داسو میں چینی انجینیئرز پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور ’بٹن خراب‘ کے نام سے مشہور ٹی ٹی پی کمانڈر طارق رفیق کون تھے؟

طارق رفیق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فہرست میں انتہائی مطلوب ملزمان میں شامل تھے۔ تحقیقاتی اداروں کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق طارق رفیق کی گرفتاری یا گرفتاری میں مدد پر دو سال پہلے 30 لاکھ روپے رقم مقرر کی گئی تھی۔

Read more

الزامات کی زد میں آنے والے بی بی سی میزبان ہوو ایڈورڈز ہسپتال میں زیر علاج

ہوو ایڈورڈز کی اہلیہ نے ان کی شناخت بی بی سی کے اس میزبان کے طور پر کی ہے جن پر ایک نوجوان سے پیسوں کے بدلے عریاں تصویریں مانگنے کے الزامات ہیں۔ ان کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ ہوو ایڈورڈز ذہنی صحت سے جڑے مسائل سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں۔

Read more

بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند نوجوان سوشل میڈیا سے کیسے مدد حاصل کر سکتے ہیں؟

پاکستانی سوشل میڈیا پر ایسے مختلف گروپس اور پیجز موجود ہیں جو یونیورسٹی سکالرشپس کے لیے نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ یہ پیجز نہ صرف سکالرشپ کے بارے معلومات فراہم کرتے ہیں بلکہ پہلے سے تعلیمی سکالرشپس پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے تجربات سے بھرپور ہیں۔

Read more

کیا انڈیا کی دیوالیہ نجی کمپنی رفال جنگی طیارے تیار کر سکے گی؟

ایک وقت ایسا بھی تھا جب کمیونیکیشن، انفراسٹریکچر، بجلی، بندرگاہوں کی تعمیر اور مالیاتی شعبے میں انیل امبانی کی کمپنیوں کا بول بالا تھا لیکن اب ان کی بیشتر کمپنیاں دیوالیہ ہو جکی ہیں۔

Read more

میجر لیگ کرکٹ کیا ہے جس کے لیے پاکستان کے بہترین کرکٹرز ’امریکہ آنا چاہتے ہیں‘

’میجر لیگ کرکٹ‘ نامی اس امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں کئی سابق پاکستانی کرکٹرز بطور امریکی ڈومیسٹک کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

Read more

امریکہ کے بدنام زمانہ رہنما چارلز مینسن کی پیروکار جو پانچ دہائیوں سے زائد جیل میں قید رہی

وان ہوٹن، جو اب 73 برس کی ہو چکی ہیں، امریکہ کے مسلکی ’مینسن خاندان‘ کی اُس وقت پیروکار تھیں جب ان کی عمر صرف 19 برس تھی۔ انھیں سنہ 1969 میں لاس اینجلس کے ایک دکاندار اور اس کی بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں سزا سُنائی گئی تھی۔

Read more

لاہور میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک: ’ابو گھر میں آگ لگ گئی ہے کسی طرح بچوں کو بچا لیں‘

اندرونِ لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ کے علاقے میں رات گئے ایک گھر میں لگنے والی آگ نے ایک ہی خاندان کے دس افراد کی جان لے لی ہے۔ جس میں چھ بچے، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

Read more

ورک لو بومبنگ: کمپنیوں کی چکنی چپڑی باتیں نئے ملازمین کے کام پر کیسے اثر انداز ہو سکتی ہیں؟

جب کمپنیوں میں نئے ملازمین کو بھرتے کرنے والے ریکیوٹرز نئے ملازمین کی خوشامد کے ڈھیر لگاتے ہیں اور ممکنہ ملازمتوں کے سبز باغ دکھاتے ہیں تو یہ ملازمین کی ناکامیوں کا سبب بن سکتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ خود کو سازش کا شکار بھی محسوس کر سکتے ہیں۔

Read more

بالی وڈ میں آج بھی رجعت پسندی اور پدر شاہی سوچ کتنی غالب ہے؟

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ خواتین کے گرد گھومتی فلمیں خوش آئند ہے لیکن باکس آفس پر راج کرنے والی اکثریت فلموں میں جنسی تعصب، رجعت پسندی نظر آتی ہے جبکہ خواتین اور ایل جی بی ٹی کمیونٹی کی نمائندگی کم ہوتی ہے۔

Read more

فوکس کون ٹیکنالوجی کا انڈیا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ منسوخ: کیا یہ مودی کے ’بڑے خواب‘ کے لیے دھچکہ ہے؟

معاہدے کی منسوخی سے انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کے انڈیا کو سیمی کنڈکٹرز کی پیداوار کے مرکز بنانے کے منصوبے کو دھچکہ لگ سکتا ہے تاہم انڈین حکومت نے کہا ہے کہ تائیوان کی کمپنی کی جانب سے انڈین کمپنی کے ساتھ معاہدے سے دستبرداری سے انڈیا سیمی کنڈکٹر کی پیدوار کے اہداف سے دور نہیں ہو گا۔

