’ابھی تم بہت چھوٹی ہو‘: جب کاجول کے والد نے شادی کا فیصلہ سن کر ان سے ایک ہفتہ بات نہ کی
بالی وڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کرنے کی خبر سن کر ان کے والد ناراض ہو گئے تھے کیونکہ ان کے خیال میں ابھی وہ بہت کم عمر تھیں۔
Read moreبالی وڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کرنے کی خبر سن کر ان کے والد ناراض ہو گئے تھے کیونکہ ان کے خیال میں ابھی وہ بہت کم عمر تھیں۔
Read moreتاہم سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کے سیکشن 46 اے اور مارشل لا ریگولیشن نمبر 63 کے تحت پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور تین ماہ قیدِ بامشقت کی سزا سناتے ہوئے حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں فرمان اللہ کو ایک ماہ کی اضافی قید کاٹنا ہو گی۔
Read more15 سال میں پہلی بار پاکستان کو سکواش کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں لے جانے والے حمزہ خان جب امریکہ میں ٹریننگ حاصل کر رہے تھے تو انھیں ’کئی آفرز آئیں مگر بابا نے کہا آپ پاکستان کے کھلاڑی ہو اور پاکستان میں کھیلو گے۔‘
Read moreسعید احمد اس وقت سو رہے تھے جب اچانک کسی نے انھیں چِلا کر بتایا ان کا بھتیجا نثار احمد ’سیلاب میں پھنس گیا ہے۔‘ صوبہ خیبر پختونخوا میں چترال کے علاقے ایوان کے رہائشی بتاتے ہیں کہ ’میں جب موقع پر پہنچا تو دیکھا نثار دریا کے درمیان (پتھروں پر) کھڑا تھا۔ اس کے دونوں طرف ٹھاٹھے مارتا پانی بہہ رہا تھا۔‘
Read moreاس سے قبل 134 گھنٹے تک ڈرم بجا کر ایلسٹر نے ہی ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم اس بار انھوں نے 150 گھنٹے تک ڈرم بجا کر اپنا ہی ریکارڈ بہتر کیا۔
Read moreچار دہائیوں کی سب سے بلند سطح کو چھونے کے بعد امریکہ میں گزشتہ سال مہنگائی نو اعشاریہ ایک سے کم ہوتی ہوئی جون کے مہینے میں تین فیصد پر آ چکی تھی۔
Read moreاس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جب ایک بالغ نر ’اورکا‘ مچھلی کی وہ ماں جس کی تولیدی صلاحیت ختم ہو جائے وہ اگر اس کے ساتھ ہو تو پھر اس بات کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کہ اسے کوئی نقصان پہنچ سکے۔
Read moreپاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع بہاولپور کی پولیس نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایک سنیئر اہلکار کو گرفتار کرنے اور اس کے پاس سے بڑی تعداد میں مبینہ فحش ویڈیوز اور منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ جبکہ یونیورسٹی کے قانونی مشیر نے پولیس کے ان الزامات کو ’من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
Read moreپولش خاتون باربرا پولاک جولائی کے دوسرے ہفتے میں اپنے انڈین بوائے فرینڈ شاداب عالم سے ملنے انڈیا کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے معروف شہر ہزاری باغ پہنچی۔ وہ جلد از جلد ان سے شادی کرنے کی خواہش مند ہیں۔
Read moreہالی ووڈ فلم ’باربی‘ کو 21 جولائی کو جہاں پاکستان کے مختلف شہروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے وہیں صوبہ پنجاب میں اس کی نمائش پر ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز کچھ دیر کے لیے اس کی نمائش میں تعطل کے بعد اسے سنیما گھروں میں پیش کیا جا رہا ہے۔
Read moreسنیچر کو صبح سویرے سے موسلا دھار بارش کے باعث صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقے ایک بار پھر زیرِ آب آ گئے ہیں جس کے بعد سے یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ راوں ماہ کےآغاز میں ہونے والی اربن فلڈنگ کیا ہے؟
