بین المذاہب مکالمہ اور سیاسی شعبدہ بازی

بین الادیان مکالمہ (interfaith dialogue) کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ہر عہد میں اس کی ضرورت رہی ہے لیکن بین المذاہب مکالمہ کا احیا کرنے والوں کی ہمیشہ کمی رہی ہے۔ قرآن مجید نے دوسرے ادیان و مذاہب کی تعلیمات اور مذہبی فلسفے کی یکسر تردید نہیں کی بلکہ حق تک رسائی کے لئے تحقیق کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ پیغمبر اسلام بھی ہر مذہب اور دین کے افراد کے ساتھ مکالمہ فرمایا کرتے تھے۔

Read more

جمہوریت میں ریاست اور راجہ کی تقدیس کا فلسفہ

موجودہ عہد میں ریاست کو مقدس اور وزیر اعظم کو شانتی پران اور منوسمرتی کے قانون کے مطابق ”راجہ“ کا درجہ دینے کی کوشش جاری ہے۔ ایسا بیانیہ ترتیب دیا گیا ہے جس کے مطابق ریاست کے عوام نے راجہ سے سوال کرنے کا حق بھی کھو دیا ہے۔ راجہ جو چاہے کرے لیکن عوام اس سے بازپرس نہیں کر سکتی۔ اس کی شخصیت کو مقدس اور اس کے رائج کردہ قانون کو مذہبی رنگ دیا جا رہا ہے تاکہ

Read more

مغرب کا توسیع پسندانہ نظام اور سازشیں

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین کے بعض علاقوں کے روس میں انضمام کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس اعلان کے ساتھ یہ بھی واضح ہو گیا کہ اس وقت دنیا میں جاری اکثر جنگوں کا مقصد اپنے جغرافیائی حدود میں توسیع کرنا ہے۔ توسیع پسندی کی ضد نے دنیا کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کا فروغ عالمی سطح پر اپنی چودھراہٹ کو منوانے اور توسیع پسندانہ فکر کو تقویت پہنچانے کے لئے ہوا

Read more

کرکٹ میچ میں ہار اور مسلمانوں کے خلاف غیر جمہوری ردعمل

مدت دراز کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف ہندوستانی ٹیم کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ورلڈ کپ کے میچوں میں ہندوستانی ٹیم پاکستان کے لیے ناقابل تسخیر رہی ہے۔ لیکن اس بار ان کی جہد مسلسل رنگ لائی اور پاکستانی کھلاڑیوں نے ہندوستانی ٹیم کے خلاف فتح حاصل کی۔ ہار اور جیت کسی بھی کھیل کا جزو لاینفک ہے۔ کھیل میں کبھی بھی دونوں ٹیمیں فتح یاب نہیں ہوتیں۔ ایک زمانے تک

Read more

بائیڈن کے فیصلے امریکی تاریخ بدل سکتے ہیں؟

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی خارجہ پالیسیوں میں نمایاں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے عالمی صورتحال اور سیاسی حالات کی نبض ان کی گرفت میں آ چکی ہے۔ انہوں نے اپنی انتظامیہ کو بھی سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ سے منفرد اور ممتاز رکھا ہے۔ ان کی انتظامیہ کے جو فیصلے ابھی تک منظر عام پر آئے ہیں ان سے اندازہ ہوتاہے کہ بائیڈن کا سیاسی نظریہ دیگر امریکی سیاست مداروں سے

Read more

بائیڈن کا وقت شروع ہو چکاہے!

امریکہ میں جوئے بائیڈن کی حلف برداری کے ساتھ ہی ایک نئے عہد کا آغاز ہو گیا ہے ۔ امریکی عوام نے ٹرمپ کی پالیسیوں اور حکمت عملی کو مسترد کرتے ہوئے جوئے بائیڈن کونیا صدر منتخب کیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ کو اب تک اپنی شکست کا یقین نہیں ہوسکاہے کیونکہ ٹرمپ کو یہ قطعی امید نہیں تھی کہ امریکی عوام انہیں اس طرح مسترد کردے گی۔ امریکی عوام نے سابق صدر ٹرمپ کے ساتھ نو منتخب صدر

Read more

مودی سرکار سے اقلیتوں کو شکایت کیا ہے؟

اترپردیش کے علاوہ دیگر کئی ریاستوں میں ’لوجہاد‘ کے خلاف قانون سازی عمل میں آئی ہے جس کا واحد مقصد اقلیتوں کو ہراساں کرنا ہے۔ ورنہ ’لوجہاد‘ کی زمینی حقیقت سے ملک کی حفاظتی سرکاری ایجنسیاں انکار کر چکی ہیں ، اس کے باوجود اس قانون کا عمل میں لانا اس بات کی دلیل ہے کہ سرکار ملک کی حفاظتی ایجنسیوں کی رپوٹ کو قابل اعتبار نہیں سمجھتی۔ اس قانون سازی کا ہدف بھی اکثریتی طبقے کے بڑے حلقے کو خوش کرنا ہے ۔