Read more

سیما بمقابلہ جیوتی: ’ایک کی تعریف لیکن دوسری پر تنقید، یہ کیسا دوہرا معیار ہے‘ انڈین سوشل میڈیا پر بحث

اگرچہ جیوتی کا معاملہ ایک مہینے سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں موضوع بحث ہے لیکن سیما حیدر کے واقعے نے اسے ایک بار پھر سے تازہ کر دیا ہے۔

Read more

سیکس لائف کے لیے فائدہ مند یہ پھل کیا جسم کی بدبو بھی کم کر سکتا ہے؟

بلیک کرنٹ وہ پھل ہے جو نہ صرف برطانیہ میں بڑی تعداد میں اُگایا جاتا ہے بلکہ انڈیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں دستیاب ہے اور مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔

Read more

اپنی بائیک پر انڈیا گھومنے والے پاکستانی یوٹیوبر: ’خواہش ہے کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے دوبارہ انڈیا جاؤں‘

پاکستانی بائیکر اور یوٹیوبر ابرار حسن نے انڈیا کے مختلف شہروں میں سفر کر کے انڈین عوام کی طرف سے مثبت رویے کو اپنی ویڈیوز کے ذریعے پاکستانیوں اور دنیا تک پہنچا کر بہت سے دل جیت لیے ہیں۔

Read more

’لون ایپس کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ ہو کر میرے شوہر نے خودکشی کی‘

صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 42 سال کے محمد مسعود نے مبینہ طور پر خودکشی کرنے سے قبل یہ آخری پیغام اپنی بیوی کے لیے چھوڑا: ’میں نے بہت سارے لوگوں کے پیسے دینے ہیں۔ انھوں نے میرا جینا حرام کیا ہوا ہے۔‘

Read more

بچے ٹک ٹاک پر خطرناک اور مہلک چیلنجز کیوں کرتے ہیں؟

بلومبرگ بزنس ویک کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس میں بہت سے مہلک چیلنجز بھی شامل ہو گئے ہیں اور انھوں نے مقبولیت بھی حاصل کی ہے جس میں نومبر 2022 سے قبل کے 18 مہینوں کے دوران کم از کم 20 بچوں کی موت ہوئی ہے۔

Read more

چین میں ڈمپلنگ کھانے کا ’وائرل چیلنج‘ جو ریستورانوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے

اس مقابلے میں جو لوگ سب سے کم وقت میں 108 مسالے دار ڈمپلنگ کھا جاتے ہیں انھیں انعام میں ایک وقت کا مفت کھانا دیا جاتا ہے اور انھیں ’کھانا کھانے کا راجا‘ کے خطاب سے بھی نوازا جاتا ہے۔

Read more

دنیا کا سب سے قابل قدر ایجوکیشن سٹارٹ اپ بائیجوز زوال پذیر کیسے ہوا؟

بائیجو کا کبھی دنیا کے سب سے قابل قدر ایجوکیشن ٹیکنالوجی سٹارٹ اپس میں شمار ہوتا تھا اور یہ کووڈ 19 کی وبا کے دوران سرمایہ کاروں کو انتہائی عزیز ہوا کرتا۔ لیکن اب حالیہ مہینوں کے دوران اس کی قدرو قیمت میں ڈرامائی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

Read more

سویڈن کی نیٹو رکنیت کی حمایت سے ترکی کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟

نیٹو ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ جینز سٹولٹن برگ نے ترکی کی جانب سے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی نے اس سے قبل سویڈن کی درخواست کو روک رکھا تھا اور اس پر کرد عسکریت پسندوں کی میزبانی کا الزام لگایا تھا۔

Read more

بی بی سی میزبان پر عریاں تصاویر کے لیے پیسے دینے کا الزام: ’کچھ نامناسب نہیں ہوا‘، نوجوان کے وکیل کا بیان

’دا سن‘ اخبار کے مطابق انھوں نے اس معاملے میں ثبوت دیکھے ہیں اور یہ نوجوان کی والدہ کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں اور والدین کی شکایت پر ’بی بی سی نے کوئی اقدام نہیں کیا۔‘

Read more

وہ ملازمین جن کی نوکری مصنوعی ذہانت نے چھین لی: ’پہلے میں اس بات پر ہنستا تھا کہ اے آئی میری جگہ لے سکتی ہے‘

اس سال کے آغاز میں گولڈ مین سیچس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مصنوعی ذہانت ممکنہ طور پر 30 کروڑ لوگوں کی نوکریاں ختم کر سکتی ہے۔

Read more

دنیا بھر میں آتشک نامی جنسی بیماری اتنی تیزی سے کیوں پھیل رہی ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟

سفلس یا آتشک بیماری دوسری بیماریوں کی نقل کرنے میں مہارت رکھتی ہے جس کی وجہ سے اس کی ابتدائی علامات عام طور پر نظر انداز ہو جاتی ہیں لیکن اگر اس بیماری کا علاج نہ کیا جائے تو اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

Read more

’جب میں ولن بنتا ہوں نا تو میرے سامنے کوئی ہیرو ٹِک نہیں سکتا‘ فلم جوان میں شاہ رُخ ہیرو ہیں یا پھر خوفناک ولن؟

