تابع فرمان فوج، محکوم نیب: عمران خان کامیاب ہیں

وزیر اعظم عمران خان کا یہ تقاضا جائز ہے کہ ان کی حکومت کو کام کرنے کے لئے کم از کم تین ماہ کا وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنی کارکردگی کے حوالے سے بنیادی ڈھانچہ واضح کرسکے۔  کسی بھی نئی حکومت کو معاملات سمجھنے اور تبدیلی لانے کے لئے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یوں تو پاکستان جیسے مسائل میں گھرے ملک میں کسی قابل ذکر تبدیلی کے لئے پانچ سال کی مدت بھی کافی نہیں ہو سکتی لیکن

Read more

وزیر اطلاعات کے منہ سے سنسر شپ کی باتیں

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان کو ختم کرکے ایک نئی میڈیا کنٹرول اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے ادارے کا نام ’پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی‘ ہوگا۔ اس طرح ملک میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی نگرانی کرنے کے کام میں ہم آہنگی پیدا ہو سکے گی۔ اور ہر قسم کے میڈیا کے لئے یکساں قوانین اور سنسر کا طریقہ مروج ہو سکے گا۔ ملک

Read more

فواد چوہدری اور سنسر شپ: پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان کو ختم کرکے ایک نئی میڈیا کنٹرول اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے ادارے کا نام ’پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی‘ ہوگا۔ اس طرح ملک میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی نگرانی کرنے کے کام میں ہم آہنگی پیدا ہو سکے گی۔ اور ہر قسم کے میڈیا کے لئے یکساں قوانین اور سنسر کا طریقہ مروج ہو سکے گا۔ ملک

Read more

توہین مذہب ، پاکستان اور عالمی ادارے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ کروانے کی مذموم کوشش کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت پاکستان اسلامی تعاون کی عالمی تنظیم کے ذریعے تمام مسلمان ملکوں کو متحرک کرنے کی کوشش کرے گی۔ یہ ایک خوش آئیند اعلان ہے اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں رسول پاکﷺ

Read more

عارف علوی پاکستان کے صدر ہوں گے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے صدارتی امیدوار کے بارے میں حلیف جماعتوں سے بات چیت کرلی ہے اور اب اسے 4 ستمبر کو ہونے والے انتخاب میں ڈاکٹر عارف علوی کے منتخب ہونے کا پورا یقین ہے۔ وفاقی وزیر کے اس دعویٰ کو مسترد کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں ۔ ملک کی سیاسی تاریخ کے تناظر میں یہ دیکھنے میں آتا رہاہے کہ چھوٹی پارٹیاں اور آزاد ارکان عام طور سے اقتدار

Read more

حزب اختلاف میں وسیع تر اتفاق کے بغیر جمہوری جدوجہد کامیاب نہیں ہو سکتی

پاکستان میں جس وقت سیاسی ہم آہنگی اور اتفاق رائے پیدا کرکے معاملات طے کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد و اشتراک تو دورکی بات ہے، اپوزیشن جماعتیں بھی باہم دست و گریباں ہیں۔ اس کا مظاہرہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر بھی دیکھنے میں آیا جب پیپلز پارٹی نے اس متفقہ اصول سے انحراف کرتے ہوئے کہ مسلم لیگ (ن) وزیر اعظم کا امید وار کھڑا کرے گی،

Read more

امریکہ کے ساتھ نیا تصادم کیا گل کھلائے گا

وزیر اعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فون گفتگو کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان شروع ہونے والا تنازعہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے بارے میں تشویشناک خبر ہے۔ اس بارے میں وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں امریکی وزارت خارجہ کے اس بیان کو مسترد کیا تھا کہ اس گفتگو میں پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کا ذکر ہؤا

Read more

صدر ٹرمپ، امریکی میڈیا اور پاکستانی میڈیا

امریکی معاشرے میں یہ تصور نہایت راسخ ہے کہ امریکی معاشرے کی ترقی اور ارتقا میں بنیادی نوعیت کی اہمیت آزادی اظہار کو حاصل ہے اور اگر اس آزادی کو سلب کر لیا گیا یا ایسا تاثر بھی قائم کر دیا گیا کہ بات کرنے کی آزادی خطرے میں ہے یا قصہ پارینہ بنائی جا سکتی ہے تو دو صدیوں پر محیط امریکی جمہوریت ڈانواں ڈول بلکہ خود ماضی کی داستان بن کر رہ جائے گی امریکی صدر ٹرمپ جب

