تربوز کا انسانی تاریخ میں استعمال اور مستقبل

ہم جانتے ہیں کہ باجرہ سب سے پہلے چین میں کاشت ہوا، گندم سب سے پہلے قدیم میسوپوٹیما (عراق) میں کاشت ہونا شروع ہوئی۔ بکریاں اور بھیڑیں سب سے پہلے مشرق وسطی کے مختلف علاقوں میں انسانوں نے پالنا شروع کیں۔ آلو سب سے پہلے براعظم امریکہ کے خطے میں اگایا گیا اور وہاں سے ساری دنیا میں پھیلا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تربوز کہاں سے ہماری زندگی میں آیا؟

Read more

ایس بی جون! ایک معذرت

سب سے پہلے تو ہم اس بات پر اپنے قارئین سے معذرت کے طلب گار ہیں کہ ایس بی جون صاحب کے حوالے سے مضمون میں ایک گانے ”“ گوری گھونگھٹ میں شرمائے ”کے بارے میں غلطی سے کہہ دیا کہ یہ گانا جون صاحب کا گایا ہوا ہے لیکن اصل میں یہ گانا محمد کلیم صاحب ( 1925 تاء 1994 ء) نے گایا ہے۔ ہم اس غلطی پر جون صاحب اور کلیم صاحب دونوں کے پرستاروں سے معذرت خواہ

Read more

ایس بی جون! تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں

ایس بی جون بھی انتقال کر گئے۔ ہمارا ان سے تعارف ان کے دو گانوں کی وجہ سے تھا جن میں سے ایک تو مشہور زمانہ ”تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے“ اور دوسرا ”گوری گھونگھٹ میں شرمائے“ تھا۔ کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ کسی نے ہزار یا دس ہزار گیت گائے ہوں تو تب ہی وہ بڑا فنکار ہوتا ہے لیکن ہمارا خیال اس سے مختلف ہے۔ اگر کسی گلوکار کا ایک ہی گانا مشہور ہو جائے لیکن وہ معیار میں بہت اچھا ہو تو وہی ایک گیت ان کی فنی عظمت کو واضح کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

Read more

آن لائن کریڈٹ کارڈ اور ایزی پیسہ میں دھوکہ دہی سے کیسے بچاؤ کریں

یہ کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ ہم اپنے موبائل فون پر ایک ویڈیو دیکھ رہے تھے کہ اچانک ہی ہمیں ایک ”یو ایس ایس ڈی“ پیغام موصول ہوا کہ ٹیلی نار گفٹ شاپ سے آپ نے جو خریداری کی تھی، اس کے چار ہزار روپے ادا کردیں، ساتھ ہی ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا پن کوڈ درج کرنے کے لیے خالی خانہ اور بھیج دو کا بٹن تھا۔ ہم نے فوری طور پر اس کے ساتھ کینسل کا بٹن دبا دیا۔ کیونکہ ہمیں اندازہ ہو گیا کہ یہ دھوکہ دہی پر مشتمل پیغام ہے، حالانکہ یہ موبائل ہمارے بھائی کے پاس رہتا ہے اور اس میں ایزی پیسہ اکاؤنٹ بھی اسی کے نام پر ہے۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بھائی سے ہم نے پوچھا ہوگا کہ تم نے کوئی چیز خریدی ہے اور اس کے انکار پر اس پیغام کو کینسل کر دیا ہوگا تو نہیں، ہم نے پوچھے بغیر ہی اسے منسوخ کر دیا کیونکہ ہمیں پتا تھا کہ وہ یوں گھر والوں کو بتائے بغیر آن لائن خریداری نہیں کرتا۔ کچھ دیر بعد دو تین دفعہ یہی پیغام آیا توہم نے بھائی سے پوچھ ہی لیا اور اس نے بھی تصدیق کر دی کہ اس نے ایسی کوئی خریداری نہیں کی ہے۔ ساتھ ہی اس نے یہ بھی بتا دیا کہ آج کل اسی طرح کے بہت دھوکے ہو رہے ہیں۔

Read more

خوابوں کے شہر!

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم پیرس، لندن یا نیویارک کے سفر نامے کا ذکر کر رہے ہیں تو آپ کو غلط فہمی ہو رہی ہے۔ کیونکہ ہم نے یہ شہر نہیں دیکھے ہیں۔ اوریہ ہماری عادت نہیں ہے کہ ہم گھر کی مرغی دال برابر کے مصداق، اپنے شہروں اور تاریخی مقامات کو گھاس نہ ڈالتے ہوئے دوسرے ممالک کے اہم تاریخی مقامات کی تعریفیں کرنے لگیں۔ ویسے بھی ہمیں دال روٹی کھانا بہت پسند ہے۔ کسی

Read more

خوابوں کے شہر!

