فورنیا کے شمال میں چار لاکھ 63 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ رقبہ اسی ریاست کے شہر لاس اینجلس کے رقبے سے بھی زیادہ ہے۔ تیرہ جولائی کو کیلی فورنیا کے پہاڑی ٹاؤن گرین ول میں لگنے والی آگ اب بھی کئی مقامات پر بھڑک رہی ہے

Read more

طالبان کا افغانستان کے چوتھے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ

افغانستان کے چار صوبے مکمل طور پر طالبان کے کنٹرول میں چلے گئے ہیں جہاں مزاحمت کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے انخلا کر لیا ہے۔

افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ طالبان نے پیر کو شمالی صوبے سرِ پل کے دارالحکومت سرِ پل پر مکمل قبضہ کر لیا ہے جب کہ مقامی فورسز صوبے سے نکل چکی ہیں۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم کی متاثر کن کارکردگی بھی پاکستان کو میڈل نہ دلا سکی

کراچی — اولمپکس میں پاکستان کا میڈل کا انتظار مزید طویل ہو گیا ہے۔ جیولن تھرو (نیزہ پھینکے کے مقابلے)​ کے فائنل میں جگہ بنانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی کے باوجود میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

وہ ٹاپ فائیو کھلاڑیوں میں واحد ایتھلیٹ تھے جنہوں نے اپنی چھ باریوں میں سے چار مرتبہ جیولن کو 80 میٹر کے دائرے سے آگے پھینکا البتہ ان کی بہترین تھرو 84 عشاریہ 62 فائنل کی بہترین تھرو سے کافی پیچھے تھی۔

Read more

پاکستان کی فوج و عدلیہ کے حوالے سے مبینہ تضحیک آمیز رویہ، دو سینئر صحافی گرفتار، پھر ضمانت پر رہا

اسلام آباد — پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دو سینئر صحافیوں عامر میر اور عمران شفقت ​کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا بعد ازاں دونوں کو ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا۔

تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں، ججوں، پاکستان کی فوج اور خواتین سے متعلق تضحیک آمیز رویہ رکھنے پر دو مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Read more

امریکہ میں ووٹ کے حق کا قانون: 56 سال بعد بھی خدشات برقرار

ویب ڈیسک — امریکہ میں ووٹنگ رائٹس ایکٹ یا حقِ راہے دہی کے قانون پر اس وقت کے صدر لنڈن بی جونسن نے 6 اگست 1965 کو دستخط کیے تھے۔ اگرچہ یہ قانون نافذ ہوئے 56 برس گزر چکے ہیں لیکن آج بھی یہ امریکہ کی سیاست میں ایک اہم موضوع ہے۔

اس قانون کو شہری حقوق سے متعلق امریکی کانگریس سے منظور ہونے والی کامیاب ترین قانون سازی قرار دیا جاتا ہے۔ اس قانون کی منظوری کے چند ماہ بعد ہی حقِ رائے دہی سے محروم لاکھوں سیاہ فام امریکیوں کے ووٹ رجسٹرڈ ہوگئے تھے۔

Read more

بھارتی کسانوں کا آٹھ ماہ سے جاری احتجاج اگلے ریاستی انتخابات کو کیسے متاثر کر سکتا ہے؟

نئی دہلی — بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات میں شہر کو ملانے والی شاہراہوں پر گزشتہ آٹھ ماہ سے حکومت مخالف کسان احتجاج جاری ہے۔ بھارتی کسان حکومت سے ان زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو مودی حکومت نے زرعی منڈیوں کو کھولنے کی غرض سے نافذ کیے ہیں۔

Read more

طالبان نے چمن اسپن بولدک سرحدی گزرگاہ بند کر دی، کابل میں حکومتی ترجمان قتل

اسلام آباد — افغان طالبان نے پاکستان سے متصل اہم سرحدی گزرگاہ چمن-اسپن بولدک کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب طالبان نے دارالحکومت کابل میں افغان میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر​ کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Read more

برطانیہ کی مزید ویزا توسیع سے معذرت، نواز شریف کے پاس کیا کیا آپشن ہیں؟

اسلام آباد — برطانیہ کے محکمۂ داخلہ نے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ویزے کی توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

Read more

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، سیریز کا شیڈول جاری

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

کیویز ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی جس کے بعد مہمان ٹیم کو 14 ستمبر تک قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

Read more

افغانستان کے بڑے جنگجو سردار جو طالبان کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں

کئی دہائیوں سے بد امنی، انتشار اور افراتفری کے شکار افغانستان میں مسلح گروہوں اور جنگجو کمانڈروں کا اثر و رسوخ رہا ہے جو افغانستان میں آباد مختلف نسلی گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ جنگجو سردار سوویت یونین کے خلاف لڑائی کے بعد نوے کی دہائی میں افغانستان میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران آپس میں لڑنے کے علاوہ طالبان کے اثر و نفوذ کے دوران بھی متحرک رہے۔

Read more

ہراسانی کے الزامات: نیویارک کے گورنر کومو کو مستعفی ہو جانا چاہیے، صدر بائیڈن

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کو منگل کو ریاست کی اٹارنی جنرل کی طرف سے جاری کردہ اس رپورٹ کے بعد مستعفی ہو جانا چاہیے جس میں نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وہ متعدد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

Read more

بائیڈن کے عمران خان کو فون نہ کرنے پر پاکستان کا گلہ، ‘ہمارے پاس اور بھی آپشنز ہیں’

اسلام آباد — پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف ںے گلہ کیا ہے کہ صدر بائیڈن کے نزدیک خطے میں پاکستان کی اہمیت کے باوجود تاحال اُنہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات نہیں کی۔

