”دفاع عمران…. رد ریحام“ مہم

پیر کی رات سے سر پکڑے بیٹھا ہوں۔ دانا دشمن اور نادان دوست کے درمیان لیکن فرق سمجھ آنا بھی شروع ہوگیا ہے۔ شدید رنج مگر تحریک انصاف سے دیوانہ وار وابستہ ہونے کے دعوے دار ان سپر سمجھ داروں کی عقل پر ہو رہا ہے جو شاید بہت خلوص مگر احمقانہ اعتماد کے ساتھ ریحام خان کو ”تباہ“ کرنے کے مشن پر مامور ہوگئے تھے۔ اپنی بات بڑھانے سے قبل میرے لئے یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ محترمہ

Read more

تحریک انصاف کے ”الیکٹیبلز“

مجھے یقین ہے کہ اس کالم کے باقاعدہ قارئین کی اکثریت کو میرے بیان پر اعتبار نہیں آئے گا۔ حقیقت مگر یہ ہے کہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے میں 2018ء کے انتخابات میں عمران خان اور ان کی تحریک انصاف کو مناسب اکثریت کے ساتھ جیتتے ہوئے دیکھنے کا خواہش مند ہوں۔ یہ خواہش ”اب پتہ چلا؟“ والی کمینگی پر مشتمل نہیں ہے۔ پورے خلوص سے سوچتا ہوں کہ شاید مذکورہ کامیابی کی بدولت وطنِ عزیز میں کچھ نیا

Read more

کوئی ہے جو عام انتخابات میں دھاندلی چاہتا ہے

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈٹرمپ کی حیران کن جیت اور اس سے قبل برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے سوال پر ہوئے ریفرنڈم کے نتائج نے سماجی ماہرین کی ایک کثیر تعداد کو ووٹروں کے رویوں پر ازسرنو تحقیق کرنے پر مجبور کیا۔ یہ حقیقت تو کئی برس پہلے دریافت کرلی گئی تھی کہ فیس بک اور ٹویٹر نے ہمیں Post-Truthدور میں دھکیل دیا ہے۔ اس کالم میں Post-Truthعہد کے مختلف پہلوئوں کا اکثر ذکر ہوا ہے۔ مختصراََ یہ

Read more

عمران خاں کی ”متلون مزاجی“

وہ شخص یا گروہ جس نے عمران خان صاحب کو ناصر کھوسہ کی پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے طورپر نامزدگی کو واپس لینے پر مجبور کیا ہرگز تحریک انصاف کا خیرخواہ نہیں ہے۔ سوال اب کھوسہ صاحب کی دیانت یا مذکورہ عہدے کے لئے اہلیت کا نہیں رہا۔ خلقِ خدا کی اکثریت بلکہ خان صاحب کی ریاستی امور کے بارے میں فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کے بارے میں سوالات اٹھانے پر مجبور ہوگئی ہے۔ کھوسہ صاحب کا نام ”اچانک“

Read more

پاک بھارت فائر بندی معاہدے کی اہمیت

یہ بات تو بتدریج کھل رہی ے کہ جنوبی ایشیاء کے معاملات کے بارے میں فکر مند عالمی اور علاقائی قوتیں پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلسل اور گہری ہوتی کشیدگی کے بارے میں انتہائی خاموشی سے کچھ نہ کچھ کردار ادا کرنا شروع ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے بیک ڈور ڈپلومیسی نہ ہو رہی ہوتی تو منگل کے دن پاکستان اور بھارت کے (DMOs) Directors of Military Operationsکے مابین نظر بظاہر ’’معمول‘‘ کے مطابق ہوئے ٹیلی فونی رابطے