جوان کی مختصر جھلکیوں میں شاہ رُخ خان کی باتیں سن کر یہ سمجھنا مشکل ہو رہا ہے کہ آیا وہ اس فلم میں ایکشن ہیرو ہیں یا پھر خوفناک ولن۔

Read more

وہ افسر جس نے پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ کتوں کو انجیکشن دے کر مارنے سے بچایا

سراغ رساں کتوں کو ریٹائرڈمنٹ کے بعد انجیکشن دے کر مارنے کا عمل تب سے جاری تھا جب سے پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ میں کتے رکھنے کا عمل شروع ہوا مگر ایک نوجوان پولیس افسر نے اس پالیسی کو بدلنے کی ٹھان رکھی تھی۔

Read more

’ہاتھ جوڑ رہا ہوں سب باہر بیٹھ جاؤ‘ سیما اور سچن کی کہانی میں میڈیا کی دلچسپی اور انٹرویو کا احوال

سیما اور سچن کی محبت کی کہانی پر مبنی اس طویل انٹرویو کے دوران سچن کی گلی اور چھوٹے سے گھر میں پاؤں رکھنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔ وہاں ایک صحافی نے علاقے کے معمر شخص سے پوچھا ’منھ دکھائی دو گے بہو کو؟‘ تو انھوں نے جواب دیا ’دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملا کیسے دیتا۔‘

Read more

دہلی پولیس کے 150سال پرانےمقدمے:’بیڈ شیٹ، سگریٹ اور پاجامہ چوری کرنے کی مقدمات کی تفصیلات سامنے

تقریباً ڈیڑھ سو سال پہلے 1876 میں جنوری کی ایک سرد رات تھی، دہلی کے سبزی منڈی علاقے میں دو تھکے ہوئے راہگیروں نے محمد خان کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔انڈیا کے دارالحکومت کا یہ علاقہ تنگ گلیوں سے بھرا ہوا ہے۔ دونوں مسافروں نے محمد خان سے رات گذارنےکے لیے پناہ مانگی۔ خان نے مہمانوں کو اپنے گھر کے ایک کمرے میں سونے کی اجازت دی۔ لیکن جب صبح اٹھ کر دیکھا کہ انہوں نے مہمان تو وہاں تھے

Read more

بنا ہاتھوں کے پیروں سے ساز چھیڑنے اور سروں پر حکمرانی کرنے والی باہمت لڑکی

سپتیکا بغیر بازوؤں کے پیدا ہوئی تھیں لیکن وہ اپنے پیروں سے راگ چھیڑتی ہیں۔ ان کی کہانی یہ بتاتی ہے کہ خود اعتمادی سے انسان کچھ بھی حاصل کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔

Read more

’ایک راہب نے میرا ریپ کیا، پھر مجھے حمل گرانے پر مجبور کیا‘

25 اگست 2022 کو کم عمر بچوں کے جنسی استحصال کا ایک بڑا سکینڈل سامنے آیا تھا جب کولمبیا میں میڈیئین شہر کے آرچ بشپ نے دو سال کی قانونی جنگ کے بعد 36 راہبوں کے نام شائع کیے جو ان جرائم میں ملوث رہے تھے۔ اس فہرست میں اس راہب کا نام بھی شامل ہے جن پر نتالیہ ریسٹریپو کا ریپ کرنے کا الزام ہے۔ نتالیہ نے اپنی آپ بیتی سنائی ہے۔

Read more

برطانوی انڈیانا جونز: ایک قدیم شہر کی تلاش میں لاپتہ ہونے والے مہم جو جن کی گمشدگی آج تک معمہ ہے

پرسیوال 1906 میں پہلی بار لاطینی امریکہ پہنچے تھے جہاں برٹش رائل جیوگرافیکل سوسائٹی نے انھیں ایمازون جنگل کا نقشہ بنانے کے لیے بھیجا تھا۔ انھوں نے اس جنگل کو دریافت کرنے کی مہم کا آغاز کیا جس کے دوران ان کو یقین ہو گیا کہ جنگل کے اس حصے میں جو برازیل میں موجود ہے، ایک کھوئے ہوئے قدیم شہر کی باقیات موجود ہیں۔

Read more

انڈیا میں ٹماٹر کی بڑھتی قیمت: ’مودی حکومت میں میکڈونلڈز بھی ٹماٹر خریدنے کا متحمل نہیں رہا‘

انڈیا میں ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ملک میں ٹماٹر 150 روپے سے 200 سو روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین متعدد تبصرے اور میمز شیئر کر رہے ہیں۔

Read more

انڈیا کے شمالی علاقوں میں بپھرے دریاؤں اور موسلا دھار بارش سے تباہی، پاکستان پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

انڈیا کی شمالی اور مغربی ریاستوں میں گذشتہ دو دنوں سے جاری موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ دریاؤں میں طغیانی کے باعث انڈیا کی جانب سے پانی چھوڑے سے پاکستان متاثر ہو سکتا ہے؟