ملک کا بڑا حلقہ یہ سمجھتا ہے کہ مسلمان ’لو جہاد‘ کو فروغ دے رہے ہیں اور ہندو لڑکیوں کو عشق کے جال میں پھنسا کر شادیاں کرتے ہیں اور پھر ان کا مذہب تبدیل کروا دیا جاتا ہے ۔ حالانکہ ہندوستان میں بین المذاہب شادیوں کا مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے۔ سیکڑوں سال سے ایسا ہوتا آیا ہے اور آئندہ بھی ضروری نہیں کہ یہ سلسلہ ختم ہو۔

ہندو مسلمان لڑکیوں سے شادی کرتے رہے ہیں اور مسلمان ہندو لڑکیوں سے۔ مگر کبھی ’لو جہاد‘ کی بات سامنے نہیں آئی بلکہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے سے پہلے کوئی اس اصطلاح سے واقف بھی نہیں تھا۔ آج اس فرضی اصطلاح کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے جو ملک کے عوام کے ساتھ فریب اور جعل سازی ہے۔

Read more

مولانا ڈاکٹر کلب صادق نقوی ہمارے درمیان نہیں رہے

یقین نہیں ہو رہا ہے کہ حکیم امت مولانا ڈاکٹر کلب صادق نقوی صاحب ہمارے درمیان نہیں رہے! بیشک ابھی وہ مرے نہیں ہیں۔ کیونکہ موت اسے آتی ہے جس کے علمی آثار باقی نہ ہوں۔ عالم کبھی مردہ نہیں ہوتا بلکہ وہ ہماری آنکھوں سے اوجھل ہوجاتا ہے ۔ اس کے علمی آثار، سماجی و مذہبی خدمات، اصلاحی کوششیں اور جذبۂ ایثارہمیشہ ہمارے درمیان اس کی شخصیت کو زندہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے علمی و ثقافتی آثار ہمارے

Read more

کیا یہ امریکی سیاست میں خوش آئند تبدیلی ہے؟

امریکہ میں اقتدار کی تبدیلی پوری دنیا اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے لئے خوش آئند مانی جا رہی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دے کر جوئے بائیڈن امریکی صدارت کی کرسی حاصل کرچکے ہیں۔ جبکہ ٹرمپ نے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھائے ہیں اور انہوں نے انصاف کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایاہے مگر انہیں اس سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ جوئے بائیڈین کی کامیابی کے بعدامید کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ کے دوراقتدار

Read more

فرانس میں اہانت رسول ﷺ کا مسئلہ اور ہندوستانی سرکار کا موقف

فرانس میں مسلسل پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے توہن آمیز کارٹونوں کی نشرواشاعت ہو رہی ہے۔ مختلف اخبارات و رسائل، نام نہاد مذہبی و سماجی تنظیمیں اور ادارے سرکاری سرپرستی میں یہ کام انجام دے رہے ہیں۔ جس ملک کا صدر اسلاموفوبیا کا شکار ہو، اس ملک کے ذرائع ابلاغ اور سرکاری تنظیموں سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ فرانسیسی صدر میکرون متعدد بار ایسے بیانات دے چکے ہیں جن سے ان کی اسلام دشمنی کا

Read more

بابری مسجد کی شہادت کا مجرم کون؟

آخر کار! بابری مسجد انہدام کیس میں 28 سال کی سماعت اور تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانچ کے بعد لکھنؤ کی سی بی آئی عدالت کو ایک بھی مجرم نہیں ملا۔ سی بی آئی عدالت نے سبھی زندہ 32 ملزمان، بشمول ایڈوانی، ونے کٹیار، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، ویدانتی کو با عزت بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ صرف جائے وقوع پر کسی کی موجودگی اسے مجرم قرار نہیں دے سکتی۔ مگر عدالت نے یہ نہیں بتایاکہ جائے وقوع

Read more

غم حسینؑ ضرورت ہے ہر زمانے کی!