Read more

جنرل اسد درانی: خلقتِ شہر تو کہنے کو فسانے مانگے

اسد درانی صاحب کے ساتھ یقیناً منیر نیازی کے بیان کردہ ”کج شہر دے لوک وی ظالم سن“ والا معاملہ ہو گیا ہے۔ میں اگرچہ اپنے اس دعویٰ پر قائم ہوں کہ اگر نواز شریف کے Should اور Allow والے انٹرویو پر ضرورت سے زیادہ ہنگامہ برپا نہ ہوا ہوتا تو درانی صاحب کے ساتھ بھی ”رات گئی بات گئی“ ہو جاتا۔ 90 کی دہائی میں درانی صاحب ملٹری انٹیلی جنس اور ISI جیسے طاقت ور اداروں کے سربراہ رہے

Read more

نگران حکومت کے لئے نظر آتی مشکلات

چند روز قبل کسی امریکی اخبار میں چھپے ایک مضمون پر انٹرنیٹ کی بدولت نگاہ پڑگئی۔ اسے دو محققین نے مل کر لکھا تھا جوان دنوں مختلف ممالک کی سیاست پر نگاہ رکھتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہاں کے لوگ اور خاص کر نوجوان طبقہ جمہوری نظام سے مایوس کیوں ہورہا ہے۔ بہت تحقیق کے بعد نتیجہ انہوں نے یہ نکالا کہ سیاسی طورپر مایوس اورمفلوج نظر آتے ممالک میں حکومتی بندوبست چلانے کے لئے جو

Read more

جنرل اسد درانی کے چوکے چھکے….اور بلند پروازی

چند ماہ قبل ہفتے کے آخری تین دن سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے پر عمل درآمد کے ابتدائی ہفتوں میں کافی دِقت محسوس ہوئی۔ بالآخر سکون مل گیا اور اب بہت سنجیدگی سے یہ سوچ رہا ہوں کہ ان دنوں میں Whatsappکو بھی Deactivateکردیا جائے۔ فوری وجہ اس سوچ کی وہ کتاب ہے جو ابھی تک پاکستان میں دُکانوں پر میسر نہیں مگر اس کا PDFایڈیشن Whatsappکے ذریعے میرے کئی جاننے والے اور بہت

Read more

ن لیگ اکثریتی پارٹی بن کر ابھر سکتی ہے!

تحریک انصاف کے سیاسی بصیرت والے دوست اگرٹھنڈے مزاج کے ساتھ تجزیہ کریں تو نواز شریف انہیں اپنے محسن نہ سہی تو حقیقی مدد گارکی حیثیت میں ضرور نظر آئیں گے۔ بدھ کے روز اپنے ایک طویل بیان کو جو اب عدالتی ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے ایک پریس کانفرنس میں دہرانے کے بعد سپریم کورٹ کے ہاتھوں سیاسی عہدے کے لئے تاحیات نااہل ہوئے نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ”محب وطن“ اور ”بردبار“ گروہ کے

Read more

جناں تیری مرضی نچا بیلیا

بدھ کی صبح اُٹھا ہوں تو علم ہوا کہ تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ایک اور عمران خان صاحب کے معتمد ترین شمار ہوتے نعیم الحق صاحب نے منیب فاروق کے پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران دانیال عزیز کے منہ پر طیش میں آکر تھپڑ دے مارا۔ منیب سے میری دو یا تین اتفاقیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ اینکروں والی رعونت موصوف میں ہرگز نظر نہیں آئی۔ مہذب،عاجز اور انکسار محسوس ہوئے۔ دوسرے کی بات کو تحمل سے سن

Read more

ریاستی اداروں کی فعالیت اور نگران وزیراعظم

میرے عزیز ترین دوست بھی اعتبار نہیں کررہے۔ انہیں یقین کی حد تک گماں ہے کہ مجھے ممکنہ نگران وزیر اعظم کے نام کا علم ہے لیکن نہ جانے کیوں میں اس کا نام انہیں بتانے کو تیار نہیں ہورہا۔ رات گئے تک دوست واحباب کے فون اس موضوع پر گزشتہ چار دنوں سے آئے چلے جارہے ہیں اور میں وضاحتیں دیتا تھک گیا ہوں۔ یہ کالم منگل کی صبح لکھ رہا ہوں۔ ربّ کریم سے فریاد ہے کہ اس

