سری لنکا: گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر بم حملوں میں 290 ہلاک، 24 مشتبہ افراد گرفتار

مرنے والوں میں بیشتر سری لنکن شہری تھے جن میں مسیحیوں کی بڑی تعداد شامل ہے جو ایسٹر کی تقریبات میں شریک تھے سری لنکا میں اتوار کو مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر ہونے والے دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 290 تک پہنچ گئی ہے جبکہ قریباً 500 افراد زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق ان حملوں کے بعد اب تک 24 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن سری لنکن حکومت نے تاحال ان حملوں کے

Read more

ولودومیر زیلینسکی یوکرین کے صدارتی انتخاب میں ’کامیاب‘

ولودومیر زیلینسکی نے فتح کا جشن منانے والے حامیوں سے کہا کہ وہ کبھی انھیں مایوس نہیں کریں گے یوکرین میں صدارتی انتخاب کے ایگزٹ پولز کے مطابق ٹیلی ویژن پر طنزیہ مزاحیہ پروگرام پیش کرنے والے کامیڈین ولودومیر زیلینسکی نے اس الیکشن میں واضح برتری سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق تین ہفتے قبل صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں بھی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے نوآموز سیاست دان کو 70 فیصد سے

Read more

سری لنکا میں ہونے والے حملوں کی تصویری جھلکیاں

سری لنکن فوج کا اہلکر مستعد کھڑا ہے سری لنکا میں اتوار کو مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر ہونے والے متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے جنھیں ملک کے تین شہروں میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے ایسے موقع پر ہوئے جب گذشتہ دس سال سے ملک میں خانہ جنگی کے اختتام کے بعد سے امن کے قیام کی کوششیں ہو رہی تھیں۔

Read more

عمران خان کا دورہ ایران: مذاکرات میں دہشت گردی کا موضوع حاوی رہنے کا امکان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ایران پر دونوں اطراف سے سکیورٹی اور دہشت گردی کے واقعات پر شکوہ شکایات حاوی رہنے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان آج ایران کے سرکاری دورے پر جا رہے ہیں، اس دورے کی دعوت انھیں ایران کے صدر حسن روحانی نے دی تھی، اس دورے کے دوران وہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایران اور پاکستان کے دیرینہ

Read more

کہیں آپ بھی ان میں سے ایک پاسورڈ تو استعمال نہیں کر رہے؟

محققین کا دعویٰ ہے کہ لاکھوں افراد اپنے بے حد حساس اکاؤنٹز پر ایسے پاسورڈ استعمال کرتے ہیں جنہیں بھانپ لینا بہت آسان ہوتا ہے۔ برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کی ایک تحقیق کے مطابق 1,2,3,4,5,6سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈز میں سے ایک ہے۔ اس ریسرچ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بہت بڑی تعداد میں ایسے لوگ موجود ہیں جو سائبر معاملات میں علم کی کمی کی وجہ سے بڑی مصیبتوں میں گھر سکتے

Read more

عامر خان: ’باکسنگ نہیں چھوڑ رہا، ابھی بہت کچھ باقی ہے‘

عامر خان کرائفورڈ کے مکوں کا مقابلہ نہیں کر سکے اور پہلے ہی راؤنڈ میں ہار گئے برطانیہ کے باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ عالمی باکسنگ کو ابھی خیرباد نہیں کہہ رہے۔ ڈبلیو بی او ورلڈ ویلٹر ویٹ چیمپیئن ٹیرنس کرائفورڈ نے اس سے قبل کہا تھا کہ عامر خان باکسنگ چھوڑ دیں گے۔ امریکہ کے شہر نیو یارک میں ہونے والے ایک مقابلے میں خان کو کرائفورڈ کے ایک لو (نیچے) پنچ کے بعد مقابلہ ختم

Read more

ایجنٹ اورنج: امریکہ ویتنام کے زہر آلود ہوائی اڈے کو صاف کرے گا

ویتنام جنگ میں ایجنٹ اورنج نامی زیریلی گیس کے استعمال کے بعد ڈیڑھ لاکھ بچے پیدائشی نقائص کے ساتھ پیدا ہوئے امریکہ نے ویتنام میں اس ہوائی اڈے کو صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے جہاں اس نے ویتنام جنگ کے دوران ایجنٹ اورنج نامی گیس سٹور کررکھی تھی ۔ ویتنام کی جنگ کے دوران امریکی فضائیہ نے اُن گھنے جنگلوں میں ڈائی اوکسین ایجنٹ اورنج نامی گیس کا سپرے کیا تھا جہاں شمالی ویتنام کے جنگجو پناہ

Read more

پاکستان میں وہ کونسی وزارت ہے جو بطور سزا لوگوں کو دی جاتی ہے؟

’ہیلی کاپٹر کا فی کلومیٹر خرچ 55روپے ہے۔‘ فواد چوہدری کے دیے گئے اس دلچسپ بیان کی بازگشت ایک بار پھر ٹوئٹر پر سنی جارہی ہے۔ وفاقی کابینہ کی اہم وزارتوں میں رد و بدل کے بعد فواد چوہدری کو وزارت برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپا گیا۔ وزارت ملنے کا اعلان ابھی ہوا ہی تھا کہ ٹوئٹر پر ایک شور برپا ہوگیا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ لوگوں نے خصوصاً اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ

Read more

وائرس کی تشخیص کے بعد شاداب خان دورۂ انگلینڈ سے باہر

پاکستانی کرکٹ ٹیم 22 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو گی پاکستانی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان کے خون میں ہیپیٹائٹس کے وائرس کی تشخیص کے بعد انھیں انگلینڈ کے دورے سے خارج کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے اتوار کو نیشنل سٹیڈیم میں صحافیوں کو بتایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے خون کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق شاداب خان کے خون کے نمونے میں ہیپاٹائیٹس کا وائرس

Read more

ہاٹ کراس بنز: گذ فرائیڈے پر مسکیٹا بیکری کی خاص سوغات

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے صدر میں واقع کئی دہائیوں پرانی مسکیٹا بیکری پر معمول سے زیادہ ہی رش ہے۔ دیکھنے میں تو یہ ایک عام سی بیکری ہے جس میں تمام سال کیک، بسکٹس اور بیکری سے متعلق دیگر اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔ لیکن مسیحی تہوار گُڈ فرائیڈے پر اس بیکری میں تیار کی گئی اس تہوار کی خاص سوغات ہاٹ کراس بنز اپنے منفرد ذائقے کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ کاونٹر کے پیچھے خریداروں

Read more

سری لنکا میں متعدد بم دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ

سری لنکا میں مسیحی برادری کے بڑے تہوار ایسٹر کے موقعے پر دو گرجا گھروں اور ایک ہوٹل میں بم دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ ابھی دھماکوں کی مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر یہ بات کہی جا رہی ہے کہ تین گرجا گھروں میں پانچ دھماکے ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں لوگوں کو زخمی دیکھا جا سکتا

Read more

انڈیا پارلیمانی انتخابات: مودی کو چیلنج کرنے والا نوجوان کنہیا کمار

دن: تین مارچ سنہ 2016 شب کے تقریباً نو بجے ہیں مقام: جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، نئی دلی۔ اکیڈمک کمپلیکس اور وائس چانسلر آفس کے باہر طلبہ اور میڈیا کے جم غفیر کے سامنے ایک نوجوان خطاب کر رہا ہے۔ یہ نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ یونیورسٹی کی سٹوڈنٹس یونین کا صدر کنہیا کمار ہے جو اسی دن چھ ماہ کے لیے عارضی ضمانت پر رہا ہوکر دلی کی تہاڑ جیل سے کیمپس واپس آیا ہے۔ اس

Read more

خواتین کے بارے میں نازیبا کلمات، انڈین کرکٹرز پر جرمانہ

انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور بلے باز لوکیش راہول کو ٹی وی پروگرام پر خواتین کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کرنے پر 20 لاکھ انڈین روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) نے دونوں کھلاڑیوں کو مشہور ٹی وی شو ‘کافی ود کرن’ پر ‘جنسی اور نسلی تعصب، اور بداخلاقی پر مبنی الفاظ’ کہنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ جنوری میں نشر ہونے والے اس

