تیرا تو رنگ گورا ہے۔۔۔

یہ تحریر پڑھتے ہوئے خیال آیا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی دل آزاری اور رسوا کرنے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں جانے دیا جاتا بلکہ کوشش کی جاتی ہے کہ اس طرح کی ”ہراسانی“ اور ”تشدد“ کو نارملائز کیا جائے۔ جنوبی ایشیا کی زیادہ تر آبادی کا رنگ ”گندمی“ یا ”سانولا“ ہے کچھ لوگ زرد اور کم لوگ ایسے ہیں جن کی رنگت ”گوری“ ہو۔ لیکن نا جانے ہماری اور بھارت کی فلم انڈسٹری کو کیا سوجھی کہ

Read more

فیک اکاؤنٹ، فین اکاؤنٹ اور جھوٹا سچ

دور حاضر میں سوشل میڈیا نے اتنی پذیرائی حاصل کر لی ہے کہ کوئی بھی بیانیہ بنانا اس کے استعمال کے بغیر ممکن نہیں۔ سیاست، حکومت، سائنس، شوبز ہو یا کرکٹ کا میدان سوشل میڈیا کی دھوم ہے کہ رکنے کا نام نہیں لیتی۔ مختلف کاروباری کمپنیوں نے بھی ابھی مصنوعات کی بہتر تشہیر کے لئے سوشل میڈیا کی خدمات لی ہوئی ہیں۔ پاکستان میں فیسبک اور ٹویٹر دو ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہیں جو عوام سے لے کر

Read more

کالج اساتذہ کا مختلف ٹائپ کا دھرنا

کوئی دو ہفتے سے زیادہ وقت بیت گیا جب سے کالج کیڈر کے اساتذہ اپنے جائز حق ( جو کہ پہلے حاصل بھی تھا) کے لئے لاہور سیکریٹیریٹ کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ ہمارے ہاں عام طور ”دھرنا“ کی اصطلاح اس عمل کے لئے استعمال ہوتی ہے جس سے لوگوں کی معمولات زندگی میں خلل ڈالا جائے۔ عام لوگ جو پہلے سے پریشان ہیں ان کی زندگی کی مشکلات میں اور اضافہ کیا جائے، لیکن یہ اساتذہ اور پڑھے

Read more

عورتوں کی تصاویر پر سیاہی اور پاکستان میں اس کے اثرات

افغانستان اس وقت طالبان کے زیر کنٹرول ہے۔ پنجشیر واحد صوبہ ہے جو ابھی تک مزاحمت کر رہا ہے۔ اور اس بات کے امکان موجود ہے طالبان بندوق کے زور پر اس کا بھی کنٹرول حاصل کر لیں۔ اشرف غنی اور امریکہ دونوں ہی ایک قابل عمل اور با وقار انتقال اقتدار میں بری طرح ناکام رہے۔ گو کہ ابھی حکومت کا اعلان ہونا باقی ہے لیکن بچہ بچہ جانتا ہے کہ افغانستان نے حکمران کون ہوں گے۔ یوں تو

Read more

منافق معاشرہ، بیٹی اور باپ

ہمارے معاشرے کو مذہبی منافق معاشرہ کہا جائے تو یہ بات کافی حد تک صحیح معلوم ہوتی ہے۔ اس کے پیچھے ایک سے زیادہ دلائل موجود ہیں 1۔ ہم اپنے لئے گناہ، جرم، سزا کا اور معیار رکھتے ہیں اور دوسروں کے لئے اور۔ 2۔ ہمارے مذہبی اصول مرد اور عورت کے لئے بھی مختلف ہیں۔ عورت کا گناہ عرش تک ہلا دیتا ہے اور مذہبی و معاشرتی اقدار کی دیواریں کھوکھلی اور کمزور کر دیتا ہے جبکہ مرد کا

Read more

میں نے کرونا ویکسین کیوں لگوائی؟

بہت سارے لوگ کہیں گے کہ یہ کیا سوال ہے؟ ہر انسان ویکسین لگوا رہا ہے۔ اس میں کون سی خاص بات پوشیدہ ہے۔ لیکن میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ معاملہ اتنا سیدھا اور سادہ نہیں ہے۔ ہمارے جیسے معاشرے میں اتنا نقصان بیماری یا وبا نہیں پہنچاتی جتنا اس کے ساتھ جڑے معاشرتی رویے نقصان پہنچاتے ہیں۔ تھوڑا سا ماضی میں جھانک کر دیکھیں، کرونا وبا کی پہلی لہر ہلاکت خیز تباہ کاریوں میں مصروف تھی اور ہمارے