Read more

تخت نہ ملدے منگے

شاہ حسین نے کہا تھا: ”بڈھا ہویوں شاہ حسیناں دندیں جیراں پیاں“۔ اُردو میں اسے یوں بیان کیا جاسکتا ہے کہ شاعر خود سے مخاطب ہوئے کہہ رہا ہے کہ وہ بوڑھا ہوگیا ہے کیونکہ اس کے دانتوں میں دراڑیں آگئی ہیں۔یہ لکھتے ہوئے مجھے خدشہ ہے کہ ”دراڑیں“ شاید ”جیراں“ کا معقول ترجمہ نہیں۔ ”جیراں“ کا اُردو متبادل ڈھونڈنے کے برعکس اگرچہ توجہ مجھے آپ کی اس جانب دلانا ہے کہ صوتی اعتبار سے ”جیراں“ دراڑوں سے کہیں زیادہ

Read more

From Kargil to the Coup

اس کالم کے باقاعدہ قاری میری تکرار سے اب تک جان چکے ہوں گے کہ جنگیں اس صدی میں Hybridاور 5th Generationہوچکی ہیں۔ میڈیا اس نوع کی جنگوں میں اتنا ہی اہم ہتھیار ہے جیسے مثال کے طورپر ڈرون طیارہ۔ اس طیارے کا پائلٹ نہیں ہوتا۔ اس کے ہدف سے ہزاروں میل دور بیٹھا کوئی شخص اسے Keyboardپر اُنگلیاں چلاتے اورٹی وی سکرینوں پر ابھرتے مناظر پر نگاہ رکھتے ہوئے محو پرواز رکھتا ہے۔ ہدف صاف طورپر نظر آجائے تو

Read more

رب کریم سے فریاد ہی کی جا سکتی ہے

بدھ کے دن صبح ساڑے نو بجے سے سہ پہر کے 5بجکر 35منٹ تک میرے گھر میں بجلی نہیں تھی۔ معمول کا بریک ڈاﺅن سمجھ کر ابتدائی گھنٹوں میں اسے نظرانداز کرتا رہا۔ صبر سے کام چلایا۔ ٹیلی فون کام کررہا تھا۔ UPSسے پنکھا بھی رواں تھا اور وائی فائی کے بجائے فون میں موجود موبائل ڈیٹا والی سہولت بھی میسر تھی۔ان سب نے مل کر مجھے ”صابر“ رہنے میں مدد دی۔ ٹیلی فون کی بیٹری جب ختم ہونے کے

Read more

مابعداز حقیقت کا دور

آپ سے کیا پردہ۔ گزرے پیر کی صبح یہ کالم لکھنے بیٹھا تو جوموضوعات ذہن میں آئے وہ ’’حساس‘‘ نوعیت کے تھے۔ ان کا تذکرہ چھیڑ دیتا تو روانی میں چند فقرے سرزد ہوجاتے۔ رزق کی محتاج جبلت نے لہذا گریزسے کام لیا۔ قلم چل نکلا تو کرنل جوزف کا ذکر بھی ہوگیا۔ اسلام آباد میں تعینات دفاعی اتاشی جس نے سرخ بتی کو تیزی سے کراس کرتے ہوئے ہمارے ایک نوجوان موٹرسائیکل سوار کو ہلاک کردیا تھا۔ کرنل کے

Read more

کرنل جوزف: سو پیاز اور سو جوتے

امریکہ کے اسلام آباد میں تعینات دفاعی نمائندے ،کرنل جوزف، کے معاملے کو میں ایک Developing Story سمجھ رہا تھا۔ نظر بظاہر اس نے سرخ بتی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے ایک پاکستانی نوجوان کو ٹکر مارکر ہلاک کردیا تھا۔ واقعہ یقینا حادثہ تھا مگر غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی وجہ سے کم از کم نادانستہ قتل ضرور تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کرنل کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کا سفارتخانہ متحرک ہوگیا۔