Read more

مفاہمت یا مزاحمت کا بیانیہ؛ کیا مسلم لیگ (ن) میں تقسیم بڑھ رہی ہے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست میں مفاہمت اور مزاحمت کے بیانیے پر بحث جاری ہے۔ مبصرین کے مطابق اس معاملے پر جماعت کے اندر تقسیم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کی پالیسی پر گامزن رہے ہیں۔ جب کہ پارٹی کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز مسلم لیگ کی مزاحمت کا چہرہ بن کر سامنے آئی تھیں۔

Read more

سندھ میں کم سے کم تنخواہ 25 ہزار مقرر کرنے کے حکومتی فیصلے پر تاجر نالاں کیوں؟

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں کم سے کم اُجرت 25 ہزار روپے کرنے کے اقدام کو تاجروں کی تنظیم ایمپلایئرز فیڈریشن آف پاکستان نے عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ تاجروں اور صنعت کاروں کا مؤقف ہے کہ کم از کم اجرت 17 ہزار 500 سے بڑھا کر 25 ہزار روپے مقرر کرنے کا اقدام غیر مناسب اور بلا جواز ہے اور اس کے لیے غیر آئینی طریقۂ کار اپنایا گیا۔

ایمپلایئرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ذکی احمد خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس اقدام کو چیلنج کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ اس مقصد کے لیے منیمم ویج بورڈ کے آخری فیصلے کے برخلاف حکومت نے یکطرفہ طور پر صوبے میں کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کر دی۔

Read more

فیصل آباد میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ایمنسٹی کا اظہارِ تشویش

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فیصل آباد میں خواتین کو ریلی نکالنے کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا نے خواتین کو ریلی کی اجازت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں عورت مارچ پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر تنظیم کو تشویش ہے۔

Read more

جمائما نے وینس فلم فیسٹیول کے لیے منتخب پاکستانی فلم کا حصہ بننے کی حامی کیوں بھری؟

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کو پاکستان چھوڑے ہوئے 18 برس گزر گئے ہیں لیکن پاکستان سے آج بھی ان کا تعلق کہیں نہ کہیں پہلے کی ہی طرح ہے۔

حال ہی میں جمائما خان اور پاکستانی فلم ساز مہناز دیوان کی مختصر فلم ‘ملاقات’ کو 78ویں وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

Read more

کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی: موقع پر پہنچنے والے مزید دو پولیس اہل کاروں کی خود کشی

امریکہ میں رواں برس جنوری میں دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کانگریس کی عمارت پر ہجوم کی چڑھائی پر کارروائی کرنے والے مزید دو پولیس اہلکاروں کی خود کشی کی تصدیق کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ آف کولمبیا (ڈی سی) کے میٹرو پولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے پیر کو جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ رواں برس چھ جنوری کو ہونے والی ہنگامہ آرائی پر کارروائی کرنے والے ایک اور اہل کار نے گزشتہ ہفتے خود کشی کر لی تھی۔

Read more

ترکی میں آتش زدگی: جنگلات میں آگ لگتی کیوں ہے؟

بحیرۂ روم کے ساتھ واقع ترکی کے جنوبی ساحلی علاقوں کے جنگلات میں درجنوں مقامات پر گزشتہ ہفتے لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔

آگ کے نتیجے میں اب تک آٹھ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے بعض رہائشی علاقے اور ہوٹل بھی خالی کرالیے گئے ہیں۔

Read more

امریکی باکس آفس پر ایڈوینچر فلم ‘جنگل کروز’ کا راج

امریکہ میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے والے ’ڈیلٹا‘ ویرینٹ کے خطرات کے باجود شائقینِ فلم نے ‘جنگل کروز’ کو دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کا رُخ کیا اور فلم امریکی باکس آفس پر سرِ فہرست رہنے میں کامیاب رہی۔

امریکی فلم پروڈکشن اسٹوڈیو والٹ ڈزنی پکچرز کی جانب سے پروڈیوز کی جانے والی ایڈوینچر فلم ‘جنگل کروز’ کو امریکہ میں تیس جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جو سینماؤں میں چھائی ہوئی ہے۔

Read more

گریٹ ریزگنیشن: امریکہ میں ملازمت چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ کیوں؟

کرونا وائرس کی عالمی وبا جہاں صحتِ عامہ کے لیے ایک بڑا چینلج ثابت ہوئی ہے وہیں روز مرہ زندگی میں بھی اس نے بہت کچھ تبدیل کر دیا ہے۔ ان میں سے بعض تبدیلیاں ایسی ہیں جن کا اس سے پہلے تصور بھی شاید ممکن نہیں تھا۔ ایسی ایک نمایاں تبدیلی گھر سے دفتری کام یا ’ورک فرام ہوم‘ بھی ہے۔

کرونا وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کی بنا پر جب ‘ورک فرام ہوم’ کا سلسلہ شروع ہوا تو ابتدا میں بیش تر ملازمین کو اس سے مطابقت پیدا کرنے میں کسی نہ کسی دشواری کا سامنا رہا۔ لیکن اب صورتِ حال یہ ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں میں ملازمین کی بڑی تعداد دفاتر واپس آنے پر تیار نہیں۔

Read more

بھارت کی دو ریاستوں آسام اور میزورام میں سرحدی تنازع، وزیرِ اعلیٰ آسام کے خلاف مقدمہ درج

بھارت کی شمال مشرق میں دو ریاستوں آسام اور میزورام کے درمیان سرحدی تنازع طول پکڑتا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں دونوں ریاستوں کی پولیس کے درمیان جھڑپ میں آسام کے پانچ پولیس اہل کار ہلاک ہوئے تھے جس پر اب آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کے خلاف قتل اور مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت میزورام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

یہ ایف آئی آر 26 جولائی کو دونوں ریاستوں کی پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے سلسلے میں درج کی گئی ہے جس میں آسام کے پانچ پولیس اہل کار اور ایک عام فرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Read more

کیا طالبان چین کے دباؤ پر ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائی کریں گے؟