Read more18ویں صدی تک انٹیگوا، جو اُس وقت ’سینٹیاگو‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، گوئٹے مالا کا دارالحکومت اور ہسپانوی سلطنت کے عظیم ترین شہروں میں سے ایک تھا۔ لیکن یہ شہر چار آتش فشاں کے آس پاس ایک فعال ’ٹیکٹونک زون‘ پلیٹوں پر واقع ہے، جنھیں بالترتیب اگوا، فیوگو، ایکاٹینانگو اور پیکایا کے ناموں سے پکارا جاتا ہے۔
Read moreانڈیا کی ریاست منی پور میں مئی میں کوکی اور میتی برادریوں کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے اب تک 140 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 50 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
Read moreڈاکٹر پرتیما متل کا کہنا ہے کہ ایک غلط فہمی یہ ہے کہ اس دوا کو لینے سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔
Read moreکیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ کھیلوں، کھلونوں اور رنگوں کی یہ تقسیم کا فیصلہ کس نے، کن بنیادوں پر کیا اور اس کا بچوں کی شخصیت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
Read moreمحققین کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی نئی تحقیق گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں زیادہ اور کم گوشت والی خوراک کے فرق کی نشاندہی کرنے والی پہلی تحقیق ہے۔ کیا زیادہ گوشت کھانا صحت اور ماحول کے لیے نقصان دہ ہے؟
Read moreآذربائیجان کو تیل اور قدرتی گیس کے وسیع وسائل کے لیے ’سرزمین آتش‘ کہا جاتا ہے۔ جب معروف سیاح مارکو پولو نے 13ویں صدی میں مشرقی قفقاز کا دورہ کیا تو انھوں نے اپنی یادداشتوں میں اس خطے کے قدرتی ’تیل کے چشموں‘ کے نغمے گائے ہیں۔
Read moreپیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بعد تیل کی کم ہوتی کھپت اور اخراجات میں اضافے کے ساتھ ساتھ سمگل شدہ سستے ایرانی تیل کی دستیابی نے ان کے کاروبار کو اتنا نقصان پہنچایا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے منافع کے مارجن میں اضافہ نہ کیا تو ان کے لیے پیٹرول بیچنے کا کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہو گا۔
Read more76 سالہ ڈیوڈ ہنٹر پر قتل کے الزام میں مقدمہ چلا تھا کیوں کہ انھوں نے اپنی 74 سالہ اہلیہ جینس ہنٹر کو پاپھوس میں اپنے گھر میں دسمبر 2021 میں قتل کر دیا تھا۔
Read moreافغانستان میں تقریبا 60 ہزار خواتین بیوٹی پارلر کے شعبے سے منسلک ہیں لیکن طالبان حکومت نے 24 جولائی تک تمام بیوٹی پارلر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
Read moreکیمبریا کو پولیس نے بتایا تھا کہ ان کی ماں کی لاش نکالنے کے لیے لینڈ فل (کوڑے کے ڈھیر) کی تلاش ناممکن ہے تاہم حال ہی میں حکومت کی جانب سے انھیں بتایا گیا کہ یہ ممکن ہے۔
Read moreآج سے تقریباً 14 برس قبل سنہ 2009 کی دہشتگردی کی لہر کے دوران طیب کے بھائی عزیز اللہ بھی پولیس کی ڈیوٹی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی ہلاکت کے بعد جب پولیس کی جانب سے خاندان کو ان کی نوکری کی پیشکش کی گئی تو یہ محمد طیب کے حصے میں آئی۔
Read moreبالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رُخ خان کا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ رومانس جبکہ وکٹ لینے کے بعد شاہین آفریدی کا اپنے مخصوص انداز میں جشن۔۔۔ یہ دونوں چیزیں آئندہ ورلڈ کپ کے لیے بنائی گئی تشہیری ویڈیو میں دیکھنے کو ملتی ہیں۔
Read moreمنی پور کے فسادات کے دوران ایک پریشان کن ویڈیو میں ایک مشتعل ہجوم دو خواتین کو برہنہ کر کے ان پر جنسی تشدد کرتا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پُرتشدد واقعات اور نسلی فسادات میں سب سے بڑی قیمت کس کو چکانی پڑتی ہے۔