Read more

عمران خان کی تقریر، مغالطے اور خوابوں کی دنیا

دو روز گزر جانے کے بعد بھی وزیر اعظم عمران خان کے قوم کے نام خطاب پر داد و تحسین کا ہنگامہ کم ہونے کا نام نہیں لیتا۔ اس تقریر سے ٹھوس مطالب جاننے کی بعض سنجیدہ کوششیں ضرور کی گئی ہیں لیکن سوشل میڈیا کے علاوہ اظہار کے دیگر فورمز پر تحریک انصاف کے سرفروشوں نے مثبت یا منفی ہر قسم کی تنقید کو اپنے نو منتخب وزیر اعظم کے خلاف بغض و عناد سے تعبیر کرنے کی کوشش

Read more

آزاد خارجہ پالیسی اور شاہ محمود قریشی کی خوش بیانی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی واضح کیا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی وزارت خارجہ میں ہی بنے گی ۔ گو کہ یہ معلومات انہوں نے اپنی پریس ٹاک میں فراہم نہیں کیں بلکہ ایک سوال کے جواب میں انہیں یہ کہنا پڑا۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ خارجہ پالیسی پر اسٹبلشمنٹ کا کتنا اثر و رسوخ ہوگا۔ تاہم یہ جواب دیتے ہی نئے وزیر خارجہ کو یہ اضافہ کرنا پڑا کہ

Read more

جنرل کی جپھی اور نئے پاکستان کے قیام میں نوے منٹ کی تاخیر

وزیر اعظم عمران خان  سوموار کو بیس رکنی نئی کابینہ کی حلف برداری سے پہلے قوم سے خطاب کرنا چاہتے تھے۔ اس میں ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر کسی بھی مجبوری کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ لیکن آٹھ بجے کے مقررہ وقت پر قوم نئے وزیر اعظم کے پالیسی خطاب کا انتظار کر رہی تھی اور وزیر اعظم کے مشیر اور نامزد وزیر اطلاعات فواد چوہدری یہ بتانا بھول گئے کہ اس براڈ کاسٹ میں تاخیر ہوجائے گی۔ اس کا اعلان

Read more

وزرائے اعلیٰ کا انتخاب: سیاسی خطرے کی گھنٹی

عمران خان نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد دھواں دار تقریر کے ذریعے حامیوں اور مخالفین کو یکساں طور سے حیران کرنے کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لئے سردار عثمان بزدار کو پاکستان تحریک انصاف کا امید وار نامزد کرکے اس حیرت میں اضافہ کیا ہے۔ پنجاب سے منتخب ہونے والے آزاد ارکان کی اکثریت کے علاوہ مسلم لیگ (ق) کی حمایت حاصل ہونے کے بعد یہ بات یقینی ہوگئی تھی کہ تحریک

Read more

وزیراعظم عمران خان: امیدیں اور مشکلات

عمران خان کے خواب کی تکمیل ہوئی۔ انہیں ملک کا بائیسواں وزیراعظم منتخب کرلیا گیا ہے۔ ملک کے اعلی ترین عہدے تک پہنچنے کا سفر سخت جد و جہد اور کامیابی کے یقین کا سفر ہے۔ اس مقصد کو پانے کے لئے انہوں نے ملک کے کروڑوں لوگوں کو نئے خواب دکھائے ہیں۔ تاہم وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کو خبر ہونی چاہئے کہ اہل پاکستان زیادہ صبر کرنے کے عادی نہیں ہیں۔ انہیں جو بڑے

Read more

اپوزیشن منتشر ہے، جمہوریت صبر طلب ہے اور زاد راہ موجود نہیں

قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اپوزیشن کے نام نہاد اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ متحدہ اپوزیشن کے فیصلہ کے برعکس شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم حمایت نہیں کرے گی۔ پیپلز پارٹی کا مؤقف غیر واضح اور سیاسی بددیانتی پر استوار ہے تو مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف بھی وہی فصل کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بہر صورت اقتدار کا

