بے قابو صرف کورونا ہی نہیں ہو رہا!

جیسے جیسے کورونا بے قابو ہوتا جا رہا ہے ہم بھی قابو سے باہر ہوتے جا رہے ہیں جب پہلے پہل ہمارے ملک میں کورونا نے پاؤں جمانے شروع کیے تو ہم اس کے خلاف لکھنے کے لیے بے قابو ہوگئے ہم نے سوچا کورونا کو لکھ لکھ کر ماریں گے۔ جیسے کسی سیانے خان نے کھجور خریدی تو اس میں سے کیڑا نکل آیا۔ ۔ ۔ اس طرح کے لطیفے عام طور پر ہمارے سکھ اور پٹھان بھائیوں سے

Read more

‘ٹڈی پکڑو، پیسے لو’: اوکاڑہ میں ٹڈی کے خاتمے کا یہ انوکھا طریقہ حکومت نے کیوں استعمال کیا؟

رواں برس جب ٹڈی دل پاکستان میں داخل ہوئی تو ضلع اوکاڑہ ان علاقوں میں سے ایک تھا جہاں اس نے حملہ کیا۔ پپلی پہاڑ میں جنگل اور اس کے آس پاس کی فصلوں کو اس نے پہلے نشانہ بنایا۔ علی شیر اس روز کھیتوں میں کام کر رہے تھے جب ٹڈی کے حملے کا شور مچا تو گاؤں والے جمع ہو گئے۔ کسی کے ہاتھ برتن لگا تو کسی کے ہاتھ پیتل کا ڈبہ اور وہ ٹڈی کو بھگانے

Read more

ٹڈی دل کا ایک چھوٹا حملہ: نوبل انعام یافتہ ادیبہ کا افسانہ

افسانہ: ڈورس لیسنگ
ترجمہ: نبراس سہیل

اس سال برسات ٹھیک پڑی تھی۔ ۔ ۔ فصل کی ضرورت کے مطابق ٹھیک ٹھاک بارش ہو جاتی تھی۔ ۔ ۔ کچھ ایسی ہی باتیں مارگریٹ کی سمجھ میں آئیں جب مردوں نے اسے بتایا کہ بارشیں کم نہیں تھیں۔ ۔ ۔ موسم جیسے معاملات کے بارے میں اس کی اپنی کوئی رائے نہ تھی کیونکہ موسم جیسے سادہ معاملے کو سمجھنے کے لئے بھی تجربہ درکار تھا جو جوہانس برگ میں پیدائش اور پرورش کی وجہ سے اس کے پاس تھا ہی نہیں۔ ۔ ۔ مرد کون تھے۔ ایک اس کا شوہر رچرڈ اور ایک بوڑھا سٹیفن۔

Read more

قومی سیاست کے حمام میں سب ننگے ہیں

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس جمعہ سے طلب کرلیا ہے جہاں 12 جون کو نیا قومی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ کورونا وبا سے ملک و قوم کوبہت نقصان ہؤا ہوگا لیکن تحریک انصاف کی حکومت کو یہ فائدہ ضرور ہؤا ہے کہ کوئی اس سے جوابدہی نہیں کرسکتا۔ گزشتہ برس سابقہ حکومتوں کی بدعنوانی اور لوٹ مار کی کہانیوں نے حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہونے دی اور اس بار کورونا وائرس کی

Read more

امریکہ: اپنا مکا اپنے ہی منہ پر پڑ گیا

ہالی ووڈ کی فلمز کا اپنا ہی ایک مزاج ہے کہانی سے جدید گرافکس تک ہر شعبے میں مہارت کا وہ معیار ہے کہ جھوٹ بھی سچ لگتا ہے۔ ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ دیکھ کر یہ یقین تو پختہ ہو گیا کہ خلائی مخلوق کے یہاں اگر کوئی نقشہ ہے تو اس پر امریکہ کے علاوہ اور کوئی ملک نہیں ہے لہذا وہ جس بھی صورت میں جس بھی دور میں زمین پر اتری تھیں، ہیں یا اتریں گی وہ سر زمین امریکہ ہی ہو گی حتی کہ فراعین کے اہراموں میں چھپی داستانیں اور تمام حنوط شدہ لاشیں اٹھتے ساتھ ہی جو کچھ بھی بولتی ہیں اس کو امریکیوں کے علاوہ کوئی ”ڈی کوڈ“ نہیں کر سکتا ہے۔