Read moreرومانیہ کے تھیالوجی کے ماہر ماریئس دوروبانچو نے روایتی سائیکو تھراپسٹ یا مذہبی شخصیات کے بجائے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے چیٹ بوٹس میں روحانی تسکین حاصل کرنے کے لیے کچھ لوگوں کے رجحان پر تحقیق کی ہے۔ ایمسٹرڈیم کی وریجی یونیورسٹی کے محقق ماریئس دوروبانچو نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ایسے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کا مشاہدہ کیا ہے جو اپنے روزمرہ کے روحانی معاملات میں چیٹ جی پی ٹی جیسے آلات سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Read moreیہ دو ملکوں کے درمیان ایک ایسی عارضی سرحد کی کہانی ہے جسے گذشتہ سات دہائیوں میں صرف مٹھی بھر افراد نے ہی جیتے جی عبور کیا ہے۔
Read more22 سال کی عمر میں اپنی خالہ کے گھر بیاہے جانے کے بعد انڈیا آنے والی سلمیٰ کی عمر اب 63 برس ہے مگر گذشتہ 38 سال سے وہ باضابطہ طور پر ’انڈیا کی بہو‘ قرار دیے جانے کی منتظر ہیں۔
Read moreواضح رہے کہ سنہ 2019 میں اولیویا کارابیلو کی ٹانگ اس وقت شید جھلس گئی، جب میکڈونلڈ کا بہت گرم چکن میک نگٹ ’ڈرائیو تھرو‘ لائن میں ان کی ٹانگ پر گر گیا تھا۔
Read moreامریکہ میں لاٹری حکام نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کی رات پاور بال جیک پاٹ میں ایک ارب آٹھ لاکھ ڈالر جیتنے والا لاٹری ٹکٹ فروخت کر دیا گیا ہے اور اسے لاس اینجلس میں لاس پالمیٹس منی مارکیٹ میں خرید بھی لیا گیا ہے۔
Read moreامریکی فلمی ستارے جیمز ڈین ہیں جو 1955 میں صرف تین فلموں میں کام کرنے کے بعد ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے لیکن لیکن موت کی سات دہائیوں بعد ڈین کا نام ایک نئی فلم بیک ٹو ایڈن میں کام کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شائع ہوا ہے۔ وہ نئی فلم میں کیسے اداکاری کرنے جا رہے ہیں؟
Read moreقلفی شاہی خاندان کی خواہشات اور سائنسی تکنیک کا نتیجہ تھی۔ اس کی تاریخ 16 صدی کے مغل دربار کے باورچی خانوں میں جا کر ملتی ہے۔
Read moreاڑنے والی گاڑیوں کا دور بہت قریب آ چکا ہے مگر کئی رکاوٹیں ہیں جنھیں حل کرنا ضروری ہوگا۔
Read moreسروگیسی کے نئے انڈین قانون، سروگیسی (ریگولیشن) ایکٹ 2021 کے مطابق اب کوئی غیر شادی شدہ مرد سروگیسی سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
Read moreانڈیا کی ریاست منی پور میں ڈھائی ماہ سے جاری نسلی فسادات کے دوران ایک ہجوم کے سامنے دو خواتین کے کپڑے اتارنے اور ان پر جنسی تشدد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے انڈیا کے سیاسی و سماجی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
Read more20 جولائی 1944 کو 36 سالہ جرمن فوجی اہلکار کرنل کلاز وان سٹافن برگ مشرقی پرشیا کے جنگل میں فوج کی سخت سکیورٹی میں قائم ایک تنصیب پر پہنچے۔ اُن کا مقصد ہٹلر کو قتل کرنا تھا۔
Read moreانڈیا کی ڈرونز کی صلاحیت، چاہے وہ مقامی سطح پر تیار کیے جانے والا ہو یا درآمد کیا گیا ہوا ہو، بنیادی طور پر کم اور درمیانی اونچائی تک جانے والے ڈرونز تک محدود ہے۔ اور بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت والے جدید ڈرونز کے لیے انڈیا کو دوسرے ممالک پر انحصار کرنا پڑتا ہے