Read more

جمہوریت کو جے آئی ٹی تڑکہ اور رن وے پر پولستانی رقص کا احتساب

صدر پاکستان ممنون حسین نے یوم آزادی کے پیغام میں ووٹ کی طاقت کو ملک کے قیام کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا اور ترقی کے لئے ووٹ کے ذریعے ہونے والے فیصلے ہی اہم ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ ملک کے عوام نے 25 جولائی کو اپنےنمائیندے چن کر ایک بار پھر جمہوریت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ملک کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر یہ الفاظ اگرچہ سہانے اور موقع

Read more

چیف جسٹس نے انصاف میں تڑکا لگانے کا اعتراف کر لیا

 ادھر ملک کی پندرہویں قومی اسمبلی کے 328 ارکان ملک کے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھا رہے تھے تو دوسری طرف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار اس بات پر تشویش کا اظہار کررہے تھے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن کے باہر سیاسی جماعتوں کے مظاہرہ میں عدلیہ کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار انصاف فراہم کرنے کے لئے غیر روایتی طریقے اختیار کررہے ہیں ۔

Read more

پاکستانی جمہوریت: آگے راستہ ٹھیک نہیں ہے

   پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابقہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے ساتھ ملاقات کی ہے اور پارلیمانی معاملات میں مل کر چلنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ وفد کی قیادت قومی اسمبلی کے اسپیکر کے عہدہ کے لئے تحریک انصاف کے نامزد امید وار اسد قیصر نے کی اور اس میں خیبر پختون خوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے علاوہ شفقت محمود اور پارٹی کے ترجمان فواد

Read more

مجروح صحافت اور عمران خان کی ذمہ داری

ملک میں آزادی اظہار اور میڈیا پر عائد درپردہ پابندیوں کے حوالے سے مسائل اب کسی راز کی حیثیت نہیں رکھتے۔ حکومتی ادارے اپنے اختیار کے علاوہ اشتہارات کی صورت میں وسائل کو بھی مرضی کی خبروں و تبصروں کی تشہیر کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ میڈیا مالکان کو بتا دیا گیا ہے کہ اگر انہیں اپنی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے تو انہی خطوط پر کام کرنا ہوگا جو انہیں فراہم کئے گئے ہیں۔ بصورت دیگر انہیں اشتہارات کی

Read more

نئی حکومت کو حقیقت پسندانہ طور طریقے اپنانا ہوں گے

صدر پاکستان نے نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی سمری پر 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان کی حلف برداری اور نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد لیڈر آف دی ہاؤس کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ تحریک انصاف نے دعویٰ بھی کیا ہے اور اس میں کسی شبہ کی گنجائش بھی نہیں ہے کہ عمران خان آسانی سے نئے وزیر اعظم منتخب ہوجائیں گے۔ اپوزیشن اگرچہ مقابلے

Read more

سیاست دان دہشت گرد ہیں اور عدلیہ محسن قوم

یادش بخیر ملک میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کے بعد اکثریتی پارٹی کے طور پر ابھرنے والی تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیر اعظم عمران خان بھی دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کر چکے ہیں۔ اب اسلام آباد کی چوکس پولیس نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرنے والے بعض سیاسی کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے اور نمایاں لیڈروں کو فی الوقت ’نامعلوم‘ ملزمان کی فہرست

Read more

اشارہ ابرو کی منتظر باندی، بندی، کنیز اور تابع حزب اختلاف

تحریک انصاف کی نامکمل کامیابی اور عمران خان کے وزیراعظم بننے کی تگ و دو سے اگر ان نعروں اور وعدوں کا پول کھل رہا ہے جو نیا پاکستان کی تعمیر کے لئے لوگوں کو ازبر کروائے گئے تھے تو اپوزیشن جماعتوں کی ناکام اتحاد سازی، تحریک چلانے یا نہ چلانے کے تضاد میں پھنسے سیاسی لیڈر اور دھاندلی کے اعلان کے باوجود جہاں موقع ملے وہاں حکومت بنانے کی کوششوں سے بھی یہی محاورہ یاد آتا ہے کہ ہاتھی

