اٹلی کا وہ قصبہ جہاں مسلمانوں کی اجتماعی نماز اور کرکٹ پر پابندی عائد کی گئی
اطالوی قصبے مونفالکون کی میئر نے اپنے علاقے کے دو بڑے اسلامِک سینٹرز میں اجتماعی نمازوں کی ادائیگی اور کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
Read moreاطالوی قصبے مونفالکون کی میئر نے اپنے علاقے کے دو بڑے اسلامِک سینٹرز میں اجتماعی نمازوں کی ادائیگی اور کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
Read moreبی بی سی کو لندن کے شمال میں واقع برطانیہ کی خطرناک ترین جیلوں میں شامل ہونے والی ایچ ایم پی پینٹوویل جیل تک رسائی دی گئی۔ ملک میں اس وقت ایک بحران ہے اور قیدیوں کے لیے کم ہوتی جگہ کے مسئلے سے دوچار حکومت آئندہ ہفتے ایک متنازع سکیم کی مدد سے چند قیدیوں کو قبل از وقت رہا کرنے جا رہی ہے تاکہ اس دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
Read moreروڈرِک لوج 2019 میں اپنی اہلیہ کے انتقال کے بعد سے تنہا زندگی گزار رہے تھے کہ اچانک انھیں ایک بار محبت ہو گئی اور اپنی اس محبت کو شادی میں بدلنے کے لیے انھوں نے برطانیہ سے ہزاروں میل کینیا جانے کا فیصلہ کیا۔
Read moreنیب قانون میں جو اہم ترمیم کی گئی اس میں کہا گیا تھا کہ نیب 50 کروڑ سے کم مالیت کے بدعنوانی کے معاملات کی تحقیقات نہیں کر سکتا۔ اس کے علاوہ نیب دھوکہ دہی کے کسی مقدمے کی تحقیقات تب ہی کر سکتا ہے جب متاثرین کی تعداد 100سے زیادہ ہو۔
Read moreکراچی میں کارساز روڈ پر گذشتہ ماہ ہونے والے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی جانب سے معاف کیے جانے کا حلف نامہ جمع کروانے کے بعد عدالت نے ملزمہ نتاشہ کی اقدامِ قتل کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے۔
Read moreروس کے سرکاری خبر رساں ادارے آر ٹی کی مدیر مارگریٹا سیمونیئن ان روسی صحافیوں میں شامل ہیں جن پر امریکہ نے 2024 کے صدارتی انتخاب میں مداخلت کے الزام پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
Read moreفرانس میں 10 سال سے زیادہ عرصے تک بے ہوشی میں اجنبی مردوں کی جانب سے ریپ کی گئی ایک خاتون نے عدالت کو بتایا ہے کہ ان کے اپنے شوہر انھیں نشہ آور چیز دے کر سُلا دیتے تھے۔ اس مقدمے نے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ اس میں یہ سنگین الزام شامل ہے کہ ایک شخص نے متعدد اجنبیوں سے اپنی 72 سالہ اہلیہ کا ریپ کروایا۔
Read moreبنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کو اقتدار سے بے دخل ہوئے اب ایک ماہ ہو چکا ہے۔ اس عرصے کے دوران ایسا کئی مرتبہ ہوا ہے جب بنگلہ دیش کی نئی عبوری حکومت سمیت اہم جماعتوں نے پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
Read moreہمارے معاشرے میں بہت سی خواتین کو شادی کے لیے موزوں رشتوں کی تلاش میں مشکلات ہیں ایسے میں ملک میں مختلف آن لائن میٹریمونیئل ایپس کام کر رہی ہیں لیکن رشتہ کی تلاش کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ انھیں ان پلیٹ فارمز پر شادی شدہ مردوں کا سامنا ہے جو غلط معلومات سے ان خواتین کو دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
Read moreسویڈن میں غیر قانونی طور پر کچرے کے پہاڑوں جتنے ڈھیر کو پھینکنے کے الزام میں ایک ایسی کاروباری خاتون پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے جو خود کو ’کچرے کی ملکہ‘ کہلوانا پسند کرتی ہیں۔
Read moreپاکستان کے صوبہ پنجاب کے وسطی شہر گوجرانوالہ میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر سرکاری سکول میں زیر تعلیم متعدد کمسن بچیوں کا ریپ کرنے اور ان کی ویڈیوز بنانے کا الزام ہے۔
Read moreدنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے والی چینی کمپنی بی وائے ڈی کے پاکستان میں برانڈ لانچ کے ساتھ جہاں ایک طرف اس کا عالمی نیٹ ورک مضبوط ہوتا نظر آ رہا ہے تو وہیں پاکستان کے آٹو سیکٹر کے لیے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
