حسن نصراللہ کی شہادت۔ نتیجہ خیز جنگ کا آغاز

سید حسن نصراللہ کی شہادت ایک جذبے، ایک طوفان اور ایک فکر کا نام ہے، وہ امام خمینی کی فکر کے امین تھے۔ فکر امام خمینی نے دنیا کے اندر مزاحمت اور وحدت کا درس دیا۔ حسن نصراللہ نے انقلاب کی لہروں کو اور اپنی شہادت سے رنگ دیا ہے۔ اس وقت دنیا میں، مزاحمت کا ہیرو سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ ہے، سید حسن نصراللہ پوری دنیا میں ظالموں کے خلاف للکار بن گئے ہیں جو مظلوم کی

Read more

عوامی جمہوریہ چین کا 75 واں قومی دن

قومیں اپنے لیڈروں کی قیادت میں منزلوں کی سمت سفر کرتی ہیں چینی قوم کی یہ خوش قسمتی ہے کہ انھیں ماؤزے تنگ جیسا لیڈر ملا جس نے آزادی سے لے کر 1976 تک اپنی قوم کی مخلصانہ قیادت کی اور قوم کو اس منزل تک پہنچایا جہاں سے اس کو اپنی منزل صاف نظر آنے لگی، اس مرحلے پر ایک اور عظیم قائد ڈینگ ژیاؤ پنگ نے قوم کی رہنمائی کا بیڑا اٹھایا انھوں نے معاشی اصلاحات کا آغاز

Read more

چین کی ترقی میں کمیونسٹ پارٹی کا تاریخی کردار

اگر ہم گزشتہ بیس برس کی عالمی سیاست کا جائزہ لیں تو یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ صرف ان ممالک نے ہی نمایاں ترقی کی ہے جنہوں نے معیشت کے میدان میں سخت محنت کی ہے۔ ان ممالک نے سب سے زیادہ توجہ انسانی وسائل کی ترقی پر دی اور ان کا سارا فوکس علم، سائنس اور ٹیکنالوجی پر رہا۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی سیاست کا مرکز معاشی امور کی طرف مڑ گیا ہے جس میں اقتصادی

Read more

سی پیک دہشت گردوں کے نشانے پر

دہشت گردی ایک ناسور ہے جو دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پاکستان 80 کی دہائی سے مختلف اقسام کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔ پاکستان کے تمام بڑے شہر دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر بلوچستان ہے۔ دشمن ریاستوں کی سرپرستی میں علیحدگی پسند، فرقہ ورانہ، نسلی اور مذہبی بنیاد پرستوں کی وجہ سے پاکستانی اور غیر ملکی

Read more

عظیم حوصلوں سے سرشار فلسطینی، نہ تھکے ہیں، نہ جھکے ہیں

غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پہلی بار نہیں ہوا۔ فلسطینیوں کی شہادتوں اور بے گھر ہونے کی کہانی آج کی نہیں بہت پرانی ہے، فلسطینی پچھلے 75 برسوں میں اسرائیلی ریاست کے وحشیانہ مظالم جھلنے پر مجبور ہیں۔ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی ہے اس جنگ میں 6 ہزار بچے اور 5 ہزار خواتین بھی شہید ہوئی

Read more

انتخابات ہی سیاست کے رخ کا تعین کریں گے

یہ پاکستان کی سیاست کا خاصہ رہا ہے کہ جب بھی عام انتخابات ہوتے ہیں اس سے پہلے وہ تمام سیاست دان جو قومی اور صوبائی اسمبلی کا مستقل حصہ رہتے ہیں یا پھر اپنی روایتی سیٹوں پر ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں۔ جنہیں آپ جیتے والے گھوڑے کہہ لیں یا پھر سیاسی زبان میں انہیں الیکٹ ایبل کہا جاتا ہے ان کی مانگ بڑھ جاتی ہے، ہر جماعت ان الیکٹ ایبل کو ٹکٹ دینا چاہتی ہے۔ جس جماعت میں یہ

Read more

کراچی میں لاقانونیت اور اسٹریٹ کرائمز

کراچی پاکستان کا دل ہی نہیں بلکہ معاشی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے کراچی چلتا ہے تو پورا ملک چلتا ہے۔ پاکستان کے ہر زبان، ہر نسل، ہر قوم، ہر مذہب اور ہر فقہ کے لوگ یہاں آباد ہیں یہی وجہ ہے کہ اس شہر کو ’منی پاکستان‘ کہا جاتا ہے قومی معیشت میں کراچی کا 70 فیصد اور سندھ کی معیشت میں 90 فیصد حصہ ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی میں کراچی کا ہمیشہ سے کلیدی کردار رہا