Read more

غلام ریاست کا غلام میڈیا

ملک میں جمہوریت کا دور دورہ ہے۔ دس سال کی مختصر مدت میں تیسری بار اسمبلیوں کے انتخاب مکمل ہوچکے ہیں۔ نہ صرف تیسرے انتخاب منعقد ہوئے ہیں بلکہ اس بار تحریک انصاف کی صورت میں ایک نئی پارٹی حکومت بنانے والی ہے۔ کسی بھی جمہوری نظام کی بقا اور استحکام کے لئے یہ سارے مثبت اشاریے ہیں۔ لیکن حیرت کی بات ہے کہ ملک میں جمہوری نظام پر اعتبار میں بھی اسی رفتار سے کمی واقعہ ہورہی ہے۔ انتخابات

Read more

مدیر "ہم سب” کے خلاف بے بنیاد اشتعال انگیزی کی کوشش

میرا نام  وجاہت  مسعود ہے۔ میں 1988 میں صحافت سے منسلک ہوا۔ انگریزی اور اردو زبانوں میں پرنٹ ، الیکٹرانک اور آن لائن جرنلزم  سے وابستہ رہا ہوں۔ فکری طور پر نیشنل عوامی پارٹی کی روایت سے تعلق رکھتا ہوں جسے فروری 1975ء میں خلاف قانون قرار دیا گیا۔ 1986 عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نام سے بحال کی گئی تو میں اس جماعت میں شامل ہوا۔  1989ء میں عوامی نیشنل پارٹی آئی جے آئی میں شامل ہوئی

Read more

اقتدار ملنے کے بعد تنہا رہ جانے والا عمران خان

آج پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کو باقاعدہ طو ر سے وزیر اعظم کا امید وار نامزد کردیا ہے۔ گو کہ اس بات کا کافی امکان موجود ہے کہ عمران خان منتخب پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن تادم تحریر یہ بات واضح نہیں تھی کہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں اکثریت کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔ عمران خان کے معتمد اور پارٹی لیڈر آزاد ارکان اور چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ معاملات طے

Read more

پھانسی دینے اور قید کرنے کی روایت بدلی جائے

ملک کے حالیہ انتخابات کے بعد مرکز اور پنجاب میں حکومتیں بنانے کے معاملہ پر ہی غیر یقینی صورت حال موجود نہیں ہے بلکہ یہ بات بھی غیر واضح ہے کہ مستقبل میں ملک کو کس طرح چلانا مقصود ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف انتخابات سے پہلے اور بعد میں نواز شریف کے باغیانہ اور جمہوریت پسند نعرے سے گریز کی پالیسی اپنانے کے باوجود اتنی سیاسی طاقت حاصل نہیں کرسکے کہ وہ پنجاب میں حکومت بنا

Read more

عمران خان سیاسی دور اندیشی کا مظاہرہ کریں

ملک کی اپوزیشن نے مل کر کام کرنے اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم اور اسپیکر کے عہدے کے لئے متفقہ امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو حالیہ انتخابات میں قومی سطح پر اگرچہ سب سے بڑی پارٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہؤا ہے لیکن اسے ابھی تک قومی اسمبلی میں واضح اکثریت کی حمایت حاصل نہیں ہوسکی۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عمران خان شاید ملک کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم

Read more

عدالتوں کا وقار بمقابلہ آزادی اظہار

سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کے جرم میں عدالت کے برخواست ہونے تک قید، ایک لاکھ جرمانہ اور پانچ سال کے لئے کسی بھی سرکاری عہدہ کے لئے نااہل قرار دیا ہے۔ پاناما کیس کے بعد سے سپریم کورٹ اور اس وقت حکمران جماعت کے درمیان شروع ہونے والا تنازعہ توہین عدالت کے متعدد مقدموں کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)

Read more

چیف جسٹس اپنا کردار متعین کر لیں

گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں انصاف فراہم کرنے کے علاوہ بہتر ادارہ جاتی انتظام کی ضمانت دینے، ہسپتالوں میں عمدہ علاج فراہم کرنے کا یقین دلانے اور اسکولوں میں تعلیم کو سستا اور عمدہ بنانے کےلئے چیف جسٹس ثاقب نثار کے اعلانات اور اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ ملک کے طول و عرض سے ان غیر معمولی کاوشوں پر داد و تحسین کے ڈونگرے بھی برسائے جاتے رہے ہیں۔ ان  اقدامات کے بعد چیف جسٹس کی قوم