Read moreاس نظام میں بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث افراد کو ’سیکس آفینڈرز‘ کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے، پھر اس علاقے کے لوگوں کو خبردار رہنے کا کہا جاتا ہے۔ پنجاب کے محکمہ داخلہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بچوں کو ریپ کا نشانہ بنانے والوں میں اجنبیوں کے ساتھ ساتھ رشتہ دار اور ہمسائے بھی ملوث پائے گئے ہیں۔
Read moreماری ماتا مندر وسطی کراچی میں واقع ہے۔ سولجر بازار کہلانے والے اس گنجان آباد علاقے میں جائیداد کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ اس مندر کے آس پاس مدراسی اور گجراتی برادریاں رہتی ہیں۔ان برادریوں کا کہنا ہے کہ مندر ان کی ملکیت ہے۔ جبکہ ہندو برادی کی ریکھا کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ اس جگہ کی مالک ہیں۔
Read moreنیلسن منڈیلا بڑھاپے میں بھی دنیا بھر کی خواتین کو اپنی طرف متوجہ کرتے رہے لیکن ایک خاتون ایسی بھی تھیں جنھوں نے نیلسن منڈیلا کی جانب سے شادی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ اس انڈین نژاد خاتون کا نام امینہ چچالیہ تھا۔
Read moreسری لنکا کے شہر گال میں کھیلے جانی والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنا لیے ہیں۔
Read moreدنیا بھر میں مختلف پکوانوں کے کئی نام ہیں اور کچھ نام دنیا بھر میں ایک سے ہیں اور یہ سب ہماری پکوانوں سے متعلق مشترک لغت سے اخذ کیے گئے ہیں لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں ان میں سے بہت پکوانوں کے اور خصوصاً جانوروں یا حشرات سے متعلق پکوانوں کے نام ایسے ہیں جن کا جانوروں کی حیاتیاتی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
Read moreجنوبی کوریا کی سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود امریکی فوج کا ایک سپاہی شمالی کوریا داخل ہوگیا ہے جسے اطلاعات کے مطابق کم جونگ ان کی زیرِ انتظام ریاست نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
Read moreوزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے بدھ کے روز پریس کانفرس میں کہا کہ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروایا، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا تھا۔
Read more1962 کا سال تھا۔ انڈیا اور چین کے درمیان سرحدی تنازعے پر جنگ چل رہی تھی اور انڈین حکومت نے قومی ایمرجنسی رائج کر دی تھی۔ ڈرا دینے والے سائرن کا بجنا اور پورا دن بجلی نہ ہونا روزانہ کا معمول بن گیا تھا۔ مستقبل کے متعلق لوگ کافی پریشان تھے لیکن یہ ریکھا بائی کو منظور نہیں تھا کہ خوف ان کی تقدیر کا فیصلہ کرے۔
Read moreدنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انڈیا بمقابلہ بھارت کوئی نئی بحث نہیں ہے لیکن گذشتہ دنوں حکمراں جماعت بی جے پی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے خلاف ایک نئے محاذ نے اس مباحثے کو نیا موڑ دے دیا ہے۔
Read moreپاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے نئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر دو سے کم دنوں میں قریب 30 لاکھ سے زیادہ فالوورز کو ان کی جماعت تحریک انصاف نے ان کی مقبولیت کا ثبوت قرار دیا ہے۔ تاہم ہر کوئی اس دعوے سے متفق نہیں۔ خیال ہے کہ عمران خان انتخابی مہم کے لیے ٹک ٹاک بھی استعمال کریں گے۔
Read moreایک پراٹھے میں لپٹے ہوئے مزیدار چٹنی کے ساتھ بھنے ہوئے گوشت کے چھوٹے ٹکڑے جن کو پراٹھا رول کہا جاتا ہے، پاکستان میں عام شہریوں کے لیے ویسے ہی ہیں جیسے امریکی عوام کے لیے ہاٹ ڈاگ۔
Read moreجولی ان نوجوانوں میں سے ہیں جو اپنے آپ کو ’فل ٹائم اولاد‘ کہتے ہیں۔ یہ اپنے گھر کے پر سکون ماحول کی طرف لوٹ رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی مصروف ملازمت سے وقفہ لینا چاہتے ہیں یا انھیں ملازمت نہیں مل رہی۔