Read more

ضلع پشین کا تحصیل کاریزات ٹڈی دل کے نشانے پر

ایک رپورٹ کے مطابق ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 600 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے۔ پاکستان کا 38 فیصد حصہ ٹڈیوں کی پیدائش کے لئے موزوں ہے، جب کہ ان کے حملوں سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے، یہ اقتصادی لحاظ سے انتہائی تباہ کن ہو سکتا ہے کیوں کہ پاکستان کی جی ڈی پی کا 25 فیصد زرعی شعبے سے وابستہ ہے وہ اس کی وجہ سے خطرہ میں ہے،

Read more

وبائی حکومت، میرا سلطان اور ٹڈی دل

وزیراعظم عمران خان پاکستانی سیاست کے طور طریقے بہت تیزی سے سیکھ رہے ہیں۔ گزشتہ 7 سال میں انہوں نے بہترین سیاسی ذہانت کا مظاہرہ کیا ہے۔ آغاز سیاست میں عمران خان سولو فلائٹ اور صرف اپنے ورکروں اور امیدواروں کے ذریعے بازی پلٹنے کا مصمم ارادہ کیے ہوئے تھے لیکن 2013 ء کے الیکشن میں انہوں نے ”قابل انتخاب“ نظریے پر انحصار کرنا شروع کیا اور پہلی چھلانگ میں صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت لے اڑے۔ 2018 ء کے

Read more

اللہ سائیں مینہ وسا

ہمارے گاؤں اور بادلوں میں ان بن سی رہتی تھی۔ تبھی بادل گاؤں میں کم کم ہی آتے تھے۔ کبھی بھولے سے آ نکلتے تو اکثر بن برسے ہی لوٹ جاتے۔ کبھی کبھار یوں امڈ کے آتے لگتا کہ جل تھل کر دیں گے۔ ایسی کالی گھٹائیں اٹھتیں کہ دھوپ سے بھرے دن میں بھی رات سا اندھیرا چھا جاتا۔ پھر بھی بادل چھٹ جاتے تھے۔ جیسے گاؤں میں آکر ایک دم انہیں معلوم ہوتا کہ اس گاؤں میں تو برسات نہیں کرنی۔

گرمی میں جھلسے بدن، لو میں جلتے پیڑ، تنور سی دہکتی زمین سبھی بارش کی تمنا لیے آسمان تکتے رہتے۔ لیکن بادل تھے کہ آنکھ بچا کر ادھر ادھر اٹکھیلیاں کرتے گزر جاتے۔

مجھے یاد پڑتا ہے ایک بار جب پورا ساون سوکھا بیت گیا تو گاؤں کے سبھی مردوں نے ہائی اسکول کے گراؤنڈ میں اکٹھے ہو کر بارش کے لیے نماز پڑھی اور امام صاحب نے بازو لمبے اور ہتھیلیاں الٹی کروا کر دعا مانگی تھی۔ دعا اتنی لمبی ہو گئی تھی کہ بازو تھک گئے اور کافی سارے نمازیوں نے بازو نیچے کر لیے تھے۔ اس دن بوٹی والے کھوہ کے اوپر سے سیاہ بادلوں کا ہجوم امڈ آیا تھا۔ لگتا تھا کہ دعائیں بارآور ثابت ہوئیں اور بادل دعا مانگتی الٹی ہتھیلیوں پہ ہی برسنے لگیں گے۔ لیکن اس روز بھی گھٹاؤں نے برسنے کا ارادہ ملتوی کر دیا تھا۔

Read more

ٹڈی دل: پاکستان پہنچنے والی ٹڈیاں اتنی بے قابو کیسے ہوئیں؟

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر کے 51 اضلاع اس وقت ٹڈی دل کے حملوں کی لپیٹ میں ہیں۔ ان میں بلوچستان کے 33، پنجاب کے تین، سندھ کے چھ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے نو اضلاع شامل ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر صلاح الدین بٹانی کے مطابق یہ ٹڈیوں کا حالیہ تاریخ میں بدترین حملہ ہے، اس سے قبل

Read more