سیاست کی بات ہو تو ہم بہت آسانی سے کہہ دیتے ہیں کہ سیاست تو نام ہی دھوکا دہی اور جھوٹ بولنے کا ہے، مگر یہ کون ہے جو کہتا ہے کہ سیاست عبادت ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہو سیاست اور عبادت بھی ہو! بڑی عجیب بات کرتے ہو! پاگل ہو تم تو! بھئی سیاست اور شئے ہے اور عبادت اور چیز۔ نماز قائم کرو، روزہ رکھو، حج کا فرض ادا کرو، زکوٰۃ دو۔ یہ ہے عبادت۔ ایک دوسرے کے کام آؤ، صدقہ کرو، قرآن پڑھو۔ یہ ہے عبادت اور تم سیاست کو عبادت کہتے ہو؟ توبہ توبہ کیا بات کرتے ہو!
معیشت کی بات ہو اور کہو کہ بھائی سود کا نظام تباہی ہے، تو مثالیں دینے لگ جاتے ہیں کہ ان ترقی یافتہ ممالک کو دیکھو، وہاں بھی تو یہی نظام ہے۔ وہ کیوں ترقی کر گئے؟ او بھائی کیا بات کرتے ہو سود وود کچھ نہیں ہوتا، بس ہم میں بے ایمانی نہ ہو۔ پوری دنیا کی معیشت سود پر ہے، اور تم اسے ختم کرنے کی بات کرتے ہو؟؟ سماجی بات ہو تو عورت کو یورپ جیسی آزادی چاہیے کہ وہاں تو عورتوں کے حقوق ہیں۔ ہر عورت اپنی مرضی پہ چل سکتی ہے۔ یہاں بھی وہی حقوق عورتوں کو دینے چاہئیں۔ مرد مرد یا عورت عورت سے اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتا ہے، تو کرے۔ کوئی روک ٹوک نہ ہو۔ والدین بوڑھے ہو گئے ہیں، تو ان کے اولڈ ہاؤس بنا دیں اور بچے بن باپ کے ہوں، تو ان کی دیکھ بھال حکومت کو کرنی چاہیے۔
Read more