کیا آپ کی گاڑی جینوئن ہے؟

ہماری آٹو مارکیٹ پوری دنیا سے ہٹ کے ہے ۔ آپ کی کسی بھی اور ملک میں جائیں، وہاں جا کے دیکھیں سیکنڈ ہینڈ گاڑیاں کیسے بکتی ہیں، اس کے بعد اپنے یہاں واپس آ جائیں۔ فرض کیا 2004 ء ماڈل کی گاڑی آپ نے رکھی ہوئی ہے ۔ آپ چاہتے ہیں کہ یار نئی گاڑی کی بجائے اسی کو تھوڑا لش پش کرا لیا جائے تو آپ ایک دم غلطی پہ ہیں۔ آپ کی گاڑی کا رنگ جتنا گھسا

Read more

کوئی نیک کام کرنے کا موڈ ہے؟

گوروں کی لوک داستانوں میں جھانکیں تو ایک کردار ملتا ہے جو امیروں سے چھین کر مال و دولت غریبوں میں تقسیم کر دیتا تھا۔ دن رات وہ لوگ اسی کام میں لگے رہتے اور بعد میں سارا مال اسباب بانٹ شانٹ کے ہاتھ جھاڑتے اور نئے مشن پر نکل جاتے۔ چودھویں صدی سے آج تک رابن ہڈ بچوں اور کچھ کچھ بڑوں کا بھی پسندیدہ کردار رہا ہے لیکن اس میں ایک مسئلہ تھا۔ وہ بہرحال قانون توڑتا تھا،

Read more

کاش میں تمہیں خوش رکھ سکتا!!

”کاش میں تمہیں خوش رکھ سکتا‘‘۔ چیونگم کی طرح کئی بار چبایا گیا یہ جملہ ہم میں سے ہر کسی نے کبھی نہ کبھی ضرور بولا ہو گا۔ ایک لڑکا اور لڑکی درخت کے نیچے بیٹھے ہیں، دھوپ تیز ہونے والی ہے۔ کوے درختوں پہ لڑ رہے ہیں۔ عموماً کوئی کونا پکڑے ہوئے زبردستی سنجیدہ لڑکا اصلی اداس لڑکی سے یہ ڈائیلاگ کہتا ہے۔ اب یہ ہے تو پٹی ہوئی ترکیب لیکن ہر کامیاب بریک اپ (علیحدگی) کے ابتدائی کلمات

Read more

اسد محمد خاں سے چند باتیں

پار سال اسد محمد خاں ایک ادبی تقریب میں شرکت کے لیے لاہور تشریف لائے، پہلی بار ملاقات ہوئی، بہت شفیق اور وضع دار شخصیت، نہایت اطمینان سے گفتگو کرتے اور اس گفتگو میں اُن کی آنکھیں اور چہرے کے تاثرات ایسے مزے سے شامل رہتے کہ ہم مسلسل اِسی دبدھا میں رہے کہ اُن کو دیکھیں یا اُن سے بات کریں۔ باتوں باتوں میں خیال آیا کہ کیوں نہ اِن باتوں کو آپ سب کے واسطے محفوظ کر لیا

Read more

شکر کریں آپ لڑکی نہیں ہیں

کیا آپ نے کبھی شکر کیا ہے کہ آپ ایک لڑکی نہیں ہیں؟ ایسا ہو نہیں سکتا۔ اردو پڑھ رہے ہیں، پاکستانی باشندے ہیں، ساری عمر ماؤں، بہنوں، کولیگز، دوستوں، بیٹیوں اور بیویوں کی زندگی دیکھتے گزار دی پھر بھی کبھی شکر نہیں کیا؟ دیکھیں بھئی ایک چیز پہلے کلیئر کر لیتے ہیں۔ ادھر کوئی فیمینزم کی بات نہیں ہو گی، خواہ مخواہ میں کسی بندی کی سائیڈ نہیں لی جائے گی، مردوں کو برا بھلا نہیں کہا جائے گا