Read more

بغداد میں کانفرنس، ایران اور سعودی عرب شریک

سعودی عرب اور ایران سمیت عراق کے چھ ہمسایہ ملکوں کی ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس ہفتے کو دارالحکومت بغداد میں منعقد ہوئی جس میں شریک ممالک میں عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی یک زبان میں مخالفت کی۔ ‘عراق: ترقی اور استحکام’ کے نام سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں جنگ سے تباہ حال ملک عراق میں گہرے مفادات رکھنے والے عراق کے ہمسایہ ملکوں نے عراق کی ترقی، تعمیر نو اور استحکام کے لیے بھرپور حمایت کا

Read more

گھٹنوں میں درد کی نئی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟

ایمپیرئیل کالج لندن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں کے خیال میں ارتقا کی نذر ہونے والی گھٹنے کی چھوٹی ہڈی ایک بار پھر منظر عام پر آ گئی ہے۔ کچھ لوگوں میں پایا جانے والا فیبیلا گھٹنے کے پیچھے موجود نس کے اندر دبا ہوا ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ فیبیلا بالکل بے مقصد چیز ہے اور انسان اس کے بغیر باخوشی زندگی گزار سکتے ہیں اور کافی لوگ گزارتے بھی ہیں۔ تاہم، آرتھرائٹس کے شکار

Read more

افغانستان میں پاکستانی امداد سے محمد علی جناح ہسپتال کا قیام

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کی مالی معاونت سے بنائے گئے ایک سو سو بستروں کے جدید ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا جس کا نام بانیِ پاکستان محمد علی جناح کے نام پر جناح ہسپتال رکھا گئی ہے۔ سنیچر کو کابل میں دو سو بستروں پر مشتمل اس ہسپتال کا افتتاح پاکستان کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور افغانستان کے صحت عامہ کے وزیر ڈاکٹر فیروزالدین فیروز نے کیا۔ جبکہ افغان نائب صدر محمد

Read more

انڈیا: چیف جسٹس پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام

انڈیا میں سپریم کورٹ کی ایک سابق اہلکار نے الزام لگایا ہے کہ ملک کے موجودہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے انھیں دوران ملازمت جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ 35 سالہ خاتون نے اپنے بیان حلفی میں الزام لگایا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جسٹس رنجن گوگوئی نے انھیں دو مرتبہ جنسی طور ہراساں کیا۔ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ جب انھوں نے چیف جسٹس کو انکار میں جواب دیا

Read more

ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز مقابلے کی چند تصاویر

ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز (اے او پی) نے اپنے سالانہ ایوارڈز کے لیے تصاویر کی مختصر فہرست جاری کی ہے۔ منتخب کی گئی 240 تصاویر کی لندن میں نمائش کی جاری ہے۔ان تصاویر کا انتخاب مختلف کیٹیگریز کے لیے بھیجی گئی 2000 انٹریز میں سے کیا گیا ہے۔ جیتنے والوں کا اعلان 14 مئی کو کیا جائے گا۔منتخب کردہ فہرست میں سے چند تصاویر اور ان کے بارے میں فوٹوگرافروں کے خیالات۔

Read more

پاکستان : موت کی سزا پانے والے ہر پانچ میں دو بے گناہ

پاکستان میں موت کی سزا پانے والے قیدیوں کے بارے میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2014 سے اب تک پانچ سو افراد کو پھانسی پر چڑہایا گیا لیکن موت کی سزا پانے پانے والے ہر پانچ میں سے دو قیدیوں کو غلط سزا دی گئی یا وہ بے گناہ تھے۔ ’پاکستان سزائے موت دینے والے پانچ ممالک میں شامل نہیں‘ دنیا بھر میں سزائے موت میں ’37 فیصد کمی’ پاکستان میں، غیر سرکاری اعداد و

Read more

اورماڑہ کے حملہ آوروں کی کمیں گاہیں ایران میں: شاہ محمود

3. ایران اور پاکستان کے باہمی مشاورت سے یہ طے کیا کے سرحد کو پر امن رکھنے کے لیے چند بارڈر سنٹرز بنائے جائیں گے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محود قریشی کا کہنا ہے کہ اورماڑہ میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کے ذمہ داروں کی کمیں گاہیں ایرانی سرحد کے اندر ہیں اور ایران کو اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بات انھوں نے وزراتِ خارجہ کے دفتر میں ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔

Read more

بریگیڈیئر اعجاز شاہ: ’میں بطور وزیر داخلہ فوج کو کیا طاقت دے سکتا ہوں؟‘

پاکستان میں وزارتوں کے حالیہ رد وبدل کا شور و غُل ابھی تھما نہیں اور حزب اختلاف کی جانب سے وزیر داخلہ کی تعیناتی پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔بی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے اس سوال کے جواب میں کہ وہ کیا خصوصیات ہیں جو آپ کو اس عہدے کے لیے موضوع بناتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ سوال جا کر عمران خان سے پوچھیں۔‘

Read more

جمال خاشقجی قتل: متحدہ عرب امارات کے مشتبہ جاسوس استنبول سے گرفتار

ترکی نے دو ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جنھوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے جاسوسی کرنے کا اقرار کیا ہے۔ایک سینیئر ترک اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ترکی، گذشتہ برس استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے جڑے ممکنہ روابط کی تحقیقات کر رہا ہے۔سی آئی اے کا ماننا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد سلیمان نے اس قتل کا حکم دیا تھا۔

Read more

انڈونیشیا کا وہ گاؤں جہاں بہروں کی اپنی زبان ہے

کولوک گیتار نے اپنے بازوؤں کی نمائش کرتے ہوئے چھاتی پھلائی اور جھگڑالو طریقے سے جبڑا ہلایا۔ حالانکہ بالی کا یہ بوڑھا آدمی فرش پر چوکڑی مار کر بیٹھا تھا، ان کا انداز بالکل ایک جارحانہ ککڑ جیسا تھا۔ ان کے بھتیجے وسنو نے مسکرا کر کہا ’ان کو بڑا سخت جان مانا جاتا تھا۔ یہ مارشل آرٹس کے ماہر ہونے پر مشہور تھے اور ناریل کو ہاتھ سے آدھے میں توڑ سکتے تھے۔‘ کولوک گیتار نے ناریل کے درختوں

Read more

کراچی: ’صاف پانی آتا تو بچوں کو سکول بھیجتی‘

ماریہ کا کہنا تھا کہ صاف پانی پر آنے والے اخراجات کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج پا رہیں پانی سے محروم کراچی میں بسنے والے کچھ خاندان ایسے بھی ہیں کہ جنھوں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ اس بنیادی ضرورت سے محرومی ان کے بچوں کے مستقبل کو بھی تاریک کر سکتی ہے۔ ماریہ اور محمد عباس اختر کالونی کے رہائشی ہیں۔ یہاں کے رہائشیوں کو جہاں علاقے میں بہنے والے گندے نالے کی

Read more

بچوں نے تشدد کرنے والے والدین کو معاف کر دیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک جوڑے کو ان کے بچوں نے معاف کر دیا ہے جبکہ ان والدین کو اپنے بچوں پر تشدد کرنے اور انھیں بھوکا رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔ ڈیوڈ اور لویز دونوں کے بچوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ ان مظالم کے باوجود اب بھی اپنی والدہ اور والد سے پیار کرتے ہیں۔ مزید پڑھیے والدین بچوں پر تشدد کیسے کرسکتے ہیں؟ ماں یا باپ کی

Read more

فردوس عاشق اعوان: ہاؤس جاب سے پارلیمینٹ ہاؤس تک

پی ٹی آئی کی حکومت کا پہلا سال مکمل نہیں ہوا لیکن کابینہ میں ردوبدل کے احکامات آگئے۔ فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات کی ذمہ داریاں لے لی گئیں اور ڈاکٹر فردوس عاشق اب وہاں معاون خصوصی بن چکی ہیں۔ جیسے یہ چہرہ دیکھنے والوں کے لیے نیا نہیں اسی طرح فردوس عاشق اعوان کے لیے یہ ذمہ داری بھی نئی نہیں ہے۔ اگر کسی سیاست دان کے بارے میں بنائے جانے والے کارٹونوں، ٹی وی پر مزاحیہ خاکوں اور

