اور اگر تاریخ بھی یو ٹرن لے لے؟

پرانے پاکستان میں وعدے قرآن و حدیث نہیں تھے کہ جن پر مکمل عمل کیا جائے اور نئے پاکستان میں جو سیاستداں یو ٹرن نہ لے سکے وہ کامیاب سیاستداں نہیں کہلا سکتا۔ اس کے علاوہ نئے اور پرانے پاکستان میں کوئی اور فرق محسوس ہو تو اس فقیر کو بھی مطلع کیجیے گا۔ نپولین اور ہٹلر کو اگر نیٹو کی پاکستان کے راستے افغانستان جانے والی رسد روکنے یا 126 دن کے دھرنے کے بعد کنٹینر سے اترنے یا

Read more

ابو ظہبی ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن، نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز جاری

ابو ظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے آغاز پر نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی ہے۔ اس وقت کریز پر ولیمسن اور روال پر موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر پہلے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 75 رنز بنائے ہیں۔ سنیچر کو دوسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ

Read more

176 رنز کا ہدف، پاکستان اوپنرز کی پراعتماد بلے بازی

امام الحق نے دوسری اننگز کے آغاز میں جارحانہ انداز اپنایا ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان کو فتح کے لیے مزید 139 رنز درکار ہیں اور دوسری اننگز میں اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اوپنرز محمد حفیظ اور امام الحق کریز پر موجود ہیں اور ان دونوں نے بغیر کسی نقصان کے سکور ٹیم کا 37 رنز تک پہنچا دیا ہے۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

Read more

‘گجرات سے مسلم نشانیاں دانستہ مٹائی جا رہی ہیں’

ریاست گجرات میں واقع شاہ عالم کا مقبرہ عہد وسطی کی فن تعمیر کا نمونہ ہے انڈیا کی مغربی ریاست گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی اور نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے حال ہی میں کہا ہے کہ حکومت گجرات کے سب سے بڑے شہر احمدآباد کا نام کرناوتی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ان کے بیان میں مسلم مخالف جھلک صاف نظر آتی ہے۔ یہ امر اپنے آپ میں متنازع فیہ ہے کہ احمد آباد کا نام

Read more

’برسوں کی محنت سے کھڑا کیا کاروبار پل بھر میں تباہ ہو گیا‘

اطلاعات کے مطابق چین کے صوبہ سنکیانگ میں حالیہ دنوں منظر عام پر آنے والے ری ایجوکیشن سنٹرز میں دس لاکھ کے قریب لوگوں کو بند کیا گیا ہے جن کی اکثریت اویغور مسلمانوں کی ہے۔ بہت سے پاکستانیوں نے اس لیے وہاں پر شادیاں کیں کہ وہ اپنی بیوی کے نام پر جائیداد خرید کر اپنے کاروبار کو مستحکم کر سکیں، کیونکہ بقول ان کے، وہ سمجھتے تھے کہ چین پاکستان کا دوست ہے اور وہ پاکستانی شہریوں کو

Read more

یو ٹرن ہی تو ہے کرپشن تو نہیں!

’مجھے لگتا ہے بادشاہ سلامت کے مشیروں کے پاس ذخیرۂ الفاظ کی کمی ہے اور بوجوہ وہ اپنا مافی الضمیر بیان نہیں کر پاتے‘ سو دن گزر گئے۔ ایک سو ایک دن بھی گزر گئے اور پھر جب ایک سو ایک دن گزر گئے تو بادشاہ نے اپنے وزیر سے کہا، ’یو ٹرن برا نہیں ہوتا ،آگے کھڈا ہو تو کیا میں پوری قوم سمیت کھڈے میں جا گروں؟‘ وزیر نے شہر میں منادی کرادی کہ یو ٹرن اچھے ہوتے

Read more

تیزی سے پگھلتے گلیشیئر پر دنیا کا سب سے بڑا پوسٹ کارڈ

AFP/Getty Imagesمنتظمین نے ماحویاتی تبدیلی کو اجاگر کرنے کے لیے اس چیلنج کا اہتممام کیا سوئزلینڈ کے گلپائن خطے میں واقع برفانی پہاڑی علاقے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں اور اسی جگہ کو دنیا کے سب سے بڑے پوسٹ کارڈ بنانے کے لیے چنا گیا۔ تیزی سے پگلتے ہوئے الیٹش گلیشییر پر بنائے اس کارڈ 125000 ڈرائنگس اور پیغامات درج ہیں جو سب ماحولیاتی تبدیلیوں کےبارے میں ہیں۔ اس پوسٹ کارڈ کا حجم 2500 مربع کلومیٹر ہے اور

Read more

کردستان میں ویڈیو گیم کے خلاف فتویٰ، ’وقت ضائع کرنا غیر اسلامی ہے‘

کردستان میں مذہبی سکالروں نے ایک مشہور ویڈیو گیم ’پلیئر ان نونز بیٹل گراؤنڈ‘ کے خلاف سرکاری طور پر فتویٰ دیا ہے۔ کردش یونین آف اسلامک سکالرز ایک ایسا گروپ ہے جو عراقی کردستان میں اسلامی بنیادوں پر فتوے دیتا ہے۔ تاہم کچھ امام اس پابندی کے خلاف ہیں۔ یہ بھی پڑھیئے ویڈیو گیمر: ’لوگوں کے پاس آئیڈیا تو ہے مگر ہنر نہیں ‘ مسلم خاتون سپر ہیرو کا کردار کون ادا کرے؟ بِٹ کوائن کے استعمال کے خلاف فتویٰ

Read more

منشیات کی دنیا کے ‘گاڈ’فادر’ میکسیکو کے ایل چاپو گوزمین کی زندگی پر ایک نظر

منشیات کے کاروبار کے ‘گاڈ’فادر’ ایل چاپو گوزمین کبھی جیل سے فرار اور اربوں ڈالرز کے اثاثوں کے لیے خبروں میں رہتے تھے لیکن ان دنوں نیویارک میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان میں بڑے بڑے سیاست دانوں کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں۔ میکسیکو میں منشیات کے سرغنہ خواکین ‘ال چاپو’ گوزمین کے وکیل نے نیویارک میں ان کے خلاف جاری سماعت میں کہا ہے کہ انھیں ‘قربانی کا بکرا’ بنایا جا رہا ہے۔ انھوں

Read more

بے خوابی اور جلد موت میں کوئی تعلق نہیں: رپورٹ

جن لوگوں کو نیند نہیں آتی ان کے لیے ایک اچھی خبر ہے اور وہ اچھی خبر یہ ہے کہ نیند نہ آنے یا بے خوابی کے باعث شاید آپ کی موت نہ ہو۔ سائنسی جرنل سائنس ڈائریکٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بے خوابی اور جلد موت واقع ہونے میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ شاید ان لوگوں کو کچھ تسلی دے سکے جو رات چار چار بجے تک جاگتے رہتے ہیں۔ سائنسدانوں نے 17 تحقیقی

Read more

ایمپرس مارکیٹ کے قصاب کا گلہ: ’اتنے سالوں میں ان کو اب جا کر ہم سے بدبو آ رہی ہے‘

’یہ لوگ صبح کو ہی یہاں آگئے تھے اور ہماری دکانوں کو توڑنا شروع کر چکے تھے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں اب کہاں جاؤں گا؟‘ محمد سراج نے میرے سوال پوچھنے سے پہلے ہی اپنی کہانی بیان کرنا شروع کر دی۔ یہی حال اس وقت یہاں موجود دکانداروں کا ہے جو راتوں رات اپنے روزگار سے محروم ہوچکے ہیں۔ سراج نے اپنی دکان کی جگہ موجود ملبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ’چنیسر گوٹھ کے رہائشی محمد

Read more

نواز شریف کی خاموشی:’این آر او عمران نہیں، پیچھے بیٹھی فوج دے سکتی ہے‘

پاکستان میں ان دنوں یہ سوال کئی لوگوں کی زبان پر ہے کہ مسلم لیگ نون کے تاحیات قائد نواز شریف نے اچانک طویل خاموشی کیوں اختیار کر لی ہے اور ان کی بیٹی مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹس کیوں نہیں داغی جا رہیں جنھیں چند عرصے قبل تک حساسیت کی بنیاد پر مقامی ذرائع ابلاغ نشر کرنے سے گریز کرتے تھے۔ ویسے تو جولائی میں الیکشن سے قبل نواز شریف اور مریم نواز لندن سے واپسی پر

