غداری کا نقصان دہ کھیل

آپ کسی بھی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتے ہیں۔ میں آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور دیکھتا رہوں گا۔ کیونکہ پاکستان میں اس بڑھتے ہوئے سیاسی شعور کو دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے۔ لیکن اس سیاسی شعور میں بہت سی قباحتیں بھی جنم لے رہی ہیں۔ جیسے کہ اب ہر جماعت والا دوسری جماعت والے کے لیے غدار اور ملک دشمن بن چکا ہے۔ کیونکہ اب اس سیاسی پاکستان میں ذرا سی مختلف رائے

Read more

23 مارچ پر پریڈ نہیں آئین پڑھائیں

ایک کہانی سناتا ہوں۔

کیونکہ اب کہانی سننے والا شہریار اور کہانیاں سنانے والی شہرزاد، دونوں خود کہانی میں ڈھل چکے ہیں۔ اس لیے آپ کو ہی سنا رہا ہوں۔

پہلے 23 مارچ کی یاد میں ایک دن منایا جاتا تھا۔ وہ یوم پاکستان تو بالکل نہیں ہوتا تھا، اسے یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا تھا۔ وہ دن 23 مارچ 1956 کی یاد میں منایا جاتا تھا، اس دن پاکستان کا پہلا آئین نافذ ہوا تھا، اور پاکستان حقیقی معنی میں تاج برطانیہ کے تسلط سے آزاد ہوا تھا۔

Read more

پی ڈی ایم کو ناکام کہنا غلط کیوں؟

جنوری کی یک بستہ ٹھنڈی، ہڈیوں میں اتر جانے والی، جذبوں کو مزید گرم کرنے والی اور کام کی رفتار کو سست کرنے والی سردی میں ایک عدد شال اوڑھ لیجیے اور ٹھٹھرتی شام میں کافی کا ایک مگ ہاتھ میں پکڑیں۔ فرشی ہیٹر کے پاس بیٹھیں۔ کرسی پر بالکل سکون سے بیٹھ جائیں۔ پھر کچھ دیر کے لیے سوچیے کہ عمران خان کی دھرنا اور احتجاجی تحریک کا قوم کو کیا فائدہ ہوا تھا اور پی ڈی ایم کے متحرک ہونے سے قوم کو کیا حاصل ہو گا؟

Read more

جنرل نیازی سقوط ڈھاکہ کا مجرم کیوں نہیں!

آج لوگ جنرل نیازی کو ہتھیار ڈالنے پر لعن طعن کرتے ہیں۔ جنرل نیازی کو سقوط ڈھاکہ کا موردالزام ٹھہراتے ہیں۔ یہ لوگ شاید تاریخ سے نابلد ہیں یا بھیڑ چال کا شکار ہو کر سارا ملبہ جنرل نیازی کے کندھوں پر پھینک دیتے ہیں۔ یہ تو وہی بات ہوئی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 300 رنز کے پہاڑ جیسے سکور کا تعاقب کر رہی ہو۔ سارے کھلاڑی 50 سکور پر ڈھیر ہو جائیں، لیکن ہم اپنی ہٹ دھرمی پر قائم

Read more

جبری گمشدگیوں کا سلسلہ دیر تک چلنے والا نہیں

آج اسلام آباد میں ممتاز صحافی مطیع اللہ جان کو نامعلوم افراد نے غائب کر دیا ہے۔ یار دوستوں کے مطابق ویڈیوز میں ان کی تصویر نظر نہیں آ رہی تو یہ مطیع اللہ جان نہیں ہو سکتے یہ کسی اور کی ویڈیو ہے جو ان کے نام پر لگا کر ہمدردیاں سمیٹی جا رہی ہیں۔ جبکہ ان کے گھر والوں کے مطابق یہ ان کی ہی گاڑی ہے جو ان کی بیوی کے سکول کے باہر سے ملی ہے۔

Read more

پروفیسر عمار علی جان کو بولنے دو

دو دن قبل ایک جگہ پڑھا کہ پروفیسر عمار علی جان کو ایف سی کالج نے رخصت پر بھیج دیا ہے۔ خیال آیا آج کل افواہیں چار سو اڑائی جا رہی ہیں۔ شاید یہ بھی کسی نے ہوا میں بات اڑائی ہو۔ پھر عمار علی جان سے تصدیق چاہی تو انہوں نے کہا بالکل ایسا ہی ہے۔ اب انہوں نے اس خبر کے درست ہونے پر مہر لگا دی تھی۔ یوسفی صاحب یاد آ گئے کہ پاکستان کی افواہوں کی