Read more

آنسو گیس، سرکاری ملازم اور ویلنٹائن ڈے

آج بروز اتوار مورخہ چودہ فروری ہے اور یہ دن عام طور پر پاکستان میں دو گروہوں کے درمیان سوشل میڈیا پر تصادم کے دن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ حیا ڈے، حجاب ڈے، سسٹر ڈے اور ویلنٹائن ڈے، ہر بندہ اپنے اپنے پسندیدہ "ڈے” کے حق میں پوسٹس لگا رہا ہوتا ہے۔ خیر یہ جنگ تو جاری ہی رہے گی لیکن آج کے دن کی خطرناک اور سوچنے پر مجبور کرنے والی بات یہ ہے جو بات ملک

Read more

بلیک میلر لاشیں اور ریاست مدینہ ثانی

اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ہمارے ہر دل عزیز لیڈر اس وقت کے حکمرانوں کو اس لیے کوستے رہتے تھے کیوں کہ حکمران انسانی ہمدردی کے جذبہ سے عاری تھے۔ حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے تھے اور فرماتے یہ کیسے حکمران ہیں جو مظلوم کی داد رسی نہیں کر سکتے۔ لیکن اپوزیشن والے کپتان سے اب والا کپتان یکسر مختلف بلکہ متضاد سوچ کا حامل ہے۔ اب ان کو جلسے جلوس پسند نہیں ، نہ ہی احتجاج میں جمہوریت کا حسن نظر آتا ہے۔ سیاسی احتجاج تو اپنی جگہ اب تو کپتان کو دہشت گردی کی شکار ہزارہ برادری، جو چھ دن سے اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر منفی دس سینٹی گریڈ سردی میں ٹھٹھر رہی ہے ، وہ بھی خلیفہ وقت کو بلیک میلر لگتے ہیں۔

Read more

ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی: ایک مسیحا

کورونا کی وبا نے ہمارے معاشرے کے کھوکھلے پن اور اس کی منافقت کو خوب بے نقاب کیا۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ ڈاکٹرز جو کہ اس وبا کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر انسانیت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے خلاف غلیظ اور نفرت انگیز کمپین چلائی گئی اور حکمران صرف تماشائی بن کر سب کچھ دیکھتے رہے۔ روزانہ نجانے کتنے مسیحا اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور کتنے اس موذی وائرس کا شکار

Read more

کرونا کے خلاف چند نہایت مفید مگر غیر معروف تدابیر

مجھے اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ محترم عدنان کاکڑ (مدیر ادارہ ہم سب) ایک جیسے موضوع پر بار بار لکھنے کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ بجائے ایک ہی موضوع پر لکھنے کے، زندگی کے مختلف معاشرتی و سماجی پہلوؤں پر لکھا جائے۔ ان کی بات بالکل بجا لیکن کیا کریں بقول ڈاکٹر یاسمین صاحبہ کے کہ ہم کوئی عجیب ہی مخلوق ہیں جنہیں کوئی بات سمجھ ہی نہیں آتی (میں ذاتی طور پر

Read more

نکمے سرکاری ملازم اور تنخواہ میں اضافہ

وفاقی حکومت نے بجٹ پیش کر دیا اور شاید یہ پہلا موقع تھا کہ اس میں سرکاری ملازمین کا کوئی ذکر ہی نہیں تھا۔ بجٹ کے اعداد وشمار اتنے پیچیدہ ہوتے ہیں کہ عام آدمی کو اس کے ثمرات اور نقصانات کا پتہ تب چلتا ہے جب وہ روزمرہ کی خریداری کرنے کے لیے منڈی کا رخ کرتا ہے اور تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہوئی دیکھتا ہے۔ یہ سلسلہ پورا سال جاری رہتا ہے اور عوام اپنے ذرائع آمدن