Read more

انڈیا کی سپریم کورٹ: ’شادی کے جھوٹے وعدے پر کیا گیا سیکس ریپ ہے‘

انڈیا میں 2016 میں ایسے 10068 کیسز ریکارڈ کیے اور سنہ 2015 میں ان کیسز کی تعداد 7655 تھی اگر مرد شادی کے وعدے سے مکر جائے تو کیا دو بالغوں کے درمیان رضا مندی سے کیا گیا سیکس بھی ریپ کہلائے گا؟ انڈیا کی سپریم کورٹ نے حال ہی میں اس سوال کا جواب ’ہاں‘ میں دیا ہے۔ اس اہم فیصلے میں سپریم کورٹ نے ایک ذیلی عدالت کی جانب سے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں

Read more

پاکستان کے نئے مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کون ہیں؟

حفیظ شیخ جنرل پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کے علاوہ اب تحریک انصاف کے ساتھ بھی تعلق جوڑنے میں کامیاب رہے ہیں پاکستان کے مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ عملی سیاست سے دور رہتے ہیں لیکن گزشتہ 19 برسوں میں ایسا کئی بار ہوا ہے کہ قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور وہ قلمدان جن کے کئی سیئنر سیاست دان اور ٹیکنو کریٹ خواب دیکھتے ہوں انہیں مل گیا ہو۔ جیالے والد کا فرزند عبدالحفیظ شیخ کی پیدائش پاکستان

Read more

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان: جو میرے ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کروں گا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد قوم کی جیت ہے اس لیے انھوں نے بطور کپتان اپنی ٹیم میں کچھ ضروری تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ بات انھوں نے قبائلی اضلاع کے دورے کے موقعے پر صلاع اورکزئئ میں خطاب کے دوران کہی۔ عمران خان کا کہنا تھا ’ایک اچھا کپتان مسلسل اپنی ٹیم کی طرف دیکھ رہا ہوتا ہے اسے میچ جتانا ہوتا ہے۔ کئی مرتبہ اسے بیٹگ آرڈر بدلنا پڑتا ہے۔ کئی

Read more

انڈیا میں انتخابات: غلط ووٹ ڈالنے پر آدمی نے اپنی انگلی کاٹ لی

(انڈیا میں انتخابات: غلط ووٹ ڈالنے پر آدمی نے اپنی انگلی کاٹ لی)
بی بی سی

انڈیا میں جاری عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے ایک ووٹر کا کہنا ہے کہ یہ احساس ہونے کے بعد کہ اس نے ’غلط‘ پارٹی کو ووٹ ڈال دیا ہے، اس نے اپنی انگلی کاٹ لی۔

ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں پون کمار نامی ووٹر کا کہنا ہے کہ اس نے غلطی سے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ ڈال دیا تھا۔

Read more

شو بز ڈائری: وویک اوبرائے پچھلے 16 برس سے سلمان خان سے معافی کیوں مانگ رہے ہیں؟

اداکار وویک اوبرائے گذشتہ 16 سالوں سے معافی کی درخواست لے کر گھوم رہے ہیں اور جہاں کہیں بھی انھیں سلمان کی پرچھائیں تک دکھائی دیتی ہے وہ یہ درخواست لے کر ان کی جانب دوڑ پڑتے ہیں۔ سنہ 2003 میں ایشوریہ رائے کی محبت میں گرفتار وویک نے سلمان خان کے خلاف جو پریس کانفرنس کی تھی اس پر وہ آج بھی نادم ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر سلمان خان

Read more

دوحہ میں ہونے والی بین الافغان کانفرنس منسوخ

قیام امن کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور افغان طالبان کے ایک بانی رہنما ملا عبدالغنی برادر کی قطر میں پہلی ملاقات ہوئی تھی کابل میں افغان صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 اور 21 اپریل کو قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والی بین الافغانی کانفرنس قطر حکومت کی جانب سے منسوخ کردی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر حکومت کی جانب سے کانفرنس کے

Read more

بریگیڈیئر اعجاز شاہ: ایک پراسرار نام کی واپسی

پاکستان میں وفاقی کابینہ میں حالیہ ردوبدل کے بعد ملک کے نئے وزیرِ داخلہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انھیں ابتدا میں بطور وزیرِ پارلیمانی امور کابینہ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ یہ تحریر 30 مارچ 2019 کو بریگیڈیئر اعجاز شاہ کی کابینہ میں شمولیت کے تناظر میں لکھی گئی تھی۔

بریگیڈیئر اعجاز شاہ کی بطور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور تعیناتی پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔ اس تحریر میں صحافی اعزاز سید نے اعجاز شاہ کے متنازع ماضی اور کئی اہم معاملات میں ان کے مبینہ کردار پر روشنی ڈالی ہے۔ 6 اکتوبر 1998 کو جب جنرل جہانگیر کرامت نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد استعفی دیا تو نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ سامنے تھا۔ وزیراعظم ہاؤس سے ملٹری سیکرٹری بریگیڈئیر جاوید اقبال نے فون کرکے منگلا کے کور کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل پرویز مشرف کو پیغام دیا کہ وزیراعظم ان سے ملنے کے خواہشمند ہیں۔

Read more

اسد عمر کا استعفیٰ: پارٹی میں دھڑے بازی یا کارکردگی، وجہ کیا بنی؟

پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر کے کابینہ سے الگ ہونے کے اعلان کو مبصرین عمومی طور پر پارٹی کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کررہے ہیں۔ اسد عمر کو پارٹی کا ’پوسٹر بوائے‘ مانا جاتا تھا اور تو اور وزیر اعظم کو بھی ان کی قابلیت اور صلاحیت پر بھرپور اعتماد تھا۔ تجزیہ کاروں کی رائے میں ان کی رخصتی نے پارٹی میں ہونے والی فیصلہ سازی پر شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Read more

نصرت جہاں رفیع کا قتل: ’بنگلہ دیش کو جھنجھوڑ دینے والی لڑکی‘ کی موت کچھ بدل پائے گی؟

بنگلہ دیش کے ایک مدرسے میں نصرت جہاں رفیع نامی لڑکی کو تیل چھڑک کے آگ لگا دی گئی تھی۔ دو ہفتے قبل ہی اس نے اپنے مدرسے کے ہیڈ ماسٹر کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کی درخواست دی تھی۔ جنسی ہراس کے خلاف بات کرنے کی اس کی جرات کے پانچ دن بعد ہی اس کو زندہ جلا دینے اور اس دوران جو کچھ ہوا اس نے بنگلہ دیش کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔ اور دنیا کی

Read more

ایوانکا ٹرمپ کا ورلڈ بینک کی نوکری ’ٹھکرانا‘ اور چند دیگر تنازعات

امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ جب ان کے والد نے ان سے ورلڈ بینک کی سربراہی کے بارے میں پوچھا، تو انھوں نے اسے آفر کو مسترد کر دیا۔ گذشتہ ہفتے دئیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی بیٹی کے لیے مختلف عہدوں کا سوچا تھا گذشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے جریدے ’دی اٹلانٹک‘ کو بتایا کہ انھوں نے ایوانکا سے بینک کی سب سے سینئر

Read more

انڈیا: انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز، تصویری جھلکیاں

انڈیا میں انتخابات کا آج دوسرا مرحلہ ہے اور اے ایف پی کے مطابق 15 کروڑ سے زائد لوگ اس مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ انڈیا کی 12 ریاستوں میں اس انتخابی مرحلے کا انعقاد کرایا جا رہا ہے۔ سرینگر میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق سرینگر کے حساس علاقوں میں پولنگ مراکز سنسان تھے تاہم گاندربل اور بڈگام کے نواحی علاقوں میں اکا دُکا پولنگ مراکز پر لوگ ووٹ ڈالنے جارہے

Read more

’عمران کا مشکل فیصلہ‘

سالانہ بجٹ سے صرف ایک ماہ قبل اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بیچوں بیچ پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر کی تبدیلی کے فیصلے کو ‘سرپرائز’ تو نہیں لیکن ایک غیر روائتی سیاست دان کا اہم اور مشکل فیصلہ ضرور قرار دیا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی یہ سوالات بھی پوچھے جانے لگے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اپنی کابینہ کے ایک ایسے رکن کو تبدیل کرنا جسے ان کی ٹیم کا ‘اوپنگ بیٹس مین’ کہا جاتا ہو، کیا جماعت کے اندر جاری کھینچا تانی کا نتیجہ ہے یا یہ فیصلہ صرف اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ یہ سوال بھی ذہنوں میں اٹھنے لگے کہ کیا یہ تحریک انصاف کی حکومت کے لیے بڑا سیاسی دھچکا نہیں ہے اور اپنی ناکامی کا اعتراف نہیں۔

