کٹی پتنگ اور نوجوان نسل

ایک پتنگ تھی۔ وہ خوبصورت تھی۔ سڈول تھی۔ بنانے والے نے اسے ایسا تراشا تھا کہ اس کا پورا جسم اتنا متناسب تھا کہ وہ دکھتے ہی دل کو لبھا لیتی تھی۔ بس ایک نظر پڑنے کی دیر تھی اور آپ کا دل وہ گیا۔ اسی لیے وہ آسمانوں پر اٹھلا اٹھلا کر اڑتی تھی، لہرا کر کبھی دائیں، کبھی بائیں۔ خوبصورتی اٹھلانے کو ہمیشہ اپنا حق سمجھتی ہے۔ ناز دکھانا، انداز دکھانا، عشوہ برتنا، غمزہ دکھانا، یہ تو خوبصورتی کا موروثی حق ہے۔ زقند بھر کر کبھی اوپر آسمان کی بلندیوں پر، بادلوں کی گہرائیوں میں اور کبھی ایک ہی جست میں نیچے زمین کے پاس۔

Read more

دو برتنوں کی کہانی

پرانے زمانے میں کسی دشوار گزار مقام پر، ایک ادھیڑ عمر خاتون رہتی تھی۔ اس کی پرانی سی جھونپڑی میں، پانی کے دو پرانے سے برتن تھے، جن میں وہ روز، دور ندی سے، خود جا کر، پانی بھر کر لاتی تھی۔ اپنے گھڑے کو اگلے دن تک کے لیے بھر لیتی تھی۔ دو میں سے ایک برتن تھوڑا پرانا تھا اور وہ تڑخ چکا تھا۔ یہ خاتون جب بھی پانی بھر کر لاتی، تو جو برتن ٹھیک ہوتا، اس میں تو پورا پانی آ جاتا، مگر جو برتن چٹخ چکا تھا، اس میں سے پانی راستے بھر میں گرتا چلا آتا۔ گھر پہنچتے پہنچتے بمشکل نصف برتن پانی ہی رہ جاتا۔

کچھ عرصے تک یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا۔ ایک دن جب خاتون پانی بھر کر واپس آ رہی تھی، تو صاف برتن نے ٹوٹے ہوئے برتن کو طعنہ دیا، کہ تم کمال کے برتن ہو، اپنے آپ کو سنبھال ہی نہیں پاتے؟ جتنا پانی تم میں ڈالا جاتا ہے، تم اس کا آدھا بھی نہیں سنبھال پاتے؟ اور گھر آتے آتے آدھے سے زیادہ سے پانی گرا دیتے ہو۔ تم غیر ذمہ دار بھی ہو اور نا اہل بھی۔ یہ بات اس چٹخے ہوئے برتن کے نازک سے دل میں تیر کی طرح پیوست ہو گئی اور وہ روز بروز شرمسار ہوتا چلا گیا۔ اب اپنی نا اہلی اور بے بضاعتی پر کڑھتا رہتا۔

Read more

خوف کے آگے جیت!

من حیث القوم ہم سب ایک ان دیکھے خوف کا شکار ہیں۔ ہونی کا خوف، انہونی کا خوب، دیکھے کا خوف، ان دیکھے کا خوف، دشمن کا خوف، دوست کا خوف، سوچ کا خوف، خالی ذہن کا خوف، باس کا خوف، کلیگ کا خوف، تنزلی کا خوف، ترقی کا خوف، منزل کا خوف، راستے کا خوف، روزی کا خوف، بے روزگاری کا خوف، پیچھے والے کا خوف، ٓاگے والے کا خوف، محبت کا خوف، بچھڑ جانے کا خوف، خالی جیب