Read more

جذباتی ماحول میں نوازشریف او ر کرنل جوزف کا تذکرہ

ماحول بہت جذباتی ہوچکا ہے۔ منطقی انداز میں تجزیے کی گنجائش موجود نہیں۔ وہ فقرہ جو ٹیلی وژن سکرینوں پر دھواں دھار تقاریرکا باعث ہوا کچھ اس طرح تھا۔ "How Can We Allow…”(ہم کیسے اجازت دے سکتے ہیں)وغیرہ وغیرہ۔ فرض کیا کہ Allowکے بجائے Letکا استعمال ہوتا اور بات کچھ یوں ہوتی کہ چینی اور روسی صدور پاکستان کی سپریم کورٹ کے ہاتھوں نااہل قرار پائے وزیر اعظم سے اپنی ملاقاتوں میں تواتر کے ساتھ 2008کے ممبئی والے واقعے کا

Read more

الیکٹیبلز کا رویہ بروقت انتخابات کی علامت

جنوبی پنجاب کے بعد اب وسطی پنجاب سے بھی قدآور Electablesنے بنی گالہ میں عمران خان صاحب کے روبرو سرجھکا کر اپنے گلے میں تحریک انصاف کی پہچان ہوا سکارف نما دوپٹہ ڈلوانا شروع کردیا ہے۔اُمید ہے کہ 31مئی کے روز موجودہ حکومتوں کی تحلیل کے بعد ایسے ہی مزید کئی لوگ غول کی صورت نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ کا ساتھ چھوڑنا شروع ہوجائیں گے۔ سائبیریا سے رزق اور پناہ کی تلاش میں اڑ کر مسلسل

Read more

گڈ لک ٹو خسرو بختیار

خوبرو وخوش گفتار مخدوم خسرو بختیار میرا بہت احترام کرتے ہیں۔ خدا انہیں خوش رکھے۔ اسی باعث میں نے کبھی موصوف کی سیاست پر تبصرہ آرائی نہیں کی ہے۔ اس کالم میں بھی ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ حیران محض اس بات پر ہوں کہ بہت چاؤ سے چند ہی روز قبل میاں والی قریشیاں کے اس جواں سال سیاست دان نے ”صوبہ جنوبی پنجاب محاذ“ بنایا تھا۔ ذاتی حوالوں سے میرے بہت ہی محترم بزرگ میر بلخ شیر باز مزاری

Read more

وزیراعظم ہمت دکھائیں اور سچ بیان کر دیں

چند باتیں اور موضوعات اس کالم میں دہراتے ہوئے اُکتا گیا ہوں۔ پاکستان کے وزیر داخلہ کو اس کے آبائی ضلع کے ایک گاﺅں میں لیکن اسی ضلع کا ایک نوجوان پستول کی گولی کے ذریعے اس دُنیا سے رخصت کرنے کی کوشش کرے تو ہذیان محسوس ہوتی تکرار ضروری ہوجاتی ہے۔ میری اور آپ کی حفاظت کو یقینی بنانے والے ریاستی نظام کا حتمی نگہبان بذاتِ خود غیر محفوظ نظر آئے تو مایوسی پھیلتی ہے۔ اعتبار اُٹھ جاتا ہے۔

Read more

قوم کی رہنمائی کرنے والے دیدہ ور اور جید دانشور

وقت آگیا ہے کہ مجھ ایسے دو ٹکے کے رپورٹر یہ حقیقت تسلیم کرلیں کہ ہمارے ذہن برسرِزمین نظرآتی وقتی ہلچل کے جلووں میں محو ہوجاتے ہیں۔ سیاست کے کھیل میں جو بھی ہورہا ہوتا ہے وہ درحقیقت عالمی اور مقامی اشرافیہ کے سرکردہ افراد کے مفادات کا ٹکرائو ہوتا ہے۔ ہمیں ان مفادات کی مگر خبر ہی نہیں۔ ان مفادات کے حصول کیلئے جب کوئی سیاست دان گمراہ کن نعرے لگاتا میدان میں اترتا ہے تو ہم اس کی