Read more

‘موسیقی کو روکنا عدم رواداری نہیں بربریت ہے’

انڈیا کا دارالحکومت دلّی آرٹ، ادب اور ثقافت کی تقاریب اور پروگراموں کے لیے مشہور ہے۔ وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے کچھ ہی دوری پر نہرو پارک میں ہر برس کلاسیکی موسیقی اور رقص کا ایسا ہی ایک پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔ ساز و آواز کی محفلیں دو روز تک چلتی ہیں۔ کلاسیکی موسیقی اور رقص وثقافت کے ہزاروں شیدائی اس پروگرا م میں شرکت کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا اہتمام کلاسیکی موسیقی اور آرٹ کو فروغ دینے

Read more

عمران خان: ’یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈر نہیں ہوتا‘

پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈر نہیں ہوتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں نپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لے کر تاریخی شکست کھائی۔ جمعے کو اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب رہنما نہیں ہوتا اور جو یوٹرن لینا نہیں جانتا، اس سے بڑا

Read more

’بچے رشتے داروں کے گھروں میں رل رہے ہیں‘

(فائل فوٹو) چین کے صوبہ سنکیانگ میں اویغور مسلمانوں کی ‘ذہنی تربیت’ کے مراکز میں کئی ایسی خواتین بند ہیں جنھوں نے پاکستانی مردوں سے شادیاں کر رکھی ہیں۔ بی بی سی نے ان خواتین کے پاکستانی شوہروں سے بات کی تو معلوم ہوا کہ ان خواتین کی نظربندی سے ان کے خاندان والوں، خاص طور پر بچوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں اور پورے کے پورے خاندان تتر بتر ہو گئے ہیں۔ ذیل میں ان میں سے

Read more

کیا شاہ رخ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہو سکتے ہیں؟

رواں ہفتے دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے بعد کم از کم ایک خفیہ پریم کہانی تو عام ہوئی جبکہ دوسری پریم کہانی یعنی پرینکا چوپڑہ اور انکے پردیسی بوائے فرینڈ نِک جونز کی کہانی غالباً دو دسمبر کو سب کے سامنے ہوگی۔ اب باقی ہے تیسری اور چھوتھی یعنی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اور ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ خان کی کہانی۔ اب یہ کب تک صیغۂ راز میں رہے گی یہ تو وقت ہی بتائے

Read more

سعودی عرب اور ترکی میں جمال خاشقجی کی غائبانہ نمازِ جنازہ

دو اکتوبر کو استنبول میں جمال خاشقجی کو قتل کر دیا گیا تھا اور ان کی لاش اب تک نہیں ملی ہے۔ مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے لیے سعودی عرب اور ترکی میں متعدد مقامات پر غائبانہ نمازِ جنازہ پڑھائی گئی ہیں۔ جمال خاشقجی کے بیٹے صالح خاشقجی نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں سوگواران سے ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ مکہ المکرمہ اور مدینہ سمیت استنبول میں بھی جمال خاشقجی کی غائبانہ نمازِ جنازہ پڑھی گئی۔ دو

Read more

2019 میں ایک کلو کا نیا بٹّا آج کے ایک کلو سے مختلف ہوگا، مگر کیوں؟

کلو کے پروٹوٹائپ یا اصلی نمونوں کی کمیت میں وقت گزرنے کے ساتھ سطحی آلودگی سے کمی یا اضافہ ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے ان کا معیار متاثر ہو سکتا ہے تعارف 2019 میں ہم کلو کو خیرباد کہیں دے گے۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ترازو یا سکیل پر ہمارا وزن کم یا ہم دبلے نظر آئیں گے۔ فرانس میں جمعہ کو دنیا کی مختلف حکومتوں نے سائنسدانوں کی پیش کردہ نئی تعریف کی منظوری

Read more

پاکستان کے نئے ’سفید فام مداح‘

اگر آپ پاکستانی ٹوئیٹر کو ویسے ہی فالو کرتے ہیں جیسے کہ ہم، تو یقیناً پچھلے دنوں ٹویٹر پر ہونے والی ایک بحث آپ کی نظروں سے ضرور گزری ہوگی۔ بات شروع ویسے ہی ہوئی جیسے اکثر ہوتی ہے، یعنی چپکے سے۔ ایک ٹوئیٹر صارف سِنتھیا رِچی کی بظاہر پشاور میں سائکل چلاتے اور ٹرک کے سامنے کھڑی تصاویر ٹوئیٹر پر پوسٹ ہوئیں۔ سِنتھیا رِچی نے ان تصاویر کے ساتھ ’مثبت پاکستان‘، ’ابھرتا پاکستان‘ اور ’ایک الگ ضاویہ‘ جیسے ہیش

Read more

گریما اروڑہ: انڈیا کی پہلی مشیلن سٹار شیف

Courtesy of Gaa, Bangkokشیف گریما اروڑہ کا ریستوران بنکاک میں ہے شیف گریما اروڑہ مشیلن سٹار جیتنے والی انڈیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں، انھیں یہ اعزاز تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں قائم ریستوران ’گا‘ پر دیا گیا ہے۔ بی بی سی کی نکیتا مندھانی نے ان سے ان کی کامیابی کے اس سفر کے بارے میں بات کی ہے۔ گریما اروڑہ کہتی ہیں کہ ‘اب بھی پوری طرح یقین نہیں ہو رہا۔’ انھوں نے 21 سال کی

Read more

پی ایس ایل 4: شاہد آفریدی کس ٹیم کا حصہ بنیں گے؟

آفریدی پی ایس ایل کے تیسرے ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز میں شامل تھے لیکن اب ان کے راستے جدا ہو گئے ہیں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کا چوتھا ایونٹ آئندہ سال 14 فروری سے شروع ہو گا اور اس ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ہے۔ شائقین کے نقطۂ نظر سے یہ سوال اس وقت زیادہ دلچسپی کا حامل بنا ہوا ہے کہ آل راؤنڈر شاہد

Read more

فیض آباد دھرنا: ’پاکستان کو قانون کے ذریعے چلانا ہے یا پھر سٹریٹ پاور کے ذریعے‘

اس سے بڑا اور کون سا مقدمہ ہو سکتا ہے کہ ایک مذہبی اور سیاسی جماعت نے پورے ملک کو بند کر دیا:جسٹس قاضی فائز عیسٰی سپریم کورٹ نے مذہبی اور سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے فیض آباد پر دھرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت عظمیٰ کو بتایا جائے کہ پاکستان کو قانون کے ذریعے چلانا ہے یا پھر سٹریٹ پاور کے ذریعے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز

Read more

جبری گمشدگیوں کے خلاف خواتین کا احتجاج: مرد رشتہ دار خود بھی لاپتہ ہو جانے سے ڈرتے ہیں‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے لوگوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گذشتہ دس سال سے جاری ہے، لیکن اس میں نمایاں بات یہ ہے کہ اس میں خواتین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ کوئٹہ پریس کلب کے باہر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں خواتین کی بڑی تعداد میں آمد اور ہر روز احتجاج میں شرکت کا سلسلہ طالب علم رہنما شبیر بلوچ کی خواتین رشتہ داروں کی علامتی بھوک

Read more

ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ آغاز

ابو ظہبی میں کھیلی جانے والے تین کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اس کی پہلی اننگز جاری ہے۔ اس وقت کریز پر ہینری نکولز اور کپتان کین ولیم سن موجود ہیں جبکہ اب سے کچھ دیر قبل تک نیوز لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 40 رنز بنا لیے تھے۔ پاکستانی بولرز نے

Read more

چین میں پانچ کروڑ مکان خالی پڑے ہیں

ایک ریئل سٹیٹ فیئر میں ایک ماں اپنے بچوں کے ہمراہ چین کے وہ شہر جہاں ہزاروں کی تعداد میں خالی مکانات مکینوں کا انتظار کر رہے ہیں، دنیا بھر میں ’آسیب زدہ شہر‘ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ یہ خالی جگہیں اب سیاحت کا گڑھ بن چکی ہیں، لیکن یہ ملک کے حکام کے لیے پریشان کن ہیں۔ ایک آزادانہ تحقیق کے مطابق ملک بھر میں 20 فیصد سے زیادہ گھروں میں کوئی نہیں رہتا۔ چین میں گھروں کے