Read more

وزیراعظم عمران خان کے نزدیک کورونا محض ایک فلو ہے

ایک لیڈر کا کام مشکل حالات میں اپنی قوم کا حوصلہ اور ہمت بڑھنا ہوتا ہے۔ انہیں سمجھانا ہوتا ہے کک دشمن بیشک لاکھوں کی تعداد میں ہے اور تم سینکڑوں میں ہو تم پھر بھی اس دشمن پر نہ صرف قابو پا لو گے بلکہ ان کو قیدی بنا کر مال غیمنت بھی تمہارے حصے میں آئے گا۔ یہ بہادری کی نشانی ہوتی ہے۔ ناکہ انہیں کہا جائے دشمن ایک لشکر جرار لے کر آ رہا ہے تمہارا بچنا

Read more

رائے عامہ بنانے والے

ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں چند شہرت یافتہ لوگ ہماری مجموعی سوچ پر اثرانداز ہو کر ہماری رائے بدلتے ہی نہیں بلکہ اپنے لحاظ سے ایک خاص پیرائے میں عوام کی رائے بنا بھی دیتے ہیں۔ پھر اس رائے کو اپنے خاص مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی کو بھی ہیرو بنانا ہو کسی کی بھی تذلیل کرنی ہو کسی بھی خبر کو پردے سے غائب کروانا ہو یا کسی بھی خبر کو اپنا بہت

Read more

مجھ ایسے بدعقیدہ نے اعتکاف میں کیا کیا دیکھا

یونیورسٹی سے بھی مکمل فراغت تھی۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے قیمتی بنانے اور آخری عشرہ میں اللہ پاک کی رحمتوں اور برکتوں کو وافر مقدار میں سمیٹنے کے لیے۔ ہم نے رمضان کریم میں اپنے آبائی گاؤں والی مسجد میں اعتکاف کرنے کا ارادہ کیا۔ گاؤں میں کیونکہ سب ایک دوسرے کو جانتے ہوتے ہیں۔ کیونکہ کچھ اور ہو نہ ہو سارا گاؤں شام کو نیم کے درخت کے نیچے ایک دوسرے کی چغلیاں کرنے تو ضرور جمع ہوتا ہے۔ شہر والوں کو کاروبار دنیا سے فرصت ملے تو وہ اس کو سمجھ سکیں۔

Read more

لاہور اور اس کے باسیوں کی وسعت قلبی

ایک کہانی سناتا ہوں کیونکہ آج کل کہانی سننے والے ناپید ہو چکے ہیں اور کہانی سنانے والے پیسوں کے بغیر کہانی کی ”ک“ بھی نہیں سناتے۔ جب میں کراچی گیا تو کراچی میں بلوچوں، سندھوں، پٹھانوں اور مہاجروں کی الگ الگ بستیاں دیکھی۔ بستی الگ ہونا کچھ غلط نہیں ہے۔ کیونکہ ایک جگہ کمیونٹی بن جاتی ہے اور سیٹل ہونا آسان ہوتا ہے۔ پر ہر جگہ تعصب کی فضا دیکھنے کو ملی تھی۔ ایک وفاقی اکائی دوسری کو اپنا

Read more

بیوی کو اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینی چاہیئے

آج ہمارے اسلامی اور مشرقی معاشرے میں دوسری شادی کو ایک گالی بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ وہ اللہ جو اس دنیا کا بنانے والا ہے جو کائنات کا خالق اور مالک ہے۔ وہ اپنے بندے کو چار شادیوں کی اجازت دے رہا ہے۔ کیونکہ وہ خود مرد اور عورت کا تخلیق کار ہے اسے اپنی بنائی شے کی فطرت کا بخوبی اندازہ ہے۔ اسے معلوم ہے مرد کی فطرت میں ایک عورت کے ساتھ زیادہ عرصہ گزارہ کرنا

Read more

خلیل الرحمن قمر، ماروی سرمد اور مفادات کا کھیل

یہ گرد بیٹھ جائے تو معلوم کر سکوں آنکھیں نہیں رہا کہ تماشا نہیں رہا ایک ہفتہ ہونے کو آیا ہے۔ ہر طرف ایک ہنگامہ سا برپا ہے۔ ہر کوئی تنور گرم دیکھ کر اس میں روٹیاں لگانے کے لیے لپک لپک کر آ رہا ہے۔ اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے جا رہا ہے۔ میڈیا، اینکرز، شوبز سٹار اور ایکٹوسیٹ اس معاملے کی آر میں اپنے فالورز بڑھانے اور ریٹنگ کے نئے ریکارڈ بڑھانے کے لیے باجماعت خلیل الرحمن