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں دہشت گردی کے ایک حالیہ واقعے میں چینی انجینئروں کی ہلاکت میں ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) نامی شدت پسند گروہ کے ملوث ہونے کے خدشات کے بعد چین کی حکومت افغان طالبان پر زور ڈال رہی ہے کہ وہ افغانستان میں ای ٹی آئی ایم کے خلاف کارروائی کریں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے آغاز کے بعد افغانستان میں طالبان کی شمال کے علاقوں میں پیش قدمی میں ای ٹی آئی ایم اور القاعدہ سے وابستہ دیگر تنظیموں نے اہم کردار ادا کیا ہے جن کے خلاف چین کے دباؤ پر کارروائی افغان طالبان کے لیے مشکل ہو گی۔

Read more

بھارت میں قدرتی یورینئیم کی چوری کے واقعات جوہری تحفظ کے پروٹوکولز کے بارے میں کیا خدشات پیدا کرتے ہیں؟

واشنگٹن ڈی سی — بھارت میں گزشتہ کئی عشروں کے دوران قدرتی یورینئیم کی چوری کے مسلسل واقعات پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ان کا خیال ہے کہ ملک کےجوہری تنصیبات کے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے

یاد رہے کہ رواں برس مئی میں ریاست مہاراشٹرا میں پولیس نے دو افراد سے سات کلوگرام قدرتی یورینئیم برآمد کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس یورینئیم کی غیر قانونی منڈی میں قیمت 21 کروڑ بھارتی روپے کے برابر بتائی جاتی ہے۔

Read more

افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ پہنچ گیا

ویب ڈیسک — جمعے کو تقریباّ دو سو افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی امیگرینٹ ویزے پر امریکہ پہنچ گیا۔ یہ اس پروگرام کا حصّہ ہیں جس کے تحت انہیں امریکی حکومت کی مدد کرنے کے اعتراف کے طور پر امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Read more

ترکی کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات، حکام کو تخریب کاری کا اندیشہ

ترکی کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بیک وقت کئی مقامات پر لگنے والی آگ میں آتش گیر مادہ استعمال ہونے کا خدشہ ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ترکی میں بحیرہٴ روم کے ساتھ ساحلی علاقوں اور جنوبی خطے ایجیئن میں بدھ کو لگنے والی آگ سے اب تک چار افراد ہلاک جب کہ 122 زخمی ہوئے ہیں۔

Read more

‘امریکہ سمجھتا ہے پاکستان کا طالبان پر اثر و رسوخ ہے لیکن حقیقت ایسی نہیں’

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان اب بھی افغان طالبان پر مؤثر اثر و رسوخ رکھتا ہے اور امریکہ کو امید ہے کہ اسلام آباد، طالبان کو جنگ بندی اور مذاکرات پر قائل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا تاکہ جنگجو طاقت کے ذریعے اقتدار پر قابض نہ ہو سکیں۔

اینٹنی بلنکن نے اپنے دو روزہ دورۂ بھارت کے موقع پر جمعرات کو مقامی نشریاتی ادارے ‘ٹائمز آف انڈیا’ کو انٹرویو دیا۔ جس کے دوران انہوں نے افغانستان سمیت خطے کے کئی اہم امور پر بات کی۔

Read more

افغان جنگ کے موضوع پر بننے والی ہالی وڈ کی 10 بڑی فلمیں

امریکہ کی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں معروف شخصیات اور واقعات پر فلمیں بنتی آ رہی ہیں اور ماضی میں کئی فلمیں جنگ میں الجھے ملکوں پر بھی بنی ہیں۔

فلموں کے آغاز سے لے کر ساٹھ کی دہائی تک ہالی وڈ کی وار فلمز یا عالمی جنگوں کے گرد گھومتی تھیں یا تو کورین جنگ کے۔ لیکن 1970 اور 1980 کی دہائی میں ‘ویت نام’ کے گرد بے شمار فلمیں اور ٹی وی شوز بنے جس کے بعد ‘افغانستان’ کی باری آئی۔

Read more

امریکی رپورٹ میں پاکستان کی عدلیہ سمیت دیگر اداروں پر نکتہ چینی، دفتر خارجہ نے رپورٹ مسترد کردی

امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عام طور پر شفافیت اور مؤثر پالیسیوں اور قوانین کا فقدان ہے۔ اسی رپورٹ میں پاکستان کے عدالتی نظام اور دیگر معاملات پر نکتہ چینی بھی کی گئی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے پاکستان کے عدالتی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نظریاتی طور پر پاکستان کا عدالتی نظام ایگزیکٹو کے دائرہ اثر سے نکل کر، آزادانہ طور پر کام کرتا ہے لیکن حقیقت مختلف ہے۔ پاکستان فوج عدالتی نظام پر خاصا اثر و رسوخ رکھتی ہے اس کے نتیجے میں پاکستان کے عدالتی نظام کی اہلیت، منصفانہ اور قابلِ اعتماد ہونے کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں۔

Read more

اسلام آباد میں شدید بارش کے بعد سیلاب، بھارتی کشمیر میں ‘کلاؤڈ برسٹ’ سے اموات

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بدھ کی علی الصباح موسلا دھار بارش اور بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد سیلابی صورتِ حال دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کی صبح ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد بعض علاقوں میں اچانک سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتِ حال پیدا ہوئی۔ تاہم حکام نے کہا ہے کہ 95 فی صد متاثرہ علاقوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

Read more

پاک افغان تجارتی سرگرمیاں بحال، ‘طالبان کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس لے رہے ہیں’

پاکستان نے افغانستان سے متصل اہم سرحدی گزرگاہ چمن- اسپن بولدک کے ذریعے دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں بحال کر دی ہیں۔ یہ تجارت افغانستان کی جانب سے اب طالبان کے زیرِ انتظام چلائی جا رہی ہے۔

تاجروں نے سرحدی تجارت کی بندش ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ چمن اسپن بولدک سے تجارت کی اجازت ملنے کے بعد سوموار کو درجنوں ٹرک پاکستان سے افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔

Read more

امریکہ کا عراق میں دسمبر تک اپنا لڑاکا فوجی مشن بند کرنے کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن اور عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے پیر کے روز ایک سمجھوتے پر باضابطہ دستخط کیے جس کے تحت عراق میں امریکی لڑاکا فوجی مشن 2021ء کے آخر تک ختم کر دیا جائے گا، جو 18 سال سے زائد عرصہ قبل عراق میں شروع کیا گیا تھا۔

اس سے قبل صدر بائیڈن نے اگست کے آخر تک افغانستان سے تمام امریکی فوج کے انخلا کا اعلان کر رکھا ہے۔ اور اب افغانستان کے علاوہ عراق سے بھی افواج کے انخلا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان فورسز کو سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے تعینات کیا تھا۔

Read more

پناہ لینے والے افغان فوجیوں کی واپسی، ‘پاکستان اپنا مثبت تاثر قائم نہیں کرسکتا’

پاکستان کے ضلع خیبر پختونخوا میں چترال کے مقام پر پاکستان میں داخل ہونے والے 46 افغان فوجی افسران اور اہلکاروں کو واپس افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اہلکاروں کی حوالگی کے بعد افغان نائب صدر امر اللہ صالح نے پاکستان پر تنقید کی ہے۔

پاکستان فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پاکستانی افسر افغان فوجی افسر سے مصافحہ کرتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں کہ آپ کو چائے پلانے اور کھانا کھلانے کے بعد واپس بھجوا دیا جائے گا جس پر افغان فوجی افسر کہتے ہیں کہ ہم پاکستان فوج کے شکر گزار ہیں، ہمارے ساتھ جو پاکستان فوج نے کیا ہم اسے نہیں بھلا سکتے۔

Read more

قندھار سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی، 46 افغان فوجیوں کی پاکستان میں پناہ

"رات کو ہر طرف گولیوں کی گونج سنائی دیتی ہے جن علاقوں پر طالبان قابض ہیں وہاں دن کے وقت جنگی طیارے بمباری کرتے ہیں۔ لوگ خوف زدہ اور اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔”

یہ کہنا ہے بشیر نادم کا جو گزشتہ 18 برس سے افغانستان کے شہر قندھار میں صحافتی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

Read more

پاکستانی کشمیر میں انتخابات: پی ٹی آئی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی، (ن) لیگ کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں حسبِ توقع وفاق میں برسرِ اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے اور وہ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس: ‘مشکل حالات میں پانچویں پوزیشن کسی اعزاز سے کم نہیں’

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 21 سالہ ویٹ لفٹر طلحہ طالب گولڈ میڈل تو نہیں جیت سکے لیکن انہوں نے وہ کر دکھایا جس کا کسی کو اندازہ نہیں تھا۔ طلحہ صرف چند کلو کے فرق سے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل نہ جیت سکے اور پانچویں پوزیشن پر رہے۔

اتوار کو ہونے والے ویٹ لفٹنگ کی 67 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے طلحہ طالب نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ جس پر گوجرانوالہ کے اندرون شہر کے محلہ بختے والا میں ان کے گھر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

Read more

کیا افغان طالبان کی پیش قدمی پاکستان میں ٹی ٹی پی کی مضبوطی کا باعث بنے گی؟

افغانستان میں طالبان کی حالیہ فتوحات پر پاکستان میں ایک جانب جہاں مذہبی حلقے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں ملک کے اعلیٰ حکام اور سیکیورٹی ماہرین اس خدشے کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ اس سے ملک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسی کالعدم مذہبی شدت پسند تنظیموں کو تقویت مل سکتی ہے۔

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمیوں پر حکومتِ پاکستان ٹی ٹی پی کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر رہی ہے۔ یہ خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں کہ 2014 میں شروع کردہ آپریشن ضربِ عضب کے دوران ٹی ٹی پی کے وہ کارندے جو افغانستان چلے گئے تھے وہ اب مہاجرین کی شکل میں واپس پاکستان آسکتے ہیں۔

Read more

طالبان خون خرابہ بند کریں، افغان حکومت؛ جنگ بندی کے لیے صدر غنی استعفیٰ دیں، طالبان

ویب ڈیسک — افغانستان کے ایک اعلیٰ عہدے دار وحید عمر نے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے اس بیان کے ردعمل میں کہ جنگ بندی کے لیے ضروری ہے کہ پہلے صدر اشرف غنی مستعفی ہوں اور پھر باہمی مشاورت سے نئی حکومت قائم کی جائے، کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت پہلے ملک میں خون خرابے کا خاتمہ چاہتی ہے اور اس کے بعد تمام مسائل مذاکرات کی میز پر زیر بحث لائے جا سکتے ہیں۔

Read more

جب طالبان پہلی مرتبہ کابل پہنچے، ایک رپورٹر کی 1996 کی یادداشتیں

ایڈیٹر کا نوٹ: افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے. طالبان جنگجو افغانستان میں موجودگی کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔ وائس آف امریکہ کے رپورٹرز افغانستان میں طالبان کے حوالے سے آئیندہ دنوں کے امکانات اور ان کے پچھلے دور حکومت کا احوال بیان کرنے کے لئے اپنی یادداشتوں کو قلم بند کر رہے ہیں۔ زیر نظر تحریر وائس آف امریکہ کی ڈیوا سروس کے سربراہ نفیس ٹکر کی ہے، جسے وائس آف امریکہ اردو کے قارئین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

Read more

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات میں اضافہ کیوں؟

گوجرانوالہ — پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے بیرونِ ملک مقیم شہری ایک اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ کرونا وائرس کے دوران اقتصادی مسائل سے دو چار پاکستان کے سمندر پار مقیم شہریوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران 29 ارب ڈالر بھیجے جو کہ یہ ریکارڈ ترسیلاتِ زر ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام کا سبب بھی رہے۔