Read more

منی بال سٹریٹیجی اور حکومت کی آپشنز

فی الوقت حکومت وقت انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ اس کی غلط پالیسیاں پہلے ہی تنقید کی زد میں تھیں، معاشی صورتحال ابتر سے ابتر ہوتی چلی جارہی تھی کہ کرونا کی وبا نے تباہی مچا دی۔ معیشت پہلے ہی انگریزی محاورے کے مطابق ”راک باٹم“ پر تھی کہ لوگوں کا رہا سہا روزگار بھی جاتا رہا اور معاشی صورتحال ناقابل بیان تباہی سے دوچار ہو گئی۔ اب حکومتی وزراء کے درمیان بڑھتے اختلافات کی خبریں زبان زد عام

Read more

کا پاکستان 2030

خوش اخلاقی، خوش خلقی اور علم وادب سے لبالب بھرا، بلکہ کسی حد تک چھلکتا ہوا، ہمارا معاشرہ قا بل تحسین اور قابل تقلید ہے۔ آج اگر اقوام دوعالم علم وادب، سائنس و ٹیکنالوجی اور فنون لطیفہ ’میں من و عن ہماری تقلید میں ہیں تو ظاہر ہے اس کی کوئی وجہ بھی ہے۔ دامن نچوڑ دیں تو فرشتے۔ ۔ ۔ ۔ ہم کسی کام کو اگر ایک مرتبہ شروع کر لیں تو اسے پرفیکشن تک لے جائے بغیر چین

Read more

ڈی کوڈنگ خان

آج کل نارنجی رنگ والے ملک کے اقتدار کے ایوانوں میں اور تمام تر اعلی ترین سطح کے تھنک ٹینکز میں تھرتھلی مچی ہوئی ہے۔ لال قلعے سے لے کر ان کی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز اور خفیہ ترین اداروں کے گمنام مگر طاقتور ترین سربراہان روز صبح سے لے کر شام تک اور شام سے لے کر دوبارہ صبح تک سر جوڑ کر بیٹھتے ہیں، مغز ماری کرتے ہیں، بحث مباحثہ ہوتا ہے، شدید ترین نوعیت کی گرما

Read more

ہمارا معاشرہ۔ دوسری تصویر کہانی

یقیناً تصویریں لفظوں سے زیادہ بیان کی طاقت رکھتی ہیں گزشتہ کالم میں ہم نے اس بات کا مشاہدہ کیا۔ لفظوں کے بے پایاں قوت بیان کو آج ہم ایک دوسرے انداز سے دیکھنے جا رہے ہیں۔ یہ تمام تر تصویریں وہی ہیں جن کو ہم نے گزشتہ کالم میں دیکھا تھا۔ آج فرق صرف اتنا سا ہے کہ ہم اپنا نکتہ ء نظر یا فریم آف ریفرنس تبدیل کر کے ا نہیں دیکھیں گے اور جانیں گے کہ آج

Read more

ہمارا معاشرہ: پہلی تصویر کہانی

تصویریں لفظوں سے زیادہ بیان کی طاقت رکھتی ہیں۔ ریسرچ کے مطابق انسانی دماغ الفاظ سے 60، 000 گنا تیز پروسیسنگ تصاویر پر کر سکتا ہے، اسی لیے ایک تصویر الفاظ سے زیادہ اثر انگیز ہوتی ہے۔ ایک تصویر میں آپ الفاظ سے کہیں زیادہ گفتگو کر سکتے ہیں، زیادہ معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ در حقیقت، ایک تصویر میں کیا ہے اس کی وضاحت کرنے میں ہزار الفاظ لگ سکتے ہیں۔ الفاظ کی نسبت تصاویر میں چہرے کے تاثرات

Read more

جٹی، عزت نفس اور ہماری روایت!