Read moreانڈیا کے خلائی پروگرام (اسرو) کے سربراہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں سمندر کے کنارے ملنے والی دیوہیکل گنبد نما چیز یقینی طور پر کسی راکٹ کا حصہ ہے۔
Read moreکوہ پیمائی کی دوران فراسٹ بائٹ ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جس کی وجہ سے انسانی جلد اور اس کے نیچے موجود خون کی نالیاں منفی درجہ حرارت کی وجہ سے جمنا شروع ہو جاتی ہیں اور یہ عمل انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر آصف کے دونوں ہاتھوں کی اُنگلیاں، اُن کی ناک اور دونوں پاؤں فراسٹ بائٹ کی وجہ سے متاثر ہوئے۔
Read moreخیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی جانب سے گزشتہ روز ایک نئی سیاسی جماعت، جسے تحریک انصاف پارلیمینٹیریئن کا نام دیا گیا ہے، کے قیام کے فوری بعد متعدد اراکین کی جانب سے ایسے اعلانات سامنے آئے جن میں اس جماعت سے وابستگی کی تردید کی گئی۔
Read moreپانچ ماہ کے عرصے میں بی بی سی میکڈونلڈز کے ملازمین سے ان کے وہاں کام کرنے کے تجربات کے بارے میں پوچھنے می کامیاب ہوئی۔ جن ملازمین سے بی بی سی نے بات کی تو انھوں نے 100 سے زیادہ سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے، جن میں 31 جنسی زیادتی اور 78 الزامات ہراسانی سے متعلق تھے۔
Read moreسعود وہ پہلے پاکستانی بلے باز ہیں جنھوں نے سری لنکا میں ڈبل سنچری بنائی ہے۔ ان کے ٹیسٹ کریئر کا بہترین آغاز ہوا ہے اور وہ اب تک ہر ٹیسٹ میچ میں کم از کم ایک اننگز میں تو نصف سنچری یا اس سے زیادہ رنز سکور کر چکے ہیں۔ فی الحال ان کی بیٹنگ اوسط 98.5 کی ہے۔
Read moreیہ حکومت کے ایک اہم منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت برطانوی زمین تک رسائی حاصل کرنے والے تارکین وطن کی کشتیوں کے خطرناک اور جان لیوا سفر کی روک تھام مقصود ہے۔
Read moreاس جگہ کو ’ریڈیو گلی‘ کہا جاتا تھا اور اسے نیویارک کا پہلا ’ٹیکنالوجی سے آراستہ علاقہ‘ سمجھا جاتا تھا، جس کی وجہ یہاں ریڈیو، ٹیلی ویژن، گھریلو برقی آلات اور ان کے پرزوں کی فروخت کے لیے بڑی تعداد میں موجود کمپنیاں اور دکانیں تھیں۔
Read moreیہاں سوال یہ ہے کہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد میں کس نوع کی سیاسی و تکنیکی پیچیدگیاں ہیں کہ حکومت اس کے نتائج شائع نہیں کرنا چاہتی۔ مزید براں سیاسی مداخلت کا عمل دخل زیادہ ہے یا تکنیکی نوعیت کے مسائل زیادہ آڑے آ رہے ہیں؟
Read moreسوال یہ ہے کہ انتخابات سے قبل لیول پلیئنگ فیلڈ یا ایک سا ماحول کیونکر میسر آ سکتے ہیں؟ بھلا نام لینے پر پابندی لگانے سے کبھی ذہن کھرچے جا سکتے ہیں۔ تصویر پر پابندی تشہیر کے لیے از خود کافی ہے، سمجھانے والوں کو یہ سمجھ کیسے آئے گی۔
Read moreایک چھوٹی سی ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے امریکی فوج کی لاکھوں ای میل برسوں سے ایک ایسے ملک پہنچتی رہی ہیں جو روس کا اتحادی ہے۔
Read moreچاروں بہنیں بازار سے لکڑی خریدنے سے لے کر فرنیچر کی ڈیلوری تک ہر کام خود کرتی ہیں۔ اس کام میں آغاز میں ان کی رہنمائی ان کے بیمار والد نے کی، مگر اب یہ اس کام میں ماہر ہو گئیں ہیں۔ ایک گھر میں چھوٹا سا شروع ہونے والا کاروبار آج ان بہنوں کی پہچان بن گیا ہے۔
Read moreپاکستان میں سب کی نظریں آنے والے الیکشن پر ہیں لیکن اس کے متعلق ابھی بھی کافی ابہام پایا جاتا ہے۔ لوگ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کر سکے گی یا نہیں اور یہ کہ الیکشن کب ہوں گے؟ ان تمام سوالوں کے جواب کے لیے بی بی سی اردو نے آئینی ماہر اور پاکستان میں الیکشن کی نگرانی کرنے والے غیرسرکاری ادارے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے ترجمان مدثر رضوی سے بات کی۔