Read more26 دسمبر 2022 کے بعد سے بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تاحال کوئی نصف سنچری بھی بنانے میں ناکام رہے ہیں اور بیٹنگ فارم میں گراوٹ کی ایسی ہی صورتحال باقی فارمیٹس میں بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔
Read moreاپریل کے وسط سے انڈیا کے باہریچ ضلع میں تقریبا 30 دیہات دہشت زدہ ہیں کیوں کہ نیپال کی سرحد سے جڑے اس علاقے میں اب تک بھیڑیے نو بچوں سمیت 10 افراد کو اسی طرح رات کی تاریکی میں دبوچنے کے بعد ہلاک کر چکے ہیں۔
Read moreپچھلے 20 برس میں چین افریقہ کا نہ صرف سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن کر ابھرا ہے بلکہ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری اور قرض فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بھی بن گیا ہے۔ لیکن چین کے مقاصد کیا ہیں اور کیا چین کی مدد سے افریقہ کو فائدہ ہوا یا نقصان؟
Read moreاس عسکریت پسند گروہ کو ابتدا میں ’بادر مینہوف‘ گروپ پکارا جاتا تھا۔ یہ گروپ اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے اہم کاروباری اور صنعتی شعبے کی سینیئر شخصیات کو اغوا یا قتل کر دیتا تھا۔ ایک نسل کے گزر جانے کے باوجو جرمنی میں اس گروہ کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کو کوئی نہیں بھلا سکتا۔
Read moreبلوچ سیاستدان اختر مینگل نے بی بی سی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’پارلیمان، سیاسی جماعتیں، سیاسی قیادت، عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام اداروں کی نظر اندازی اور بلوچستان پر ہونے والے مظالم نے مجھے استعفے پر مجبور کیا۔‘
Read moreپال گرب کی لاش البانی شہر میں پنیکل کے قریب ایک غار میں منجمد حالت میں ملی تھی۔ یہ علاقہ فلاڈیلفیا کے شمال مغرب میں 75 میل کی دوری پر واقع ہے اور ہائیکنگ کے لیے مشہور ہے۔
Read moreدہلی کو بنگلہ دیش میں گزشتہ 15 سال سے حسینہ واجد اور ان کی عوامی لیگ کی غیر متزلزل حمایت کے بعد حالات کو معمول پر لانے اور بنگلہ دیشی عوام میں پائے جانے والے غم و غصے کو کم کرنے میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔
Read moreگوادر میں جب چین پاکستان اقتصادی راہدری کے منصوبے کا آغاز ہوا تو سامنے آنے والے پروگرام میں بجلی اور پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ صنعتوں کے قیام کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا گیا تاہم ان اعلانات کے باوجود ایک نئی کشیدہ صورتحال نے جنم لیا جس کے نتیجے میں اس خطے میں سیاسی سماجی تحریکوں کے ساتھ عسکریت پسندی نے بھی فروغ پایا۔
Read moreایک یونیورسٹی کی طالب علم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’ہم غصے میں ہیں اور ہیجان کا شکار ہیں کیونکہ ہمیں اپنے مزاج کو بدلنا پڑ رہا ہے اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کو محدود کرنا پڑ رہا ہے، وہ بھی تب جب ہم نے کچھ غلط نہیں کیا گیا۔‘
Read moreامریکی استغاثہ کے مطابق 41 سالہ لنڈا نے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے چینی حکام کی غیر قانونی طریقے سے مدد کی جس میں تائیوان کے سفارت کاروں کی ریاستی حکام تک رسائی روکنا اور خفیہ طریقے سے سرکاری دستاویزات چین کو فراہم کرنا شامل ہیں۔
Read moreحالیہ برسوں میں انسانی جنسی شناخت کے بارے میں بہت سی نئی چیزیں دریافت ہوئی ہیں تاہم ایک حالیہ تحقیق میں ایک نئی جنسی کشش سامنے آئی جسے سمبایوسیکسوئل (symbiosexual) کا نام دیا گيا ہے۔
Read moreسنہ 1940 کی دہائی تک یہ علامت یا نشان مغربی ممالک میں بھی وسیع پیمانے پر نظر آتا تھا اور مقبول تھا۔ یہ ایک وقت میں کوکا کولا کے اشتہارات میں بھی استعمال ہوتا تھا۔