Read more

ابو ظہبی ٹیسٹ: اظہر علی اور حارث سہیل کا پراعتماد آغاز

ابو ظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے جہاں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 153 رنز کے جواب میں اپنی بیٹنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے۔ اس وقت کریز پر حارث سہیل اور اظہر علی کریز پر موجود ہیں اور پاکستان نے اب سے کچھ دیر پہلے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے ہیں۔ تین ٹیسٹ میچوں کی

Read more

BBCShe#: ’زیادہ پڑھنا چاہیں تو کہتے ہیں تم تو قندیل بلوچ بنتی جارہی ہو‘

’عورت کو طلاق ہو چکی ہے تو یہ یقیناً بری عورت ہی ہوگی۔ اس نے ایسا ضرور کچھ کیا ہوگا کہ اس کے ساتھ یہ ہوا۔ جب بھی کوئی شادی ناکام ہوتی ہے تو اس کا ذمےدار عورت کو ہی کیوں قرار دیا جاتا ہے۔ ایسا کچھ مرد نے بھی تو کیا ہوسکتا ہے نا جس سے شادی ٹوٹ گئی ہو۔ لیکن مرد کو تو کوئی طلاق یافتہ کہتا ہے نہ طلاق یافتہ مرد کو کوئی برا سمجھتا ہے۔‘ کالی

Read more

میرے جمعے کی نماز پڑھنے سے گل بانو پکڑی گئی

                                                کاشغر کی ایک نوجوان اویغور خاتون (فائل فوٹو) ایک اطلاع کے مطابق چین کے صوبہ سنکیانگ میں حالیہ دنوں میں منظر عام پر آنے والے ’ری ایجوکیشن سنٹرز‘ میں دس لاکھ سے زائد اویغور مسلمانوں کو یہ کہہ کر رکھا گیا ہے کہ انھیں تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے۔ چینی حکام کس بِنا پر فیصلہ

Read more

سعودی خواتین کا انوکھا احتجاج، ’عبایہ الٹی پہنوں گی‘

عام طور پر سعودی عرب میں خواتین کے گھر سے باہر نکلتے وقت عبایہ پہننا لازمی تصور کیا جاتا ہے۔ کچھ سعودی خواتین نے ایک نئے انداز میں احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے۔ خواتین کے روایتی لباس عبایہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کچھ خواتین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسے الٹا پہنیں گی۔ عام طور پر سعودی عرب میں خواتین کے گھر سے باہر نکلتے وقت عبایہ پہننا لازمی تصور کیا جاتا ہے۔ ’ان سائڈ آؤٹ‘ کے ہیش

Read more

بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی میانمار واپسی کے اعلان پریشانی

میانمار کی فوج کے مظالم سے جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں میں بنگلہ دیش کی جانب سے انھیں میانمار واپس بھیج دینے کے فیصلے کے بعد خوف اور الجھن پیدا ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے جمعرات کو پہلے گروپ کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اس پر عمل کب ہو گا؟ دوسری جانب اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے گروپوں

Read more

طاہر داوڑ کا جسدِ خالی لوٹانے میں ’بلاجواز‘ تاخیر پر پاکستان کی تشویش

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے پشاور پولیس کے اہلکار ایس پی محمد طاہر داوڑ کی جسدِ خاکی کی حوالگی میں ’بلاجواز‘ تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمرات کی شب ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ افغانستان کی جانب سے غیرسفارتی طریقہ کار اور میت غیرسرکاری افراد کے سپرد کرنے کے اصرار کی وجہ سے ایس پی طاہر داوڑ کے سوگواران کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس سے

Read more

سعودی عرب: ’خاشقجی کے قتل کا حکم ولی عہد محمد بن سلمان نے نہیں دیا`

جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا سعودی عرب کے سرکاری وکیلِ استغاثہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم ولی عہد محمد بن سلمان نے نہیں، بلکہ ایک سینئیر انٹیلیجنس اہلکار نے دیا تھا۔ ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو سعودی قونصل خانے میں خفیہ ایجنٹس کے ساتھ ہاتھا پائی کے بعد ایک جان لیوا انجیکشن دیا

Read more

دادی سے وعدہ: باغی سردار کی کھوپڑی کی تلاش

جرمنی میں رہنے والے امنیاکا سورورو امبورو پچھلے چالیس برس سے مانگی میلی کا کاسۂ سر یا کھوپڑی تلاش کر رہے ہیں۔ مانگی میلی شمالی افریقہ میں ایک مقامی سردار تھے۔ یہ علاقہ اب تنزانیہ کہلاتا ہے۔ انھوں نے جرمن نوآبادی کے خلاف بغاوت کر دی تھی جس کی پاداش میں انھیں سولی پر لٹکا دیا گیا تھا اور سر کاٹ کر جرمی بھیج دیا گیا تھا۔ امنیاکا سورورو امبورو کا تعلق تنزایہ کے اُسی علاقے سے ہے جہاں مانگی

Read more

پولیس افسر محمد طاہر داوڑ کون ہیں؟

facebookطاہر داوڑ کو دوران ملازمت وقتاً فوقتاً دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے دھمکیوں کا سامنا بھی رہا پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تقریباً 20 دن قبل پر اسرار طورپر اغوا ہونے والے پشاور پولیس کے ایس پی محمد طاہر داوڑ کی افغانستان سے لاش کی برآمدگی بدستور ایک بڑا سوال بنا ہوا ہے۔ محمد طاہر داوڑ کا تعلق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے گاؤں خدی سے تھا۔ انھوں نے پرائمری سے لے کر ڈگری سطح تک کی

Read more

انڈیا میں ’اسلامی‘ ناموں کے خلاف ’جنگ‘

الہ آباد کا نام پریاگ راج رکھا گیا ہے نام میں کیا رکھا ہے؟ انڈین شہروں اور دیہات میں بظاہر، بہت کچھ رکھا ہے۔ انڈیا کی آزادی کے بعد 100 سے زیادہ جگہوں کے نام تبدیل کیے گئے جن میں کئی معروف اور بڑے شہر بھی شامل تھے جیسے کہ بمبئی سے ممبئی، کلکتہ سے کولکتہ، مدراس سے چنئی۔ برطانوی حکمرانوں کی جانب سے بگاڑے ہوئے ناموں کو درست اور نوآبادیاتی ناموں کو مسترد کیا گیا۔ ماضی میں اپنی شناخت

Read more

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کی سینیٹ کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جمعرات کو چیئرمین سینیٹ کی طرف سے دی گئی رولنگ میں کہا گیا ہے کہ جب تک وفاقی وزیر اطلاعات اپنے رویے پر ایوان سے معافی نہیں مانگتے اس وقت تک ان کے ایوان بالا میں داخل ہونے پر پابندی رہے گی۔ چیئرمین سینیٹ کی طرف سے دی گئی رولنگ میں کہا

Read more

سکاٹ لینڈ: مسیحی رہنماؤں کی آسیہ بی بی کے لیے اپیل، ’برطانیہ میں سیاسی پناہ دی جائے‘

پاکستانی حکومت کے مطابق آسیہ بی بی بریت کے بعد سے ملک میں ایک ’محفوظ مقام‘ پر ہیں سکاٹ لینڈ کے سات گرجا گھروں کے سربراہان نے برطانوی سیکریٹری داخلہ ساجد جاوید کو خط لکھ کر ان سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو سیاسی پناہ دی جائے۔ سکاٹ لینڈ کے کیتھولک چرچ کی سوسن براؤن اور لیئو کوشلی ان سات بڑے مسیحی گرجاؤں کے سربراہان میں شامل ہیں جنھوں نے یہ کھلاخط لکھا ہے۔

Read more

کشمیر پر شاہد آفریدی کا بیان ’انڈیا کی جیت کیسے ہوئی‘

سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے کشمیر کے مسئلے پر بیان پر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کشمیر کو انڈیا یا پاکستان کا حصہ بنانے کی بجائے انھوں نے تجویز دی کہ کشمیر کو علیحدہ ملک بنا دینا چاہیے۔ گذشتہ روز برطانوی دارالعوام میں طلبا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا: ’میں کہتا ہوں کہ کشمیر پاکستان کو نہیں چاہیے اور نہ ہی انڈیا کو دیں، بلکہ کشمیر کو علیحدہ ملک بنا دیں،