Read more

’ڈوبتے جہازوں کی ملکہ‘: وہ نرس جو تاریخ کے تین بڑے بحری جہاز حادثوں میں بچ نکلی

وائلٹ ایک نرس تھیں اور وہ اس دور کے حیرت انگیز اور سب سے بڑے جہاز پر سفر کر رہی تھیں۔ وہ شاندار جہاز تو ڈوب گیا لیکن وائلٹ کو کچھ نہیں ہوا۔ یہ وائلٹ جوزف کی کہانی ہے۔

Read more

افریقہ میں چاکلیٹ کے جزائر: ’ہماری چاکلیٹ کا ذائقہ ویسا ہی ہو گا جیسا ہم اپنی زمین کے ساتھ سلوک کرتے ہیں‘

ساؤ ٹومے اور پرنسیپ، جو کبھی دنیا میں چاکلیٹ کے سب سے بڑے پروڈیوسر تھے، اپنی چاکلیٹ کی تجارت کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔

Read more

ہماری با اختیاری کس نے اغوا کر لی؟

پاکستان نے اپنی ضروریات کو ابتدا سے ہی سستے میں برائے فروخت پیش کر دیا۔ چنانچہ ایک طاقتور دفاع کی تلاش میں اسے اپنی خود مختاری سیٹو اور سینٹو جیسے بیگانے اتحادوں کے پاس رہن رکھنا پڑی۔

Read more

افغانستان میں چین کی مدد سے خام تیل نکالنے کا کام شروع

طالبان حکومت نے ایک چینی کمپنی کی مدد سے شمالی افغانستان میں خام تیل نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ طالبان کے وزیر معدنیات کا کہنا ہے کہ سر پل میں تیل کی پیداوار سے طالبان حکومت کو کروڑوں ڈالر کی آمدنی ہو گی۔

Read more

انڈیا: ریاست ہریانہ کے محکمۂ جنگلات کی آسامیوں میں بھرتی کے لیے خواتین کی سینے کی پیمائش پر تنازع

انڈین ریاست ہریانہ کی حکومت کی جانب سے محکمہ جنگلات میں رینجر، ڈپٹی فاریسٹ رینجر اور فاریسٹر کے عہدوں پر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد ریاست میں ایک نیا تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

Read more

ٹک ٹاک پر امریکہ پہنچنے کا خواب دکھانے والی ویڈیوز: ’انسانی سمگلرز کی تو جیسے عید ہو چکی ہے‘

ماہرین کے مطابق ٹک ٹاک، یو ٹیوب اور واٹس ایپ پر موجود ایسی ویڈیوز ایک انتہائی منظم، اربوں ڈالر مالیت کی غیر قانونی انڈسٹری کا عوامی چہرہ ہیں جو امریکی قوانین میں تبدیلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غلط معلومات کے ذریعے اپنی خدمات کا پرچار کرتی ہے۔

Read more

استاد نور بخش: پسنی کے موسیقار جن کی دھنوں نے یورپی سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیا

استاد نور بخش اس وقت موسیقار دانیال احمد کے ہمراہ یورپ کے دس ممالک میں 25 شوز میں پرفارم کر چکے ہیں اور تقریباً ہر دوسرے روز ان کی جانب سے لگائی جانے والے ویڈیوز میں لوگوں کو ان سروں پر ناچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Read more

پب جی پر محبت کے بعد وہ ’غلطی‘ جو پاکستانی انڈین جوڑی کو سلاخوں کی پیچھے لے جانے کا باعث بنی

سیما کی پہلی بار سچن سے کب ملاقات ہوئی، وہ نیپال کے راستے اتر پردیش کے ربوپورہ کیسے پہنچیں؟ سیما نے سچن کے ساتھ ڈیڑھ ماہ تک کیسے وقت گزارا اور سیما نے ایسی کون سی غلطی کی کہ وہ سلاخوں کے پیچھے چلی گئیں۔

Read more

بالی وڈ اداکارہ کاجول کو انڈین رہنماوں کی تعلیم سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول کو انڈین ’رہنماؤں کی تعلیم‘ کے متعلق اپنے ایک بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا ہے جبکہ انھیں معاملہ بڑھنے پر بیان کی وضاحت بھی دینا پڑی۔

Read more

کیا یوکرین کا جوابی حملہ روسی افواج کو پسپائی پر مجبور کر سکتا ہے؟

یوکرین کے جوابی حملے کو ابھی ایک مہینہ ہوا ہے تاہم بہت سے ماہرین اور فوجی اس آپریشن کے مؤثر ہونے کے متعلق سوال اٹھا رہے ہیں۔ عسکری ماہرین کی رائے تین حصوں میں تقسیم ہے، ایک گروہ روس کی دفاعی لائن کو ٹن کی مانند سمجھتا ہے، دوسرا اسے لکڑی کی مانند جبکہ تیسرا اسے کانچ کی طرح کہتا ہے۔

Read more

ہسپتال میں بچی کے جھلسنے کا واقعہ: ’جب پٹیاں اُتاریں تو ٹانگیں مکمل طور پر جھلس چکی تھیں‘