کورونا کے اس وبائی عہد میں عزاداری سید الشہداؑہر ممکنہ طریقے سے منائی جارہی ہے۔ ہماری قوم کے نوجوانوں نے یہ ثابت کر دیاہے کہ وہ محدود وسائل کے ساتھ بھی اسی تزک و احتشام کے ساتھ عزائے امام حسینؑ مناسکتے ہیں، جیسے پہلے عام حالات میں منائی جاتی تھی۔ ظاہر ہے امام بارگاہوں میں ہرسال کی طرح عزاداروں کی بھیڑ نہیں ہے، جلوسہائے عزا پر پابندی ہے، سبیلوں اور تبرک کا اہتمام نہیں ہے مگر عوامی پلیٹ فارم کا

Read more

تیل کی بڑھتی قیمتیں اور ہندوستان کی اسرائیل دوستی کے اثرات

وزیر اعظم نریندر مودی عوام کو سبز باغ دکھلانے میں بلا کی مہارت رکھتے ہیں۔ عوام ان کے وعدوں اور دعووں کی حقیقت سے بخوبی واقف ہوتی ہے مگر اس کے باوجود ان کی قیادت پر عوام کا اندھا اعتبار ان کی بے پناہ مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں بھی عوام ان کی قیادت کی تنقید کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔ بی جے پی کی حریف جماعتوں کے لئے عوام کی یہی ’اندھ بھکتی‘ بڑا مسئلہ بن کر ابھر رہی ہے جس کا نقصان انہیں بہار اور بنگال کے انتخابات میں بھی ہوگا۔

Read more

مزدوروں اور کسانوں کو نظر انداز کرکے ہم نیا ہندوستان تعمیر نہیں کرسکتے!

کورونا وائرس کا اثر دن بہ دن ہندوستان میں بڑھتا جا رہا ہے۔ اس مہلک وائرس نے دنیا کے اقتصادی، سماجی اور صحت عامہ کے نظام کی قلعی کھول دی ہے۔ امریکہ جیسی سپر پاور اس کے سامنے گھٹنے ٹیکتی نظر آ رہی ہے۔ ہمارا ملک جو وزیر اعظم نریندر مودی کے بقول ’ویشوگرو‘ بننے کی کگار پر تھا، موجودہ حالات سے نپٹنے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔ ہندوستان کے شعبۂ صحت عامہ اور اقتصادی ڈھانچے کی جان نکل

Read more

’نمستے ٹرمپ‘ کے بعد ہندوستان

24 فروری 0202 کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی مہمان نوازی بلکہ یوں کہاجائے کہ ٹرمپ کے احسانات کا بدلہ چکانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ امریکہ میں ’ہاؤ ڈی مودی‘ کے بعد ہندوستان کے شہر احمدآباد میں ’نمستے ٹرمپ‘ کا انعقاد ہواتھا، یہ الگ بات کہ ’ہاؤ ڈی مودی‘ پروگرام کے برگزارکنندگان امریکی صدر نہیں تھے اور نہ سرکار سے وابستہ افراد کمیٹی میں شامل تھے

Read more

موجودہ صورتحال ،تبلیغی جماعت اور شتر مرغ

اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی زد میں ہے اور ابھی تک اس مہلک وبا کا علاج دریافت نہیں ہوسکاہے۔ مشکل یہ ہے کہ اس نازک گھڑی میں کہ جب دنیا ایک عظیم جانی، مالی، سماجی، اور اقتصادی بحران سے دوچار ہے کچھ ذہنی مریض اس وائرس کو مذہبی و علاقائی عینک سے دیکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکہ بار بار کہتا رہا ہے کہ یہ ایک چینی وائرس ہے جبکہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر کے رویے میں

Read more

کورونا وائرس: شکست خوردہ استعمار کا نیا ہتھیار

بظاہر چین میں جنم لینے والاکورونا وائرس اس وقت پوری دنیا پر مسلط ہوچکاہے۔ دنیا کے اکثر ممالک اس مہلک وائرس کی زد میں ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چین میں مرنے والوں کی تعدادتین ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ چینی حکام کے مطابق ’ووہان‘ شہر سے اس وائرس کے پھیلاؤ کا آغاز ہوا جہاں چینی فوج کے ساتھ امریکی فوجیں جنگی مشقیں کررہی تھیں۔ ان کے مطابق یہ وائرس امریکی فوجیوں کے ذریعہ چین میں داخل کیا گیا اور

Read more

بھارتی مسلم خواتین کا سیاسی شعور اور موجودہ صورت حال

ہندوستان میں جس طرح سی اے اے اور این آرسی کے خلاف طلبہ اور خواتین کی احتجاجی مہم جاری ہے وہ ہم سب کے لئے سبق آموز، حوصلہ مند اور خوش آئند ہے۔ ہندوستان میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں خواتین نے سڑکوں پر نکل کر یہ ثابت کردیاکہ سرکاریں اور ہمارے مولوی ملّا ان کے لئے جس طرح کا پروپیگنڈہ کرتے آئے ہیں وہ سراسر غلط ہے۔ وہ فقط خاتون خانہ نہیں ہیں بلکہ انہیں اتنا ہی سیاسی