Read more

بریگزٹ یا نیا وزیراعظم؟

ٹریزا مے نے برسلز میں بریگزٹ کے مسودے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اب کیا ہو گا؟ ایک بنیادی یاد دہانی برطانیہ 29 مارچ، جمعے کی دوپہر 11 بجے یورپی یونین سے باہر نکل جائے گا۔ وجہ عوام کی جانب سے سنہ 2016 میں ریفرنڈم میں یورپی یونین سے نکلنے کے لیے 51.9 فیصد نے اس تجویز کے حق جبکہ 48.1 فیصد نے اس کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ برطانیہ اور یورپی یونین نے قطع تعلق دوسرے معنوں میں طلاق

Read more

’جب انسٹاگرام نے مجھے سہارا دیا‘

Ashleigh Ponder/Kay Skaایشلے اور کے کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام چمیونیٹی نے ان کی زندگی کے بے حد مشکل دور میں مدد کی ہے۔ پانچ برس قبل ایشلے انسٹاگرام پر اپنی سیلفی شیئر کرنے کے بارے میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھیں۔ چودہ برس کی عمر میں انہیں پتہ چلا کہ انہیں اینوریکزیا (بھوک کم لگنے کی بیماری) ہے۔ ان میں خود اعتمادی کی کمی تھی۔ اسی دوران انہیں ایک ایسی انسٹاگرام کمیونٹی کے بارے میں پتہ چلا جہاں

Read more

’سنکیانگ کے تربیتی کیمپ میں میری بیوی کو الف برہنہ کیا گیا‘

چین کے صوبہ سنکیانگ میں حالیہ دنوں منظر عام پر آنے والے ری ایجوکیشن سنٹرز کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بی بی سی اردو نے ایسے چند پاکستانیوں سے بات کی جن کی بیویاں ان مراکز میں بند ہیں، یا وہاں قید کاٹنے کے بعد رہا ہو کر آئی ہیں۔ انھوں نے جو کہانیاں سنائیں ان سے ان مراکز کے اندر کے حالات اور وہاں ‘تربیت’ حاصل کرنے والوں کے ساتھ سلوک کا اندازہ ہوتا ہے۔

Read more

ٹائپ 1 ذیابیطس: ’مزید ہزاروں افراد کو گلوکوز مانیٹرز دستیاب ہوں گے‘

Science Photo Library برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نے اعلان کیا ہے کہ 29 اپریل سنہ 2019 سے ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو گلوکوز مانیٹر دستیاب ہوں گے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں مریضوں کو اس آلے تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔ یہ آلہ انگلیوں کے خون کے ٹیسٹ کی ضرورت کو کم کرتا ہے اور ذیابیطس

Read more

میلانیا صدر ٹرمپ کی ایک مشیر سے ناخوش

میلانیا ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ امریکی صدر کو اپنے مخلصانہ مشوروں اور خیالات سے آگاہ کرتی ہیں اور اس کے بعد جو صدر کو ٹھیک لگتا ہے وہ کرتے ہیں۔ امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی قومی سیکیورٹی کی نائب مشیر کو فارغ کیا جائے۔ میرا ریکارڈل، صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں قومی سیکیورٹی کی نائب مشیر ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ریکاڈل، امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے

Read more

ایران کے ’سکوں کے سلطان‘ کا انجام کیا ہوا؟

ایران میں ’سِکوں کا سلطان‘ کے نام سے کرنسی کا کاروبار کرنے والے ایک تاجر کو دو ٹن سونے کے سکے جمع کرنے پر پھانسی دے دی گئی ہے۔ واحد مظلومین اور ان کے کرنسی ٹریڈنگ نیٹ ورک کے ایک دوسرے رکن کو ’زمین پر بدعنوانی پھیلانے کے جرم‘ میں سزائے موت دی گئی۔ ایرانی طلبہ کی نیوز ایجنسی کے مطابق مظلومین اور ان کے ساتھیوں نے قیمتوں میں رد و بدل کرنے کے لیے سونے کے سکوں کی ذخیرہ

Read more

برطانیہ: کابینہ نے مجوزہ بریگزٹ معاہدے کی حمایت کر دی

PA وزیراعظم ٹریسا مے کا کہنا ہے کہ ان کی کابینہ نے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی یعنی بریگزٹ کے حوالے سے ایک مجوزہ معاہدے کی حمایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نے یہ اعلان پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے ایک کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے عمل کے سلسلے میں یہ ایک فیصلہ کن قدم ہے اور آئندہ چند روز میں معاہدہ حمتی طور پر طے کر لیا جائے گا۔

Read more

قاتلانہ حملے میں زخمی ماں کا سیزیرین سے بچے کی پیدائش کے بعد انتقال

ثنا محمد ہسپتال میں انتقال کر گئیں لندن پولیس نے ثنا محمد کے قتل کے الزام میں ان کے سابق شوہر، رامنڈی مٹالیگاڈو، کو گرفتار کر لیا ہے۔ ثنا محمد کی عمر پینتیس برس تھی۔ قتل کے وقت وہ آٹھ ماہ کے حمل سے تھیں۔ انھیں ایمرجنسی میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سیزیرین آپریشن کرکے ان کے بیٹے کو تو بچالیا مگر ماں کی جان بچانے میں ناکام رہے۔ لندن پولیس نے بچے کی حالت خطرے سے

Read more

کیلیفورنیا میں آگ نے ہالی وڈ کے ستاروں کو بھی نہیں بخشا

کیلیفورنیا میں لگی آگ نے سلیبرٹیز کو بھی نہیں بخشا اور ہالی وڈ کے اداکار جیرارڈ بٹلر اور مائلی سائرس سمیت کئی مشہور شخصیات کے مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ دیگر سلیبرٹیز میں کم کارڈیشین اور لیڈی گاگا ہیں جنھوں نے اپنے مکان چھوڑ دیے ہیں اور تازہ ترین صورتحال سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کر رہے ہیں۔ کیلیفورنیا میں آگ جمعرات کو بھڑکی اور اب تک کم از کم 31 افراد ہلاک اور 200 سے

Read more

سی این این اور صدر ٹرمپ میں ٹھن گئی، ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

امریکی فیڈرل جج نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے صدر ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد اپنے نامہ نگار کا اجامت نامہ منسوخ کیے جانے پر ٹرمپ انتطامیہ کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کر رہے ہیں۔ سی این این نے ٹرمپ انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے اس کے نامہ نگار جم اکاسٹا کا اجازت نامہ منسوخ کر کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ خیال رہے کہ سی این این کے

Read more

اسلام آباد سے لاپتہ پولیس افسر کی لاش افغانستان سے برآمد ہونے نے ’کئی سوالات کو جنم دیا‘

پاکستان میں دفترخارجہ نے ایک بیان میں پولیس افسر طاہر خان داور کا نام لیے بغیر بتایا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک لاش ملی ہے جس کے ساتھ اسلام آباد سے اغوا ہونے والے پولیس افسر طاہر داوڑ کا سروس کارڈ بھی ملا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق مذکورہ لاش کو دور بابا سے مومند درہ منتقل کیا جا چکا ہے اور وہاں سے جلال آباد میں پاکستانی قونصل جنرل

Read more

مرحوم منگیتر کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے فوٹو شوٹ

انڈونیشیا کی ایک خاتون نے جن کا منگیتر سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے جہاز پر سوار تھا اپنی شادی کی تصاویر اکیلے کھچوائی ہیں۔ انتن سیاری اور ریو نندا پرتما کی شادی 11 نومبر کو ہونی تھی۔ لیکن پرتما 29 اکتوبر کو شادی کے لیے آ رہے تھے جب ان کا جہاز جکارتہ سے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ سیاری کا کہنا ہے کہ وہ اپنے منگیتر کی آخری

Read more

رنویر اور دیپکا کی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے

بالی وڈ سپر سٹارز دیپکا پادوکون اور رنویر سنگھ اٹلی کی ریزارٹ میں بدھ کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور اس تقریب میں اب کچھ ہی گھنٹے باقی ہیں۔ ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر ان دونوں کے نام ٹرینڈ کر رہے ہیں اور ان کے لیے شادی سے قبل نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دیپکا پادوکون اور رنویر سنگھ نے ایک ساتھ تین بالی وڈ فلموں میں کام کیا تھا جن میں بلاک بسٹر