Read moreوزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے دن وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ‘مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے‘ لیکن کیا پاکستان میں مہنگائی واقعی کم ہوئی ہے؟ حکومتی اعداد و شمار کو سامنے رکھتے ہوئے بی بی سی نے ماہرین معیشت سے اس بارے میں مزید جاننے کی کوشش کی ہے۔
Read moreجس طرح عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں نئے انداز متعارف کرائے ہیں، اسی طرح انھوں نے اڈیالہ جیل سے فرار کا انوکھا منصوبہ سوچا ہے کہ وہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے۔ محمد حنیف کی تحریر۔
Read moreبنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے چند دن قبل شیخ حسینہ واجد کے دور میں جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کے لیے ایک پانچ رکنی کمیشن تشکیل دیا ہے اور ایسے لوگ جو زندہ ہیں، ان پر جو قیامت گزری، وہ اب انصاف کے منتظر ہیں۔
Read moreعدالت میں سماعت کے دوران بتایا گیا متاثرہ بچوں میں سے زیادہ تر کی عمریں 12 برس سے کم تھیں۔ دورانِ سماعت جج کے معاون کو گرفتھ پر لگائے گئے الزامات پڑھنے میں دو گھنٹے لگے۔
Read moreراولپنڈی میں شان مسعود کی اس ٹیم نے ثابت کر دکھایا کہ زوال کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ اس نے یہ ممکن کر دکھایا کہ دوسری وکٹ کے لیے 100 سے زیادہ رنز کی پارٹنرشپ لگنے کے بعد بھی باقی ماندہ نو وکٹیں کوئی 150 رنز کے لیے گنوائی جا سکتی ہیں۔
Read moreراولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان نے دوسری اننگز میں بنگہ دیش کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ مہمان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
Read moreاس واردات کی ایف آئی آر اور لاہور پولیس کے بیان کے مطابق لاہور جیسے شہر میں دن دھاڑے پیش آنے والا قتل کا یہ واقعہ کوئی عام جرم نہیں تھا بلکہ اس کے تانے بانے شہر کی انڈر ورلڈ کی دہائیوں پرانی دشمنی سے جا ملتے ہیں جس میں اب تک کئی افراد قتل ہو چکے ہیں۔
Read moreسوشل میڈیا پر صارفین کا الزام ہے کہ فلم میکر انوبھو سنہا نے ویب سیریز IC 814 میں جان بوجھ کر حقائق کو تبدیل کیا اور اس سیریز کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔
Read more’جفا‘ میں حسن جن رویوں کی عکاسی کررہے ہیں اُنھیں عرف عام میں ریڈ فلیگز کے طور پر جانچا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ حسن اور ڈاکٹر زارا کی کہانی مداحوں میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
فرانس میں ایک ایسا مقدمہ سامنے آیا ہے جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس کی وجہ اس مقدمے میں الزامات کی نوعیت ہے جن کے تحت ایک شخص نے متعدد اجنبیوں سے اپنی 72 سالہ اہلیہ کا ریپ کروایا۔
Read moreصوبہ پنجاب کے لاہور میں وائلڈ لائف حکام نے قیمتی اور انتہائی خطرے کا شکار برفانی تیندوا کی کھال کو سمگل کرنے کی کوشش کو ڈرامائی انداز میں ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم نے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں اقرار جرم کرلیا ہے جس کے بعد ان پر ایک لاکھ روپیہ جرمانہ عائد کرنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے جبکہ کھال وائلڈ لائف حکام نے ضبط کر لی ہے۔
Read moreاسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے ملک گیر ہڑتال کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے جس میں حماس کی قید سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس ہڑتال کی وجہ سے اسرائیل میں کاروبار، سکول، یونیورسٹیاں اور ٹرانسپورٹ بند رہے جبکہ اسرائیلی معیشت کو بھی نقصان پہنچا۔