Read more

یوم صحافت۔۔۔ راہ احتیاط ہی میں عافیت ہے

میں جانتاہوں کہ یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے۔ ویلنٹائن ڈے کی بابت مگر زیادہ علم نہیں اور یہ بات بالکل نہیں جانتا کہ سال کے چند خاص دن باپ،بیٹی یا ماں کے نام کیوں مختص کردئیے جاتے ہیں۔ ایسے ایام کا ذکر کرنے کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کیونکہ 3 مئی کی صبح اُٹھ کر اخبارات دیکھے تو پتہ چلا کہ اس دن کو صحافت کا دن بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جان

Read more

عورتوں کے تحفظ کی جنگ اور جلیلہ حیدر

ٹی وی پروگراموں کی Ratings طے کرتے ہوئے سب سے زیادہ اہمیت آبادی کے اس حصے کو دی جاتی ہے جو 18سال سے 25 سال کے درمیان والی عمر کے لوگوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس عمر میں آپ کوئی عادت اپنا لیں تو چھٹکارا اس سے بہت مشکل ہوتا ہے۔ اشیائے صرف تیار کرنے والی کمپنیوں کی لہٰذا یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے برانڈز ان لوگوں سے متعارف کروائیں۔ انہیں یہ برانڈز خریدنے کی ترغیب دیں تاکہ

Read more

زرداری کا ہنگ پارلیمان کا دعویٰ

آصف علی زرداری سے سو اختلاف رکھنے کے باوجود آپ کو یہ بات تسلیم کرنا ہوگی کہ موصوف اقتدار کے کھیل کو خوب سمجھتے ہیں۔ ذاتی طورپر مجھے اس ضمن میں ان کی مہارت کو 2008 کے انتخابات کے بعد بہت قریب سے دیکھنے کو ملا۔ اخبار نویسوں کی اکثریت نے ان دنوں یہ بات طے کر رکھی تھی کہ وزارتِ عظمیٰ کے لئے ان کا انتخاب مرحوم امین فہیم ہوں گے۔ میں جبلی طورپر اس سوچ سے اتفاق نہیں

Read more

بروقت انتخابات کو یقینی بناتے دو جلسے

جلسہ یقینا بہت بڑا تھا۔ ہر حوالے سے شاندار دِکھتا اور منظم بھی۔حاضرین کی تعداد کے اعتبار سے مینارِ پاکستان پر اب تک ہوئے تمام ”جلسوں کی ماں“ لیکن ہرگز نہیں تھا۔ اس میں جذبے اور جنون کی وہ بے ساختہ شدت وحدت بھی نظر نہیں آئی جو اکتوبر2011کے جلسے میں دیکھنے کو ملی تھی۔ عمران خان صاحب کا اس جلسے کے بارے میں فخروانبساط مگر بالکل جائز تھا۔ ان کے کئی برسوں سے دشمن ہوئے ٹی وی چینل نے

Read more

”اکو درد ہے دم دم “ اب عمران خان کیلئے

مینارِ پاکستان پر جو جلسہ تحریک انصاف نے اتوارکی شب برپا کرنا تھا مجھے یہ کالم اس کے شروع ہونے سے قبل ہی لکھ کر دفتر بھیجنا ہے۔ تبصرہ آرائی کی لہٰذا گنجائش نہیں۔ پیر کی صبح شاید ضرورت محسوس ہو۔ فی الوقت اگرچہ میں یہ لکھنے پر مجبور ہوں کہ اس جلسے کے حوالے سے جو نعرہ پہلے چلا اس نے مجھے کنفیوز کیا۔ ”دو نہیں ایک“ کی لائن سُنی تو ذہن میں خیال آیا کہ شاید عمران خان