Read more

کیا افغانستان کے موجودہ حالات میں پاکستان ازبکستان تجارتی معاہدے پر عمل ممکن ہے؟

کراچی — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہٴ ازبکستان میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حوالے سے متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت پاکستان افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں کو اپنی بندرگاہوں تک رسائی دے گا۔ جب کہ اس کے بدلے پاکستان کے تاجر وسطی ایشیائی ممالک کی منڈیوں کو اپنی مصنوعات برآمد کر سکے گی۔

Read more

طالبان افغانستان کے آدھے سے زیادہ ضلعی مراکز پر کنٹرول رکھتے ہیں، پینٹاگون کا اعتراف

ویب ڈیسک — امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے اعتراف کیا ہے کہ طالبان، افغانستان کے آدھے سے زیادہ ضلعی مراکز پر کنٹرول رکھتے ہیں۔ لہٰذا آنے والے مہینے افغان حکومت کی قیادت اور عزم کا امتحان ہوں گے۔

Read more

چینی انجینئرز کی ہلاکت، کیا گلگت بلتستان اور گردو نواح میں شدت پسند دوبارہ منظم ہو رہے ہیں؟

کراچی — رواں ماہ پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان اور پڑوسی ضلع اپر کوہستان میں رونما ہونے والے دو واقعات نے اسٹرٹیجک لحاظ سے پاکستان کے لیے حساس اور سیاحت کے لیے مشہور خطے میں شدت پسند گروہوں کے منظم ہونے کے حوالے سے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے۔

سات جولائی کو پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ’مجاہدین گلگت بلتستان و کوہستان‘ نامی غیر معروف تنظیم سے وابستہ کمانڈرحبیب الرحمٰن کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں واپسی کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد خوف و ہراس پیدا ہو گیا تھا۔

Read more

ملالہ یوسفزئی سمیت دنیا کی 31 معروف شخصیات فیس بک کے نئے پراجیکٹ ’ بلیٹن‘ کا حصہ بن گئیں

ویب ڈیسک — سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اب اپنے نئے پروجیکٹ ’ بلیٹن‘ کے لیے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سمیت دنیا کی 31 سرکردہ شخصیات کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا رہا ہے۔ فاکس سپورٹس کے براڈکاسٹر ایرن اینڈریو بھی اس پراجیکٹ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں شامل ہیں۔ یہ پلیٹ فارم انڈیپینڈنٹ رائٹرز اور پاڈکاسٹرز کے لیے ہو گا۔

Read more

’بے نظیر بھٹو کو عارف نظامی کی خبر پر یقین نہ آیا مگر ان کی حکومت چلی گئی‘

ویب ڈیسک — پاکستان کے ممتاز صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی بدھ کو لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

Read more

ترسیلات زر میں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کیوں؟

کراچی — اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جون میں ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر 1.9 ارب ڈالرز رہا۔ جو جی ڈی پی یعنی مجموعی قومی پیداوار کے 0.6 فی صد کے برابر ہے۔

Read more

‘ترک صدر نے طالبان کے خلاف کارروائی کی تو وہ ہمارے دلوں سے اتر جائیں گے’

ویب ڈیسک — ترک صدر رجب طیب ایردوان کے طالبان سے متعلق حالیہ بیان کے بعد پاکستان میں ان کے نام سے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں ان کے بیان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

Read more

امریکہ میں فوجی اڈہ افغان جنگ میں مدد کرنے والوں کی میزبانی کے لیے تیار

ویب ڈیسک — امریکہ نے افغان جنگ کے دوران افواج کی مدد کرنے والے افغان باشندوں کو افغانستان سے امریکہ لانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ خصوصی ویزے پر آنے والے افغانستان کے ان شہریوں کو ابتدائی طور پر واشنگٹن کے جنوب میں واقع فوجی اڈے پر ٹھہرایا جائے گا۔

Read more

کیا افغانستان کی فوج طالبان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟

لاہور — "ہم نے لگ بھگ تین لاکھ افغان فوجیوں کو گزشتہ 20 برس کے دوران ہر طرح کی جدید تربیت اور ہتھیاروں سے لیس کیا ہے۔ مجھے اس بات پر زور دینے دیں کہ ہر وہ جدید ہتھیار جو کسی بھی ماڈرن فوج کے پاس ہوتے ہیں لہذٰا افغان فوج با آسانی تقریباً 75 ہزار طالبان جنگجوؤں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔”

یہ الفاظ ہیں امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے جن کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ افغان فورسز اور پولیس کی جس معیار کے تحت تربیت کی گئی ہے طالبان صلاحیت کے لحاظ سے اس کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتے۔

Read more

افغانستان نے پاکستان سے سفارتی عملہ واپس بلا لیا؛ ‘فیصلہ بدقسمتی ہے’

اسلام آباد — افغانستان نے پاکستان میں موجود افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کو سفارتی عملے سمیت واپس بلا لیا ہے۔ پاکستان نے اس فیصلے کو بدقسمتی اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم حکومتِ افغانستان کی طرف سے اس فیصلے پر نظرثانی کی امید رکھتے ہیں۔”

Read more

پاکستان میں کون سے عسکریت پسند گروہ چینی مفادات کو نشانہ بناتے ہیں؟

پاکستان کے صوبه خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبے پر کام کرنے والے چینی ورکرز کی ایک بس میں دھماکے کے واقعے کو پاکستانی اور چینی حکومتیں دہشت گردی کا واقعہ قرار دے رہی ہیں۔

البتہ ابھی تک کسی بھی عسکریت پسند گروہ کی جانب سے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق 14 جولائی کو رونما ہونے والے حملے میں نو چینی شہری اور تین پاکستانی ہلاک ہوئے۔

Read more

افغان تنازع کے پرامن سیاسی حل کے لیے تیار ہیں، سربراہ افغان طالبان

افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے بڑے علاقے پر قبضے اور فتوحات کے باوجود وہ افغان تنازع کے پرامن سیاسی حل کے حامی ہیں۔

مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کے موقع پر اتوار کو اپنے پیغام میں طالبان سربراہ کا کہنا تھا طالبان اسلامی حکومت کے قیام اور امن کی جانب بڑھنے والے ہر موقع سے استفادہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Read more

سی پیک میں اہم ترین کردار ادا کرنے والا گوادر شہر بجلی کی مسلسل فراہمی سے محروم کیوں ہے؟

بلوچستان میں گوادر کی جنت مارکیٹ میں عبدالغفار بلوچ کی چھوٹی سی دکان ہے جو پیشے سے درزی ہیں۔

تین بچوں کے والد عبدالغفار اس قدر مناسب پیسے کما لیتے ہیں کہ ان کا گزر بسر ہو جاتا ہے۔ تاہم بجلی کا معطل ہونا ان کے کام کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور وہ اکثر اپنے گاہکوں کو وقت پر کپڑے تیار کر کے نہیں دے پاتے۔

Read more

کوہستان واقعے کے بعد چینی کمپنی نے داسو ڈیم کی تعمیر روک دی، پاکستانی ملازمین فارغ

داسو ڈیم ہائیڈرو پراجیکٹ پر کام کرنے والے چین کے انجنئیرز کی بس کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے چین کے حکام پاکستان پہنچے ہیں جنہوں نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ دوسری جانب واقعے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کی ہدایت کی ہے۔

واقعے کے بعد داسو ڈیم کی تعمیر پر کام کرنے والی چین کی کمپنی نے منصوبے پر کام روک دیا ہے۔ ساتھ ہی چینی کمپنی نے پاکستان کے ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا ہے۔

Read more

ایرانی ہیکرز کے امریکی اور برطانوی تنصیبات اور ماہرین کے خلاف حملے

سائبر سیکیورٹی کی فرم ‘پروف پوائنٹ’ کی ایک تحقیق کے مطابق ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ہیکرز کے ایک گروپ نے ایک خفیہ مہم شروع کی ہے جس کے تحت امریکہ اور برطانیہ کے اعلی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور دیگر ماہرین کو ہدف بنایا جا رہا ہے تاکہ حساس معلومات چوری کی جا سکیں۔

منگل کے روز جاری ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں سیکیورٹی فرم کا کہنا ہے کہ یہ گروپ ‘ٹی اے 453’ اور ‘چارمنگ کٹن’ کے نام سے جانا جاتا ہے اور کم از کم جنوری کے مہینے سے یونیورسٹی آف لندن کے سکول آف اورئینٹل اینڈ ایفریقن سٹڈیز میں برطانوی سکالرز کا روپ دھارے ہوئے تھا۔

Read more

بھارتی کشمیر میں عید پر جانوروں کی قربانی کی اجازت دینے یا نہ دینے کا معاملہ ہے کیا؟

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے ایک اعلیٰ سرکاری افسر کی طرف سے دو انتظامی عہدیداروں اور پولیس حکام کو لکھے گئے ایک خط نے اس مسلم اکثریتی ریاست میں ایک نیا سیاسی ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

جموں و کشمیر، جہاں 5 اگست 2019ء کے بعد براہِ راست بھارت کا انتظامی کنٹرول ہے، محکمہ حیوانات اور ماہی گیری کے ڈائرکٹر پلاننگ جی ایل شرما نے 15 جولائی کو جموں اور وادی کشمیر خطوں کے ڈویژنل کمشنروں یا انتظامی عہدیداروں اور پولیس سربراہوں کو ایک خط لکھ کر تاکید کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عید الاضحیٰ کے موقعے پر گائے، بچھڑوں، اونٹ اور دوسرے جانوروں کو غیر قانونی طور پر ذبح نہ کیا جائے۔

Read more

ہیٹی کے صدر کے قتل کے الزام میں گرفتار بعض افراد نے امریکہ سے فوجی تربیت لی: پینٹاگون

ویب ڈیسک — امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگون کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ کو ایک ای میل پیغام میں تصدیق کی ہے کہ ہیٹی کے صدر جوونیل موئس کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار ملزمان میں سے بعض امریکہ کی فوجی اور تربیتی پروگراموں میں حصہ لے چکے ہیں۔

Read more

’طالبان کو افغانستان میں فتح نظر آ رہی ہے تو وہ پاکستان کی کیوں سنیں گے؟‘

ویب ڈیسک — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان کو جب افغانستان میں اپنی فتح کی امید نظر آ رہی ہے تو وہ پاکستان کی کیوں سنیں گے؟

ازبکستان میں ‘وسطی اور جنوبی ایشیائی خطے میں رابطہ’ کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کی پاکستان پر تنقید کے جواب میں سوال اٹھایا کہ جب افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے تو طالبان کیوں سمجھوتے پر راضی ہوں گے؟

Read more

حج انتظامات مکمل، جمعے سے مسجد الحرام میں نماز کے اجازت ناموں کا اجرا بند

سعودی عرب نے رواں برس حج کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اس سلسلے میں وزارتِ حج و عمرہ نے جمعے سے مسجد الحرام میں نمازیوں کو اجازت نامے جاری کرنا بند کر دیے ہیں۔

حج کے ارکان کا آغاز 17 جولائی کی رات سے ہو گا اور رواں برس سعودی عرب کے 60 ہزار مقامی شہری حج کا فریضہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

Read more

افغان نائب صدر کا پاکستان پر طالبان کی فضائی مدد کا الزام، اسلام آباد نے دعویٰ مسترد کر دیا

افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) پر طالبان کی فضائی مدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے تاہم پاکستان نے اس الزام کی تردید کر دی ہے۔

امر اللہ صالح نے سوشل میڈیا پر بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان ایئر فورس نے افغان فضائیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر طالبان کو سرحدی گزرگاہ اسپن بولدک سے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی تو اس کا ردِ عمل آئے گا۔