بہت عرصہ قبل جٹی نامی ایک فلم آئی تھی۔ جس کا ایک منظر ابھی کچھ عرصہ قبل میری نگاہوں سے گزرا۔ اس منظر میں ایک سینی ٹیشن ورکر ایک امیر گھر میں کام کر رہی ہے۔ اچانک اس گھر کا مالک کمرے میں داخل ہو تا ہے۔ وہ صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے اور سینی ٹیشن ورکر کو ڈانٹتا ہے۔ بحث کے بعد غصے میں آ کر وہ اس ورکر کے چہرے پر ایک تھپڑ رسید کرتا ہے۔

اس فلم کے آن ائر آنے کے بعد ملک بھر کے سینی ٹیشن ورکرز نے ہڑتال کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تھپڑ اس سینی ٹیشن ورکر کے منہ پر نہیں بلکہ تمام ملک کے اس نوعیت کے ورکرز کے منہ پر مارا گیا ہے۔

Read more

ایڈی پس، ہیملیٹ اور ہمارا مردہ احساس گناہ

سفید سفید ہوتا ہے اورسیاہ سیاہ، سفید سیاہ نہیں ہوتا، سیاہ سفید نہیں بن سکتا۔ زمانہ قدیم سے ہی نیکی اور بدی کے درمیان ایک لکیر کھینچ دی گئی تھی۔ زمانے آئے اور چلے گئے، لو گ آئے اور چلے گئے، قومیں آئیں اور چلی گئیں، مگر سفید سفید ہی رہا سیاہ سیاہ۔ بدی کو نیکی کہنے سے انکار کی پاداش میں لوگوں نے یہاں زہر بھرے پیالے بھی پئے، مگر آج تک پینے والا زندہ ہے اور پلانے والے

Read more

مائیک ٹائیسن، مکے بازی اور موجودہ حکومت

مائیک ٹائیسن کا نام باکسنگ کی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ وہ اپنی باکسنگ کی مہارت، پھرتی اور طاقت کی وجہ سے دنیائے باکسنگ میں ایک لیجنڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔ جب تک اس نے باکسنگ کی اپنے طاقتور ہکز، پنچز، اپر کٹز، کراسز اور مخالفین کو ناک آؤٹ کرنے کی شاندار صلاحیت کی وجہ سے رنگ میں حکمرانی کی۔ اپنے اوائل میں شاید موجودہ حکومت نے بھی مائیک ٹائیسن سے ہی باکسنگ کی تربیت لی تھی۔

Read more

کول واٹرز، میسیز اور پاکستانی مائنڈ سیٹ

بیتے دنوں میں جب میں بغرض تعلیم امریکہ میں مقیم تھا اور واپسی کی تاریخ نزدیک آئی تو شاپنگ کے لیے شکاگو شہر کے ایک مشہور پلازہ کا رخ کیا۔ ونڈو شاپنگ کرتے کرتے سوچ کا کیڑا کلبلایا کہ بیگم کے لیے بھی کچھ خریداری کی جائے۔ پاکستانی دماغ نے، معذرت کے ساتھ، فوراً کام کیا کہ کوئی سستی سی آئٹم خرید لی جائے۔ پرفیومز کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے کول واٹرز نامی ایک برانڈ کی ڈسپلے پر پہنچ گیا۔ شاپ کیا

Read more

چھوٹے کی لیبر

گئے دنوں کی بات ہے میں بالوں کی کٹنگ کے لیے اس سیلون پر پہنچا جہاں سے میں کٹنگ کرواتا ہوں۔ رش کافی تھا، میں اپنی باری کے انتظار ویٹنگ روم میں بیٹھ گیا۔ اپنی باری آنے پر میں اندر کرسی پر بیٹھ گیا۔ ایک چھوٹی سی عمر کا لڑکا جس کی عمر بمشکل بارہ یا تیرہ سال ہو گی وہ نمودار ہوا، اس لڑکے کو میں نے پہلی بار اس سیلون پر دیکھا تھا، اور انتہائی چستی اور چابکدستی سے مجھے ایپرن باندھنے لگا۔ عام سی شکل، سادہ سے تیل کی کثرت سے گولڈن ہوتے ہوئے بال اور چہرے پر سادگی اور بھولپن لئے وہ مجھے کسی اور ہی دنیا سے آئی ہوئی ننھی منی مخلوق لگا۔

