بے جی دل راج کور کی کہانی

مہندر سنگھ دگل مونا سکھ نہیں بلکہ فیشنی سکھ تھا۔ یوں کہئے کہ وہ ایک ماڈرن سکھ تھا جس کی علامتی داڑھی تھی اور وہ میچنگ پگڑی اور ٹائی پہنتا تھا۔ ہم سب اسے موڈی کے نام سے بلاتے تھے۔ موڈی سے میری ملاقات آسٹریلیا کے خوبصورت شہر سڈنی کے ایک کافی شاپ میں ہوئی تھی جہاں وہ اور میں روزانہ تقریباً دس بجے اپنے اپنے دفاتر سے کافی بریک کے لئے جایا کرتے تھے۔ میں اسے ہندوستانی سمجھا تھا

Read more

راولپنڈی کی ایک باریک کہانی

نہ جانے وہ دوستوں سے گپ شپ کی ٹھرک تھی یا راولپنڈی کی یخ بستہ شام میں گرما گرم دودھ جلیبی کی اشتہا کہ شام گہری ہونے اور خاصی تھکاوٹ کے باوجود میں گھر جانے کے بجائے باوا روڈا روڈ کی بیٹھک کی طرف چل پڑا۔ قارئین کی یاد دہانی کے لئے راولپنڈی کے قدیمی محلہ کرتار پورہ کے بیچوں بیچ واقع باوا روڈا روڈ پر استاد اختر رنگریزہ کی مشہور دکان سالہا سال سے بعد از مغرب دوستوں کی

Read more

کنجوس ڈونلڈ ٹرمپ

”یہ الیکٹرو کالج کیا ہوتا ہے؟“ استاد اختر رنگریزہ نے خاصی سنجیدگی سے پوچھا تھا۔ ”یہ تم کیوں پوچھ رہے ہو؟“ چوہدری سنجیدہ خان نے جوابی سوال جڑ دیا۔ ”شیخ صاحب سے چیک کر لو استاد! ان کا بیٹا پچھلے سال ٹیکسلا یونیورسٹی میں کسی الیکٹرک کے مضمون میں داخل ہوا تھا۔“ شاہ صاحب رؤف نے لقمہ دیا۔ میں جب شام کو استاد اختر کی دکان پر پہنچا تو یہی موضوع چل رہا تھا۔ استاد اختر رنگریزہ راولپنڈی کی قدیمی

Read more

فلائیٹ سارجنٹ عشیق الحسن اور میانوالی

نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے اور خوبصورت شہر آکلینڈ میں ایک پرسکون کیفے میں فلائیٹ سارجنٹ عاشق الحسن یا عشیق الحسن سے ملاقات ہر لحاظ سے حیران کن تھی۔ ریاضی کے کلیے کے مطابق ہماری ملاقات کے امکانات انتہائی کم ہونے چاہیے تھے۔ ہم مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے، وہ میرے والد محترم کی عمر کے تھے، وہ نیوزی لینڈ میں رہتے تھے اور میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہائش پذیر تھا۔ ہاں ایک بات مشترک کہی

Read more

ہاکی اور راولپنڈی

کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے قومی کھیل یعنی ہاکی کا 66 واں نیشنل چمپئن شپ ٹورنامنٹ کا انعقاد 5 نومبر سے 20 نومبر کے دوران راولپنڈی میں ہوا؟ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے قومی کھیل کے سب سے بڑے مقابلے جس میں ملک کے صف اول کے کھلاڑی حصہ لے رہے تھے ملک بھر میں بلکہ راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی کوئی قابل ذکر دلچسپی متحرک نہ کرسکے۔ میڈیا کی سردمہری بھی حیران کن رہی۔ پی ٹی وی سپورٹس کہ جس کا مشن ملک میں کھیلوں خصوصاً مقامی کھیلوں کی ترویج ہونا چاہیے نے بھی صرف فائنل کو ٹیلی کاسٹ کرنا مناسب سمجھا۔ اس ٹیلی کاسٹ کی پروڈکشن تکنیکی اعتبار سے مایوس کن تھی۔ ایسے نامساعد حالات کے باوجود اس چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد یقیناً قابل تحسین ہے۔ جس کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ٹورنامنٹ کے سپانسر ماڑی پٹرولیم ہر لحاظ سے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Read more

کیا آپ یونس کو جانتے ہیں؟

میں نے جب پوچھا کہ کیا آپ یونس کو جانتے ہیں؟ تو زیادہ تر نے ٹیسٹ کرکٹ کے باکمال اور پاکستان کے ممتاز بلے باز یونس خان کا بتایا۔ جو تھوڑی پکی عمر کے تھے انہوں نے ایک اور باصلاحیت لیکن سرکش بلے باز یونس احمد کا نام اٹھایا۔ چند شوقین مزاج سمجھے میں نے ”مولا جٹ“ کے ہدایت کار یونس ملک کا پوچھا ہے۔ دو تین انٹیلکچوئل ٹائپ نے بنگالی مرد دانا اور گرامین بینک کے روح رواں محمد