Read more

صحافیوں کو کسی نہ کسی طرح قابو میں لانے کی ترکیبیں

مجھ سے بہت محبت کرنے والے چند قاری ہیں۔ تعداد ان کی سینکڑوں میں نہیں۔ شاید درجنوں میں ہوگی۔ یہ کالم نوائے وقت کے ویب ایڈیشن پر لگائے جانے میں تھوڑی دیر ہوجائے تو فکر مند ہوجاتے ہیں۔ ان کی فکر مندی مجھے احسان مند ہونے کے ساتھ نادم ہونے پر بھی مجبور کردیتی ہے کیونکہ فکر اور محبت کی شدت ان لوگوں کی جانب سے ملتی ہے جن سے کبھی ملنے کا موقعہ ہی نہیں ملا۔ صرف نیٹ کی

Read more

ماؤں کی سنائی داستانیں اور آزاد میڈیا کی نوٹنکی

مائیں جو کہانیاں ہمیں بچپن میں سنایا کرتی تھیں ان میں اکثر ایسے مقامات آتے تھے جہاں کردار بیک وقت ہنسنے یا رونے کی کیفیت سے گزرتے تھے۔ منگل کی سہ پہر سے میرا بھی کچھ ایسا ہی عالم ہے۔ نوجوانوں کی ایک تحریک اٹک کے پار سے اُٹھی تھی۔ گزشتہ اتوار کو اس نے میرے شہر لاہور کے تاریخی موچی دروازے میں ایک جلسہ کا اہتمام بھی کیا۔ اس جلسے کو بہت بھونڈے انداز میں روکنے کی کوشش ہوئی۔

Read more

ٹی وی سکرینوں پر اب نیکی ہی نیکی نظر آتی ہے

وطنِ عزیزمیں ان دنوں اظہارِ رائے کی بے پناہ آزادی نے پریشان کردیا ہے۔ سنسرشپ کے دور میں لکھنا سیکھا تھا۔ کئی برس تک اشاروں کنایوں میں اپنی بات سمجھانے کی مشقت کے بعد حالات ایسے ہوگئے کہ صیاد سے مانوس ہوگیا۔ خوف آتا ہے کہ ”اب رہائی ملے گی تو مرجائیں گے“۔ کئی برس قبل لکھنے پڑھنے کی طرف طبیعت نے رُخ کیا تو شدید خواہش تھی کہ صرف ڈرامے لکھوں۔ اس خواہش کا اظہار کچھ بزرگوں سے کیا

Read more

شہباز کا کراچی کو نیویارک بنانے کا دعویٰ! مگر کیسے؟

انگریزی کا ایک لفظ ہے Audacity اُردو میں اس کے معنی خود اعتمادی بھی ہے اور ڈھٹائی بھی۔ اسے فقرے کی ساخت میں رکھ کر ہی سمجھا جا سکتا ہے یہ کالم لکھنے سے قبل اس لفظ کا اُردو مترادف ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی کوئی ایسا لفظ جو بیک وقت ڈھٹائی اور خوداعتمادی کی کیفیت کو بیان کرے۔ ناکام رہا۔ کسی لفظ سے متعلق کیفیت کو سمجھنا ہو تو اکثر شعر یاد آ جاتے ہیں۔ خاص طورپر غالب کے۔

Read more

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا کوئی حرج نہیں کہ مجھے آج تک میرے اخبار کی مدیر یا کسی اور ادارے نے اشارتاً بھی نہیں کہا کہ مجھے اس کالم میں کیا نہیں لکھنا۔ صبح اُٹھتے ہی یہ کالم لکھنے کے لئے قلم اُٹھانے کے بجائے لیکن میں نے ریموٹ اُٹھا لیا۔ ہوا یہ تھا کہ رات بہت بے چین گزری۔ نیند کی گولی لینے کے باوجود کروٹیں بدلتا