Read moreسکھ پال سنگھ نے 2007 میں جاپان میں جو کہانی ادھوری چھوڑی تھی اس نے گذشتہ مہینے 19 اگست کو راکھی کے موقع پر ایک خوشگوار موڑ لیا۔ راکھی کے دن جاپان میں پیدا ہونے والے رن تاکاہاٹا 19 سال بعد اپنے والد سے ملے۔
Read moreبنگلہ دیش کے فاسٹ بولرز ایک بار پھر پاکستانی بلے بازوں پر حاوی رہے ہیں اور پاکستان کی دوسری اننگز میں اب تک تمام ہی وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کر کے بنگلہ دیش کے سیریز جیتنے کے امکانات روشن کر دیے ہیں۔
Read moreانڈیا کی مغربی ریاست راجستھان کے وزیر تعلیم مدن دلاور نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ جس بھی کتاب میں مغل شہنشاہ اکبر کی تعریف ہوگی اور ان کا ذکر ‘اکبر اعظم’ کے طور پر ہوگا، ایسی تمام نصابی کتابوں کو جلا دیا جائے گا۔
Read moreمعروف امریکی گلوکار اور ریپر میکلمور نے جب اپنے مجوزہ لائیو پروگرام کو منسوخ کر دیا تو ان کے مداحوں اور شائقین میں سے کچھ نے اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لیے انھوں نے ایسا کیا ہے۔
Read more2019 میں پہلی بار یہ مچھلی ناورے کی کشتیوں کے قریب اس مقام پر دکھائی دی تھی جہاں سے روس کا مرمانسک نامی بحری اڈہ تقریبا 415 کلومیٹر دور ہے۔ اس دریافت کے بعد ناروے کی خفیہ ایجنسی نے باقاعدہ طور پر تفتیش کرنے کے بعد کہا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ وہیل مچھلی روسی تربیت یافتہ ہے
Read moreبی بی سی کی ایک تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں نوکری کے حصول کے خواہش مند بین الاقوامی طالب علم کس طرح ریکروٹمنٹ ایجنٹ بن کر کام کرنے والوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں اور ایسے سپانسر شپ سرٹیفیکیٹ کے لیے 17 ہزار پاؤنڈ تک کی رقم دے چکے ہیں جو انھیں مفت مل جانا چاہیے تھا۔
Read more1960 میں افغان فوج پاکستان میں کیوں داخل ہوئی اور اس معاملے میں پختونستان کا نام کیوں آیا؟
Read moreاس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیبن کے اندر ہونے والی بات چیت کی جانچ اور ہیلی کاپٹر کی پرواز کی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی جانب سے ’کسی ہنگامی صورتحال کا کوئی پیغام اور اعلان‘ شامل نہیں تھا جبکہ ٹاکسیکالوجی اور پیتھالوجی رپورٹس میں لاشوں میں ’کوئی مشکوک مواد‘ نہیں پایا گیا۔
Read moreیہ کہانی دو طاقتور حکمرانوں، ایک ہاتھی اور گھڑی جیسے تحائف سے متعلق ہے۔ خلیفہ کے بھیجے گئے تحائف نہ صرف ان کی ریاست کی خوشحالی بلکہ اس کی ثقافتی دولت اور سائنسی ترقی بھی ظاہر کرتے ہیں۔
Read moreایک ایکسپریس ٹرین میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں ساتھی مسافروں نے ایک معمر مسلمان شخص پر حملہ کر دیا۔ اس سے قبل ایک نوجوان کو گوشت کھانے کے شبے میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔
Read moreشیخ حسینہ کی امریکہ روانگی کی تجویز کو ابتدائی رکاوٹوں کا سامنا رہا۔ اس کے بعد انڈیا نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور یورپ کے دو چھوٹے ممالک سے بات کی۔ لیکن اگر کوئی تیسرا ملک شیخ حسینہ کو سیاسی پناہ دینے پر راضی ہو بھی گیا تو وہ کس پاسپورٹ پر سفر کریں گی؟
Read moreآج کے دن پاکستانی بولرز کا بنگلہ دیش پر دباؤ ڈالنا اس لیے بھی اہم تھا کیونکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی تھی اور پوری ٹیم دوسرے روز 274 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور چھ پاکستانی کھلاڑی بنگلہ دیشی سپنرز کا شکار ہوئے تھے۔
Read more27 برس قبل لیبیا میں بغاوت ہوئی ، سرکاری عمارتوں پر قبضہ ہوا، اور لیبیا ہمیشہ کے لیے بدل گیا اور اس بغاوت کے نتیجے میں سامنے آنے والی شخصیت معمر قذافی تھے۔