Read more

چینی اینکر اور ہمارے اینکر

جب صدیوں پہلے اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا تھا تو پہلا سبق یہ سکھایا گیا تھا کہ صحافی کا اور میڈیا کا کام خبر دینا ہوتا ہے، خود خبر بننا نہیں۔ لیکن ہر پیشے کی اخلاقیات وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہیں۔

میڈیا اب اتنا پھیل چکا ہے کہ خود میڈیا اور صحافی بھی ہر وقت خبروں میں رہتے ہیں۔

آج کل بھی ایک انگریزی اخبار کے صحافی پر غداری کا مقدمہ چل رہا ہے لیکن زیادہ خبر گرم یہ ہے کہ کئی سینیئر اور مستند صحافیوں کو نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل سینکڑوں جونیئر صحافیوں اور میڈیا سے منسلک دوسرے محنت کشوں کو فارغ کیا جا چکا ہے لیکن ان چھوٹے لوگوں کی کوئی چھوٹی خبر بھی نہیں بنی تھی۔

Read more

یو ٹیوب سٹار ’سپر وومن‘ للی سنگھ کی جانب سے عارضی وقفے کا اعلان، ’میں تھک گئی ہوں‘

یو ٹیوب پر ویڈیو بنانے سے شہرت پانے والی للی سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آٹھ سال مسلسل یو ٹیوب پر ویڈیوز بنانے کے بعد اپنی ذہنی صحت کی خاطر کچھ عرصے کے لیے وقفہ لے رہی ہیں۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی للی سنگھ نے اپنے شائقین سے وعدہ کیا ہے کہ وہ وقفہ لینے کے بعد ‘بہتر صحت اور زیادہ خوشی’ کے ساتھ واپس آئیں گی۔ پیر کو اپنی ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ ‘میں

Read more

فرانس کی بدنصیب ملکہ میری اینتونیت کے زیورات کی نیلامی

مشہورِ زمانہ فرانسیسی ملکہ میری انتونیت کے زیورات کی نیلامی ہو رہی ہے، جسے کسی بھی شاہی خاندان کے زیورات کی سب سے اہم نیلامی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس بدنصیب ملکہ کے زیورات پچھلے دو سو سال سے منظرِ عام پر نہیں آئے تھے اور ان میں موتی اور ہیرے جڑے ہار، بالیاں اور دوسرے زیورات شامل ہیں۔ یہ زیورات اٹلی کا بوربن پارما ہاؤس فروخت کر رہا ہے اور اس کا انعقاد جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر

Read more

لاہور کی چیلیں غضبناک کیوں ہو گئیں؟

ماہرین کے مطابق چیلوں کے شہریوں پر حملے کی وجہ لاہور کے مضافات بالخصوص دریائے راوی میں پھینکا جانے والا صدقے کا گوشت ہے لاہور کی فضاؤں میں روز بروز چیلوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ چیلیں آپ کو لاہور کے بعض مخصوص مقامات پر بکثرت منڈلاتی نظر آئیں گی۔ گذشتہ کچھ عرصے سے ان چیلوں کی آبادی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور بہت سے راہگیروں پر ان کی طرف سے حملے بھی دیکھنے

Read more

حسن نصراللہ کے بیٹے جواد نصر اللہ کو امریکہ نے ’خصوصی طور پر نامزد کردہ دہشت گرد‘ قرار دے دیا

امریکہ نے عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے بیٹے جواد نصراللہ اور المجاہدین بریگیڈز کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جواد نصراللہ اور المجاہدین بریگیڈز کو اس فہرست میں شامل کرنے کا مقصد انھیں ان تمام وسائل سے دور کرنا ہے جن کی مدد سے وہ دہشت گرد حملے یا ان کی منصوبہ

Read more

’جب مجھے اپنے خاوند کی سیکس کی لت کا پتہ چلا‘

پچھلے ہفتے بی بی سی کی سنگیتا مائسکا نے بتایا تھا کہ یہ بات متنازع ہے کہ آیا سیکس کا نشہ بھی کوئی چیز ہے یا نہیں۔ تاہم انھوں نے ایسے کئی لوگوں کا انٹرویو کیا جنھوں نے بتایا کہ ان کی زندگیاں سیکس کے جبر کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ان میں ایک ایسی خاتون بھی شامل تھیں جنھیں شادی کے 20 برس بعد پتہ چلا کہ ان کے خاوند کی ایک خفیہ زندگی بھی ہے۔

Read more

ذیابیطس کیا ہے اور آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

ٹائپ وہ ذیابیطس پچپن یا نوجوانی میں ہو جاتی ہے ذیابیطس تاحیات ساتھ رہنے والے ایسی طبی حالت ہے جو ہر سال لاکھوں افراد کو ہلاک کرتی ہے اور یہ کسی کو بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتی ہے جب جسم اپنے اندر موجود میٹھے (گلوکوز) کو حل کر کے خون میں شامل نہیں کر پاتا اس کی پیچیدگی کی وجہ سے دل کے دورے، فالج، نابینا پن، گردے ناکارہ ہونے اور جسم کے نچلے اعضا کے

Read more

چین کے ’اصلاحی مراکز‘ میں قید ہماری بیویوں کو رہا کروایا جائے: پاکستانی شوہروں کی درخواست

چین میں کاروبار کرنے والے متعدد پاکستانیوں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں ’اصلاحی مراکز‘ (ری ایجوکیشن سنٹرز) میں ‘قید’ ان کی بیویوں کی رہائی کے لیے چینی حکومت سے سفارتی سطح پر رابطہ کیا جائے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ اور بیجنگ میں پاکستانی سفیر کے نام اپنی درخواستوں میں ان پاکستانی شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی چینی شہری بیویوں کو وجہ بتائے بغیر سنکیانگ کے مختلف

Read more

پینک لیگسی نامی گلابی ہیرے کی ریکارڈ قیمت لگ گئی

AFP/Gettyاس ہیرے کے نئے مالکان نے اسے ونسٹس پینک لیگسی کا نیا نام دیا ہے۔ ایک نایاب گلابی ہیرے کی 50.3 ملین سوئس فرینکس (تقریباً پانچ کروڑ امریکی ڈالر) میں نیلام کیا گیا ہے جو کہ فی کیرٹ کے حساب سے ایک ریکارڈ قیمت ہے۔ پینک لیگسی نامی یہ ہیرا 19 کیرٹ کا ہے اور اسے امریکی کمپنی ہیری ونسٹن نے جنیوا میں ایک نیلام میں خریدا ہے۔ نیلامی کروانے والی معروف کمپنی کرسٹیز کے یورپ ڈائریکٹر کا کہنا ہے

Read more

میڈیا میں سندھ کی دیہی خواتین کی عکاسی

آج کے دور میں کامیاب قیادت کرنے کی کنجی اثر و رسوخ میں ہے نہ کہ اختیار میں۔ اسی لیے میڈیا اثر و رسوخ کے استعمال میں لیڈر بن گیا ہے۔ اس کے پاس پالیسیوں اور لوگوں کے رویے تبدیل کرنے کی طاقت ہے۔ پاکستان، خاص کر سندھ اور لاڑکانہ جیسے اس کے دیہی علاقوں میں صرف خاندانی ؟ھانچے کی وجہ سے خواتین کو ظالمانہ انداز میں دبایا جاتا ہے۔ یہ وہ نظام ہے جو عام طور پر مردوں کے

Read more

پائلٹس کو اڑن تشتریاں یا ٹوٹا تارہ دکھائی دیا؟

آئرش ایوی ایشن اتھارٹی ان رپورٹس کی تحقیقات کر رہے ہیں جن میں پائلٹس نے کہا کہ ان کو آئر لینڈ کے جنوب مغرب ساحل پر آسمان میں تیز روشنی نظر آئی اور اڑن طشتریاں دکھائی دیں۔ اس کا آغاز نو نومبر کو مقامی وقت صبح چھ بج کر 47 منٹ پر اس وقت ہوا جب برٹش ایئر ویز کی پائلٹ نے شینن ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔ انھوں نے دریافت کیا کہ کیا اس علاقے میں فوجی مشقیں

