انا کا بت

ملک عزیز گزشتہ کچھ عرصہ سے آئینی و سیاسی بحران میں مبتلا ہے اور آئے روز اس میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی لڑائی بڑھتے بڑھتے اب اداروں کی لڑائی میں تبدیل ہو چکی ہے۔ اس وجہ سے آئینی اور ملکی سلامتی کے ذمہ دار ادارے اور ان کے سربراہان شدید تنقید کی ضد میں ہیں۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کا موقف ماننا تو درکنار سننا تک گوارا نہیں کر رہیں۔ سوشل میڈیا پر سیاسی کارکنان

Read more

یوم یکجہتی کشمیر۔ تجدید عہد کا دن

تقسیم برصغیر کے روز اول سے ہی مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان وجۂ عناد کے طور پر موجود ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا آ رہا ہے۔ یہ شاید واحد مسئلہ ہے جو کسی بھی پاکستانی حکومت کی سیاسی انا کی دست برد سے محفوظ رہا ہے اور ہر حکومت باہمی سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور جذباتی حمایت جاری رکھے ہوئے

Read more

کراچی انتخابات۔ ایک بار پھر جماعت اسلامی؟

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہوا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اندرون سندھ میں یک طرفہ مقابلے کی فضا کے بعد حسب معمول پاکستان پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری رہا جبکہ ان بلدیاتی انتخابات میں اصل مقابلہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تھا جہاں جماعت اسلامی کراچی کے امیر محترم جناب حافظ نعیم الرحمان کی انتھک محنت اور جاندار کمپین نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کو انتہائی دلچسپ اور اہمیت

Read more

سرخ لکیر

جمعرات کے روز میں اپنے کچھ احباب کے ساتھ ون نیشن پاکستان کے چیئرمین محترم جناب چوہدری سلیم صادق کی دعوت پر ان کی تنظیم کے تحت ہونے والے ایک خوبصورت سیمینار میں شریک تھا۔ اس دوران موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے خبر ملی کہ نوزائیدہ ضلع وزیر آباد کے اللہ والا چوک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف محترم جناب عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں عمران خان اور دیگر کچھ لوگ زخمی ہیں۔

Read more

معصوم چہرہ، شہید صحافت

ارشد شریف کو دیار غیر میں شہید کر دیا گیا، شہادت کی خبر پہلے پہل ان کی زوجہ محترمہ کے ٹویٹ کے ذریعے سامنے آئی اور پھر جنگل کی آگ کی طرح ملک کے طول و عرض میں پھیل گئی۔ ہر کوئی اپنی سیاسی و جذباتی وابستگی کی بنا پر اس خبر کو اپنے رنگوں میں رنگنے لگا۔ شام تک عقدہ کھلا کہ کینیا کے ایک ہائی وے پر پولیس ناکے پر نہ رکنے کی وجہ سے ان کی کار

Read more

درد و الم کی کہانی۔ چہار سو پانی ہی پانی

پاکستان میں وسط جون 2022 سے شروع ہونے والے مون سون سیزن کی بارشوں نے تباہی کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کی شدت نے ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کر رکھا ہے۔ تباہی کا یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان اس سے سب سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ کو بھی بڑی تباہی کا سامنا ہے جبکہ خیبر پختون خواہ، جنوبی پنجاب، گلگت

Read more

بے رحم سیاست، نا اہل سیاستدان

  لغت میں سیاست کا مطلب حکومت کرنا اور لوگوں کی امر و نہی کے ذریعے اصلاح کرنا ہے جبکہ اصطلاح میں حکومت کرنے کے فن اور لوگوں کو فساد سے دور اور اصلاح کے قریب کرنے کو سیاست کہا جاتا ہے۔ ایک اور تعریف کے مطابق لوگوں کی اصلاح اور بہبود کے لئے بند رستوں کو کھولنا اور نئے رستے تلاش کرنے کو سیاست کہا جاتا ہے۔ یعنی سیاستدان وہ شخص ہوتا ہے جو حکومت اور اقتدار کے ذریعے

Read more

عیب دار لوگ۔ بے عیب قربانی

قربانی کی آمد آمد ہے اور اگلے چند دنوں میں دنیا بھر میں اربوں کی تعداد میں پھیلے مسلمانان عالم اپنے اپنے ممالک اور خطوں میں سنت ابراہیمی کو ادا کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مملکت پاکستان کے مسلمان بھی اس سعادت کے حصول کے لئے اپنی اپنی استعداد کار کے مطابق ہمیشہ کی طرح کوشاں ہیں اور ان دنوں قربانی کے لئے موزوں جانور کی تلاش میں شہر شہر، گاؤں گاؤں، قریہ قریہ اور منڈی منڈی سرگرداں ہیں۔

Read more

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین فانی۔ انسان فانی

متوسط، سیاسی اور تعلیم یافتہ گھرانے میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایک ہمہ جہت کرشماتی شخصیت کے مالک تھے۔ ایک صحافی اور نیوز کاسٹر کے طور پر اپنی عملی زندگی کی شروعات کرنے والے عامر لیاقت حسین نے ابتدائی طور پر ایک مذہبی سکالر کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔ جیو ٹی وی کے پروگرام ”عالم آن لائن“ سے اینکر پرسن کے طور پر آغاز کرتے ہوئے بظاہر ڈاکٹر صاحب نے ایک مشکل فیصلہ کیا کیونکہ ملک