Read moreکئی شیف اپنے کھانوں میں جدّت لانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں سامنے آنے والے کچھ پکوان لوگوں کو پسند ائے تاہم کئی کو دیکھ کر لوگوں کو جھرجھری آ گئی۔
Read moreریاستی حکومت کی نئی پالیسی کو حزبِ اختلاف کی جماعتیں، کچھ تجزیہ کار اور سوشل میڈیا انفلونسرز حکومتی تشہیر کے لیے دی جانے والی ’رشوت‘ قرار دے رہے ہیں۔
Read moreایک معروف کہاوت ہے کہ ’بھائی سے اچھا نہ دوست کوئی، بھائی سے برا نہ دشمن کوئی۔‘ یہ بات ہمیں عام زندگیوں میں بھی نظر آتی ہے لیکن جرمنی کے دو بھائیوں کی لڑائی نے نہ صرف پورے شہر کو بانٹ دیا بلکہ ان کی لڑائی سے ایک ایسی دشمنی پیدا ہوئی جس نے کھیل کی دنیا میں سپانسرشپ کا ایسا مقابلہ کھڑا کیا جو آج تک جاری ہے۔
Read moreپاکستان کے لیے خوش آئند یہ رہا کہ کپتان شان مسعود کی بیٹنگ فارم کچھ بحال ہوئی۔ مگر لنچ کے بعد چیزیں پلٹنے لگیں۔ جس نوعیت کا باؤنس اور ٹرن یہاں مہدی حسن معراج کی آف سپن کو مل رہا تھا، پاکستانی مڈل آرڈر کا یہ انہدام یقینی تھا۔
Read moreچہرے کی جلد کو صحت مند اور دلکش بنانے سے متعلق سوشل میڈیا پر ایسے کئی مشورے نظر آتے ہیں جن میں ’ہلدی والے ابٹن‘، ’بادام اور چاولوں کے آٹے کا سکرب‘ اور ’ریٹینول‘ استعمال کرنے کا کہا جاتا ہے۔ مگر کیا یہ واقعی فائدہ مند ہوتے ہیں؟
Read moreفرانس میں ٹیلی گرام کے چیف ایگزیکٹیو کی گرفتاری نے ان کی ایپ پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
Read moreانور حسین ان پاکستانی احمدیوں میں سے ہیں جنھوں نے اپنا ملک چھوڑ کر ہندو اکثریتی ملک نیپال جانے کا فیصلہ کیا۔ مگر نیپال میں انھیں غیر قانونی پناہ گزین سمجھا جاتا ہے۔ انور بتاتے ہیں کہ وہ اپنی والدہ کی وفات سے قبل ملاقات کی آخری خواہش بھی پوری نہ کر سکے تھے۔
Read moreہ اگست کا عام دن نہیں تھا بلکہ مون سون کے دوران سمندری طوفان، موسلا دھار اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہوا کے جھکڑوں کے متعدد الرٹس بھی کراچی کے شہریوں کے پیش نظر تھے اس کے باوجود سینکڑوں لوگ سستی شاپنگ کی آس یا لالچ میں وہاں جا پہنچے۔
Read moreپرانی نسلوں کے لیے فون پر بات کرنا عام سی بات ہے: میرے والدین نے اپنی نوعمری کے سال بہن بھائیوں سے اس بات پر لڑتے گزارے کہ فون کون اٹھائے گا حتیٰ کہ اس زمانے میں پورا خاندان ان کی گفتگو سن رہا ہوتا تھا۔ مگر نئی نسل اب فون کال سے گریزاں کیوں؟
Read moreسنہ 1992 میں طاقتور افراد کے اس گروہ نے اجمیر شہر کے مختلف مقامات پر ریپ کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کیا تھا۔ تمام متاثرین سکول جانے والے بچے یا طالبات تھیں۔
اس مقدمے کا فیصلے آنے میں 32 سال لگ گئے۔
پاکستان کی حکومتِ پنجاب کی جانب سے اس سکیم کے تحت 15 لاکھ روپے تک کا قرض دینے کے اعلان کے بعد ایک سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا اتنے پیسوں میں مکان کی تعمیر ممکن ہے بھی یا نہیں۔ دوسری جانب چند حلقوں کی جانب سے یہ تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ پاکستان کو درپیش مالی مسائل کے تناظر میں ایسی سکیمیں خزانے پر بوجھ کے سوا کچھ نہیں اور ان کے پیچھے سیاسی محرکات ہو سکتے ہیں۔
Read moreسنگاپور میں ایک شخص نے اپنی بیوی سے قطع تعلقی کے بعد اسے عمر قید کی سزا دلوانے کی کوشش کی، وہ بھی اس کی گاڑی میں بھنگ رکھ کر۔ تاہم یہ منصوبہ ناکام رہا اور اس شخص کو قریب چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
Read moreمقبوضہ مغربی کنارے میں چُھپے وہ شرپسند جو جنگ کی آڑ میں فلسطینیوں کو بے دخل کرنا چاہتے ہیں
Read moreیہ 28 اگست کی شام لگ بھگ چھ بجے کا وقت ہوگا۔ پاکستانی فوج کے آفیسر لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اپنے والد کی تدفین کے بعد بھائیوں کے ہمراہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی مضافاتی تحصیل کلاچی کی ایک مسجد میں تعزیت کرنے والوں کے ساتھ موجود تھے۔