Read more

ہجر منانے کے چیمپئن لوگ

ہم لوگ ہجر منانے کے چیمپئن ہیں۔ ہم انتظار کو سیلیبریٹ کرتے ہیں۔ ہمیں وصل سے زیادہ جدائی پسند ہے ، اور ان دونوں سے بھی زیادہ محبت کا انجام ہمیں موت کی صورت میں اچھا لگتا ہے ۔ کیا ایسا ہی نہیں ہے ؟ پرانی داستانوں پہ ایک نظر ڈال لیں۔ رانجھا بے چارہ کتنے سال تک بھینسیں چراتا رہا؟ سوہنی غریبنی کیسے کچے گھڑے پہ چڑھ کے مہینوال سے ملنے جاتی تھی؟ سسی پنوں کو ہم نے کبھی

Read more

ہاتھی جنگل کا بادشاہ کیوں نہیں بنتا؟

ہاتھی جنگل کے جانوروں میں سب سے لمبا چوڑا ہوتا ہے۔ ہمارے والے ہاتھی کو بھی اپنی جسامت پہ بڑا ناز تھا۔ وہ سارا دن افریقہ کے سفاری پارک میں ادھر سے ادھر کودتا پھاندتا گھومتا رہتا۔ جہاں دل کرتا رک کے کسی بھی درخت کی نازک سی شاخ سونڈ میں دبا کے موڑتا، ذائقہ اچھا لگتا تو وہیں ٹھونس لیتا ورنہ پھینک پھانک کے آگے بڑھ جاتا۔ باقی سارے جانور اس سے پرے رہتے تھے۔ ان میں ایک بندر

Read more

عمران خان، ایوب خان اور گیارہ نکات

عمران خان کے گیارہ نکات والی تقریر میں بہت سی باتیں توجہ طلب ہیں۔ ترجیحاً سب پہ بات کرنے کی ٹرائے کرتے ہیں۔ آف کورس سب سے پہلے صدر ایوب سے ان کا متاثر ہونا ایک اہم بات ہے، پہلے اسے ہی چھیڑیں گے۔ کیا ایک سیاسی امیدوار ہوتے ہوئے عمران خان کو یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا بات کرنے جا رہے ہیں اور ان کی اس پسند کو چاہنے والے کس بیک گراؤنڈ میں دیکھیں گے؟ کیا

Read more

سیاست جنون نہیں شعور مانگتی ہے

پنجاب کی ایک تحصیل میں ٹھیک پینتیس برس پہلے ایک لڑکی رہا کرتی تھی۔ اس کے والد ملک سے باہر نوکری کرتے تھے۔ لوگ محسوس کرتے تھے کہ یہ لڑکی اپنے خوابوں کے حوالے سے جو بات بھی بتاتی ہے وہ ٹھیک نکلتی ہے۔ جیسا کہ ایسے معاملات میں ہوتا ہے، لڑکی میں پائی جانے والی اس صلاحیت کے چرچے دور دور تک پھیل گئے۔ سائل اس کے پاس مختلف سوالات لے کر آتے اور جو کچھ وہ بتاتی اسی

Read more

دور دیس بیاہی بیٹی کے باپ کی کہانی

اوصاف فون پہ بہت مشکل سے بات کر پا رہا تھا، ”حسنین بھائی پاپا کو کینسر ہے۔‘‘ بچپن میں چاکلیٹ کھانے کا بہت شوق ہوتا تھا۔ امپورٹڈ چاکلیٹ کا جو پہلا ڈبہ یادوں میں اب تک محفوظ ہے وہ سیدہ آنٹی نے بھیجا تھا۔ آنٹی اور چچا اس وقت جدہ میں رہتے تھے۔ مشیر چچا بینک میں جاب کرتے تھے، آنٹی ایک سکول میں پڑھاتی تھیں۔ آنٹی بے چاری بہنوں اور ان کے بچوں کے لیے آنے جانے والوں کے