Read more

غزہ: چار سال سے جاری شدید جھڑپوں میں زندگی کی جھلک

غزہ کی پٹی 41 کلومیٹر طویل اور 10 کلومیٹر چوڑی ہے اور یہاں 19 لاکھ افراد آباد ہیں۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ چار سال کی انتہائی شدید جھڑپوں کے بعد حماس کی طرف سے جنگ بندی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق فضائی حملے کرتا رہے گا۔ ان جھڑپوں میں کم سے کم چھ لوگ ہلاک ہوئے۔ غزہ میں زندگی غزہ کی آبادی انیس لاکھ سے زیادہ ہے۔ اکتالیس

Read more

پہلی جنگ عظیم: ہندوستانی فوجیوں کی غیر ممعولی کہانیاں

پہلی جنگِ عظیم میں ہندوستان کے 13 لاکھ فوجیوں نے حصہ لیا جن میں سے 74 ہزار سے زیادہ مارے گئے۔ 11 نومبر کو ایک سو سال پہلے 1918 میں جنگ کا خاتمہ ہوا جس کے بارے میں کہا گیا تھا ’ تمام جنگوں کے خاتمے کے لیے جنگ‘۔ لیکن اس جنگ میں شامل ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کی اب بھی متعدد ان کہی کہانیاں ہیں۔ ان میں فوجیوں نے اپنے ذاتی تجربے کے بارے میں بتایا اور کس طرح

Read more

پاکستان میں غیر شادی شدہ خواتین اور کرائے کے مکان

https://twitter.com/ToobaAkhtar/status/1062023600310575104 پاکستان میں غیر شادی شدہ خواتین اور ایک اکیلی خاتون کے لیے کرائے پر مکان حاصل کرنا کتنا مشکل ہے اِس کا اندازہ صرف ان ہی خواتین کو ہو سکتا ہے جنھوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی ہو۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کے تجربات، خیالات اور آراء اِس سماجی مسئلے کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔ یہ مسئلہ لوگوں کے اردگرد موجود ہے لیکن عموماً اس وقت تک آنکھوں سے اوجھل رہتا ہے جب تک کوئی غیرشادی شدہ یا

Read more

’میں اپنی بیٹی کو کھانا کھلاؤں، یا تعلیم دلواؤں‘

‘حکومت غریبوں کے لیے کچھ نہیں کرتی۔ نہ ہم اپنے بچوں کی بھوک مٹا سکتے ہیں اور نہ ہی انھیں سکول میں پڑھا سکتے ہیں۔’ کراچی سے تعلق رکھنے والی تین بچوں کی ماں، 30 سالہ رخسانہ کے خاوند بیماری کے باعث کام کرنے سے قاصر ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجنے کی سب سے بڑی وجہ غربت اور حکومت کا رویہ ہے۔ ایسا ہی کچھ حلیمہ نے کہا جن کے پانچ بچے ہیں

Read more

’مہاراجہ رنجیت سنگھ کا دور مذہبی مساوات کا نمونہ‘

مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور میں شریعت اور شاستر کو برابری کا درجہ دیا گیا ایک بار مہاراجہ رنجیت سنگھ نے اپنے وزیر خارجہ فقیر عزیز الدین سے کہا ‘رب چاہتا ہے کہ میں ہر مذہب کو ایک نظر سے دیکھوں اس لیے رب نے مجھے صرف ایک آنکھ ہی دی ہے’ فقیر عزیز الدین اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی اس بات چیت کا ذکر کرتار سنگھ دوگل کی کتاب ‘ رنجیت سنگھ ، دی لاسٹ ٹو لے آرم’ (Maharaja

Read more

تیز ترین سپر کمپیوٹرز کی فہرست میں امریکہ پہلے، چین تیسرے

دنیا میں تیز ترین سپر کمپیوٹرز کی فہرست میں چین اب تیسرے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ امریکہ پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ تیز ترین دس کمپیوٹرز میں امریکہ کے پانچ کمپیوٹرز ہیں جبکہ دیگر ممالک میں سوئٹزلینڈ، جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں۔ فہرست میں 500 تیز ترین سپر کمپیوٹرز میں چین کے 227 کمپیوٹرز ہیں جبکہ امریکہ کے 109۔ تیز ترین سپر کمپیوٹرز کی فہرست سال میں دو بار شائع کی جاتی ہے۔ تازہ ترین فہرست

Read more

سندھی تھیٹر کی بحالی: ‘اب وہ پینے والے کہاں جو پورا مٹکا پی جاتے تھے’

میخانہ سجا ہے، تازہ کشید کی گئی شراب کے مٹکے تیار ہیں۔ روایتی سندھی لباس پہنے ہوئے ایک حسینہ ‘رندوں’ کی منتظر ہے، اس حسینہ سے اس کی والدہ کہتی ہے کہ ‘اب وہ پینے والے کہاں جو پورا مٹکا پی جاتے تھے۔’ یہ مناظر سندھی سٹیج ڈرامہ ‘موکھی اور متارا’ کے ہیں۔ تاریخی حوالوں کے مطابق سندھ کے رومانوی داستان ‘مومل رانو’ کا کردار کنیز ناتر موجودہ کراچی منتقل ہوگئی جہاں انھوں نے میخانہ قائم کیا اور موکھی ان

Read more

ترکی اور یونانی قبرص کے درمیان آٹھ برس بعد نئی سرحدی راہداریاں

ترکی اور یونانی قبرص کے درمیان آٹھ برس بعد نئی سرحدی راہداریاں کھولی گئی ہیں۔ ترکی اور یونانی زبان بولنے والوں کے درمیان منقسم اس جزیرے پر پہلے بھی کچھ راہداریاں موجود ہیں جہاں سے لوگ سرحد پار کر سکتے ہیں۔ ان راہداریوں کے آر پار جانے کے لیے قبرص کے شہریوں کو ویزہ نہیں لینا پڑتا اور وہ گیٹ پر ایک منظورشدہ کارڈ ٹچ کر کے سرحد پار کر سکتے ہیں۔ دو مقامات دیرینیا اور لیفکا کے نزدیک سرحدی

Read more

آسیہ بی بی: کینیڈا کے رابطے کی تصدیق، ’پاکستان آسیہ کے قانونی حقوق کا احترام کرتا ہے’

آسیہ بی بی کو آٹھ سال کے بعد سپریم کورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں بری کر دیا پاکستانی حکام نے آسیہ بی بی کے معاملہ پر کینیڈا کی جانب سے پاکستان سے رابطہ کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ کینیڈا کے وزیر خارجہ نے گذشتہ روز اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو فون کرتے ہوئے ان سے دیگر معاملات کے علاوہ آسیہ

Read more

کیلیفورنیا کی خوفناک آگ: ’موت مجھ سے بس تین منٹ دور تھی‘

ریاست کی تاریخ کی مہلک ترین آگ کے نتیجے میں 228 افراد لاپتہ ہیں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں جہاں وسیع علاقے میں مالی نقصان ہوا ہے وہیں ہلاک ہونے افراد کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کی تاریخ کی مہلک ترین آگ کے نتیجے میں 228 افراد لاپتہ ہیں جبکہ آگ پھیلتی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 72 سو املاک تباہ ہو گئی

Read more

شاؤمی کی فلیش سیل: ایک پاؤنڈ میں سمارٹ فون نہ ملنے پر ہنگامہ

چینی سمارٹ فون کمپنی کو برطانیہ میں ’فلیش سیل‘ لانچ پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے سمارٹ فون کمپنی شاؤمی نے اپنے دو نئے موبائل فونز ’کریزی ڈیلز‘ پروموشن میں صرف ایک پاؤنڈ پر متعارف کروائے۔ لیکن پھر ہوا کچھ یوں کہ ہر سیل میں اس کے دو یا تین موبائل فون ہی رکھے گئے تھے، اور جیسے ہی سیل کا آغاز ہوا شاؤمی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر لکھ

Read more

چنیوٹ: مولوی نے نکاح فاسد قرار دے دیا، دیہاتی پریشان

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے ایک گاؤں کے مکین آج کل اس پریشانی میں مبتلا ہیں کہ اب وہ مسلمان ہیں یا نہیں، اور کیا ان کا نکاح قائم ہے یا نہیں۔ گاؤں میں یہ تمام کنفیوژن پھیلانے کے ذمہ دار مبینہ طور پر اسی گاؤں کے امامِ مسجد ہیں جو گاؤں کے لوگوں کا دوسری بار نکاح پڑھوانے کے بعد اب تیسری بار پڑھوانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں مذہب اور عقائد کے نام پر کسی کو