Read more

ایک سال میں تین وکٹیں، پرانا عامر کہاں گیا

پاکستان کی خوش قسمتی کہیں یا عامر کی بد قسمتی، جہاں محمد عامر کی فارم بگڑتی گئی وہیں پاکستان کے پاس حسن علی، جنید خان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے بالر ٹیم میں آتے گئے دو سال پہلے جب محمد عامر کی گیند پر اظہر علی نے وراٹ کوہلی کا کیچ ڈراپ کیا تو ایسا لگا کہ پاکستان نے کوہلی کی وکٹ نہیں بلکہ چیمپئینز ٹرافی مس کردی۔ لیکن اگلی ہی گیند پر عامر نے جب کوہلی کو وہی غلطی

Read more

اسد عمر کی رخصتی: تحریک انصاف کے حامی مایوس

پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے عہدے کو چھوڑنے کا اعلان کیا جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لوگوں نے مختلف جزبات اور رائے کا اظہار شروع کر دیا لیکن اسد عمر کے مداح اور حکمران جماعت کے حامی اس فیصلے سے نالاں ہی نظر آ رہے ہیں۔ اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ‘وزیرِ اعظم کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں چاہتے ہیں کہ میں وزارت

Read more

نئے وزیرِ خزانہ کو بھی معاشی چیلنجز کا سامنا ہو گا: اسد عمر

پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنی وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے دور میں ملکی معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کیے اور ان کی جگہ لینے والے وزیرِ خزانہ کو بھی معاشی چیلنجز کا سامنا رہے گا۔

اسد عمر نے جمعرات کو پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں کہا کہ وہ اپنی وزارت سے الگ ہو رہے ہیں اور پھر ایک پریس کانفرنس میں اپنے اعلان کی وجوہات بیان کیں۔
اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا ’وزیرِ اعظم کابینہ میں رد و بدل کے نتیجے میں چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ کی جگہ توانائی کا قلمدان سنبھال لوں۔ لیکن میں نے ان کی مرضی سے فیصلہ کیا ہے کہ میں کابینہ میں کوئی بھی عہدہ نہیں لوں گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’مجھے یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کی واحد امید ہیں اور انشااللہ نیا پاکستان ضرور بنے گا۔‘

Read more

وزیرِ خزانہ اسد عمر کا استعفے کا اعلان

پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنی وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جمعرات کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنی وزارت سے الگ ہو رہے ہیں۔ As part of a cabinet reshuffle PM desired that I take the energy minister portfolio instead of finance. However, I have obtained his consent to not take any cabinet position. I strongly believe @ImranKhanPTI is the best hope for Pakistan and

Read more

گوادر: اورماڑہ میں بسوں سے اتار کر 14 مسافر قتل

کوسٹل ہائی وے پر کراچی اور گوادر کے درمیان چلنے والی گاڑیاں اورماڑہ کے علاقے سے گزرتی ہیں (فائل فوٹو) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے 14 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعات اورماڑ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آئے اور ہلاک شدگان مختلف مسافر بسوں میں کراچی اور گوادر کے درمیان سفر کر رہے تھے۔ اورماڑہ میں انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار نے

Read more

انڈیا کی سیاست اور بالی وڈ : انتخابات میں حصہ لینے والے دس فنکار

انڈیا کی سیاست میں فلم سٹار ابتدا سے ہی مخصوص اہمیت کے حامل رہے ہیں اسی لیے سیاسی جماعتیں انھیں اپنی حمایت میں استعمال کرتی رہی ہیں۔ ابتدا میں ان کی مقبولیت کا استعمال عموماً انتخابی مہم میں لوگوں کو یکجا کرنے کے لیے کیا گیا لیکن بعد میں سیاست میں ان کی شمولیت بڑھتی گئی۔ کبھی انھیں براہ راست راجیہ سبھا یعنی ایوان بالا میں نامزد کیا گیا، تو کبھی وہ انتخابات جیت کر اس میں شامل ہوئے۔ یوں

Read more

صحیفہ جبار خٹک: ’باڈی شیمنگ پر آواز بلند کرنا نقارخانے میں طوطی کی آواز سا ہے‘

‘میں ٹی وی سے ایک سال کا وقفہ لوں گی، خود کو گنجا کرواؤں گی اور دنیا کی سیر کو نکلوں گی اور اس دوران سوشل میڈیا کا مکمل بائیکاٹ کروں گی۔‘ اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار خٹک کی سوشل میڈیا سے اس اکتاہٹ کے پیچھے وہ چند مہینے ہیں جب آن لائن باڈی شیمنگ نے ان کی زندگی قدرے تلخ کر دی تھی۔ باڈی شیمنگ سے مراد آپ کی ظاہری شخصیت یا آپ کے جسم کی کسی بھی خاصیت

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج ہو گا

انگلینڈ اور ویلز میں رواں ماہ 30 مئی سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے لیے پاکستان کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے عالمی کپ کی ٹیم میں شمولیت کے لیے تمام ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے ہیں۔ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ میں شرکت کے لیے 23 کھلاڑیوں

Read more

نیند کے مقبول نسخے آپکی صحت متاثر کر رہے ہیں

رات میں چار سے پانچ گھنٹے کی نیند ناکافی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے نیند کے بارے میں بنائے جانے والے قصے کہانیاں نہ صرف ہماری صحت اور موڈ دونوں کو تباہ کرتے ہیں بلکہ ہماری زندگی کو بھی کم کرتے ہیں۔ نیو یارک یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے انٹر نیٹ پر دیے جانے والے رات کی نیند کے سب سے زیادہ مقبول نسخوں کا پتہ لگایا۔ اس کے بعد نیند کے بارے میں بہترین سائنسی شہادتوں

Read more

ایرانی باکسر صدف کا ملک واپس نہ جانے کا فیصلہ

صدف خادم کی تربیت سابق ایرانی نژاد ایرانی باکسر ماہیار مونسی پور نے کی ہے ایک ایرانی باکسر جنھوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے کا کہنا ہے کہ وہ واپس گھر نہیں جائیں گی۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ صدف خادم نے فرانسیسی باکسر اینی چاؤن کو سنیچر کو ہونے والے مقابلے میں شکست دی۔ اس ہفتے انھوں نے اپنے

Read more

ایک دن میں آخر کتنا پانی پینا چاہیے؟

’آپ کو خوب پانی پینا چاہیے۔ ہر روز آٹھ گلاس یا دو لیٹر پانی تو پینا ہی چاہیے۔‘ ایسے بن مانگے مشورے تو ہم سبھی کو ملتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن پانی کے بارے میں اس طرح کے خیالات ہمیشہ سے نہیں ہیں۔ انیسویں صدی کے آغاز تک زیادہ پانی پینا بری بات سمجھا جاتا تھا۔ سماج کے اونچے طبقے کے افراد زیادہ پانی پینا اپنی توہین سمجھتے تھے۔ انہیں لگتا تھا کہ پیٹ کو پانی سے بھرنا تو غریبوں

Read more

کراچی: پولیس فائرنگ سے ڈیڑہ سالہ بچے کی ہلاکت، چار پولیس اہلکار گرفتار

کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے ڈیڑہ سالہ بچے احسن کی ہلاکت کے بعد چار پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ آئی جی سندھ اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے تحقیقات کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ آی جی سندھ کلیم امام کا واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہم بہت معذرت خواہ ہیں کہ ایسا ہوا ہے۔’ احسن کی ہلاکت کا واقعہ کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب پیش آیا

Read more

صرف رونالڈو کافی نہیں

8 دن، 112 ملین یورو اور ریال میڈرڈ کے صدر فلورینٹینو پیریز سے ناراضگی۔ یہ تینوں چیزیں کرسچیانو رونالڈو کو اٹلی کے کلب یووینٹس لانے کے لیے کافی تھیں۔ ایک ایسا کلب جس نے 23 سال سے چیمپیئنز لیگ نہیں جیتی، ایک ایسے کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں لے کر آرہا تھا جس نے یہ اعزاز پانچ بار حاصل کیا ہے۔ دو مختلف کلبوں کے ساتھ۔ گزشتہ نو سالوں سے فٹبال کے مداحوں کو اور کسی چیز پر یقین ہو