Read more

وہ جن کا ذکر خالق نے بلند کیا

اسلام امن و آشتی کا دین ہے اور پیغمبر اسلام کو خالق کائنات نے رحمت اللعالمین بنا کر مبعوث فرمایا۔ نبی ﷺ نے دنیا کو ایک بہترین نظام زندگی سے روشناس کیا۔ وہ نظام جس میں معاشرہ کے ہر طبقہ کے حقوق کو متعین کیا۔ ایسا نظام زندگی کہ جس کو اپنا کر دنیا مہذب و متمدن بن گئی۔ پیغمبر آخرالزماں جناب محمد مصطفیٰ احمد مجتبی کو اللہ نے خاتم النبیین کے منصب جلیلہ پر سرفراز فرما کر ساری کائنات

Read more

حیراں ہوں، دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں

  وہ تو ناتجربہ کار تھا، نا لائق تھا، نا اہل تھا، علوم سیاسیات سے نا بلد تھا، راج نیتی کو سمجھتا نہیں تھا، اس کی ٹیم ٹھیک نہیں تھی، زمینی حقیقتوں کے ادراک سے کوسوں دور تھا، جذباتی تھا، سر سے پیر تقریر ہی تقریر تھا، باتیں اور صرف باتیں کرتا تھا، بیگم کے یاد کرانے پر اس کو اپنے وزیر اعظم ہونے کا پتہ چلتا تھا، ڈالر کا ریٹ اس کو ٹی وی سے معلوم ہوتا تھا، اس

Read more

چولستان۔ انسانیت کا نوحہ

گزشتہ ہفتے برادر اصغر ملک عمر فاروق بھچر سے ملنے ملتان جانے کا اتفاق ہوا، صائم اور ثوبان بھی ساتھ تھے۔ رات لگ بھگ ساڑھے نو بجے ڈائیوو ٹرمینل ملتان سے جیسے ہی باہر نکلے تو گرم ہوا کے تھپیڑوں نے استقبال کیا۔ ایک تو ملتان میں نووارد تھے اوپر سے بس کے ائر کنڈیشنڈ ماحول سے باہر نکلے تو ہوا کسی تندور سے آتی محسوس ہوئی یکلخت دونوں بچے بے اختیار پکار اٹھے، بابا اتنی گرمی میں چاچو لوگ

Read more

بیانیہ کی جنگ

اس وقت مملکت خداداد پاکستان میں بیانیہ کی جنگ عروج پر ہے۔ ایک وقت تھا کہ دنیا بھر کی سیاست دائیں اور بائیں بازو میں منقسم ہوا کرتی تھی۔ ایک طرف روایات پسندی، مذہبی رجحان، قومیت پسندی اور قدامت پرستی کی حامل جماعتیں دائیں بازو کی فہرست میں ہوتی تھیں۔ تو دوسری طرف ترقی پسند، لبرل، سیکولر اور انقلابی و سوشلسٹ نظریات کی حامی سیاسی جماعتوں کو بائیں بازو کی جماعتوں کا نام دیا جاتا تھا اور ان دو انتہاؤں

Read more

خدارا انتہا پسندی کو روکیے

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اسلام کی آمد سے پہلے صحرائے عرب کے شہر مکہ کا معاشرہ انتہا پسندی کے عروج پر تھا۔ حسب نسب میں انتہا پسندی تھی۔ قومیت اور قوم پرستی میں انتہا پسندانہ رویوں کا غلبہ تھا۔ مال اور دولت کے حصول کے لئے بھی اہل مکہ انتہا پسندانہ خیالات رکھتے تھے۔ انتہا پسندی کا یہ عالم تھا کہ لوگ معمولی باتوں پر تلواریں نکال کر خون ریزی پر اتر آتے تھے۔ حالی کے الفاظ میں

Read more

جمہوریت کو چلنے دیں

وطن عزیز پاکستان ایک جمہوری پارلیمانی نظام کا حامل ملک ہے۔ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد اور جمہور کے ووٹ کی پرچی سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔ قیام پاکستان کے بعد بانی پاکستان نے کئی مواقعوں پر اپنی تقاریر اور گفتگو میں ملک کے لئے مستقبل میں جمہوری نظام ہی تجویز کیا۔ قائد کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد قائد کے دیرینہ ساتھی اور ملک کے پہلے وزیراعظم نواب زادہ لیاقت علی

Read more

ایک اور وزیر اعظم

آخر کار جناب شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کو پاکستان کے تئیسویں وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ان سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے والے بائیس وزرائے اعظم میں سے کسی ایک کو بھی اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا موقع میسر نہیں آیا۔ اس کو تاریخ کا ستم کہیں یا بدقسمتی کی داستان کہ مملکت پاکستان کا کوئی بھی وزیر اعظم مدت کی نیا کو

Read more

نئی حکومت اور جیلنجز

نئی حکومت مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے کئی ایک سنجیدہ چیلنجز کا سامنا کر سکتی ہے۔ جن میں سے کچھ کا جائزہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس حکومت کو سب سے پہلے جس چیلنج سے نبرد آزما ہونا ہے وہ حکومت سازی ہے۔ مختلف سوچ اور منشور رکھنے والی سیاسی جماعتوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے وزارتوں کی تقسیم پر پسند نا پسند کے معاملات کو سلجھانے کے لئے انتہائی معاملہ فہمی کی ضرورت

Read more