پاکستان میں آئے دن یہ خبر سننے کو ملتی ہے کہ انکیوبیٹر میں کبھی خرابی، کھبی درجہِ حرارت زیادہ ہو جانے تو کھبی آگ لگ جانے کی وجہ سے نومولود بچے ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔

Read more

بی بی سی کے پریزینٹر پر عریاں تصاویر کے لیے نوجوان کو پیسے دینے کا الزام

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق بی بی سی کے ایک پریزنٹر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے 17 سال کی عمر میں ایک نوجوان کو جنسی طور پر عریاں تصاویر کھینچنے کے لیے پیسے دیے تھے۔

Read more

کیا آپ جھینگر سے تیار پاستا کھانا پسند کریں گے؟

دنیا کی آٹھ ارب نفوس سے زیادہ آبادی کی وجہ سے یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ زمین کے وسائل اتنے زیادہ لوگوں کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہوں گے۔ ایسے میں ماحول دوست پروٹین، جیسا کہ کیڑوں مکوڑوں سے حاصل کردہ مصنوعات، ایک ضرورت بن سکتی ہیں۔

Read more

ایناکونڈا جنسی ملاپ کے بعد اپنے نر پارٹنر کو نگل کیوں لیتی ہیں؟

سائنس دانوں کا اس سے قبل اپنی تحقیق میں یہ خیال رہا ہے کہ جنسی عمل میں ملن کے دوران نر سانپ مادہ سانپوں پر حاوی ہوتی ہیں اور مادہ سانپ صرف نر کے اشارے کا جواب دیتی ہے تاہم ایناکونڈا کے بارے میں اس عجیب و غریب حقیقت نے انہیں چونکا دیا ہے۔

Read more

کلسٹر بم کیا ہے اور امریکہ یوکرین کو یہ ہتھیار کیوں فراہم کرنے جا رہا ہے؟

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کی درخواست پر انھیں کلسٹر بموں کی فراہمی شروع کرنے جا رہا ہے۔ امریکہ کے اس اقدام پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید رد عمل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 100 سے زیادہ ممالک نے کلسٹر بموں پر پابندی کے حوالے سے ایک بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

Read more

میچ فکسنگ کے الزامات سے انڈین کرکٹ کو بام عروج پر پہنچانے والے ’گاڈ آف دی آف سائیڈ‘ سورو گنگولی

‘گنگولی جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کو کیسے پہچانا جائے، کس طرح ان کی حوصلہ افزائی کی جائے، کس طرح ان کی حمایت کی جائے اور انھیں آزادی دی جائے۔ یہی وجہ ہے کہ گنگولی ایک کامیاب کپتان ثابت ہوئے۔’

Read more

زندہ لاروا سے ایسے زخموں کا علاج جن پر اینٹی بائیوٹکس بھی کام نہیں کرتیں

یہ تکنیک جسے لاروا تھراپی کے نام سے جانا جاتا ہے، برازیل میں ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، اس کی جڑیں قدیم علمِ طب سے ملتی ہیں۔ یہ کسی حد تک مانع عمل ہے تاہم ایسے تاریخی ریکارڈ موجود ہیں جن کے مطابق ہزاروں سال پہلے وسطی امریکہ میں مایان لوگ اور آسٹریلوی باشندے زخموں کو ٹھیک کرنے کے لیے لاروا ہی استعمال کرتے تھے۔

Read more

آسٹریلیا: دو سال قبل جب انڈین نوجوان نے ’انکار پر لڑکی کو زندہ دفن‘ کر دیا

ایڈیلیڈ سے تعلق رکھنے والے طارق جوت سنگھ نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کی جانب سے انھیں مسترد کیے جانے کے بعد اسے زندہ دفن کر دیا تھا۔ طارق جوت سنگھ نے انھیں زندہ دفن کرنے سے قبل ٹیپ اور تاروں سے باندھا تھا۔

Read more

فوجی عدالتیں کیا ہیں اور ان میں عام شہریوں کے خلاف مقدمات کی کارروائی کیسے ہوتی ہے؟

حالیہ دنوں میں نو مئی کے واقعات کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے سویلین مبینہ ملزمان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کی منظوری دی ہے۔ ایسے میں یہ سوال اہم ہے کہ کسی عام شہری کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمے کی کارروائی کیسے ہوتی ہے اور ان کے وکلا کو کن مسائل کا سامنا ہوتا ہے؟

Read more

لیکمے: وہ انڈین کاسمیٹکس برانڈ جس کے پیچھے اندرا گاندھی کی کاوشیں رہیں

لیکمے اس وقت برطانیہ میں قائم ’انڈین یونی لیور کمپنی‘ کی ملکیت ہے جسے ایک بین الاقوامی برانڈ کے طور پر جانا جاتا ہے تاہم اس کی بنیاد اصل میں انڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر نے اس وقت کے وزیر اعظم کے اصرار پر رکھی تھی۔

Read more

پاکستان میں عوامی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے اور فحش حرکات کے واقعات میں اضافہ کیوں؟

