ویکسین کا فتور
آج کل میں راولپنڈی میں ہوں اور میاں جی کراچی میں۔ لاک ڈاؤن میں میاں کے پاس نا ہونا، زندگی کو خاصا مشکل بنا دیتا ہے۔ لیلیٰ مجنوں تو نہیں، ہاں مگر قرب سے خالی لمحے خاصا بے چین رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی رمضان۔ مجال ہے کوئی افطاری پہ بلا لے، اکیلا پن ہی دور ہو جائے کچھ دیر۔
سو اس اکیلے پن میں بڑے دنوں سے لوگوں کے تجربات رقم کر رہی تھی۔ سعودی عرب کے رشتے داروں میں ویکسین کے نتیجے میں ذرا سی بوجھل طبیعت کا احساس ہوا۔ امریکہ کے رشتے داروں میں ویکسین ماڈرنا/فائزر کے نتیجے میں کسی کسی کو بخار اور سر درد ہوا۔ کراچی میں آکسفورڈ ویکسین سے سارے جسم میں درد اور بخار ہوا۔ جبکہ سائنوفورم ویکسین سے زیادہ تر پاکستانیوں کو صرف تھکن کا احساس ہوا جو کہ ہماری قوم کو ویسے بھی نوے فیصد رہتا ہے۔
Read more