Read more

BBCShe#: سندھ کی لڑکیاں بےخوف ہو کر بات کر رہی ہیں

کوئٹہ کی سرد فضاؤں سے سفر کر کے ہم سندھ پہنچے جہاں بی بی سی شی کی دوسری منزل لاڑکانہ شہر میں تھی۔ کراچی سے تقریباً ساڑھے چار سو کلومیٹر کے فاصلے پر اندرون سندھ کا یہ شہر کئی دہائیوں تک پاکستان کی سیاست کا طاقتور مرکز رہا ہے۔ اندرون سندھ سفر کرتے ہوئے جگہ جگہ غربت اور پسماندگی واضح نظر آتی ہیں اور لاڑکانہ بھی کچھ مختلف نہیں۔ شہر کے اندر کوئی بڑا لینڈ مارک بھی نہیں۔ بس ہر

Read more

مائنس ون، ٹو اور اب تھری؟

یہ وہ مائنس تھا جس کو بہت جلد بھلا دیا گیا اور مقتدر حلقے بغیر خون خرابہ اس انقلاب پر بخلیں بجانے لگے دوستوں کو یاد ہو گا کہ بائیس اگست 2015 سے پہلے مائنس ون فارمولے کی بازگشت سنائی دی جا رہی تھی۔ مائنس الطاف کی خبریں ’باوثوق‘ ذرائع سے آنے لگیں۔ راہ الطاف حسین کی ایک تقریر نے پاکستان مخالف نعرے لگا کر خود ہی ہموار کر دی۔ بس پھر کیا تھا آج تک ٹیلی وژن پر الطاف

Read more

کینیڈا نے جمال خاشقجی کے قتل کی ’ریکارڈنگ‘ سنی ہے: وزیراعظم ٹروڈو

گذشتہ سنیچر کو ترکی نے کہا تھا کہ اس نے یہ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو مہیا کی ہیں۔ کینیڈیا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کینیڈا کے حکام نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ سنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ترکی نے اس حوالے سے کینیڈا کو مکمل طور پر معلومات دی ہیں۔‘ وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پہلے مغربی

Read more

سپائڈر مین کے بانی مصنف سٹین لی وفات پاگئے

سٹین لی کی بیوی جوئین 2017 میں انتقال کر گئی تھیں۔ معروف امریکی مصنف اور مارول کامکس کے شریک بانی سٹین لی 95 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ سٹین لی اور جیک کربی نے 1961 میں کمپنی مارول کامکس بنائی تھی اور انھوں نے فینٹیسٹک فور نامی سیریز سے آغاز کیا تھا۔ بعد میں ان کے کامکس سپائڈر مین اور دی انکریڈیبل ہلک انتہائی مقبول ہوئے۔ سٹین لی کی بیوی جوئین 2017 میں انتقال کر گئی تھیں۔

Read more

’سٹرابیریز میں سوئیاں بدلہ لینے کے لیے ڈالی گئیں‘

مے اٹ مرن کو اتوار کو حراست میں لیا گیا آسٹریلیا میں عدالت کو بتایا گیا کے سٹرابیریز میں سوئیاں نکلنے کی ذمہ دار خاتون نے یہ کام جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی نیت سے کیا۔ 50 سالہ مے اٹ ٹرن کو ستمبر میں شروع ہونے والی تفتیش کے بعد اتوار کو حراست میں لیا گیا۔ اسی بارے میں سٹرابری سے سوئیاں نکلنے پر شہریوں کو تنبیہ کوئنز لینڈ پولیس کے مطابق ٹرن برزبرن میں موجود ایک سٹرابیری فارم

Read more

کون تھے اصلی ’ٹھگ آف ہندوستان‘، تاریخ کیا کہتی ہے؟

حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کو جہاں فلمی ناقدین نے پسند نہیں کیا وہیں باکس آفس پر اس فلم نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے۔ بی بی سی ہندی کے ڈیجیٹل ایڈیٹر راجیش پریادرشی نے اس مضمون میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ہندوستان کے اصل ٹھگ کون تھے۔ ٹھگ لفظ سنتے ہی لوگوں کے دماغ میں ایک چالاک اور مکار آدمی کی تصویر ابھرتی ہے جو جھانسا دے کر

Read more

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ، کل اور آج

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں بےہنگم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں سینکڑوں چھوٹی بڑی دکانیں مسمار کر دی گئی ہیں، جن کا سڑکوں پر بکھرا ملبہ روشنیوں کے شہر کراچی کی بجائے شام کے کسی ایسے شہر کا منظر پیش کر رہا ہے جو ابھی ابھی بمباری کا نشانہ بنا ہو۔ یہ صرف اشیا کی خرید و فروخت کا ایک عام سا بازار نہیں ہے، بلکہ اس کی ایک طویل اور دلچسپ کہانی بھی ہے، جس کی وجہ

Read more

پاکستان میں لنڈا بازار جانا مجبوری تو امیر ملکوں میں اب ’فیشن‘

کیٹی کے مطابق ری سائیکل سٹورز سے انھیں منفرد سامان ملتا ہے جو دوسروں کے پاس نہیں ہوتا پاکستان میں مہنگائی اور مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے لوگ لنڈا یعنی استعمال شدہ اشیا کے بازاروں کا رخ کرتے ہیں لیکن دنیا کے امیر ترین ملکوں میں بھی لوگ ایسے بازاروں کا رخ کرتے ہیں، تاہم اس کی وجوہات قدرے مختلف ہیں۔ فن لینڈ کے شہر ہلسنکی کے مضافات میں کیٹی روزی اپنی بیٹی اور کمسن بیٹے کے ساتھ

Read more

فیک نیوز: انڈیا میں جعلی خبروں کے پیچھے ’قوم پرستی کا جذبہ کارفرما‘

بی بی سی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈیا میں قوم پرستی کا جوش عام شہریوں کو جعلی خبریں پھیلانے کی تحریک دیتا ہے۔ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگوں میں حقائق کی اہمیت سے کہیں زیادہ قومی شناخت کو اجاگر کرنے کی جذباتی خواہش جوش مارتی نظر آتی ہے۔ سوشل میڈیا کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ دائیں بازو کے نیٹ ورک بائیں بازو سے کہیں زیادہ منظم

Read more

سنگلز ڈے: چینی آن لائن کمپنی علی بابا کے میگا شاپنگ میلے کے بارے میں پانچ بڑے حقائق

Alibaba Groupعلی بابا نے 30 ارب ڈالر سے زیادہ کی فروخت کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا بلیک فرائیڈے اور سائبر منڈے امریکی سہی لیکن چین میں اسی قسم کی ایک سیل نے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ دنیا کے اس سب سے بڑے شاپنگ ایونٹ کو ’سنگلز ڈے‘ کہا جاتا ہے اور یہ ہر سال 11 نومبر کو منعقد کی جاتی ہے۔ اس سال کی کمائی 30 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔ علی بابا نے گذشتہ برس سنگلز ڈے

Read more

اسرائیلی حملے میں حماس کا کمانڈر ہلاک ہو گیا

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فورسز کے آپریشن کے دوران چھ فلسطینیوں سمیت ایک مقامی کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز جنوب میں خان یونس کے مشرقی حصے میں ہوا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ آپریشن کے دوران ہوا تاہم ان کا کہنا ہے کہ تمام سپاہی اسرائیل واپس آگئے ہیں۔ مزید پڑھیے اسرائیلی فوج

Read more

اقبال کا شاہین اور عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان نے یومِ اقبال (نو نومبر) پر ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ اقبال کا شاہین جب انا کا خول توڑ کے بلندی پر چلا جاتا ہے تو اپنے لیے نہیں انسانیت کے لیے سوچتا ہے۔ انسان عقل کی غلامی سے نکل کر عشق اور جنون کی کیفیت میں مبتلا ہوتا ہے تو ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔ مثلاً ایڈمنڈ ہلری ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھا۔ اس سے پہلے جس نے بھی دنیا کی اس سب سے