پاکستان میں آئے روز عوامی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ تاہم گزشتہ چند دنوں میں دو ایسے الگ الگ واقعات سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے ہیں جن میں متاثرہ لڑکیوں کے ساتھ ہراساں کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کا زور و شور سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Read more

ہفتے میں تیسری مرتبہ گرم ترین دن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا: ’2023 میں درجہ حرارت کا ریکارڈ بار بار ٹوٹنا حیران کن نہیں ہو گا‘

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت انسانوں کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ قدرتی طور پر پیدا ہونے والے موسمی پیٹرن کی وجہ سے ہو رہا ہے جسے ایل نینو کہا جاتا ہے۔

Read more

شانگلہ میں ریت کے تودے تلے دب کر آٹھ بچے ہلاک: ’ماں یہ گھر کے سامنے ہی تو کھیلنے جاتا ہوں، کون سا دور چلا جاتا ہوں‘

ضلع شانگلہ کے قریب تحصیل مارتونگ میں جمعرات کو اچانک ریت کا ایک پہاڑ میدان میں کھیلتے ہوئے بچوں پر آ گرا۔ مرنے والوں میں ایک ہی گھر کے چھ بچے، سات بہنوں کا ایک اکلوتا بھائی اور ننھا شایان بھی شامل ہیں۔ تودے تلے دبنے والے ایک بچے کو زندہ حالت میں بچا لیا گیا۔

Read more

کم نمبر ملنے پر استانی کو قتل کرنے والا امریکی طالب علم: ’شیطان کو سراہا نہیں جاتا‘

امریکی ریاست آیووا میں کم گریڈ آنے پر ٹیچر کو قتل کرنے والے 17 سالہ طالب علم کوعدالت نےعمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔ پولیس کو تین بچوں کی ماں نوہیما گریبر کی لاش مقامی پارک میں ترپال میں لپٹی ریلوے سلیپر کے نیچے چھپی ہوئی ملی تھی۔

Read more

دھونی: وہ ’جادوگر‘ جو نظرانداز کھلاڑیوں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتا ہے

آج دھونی 42 برس کے تو ہو چکے ہیں لیکن ان کے مداح آج بھی انھیں آئی پی ایل کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ انڈین ٹیم کے سب سے کامیاب ترین کپتان رہ چکے ہیں جن کی قیادت میں انڈیا نے چیمیئنز ٹرافی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ جیت رکھا ہے۔

Read more

سپرم کے نمونے میں تبدیلی پر 1.5 کروڑ روپے جرمانہ: جب والدین کو معلوم ہوا کہ جڑواں بچوں کا والد کوئی اور ہے

انڈیا میں ایک جوڑے نے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا اور جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔لیکن بعد میں ان کی زندگی میں ایک نیا موڑ تب آیا جب شوہر کو معلوم ہوا کہ اے آر ٹی میں استعمال ہونے والا سپرم اس کا نہیں تھا۔

Read more

انڈیا کی مسحور کن دیومالائی رسم جس میں رقاص خود کو جلتے ہوئے کوئلوں میں جھونک دیتے ہیں

یام ایک قدیم اور پراسرار لوک رسم ہے جس کا آغاز ہندو ازم سے قبل ہوا اور یہ جنوبی انڈیا کے دورے کے دوران سب سے زیادہ دلکش تجربات میں سے ایک ہے۔

Read more

’گرویٹیشنل ہول‘: سطح زمین کا سب سے گہرا حصہ کیسے وجود میں آیا اور یہاں کششِ ثقل کم کیوں ہے؟

’گریویٹیشنل ہول‘ زمین کی سطح پر سب سے گہری جگہ ہے۔ یہ بحرِ ہند میں موجود ہے اور جزیرہ نما ہندوستان کے جنوب میں ہے۔ یہ گول دائرے کی شکل میں ہے جہاں اوسط سطح سمندر کے مقابلے میں سطح 105 میٹر نیچے ہے۔ یہ تیس لاکھ مربع کلومیٹرز تک پھیلا ہوا ہے۔

Read more

یزیدی خواتین کی غلامی: ’میں اُن کی ذاتی ملکیت تھی، وہ جب چاہتے مجھے اُن کی بیویوں کی طرح برتاؤ کرنا پڑتا‘

’ہم اس کے گھر پر رہے، وہ میری خدمات مختصر عرصے کے لیے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے دو ٹھکانوں پر صفائی ستھرائی کے کام کرنے کے لیے بھی دے دیتا تھا۔ ان تمام جگہوں پر، میں کام کرتی تھی، صفائی ستھرائی کرتی اور وہ جب چاہتے میرا ریپ کر دیتے۔‘

Read more

سویڈن میں قرآن کو بار بار نذر آتش کرنے کے واقعات کیوں پیش آتے ہیں؟

چند تجزیہ کاروں کے مطابق اس نوعیت کے واقعات کے پیچھے کسی حد تک سیاست کارفرما ہے اور پورے یورپ میں انتہائی دائیں بازو کے نظریات کے عروج کی جھلک سویڈن میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کیا قرآن نذر آتش کیے جانے کے واقعات کا سویڈن کے ماضی سے کوئی تعلق ہے؟