Read more

عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان

عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ہیں۔ ان لوگوں پر سینٹ کے انتخابات کے دوران اپنے ووٹ بیچنے کا الزام ہے۔ خود کو موصول ہوئے شوکاز نوٹسز کے جواب میں اب وہ جو بھی کہتے رہیں بدنام تو ہوگئے۔ تحریک انصاف نے مگران کے نام دے کر تاریخ بنادی۔ میڈیا میں موجود عمران خان کے شدید ترین ناقدین بھی Naming and Shamingکے اس اقدام کو سراہنے پر مجبور ہوگئے۔ رنگ میں بھنگ ڈالنے

Read more

اب تو فیصلے کاانتظار ہے

پاکستان کی سیاسی تاریخ بیان کرنا ہو تو مولوی تمیز الدین کیس کا ذکر بھی ضروری ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں برآمد ہوا ”نظریہ ضرورت“۔ جسٹس منیر کا دریافت کردہ نظریہ ضرورت بعدازاں ایوب،یحییٰ، ضیاءالحق اور پرویز مشرف کے لگائے مارشل لاﺅں کو ”جائز“ قرار دینے میں مدد گار ثابت ہوا۔ ٹی وی سکرینوں کے ذریعے ملکی سیاست کا تجزیہ کرنے والوں کے لئے مشکل مگر اب یہ آن پڑی ہے کہ وہ مذکورہ واقعات کو یاد

Read more

انتخابات کے موخر ہونے کا نقصان

ربّ کریم کے فضل سے پاکستان اسلامی ہونے کے علاوہ ایک جمہوری مملکت بھی ہے۔ ریاستی اور حکومتی انتظام اس کا ایک باقاعدہ طورپر لکھے ہوئے آئین کے مطابق چلایا جاتا ہے۔ اس آئین میں واضح طورپر لکھ دیا گیا ہے کہ صاف، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کروانا صرف الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ ہمارے آئین میں یہ بھی طے کردیا گیا ہے کہ اگر کوئی حکومت اپنی پانچ سالہ انتخابی مدت پورے کرلے تو 60دنوں کے اندر

Read more

بلوچستان اور سرائیکی و سیب کا احساس محرومی دور کرنے کا بندوبست

آصف علی زرداری اور عمران خان صاحب نے اپنے دلوں میں کشادگی پیدا کی اور بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے ایک نئے اور صاف ستھرے دِکھتے سینیٹر کو پاکستان کے ایوان بالا کا چیئرمین منتخب کروا دیا۔ مساوی حقوق کے حامل صوبوں کے نمائندوں پر مشتمل وفاق کی علامت ٹھہرائے اس ایوان کی چیئرمینی حاصل کرنے کے بعد بلوچستان کا احساسِ محرومی دور ہوگیا۔ اب باری تھی پنجاب کے جنوب میں صدیوں سے آباد سرائیکی وسیب کی۔ کسی

Read more

سیاسی فلم کا شرطیہ نیا پرنٹ …. تکمیل کے آخری مراحل میں

”صحافت“ کی آڑ میں ٹی وی سکرینوں پر ٹاک شوز کے عنوان سے رونق لگانے والے مجھ ایسے کلاکار بھی عجیب لوگ ہیں۔ کہانی بہت ہی بنیادی اور سادہ ہوتی ہے۔ ہم مگر اس کا ہر موڑ ڈرامائی بنانے کو ہلکان ہوئے جاتے ہیں۔ نواز شریف کی نااہلی کو تاحیات قرار دینے کے فیصلے کے بعد بھی کچھ ایسے ہی ہورہا ہے۔ یہ حقیقت نجانے ہمیں کیوں یاد نہیں رہی کہ گزشتہ برس کی 28جولائی کے روز نواز شریف کو