Read moreلسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں ہونے والا یہ حملہ ایسا تھا جس نے نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چونکا دیا بلکہ یہاں کی مقامی آبادی میں بھی شدید خوف پھیل گیا۔ تاہم بیلہ میں ایف سی کے اس کیمپ پر حملے سے متعلق معلومات انتہائی محدود ہیں۔
Read moreراولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز مسلسل بارش اور گراؤنڈ میں پانی کے باعث منسوخ ہوگیا ہے۔
Read moreاب کرشنا کی اہلیہ ماریتا اور وکیل ان کی لاش کو ان کے آبائی ملک بھیجنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔ مگر وہ تقریباً چار دہائیوں تک امریکی جیل سے باہر کیوں نہ آ سکے؟
Read moreامریکہ میں مہلک ٹرپل ای وائرس کی وبا کے شواہر ملے ہیں تاہم یہ بیماری اور وائرس زیادہ عام نہیں ہے
Read moreافغانستان میں طالبان نے نئے قوانین منظور کیے ہیں جن کے تحت خواتین نہ تو عوامی مقامات پر اونچی آواز میں بول سکتی ہیں اور گھروں سے باہر اپنا چہرہ دکھا سکتی ہیں۔
Read moreگذشتہ دو سالوں میں ’وجائنل ریجوینیشن‘ سے گزرنے والی خواتین کی تعداد میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اصطلاح ان طریقہ کار کے لیے استعمال ہوتی ہے جو سرجیکل یا غیر سرجیکل ہوسکتے ہیں۔
Read moreپاکستان میں اسلامی بینکاری سے منسلک مالیات اداروں کے مطابق وہ سود سے پاک بینکاری کرتے ہیں تاہم خزانہ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اسلامی بینکوں کے قرضوں پر منافعے کو روایتی بینکوں سے زیادہ قرار دیا گیا ہے۔
Read moreتاریخ میں پہی مرتبہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں یہودیوں کے ’گائیڈڈ ٹورز‘ کے لیے فنڈز مختص کرنے پر راضی ہوا ہے۔ یہ ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔
Read moreیوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے نواحی علاقے سے انسانی کھوپڑیوں کے علاوہ ہڈیاں اور جانوروں کی کھالیں بھی ملی ہیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ یہاں سے مزید انسانی باقیات ملنے کا امکان ہے اسی لیے وہ علاقے میں تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Read moreپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین بگٹی نے تصدیق کی کہ چین میں ہونے والی ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی ہاکی ٹیم کا سکواڈ چین کی ہوائی کمپنی کے ساتھ ادھار ٹکٹ پر روانہ ہوا تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ٹیم کے پاس بیرون ملک جانے کے لیے فنڈز نہ ہوں اور ان کی ادائیگی بعد میں کی گئی ہو۔
Read moreبنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں تاریخی شکست نے تو پاکستان کی آبرو کو جو ٹھیس پہنچائی سو پہنچائی، مگر اس میچ کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل سی ہوئی پھرتی ہے جس کا پیغام ہرگز یہ نہیں کہ ٹیم متحد ہے۔
Read moreازبکستان اور تاجکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ طیارے امریکہ کی ملکیت ہیں اور طالبان حکام کی درخواست پر ان کے حوالے نہیں کیے جائیں گے۔
Read moreآسٹریلیا کے شہر پرتھ کی عدالت نے ’مشہور نوجوان یوٹیوبر‘ کا روپ دھار کر دنیا بھر میں سینکڑوں لڑکیوں کو جنسی حرکات کرنے کے لیے بلیک میل کرنے والے ایک لڑکے کو 17 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
Read moreاسرائیلی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں حماس کی قید سے رہائی پانے والے فرحان الکادی کے مطابق ان کے پاس بیرونی دنیا سے رابطے کا کوئی طریقہ نہیں تھا اور انھیں مسلسل کسی بم کے گرنے کا خوف رہتا تھا۔