Read more

شہباز شریف: بہادر سیاسی کارکن کا شکست خوردہ سپہ سالار

پاکستان میں انتخابات کے بعد سودے بازی اور نمبر پورے کرنے کی گیم عروج پر ہے۔ عدالت عظمیٰ سے ’صادق و امین‘ نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے جہانگیر ترین اپنے نجی طیارے کو پنجاب اور مرکز میں اراکین کی ضروری تعداد حاصل کرنے کے لئے بے دریغ استعمال کررہے ہیں تاکہ تحریک انصاف آسانی سے حکومتیں بنا سکے۔ بادی النظر میں ان کی کوششیں بارآور ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف نے اگرچہ قومی

Read more

عمران خان فلاحی ریاست کے لئے وسائل کہاں سے لائیں گے؟

انتخابات کے بعد اب مرکز اور صوبوں میں نئی حکومتوں کی تشکیل کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ نو منتخب ارکان اسمبلی اور جماعتوں کے ساتھ وابستہ کی جانے والی توقعات کی تکمیل کا تخمینہ لگا جا سکے۔ وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمران خان نے کامیابی کے بعد کی جانے والی تقریر میں ان امیدوں کو انگیخت کیا ہے۔ اگرچہ ملک کے معاشی، سماجی اور سیاسی منظر نامہ پر نظر رکھنے والے ماہرین اور مبصر نہایت احتیاط سے واضح

Read more

بلاول کو لیڈر آف اپوزیشن بنایا جائے

انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کا مرحلہ درپیش ہے۔ اگرچہ یہ یقین کیا جارہا ہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے لئے اکثریت کی حمایت حاصل کرنا مشکل نہیں ہو گا اور وہ آزاد ارکان اور متعدد ایک رکنی اور دو رکنی جماعتوں کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن پنجاب میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کو زیادہ سخت چیلنج کا سامنا ہے۔

Read more

عمران خاں کو معلق پارلیمنٹ میں ووٹ کی عزت کا علم ہونے کو ہے

تین دن کی تاخیر کے بعد بالآخر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں 25 جولائی کو منعقد ہونے والے انتخابات کے نتائج کا غیر حتمی اور غیر سرکاری اعلان کردیا ہے۔ اس طرح اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ صرف سندھ اور خیبر پختون خوا اسمبلیوں میں بالترتیب پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ قومی اسمبلی کے علاوہ پنجاب اسمبلی اور بلوچستا ن اسمبلی میں کسی ایک پارٹی یا سیاسی اتحاد

Read more

2018 کے انتخابی نتائج جمہوریت کو مستحکم کریں گے

پاکستان کے حالیہ انتخابات یہ ثبوت فراہم کرتے ہیں کہ اگر جمہوریت کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے اور لوگوں کو آزادانہ ماحول میں اپنی رائے دینے کا حق و اختیار حاصل ہو تو اجتماعی ذہانت ملک و قوم کی درست سمت میں رہنمائی کرسکتی ہے۔ ان انتخابات سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ ملک کے عوام سیاسی پارٹیوں اور لیڈروں کے بارے میں اپنی رائے قائم کرنے اور اس قیادت کو ووٹ کے ذریعے اقتدار سونپنے کی

Read more

تحریک انصاف کی نہیں، عوام کے سیاسی شعور کی کامیابی

انتخابات کا ہنگامہ اس قدر شدید رہا ہے کہ میڈیا، سیاست دانوں یا مبصرین کو اس دوران کل کوئٹہ کےایک پولنگ اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گرد حملے اور ملک کی سیاست اور سماج پر اس کے مرتب ہونے والے اثرات کا اندازہ کرنے کا موقع بھی نہیں مل سکا۔ ممکنہ وزیر اعظم عمران خان نے انتخاب میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں بجا طور سے اس سانحہ کا ذکر کیا ہے اور بلوچستان کے عوام کے

Read more

اب دھاندلی سے آگے دیکھنے کی ضرورت ہے

پاکستان کی تاریخ کے سب سے متنازع انتخابات انجام کو پہنچے۔ اس روز کوئٹہ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ہونے والی دہشت گردی میں اکتیس افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی کامیابی سے کن عناصر یا قوتوں کو خطرہ لاحق ہے۔ حتمی نتائج تو الیکشن کمیشن بعد میں جاری کرے گا لیکن حسب توقع پاکستان تحریک انصاف کو غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور رات گئے