Read more

لاہور میں ریکارڈ بارش اور 11 سالہ اکلوتے بھائی کی ہلاکت: ’ولی کھیلتے کھیلتے اچانک پانی میں غائب ہو گیا‘

’دو بہنوں کے اکلوتے بھائی کی لاش کہیں نیچے چلی گئی تھی، 11 سالہ ولی کے چچا نے بھتیجے کی جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی، لیکن وہ بڑی مشکل سے اپنی جان بچا کر باہر نکلے کیونکہ وہاں پانی بہت گہرا تھا۔۔۔‘

Read more

پریگوژن کا ٹھکانہ معمہ بن گیا: ’یفگینی بیلا روس میں نہیں بلکہ روس میں ہیں‘ بیلاروس کے صدر لوکاشینکو

بیلاروس کے رہنما کا کہنا ہے کہ مسلح گروہ ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوژن، جنھوں نے گذشتہ ماہ روس میں مختصر مدت کے لیے بغاوت کی قیادت کی تھی، بیلاروس میں نہیں بلکہ روس میں ہیں۔

Read more

سلطنت عثمانیہ میں جانشینی کی ’خونی دنیا‘ جہاں طاقتور لونڈیاں بادشاہ گر تھیں

دنیا کی سب سے بڑی سلطنتوں میں سے ایک میں سیاسی طاقت کے کھیل میں خواتین کا اثر و رسوخ قابل ذکر تھا۔

Read more

سرفراز یا محمد رضوان: بابر اعظم کی پہلی چوائس کون؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سرفراز احمد ان کی پہلی چوائس ہیں لیکن ’اس حوالے سے پہلے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔‘

Read more

’سالم نے میری بازیابی کے لیے بھرپور جدوجہد کی، اب وہ خود جبری گمشدگی کا شکار ہو گیا ہے‘

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سالم بلوچ کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں فوری رہا کیا جائے یا کسی سول عدالت میں پیش کیا جائے۔

Read more

ٹام کروز کی مشن امپاسیبل 7 جس میں ولن انسان نہیں مصنوعی ذہانت ہو گی

فلم کے ابتدائی مناظر میں وہ منظر ہے جس میں ایک کمرے میں موجود ٹائپسٹ جلد بازی میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ڈیٹا کو کاغذات پر منتقل کر رہے ہیں تاکہ ولن ’دی اینٹیٹی‘ اِن معلومات کو نہ پڑھ پائے اور یہ خفیہ معلومات اُس کی پہنچ سے دور رہیں۔

Read more

جلیانوالہ باغ کا انتقام: ملکہ کے قتل کی کوشش کرنے والا نوجوان جو ’سٹار وارز سے متاثر ہوا‘

ایک برطانوی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران معلوم ہوا ہے کہ وہ شخص جو ملکہ الزبتھ دوم کو ’قتل‘ کرنے کے لیے ونڈسر کاسل میں تیر کمان کے ساتھ آیا تھا وہ سٹار وارز فلموں سے متاثر تھا۔

Read more

ماں کی جان بچانے کے لیے جگر عطیہ کرنے سے ایتھلیٹ بننے تک کا سفر: ’زیادہ ہلنے سے میرا جِگر اوپر نیچے ہوتا تھا‘

انتیس سالہ انڈین ایتھلیٹ انکیتا شریواستو نے اٹھارہ برس کی عمر میں اپنی ماں کی جان بچانے کے لیے اپنے جِگر کا 74 فیصد حصہ انھیں دینے کے بعد سپورٹس جیسے مشکل راستے کا انتخاب کیا اور غیر معمولی مقام بھی حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ کئی سٹارٹ اپ کمپنیوں کی مالک بھی ہیں

Read more

انڈیا میں سفید چھتیں کچی بستیوں کو گرمی کی شدت سے کیسے بچا رہی ہیں؟

مغربی انڈیا میں پنکی کے گھر کی چھت سورج کی روشنی سے چمک رہی تھی۔ یہاں موسم گرما میں درجہ حرارت 47 عشاریہ آٹھ ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔ لیکن ان کے گھر کی چھت پر سفید سولر ریفلیکٹیو پینٹ اس شدید گرمی کی حدت کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا تھا۔

Read more

اسرائیل میں ملازمت کرنے والے پاکستانی جو ’مشکوک‘ ترسیلات زر کی وجہ سے پکڑے گئے

پاکستان کے وفاقی تحققیاتی ادارے ایف آئی اے نے پانچ افراد کو اسرائیل میں ملازمت کرنے اور ’مشکوک‘ ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کے الزام میں گرفتار کر کے تحققیات شروع کر دی ہیں۔

Read more

مسلمان خاتون ٹیچر اور ہندو طالبہ کی محبت، فرار اور گرفتاری: ’سوری ممی پاپا، ہم لیزبین ہیں‘

انڈیا کی ریاست راجستھان میں ایک سکول کی خاتون مسلم ٹیچر اور ایک ہندو طالبہ کے ہم جنس پرست تعلق کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ ٹیچر اور سٹوڈنٹ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے بے پناہ پیار کرتی ہیں۔