Read moreبلیک ایکس نامی مجرمانہ تنظیم کے زیادہ تر اراکین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور انھیں پڑھائی کے دوران ہی گروہ نے شامل کر لیا تھا۔ یہ تنظیم خفیہ طریقے سے کام کرتی ہے اور اسے دنیا بھر میں پیسوں کے عوض قتل کرنے، جسم فروشی اور انسانی سمگلنگ کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔
Read moreپنجاب پولیس کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد جرم تھا جس میں اغوا کے بعد عبد الرزاق کے تین سالہ بیٹے کو صوبہ پنجاب کے ہی ایک اور شہر میں ایک بے اولاد جوڑے کو پچاس ہزار روپے کے عوض بیچ دیا گیا۔ تاہم اس پورے واقعے میں حیران کن امر عبد الرزاق کے گھر کے باہر سے ان کے بیٹے کا اغوا ہے۔
Read moreعوام کے بے جا وی پی این کے استعمال، ویب مینجمنٹ سٹم کی اپ گریڈیشن، مبینہ فائر وال کی باتوں کے بعد اب پیشِ خدمت ہے سب میرین کیبلز میں ایک اور فالٹ، جس کے باعث بقول پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ملک میں انٹرنیٹ کی اکتوبر کے اوائل تک مکمل بحالی ممکن نہیں ہو پائے گی۔
Read moreہانگ کانگ میں گذشتہ ہفتے سیکنڈری ایئر 3 کے لیے جاری ہونے والے تدریسی مواد کے ایک ماڈیول میں یہ تجویز سامنے آئی کہ جو نوجوان ایک دوسرے کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، وہ اس کی بجائے ’مل کر بیڈمنٹن کھیلنے کے لیے باہر جا سکتے ہیں۔‘
Read moreاس نئی پالیسی کے خلاف آسٹریلیا کے تعلیمی شعبے میں کافی غصہ پایا جاتا ہے اور کچھ یونیورسٹیوں نے اسے ’معاشی تباہی‘ قرار دیا ہے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے تعلیم کے شعبے کے معیار میں بہتری آئے گی۔
Read moreحکومت کے اس منصوبے پر بی بی سی نے جن سیاسی، آئینی اور قانونی ماہرین سے بات کی، ان کا یہ کہنا ہے کہ یہ اصلاحات 14 برس قبل اس وقت ہو جانی چاہیے تھیں جب ملک کی پارلیمنٹ نے آئین میں 18ویں ترمیم کی منظوری دی تھی تاہم ان کے مطابق ابھی آئی ایم ایف کی کڑی شرائط اور خزانے میں پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے یہ اقدام اٹھایا۔
Read moreجدید دور میں کراس اوور باکسنگ یا جدید مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے ایک عام بات ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سب 1976 میں ایک ایسے مقابلے سے شروع ہوا جسے ’دو دنیاؤں کی جنگ‘ قرار دیا گیا تھا۔
Read moreانڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور تنقید کا تانتا بندھا ہوا ہے اور آئندہ سال پاکستان میں مجوزہ چیمپیئنز ٹرافی، انڈیا میں اقربا پروری اور کرکٹ کے حوالے سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
Read moreقدیم ہندوستان کے بادشاہ اشوک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اپنے 40 سالہ دور حکومت میں انھوں نے تقریباً پورے برصغیر کو ایک حکومت کے تحت متحد کر دیا تھا۔
Read moreبلوچستان پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بیلہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش حملے میں ایک خاتون بھی شامل تھیں۔ ایس ایس پی کیپٹن نوید عالم نے بتایا ہے کہ ایف سی کیمپ پر حملہ کرنے والے پانچ شدت پسند ہلاک ہوئے جن میں ماہل نامی خاتون سمیت تین خودکش بمبار شامل تھے۔
Read moreبی بی سی نے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے بعد سے متعدد ایسے واقعات کا جائزہ لیا ہے جو فیصلے کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں اور اس بارے میں قانونی ماہرین سے بھی بات کی ہے۔ حالانکہ یہ فیصلہ اسرائیل کے بارے میں تھا، ہم نے حماس کے رہنماؤں کی جانب سے تقریروں میں متعدد مرتبہ استعمال کی گئی زبان کا بھی جائزہ لیا ہے۔