Read more

ہندوستانی مسلمان: تعلیمی اور معاشی بحران کی زد میں

ہندوستان میں اب اقتدار پر کسی کا بھی قبضہ ہو مگر ہمیں یہ امید چھوڑ دینی چاہیے کہ کوئی حکومتی ادارہ مسلمانوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے بارے میں غور و فکر کرے گا۔ اگر مسلمان یہ سوچتاہے کہ وہ بی جے پی کو شکست دے کر کانگریس کو اقتدار کی کرسی پر بٹھادے گا تو اس سے بھی ان کا کوئی بھلا ہونے والا نہیں ہے کیونکہ تمام سرکاری اداروں میں آرایس ایس کے تربیت یافتہ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے اشارے پر نوکر شاہی طبقہ اپنی دم ہلاتا ہے۔

Read more

جانوروں کی طرح جنسی تعلق قائم کرنے کی آزادی

انسان اور حیوان میں بنیادی فرق اصول حیات کا ہے۔ انسانی زندگی قدم بہ قدم اصولوں اور ضابطوں سے گھری ہوئی ہے مگر حیوان ہر قانون اور اصول سے بے نیاز جدھر چاہتا ہے منہ مارتا ہے۔ انسان زندگی کے ہر لمحہ میں کسی نا کسی تہذیب اور قانون کا پابند ہوتا ہے۔ اس تہذیب و قانون نے ضروری نہیں کہ کسی مذہب اور مسلک کی کوکھ سے جنم لیا ہو بلکہ یہ سماج و معاشرہ کی اپنی پیداوار ہوتے

Read more

 ہم جنس پرستی کو آئینی درجہ دلانے میں ہمارے سماج کا کردار

عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد اب ہم جنس پرستی ہندوستان میں جرم نہیں ہے۔ یہ غیر فطری عمل جسے فطری تقاضا ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اب قانونی حیثیت پا چکا ہے۔ جبکہ 2013ء میں عدالت عظمیٰ نے بدفعلی کو غیر فطری اور غیر قانونی عمل قراردیا تھا مگر اب عالمی میڈیا اور سماجی و سیاسی دبائو میں اس عمل کو قانونی درجہ دے دیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد ہندوستان میں ہم جنس پرست مرضی کے

Read more

بتائیے !آپ کے پاس قوم کے لئے کیالائحۂ عمل ہے؟

ہم مذہب کو سیاست اور سیاست کو مذہب سے جدا نہیں سمجھتے۔ اگر سیاست کو مذہب سے جدا تصور کرلیا جائے تو اس کے نتائج کے بارے میں سوچ کر ہی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ دنیا میں ہر ملک خواہ وہ کتناہی بڑا سیکولرازم اور جمہوریت کا دعویدار کیوں نا ہو مگر اس کا بھی اپنا ایک مذہب ہوتا ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ یہ مذہب الہی ہو۔ سیاست کو مذہب سے اس لئے جدا کردیا گیا تاکہ مذہبی افراد

Read more

اردو پر برہمن واد کا غلبہ

حقیقت یہ ہے کہ زبان کسی کی ملکیت نہیں ہوتی، ہر زبان کسی ایک قوم یا ملک سے مخصوص ہوسکتی ہے مگر وہ زبان ہرگز اس ملک یا قوم کی ذاتی ملکیت نہیں ہوسکتی، جیسے ہندی ہندوستان کی قومی زبان ہے لیکن ہندی فقط ہندووں کی زبان نہیں ہے۔ اسی طرح اردو کو پاکستان کی قومی زبان کا درجہ حاصل ہے مگر اردو صرف مسلمانوں کی زبان نہیں ہے۔ اردو زبان کی آب یاری اور نشوونما میں سبھی کا حصہ

Read more

منٹو تم کشمیر کی آصفہ پر خاموش کیوں ہو؟

آصفہ میری پیاری بچی! تمہاری روح فرسا کہانی ہر اس انسان کو خون کے آنسو رلارہی ہے جس کے سینے میں ابھی دل پتھر نہیں ہوا ہے۔ آصفہ تم پہلی بچی نہیں ہو جو اس بربریت کا شکار ہوئی ہو۔ تم سے پہلے نہ جانے کتنی بچیوں کو وحشی درندوں نے اغوا کرکے ایسے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ تمہارا واقعہ دیر سے ہی سہی منظر عام پر تو آیا۔ ورنہ تیرے جیسی مظلوم بچیوں کی کہانیاں تو ردی

Read more