عورت مارچ: نسوانیت کے ساتھ مذکر اور مونث

میں فطری طور پر ریلیوں جلسوں اور دھرنوں کے حق میں نہیں ہوں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہزاروں یا لاکھوں افراد کا مجمع سڑک پر جمع کر کے اسے بند کر دینا کہاں کی انسانیت ہے؟ اس سے سڑک پر سفر کرنے والوں کا وقت اور توانائی بے جا ضائع ہوتی ہے۔ ہمارے عزیر وزیراعظم نے ماضی میں 126 دن کا دھرنا دے دیا مگر پی ٹی وی کی دیواروں سے زیادہ کچھ نہ پھلانگ سکے۔

Read more

یہاں مذہب کی تلوار خوں کی پیاسی ہے

میرا یہ بلاگ گزشتہ بلاگ ”مسجد سے مندر تک“ کے تسلسل کی ایک کڑی ہے جس میں کسی بھی ریاست کے قیام میں مذہب کے بیرونی و اندرونی محرکات اور اسلام آبد میں مندر کی تعمیرپر اٹھنے والی انگلیوں کا رخ انفرادی کردار کی طرف موڑا تھا۔ آج کا موضوع بحث بھی اسی کم تر سوچ کی نفی کا تسلسل ہے۔ حالیہ خبروں کے مطابق بظاہر انسانوں کی ریاست نظر آنے والی مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبے پنجاب کی

Read more

مسجد سے مندر تک۔۔۔

بلاشبہ اس دنیا میں انسانوں کی آبادی کروڑوں نہیں بلکہ اربوں کی تعداد میں ہے۔ اس سے یہ بات بھی واضح ہے کہ اس دنیا میں جتنے بھی سانس لیتے انسان موجود ہیں ان کا اپنا سوچنے کا نظریہ ہے مگر جو چیز قدرے مشترک ہے اس کا نام مذہب یا عقیدہ ہے۔ اس مذہب اور عقیدے کے نفاذ پر بنی نوع انسان کی ہزاروں سالہ تاریخ میں کئی جنگیں اور فتوحات دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اس بات کو اگر

Read more

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت اور ہمارے جنازہ خوار

یقیناً یہ سال ہندی سینما اور مداحوں سمیت دنیا بھر کے فلم بینوں کے لئے نہایت ہی افسردہ اور غم کا سال ہے۔ جہاں اس سال نے عرفان خان، رشی کپور اور واجد خان جیسے سورج کی طرح روشن ناموں کو بجھا دیا وہی سوشانت سنگھ راجپوت جیسے ہر فن مولا اور محنتی اداکار کو اپنے چاہنے والوں سے الگ کر دیا۔ انہوں نے 21 اگست 1986 کو انڈیا کی شمالی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں آنکھ کھولی اور انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے خواب کی تکمیل کے لیے فلمی دنیا کا رخ کیا۔

Read more

چین اور بھارت کی سرحدی کشیدگی اور پاکستانی ہیش ٹیگز

گزشتہ دنوں انڈیا اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے اور لداخ سمیت انڈیا اور چین کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے مختلف مقامات پر دونوں جانب سے افواج کی موجودگی میں آئے روز اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مختلف میڈیا رپورٹس کی مانیں تو لداخ میں پینگونگ ٹیسو، گالوان وادی اور دیمچوک کے مقامات پر دونوں افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جبکہ مشرق میں سکم کے پاس بھی

Read more

بحریہ ٹاون کی دیواریں گراتے ارطغرل غازی

بچپن میں ”سچ میں برکت ہے“ ، ”ایمانداری بہترین حکمت عملی ہے“ اور ”نیکی کر دریا میں ڈال“ جیسی کہاوتیں سن اور پڑھ کر لگنے لگا، یہی زندگی کا نصب العین ہے۔ زندگی کا پہیا وقت کی لہروں کے دم پر آہستہ آہستہ آگے بڑھنے لگا تو اشفاق احمد صاحب کی طرز پر لکھی گئی یہ کہانیاں بودی اور بے اثر معلوم ہونے لگیں۔ تقریباً دو سال قبل خود لکھنے کا فیصلہ کیا تو معلوم ہوا کہ کہانیاں تو وہ

Read more

گینگ ریپ کرتی عورتیں

حقیقت اور افسانہ: یہ دو الفاظ سنتے ہی آپ کے ذہن میں پیدا ہوتا ہو گا کہ حقیقت اصلیت ہے جب کہ افسانہ وہ چیز جو اصل میں کوئی وقعت نہیں رکھتی یعنی کہانی ہے۔ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ جب کہ ایسا بالکل نہیں ہے یہ دونوں ایک دوسرے کا تسلسل ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ ایک دوسرے کا حصہ ہیں تو غلط نہ ہو گا۔ اگر میرے سامنے کسی زینب نامی لڑکی کا ریپ ہو تو

Read more

تیز گام میں جل مرنے والے ذمہ دار

سانحہ تیز گام ایکسپریس ملکی تاریخ میں ہونے والے تمام ٹرین حادثوں کی طرح ایک اندوہ ناک سانحہ ہے، جس میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق تہتر افراد ہلاک اور چونتیس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ یہ ٹرین مسافروں کو لیے کراچی سے راولپنڈی کی جانب رواں دواں تھی، کہ ضلع رحیم یار خان کے علاقے لیاقت آباد میں آگ نے تین بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں نا قابل شناخت

Read more

کون ہو تم

برسات کے دن تھے۔آسمان سے گرتی بارش کی ہلکی بوندوں نے ہر چیز سر سبز و شاداب اور نم کر دی تھی۔ آسمان پر چاند بھی پورا تھا اور برسات کے اس موسم میں بارش کی بوندوں کے ساتھ مزید بڑا اور روشن ہو گیا تھا۔آہستہ آہستہ بارش کی یہ بوندیں تیز ہوئیں اور ہر چیز بھیگنے لگی۔ عطا الحق جو اپنے کمرے میں موجود کھڑکی پر کھڑا یہ سارامنظر دیکھ رہا تھا، وہ سوچنے لگا کہ اس پر بھی

Read more

شہزادی کیٹ مڈلٹن اور ان کا دوپٹہ

رائل فیملی پاکستان آئی ہم اس خاندان کے دونوں چشم و چراغ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے اس دورے میں ملک کے مختلف شہروں اور مقامات کا دورہ کیااور صبح و شام پاکستان کی میڈیا کی رونق بنے رہے لیکن اس پورے دورے میں ایک چیز خاصی زیر بحث رہی جو تھا شہزادی کیٹ مڈلٹن کا دوپٹہ جو کبھی ان کے کندھے، تو کبھی کبھی گلے اور کبھی سر کی زینت بنا رہا۔ اس دوپٹے کی

Read more