ماہواری پر بات بھی پردے کا حصہ ہے

عجیب سے بات ہے کہ جب ہمارے ادارے نے سیلاب متاثرہ خواتین کے لیے پیڈز اور دیگر سینٹری سامان کے لیے چندہ اکٹھا کرنا شروع کیا تو کچھ لوگوں نے اس اپیل پر اعتراض کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ موضوع پر کھلے عام بات نہیں ہونی چاہیے۔ سیلاب سے متاثرہ خواتین کے لیے فلاحی کاموں میں مصروف ایک ادارے نے جب سینٹری اشیاء کے لیے چندہ اکٹھا کرنا شروع کیا تو بہت سے لوگوں کا ردعمل کافی حیران

Read more

ایک بچے کی لوری سے محروم راتیں

یادوں کی پوٹلی میں کوثر کے پاس اپنی ماں کا دیا کل اثاثہ چند لوریاں تھیں جو اس نے محرومی کے دھاگے میں نفاست سے پرو کر اپنی لاڈلی کے سپرد کی تھیں۔ غریب کی سخاوت اس کا خلوص ہوتا ہے اور غریب کا ترکہ اس کی حسرتیں۔ بے لوث محبت جب مفلسی کے سائے میں پروان چڑھتی ہے تو ممتا کے باغیچے میں لوریوں کے ہی پھول کھل پاتے ہیں۔ ماں کے وجود سے کوثر کا پہلا تعارف اس

Read more

کوچہ رسالدار پشاور کے شہدا: میرے خدا تیرا یوم حساب کس دن ہے؟

15 مارچ سن 2019 کو نیوزی لینڈ کے علاقے کرائیسٹ چرچ میں نماز جمعہ کے دوران دو مساجد میں ماس شوٹنگ کا واقعہ پیش آیا، پہلا حملہ النور مسجد میں پیش آیا جس کو 28 سالہ قاتل برینٹن ہیرس ٹیرانٹ نے فیس بک پر لائیو سٹریم کیا، دوسرا حملہ لنوڈ اسلامک سینٹر میں پیش آیا۔ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں اس واقعے کو سیاہ ترین دن قرار دیا گیا۔ واقعے کی تفتیش اور متاثرین کی خبر گیری کے لئے رائل

Read more

آدم، شجر اور بون چیلنج

سٹاف روم میں ہائے گرمی کا شور مچا ہوا تھا اسی دوران ایک لیپ ٹاپ پہ ایک اور ای میل کا پوپ اپ آ گیا، ہیڈ آفس کی جانب سے اساتذہ کے لئے سولر پینلز کی خریداری کے حوالے سے کسی ڈسکاؤنٹ کی مشہوری تھی، سال میں دو تین مرتبہ ایسی کئی آفرز موصول ہوتی ہیں۔ اب سٹاف روم میں چھڑی بحث کا رخ سولر پینلز اور بجلی کے بلوں کے موازنے کی طرف مڑ گیا کہ کیسے حق حلال

Read more

پاکستان کے واجب الادا قرضے اور بقا کی جنگ

دو ہزار بیس میں عالمی وبا کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کے معاملات یکسر تبدیل ہوچکے ہیں، وہیں تعلیمی ادارے بھی اس کے اثرات بد سے محفوظ نہ رہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد پہلا دھچکا تنخواہوں کے بڑے حصے پر سیلری کٹ کی صورت لگا کہ والدین کے کاروبار اور روزگار متاثر ہونے کی وجہ وہ فیسیں دینے سے قاصر تھے اور اس سب کی وجہ کورونا سے پیدا ہونے والا عالمی معاشی بحران ہے۔ تعلیمی اداروں کے پاس دو آپشن تھے یا تو سٹاف محدود کر کے ان کو پوری تنخواہیں دے یا پھر تمام سٹاف کی تنخواہ کا ایک حصہ کاٹ کر سب کی نوکریاں بحال رکھے، فیصلہ تلخ اور مشکل تھا پر بقا کی جنگ کے لئے یہ کڑوا گھونٹ پی لیا گیا۔

Read more

وہ گروہ جو بار بار قتل ہو کر فرقہ واریت کو فروغ دیتا ہے

اپنی فطرت کے برعکس یا کسی مصلحت کی خاطر میں کسی معاملے پر غیر جانبدار یا نیوٹرل بننا بھی چاہوں، تو ایلی ویزل کا پڑھا ہوا ایک قول سامنے آ جاتا ہے کہ ”ہمیں ہمیشہ مظلوم طبقے کا ساتھ دینا چاہیے، غیرجانبداری اور خاموشی ظالم کو طاقتور بناتی ہے“۔