Read more

ٹرمپ کا روس کو ٹویٹ- ”روک سکو تو روک لو“

مئی 1998میں پاکستان اور بھارت نے تجرباتی دھماکوں کے ذریعے خود کو ایٹمی قوت کے حامل ممالک کے طورپر دُنیا کے سامنے پیش کردیا۔ مجھے ان دھماکوں کے بعد کئی بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کا موقعہ ملا۔ ان کانفرنسوں کے شرکاءنہایت پریشانی کے عالم میں اصرار کرتے رہے کہ جنوبی ایشیاءکے دو ازلی دشمنوں کے درمیان آئندہ کوئی جنگ ہوئی تو حتمی فیصلہ صرف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے ذریعے ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی عسکری قوت

Read more

چودھری شجاعت حسین کی کتاب اور ان سے وابستہ یادیں

چودھری شجاعت حسین صاحب کی لکھی ’’سچ تو یہ ہے کہ‘‘ کے ان دنوں بہت چرچے ہیں۔ پیر کی شام اس کتاب کی لاہور میں تقریب رونمائی بھی ہوگئی۔ چودھری پرویز الٰہی نے بہت پیار سے اس تقریب کے لئے مدعو بھی کیا تھا۔ پیشہ وارانہ مصروفیات کی وجہ سے شامل نہ ہوپایا۔ احساسِ ندامت وجرم مگر اپنی جگہ موجود ہے۔ چودھری صاحب کی لکھی کتاب ابھی تک میرے ہاتھ نہیں آئی ہے۔ اخبارات میں چھپے اس کے اقتباسات ضرور

Read more

بلوچستان کے بعد اب جنوبی پنجاب کا احساس محرومی

بلوچستان کا ”احساسِ محرومی“ دور کرنے کے لئے عمران خان صاحب نے کڑوا گھونٹ پیا۔ کرپشن کے خلاف لگے جہاد کے محاذ سے چند لمحوں کی رخصت لی اور سیاسی منظر نامے پر تقریباََ ایک نووارد صادق سنجرانی کو سینٹ کا چیئرمین منتخب کروادیا۔ اس انتخاب کو یقینی بنانے کی خاطر انہیں ”دنیا کی سب سے بڑی بیماری“ کے نامزد کردہ سلیم مانڈوی والا کو اس ایوان کا ڈپٹی چیئرمین بھی بنوانا پڑا۔ صادق سنجرانی کے ہم نواﺅں نے اپنی

Read more

پاکستان میں پرنٹ میڈیا کے زندہ رہنے کے معدوم ہوتے امکانات

بہت سوچنے کے باوجود میں اب تک جان نہیں پایا ہوں کہ ہم لوگ اس بنیادی حقیقت کو سمجھ کیوں نہیں پارہے کہ میڈیا ایک صنعت ہے۔ انڈسٹری‘ کاروبار‘دھندا‘ ہر کاروبار کی طرح اس کا بھی حتمی ہدف منافع کمانا ہے۔ ہر صنعت کی طرح اسے اپنے قیام کےلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ سرمائے سے مشینری لگائی جاتی ہے ۔ اخبار چھاپنے کےلئے کاغذ اور خوبصورت چھپائی کےلئے نفیس ترین نوعیت کی سیاہی درکار ہے۔ ٹی وی صحافت کےلئے

Read more

الیکٹبلز پر ضرورت سے زیادہ انحصار مگر…. لہر بھی کوئی شے ہے

بہت ہی دنوں بلکہ برسوں کے بعد اتوار کی صبح یہ کالم لکھنے کی خاطر اُٹھا ہوں تو فضا میں وہ رعنائی ہے جو بہار وبرسات کے موسموں میں اس شہرکے باسی معمول کے طورپر لیا کرتے تھے۔ دس بجنے میں کچھ منٹ رہ گئے ہیں مگر آسمان کے ایک حصے پر بادلوں کے تہوں نے گھپ اندھیرا کررکھا ہے۔ جو حصے ان بادلوں سے ذرا دور ہیں وہاں سورج کی روشنی پھوٹنے کی ضد میں مبتلا ہے۔ گہرے سیاہ

Read more