حرام خور پارسا

حرام کیا ہے اور حلال کیا ہے اگر اس بحث کو ہم بعد کے لیے اٹھا رکھیں اور جائز نا جائز پر بات کریں تو میرے نزدیک غلط طریقے سے کمایا یا کھایا جانے والا مال حرام یا ناجائز ہے۔ میں چوں کہ ایک امیر علاقے میں رہتا ہوں اور میری بیٹھک بھی معاشرے کے امرا، سیاست دان اور بیوروکریسی کے ساتھ رہی ہے جہاں چند ایک کو چھوڑ کر تقریباً سب ہی ایک طرح سے کھوجی ہیں۔ یعنی اب

Read more

ایک حسینہ، ایک بات، کئی رخ

سنو اس کا چہرہ رائٹ سائیڈ سے زیادہ دلکش لگتا ہے۔ آپ کو لگتا ہو گا مجھے تو لیفٹ سائیڈ زیادہ پسند ہے خاص طور پر جب وہ ناک میں لونگ ڈالتی ہے۔ پتا نہیں تم لوگوں کو کیا ہو گیا ہے تیسرا بولا مجھے تو اس کے چہرے میں لال سرخ ہونٹوں کے سوا کچھ اور پُر کشش نہیں لگتا۔ چوتھا ایک دم بیچ میں بولا سب غلط تم لوگوں نے شاید اُس کی آنکھیں نہیں دیکھیں، قسم سے

Read more

پتھروں سے ایٹمی دور تک بہادری کا پیمانہ

پہلے جنگ کھلے میدانوں میں ہوا کرتی تھی۔ تلواریں نیزے بھالے وغیرہ وغیرہ۔ اس سے پہلے حملے قبضے لوٹ مار یا پھر دفاع ڈنڈوں اور پتھروں سے ہوتا تھا۔ تلواروں کے بعد پتھر دور پھینکنے والی لکڑی کی توپ بنی جو غلیل کی طرح ہوتی تھی بھاری پتھر بیچ میں رکھا اور اچھال دیا۔ بہرحال تلواروں کے دور میں طاقت بہادری اور میدان میں جنگی حکمت عملی صاف نظر آتی تھی۔ جو لوگ افرادی، جسمانی اور عقلی طور پر طاقتور

Read more

بیوی ایک عظیم رشتہ

جب برا وقت چل رہا ہو اور آپ کے تمام نام نہاد اپنے رشتے ماں باپ، بہن بھائی، دوست احباب تک آپ کو چھوڑ جائیں اور نوبت فاقوں تک آ جائے۔ اس برے وقت میں ایک اکیلی آپ کی بیوی آپ کے ساتھ آپ کا حوصلہ بن کر کھڑی ہو۔ کم خوراکی، بوسیدہ لباسی کا بھی گلہ نہ کرے۔ شوہر کی موجودگی یا غیر موجودگی میں گھر کا، اپنی عزت کا اور بچوں کی بہترین تربیت کا بھی اچھا خیال رکھے۔ برے

Read more

جینا ہو تو ایسے جیو

عمر کی نصف سنچری مکمل ہونے پر انسان خواہ وہ مرد ہو یا عورت عجیب و غریب خیالات کا حصار اپنے گرد باندھ لیتا ہے۔ مگر صنوبر ایسی نہیں ہیں۔ انہیں جب بھی دیکھا ایک خوش گوار حیرانی بھی ہوئی اور یہ خواہش بھی پیدا ہوئی کہ صنوبر جیسی زندگی، ماں باپ، بہن بھائی، بیٹیاں اور شوہر ہر لڑکی کا نصیب ہو۔ صنوبر کی خوش قسمتی تھی کہ ان کا میکہ اور سسرال دونوں ہی ذہنی اور علمی طور پر

Read more

ایک ہی راگ الاپنا۔ دانش یا کم علمی؟

آپ نے اپنے آپس پاس یا سوشل میڈیا پر ایسے لوگ ضرور دیکھے ہوں گے جن کی سوچ ایک ہی موضوع پر طے شدہ اور غیر تبدیل پذیر یعنی سکت و جامد ہے۔ وہ ہر وقت یا تو بڑے ہی جارحانہ انداز سے مذہب کو نشانہ بناتے نظر آتے ہیں یا پھر ہر وقت فوج پر جملے کستے دکھائی دیں گے۔ کئی لوگ اس کا الٹ بھی کرتے ہیں یعنی مذہب اور فوج کی حمایت میں شدت پسند ہوتے ہیں۔

Read more

اختر استاد بنا ملے ہی چلے گئے۔

آج صبح فیس بک آن کی تو سب سے پہلے ڈاکٹر ناظر محمود کی ٹائم لائن پر یہ افسوس ناک خبر ملی کہ سینیئر صحافی، محقق اور انسانی حقوق کے علمبردار جناب اختر بلوچ کے انتقال کی خبر سن کر دل ایک دم اداس ہو گیا۔

میں اختر بلوچ صاحب کو اختر استاد کہا کرتا تھا۔ اختر بلوچ سے میری ظاہری ملاقاتیں نہایت مختصر رہیں شاید چند ماہ یا ایک سال مگر یہ تعلق زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا۔ اختر بلوچ سے مجھے وہ راستہ ملا جس کی مجھے تلاش تھی۔

Read more

جنگل بھلا یا پاکستان؟

” سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے“ مجھے امید ہے ہر با ذوق اور حساس دل رکھنے والوں نے زہرا نگاہ کی نظم دستور سن اور پڑھ رکھی ہوگی اور بے شمار لوگوں کو تو یہ نظم زبانی یاد بھی ہوگی۔ کیوں کہ ہر شخص کی تمنا ہے کہ پاکستان میں بھی زہرا نگاہ کی نظم والا جنگل کا دستور نافذ ہو جائے۔ جس میں لکھا ہے کہ ”سنا ہے شیر کا جب پیٹ بھر جائے تو

Read more