Read moreیہ تقریب ایک شادی ہال میں ہو رہی تھی اور وہاں صحافی موجود تھے جنھیں بار بار یہی کہا جا رہا تھا کہ آپ لوگ یہاں سے چلے جائیں کیونکہ کسی کو تصویر یا ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہے۔
Read moreپاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے گذشتہ چند روز کے دوران متعدد خبریں رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد سے اکثر افراد اپنے بجلی کے بلوں کو لے کر فکرمند دکھائی دے رہے ہیں۔
Read moreانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع بذگام میں پولیس کے سربراہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہاں ایک ایسی عورت کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ مختلف لوگوں سے شادیاں رچا کہ انھیں لوٹ لیتی ہے۔
Read moreسڈنی سے تعلق رکھنے والی 51 سالہ ٹم شیڈوک اپنے کتے بیلا کے ہمراہ اپریل میں میکسیکو سے فرنچ پولینیشیا کے لیے روانہ ہوئے تھے لیکن چند ہفتوں کے بعد ان کی کشتی کو ایک سمندری طوفان کے باعث نقصان پہنچا تھا۔
Read moreایک نئی کتاب میں دنیا میں 50 سے زیادہ ہائیکنگ ٹریکس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں سے پانچ پسندیدہ ٹریکس کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔
Read moreحال ہی میں شیلیش اور وندنا انعامدار کی ممبئی کی بارش میں بھیگنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ ’رم جھم گرے ساون‘ گانے کی وائرل ویڈیو کے پیچھے کیا کہانی ہے؟ یہ جاننے کے لیے بی بی سی نے اس جوڑے سے خصوصی بات کی۔
Read moreترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے رواں ہفتے مغرب کے ساتھ تعلقات میں گرمجوشی لانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ترک صدر اس سیاسی حکمت عملی کے تحت ملک کے طویل اور بگڑتے معاشی بحران کے حل کی تلاش میں ہیں۔
Read moreفلک پر موجود ستاروں کا وہ حساب کتاب جس کی بنیاد پر قدیم مصریوں نے تعین کیا کہ ایک دن میں 24 گھنٹے ہوں گے۔
Read moreپاکستان کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان اور سکردو سے مقامی افراد اور سیاحوں نے بھی ایسی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں بعض سیاحوں کو نہ صرف پھلدار درختوں کے ساتھ جُھولتے اور ان سے پھل توڑتے دیکھا گیا بلکہ اُن کے ہاتھوں میں پھلوں سے لدی درختوں کی ٹھنیاں بھی تھیں۔
Read moreامید کی جا رہی ہے کہ سکیننگ کا ایک نیا طریقہ جس میں چوہے کو دیکھا جا سکتا ہے، کینسر کی دوائیوں کے ٹیسٹ کرنے کے طریقہ کار کو بہتر بنا سکتا ہے جس سے ان ٹیومرز کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی جو سائز میں بہت چھوٹے ہونے کی وجہ سے سکین میں نظر نہیں آتے تھے۔
Read moreشاہین شاہ آفریدی نے اپنی 100ویں وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ میچ کے پہلے سیشن میں تین وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کو گال ٹیسٹ کے پہلے دن بہترین آغاز فراہم کیا ہے۔
Read moreبنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں پر دباؤ ہے کہ وہ واپس میانمار چلے جائیں کیونکہ تیسری بار ان کی وطن واپسی کی منصوبہ بندی کی کوشش کی گئی ہے
Read moreیہ انڈین سپرمین سکرین پر دھوتی، سونے کی آستین اور کالے بالوں کے ساتھ لہراتا ہے اور کثیر الثقافتی دنیا کے اپنے ناظرین کو تہذیب کے سبق دیتا ہے۔