Read more

ایک چھوٹے سے گاؤں کی معمولی کہانی

چھوٹے سے اس گاؤں میں سیدھے سادے غریب لوگ رہتے تھے۔ ان کے جھگڑے اور ان کے اختلاف بھی ایویں ہلکے پھلکے سے ہوا کرتے۔ جو بھی مسئلہ ہوتا تو وہ لوگ اکٹھے ہو کے معاملے کا حل نکلوانے پنچ کبیر کے پاس جایا کرتے تھے۔ پنچ کبیر عبادت گزار تھا، سادہ طبیعت کا آدمی تھا لیکن معاملہ فہمی کی حس بہت اچھی رکھتا تھا۔ کبیر جب بھی ان کے جھگڑے نمٹاتا تو کسی کو کسی سے کوئی شکایت باقی

Read more

کیا آپ ڈپریشن کے مریض ہیں؟

اس دن ایک دوست بہت اداس بیٹھا ہوا تھا۔ ٹھیک ٹھاک ٹینشن چل رہی تھی۔ وہ کسی گھریلو معاملے پہ ڈپریشن میں تھا۔ ساری بات ختم کر کے جاتے جاتے اچانک منہ سے نکل گیا، ”او کوئی نئیں یار، غم نہ کر، جے او دن نئیں رئے تے جان آلے ایہہ وی نئیں۔ (کوئی بات نہیں یار، غم نہ کر، اگر وہ دن نہیں رہے تو جانے والے یہ بھی نہیں)۔ واللہ وہ بندہ کھلکھلا کے ہنس پڑا۔ اس کے

Read more

پیسوں کو خوشی میں کیسے بدلیں!

ہمارے لیے ایسا فلسفہ سمجھنا تھوڑا مشکل ہو گا لیکن مل کے ٹرائے مارتے ہیں، شاید بات پلے پڑ جائے۔ چیزیں خریدنے کے بجائے اگر اپنے پیسوں کو ہم چند اچھے لمحے خریدنے پہ خرچ کریں تو ہمیں نسبتاً زیادہ خوشی ملتی ہے۔ یہ ایک سادہ ترین ڈیفینیشن ہے اس نظرئیے کی جسے اب تھوڑا الجھا کے سمجھا جائے گا۔ دیکھیے قصہ یہ ہے کہ جب بندہ دن رات جان مار کے محنت کرے اور قسمت سے تھوڑے پیسے بچا

Read more

کیا شہباز شریف ٹیڑھا اڑتے ہیں؟

ایک آدمی نوکری کے لیے انٹرویو دینے گیا۔ وہ پوری طرح تیار ہو کے گیا تھا۔ سلیقے سے مانگ نکالی ہوئی، بال جمائے ہوئے، پرانا لیکن صاف ستھرا کریز جما کوٹ پتلون، چمکدار بوٹ، عینک کا باریک سا سلور فریم، تھوڑا لمبا قد، کھلتا ہوا رنگ، ایک اچھے امیدوار کا نمونہ بنے وہ جوان دفتر پہنچ گیا۔ ایک ہفتے سے وہ انٹرویو کی دن رات تیاری کر رہا تھا‘ اس لیے چہرے سے بھی پراعتماد نظر آتا تھا۔ مسئلہ یہ

Read more

تصویروں کا جادوئی چکر

آپ اس طرح کریں کہ ایک ململ کا دوپٹہ لیں، اسے کسی کیکر کے درخت کا پھیرا دلوا لائیں، اس کا جو حشر ہو گا بس تصویر کچھ وہی کام کرتی ہے۔ دنیا میں کچھ بھی نیا نہیں ہے۔ جو لفظ ابھی یہاں لکھے گئے وہ بھی کہیں کسی نہ کسی نے کہے ہوں گے، جو تصویریں کھنچتی ہیں ان میں بھی کوئی تازگی نہیں ہوتی، فرق صرف ایک ہوتا ہے۔ ہر بات کرنے والا کسی خاص پس منظر میں

Read more