Read more

وسیم خان کی تقرری، گورنگ بورڈ اور پی سی بی میں اختلاف

پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے ہی گورننگ بورڈ کے چند ارکان کی جانب سے بعض معاملات پر اختلاف رائے کے سبب آئینی بحران کا سامنا ہے۔ ان معاملات میں ڈومیسٹک کرکٹ سمیت منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کا معاملہ شامل ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس بدھ کے روز کوئٹہ میں ہونا تھا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین سے متعلق ٹاسک فورس کی رپورٹ کا جائزہ لیا جانا تھا۔ اس کے علاوہ ایجنڈے میں چند دیگر

Read more

نوٹراڈام: آگ لگنے کی کہانی، تصاویر کی زبانی

کلیسا نوٹراڈام میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے جس نے عمارت کی چھت اور مخروطی برج کو تباہ کردیا تھا۔ عمارت پر مرمت اور بحالی کا کام جاری تھا جس کے باعث چھت کا بیشتر حصہ ایسے ڈھانچوں سے بھرا ہوا تھا جو مرمت کے دوران عمارت کو سہارا دینے کے غرض سے لگائے گئے تھے۔ تفتیش میں ان ڈھانچوں کے پہلو کو بھی دیکھا جارہا کہ اگر یہ آگ لگنے کا سبب بنے۔ آگ کب

Read more

شدید موسم سے جان کو خطرہ اور فصل تباہ

گذشتہ تین دنوں میں مغرب سے آنے والے موسمی سلسلے کے باعث پاکستان کے مختلف حصوں میں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے مطابق طوفانی بارشوں اور آندھیوں سے منگل تک ملک بھر میں کم از کم 39 لوگ ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 135 زخمی ہیں اور 80 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پیر کے روز کراچی میں تیز ہواؤں سے شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے، اشتہاری

Read more

آسام انتخابات: 40 لاکھ باشندوں کی شہریت کا سوال

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام میں جمعرات کو دوسرے مرحلے کی پولنگ میں پانچ پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ریاست کے 40 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کو شہریت کی فہرست سے باہر رکھا گیا ہے تاہم انھیں رواں پارلیمانی انتخابات میں ووٹ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان باشندوں کی شہریت کا حتمی فیصلہ آئندہ چند مہینوں میں ہونےوالا ہے۔ شہریت کا سوال آسام کے انتخابات کا سب سے اہم اور انتہائی حساس سوال ہے۔ کرائی

Read more

تھائی لینڈ کے ساحل سے 200 کلومیٹر دور تیرتے کتے کو بچا لیا گیا

تھائی لینڈ کے ساحل سے 220 کلومیٹر دور تیل نکالنے والی ایک ٹیم نے ایک تھکاوٹ سے نڈھال کتے کواس وقت بچالیا جب انھوں نے اسے اپنے ڈرلنگ پلیٹ فارم کے قریب تیرتے ہوئے دیکھا۔ ViralPress گذشتہ جمعے کی دوپہر جب کارکنوں نے اسے بلایا تو بھورے رنگ کا کتا تیرتا ہوا ان کی جانب آ گیا۔ بعد ازاں اسے باحفاظت پانی سے باہر نکال لیا گیا۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ یہ کتا سمندر میں اتنے دور تک

Read more

مصر کے آئین میں تبدیلی سے سیسی ’2030 تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں‘

سنہ 2014 میں پہلی بار سیسی صدر منتخب ہوئے اور گذشتہ سال 97 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد انھیں دوبارہ منتخب کیا گیا مصر کی پارلیمان نے آئینی ترامیم منظور کی ہیں جن کے مطابق صدر عبدل فتع ال سیسی 2030 تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔ سنہ 2022 میں اپنی دوسری چار سالہ مدت کے اختتام پر سیسی کو اقتدار چھوڑنا تھا۔ لیکن ان ترامیم کے باعث، جن پر 30 دن کے اندر ریفرینڈم کرایا جانا ہے، ان

Read more

فیض آباد دھرنا کیس: وزارتِ دفاع کی نظر ثانی کی اپیل میں کیا ہے؟

وزارت دفاع نے فیض آباد دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے چھ فروری کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کی ہے جس میں عدالتِ عظمیٰ سے فوج اور اس کے خفیہ اداروں سے متعلق فیصلے میں لکھی جانے والی سطروں کو واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔ نظرثانی کی اس اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے پاکستانی فوج کے حوصلے (morale) پر منفی اثرات پڑے ہیں۔ اپیل میں کہا

Read more

ٹوئٹر کے سربراہ جیک ڈورسی کا معمول: یخ پانی میں ڈبکیاں، بغیر کھائے پیے آٹھ کلومیٹر روزانہ واک

گذشتہ برس مسٹر ڈورسی نے ایک ٹویٹ کے کیریکٹرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد کی طرح صرف 140 سینٹ تنخواہ لی تھی اگر آپ میں صبح پانچ بجے جاگ کر سیدھے شدید ٹھنڈے پانی میں کود جانے کی ہمت ہے تو آپ زندگی میں ہر چیز حاصل کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے یہ آپ کے لیے سچ نہ ہو، لیکن ٹوئٹر کے بانی اور سربراہ جیک ڈورسی کے نزدیک اس میں کوئی جھوٹ نہیں اور ان کے بقول ان

Read more

باڈی شیمنگ: ’آپ کا قد چھوٹا ہے، آپ کچھ نہیں کر سکتے‘

‘لوگ چھیڑتے ہیں اور فقرے کستے ہیں کہ دیکھو بونا جا رہا ہے، مذاق اڑاتے ہیں لیکن میں ان کی باتوں پر توجہ نہیں دیتا کہ بول رہے ہیں تو بولنے دو کوئی بات نہیں۔’ 35 سالہ فیصل پراچہ کے لیے یہ باتیں سننا روزانہ کا معمول ہے اور اس کی وجہ ان کا چار فٹ کا قد ہے۔ پست قامت والے افراد کو پاکستانی معاشرے میں اکثر و بیشتر ’باڈی شیمنگ‘ کا سامنا رہتا ہے یعنی ان کی جسمانی

Read more

عشق، جب آپ کی ذات یا مذہب الگ ہوں

روِندر اور شلپابا نے تمام مشکلوں کے باوجود شادی کی زیادہ تر انڈین خاندان اپنے مذہب اور ذات کے اندر ہی شادیاں طے کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان سخت دائروں کے باہر کی جانے والی شادیوں کا اکثر پرتشدد انجام ہوتا ہے، جس میں غیرت کے نام پر قتل بھی شامل ہیں۔ لیکن اب کچھ انڈین نوجوان محبت کی خاطر اپنے خاندانوں اور برادریوں سے لڑ جانے کو تیار ہیں۔ بی بی سی کی دویا آریا کی رپورٹ۔۔ روِندر

Read more

اسلام آباد: دوسالہ بچی کا ریپ، ملزم گرفتار

اسلام آ باد پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس پر دوسالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے کا الزام ہے۔ یہ واقعہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بارہ کہو میں پیش آیا ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جنسی تشدد کا شکار ہونے والی کمسن بچی کے والد نے مقامی تھانے میں درخواست دی کہ اس کی دو سالہ بیٹی باہر گلی میں کھیلنے کے لیے گئی اور کافی دیر تک واپس نہ آئی۔ درخواست گزار کے

Read more

نوٹراڈام کیتھیڈرل آگ میں کیا کیا جل گیا؟

پیر کے روز لگنے والی تباہ کن آگ نے 850 سالہ پرانے کیتھڈرل کے چھت اور برج کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے پیرس کے آٹھ سو پچاس سالہ پرانے نوٹراڈام کیتھیڈرل میں بھڑکنے والی آگ نے نہ صرف اس کے برج اور چھت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، بلکہ پوری عمارت کے ڈھانچے کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ پیرس کے نائب میئر ایمانیوئیل گریگوری نے کہا ہے کہ آگ سے کیتھیڈرل کو

Read more

ذیابیطس: کیا ادویات کی بڑھتی قیمتیوں کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے؟