Read more

کہاں ہے ڈیجیٹل پاکستان؟

دسمبر 2019 میں پاکستان کو تانیہ ادروس کی خدمات میسر ہوئیں۔ وہ اس سے پہلے گوگل کے ساتھ کام کر رہیں تھیں۔ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن سے متاثر ہو کر گوگل کو خیرباد کہہ کر پاکستان کی خدمت کرنے کی ٹھان لی۔ میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی ملی اور لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے والی ہے اور کچھ عرصہ میں ہمارا ملک ڈیجیٹل دنیا کو لیڈ کر رہا ہوگا۔ کچھ

Read more

شے دے دانے

آج کل کے بچے اور نوجوان شاید ”شے دے دانے“ کے مطلب سے ناواقف ہوں لیکن جن بچوں کا بچپن دیہات میں گزرا ہے اور وہ اکیسویں صدی کے شروع ہونے سے پہلے پیدا ہوئے ہیں انہیں ان الفاظ سے گہری محبت اور لگاؤ ہے۔ دیہات کے لوگ عام طور پر زراعت کے پیشے سے منسلک ہوتے ہیں اور اپنی فصلوں اور کھیتوں سے ایک خاص قسم کی جذباتی وابستگی رکھتے ہیں لیکن گندم کی فصل کے ساتھ رومانوی وابستگی

Read more

کرونا کا پاکستانی عوام کے نام کھلا خط

میرے پیارے پاکستانیو! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ مجھے آپ سے بہت محبت اور پیار ہے، اس لئے پوری دنیا کو پس پشت رکھتے ہوئے صرف آپ کو خط لکھ کر خیریت دریافت کر رہا ہوں۔ مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ آپ سمیت پوری دنیا مجھے اپنا بدترین دشمن سمجھتی ہے۔ مجھے آپ کی اس سوچ سے کوئی شکوہ نہیں بلکہ خوشی ہوئی ہے کہ آپ انسانیت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں آپ لوگوں سے

Read more

ریاست ہو گی ماں کے جیسی

بھلے دنوں کی بات ہے کہ اعتزاز احسن صاحب عدلیہ آزادی تحریک میں مزاحمت کا استعارہ بن کر سامنے آئے اور اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے وہ اپنی پارٹی کے موقف سے بھی باغی ہو کر افتخار چوہدری صاحب کی گاڑی چلاتے نظر آتے تھے۔ انہی دنوں میں انہوں نے ایک نظم لکھی جس کا عنوان تھا ”ریاست ہو گی ماں کے جیسی“ جسے عوام میں خوب پذیرائی ملی۔ اس نظم سے جہاں تحریک کو ایک نیا جذبہ

Read more

پدر شاہی، خواتین اور قرنطینہ

مجھے نا چاہتے ہوئے بھی اپنی بات کا آغاز سوشل میڈیا پر وائرل اس جملے سے کرنا پڑ رہا ہے۔ ”مختاریا! گل ودھ گئی ہے، عورتاں اپنے بندیاں کولوں گھر دے کم کرا ریاں نے پر اوہ دسدے نیں پئے“۔ بظاہر ہم لوگوں کو اس میں کوئی ایسی کوئی چیز نظر نہیں آئے گی جو کہ قابل اعتراض ہو یا اسے عورتوں کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا جائے۔ ویسے بھی ”پدر شاہی“ ہمارے معاشرے میں اتنی رچ

Read more

کسان بیچارہ پھر لٹنے لگا ہے

ایک ایسی وبا آئی جس نے دنیا کا معاشی و معاشرتی نقشہ ہی تبدیل کر دیا۔ امریکہ اور چین جیسی دیوہیکل معاشی طاقتیں بھی لڑکھڑانے لگ گئیں۔ دنیا میں چار سو نا امیدی اور مایوسی نے ڈیرے ڈال لئے۔ ظالم کرونا وائرس نے سب سے یکساں سلوک کیا اور کسی امیر، غریب، گورے، کالے، مسلمان، کافر، مرد اور عورت کے فرق کی وجہ سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی۔ اس وائرس کے ٹابر ٹور حملے ابھی جاری ہیں