اور یہ لکھنے کا باعث یہ ہے کہ ہر سال کی طرح کوہاٹ (در عباس۔ استرزئی) کے لئے رخت سفر باندھا کہ جو روحانی سکون وہاں جاکر محسوس ہوتا ہے کہیں اور نہیں ملتا، پر روانگی سے قبل اطلاع ملی کہ فرقہ وارانہ حملوں اور مزید تصادم کے خدشے کی وجہ سے زیارت بند کردی گئی ہے اور ان علاقوں میں ٹرانسپورٹ بھی آج کل کچھ شدید متعصبانہ نگرانی کے زیر اثر ہے۔ خبر سن کر کچھ دھچکا لگا کیونکہ گزشتہ دو تین ہفتوں میں یکے بعد دیگرے ایسے واقعات مسلسل دکھائی اور سنائی دے رہے ہیں، کچھ دن ضبط کیا کہ اس موضوع پر کچھ لکھا یا سوچا تک بھی نہ جائے کہ خاموشی سے شاید مسائل کا بہتر حل نکلتا ہو۔

Read more

می ٹو تحریک، سوشل میڈیا اور نامعلوم افراد

انسان وہ واحد مخلوق ہے جس کو خدا نے اپنی نیت کے ذریعے شر کو خیر میں اور خیر کو شر میں بدلنے کا کچھ اختیار عطا کر رکھا ہے۔ جب سائنس نے ترقی کی اور دنیا ایٹمی یا نیوکلیئر طاقت سے آشنا ہوئی تو تب سوچ یہیں تک محدود تھی کہ یہ نئی ایجاد قدرتی وسائل کا متبادل ہوکر بنی نوع انسان کے لئے سہولت اور آسانی کا باعث بنے گی، پر جب ہیرو شیما، ناگاساکی اور چرنوبل میں

Read more

ہمارے ظرف کے تشنہ پیمانے

کتاب اور موسیقی کی طرح اچھی فلم بھی ذہن کی الجھی گرہیں کھول سکتی ہے اور کوئی افسانوی کردار بھی ہماری سوچ کے زاویے کو یکسر تبدیل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ایسا ہی ایک افسانوی کردار ایک میجک شو کا مشہور شعبدہ باز ہے جو ایک حاسد کے شر کی وجہ سے لائیو شو میں حادثے کا شکار ہو کر ہمیشہ کے لئے جسمانی طور پر مفلوج ہوجاتا ہے۔ وہ کردار جو اپنی جادوگری اور سحر سے شمع کی لو کو اشارہ ابرو پہ رقص کرواتا ہے پر اپنی معذوری کے بعد ناک پہ بیٹھی مکھی نہیں اڑا سکتا، برسات میں ٹپکتی چھت کے نیچے پڑے اپنے شل وجود کو جنبش نہیں دے سکتا۔

اپنی زندگی کے بارہ سال ریڈیو پروگرام کے توسط دوسروں میں جینے کا حوصلہ اور زندگی کی امنگ تو بیدار کر دیتا ہے پر خود سے جنگ لڑتے لڑتے حوصلہ ہار جاتا ہے اور عدالت میں مرسی کلنگ یا رحم کے نام پر زندگی ختم کرنے کی اپیل دائر کرتا ہے پر وکیل اس کے ریڈیو پروگرام کے مکالموں اور مذہبی حدود کی رو سے اس درخواست کو غلط قرار دیتا ہے اور نہایت تند و تلخ سوالوں کے نشتر چبھوتا ہے جس کے جواب میں ایک آخری جادوئی کرتب دکھانے کی درخواست کی جاتی ہے۔

Read more

تعلیمی نظام، لاک ڈاؤن اور والدین کی الجھنیں

لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی سکولوں کی آنلائن کلاسز کے بارے میں کچھ مبہم سی آوازیں سننے کو ملیں، جیسے جیسے لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھتا گیا تو ہوم سکولنگ کی اصطلاح بھی سنائی دینے لگی۔ ہوم سکولنگ میں والدین بچوں کو سکول کی آنلائن کلاسز کی بجائے گھر پہ خود یا کسی ٹیوٹر سے پڑھوانے پر ترجیح دیتے ہیں اور سکول سے بچے کا نام خارج کروا دیتے ہیں۔

Read more