رواں برس کے آغاز پر حکومت نے ادویات کی قیمت میں نو سے 15 فیصد تک اضافے کی منظوری دی تھی رواں برس کے آغاز میں حکومت کی جانب سے چند ادویات کی قیمت میں نو سے 15 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔ اس منظوری کے بعد سے ادویات کی قیمت میں اضافے کا ایک سلسلہ شروع ہوا اور ادویہ ساز کمپنیوں پر یہ الزامات عائد کیے گئے کہ انھوں نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی آڑ میں منظور

Read more

نومولود بچے کی لاش کو قبر سے نکال کر بھیک مانگنے والا گرفتار

بھیک مانگنے کے لیے نومولود بچے کی لاش قبر سے نکال لی لاہور پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو ایک نومولود بچے کی لاش کو قبر سے نکال کر بھیک مانگ رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے نومولود بچے کی لاش بھی برآمد کر لی ہے۔ تھانہ بادامی باغ کے سٹیشن ہاؤس آفیسر سہیل کاظمی نے بی بی سی کو بتایا کہ بادامی باغ کے رہائشی شجاع الرحمن کے ہاں شادی کے سات سال کے

Read more

انڈیا، پاکستان میں بیساکھی کی تقریبات، تصاویر میں

بیساکھی تہوار کے موقع پر سکھ عقیدت مند گولڈن ٹیمپل میں مقدس پانی کے تالاب میں اشنان کر رہے ہیں دنیا بھر میں سکھ عقیدت مندوں نے رواں ہفتے بیساکھی کی مختلف تقریبات میں شرکت کی ہے۔ بیساکھی ہر سال اپریل کی 13 اور 14 تاریخ کو منائی جاتی ہے اور سکھ مذہب میں یہ نئے سال کا آغاز ہے۔ انڈیا سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان پہنچے ہیں جو صوبہ پنجاب کے شہر حسن ابدال میں گرودوارہ پنجہ

Read more

ایلیکس کا سوال: پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے صرف غیر ملکیوں کا سہارا کیوں؟

رواں ماہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں حکومت کی جانب سے منعقد کیے گئے دو روزہ پاکستان ٹورزم سمٹ میں جب ایک بھی پاکستانی ولاگر دیکھنے میں نہ آیا تو صارفین نے سوشل میڈیا پر شکوہ کیا۔ حکومتِ وقت سے ایک اور شکوہ یہ کیا گیا کہ اجلاس میں صرف غیر ملکی ولاگرز کو کیوں بلایا گیا؟ ایوا زوبیک، ٹریور جیمز، ایلیکس رینلڈز، روزی گبریئل، مارک وینز اور امل لملوم نامی غیر ملکی ولاگر اجلاس کا

Read more

مساجد میں خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت پر انڈین سپریم کورٹ کا نوٹس

جن مساجد میں خواتین کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہے وہاں ان کے لیے مردوں سے جدا جگہیں مقرر ہیں انڈیا کی عدالت عظمیٰ نے پونے شہر میں رہنے والے کے ایک مسلم جوڑے کی اس درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہوں نے خواتین کے مردوں کے ساتھ مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست دائر کرنے والے اس جوڑے کا کہنا ہے کہ انہیں ایک مسجد میں ساتھ نماز پڑھنے

Read more

کامیاب آن لائن ڈیٹنگ کے لیے سات مشورے

ڈیٹنگ ایپ پر سائن اپ کرنا ٹھیک ہے لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈیٹ کی تلاش کا عمل آپ کے پریشانی کا عمل نہ بنے۔ دنیا بھر میں لاکھوں افراد محبت کی تلاش میں آن لائن جاتے ہیں۔ آن لائن ڈیٹنگ کا تجزیہ کرنے والی ویب سائٹ ’آن لائن ڈیٹنگ سٹیٹسٹِکس اینڈ فیکٹس‘ کے مطابق دنیا میں 91 ملین صارفین ڈیٹنگ ایپس استعمال کرتے ہیں لیکن ان میں سے سینکڑوں کو ڈیٹ نہیں ملتی۔ برطانیہ میں رائے عامہ

Read more

پراجیکٹ غازی: سائنس فکشن اور ایکشن فلم میں سائنس اور ایکشن دونوں کا فقدان

کبھی کبھی مجھے کسی فلم کا تجزیہ لکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ مجھے پتہ نہیں کہ میرا اس فلم کے بارے کیا خیال ہے۔ اس کی وجہ صرف اور صرف لحاظ ہے، جو کبھی کبھار سچ بولنے کے آڑے آجاتا ہے۔ اس میں تھوڑا بہت لحاظ فلمسازوں یا اداکاروں کا ہوتا ہے، کیونکہ اکثر سے دوستی نہیں تو واقفیت ضرور ہوتی ہے اور ان میں سے بیشتر نہایت ہی اچھے اور خود خیال رکھنے

Read more

باڈی شیمنگ: ’چھوٹا قد ہو یا موٹا جسم ہر کمی آپ کی طاقت بن سکتی ہے‘

یہ حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے میں ان خواتین اور مردوں کو تضحیک کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو موٹاپے کا شکار ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دُبلا پتلا ہونے پر آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ آپ بھی برابر سے جملے اور طعنے سننے کو تیار رہیں۔ اِسی طرح لمبے قد پر جملے کسے جاتے ہیں تو چھوٹے قد والوں کو بھی طرح طرح کے القابات سے نوازنا ایک عام سی بات ہے۔ اِسی

Read more

حیات آباد آپریشن: شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری، ایک پولیس اہلکار ہلاک

Aftab Ahmed Khanپشاور کے علاقے حیات آباد میں پیر اور منگل کی درمیانی شب شروع ہونے والا آپریشن اب بھی جاری ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گزشتہ رات مبینہ شدت پسندوں کے خلاف شروع ہونے والا آپریشن اب بھی جاری ہے۔ دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک ایک پولیس اہلکار اور ایک شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہیں۔ سیکیورٹی

Read more

پاکستان میں صدارتی نظام کا خواہش مند کون؟

پاکستان میں ایک بار پھر صدراتی نظام حکومت کی بحث چھیڑی ہوئی پاکستان میں آج کل یہ بحث عروج پر ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل موجودہ پارلیمانی نظام حکومت میں نہیں بلکہ ایک ایسے صدارتی نظام حکومت میں ہے جہاں صدر براہ راست منتخب ہو اور ممبران قومی اسمبلی اسے بلیک میل کرنے کی پوزیشن میں نہ ہوں۔ صدارتی نظام کی حمایت کرنے والے دلیل کے طور پر فوجی آمروں کے دور حکومت کو صدارتی نظام حکومت کہہ

Read more

سب قصور ہزاروں کا ہے!

جلیلہ حیدر کے یہ الفاظ میرے کانوں میں گونج رہے تھے کہ کوئٹہ میں اتنے بکرے ذبح نہیں ہوئے جتنے ہزارہ قتل ہوئے۔۔۔ اور کتنے؟ کب کب اور کس کس وقت؟ اب تو ہزارہ قبرستان میں جگہ بھی نہیں بچی۔ ریاست کے جسم میں دل نہیں ہے کہ وہ ان بے کسوں کا درد محسوس کر سکے، ریاست کی آنکھیں نہیں ہیں کہ وہ بند آنکھوں سے ہی سہی مگر نم ہو سکیں، ریاست کے کان کہاں ہیں جو ان

Read more

’بچی کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر‘ کراچی کے نجی ہسپتال کے خلاف غفلت کا مقدمہ

ہسپتال انتظامیہ نے غلط انجیکشن لگانے کے تاثر کو مسترد کیا اور کہا ہے کہ واقعے میں مبینہ غفلت کے سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نجی ہسپتال دارالصحت کی انتطامیہ کے خلاف مبینہ طور پر غفلت برتنے اور 9 ماہ کی بچی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ شاہراہ فیصل تھانے میں نشوہ اور عائشہ کے والد قیصر علی کی درخواست پر مقدمہ

Read more

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر: ’یہ ابھینندن نہیں کوئی اور ہے‘

سوشل میڈیا پر وِنگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کی ایک تصویر وائرل ہوگئی ہے جس کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انھوں نے بی جے پی کی کھلی حمایت کی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ بھی دیا ہے۔ وائرل ہونے والی تصویر کے ساتھ تحریر میں کہا گیا ہے کہ ‘وِنگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان نے کھل کر بی جے پی کی حمایت کی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ بھی دیا ہے۔ ان کا