Read more

غربت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی

ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود پاکستان کا شمار پس ماندہ اور غریب ملک میں ہوتا ہے۔ اس کی ایک وجہ تو دولت کا چند خاندانوں تک محدود ہوجانا ہے، دو فیصد پاکستانی نصف قومی دولت پر قابض ہیں جبکہ 98 فیصد پاکستانی غربت کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔ پاکستان کی روزبروز بڑھتی ہوئی آبادی غربت کا بڑا سبب ہے۔ آزادی کے وقت پاکستان کی آبادی 5 کروڑ تھی جو آج 22 کروڑ تک پہنچ چکی ہے یہ آبادی

Read more

ایم کیو ایم کا بائیکاٹ۔ الیکشن سے فرار یا سیاسی حکمت عملی؟

سوا دو سال کی تاخیر کے بعد آخر کار کراچی میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات مکمل ہوئے۔ کراچی کی 246 یونین کونسل میں سے پیپلز پارٹی نے 93 یوسیز میں کامیابی حاصل کی، جبکہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو 40 یوسیز پر کامیابی ملی، جبکہ مسلم لیگ نون نے 7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ مہاجر قومی موومنٹ

Read more

شی جی پنگ کا دورہ سعودی عرب: چین-عرب تعلقات کو عروج حاصل ہو گا

امریکا اور سعودی عرب کے مابین 8 دہائیوں پر مشتمل سفارتی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔ سرد جنگ کا دور ہو یا سرد جنگ کے بعد سعودی عرب نے امریکا کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات قائم رکھے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں کبھی ڈیڈ لاک پیدا نہیں ہوا۔ روس کا یوکرین پر حملہ موجودہ عالمی سیاست میں وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا جس نے پورے عالمی منظر نامے کو تبدیل کر دیا۔ بین

Read more

کامران ٹیسوری ایک بار ایم کیو ایم کی تقسیم کا باعث بن گئے

26 اگست 2016 کے بعد سے ایم کیو ایم کیا بکھری کہ ہر گزرتے دن و ماہ سال میں خزاں کے پتوں کی کی طرح بکھرتی ہی جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم میں اندرونی اختلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ذمہ دار ان ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے روادار نہیں ہیں۔ پہلے بڑے سے بڑے مسئلہ کو کمرے میں بیٹھ کر حل کر لیا جاتا تھا اب وہی باتیں میڈیا کے

Read more

سازش کے اندر ایک اور سازش

گزشتہ دنوں لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا جس کا ملبہ موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ یہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا تھا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوئے۔ ایک منظم طریقہ سے شہدا ءکے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم چلائی گئی۔ آئی ایس

Read more

پارلیمنٹ کی کمزوری اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

ایک صحت مند جمہوری ریاست چار بنیادی ستونوں یعنی مقننہ۔ انتظامیہ۔ عدلیہ اور ذرائع ابلاغ پر قائم ہوتی ہے۔ گویا یہ چار ستون ایک جمہوری ریاست کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر ان چار ستونوں میں سے ایک ستون بھی مضمحل ہو جائے تو ریاست کا مجموعی نظم تتر بتر ہو جاتا ہے۔ جمہوریت کے حقیقی معنی، عوام کو عوام کے ذریعے عوام پر حکمرانی اور قانون سازی کا مکمل اور غیر مشروط حق دیا جائے، اس لئے مقننہ

Read more

آئینی اور سیاسی بحران میں پاک فوج کا مثالی کردار

سابق وزیراعظم عمران خان ایک سفارتی مراسلے کو بنیاد بنا کر ایسے حکومت کے خلاف سازش قرار دے رہے ہیں، کپتان قوم کو اکسا رہے ہیں کہ امریکہ نے ان کے خلاف جو سازش تیار کی ہے اس میں ریاستی ادارے اور سیاستدان شامل ہیں۔ وہ اپوزیشن کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ اور سیکورٹی اداروں کو بھی مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔ کپتان کے بیانیہ کو بنیاد بنا کر سوشل میڈیا پر پاک فوج کے سربراہ اور عدلیہ کے معزز

Read more