Read more

طاقت کے کھیل میں رقصاں کٹھ پتلیاں

اگلے چند ایک ماہ عمران خان کے لئے نہایت مشکل کھٹن مہینے ثابت ہونے والے ہیں۔ وفاق میں مسائل بڑھ رہے ہیں۔ تمام اتحادی جماعتیں حکومت سے نالاں ہیں۔ جہانگیر کا جہاز انہیں منانے میں تو سرگرم ہے لیکن ابھی اونٹ کسی کروٹ بیٹھتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ وزیراعظم کی ان ہاؤس تبدیلی کا چرچہ شہرِ اقتدار کی فضا میں سنا جا سکتا ہے۔ جلد باز آنکھیں اس انتظار میں رہتی ہیں کہ دربار سے رخصتی کا پروانہ کبھی

Read more

تاریخ کے کچھ اوراق سے

602 ء میں جب فوکاس نے مارکیس کا قتل کردیا تھا اور خود رومی سلطنت پر قابض ہو گیا تھا۔ شہنشاہِ فارس نوشیرواں عادل کا بیٹاخسرو پرویز تھا جو کہ مارکیس کا داماد تھا۔ اس نے فوکاس سے بدلہ لینے کی ٹھانی۔ اس نے 603 ء میں روم پر چڑھائی کر دی۔ جبکہ فارس کا مذہب آتش پرستی تھا۔ جبکہ روم جس کا سرکاری مذہب 325 ء میں شہنشاہ قسطنطین کے مسیحیت قبول کرنے کے بعدعیسائی ہو چکا تھا۔ جس کی

Read more

مولانا اور خان صاحب کے دھرنے میں کیا چیزیں مختلف تھی

پاکستان میں اب تک بہت سی جماعتیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جلسے اور مارچ کر چکی ہیں۔ لیکن جو دھرنے آج کی نسل کو ہمیشہ یاد رہیں گے وہ ایام کے اعتبار سے ایک سو چھبیس دن تک جاری رہنے والا عمران خان کا دھرنا ہے۔ اور تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا مولانا فصل الرحمن کا دھرنا ہے۔ اوّل الذکر دھرنے والوں کا مطالبہ اس وقت کے وزیراعظم کا استعفی تھا۔ ان کے مطابق 2013 کے

Read more

پلاسٹک بیگز پر حکومتی پابندی اور حکومت کی ذمہ داری

وزیرِ مملکت برائے ماحولیات محترمہ زرتاج گل صاحبہ نے ابتدائی طور میں دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ جس کو ہم عام زبان میں شاپر کہتے ہیں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اب کوئی بھی شخص یا دکان پلاسٹک کے بیگ میں سامان کی ترسیل نہیں کریں گے۔ کیونکہ پلاسٹک بیگ بیشمار اور نہایت خطرناک اثرات ماحول پر چھوڑتے ہیں۔ پلاسٹک بیگز کو کاغذ کی طرح ری سائیکل نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے ساتھ ساتھ پلاسٹک بیگز

Read more

کشمیر میں منسوخ ہونے والے آرٹیکل اور ان کے منسوخ ہونے وجوہات

جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی انڈیا میں دوبارہ حکومت آئی ہے تب سے ہی بحث چل رہی تھی کہ کشمیر کے متعلق بھارتیہ جنتا پارٹی کیا پالیسی اپنائے گی۔ کیونکہ اب کی بار پردے کے پیچھے رہ کر سیاست کرنے والے مودی کا دوسرا روپ سمجھے جانے والے امیت شاہ بھی پارلمینٹ کا حصہ بننے جا رہے تھے۔ ناجاننے والوں کے سمجھنے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ امیت شاہ اور نریندر مودی ایک ہی سکے کے دو

Read more

اللہ نے اپنے بندے کے لیےمذہب اسلام کا انتخاب کیا

آج یہ کہنا فیشن بن گیا ہے اور شاید ایسا کہہ کر بندہ خود کو فیشن ایبل محسوس کرتا ہے۔ کہ جی میرا کوئی مذہب نہیں ہے۔ میرا مذہب تو انسانیت ہے۔ یا انسانیت سب سے پہلے۔ آج کل ایسا کہنا ماڈرن بھی لگتا ہے۔ لیکن ایسا کہہ کر یہ لوگ شاید بھول جاتے ہیں۔ اللہ جو اِس ساری کائنات کا خالق اور مالک ہے۔ اُس سے زیادہ تو اُس کی کائنات اور خصوصاً اُس کے بندوں کا بھلا سوچنے

Read more