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم پیرس، لندن یا نیویارک کے سفر نامے کا ذکر کر رہے ہیں تو آپ کو غلط فہمی ہو رہی ہے۔ کیونکہ ہم نے یہ شہر نہیں دیکھے ہیں۔ اور یہ ہماری عادت نہیں ہے کہ ہم گھر کی مرغی دال برابر کے مصداق، اپنے شہروں اور تاریخی مقامات کو گھاس نہ ڈالتے ہوئے دوسرے ممالک کے اہم تاریخی مقامات کی تعریفیں کرنے لگیں۔

Read more

پٹاخے، پتنگیں اور بچے!

ابھی رمضان کا مہینہ گزرا ہے، پورا مہینہ اور خاص طور پر عید کے تین چار دن گلی میں پڑوسیوں کے بچوں کے پٹاخے پھوڑنے کی آوازوں سے سر پھٹتا رہا۔ گلی سے گزرتے تو یہ پٹاخے ہمارے پیروں میں آ جاتے جس سے ہم بوکھلا اور گھبرا سے جاتے۔ اس کے علاوہ ہم نے دیکھا کہ بچے ایک دوسرے کو ستانے کے لیے ایک دوسرے پر جان بوجھ کر بھی پٹاخے پھینکتے ہیں۔ اس سے ان کے کپڑوں میں

Read more

پاکستان میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا مسئلہ!

پاکستان میں ہر جانب جدھر دیکھیے، کوڑا کرکٹ پڑا ہوا نظر آتا ہے، جسے ٹھکانے لگانے کا کوئی نہیں سوچتا۔ زیادہ سے زیادہ اس کوڑے کو اٹھانے کی مشقت سے بچنے کے لیے اسے آگ لگا دیتے ہیں، لیکن یہ بھی اس مسئلے کا شافی علاج نہیں کیونکہ اس سے نہ صرف کوڑا جلنے کی بدبو پورے محلے میں پھیل جاتی ہے جس سے سانس لینا محال ہو جاتا ہے، خاص طور پر وہ افراد کہ جنھیں سانس لینے کے

Read more

انکل سرگم سے میری اتفاقیہ ملاقات!

انکل سرگم بھی اس دنیا سے چلے گئے۔ انگریزی زبان کا ایک محاورہ ہے کہ اپنے ہیروز سے کبھی نہ ملیں ورنہ وہ آپ کی توقع کے مطابق نہیں ہوں گے اور آپ کو مایوسی ہوگی۔ لیکن انکل سرگم فاروق قیصر سے ملاقات ہوئی تو وہ ہماری توقع سے بھی بڑھ کر شفیق، ملنسار، شاندار اور اچھے اخلاق والے نظر آئے۔ ان کے جانے سے دل و دماغ پر ایک عجیب کیفیت طاری ہے۔ وہ ”اوئے باتمیز، چھوٹا کراکری رولا“

Read more

کینیڈا میں ایک نئی دماغی بیماری

یہ نئی بیماری دماغ کی ایک پراسرار بیماری کی شکل میں کینیڈا میں سامنے آئی ہے۔

کینیڈا کے صوبے ”نیوبرنزوک“ میں چالیس سے زائد افراد کو یہ اپنا شکار بنا چکی ہے۔ اس بیماری کی علامات میں یادداشت کی کمی اور خیال و خواب جیسی کیفیت کا مسلسل طاری رہنا، نظر کے مسائل اور چال ڈھال میں تبدیلی آ جانا ہے۔ اس بیماری کے شکار فرد کی حالت بظاہر ”کریوٹز فیلڈٹ جیکب ڈیزیز“ یا مختصراً سی جے ڈی کے شکار مریض جیسی نظر آتی ہے۔

Read more

امریکہ میں ایشیائی نژاد افراد کے خلاف نسل پرستی

کچھ دن پہلے امریکی ریاست اٹلانٹامیں تین ”سپاء مراکز ’میں ایشیائی نثراد خواتین پر گولیاں چلائی گئیں جس میں آٹھ ایشیائی خواتین ہلاک ہوئیں۔ اٹلانٹا واقعے کے دو ہفتوں بعد ایشیائی نثراد امریکیوں پر حملوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ نیویارک کے پین سٹیشن پر ایک اڑتیس سالہ ایشیائی فرد کو منہ پر مکہ مارا گیا۔ ایک چون سالہ خاتون کی گردن میں چاقو گھونپ دیا گیا۔ کیلیفورنیا میں ایک ایشیائی نثراد بوڑھی خاتون کو عین اپنے شوہر کی تدفین

Read more