فرخ یار کا عشق نامہ

خلقت کے اجتماعی حافظے اور اس کے تخیل کی حیران کن کرشمہ سازیوں (یا کارستانیوں؟) نے جہاں گزشتہ کئی صدیوں سے شاہ حسین اور میلہ چراغاں کی رنگا رنگی کو لازم و ملزوم کر رکھا ہے وہاں شاہ حسین کی تصویر بھی بہت کچھ بدل دی ہے۔ سوال ہے کیا شاہ حسین واقعی یہی کچھ تھے : تکالیفِ شرعی سے آزاد بلکہ ان کی تضحیک و تحقیر کرنے والے، افعال شنیعہ میں مبتلا، مے نوش و امرد پرست و ہر

Read more

انوکھی لٹک اس کی باتوں میں ہے

(ارشد معراج کے لئے ایک اظہاریہ) دن کا پہلا پہر ہزارہ ایکسپریس نے جب ذرا ٹھیکی لی تو پتہ چلا یہ بھلروان ریلوے اسٹیشن ہے۔ پلیٹ فارم پر لگے سائن بورڈ پر نظر پڑتے ہی ذہن میں بے ساختہ ایک نام گونجا: ارشد معراج۔ کیوں؟ ابھی چند سال قبل تک یہ شہر اور اس کا نام میرے لیے بالکل اجنبی تھا مگر جب سے ارشد معراج کا لکھا ”بھلروان ریلوے اسٹیشن“ پڑھا مجھے یوں لگا یہ سب تو جیسے میرا

Read more

وارث علوی: اردو کا چومکھا نقاد

ہندوستان کے اردو نقادوں میں ہمارے ہاں شمس الرحمن فاروقی کے بعد سب سے زیادہ، اور جائز، شہرہ شاید وارث علوی کا ہوا جو اپنے بے باک انداز، جارحانہ اسلوب اور تابڑ توڑ تنقید کی وجہ سے بدنامی کی حد تک مشہور تھے۔ ان کے ہاں تنقید صرف ادبی تنقید نہیں رہتی بلکہ باقاعدہ مار کٹائی اکھاڑا بن جاتی تھی۔ یہ نہیں کہ ان کے قلم سے کسی کی تعریف نہیں نکلی۔ ضرور نکلی مگر یہ کہ جس پہ مرتے

Read more

تو صاحبو، یہ تھے حسن مثنیٰ۔۔۔

رات کے آخری پہر کسی وقت محمود حسن صاحب کا پیامچہ ملا (اور میں نے صبح پڑھا) کہ ان کے والد گرامی کچھ دیر پہلے راہی ملک عدم ہو گئے ہیں۔ محمود حسن محمد حسن مثنیٰ کے بڑے صاحبزادے اور انہی کے حوالے سے میرے کرم فرما ہیں۔ مثنیٰ صاحب محمد حسن عسکری کے چھوٹے بھائی تھے۔ ان کے انتقال کے ساتھ ہی عسکری برادران کا سلسلہ اختتام کو پہنچا۔ ان للہ وانا الیہ راجعون۔ رہے نام اللہ کا! بھائیوں

Read more

جوتی کلش چھلکے

آصف فرخی نے کسی زمانے میں اپنے ایک انگریزی مضمون میں محمد سلیم الرحمن کو Invisible Man لکھا تھا. اب ان وزیبل مین کا ترجمہ کیا ہو ؟ "نادیدنی آدمی” مگر نہیں؛ یا شاید "غیر مرئی آدمی”! غیر مرئی یعنی جسے کوئی دیکھ نہ سکے چھو نہ سکے! مگر سب سے سچی بات تو میر صاحب نے کہہ رکھی ہے دیدنی ہے پہ بہت کم نظر اتا ہے میاں  ہمارے سلیم صاحب ہیں ایسے ہی ادمی: دیدنی آدمی اور دیدنی

Read more

اپنی باز نشستگی و خستگی پر

لو بھئی، ہوشیار باش، کہ آج ہم پوری طرح سٹھیا گئے ہیں۔ ڈاکٹر اجمل نے اپنے ایک مضمون میں ریٹائرمنٹ کا ترجمہ دوبارہ تھکاوٹ و خستگی کیا ہے۔ ہمارے ہاں سرکار انگلشیہ کے تتبع میں باز نشستگی و خستگی کی عمر ساٹھ برس ہے جسے عوامی محاورے میں ’سٹھیانا‘ بھی کہتے ہیں۔ لغت میں سٹھیانے کا مطلب لکھا ہے بڑھتی عمر کے سبب قویٰ مضمحل ہوجانا۔ غالب فرما گئے ہیں مضمحل ہو گئے قویٰ غالب اب عناصر میں اعتدال کہاں

Read more

حنائے قناعت اور زرِ نابِ سلیم

اگلے روز محترم محمد سلیم الرحمن سے ہلکی سی ڈانٹ کھائی تو قسم سے سرشار ہو گیا۔ ہوا یوں کہ محمد حسن عسکری کے ترجمے ”موبی ڈک“ پر ایک تعارفی شذرہ لکھتے ہوئے اس ترجمے کے بارے میں مظفرعلی سید کا ایک تبصرہ یاد آیا جو انہوں نے ڈی ایچ لارنس کے منتخبات کے ترجمے کے دوران لکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”سمندر کی زندگی، وہیل کے شکار کی تفصیلات، ملاحی کی اصطلاحات، اور دیگر کوائف اس میں

Read more

حنائے قناعت اور زرِ نابِ سلیم

اگلے روز محترم محمد سلیم الرحمن سے ہلکی سی ڈانٹ کھائی تو قسم سے سرشار ہو گیا۔ ہوا یوں کہ محمد حسن عسکری کے ترجمے ”موبی ڈک“ پر ایک تعارفی شذرہ لکھتے ہوئے اس ترجمے کے بارے میں مظفرعلی سید کا ایک تبصرہ یاد آیا جو انہوں نے ڈی ایچ لارنس کے منتخبات کے ترجمے کے دوران لکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”سمندر کی زندگی، وہیل کے شکار کی تفصیلات، ملاحی کی اصطلاحات، اور دیگر کوائف اس میں

Read more

قصیدہ در مدح عمران خان معروف بہ موجد اعظم (تاریخ جدید)

کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ ہم پاکستانی اللہ کی اس نعمت پر سپاس گزاری کا حق کیسے ادا کر پائیں گے کہ اس نے ملک و قوم کے مہا رکھشکھوں کے ہاتھوں ہمیں ایک دانشور وزیراعظم عطا ”کروایا“۔  ”دانشور“ وزیر اعظم کہہ کر یہ خاکسار، معاذ اللہ، کوئی طنز نہیں کر رہا۔ متعدد بار عرض کیا ہے کہ 1990 کے عشرے کے اخبارات میں چھپنے والے تاریخ، سیاست، تہذیب، بر صغیر کے مسلمانوں کے قومی شعور اور پاکستانی حکمرانوں کی

Read more