Read moreعدالت کی جانب سے ایک ساتھ رہنے کی اجازت ملنے کے بعد عفیفہ اور سمیہ نے چند ماہ ہی ایک ساتھ گزارے تھے کہ عفیفہ کے اہلخانہ اور رشتہ دار عفیفہ کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
Read moreآج کل نائجیریا میں عوام پر نت نئے اور انوکھے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا جنون سوار ہے۔ اور وہاں اتنے جلدی اور تیزی نے نت نئے اور انوکھے ورلڈ ریکارڈز بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ان کا حساب رکھنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اور اسی مشکل کا سامنا گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ادارے کو بھی ہے۔
Read moreفلموں میں نظر آنے والے کتوں، ہاتھیوں اور دیگر جانوروں کو دیکھ کر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ کہاں سے آتے ہیں؟
Read moreسنیچر کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے بات چیت کے بعد انھوں نے انڈین روپے اور متحدہ عرب امارات کی کرنسی درہم میں تجارت کا اعلان کیا ہے۔
Read moreانڈیا میں ایمرجنسی کے بعد سنہ 1977 میں ہونے والے انتخابات میں جب اٹل بہاری واجپائی کے دوست اپّا گھٹاٹے نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ مرارجی دیسائی کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگیں گے؟
Read moreڈاکٹر شفیع کے خلاف پولیس کے مطابق 800 خواتین نے شکایات درج کروائیں لیکن 27 جون 2019 کو سری لنکا کے کرمنل انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انھیں ایسے کسی خفیہ نس بندی کے عمل کے شواہد نہیں ملے۔
Read moreمحکمہ سماجی بہبود کے پاس خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع، جنھیں پہلے قبائلی علاقہ یا فاٹا کہا جاتا تھا، میں 24 ہزار سے زائد خصوصی افراد رجسٹرڈ ہیں۔
Read moreملک میں خلائی تحقیق سے متعلق مختلف مراکز ہیں، جن میں ترویندرم میں سیٹلائٹ مینوفیکچرنگ سینٹر بھی شامل ہے۔ تاہم، ہر بار یہ سوال اٹھتا ہے کہ اسرو آندھرا پردیش کے نیلور ضلع کے سری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے سیٹلائٹ کیوں لانچ کرتا ہے۔
Read moreچینی سے 200 گنا میٹھا سویٹنر اسپارٹیم ڈائٹ کوک، ٹوتھ پیسٹ اور کھانسی روکنے والی گولیوں میں استعمال ہوتا ہے مگر عالمی ادارۂ صحت کے مطابق یہ ممکنہ طور پر کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔
Read moreہانگ کانگ کے وزیر صحت نے کہا ’جب عوام کسی کو ایسے مقامات پر تمباکو نوشی کرتے دیکھیں جہاں منع ہے اور وہاں قانون نافذ کرنے والا کوئی بھی افسر فوری طور پر سامنے نہ ہو تو ہم تمباکو نوشی کرنے والوں کو گھور سکتے ہیں
Read moreدنیا بھر کے شہروں میں، اینٹی برڈ سپائکس کو پرندوں سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم، اب کچھ سمجھدار پرندے اس ہتھیار کو الٹا اپنے ہی فائدے کے لیے استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔
Read moreانڈونیشیا میں ریوینج پورن کے ایک مقدمے میں ملزم کو چھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے تاہم متاثرہ خاندان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئےاس سزا کو ناکافی قرار دیا ہے۔
Read moreسائنسی تحقیق اب ایک پرانے نظریے ’ہائیگروالیکٹرسٹی‘ یعنی مرطوب ہوا سے فی الحال معمولی سی مقدار میں بجلی بنانے کے تجربات کر رہی ہے۔