Read more

”وبا“ سے زیادہ جان لیوا ”افواہ“

دنیا اس وقت اس صدی کی سب سے خطرناک اور نہایت ”عیار“ وبا کا مقابلہ کر رہی ہے۔ یہ وبا اب تک لگ بھگ 5 لاکھ افراد کو متاثر کر چکی ہے اور 25 ہزار سے زائد افراد کو موت کی نیند سلا چکی ہے۔ اس کے پھیلاؤ کی برق رفتاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 36 گھنٹے کے قلیل وقت میں اس وبا نے 1 لاکھ افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

Read more

کرونا: ملائشیا سے پاکستان کیا سیکھ سکتا ہے؟

کرونا دنیا میں کیسے تباہی پھیلا رہا ہے یہ بات اب زبان زد عام ہے اور لگ بھگ پوری دنیا اس سے نمٹنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ پاکستان میں اب تک 700 سے زیادہ کیسز سامنے آ چکے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں یہ کیسز مزید تیزی سے بڑھیں گے۔ ہمارے وزیراعظم ملائشیا کے طرز حکمرانی سے خاصے متاثر ہیں اور اس کا وہ برملا اظہار بھی کر چکے ہیں۔ سوال

Read more

پروفیسر خالد حمید شہید کا جنت سے کالج پروفیسرز کے نام خط

اسلام علیکم دوستو! امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے، میں یہاں بہت مزے میں ہوں۔ مجھے آپ لوگوں سے بچھڑے ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ میں نے سوچا آپ لوگوں یاد دلاتا چلوں کہ کبھی ہم لوگ ایک ساتھ ہنستے کھیلتے تھے۔ ایک دوسرے پر تنقید بھی خوب کیا کرتے تھے، لڑتے جھگڑتے بھی تھے لیکن ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں سکتے تھے۔ میں دعا گو ہوں کہ تمام دوست ہمیشہ مسکراتے رہیں۔ سنا ہے

Read more

”غیرت مند “مردوں سے التجا

آج کل ہمارے ہمارے معاشرے کے مردوں کی غیرت کو ”عورت مارچ“ نامی احتجاجی تحریک نے داؤ پہ لگایا ہوا ہے۔ بندہ نا چیز یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ عورتوں کا اپنے حقوق کے حصول کے لئے احتجاج کرنا مردوں کی غیرت کو کیسے ٹھیس پہنچا رہا ہے۔ علاوہ ازیں مردوں کے ہاں لفظ ”غیرت“ کی تعریف کیا ہے؟ اس موضوع کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ کیا غیرت نام کی چیز صرف عورتوں کے لئے مختص ہے یا اس

Read more

کالج اساتذہ کی بھی سن لیں

سنا ہے پنجاب کے کالج کیڈر کے اساتذہ ایک بار پھر سڑکوں پر آ رہے ہیں۔ اور اس احتجاج کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ حکومت وقت اساتذہ برداری سے کیے گئے وعدے وفا نہ کر سکی۔ یاد دہانی کے لیے گوش گزار کرتا چلوں کہ پچھلے سال بھی کالج اساتذہ نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے اور نوبت دھرنے تک آن پہنچی تھی۔ مارچ 2019 کے آخری ایام میں کالج اساتذہ نے مال

Read more

عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کی اورنج کمپین

25 نومبر عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن ہے اور 10 دسمبر انسانوں کے حقوق کا عالمی دن ہے۔ ہر سال پوری دنیا ان 16 دنوں میں خواتین کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں آگاہی مہم چلاتی ہے۔ اس سال بھی 25 نومبر سے یہ سلسلہ شروع ہو جائے گا اور 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس سال اس مہم کا مرکزی خیال Orange the world: Generation Equality stands against

Read more

بچوں کے حقوق کا عالمی دن

بیس نومبر پوری دنیا بچوں کے عالمی دن کے طور پر مناتی ہے۔ اقوام متحدہ نے 1989 کو بچوں کے حقوق کا عالمی مسودہ منظور کیا۔ اس بار اس دن کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کیونکہ یہ سال بچوں کے حقوق کے عالمی مسودہ کا تیسواں سال ہے۔ 196 ممالک نے اس مسودے پر دستخط کیے ہوئے ہیں جبکہ دلچسپ اور حیران کن بات یہ ہے امریکہ نے ابھی تک اس مسودے پر عملدرآمد کے لئے دستخط نہیں

Read more