Read more

لاہور میں ریکارڈ بارش، 11 سالہ بچے سمیت سات افراد ہلاک: ’یہ غیر معمولی بارش تھی‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بدھ کی علی الصبح سے ہونے والی ریکارڈ موسلا دھار بارش کے بعد مختلف واقعات میں اب تک دو خواتین اور ایک 11 سالہ بچے سمیت سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔صوبائی حکومت کے مطابق لاہور میں بارش کا گذشتہ 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

Read more

قبائلی نوجوان کے سر، چہرے پر پیشاب کرنے کی ویڈیو پر انڈیا میں سیاست: ’ملزم نے انسانیت کو داغدار کیا‘

اس ویڈیو میں ایک شخص ایک دوسرے قبائلی نوجوان پر سرعام پیشاب کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔ اس واقعے میں پرویش شکلا نامی شخص کے خلاف شیڈولڈ کاسٹ اور شیڈولڈ ٹرائبز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے منگل کی رات گرفتار کیا گیا ہے۔

Read more

جب کراچی کے راستے ممبئی پہنچنے والے جہاز پر دھماکوں کے نتیجے میں سینکڑوں ہلاکتیں اور ’سونے کی بارش‘ ہوئی

’گولہ بارود کے علاوہ جہاز پر 382 کلو گرام وزنی سونے کی حقیقی سلاخیں بھی لدی ہوئی تھیں جن کی مالیت اس وقت 10 لاکھ پاؤنڈ تھی۔ یہ سونا بینک آف انگلینڈ سے ریزرو بینک آف انڈیا میں جمع کرانے کے لیے بھیجا جا رہا تھا۔ جہاز میں 12 کلو 700 گرام وزنی سونے کی اینٹوں سے بھری لکڑی کے کل 30 بکس رکھے گئے تھے۔‘

Read more

حاملہ عورت کو دیکھ کر بچے کی جنس کی پیشگوئی: ’ساس نے کہا تم نکھٹو ہو گئی ہو، تمہاری بیٹی ہو گی‘

یہ پیشگوئیاں حاملہ یا نئی ماؤں کو جانے انجانے میں کافی تکلیف پہنچا سکتی ہیں یا ان کی توقعات بڑھا سکتی ہیں۔ میں نے ایسی ہی چند خواتین سے بات کی جنھوں نے اپنے تجربات شیئر کیے۔

Read more

پب جی کھیلتے کھیلتے محبت میں مبتلا ہونے والی ’پاکستانی خاتون‘ انڈیا میں گرفتار: میں سب چھوڑ کر آئی ہوں، واپس نہیں جانا چاہتی‘

یہ خاتون دلی کے نواح میں واقع گریٹر نوئڈا کے علاقے میں کئی دنوں سے سچن نامی ایک شخص کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ انڈین پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سچن سے محبت کرتی ہیں اور یہ محبت انھیں سرحد پار سے انڈیا کھینچ لائی ہے۔

Read more

جنین پناہ گزین کیمپ: 20 سالوں میں اسرائیل کے سب سے بڑے فوجی آپریشن کو سمجھنے کے لیے تین اہم سوالوں کے جوابات

مشرق وسطیٰ میں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (الأونروا) کے مطابق اس کیمپ میں تقریباً چودہ ہزار افراد آدھے مربع کلومیٹر سے بھی کم رقبے والے علاقے میں رہتے ہیں۔ اب یہاں صرف لڑائی کا منظر ہے۔

Read more

چھ سالہ بچی نے ’الیکسا‘ پر کال کر کے اپنی ماں کی زندگی بچا لی

سکاٹ لینڈ کی ایک ماں جس کے دل کا ٹرانسپلانٹ آپریشن ہوا تھا، اُس نے بتایا کہ کس طرح اس کی چھ سالہ بیٹی نے ’الیکسا‘ گوگل کے سمارٹ سپیکر کے ذریعے دو بار اُس کی جان بچائی۔

Read more

نازی جرمنی کے ہولوکاسٹ میں بچنے والی یہودی لڑکیوں کا معمہ 84 سال بعد سلجھ گیا

نازی جرمنی سے زندہ بچ نکلنے والی تین یہودی لڑکیوں کی تصویر اتنی مقبول ہوگئی تھی کہ اسے میوزیمز، نمائشوں اور اخباروں میں شائع کیا گیا۔ یہ تصویر لندن کے لیورپول سٹریٹ سٹیشن پر بنائی گئی تھی لیکن 80 سال سے زیادہ عرصے تک لڑکیوں کی شناخت کو ایک راز رکھا گیا مگر اب اس راز سے بھی پردہ اُٹھ چکا ہے۔

Read more

کیا ڈالر کی قدر میں بڑی کمی حقیقی ہے اور مستقبل میں یہ رجحان برقرار رہ پائے گا؟

پاکستان میں گذشتہ ایک سال میں ڈالر کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا مگر منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ حقیقی ہے یا یہ کمی مارکیٹ میں قیاس آرائیوں پر مبنی ہے؟

Read more