Read more

طالبان کے بڑھتے قدم، ایک رپورٹر کی 1994 کی یادداشتیں

واشنگٹن ڈی سی — پشتو میں مذہبی مدارس کے طلبہ کے لیے طالبان کی اصطلاح استعمال ہوتی تھی جنھیں تاریخی طور پر افغانستان، پاکستان اور وسطی ایشیا میں پھیلے سیاست سے گریز کرنے والے عبادت گزار اور دنیا ترک کرنے والے طبقے کےطور پر جانا جاتا تھا۔

Read more

پاکستان کی افغانستان پر مجوزہ کانفرنس؛ مقاصد کیا ہیں؟

اسلام آباد — افغانستان میں قیامِ امن اور استحکام کے لیے پاکستان نے ایک کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی کو ٹیلی فون کرکے اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ افغانستان میں استحکام کے لیے ہونے والی مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت اعلیٰ افغان قیادت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Read more

فوج کی ناکام بغاوت کو پانچ برس مکمل، ترکی میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

انقرہ — ترک فوج کے ایک دھڑے کے صدر رجب طیب ایردوان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کو پانچ برس بیت گئے ہیں۔ ترک صدر نے اپنے حامیوں کو دارالحکومت انقرہ میں اس دن کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے جمع ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ترکی میں جمعرات کو عام تعطیل ہے جس کا مقصد فوجی بغاوت کو ناکام کرنے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

Read more

افغان حکام کا پاکستان سے متصل سرحدی علاقہ طالبان کے قبضے سے چھڑانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک — افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاکستان سے متصل سرحد کو طالبان کے قبضے سے چھڑا لیا ہے لیکن طالبان نے افغان حکام کے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

Read more

یورپی یونین کا چین کے ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ کے مقابلے میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبے پر اتفاق

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے پیر کو انفراسٹرکچر کا ایک بڑا منصوبہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ چین کے ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ کی طرز کا منصوبہ ہوگا جو یورپ کو دنیا سے جوڑے گا۔ یورپی یونین اپنے اس منصوبے پر 2022 سے کام شروع کرنے کی خواہاں ہے۔

پیر کو بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جرمن وزیرِ خارجہ ہائیکو ماس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم دیکھ رہے ہیں کہ چین دنیا بھر میں اپنا سیاسی اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے معاشی اور اقتصادی ذرائع استعمال کر رہا ہے۔”

Read more

اگر ویکسینز اینٹی باڈیز نہیں بناتیں تو کرونا سے محفوظ کیسے رکھتی ہیں؟

پاکستان میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے شہری اس تجسس میں مبتلا ہیں کہ آیا ویکسین لگوانے کے نتیجے میں ان کے جسم کے اندر مطلوبہ اینٹی باڈیز بنی ہیں یا نہیں۔ جن سے بظاہر کرونا وبا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

اس ذہنی کشمکش کو حل کرنے کے لیے یہ ویکسین شدہ افراد لیبارٹریز سے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرا رہے ہیں اور ان رپورٹس میں تشخیص کی جانے والی اینٹی باڈیز کے ذریعے لگنے والی ویکسین کی افادیت کا تعین کر رہے ہیں۔

Read more

‘ایرانی ماڈل’ یا کوئی اور طریقہ، پاکستان افغان مہاجرین کی ممکنہ لہر سے کیسے نمٹے گا؟

کراچی — امریکہ اور اتحادی افواج کا انخلا شروع ہونے کے بعد افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتِ حال کے نتیجے میں پاکستان افغان مہاجرین کے ممکنہ دباؤ پر قابو پانے کے لیے ‘ایرانی ماڈل’ سمیت مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

Read more

امریکہ کو طالبان کی پیش قدمی پر تشویش، القاعدہ و داعش کے ابھرنے کا بھی خدشہ

ویب ڈیسک — امریکہ نے افغانستان کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت افغان فورسز کے آگے بڑھ کر اپنے ملک کا دفاع کرنے کا ہے۔

Read more

بھارت میں شہری بین المذاہب شادیوں کے خلاف کیوں ہیں؟

بھارت میں کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق 84 فی صد بھارت کے شہری سمجھتے ہیں کہ تمام مذاہب کا احترام کیا جانا چاہیے۔

بین الاقوامی ادارے ’پیو ریسرچ سینٹر‘ کے حال ہی میں جاری کی جانے والی سروے رپورٹ کے مطابق بھارت کے بڑے چھ مذاہب ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، بودھ اور جین کے پیروکاروں کا خیال ہے کہ انہیں اور دوسروں کو بھی اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی حاصل ہے۔

Read more

غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں: افغان صدر

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان افغان تنازع کو شریعت کے بجائے امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں۔ افغان حکومت کے علاوہ کوئی بھی طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کر سکتا۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ہفتے کی صبح شمال مشرقی صوبے خوست میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا ہے۔ نئے ایئر پورٹ کا افتتاح ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب ملک کے شمال میں طالبان تیزی سے مختلف علاقوں پر قابض ہو رہے ہیں۔

Read more

وبا سے 40 لاکھ سے زیادہ لوگ موت کا شکار، ابھی یہ سلسلہ رکا نہیں؟

ویب ڈیسک — کووڈ 19 کی وبا نے دنیا بھر میں انسانوں کو اتنا بے بس کر دیا کہ زندگی بچانے کے سب سامان دھرے رہ گئے۔ اب ڈیڑھ برس سے زیادہ عرصے کے بعد تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 40 لاکھ سے زیادہ لوگ موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

ابھی یہ سلسلہ رکا نہیں۔۔۔کرونا وائرس کے نئے ویرئنٹ سامنے آ رہے ہیں اور خطرات ابھی باقی ہیں۔

Read more

امریکہ افغانستان سے اپنی فورسز کی واپسی کو کس طرح دیکھ رہا ہے؟

ویب ڈیسک — امریکہ افغانستان سے اپنے آخری فوجی دستے نکال رہا ہے اور صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ کا افغانستان میں فوجی مشن 31 اگست کو اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا، جس کے ساتھ ہی امریکہ کی تاریخ کی سب سے طویل جنگ بھی ختم ہو جائے گی۔