Read more

درختوں سے جھڑتے خشک پتے

تیز ہوا زرد اور خشک پتوں کی سوتن ہے۔ یہ دل جلے، سوختہ پتے شاخوں کے طعنے برداشت نہیں کر پاتے۔ حساس دل بھی کبھی شرم سے عاری ہوئے ہیں کیا! تیز ہوا کی سرگوشیاں، گھانس کی ہل ہل کر چہ ءمگوئیاں، جھینگروں اور کیڑے مکوڑوں کی بڑبڑاہٹ، پرندوں کے ملامتی گیت، یہ سب مل کر پتوں کو اشارے کنایوں میں یہ باتیں سناتے ہیں کہ تمہارا نہ ہونا تمہارے ہونے سے بہتر ہے۔ اور یہ زود حس زرد پتے، دل گرفتہ، شرمسار، اپنا درد اپنے ہی اندر مزید سموتے ہوئے، مزید زرد ہوتے ہوئے، رفتہ رفتہ اس بات کے قائل، اندر ہی اندر، دور کہیں گہرائی میں، ہوتے چلے جاتے ہیں کہ زندگی کی تلچھٹ سے موت کی مٹھاس بہتر ہے۔ اداسی کے ساتھ، موقع ملتے ہی، تیز ہوا کا بہانہ بنتے ہی یہ دکھی دل کے ساتھ شاخوں سے اپنا رشتہ کاٹ ڈالتے ہیں۔

Read more

کورونا اور عوامی رائے۔ ایک سروے

کورونا وائرس انتہائی شدت سے پوری دنیا پر حملہ آور ہوا ہے۔ کچھ ملک شدید متاثر ہوئے ہیں، کچھ میں اس کی تباہی تھوڑی کم ہے۔ تاحال خبروں کے مطابق اب تک دنیا کے تقریباً 200 کے لگ بھگ ملک اس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ہمارا ملک بھی اس کی تباہ خیزیوں کا شکار ہوا ہے۔ اس کے اثرات کو جاننے کے لئے میں نے ایک سروے کیا ”آپ کے مطابق کرونا کیا ہے؟“ اس کے جوابات کی روشنی میں آئیں دیکھیں کہ ہماری عوام اور اعلی عہدیدار کرونا اور اس کے اسباب کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہٰیں :

Read more

پاکستانی عوام کا پولیٹیکل ڈیمینشیا

ہم پاکستانی عوام پولیٹیکل ڈیمنشیا کا شکار ہیں۔ ڈیمنشیا علامات کے ایسے مجموعے کا نام ہے جو سیدھا انسان کے دماغ کو متاثر کرتی ہے۔ انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، یاداشت آہستہ آہستہ کام کرنا چھوڑ جاتی ہے، تجزیاتی اور تخلیقی صلاحیتیں جامد ہو جاتی ہیں اور آہستہ آہستہ دماغ کام کرنا بالکل ہی بند کر دیتا ہے۔ مرض بتدریج بڑھتا چلا جاتا ہے، دماغی خلیات خراب ہو جاتے ہیں اور آخر کار انسان کی موت

Read more

کلنٹ ایسٹ ووڈ، سلطان راہی اور ینگ ڈاکٹرز

کلنٹ ایسٹ ووڈ کی کاؤ بوائے فلمز نے، جو شاید عصری لحاظ سے بہت پرانی ہیں، کم از کم ہماری عمر کے لوگوں اور ڈاکٹر حضرات کی تازہ اور نوخیز دونوں قسم کی لاٹ کے لیے، ہمارے ینگ ڈاکٹرز کے دل و دماغ اور شعور اور لاشور پر انتہائی گہرے اور شاید دیر پا اثرات چھوڑے ہیں۔ میں یہ تو حتمی وثوق کے ساتھ تو نہیں کہ سکتا کہ یہ لوگ کلنٹ ایسٹ ووڈ کو اپنی پوری توانائیوں کے ساتھ

Read more