Read more

ہیرو، ولن اور خواہ مخواہ

(یہ ایک غیر سیاسی کالم ہے اور مودبانہ گزارش ہے کہ اس تحریر کو کوئی سیاسی تجزیہ نہ سمجھا جائے۔ درحقیقت یہ کہانیوں بلکہ فلمی کہانیوں اور ملک کے موجودہ حالات میں مماثلت کے بارے میں ہے۔) ***        *** کہانی کاروں بلکہ کہانی بازوں کے مطابق ہیرو، ولن اور خواہ مخواہ کسی بھی کہانی کے اہم اجزا ہوتے ہیں۔ برصغیر کی فلمی کہانیوں میں اکثر ایک سے زیادہ ہیرو ہوتے ہیں۔ ایسی ملٹی سٹارز فلموں میں حصے

Read more

فلائیٹ کیڈٹ کا پہلا دن

آج 22 ستمبر ہے۔ لگ بھگ چالیس سال پہلے میں اور میرے بیچ میٹس نے 22 ستمبر کو پاک فضائیہ کے 78ویں جنرل ڈیوٹی پائلٹ۔ 78GD(P)۔ کورس کے لئے پی۔ اے۔ ایف کالج سرگودھا رپورٹ کیا تھا۔ یقین مانیے اتنے ماہ و سال گزرنے کے باوجود یہ کل کی بات لگتی ہے۔ اس زمانے میں پاک فضائیہ کے ہوابازوں کی تعلیم و تربیت کا آغاز میٹرک سے ہوا کرتا تھا اور فلائیٹ کیڈٹ کو چار سال پی۔ اے ایف کالج

Read more

ریڈیو پر اک قیدی مجھ سے کہتا ہے…

میں نہیں جانتا وہ کون ہیں؟ میں ان کے نام سے بھی واقف نہیں لیکن ان کے ساتھ پیش آئے واقعے نے مجھے بلکہ ہم سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ دکھی کر دیا ہے۔ یہ تحریر لکھتے میرا ہاتھ کانپتا ہے، دل بیٹھ جاتا ہے اور دماغ ماؤف ہوتا ہے کہ ہمارا معاشرہ اتنا گر چکا ہے۔ کسی کو مصیبت میں دیکھ کر مدد کرنے کی بجائے وحشت اور درندگی رقص کناں ہوگئی۔ ذہنی صحت اور علم نفسیات

Read more

مشرق وسطیٰ کے باشندے کشمیر کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

قیام پاکستان کے وقت سے ہی کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلامی ممالک خصوصاً فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک سے یکجہتی اور اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ پاکستان کے پاسپورٹ پر اسرائیل پر سفر کرنے کی ممانعت آج بھی ثبت ہے۔ عرب اسرائیلی جنگوں کے دوران پاک فضائیہ کے ہوا بازوں کے معرکے تاریخ کا حصہ ہیں۔ حکومتی پالیسیوں کے علاوہ بھی عام

Read more

یکم ستمبر کا فضائی معرکہ اور سرفراز رفیقی شہید

ماہ ستمبر شروع ہو چکا۔ یہ مہینہ ہمیں 1965ء کی جنگ کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ انفرادی جودت اور اجتماعی کوتاہیوں کا دلچسپ امتزاج ہے۔ جنگ ستمبر کئی اعتبار سے اس امتزاج کا مظہر تھی۔ بتایا گیا مسئلہ کشمیر جنگ کی بنیادی وجہ تھا۔ آج تک ہم یہ تعین نہیں کر سکے کہ کشمیر جیسے پیچیدہ مسئلے کے حل کے لیے ملک کے قیام کے بیس سال کے اندر اندر کسی بڑی مسلح کشمکش میں ملوث ہو جانا

Read more

راول پنڈی: جیسا میں نے دیکھا

یہ کوئی بہت پرانی بات نہیں کہ جب راولپنڈی ایک چھوٹا اور انتہائی پرسکون شہر ہوا کرتا تھا۔ 1980 ء کی دہائی تک شہر مریڑ چوک سے شروع ہو کر سکستھ روڈ پر ختم ہو جاتا تھا۔ اس وقت راولپنڈی میں نہ تو بے ہنگم ٹریفک کا اژدھام تھا نہ ہی صفائی ستھرائی کی ابتر حالت۔ تقریباً ہر چھوٹے بڑے گھر میں درخت اور پودے عام ہوا کرتے تھے۔ زیر زمین پانی کے وافر ذخائر کی وجہ سے شہر میں پانی کی کوئی قلت نہ تھی۔ تقریباً ہر دوسرے تیسرے گھر میں کنواں ہوا کرتا تھا بلکہ ہر محلے میں بھی ایک بڑا کنواں عام تھا جہاں سے بہشتی جنہیں پنڈی میں ماشکی کہا جاتا تھا چمڑے کے مشکیزوں میں گھر گھر پانی پہنچاتے تھے۔ ایسا ہی ایک بڑا کنواں چاہ سلطان تھا جس کی وجہ سے پورے علاقے کا نام سلطان دا کھوہ مشہور ہوگیا۔

Read more