Read more

پاکستان کا ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا عندیہ؛ بات چیت کون کرے گا اور کس سے کرے گا؟

کراچی — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کا رواں ہفتے صوبہ بلوچستان کے مسائل کے حل اور قیام امن کے لیے ’ناراض بلوچ رہنماؤں‘ سے بات چیت کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد مختلف حلقوں میں مختلف ادوار میں بلوچ عسکریت پسند رہنماؤں سے ہونے والے کامیاب اور ناکام مذاکرات کے حوالے سے بحث ہو رہی ہے۔

Read more

امریکہ افغانستان میں نوے کی دہائی والی غلطی دہرا رہا ہے: پاکستان

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکہ دو دہائیوں کی محنت اور کاوشوں کے بعد افغانستان کو عدم استحکام کی حالت میں چھوڑ کر کیوں جا رہا ہے یہ بات سمجھ سے بالا ہے۔ واشنگٹن کے انخلا کا عمل خطے اور افغانوں کے لیے بڑا المیہ ہے۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے علی فرقان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران معید یوسف نے کہا کہ امریکہ کا افغانستان سے انخلا ذمہ دارانہ نہیں بلکہ نوے کی دہائی جیسی غلطی ہے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Read more

افغانستان: نجی ملیشیا رکھنے والے کمانڈرز طالبان کے خلاف صف بندی کرنے لگے

افغانستان میں نجی ملیشیا رکھنے والے نامور کمانڈروں نے طالبان جنگجوؤں کے خلاف نئی صف بندی شروع کر دی ہے۔ وہ افغان فورسز کے ساتھ مل کر طالبان کے قبضہ شدہ علاقوں کو چھڑانے کی حکمتِ عملی تیار کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق افغان صوبے ہیرات سے تعلق رکھنے والے تاجک کمانڈر اسماعیل خان نے اپنے جنگجوؤں کو جمع کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ طالبان کے خلاف اپنے مضبوط قلعوں کا دفاع کیا جا سکے۔

Read more

چین کو جبر سے کیسے روکیں؟ بلنکن کی ایغور مسلمانوں سے آن لائن مشاورت

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے چین کے ایغور مسلمانوں سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کی ہے جنہیں چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں مبینہ طور پر کیمپوں میں رکھا گیا تھا۔

منگل کو ہونے والی اس گفتگو کا مقصد چین کی اس مسلمان اقلیت پر گزرنے والے حالات سے آگاہی اور اس بارے میں مشورہ لینا تھا کہ چین پر اس کے جبر کو روکنے کے لیے کس طرح کا دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔

Read more

افغان فورسز اور طالبان کے درمیان صوبہ بادغیس اور بدخشاں میں لڑائی، جنگجوؤں کی پیش قدمی

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جہاں جنگجو فوجی اڈوں، سرحدی چوکیوں اور شہروں پر قبضے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغان فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان صوبہ بادغیس اور بدخشاں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ طالبان نے بدھ کو صوبہ بادغیس کے صوبائی ہیڈ کوارٹر ‘قلعہ نو’ کو پہلی مرتبہ نشانہ بناتے ہوئے انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر اور جیل پر حملہ کر کے درجنوں قیدی رہا کرائے جس میں طالبان جنگجو بھی شامل ہیں۔

Read more

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو گھر کے اندر ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں پولیس نے لڑکے اور لڑکی پر تشدداور ہراساں کرنے والے اس ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کی تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی پولیس نے فوری کارروائی کی اور ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read more

دلیپ کمار کی وہ یادگار فلمیں جن میں اُن کے کردار ‘امر’ ہو گئے

دلیپ کمار کو برِصغیر پاک و ہند کا سب سے بڑا اداکار کہنا غلط نہیں ہو گا۔ 40 کی دہائی سے لے کر نوے کی دہائی تک انہوں نے 50 برس کے دوران فلم انڈسٹری پر نہ صرف راج کیا بلکہ کئی نوجوانوں کو اپنے اسٹائل سے فلموں کی طرف مائل بھی کیا۔

ویسے تو دلیپ کمار نے 60 کے لگ بھگ فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا۔ لیکن ان میں سے چند فلمیں ایسی بھی تھیں جس میں ان کی اداکاری نے شائقین کو ان کا دیوانہ بنا دیا۔ ایسی ہی 10 فلموں پر نظر ڈالتے ہیں۔

Read more

سندھ: حکومتی سطح پر ‘بهگود گیتا’ کی اشاعت کے لیے فنڈز مختص، ہندو برادری کا خیر مقدم

پاکستان کے صوبے سندھ کی حکومت نے ہندو مذہب کی مقدس کتاب ‘بھگود گیتا’ کی کاپیاں چھاپنے کے لیے حالیہ سالانہ مالیاتی بجٹ میں فنڈز مختص کیے ہیں۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی بھی اقلیت برادری کی مقدس کتاب سرکاری خرچے پر چھاپی جا رہی ہے۔ ملک میں بسنے والی ہندو برادری کی تنظیموں اور بین المذاہب ہم آہنگی پر کام کرنے والی تنظیموں نے اس اقدام کو سراہا ہے۔

سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 15 جون کو صوبائی اسمبلی میں رواں مالی سال کا 14 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا تھا۔

Read more

طالبان کے خلاف لڑنے والے ‘سنگوریان’ جنگجو کون ہیں؟

امریکہ کے افغانستان سے فوجی انخلا کے دوران طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان مختلف علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم افغان سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ صوبہ ہلمند میں ‘سنگوریان’ نامی ملیشیا کے جنگجو بھی طالبان کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

‘سنگوریان’ جنگجو گروپ کا زیادہ اثر و رسوخ افغان صوبے ہلمند میں ہے جہاں اُن کی طالبان کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری رہتا ہے۔

Read more