Read more

پریس: تاریخی گرجا گھر میں آگ لگ گئی

شدید آگ کی لپیٹ میں آنے کی وجہ سے پیرس کے گرجا گھر نوٹرا ڈام کی چھت اور مخروطی چوٹی گر گئی ہے۔ بارہویں صدی میں بننے والے اس گرجا گھر میں آگے لگنے کے بعد آگ بھجانے والے عملے نے اسے گھیرے میں لے لیا۔ آتشزدگی کا یہ منظر وہاں کے مکینوں اور سیاحوں نے بھی دیکھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوئی تاہم جس وقت آگے لگی اس وقت وہاں

Read more

فرضی دولت مند خاندان کی جعلی وارث سب کو بیوقوف بناتی رہی

theannadelvey/Instagramاینا سوروکن دس ماہ تک مین ہیٹن میں نہایت پرتعش زندگی گزارتی رہیں اس نے خود کو دنیا کے سامنے جرمنی کے ایک دولت مند خاندان کی واحد وارث کے طور پر پیش کیا جسے وراثت میں 67 ملین پاؤنڈ ملے ہوں۔ مس ڈیلوی کا قیام ہمیشہ فائیوسٹار ہوٹلوں میں ہوتا، وہ نہیات مہنگے ڈیزائنر لباس میں نظر آتیں، خاص لوگوں کے لیے منعقد ہونے والی پارٹیوں میں شرکت کرتیں، نجی طیارے میں سفر کرتیں اور اتنی فیاض کہ ہوٹلوں

Read more

ہزارہ برادری کا دھرنا: وزیر مملکت کی ہر قسم کی سکیورٹی کی یقین دہانی

اس بم حملے میں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے پاکستان کے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ظلم عظیم ہوا ہے اور موجودہ حکومت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہریار آفریدی کوئٹہ کی سبزی منڈی میں خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے ہزارہ ٹاؤن میں

Read more

گیم آف تھرونز: سپائیلرز سے گھبرانا نہیں

آخر کار دو سال کے تکلیف دہ انتظار کے بعد میرے جیسے کروڑوں ’گیم آف تھرونز‘ کے مداحوں کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں جب پیر کو سیریز کا آٹھواں اور آخری سیزن شروع ہوا۔ لیکن اس کے ساتھ سپائیلرز سے بچنے کے مشکل مرحلے کا بھی آغاز ہو گیا۔ https://twitter.com/Evans90/status/1117687553447145472 ٹوئٹر کے صارف ایونز نے اس مرحلے کو بہت خوبصورتی سے بیان کیا۔ یہ بھی پڑھیے ’سردی آ نہیں رہی۔۔۔۔ سردی آ گئی ہے!‘ آئیں ‘گیم آف تھرونز’

Read more

انڈین سیاسی رہنما انڈروئیر پر بیان سے مشکل میں پڑ گئے

انڈیا کی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے ریاست اترپردیش سے رکن اسمبلی اعظم خان کو اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے مبینہ طور پر ایک مخالف خاتون سیاستدان کے انڈروئیر پر بات کی۔ ایک ویڈیو میں جس کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شئیر کیا گیا ہے رکن اسمبلی اعظم خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ سیاستدان ‘خاکی’ رنگ کا انڈروئیر پہنتے ہیں۔ ان کے مخالفین کے مطابق ان کا اشارہ

Read more

پاکستانی گیت کی ’چوری‘: راجہ سنگھ کے ’ہندوستان زندہ باد‘ پر تنازع

انڈیا کی ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹھاکر راجہ سنگھ کا گیت ‘ہندوستان زندہ باد’ اسی دن سے تنازعے کا شکار ہے جس دن سے انھوں نے اس کے بارے میں اعلان کیا۔ 12 اپریل کو راجہ سنگھ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل ‘چوکیدار راجہ سنگھ’ یا ‘ٹائیگر راجہ سنگھ’ سے اعلان کیا کہ ان کا نیا گیت رام نومی (ہندو تہوار) کے موقعے پر 14 اپریل کو پونے بارہ بجے ریلیز کیا جائے گا۔ اس کے

Read more

باڈی شیمنگ اور موٹاپا: ملیے پاکستان میں پلس سائز فیشن کو فروغ دینی والی زہرہ حسین سے

‘جب آپ کہیں کپڑے خریدنے جائیں تو دکاندار بھی باڈی شیمنگ کرتے ہیں، مذاق اڑاتے ہیں کہ آپ کے سائز میں تو ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے، پہلے وزن کم کریں پھر ہماری شاپ پر آئیں۔‘ اگر آپ کا بھی وزن زیادہ ہے اور آپ کو پلس سائز کا لباس ہی پورا آتا ہے تو آپ یقینا ڈاکٹر زہرہ حسین کی اس بات سے اتفاق کریں گی۔ ڈاکٹر زہرہ حسین کراچی میں رہتی ہیں اور جسمانی بنیاد پر تضحیک

Read more

انسانی اعضا کی پیوند کاری: ’میرے پاس کسی کو بہتر زندگی لوٹانے کا اختیار ہے‘

50 سالہ سبائل نے اپنی دوست کو گردہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے سبائل اپنی عمر کی پچاس کی دہائی میں ہیں۔ وہ ایک ماہر نفسیات ہیں۔ وہ شادی شدہ ہیں، ان کے دو بیٹے ہیں جو یونیورسٹی جاتے ہیں۔ وہ بہت سی ذمہ داریوں کے ساتھ ایک فعال زندگی گزار رہی ہیں اور اب انھوں نے ایک ایسے سفر کی ابتدا کی ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگ سوچ بھی نہیں سکتے۔ اگلے ہفتے وہ اپنی

Read more

عالیہ بھٹ کرن جوہر کو گرو مانتی ہیں: ’کٹھ پتلی کہلانے میں کوئی شرمندگی نہیں‘

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی کامیابیوں کا پرچم ان دنوں چہار جانب لہرا رہا ہے۔ گذشتہ چند سالوں کے دوران ان کی کئی ہٹ فلمیں سامنے آئيں جن میں ‘ہائی وے’، ‘ہمٹی شرما کی دلھنیا’، ‘کپور اینڈ سنز’، ‘اڑتا پنجاب’، ‘بدریناتھ کی دلہنیا’، ‘راضی’ اور ‘گلی بائے’ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ اپنی اداکاری کی بنیاد پر خواہ عالیہ نے فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنا لی ہے لیکن بعض حلقے سے ان پر طنز کیا جاتا ہے کہ

Read more

تھائی لینڈ: دنیا کی سب سے بڑی پانی کی لڑائی کا آغاز

تھائی لینڈ میں اس سال کے سونگ کران فیسٹول کا آغاز ہو گیا ہے۔ سونگ کران فیسٹول کو بدھ مت کا نیا سال بھی کہتے ہیں۔ تیرہ سے پندرہ اپریل تک تھائی لینڈ میں منائے جانے والے اس تہوار کو لاوس، کمبوڈیا اور میانمار میں بھی منایا جاتا ہے۔ سونگ کران تہوار کو اکثر دنیا کی سب سے بڑی پانی کے لڑائی بھی کہا جاتا ہے۔ تھائی لینڈ بھر سے تصاویر میں بڑی تعداد میں افراد اس تہوار کو مناتے

Read more

اپنی بیٹی کو لات مارنے پر معافی مانگی پڑی: ’یہ گھریلو تشدد کا معاملہ نہیں‘

چین میں اپنی بیٹی کو لات مارنے والی ایک ماں کو سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر لوگوں کی جانب سے غصے کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس کو معافی مانگنی پڑی۔ بچی کو لات مارنے کی یہ ویڈیو دو کروڑ 20 لاکھ لوگوں نے دیکھی اور بہت سے لوگوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ ہنگ زو شہر میں وومن فیڈریشن کے ایک وکیل کا کہنا تھا کہ یہ گھریلو تشدد کے مترادف

Read more

ہزار گنجی حملہ اور ہزارہ قبیلے کا احتجاج: ’صوبائی حکومت کے پاس اختیارات نہیں ان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں‘

ماہ جبین کی آنکھوں سے آنسو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی ہزار گنجی سبزی منڈی میں تین روز قبل ہونے والے خود کش حملے سے کچھ خاندانوں کی دنیا ہی اجڑ گئی۔ ہزارہ ٹاؤن کی ساتویں جماعت کی طالبہ ماہ جبین کا خاندان بھی انہی میں شامل ہے۔ اپریل کی 12 تاریخ کو سبزی منڈی میں ہونے والے خود کش حملے میں ان کے والد ہلاک ہو گئے۔ 35