Read moreموجودہ سیاسی صورتحال میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے اور دوست ممالک سے پیسے ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کو انتخابی اعتماد فراہم ہوا ہے یا وہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تناؤ کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی خلا کا فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہیں؟
Read moreاقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر دنیا میں صحت سے متعلق اہم منصوبوں کو مکمل مالی ماونت حاصل ہو جائے تو دنیا میں سنہ 2030 تک ایڈز کے خاتمہ ہو سکتا ہے۔
Read moreوالدین اپنے بچوں کے سامنے یہ اشتہار دیکھنے سے شرما جاتے تھے۔ کچھ قدامت پسند گھروں میں تو ٹی وی پر ہی پابندی لگ گئی
Read moreانڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما نے سبزیوں کی قیمت کے لیے میاں برادری یا مسلسمانوں کو ذمہ دار ٹھہریا تو اسدالدین اویسی نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا
Read moreیہ 16 جولائی 1945 کو صبح سویرے کا وقت تھا۔ رابرٹ اوپنہائمر کنٹرول بنکر میں اس لمحے کے منتظر تھے جو دنیا بدلنے والا تھا۔ نیو میکسیکو کے صحرا میں قریب 10 کلو میٹر دور دنیا کے پہلے ایٹم بم کی آزمائش چل رہی تھی جسے ’ٹرینیٹی‘ کا نام دیا گیا۔
Read moreانرجی ڈرنکس عام کاربونیٹڈ مشروب نہیں ہوتے بلکہ ان میں کئی سٹریمولنٹ ہوتے ہیں جو ہمیں مشروب پیتے ہی توانا محسوس کرواتے ہیں، جیسے کیفین، چینی، وٹامن، منرل، کیرنٹائین، ٹورائن اور امائینو ایسڈز۔
Read moreپولیس کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ انھیں ایک شخص نے محکمہ تعلیم میں نوکری کے جھانسے سے اسلام آباد بلایا اور جمعرات کی دوپہر قریب تین بجے جنگل میں گن پوائنٹ پر ریپ کیا اور اس کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔
Read moreانڈیا میں معدوم جانور چیتے کو بڑے دھوم دھام سے دوبارہ متعارف کرایا گیا لیکن محض چند مہینوں میں ان میں سے آٹھ کی موت نے اس منصوبے پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔
Read moreفرانس شہریوں کو اپنے پھٹے پرانے کپڑے اور جوتوں کو پھینک کر نئے خریدنے کی بجائے مرمت کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے ایک بونس سکیم شروع کر رہا ہے۔
Read moreاپنی تاریخ میں پہلی بار ومبلڈن میں ٹینِس کے مقابلوں کے دوران انتظامیہ نے اپنے ڈریس کوڈ میں نرمی کی ہے۔ یہ قواعد اتنے سخت کیوں ہیں؟ ایلی وائلٹ براملی اس موضوع پر ایک نظر ڈالتی ہیں۔
Read moreانڈیا کی مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کی حمایت میں سپریم کورٹ میں ایک نیا حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’5 اگست 2019 کو انڈیا کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد، امن اور خوشحالی کا دور شروع ہوا ہے۔ علاقے میں حالات معمول پر ہیں اور روزانہ کی ہڑتالیں اور پتھراؤ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔‘
Read moreسکائی ویل یا چینی زبان میں ’ٹیان جنگ‘ کہلایا جانے والا صحن چین کے جنوبی اور مشرقی علاوں میں موجود روایتی مکانات کا لازمی جزو ہوتا ہے۔
Read moreانگلینڈ میں ایک باپ نے تین سالہ بیٹے کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے اپنی جان دے دی۔ ڈیوڈ کی پارٹنر کیٹی جہاں اس واقعہ پر انتہائئ غمزدہ ہیں وہیں وہ اس فلاحی ادارے کے لیے فنڈ جمع کر رہی ہیں جس نے اس حادثے کے بعد امدادی کام میں مدد کی۔
Read moreہالی وڈ اداکاروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی سکرین رائٹرز کی اس ہڑتال کا حصہ بننے جا رہے ہیں جو 60 برسوں میں پہلی بار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کو وقتی طور پر مفلوج کر سکتی ہے۔
Read more