Read moreخاتون سٹوڈنٹ رہنما کے بھائی نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ’فیس بُک پر پوسٹ کے بعد میری بہن اور ہمیں دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں، لوگ ہمارے آبائی علاقے میں جمع ہو جاتے اور نعرے بازی کرتے۔‘
Read moreراولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو تاریخی شکست دینے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں نے ٹیم کے سینیئر رکن اور ڈھاکہ میں قتل کے مقدمے کا سامنا کرنے والے آل راؤنڈر شکیب الحسن کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔
Read moreبلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بُگٹی کے مطابق ان حملوں میں 38 شہری ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں سب سے بڑا حملہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہوا جہاں شدت پسندوں نے 22 لوگوں کی شناخت چیک کرنے کے بعد انھیں بس اور ٹرکوں سے اُتار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
Read moreبچپن میں ایک حادثے میں دونوں ٹانگیں اور ایک بازو کھو دینے والے محمد حسنین کو ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ دونوں مصنوعی ٹانگوں کے باوجود وہ چل نہیں سکیں گے مگر انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور حوصلے سے آگے بڑھتے رہے۔
Read moreاس برس بالی وڈ نے جو فلمیں ریلیز کی ہیں ان کا تعلق مختلف جنریشنز سے ہے۔ اس میں 90 کی دہائی کی رومانوی فلمیں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے ساتھ ساتھ ایکشن فلمیں ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ اور ’بازی گر‘ کو بھی پھر سے ریلیز کیا گیا ہے۔
Read moreجاپان میں سمندر کے کنارے واقع ایک قصبے میں تیراکوں پر حملوں میں اضافے کا ذمہ دار ایک تنہا اور ممکنہ طور پر جنسی ہیجان کی شکار ڈولفن کو ٹھہرایا گیا ہے۔
Read moreعدالتوں کے اکثر فیصلے یقیناً آج بھی منصفانہ اور معیاری ہوتے ہیں۔ مگر اس مطالبے کا کیا کیا جائے کہ میرا مقدمہ فلاں کے بجائے فلاں جج سنے۔ ان سرگوشیوں سے کیسے کان بند کریں کہ بس اس جج کو ریٹائر ہونے دو۔ اس کے بعد آنے والا معاملات سیدھے کر دے گا۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کی تحریر
Read moreکائلی مور گلبرٹ کو جب 2018 میں ایران کے شہر قم میں ایک کانفرنس کی دعوت ملی تو ان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ دو ڈھائی ہفتے کے بجائے انھیں 804 دن قید میں گزارنے پڑیں گے۔
Read moreصوبہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندوں کی کارروائیاں کیا سکیورٹی یا انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، پنجاب کے شہریوں کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے، کیا صوبے میں حکومت کی رِٹ باقی ہے؟ یہ کچھ ایسے سوالات ہیں جن کے جوابات بی بی سی نے جاننے کی کوشش کی ہے۔
Read moreلنفیلڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان سیجر لکھتے ہیں کہ ‘جدید جاپانی کاروباری رہنماؤں کی زیادہ مثبت تصویر بنانے کے لیے اییچی شیبوساوا نے ایسے نظریات پیش کیے جسے وہ ‘اخلاقیات اور معاشیات کا مجموعہ’ کہتے تھے تاکہ وہ کنفیوشنزم کے نظریات اور اخلاقیات کو مارکیٹ میں رائج سرمایہ دارانہ نظام سے ہم آہنگ کر سکیں۔’
Read moreیوکرینی فوج کا یہ سپاہی اگست 2022 میں شمال مشرقی خارخیو کے علاقے کو روسی افواج کے حملے سے بچانے میں مدد کر رہا تھا کہ اسی دوران اس کی یونٹ پر حملہ ہوا اور وہ دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گیا۔ آج دو سال بعد وہ ایک ریئلٹی ٹی وی شو کا سٹار ہے جس میں کئی عورتیں اس کی توجہ حاصل کرنے کی تگ و دو میں ہیں۔
Read moreبلوچستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب ہونے والے شدت پسندوں کے حملوں میں اب تک 39 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
Read more