Read more

کیا ایران ٹرمپ کے جانے کا انتظار کر رہا ہے؟

الزبیتھ وارن جیسے ممکنہ صدارتی امیداواروں کو یا بات تسلیم کرنی ہوگی کہ موجودہ معاہدے میں دوبارہ داخل نہیں ہوا جا سکتا امریکہ میں وسط مدتی انتخابات ہو چکے۔ اب سنہ 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخاب کی مہم کا آغاز ہو گا اور ایسے میں امریکہ کے سابق نائب سیکریٹری خارجہ کے پاس صدارتی امیدواروں کے لیے ایران سے متعلق حکمت عملی بنانے کے کچھ مشورے ہیں: سنہ 2016 میں اپنی صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران

Read more

انڈیا: ٹیپو سلطان کے متعلق جوش و جذبہ کیوں سرد پڑ گيا؟

انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک میں اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ ہی وہ جوش و جذبہ ٹھنڈا پڑ گیا جو گذشتہ چار برسوں سے ٹیپو سلطان کے یوم ولادت کے جشن کی مخالفت میں نظر آ رہا تھا۔ ریاست میں سیاسی بساط کی تبدیلی کے اثرات سکیورٹی انتظامات پر بھی نظر آئے۔ ٹپیو سلطان کے یوم ولادت کے موقعے پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے 57 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ ان میں سے

Read more

کیلیفورنیا: کئی معروف شخصیات کے گھر جنگل کی آگ کی زد میں آگئے، 25 افراد ہلاک

مالیبو میں آگ شاہراہ 101 کو عبور کرکے ساحلی علاقوں ميں پھیل گئی ہے امریکہ میں حکام کے مطابق مغربی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگنے والی تباہ کن آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ ریاست کے شمالی پیراڈائز قصبے میں مزید 14 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس سے وہاں مرنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ یہ قصبہ تقریباً پوری طرح تباہ ہو گیا ہے۔ جبکہ دو افراد کی لاشیں ریاست کے جنوبی

Read more

ایک نقطے نے ہمیں بیجنگ میں بیگنگ کر دیا!

راقم کے خیال میں زندگی اتفاقات سے عبارت ہے اور اتفاقات سے زیادہ بے ڈھنگی کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔ زندگی کے جگسا پزل میں سب ٹکڑے اتفاقات کی دیوی آ کر جوڑتی ہے اور جب اس کا جی چاہتا ہے ساری بساط بکھیر کے چلی جاتی ہے۔ راقم کا یہ بھی خیال ہے کہ انسان جس چیز سے بھاگتا ہے وہ اس کی جان کو پیر تسمہ پاء بن کی چمٹ جاتی ہے۔لاکھ کندھے جھٹکے ، لاکھ جان چھڑائے

Read more

عشروں بعد ایران میں سینکڑوں خواتین کو مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت

عشروں بعد سینکڑوں خواتین کو فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد پہلی بار سینکڑوں خواتین تماشائیوں کو فٹبال کے ایشیا چیمپیئن لیگ کے فائنل دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایران میں گذشتہ 35 برسوں سے خاتون تماشائیوں کو کھیل کے میدانوں میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی اسنا کے مطابق ایشیا چیمپئین لیگ میچ دیکھنے والی خواتین کی اکثریت کھلاڑیوں کی رشتہ دار یا عورتوں کی

Read more

یورپی فوج کی تجویز پر ’جھڑپ‘، یورپ اپنا حصہ ادا کرے، ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کی طرف یورپی فوج بنانے کی تجویز کو ہتک آمیز قرار دیا تھا فرانس کےصدر ایمنیوئل میکخواں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین یورپی فوج کی تجویز پرجاری تنازعے کے بعد دونوں رہمناؤں نے ملاقات کی ہے جس میں یورپ کو اپنے دفاع کے لیے زیادہ اخراجات کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں فرانسیسی صدر کی جانب سے ‘امریکی، چینی اور

Read more

ترکی نے خاشقجی کے قتل سے متعلق آڈیو ٹیپ امریکہ سمیت کئی ممالک کے حوالے کر دی

سعودی اور ترک حکام کی جمال خاشقجی کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں ملاقاتیں ہوئی ہیں ترکی نے کہا ہے کہ اس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ امریکہ اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو مہیا کی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوعان نے اپنے اس موقف کی ایک بار پھر دہرایا ہے کہ سعودی عرب کو معلوم ہے کہ جمال خاشقجی کو کس نے ہلاک کیا ہے۔ جمال خاشقجی کو دو اکتوبر

Read more

نومنتخب کانگریس خاتون واشنگٹن میں گھر کرائے پر لینے کی استطاعت نہیں رکھیں

الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز امریکی کانگریس میں منتخب ہونے والی سب سے کم عمر خاتون کو ایک مسئلہ درپیش ہے۔ وہ واشنگٹن میں اس وقت تک فلیٹ کرائے پر نہیں لے سکتیں جب تک انھیں پہلی تنخواہ نہیں مل جاتی۔ نومنتخب رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ واشنگٹن ڈی سی میں کرائے کا مکان لینے سے قبل اپنی پہلی تنخواہ کا انتظار کر رہی ہیں۔ اوکاسیو کورٹیز کو

Read more

دنیا بھر میں بچے پیدا کرنے کی شرح میں زبردست کمی

محققین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر خواتین کے بچے پیدا کرنے کی اوسط تعداد میں زبردست کمی سامنے آئی ہے۔ اس تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے نصف ممالک میں ایک ’بے بی بسٹ‘ آ رہا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی آبادی برقرار رکھنے کے لیے درکار بچے پیدا نہیں کر رہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ نتائج حیران کن تھے اور ان کے مطابق معاشرے پر پوتے پوتیوں اور

Read more

پریانکا چوپڑا کی شادی میں جوتا چھپائی کے پچاس لاکھ ڈالر!

بیچارے نک جونز مذاق ہی مذاق میں پھنس گئے اور پرینیتی نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے۔ برصغیر کی شادیوں میں دولہے کے جوتا چھپائی کی رسم عام ہے اور اس کے لیے دولہا میاں کو بطور تحفہ اپنی دلھن کی بہنوں کو پیسے دینے پڑتے ہیں اور یہ رقم کہیں سو میں تو کہیں ہزار میں ہوتی ہے ۔تصور کریں کہ اگر آپ کو اس رسم کے لیے لاکھوں ڈالر ادا کرنے پڑ

Read more

‘مغلوں کی انڈیا میں کبھی حکمرانی ہی نہیں تھی’

انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں الہ آ باد اور فیض آباد کا نام بدلنے کے بعد اب ریاست میں آگرہ، لکھنؤ اور علی گڑھ کے نام بھی بدل کر ہندو ناموں پر رکھنے کی مانگ شروع ہو گئی ہے۔ ادھر گجرات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ احمدآباد کا نام بدل کر کرناوتی کرنے جا رہی ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے گذشتہ روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگ ایک

Read more

مصباح الحق: سرفراز احمد کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال میں سرفراز احمد کا اعتماد مضبوط کرنے کی ضرورت ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق وہ وقت یاد کرتے ہیں جب سنہ 2015 کے عالمی کپ کے قریب آتے ہی یہ بحث چھیڑ دی گئی تھی کہ وہ ورلڈ کپ میں کپتان ہونگے یا نہیں؟ مصباح الحق کے خیال میں اس بحث اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بے یقینی سے انھیں اور پاکستانی ٹیم کو تکلیف

Read more

ماں اور بہن پر ’تیزاب پھنکوانے‘ والی بیٹی نکلی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کے الزام جن تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں متاصرہ خاتون کی بیٹی بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دو دیگر افراد مرد ہیں جن کو گرفتار لڑکی نے اپنی ماں اور بڑی بہن پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے کے لیے استعمال کیا۔ نامہ نگار محمد کاظم نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے

Read more

شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کی یاد دلا دی

نوے کی دہائی کے اواخر میں ساؤتھ افریقہ کی ون ڈے ٹیم دنیا کی بہترین ون ڈے ٹیم تھی۔ گو پاکستان کے بھی حالات ایسے گئے گزرے نہیں تھے۔ دو ڈبلیوز کا شہرہ تھا۔ سعید انور سا اوپنر اور اعجاز احمد سا ون ڈاوْن تھا۔ مگر شان پولاک اور ایلن ڈونلڈ جب بولنگ کا جادو جگاتے تھے تو اس کے سامنے سبھی سٹارز پھیکے پڑ جاتے تھے۔ خواہ پاکستان ساوتھ افریقہ کے دورے پہ جاتا، خواہ ہنسی کرونئے کی ٹیم

Read more