Read more

الہان عمر کے گیارہ ستمبر سے متعلق مبینہ بیان پر صدر ٹرمپ کی تنقید اور طویل بحث

ہمیں اس پریشانی کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے بہت عرصہ ہو چکا ہے کہ ہم دوسرے درجے کے شہری ہیں: الہان عمر امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون رکنِ کانگریس نے کہا ہے کہ وہ ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر افراد کی جانب سے ان کے گیارہ ستمبر کے حملوں سے متعلق بیان پر اعتراضات کی یلغار پر خاموش نہیں بیٹھیں گی۔ حال ہی میں کانگریس کی رکن منتخب ہونے والی مسلمان ڈیموکریٹ الہان

Read more

امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کی ماسٹرز میں جیت، 11 سال بعد میجر ٹورنامنٹ میں کامیابی

ماسٹرز ٹائیگر ووڈز کا 15واں میجر تھا امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گالف کے چار بڑے میجرز میں سے سب سے اہم ‘ماسٹرز’ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ گذشتہ 11 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب انھوں نے کسی بھی میجر میں جیت حاصل کی ہو۔ جارجیا آگسٹا کے مقام پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں یہ ٹائیگر ووڈز کی مجموعی طور پر پانچویں کامیابی ہے اور آخری بار انھوں نے

Read more

وکی لیکس: وہ اہم راز جو جولین اسانج نے افشا کیے

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو جمعرات کو لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے سے گرفتار کر لیا گیا۔ سفارت خانے نے انھیں سنہ 2012 سے پناہ دے رکھی تھی۔ امریکہ نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے چیلسی میننگ کے ساتھ مل کر دفاعی ادارے کے کمپیوٹرز میں موجود خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی سازش کی۔ اس جرم کی پاداش میں انھیں پانچ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ یہ بھی

Read more

نیدرلینڈ: ڈاکٹر نے مریضوں کی رضامندی کے بغیر ان میں اپنے سپرم منتقل کیے

چند بچوں نے ایک عرصہ دراز انتظار کیا کہ اپنے والد سے متعلق انھیں وضاحت مل پائے نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک فرٹیلٹی ڈاکٹر پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے مریضوں کی رضامندی کے بغیر اپنے سپرم ان میں داخل کیے اور اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اس عمل کی بدولت وہ 49 بچوں کے والد ہیں۔ فرٹیلٹی ڈاکٹر اولاد کے خواہش مند ایسے والدین کا علاج کرتے ہیں جنھیں طبعی وجوہات کی بنا پر

Read more

کارڈیشیئن خاندان نے کروڑوں ڈالر کیسے کمائے؟

سوشل میڈیا پر بہنوں کے کُل ملا کر 537 ملین فالورز ہیں جو انھیں کروڑوں ڈالر بٹورنے میں مدد کرتے ہیں امریکی ریئلٹی ٹی وی شو ’کیپنگ اپ وِد دا کارڈیشیئنز‘ اپنے 16ویں سیزن کے لیے ٹی وی سکرین پر واپس آ رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ خاندان کے لڑائی جھگڑے کی زمانے بھر میں باتیں اور اپنے اپنے برانڈز کی مصنوعات کی تشہیر ایک بار پھر سے کُھل کے کی جائیں گی۔ یہ شو ایک دہائی سے

Read more

فاٹا انضمام: پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص قوانین پر حکومتی موقف طلب کر لیا

پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ انضمام کے بعد خصوصی قوانین پر اپنا موقف واضح کریں خیبر پختونخوا کے ساتھ قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد اب دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران قائم کیے گئے حراستی مراکز اور فاٹا اور پاٹا کے لیے ایکشن ان ایڈ آف سول پاور ریگولیشن 2011 کے قانون کے تحت زیرِ حراست ملزمان کی حیثیت کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی

Read more

’جموں بارہمولہ ہائی وے کی بندش، پلوامہ حملے کی اجتماعی سزا‘

شاہراہ کی بندش پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے انڈیا کی فوج کی نقل و حرکت کو انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں محفوظ رکھنے اور ریاست میں عام انتخابات کرانے کا عذر پیش کرتے ہوئے چند دن قبل ریاستی حکومت نے جموں بارہمولہ ہائی وے کو ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکیورٹی کے نام پر ریاست کو زمینی راستے سے جوڑنے والی تقریباً 300 کلومیٹر طویل بارہمولہ جموں ہائی وے

Read more

فلپائن کی ایک غار میں نوعِ انسان کی نئی قسم دریافت

ہمارے یعنی بنی نوع انسان کے شجرے میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فلپائن میں انسانوں کی ایک ناپيد نوع دریافت ہوئی ہے۔ اس ملک کے سب سے بڑے جزیرے لوزون پر پائے جانے کے بعد ان کا نام بھی ھومو لوزونینسِس رکھ دیا گیا ہے۔ اس کے جسمانی نقوش ہمارے قدیم آباوٴ اجداد اور حالیہ انسانوں کا امتزاج معلوم ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ابتدائی انسانی رشتے دار افریقہ سے نکل کر جنوب مشرقی ایشیا

Read more

کیا واقعی امریکی پابندی سے ایک کروڑ دس لاکھ ایرانی متاثر ہوں گے؟

قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی ایران میں کافی مقبول شخصیت ہیں اب اس بات کا انحصار آپ کے نقطہ نظر پر ہے کہ یہ اس کی سپیشل آپریشن فورسز ہیں جو اسلامی انقلاب اور اس کے اتحادیوں کا تحفظ کرتی ہیں یا کوئی دہشت گرد گروہ ہے جو مشرق وسطی میں عدم استحکام پھیلا رہے ہے۔ ایران نے شام کی لڑائی کے دوران قدس فورسز کے کردار کو تسلیم کیا ہے جہاں وہ صدر بشار الاسد اور

Read more

جب گجرانوالہ کے شہریوں پر برطانوی جہازوں نے بمباری کی

برطانوی ائر فورس نے عراق میں عوامی بغاوت کو کچلنے کے لیے بمباری سنہ 1920 میں کی تھی جسے برطانوی رہنما ونسٹن چرچل نے ’ایریل پولیسنگ‘ کا نام دیا تھا۔ یوں تو ایک دشمن پر ہوائی بمباری یا آتش گیر مادہ پھینکنے کی ایک پرانی تاریخ ہے، لیکن شاید گجرانوالہ وہ پہلا شہر قرار دیا جا سکتا ہے جہاں نہتے عوام کے مظاہروں کو کچلنے کے لیے پہلی ‘ایرئیل پولیسنگ’ یعنی ہوائی بمباری کا استعمال کیا گیا۔ گجرانوالہ جو کہ

Read more

اُس ’پاکستان‘ کی کہانی جو ہندوستان میں بستا ہے

‘یہاں کوئی رہنما نہیں آتا، نہ ہی کوئی سرکاری بابو (افسر)، کبھی کبھی مکھیا آتا ہے، بس میڈیا والے آتے ہیں اور تصویر لے کر چلے جاتے ہیں۔’ گود میں ایک سالہ بچے سنبھالے دبلی پتی نیہا ایک سُر میں بولتی چلی جاتی ہے۔ وہ اپنی چھوٹی سی کریانے کی دکان پر کھڑی تھیں۔ ان کی دکان میں اداکار امیتابھ بچن کی تصویر والا ‘لال زبان چورن’، دلہن مارکہ گل (ایک قسم کا نشہ آور دانتوں کا منجن) سے لے

Read more

جہاز کے پروں کے درمیان 385 فیٹ کا فاصلہ رکھنے والے ’دنیا کے سب سے بڑے جہاز‘ کی پہلی پرواز مکمل

جہاز کے پروں کے درمیان فاصلے کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کی 2011 میں قائم کی گئی سٹراٹولانچ نامی کمپنی کا بنایا ہوا جہاز سیٹلائٹس کے لیے لانچنگ پیڈ کا کام کرے گا۔ اس جہاز کو بنانے کا مقصن ہے کہ اسے آسمان میں دس کلومیٹر کی بلندی پر اڑایا جائے گا اور اس پر لادے

Read more