Read more

یہ انتخاب پاکستان کے لوگوں کا امتحان ہے

اب سے چند گھنٹے بعد ملک بھر میں انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں نے انتخابی مہم ختم کردی ہے اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف اور آزادانہ انتخابات منعقد کروانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔ لیکن گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران سامنے آنے والی اطلاعات ، سیاسی صورت حال پر عدالتی فیصلوں کے اثرات، الیکشن کمیشن کے معاملات میں اعلیٰ عدالتوں کی مداخلت اور یوم انتخاب پولنگ اسٹیشنوں

Read more

متنازع انتخاب کے دہانے پر

ایک روز بعد ملک میں عام انتخابات منعقد ہورہے ہیں ۔  کوئی بھی جمہوری معاشرہ انتخابات کے ذریعے  آگے بڑھنے کا راستہ اختیار کرتا ہے۔  اس لئے انتخابات  سے عوام کی رائے جاننے ، نئے راستے کھوجنے، متنوع اور تازہ دم قیادت کو سامنے لانے اور نئے  تصورات کے ساتھ ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کی راہ ہموار  ہوتی ہے۔ جمہوریت عوامی حاکمیت کا نام ہے۔ پاکستان کا آئین  عوام کے ووٹ کی بنیاد پر منتخب ہونے

Read more

حنیف عباسی کی سزا کے بعد عدالتی نظام کٹہرے میں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کو ملنے والی عمر قید اور نااہلی کی سزا کے بعد این اے 60 میں انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کرکے تنقید کی بھڑکتی آگ پر پانی ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ اس ایک اقدام سے ناقدین کا منہ بند کیا جاسکے گا یا دو روز بعد منعقد ہونے والے انتخابات کے بارے میں شبہات ختم ہو جائیں گے ۔ گزشتہ دو

Read more

جسٹس شوکت صدیقی کے الزامات: عدلیہ، خفیہ ادارے اور جمہوریت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت صدیقی نے راولپنڈی بارایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جو انکشافات کئے ہیں، ان کا چرچا اب بچے بچے کی زبان پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر جسٹس شوکت صدیقی کا ’کچا چٹھا‘ کھولنے کی بھرپور مہم کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ اگرچہ ملک کی خفیہ ایجنسی کو بھی خود پر کھلم کھلا الزامات عائد کرنے والے شخص سے حساب برابر کرنے کی آرزو ہوگی

Read more

عمران خان، معلق پارلیمنٹ اور آمریت کے پھندے میں لٹکتا پاکستان

اگرچہ انتخابات سے چند روز قبل سیاسی ہیجان اور سنسنی خیزی میں اضافہ فطری امر ہے لیکن اس بار ماحول میں تصادم کی شدید کیفیت پیدا کرنے میں عمران خان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہیں اس وقت ملک کا آئندہ وزیر اعظم سمجھا جارہا ہے لیکن وہ ابھی تک جمہوری مزاج یا سیاسی وسیع الظرفی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام ہیں۔ انہیں ایک ایسا جمہوری لیڈر ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو برسر اقتدار آنے کے بعد بکھرےاور

Read more

شفاف انتخابات کی راہ میں واحد رکاوٹ: نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

انتخاب کا دن قریب ہے۔ اس روز بیلٹ بکس کھلنے کے بعد جو فیصلہ سامنے آنے والا ہے، اس کے بارے میں اب کسی کو کوئی شبہ نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان بائیس سال سیاسی جد و جہد کرنے کے بعد اب یہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعظم بننا ان کا حق ہے۔ اقتدار کے لئے کوشش کرنے والے ہر لیڈر کو یہ خواب دیکھنے کا حق حاصل ہوتا ہے لیکن معاشرہ کو تبدیل کرنے، نیا سماج

Read more

عمران خان کی ’شفاف فوج‘ اور جسٹس شوکت صدیقی کے ’ناروا‘ شکوے

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کو ملک کا واحد شفاف ادارہ بتایا ہے اور نواز شریف اور آصف زرداری کو ملک میں بدعنوانی کی علامتیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کے علاوہ ملک کے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ اس انٹرویو میں عمران خان نے البتہ یہ واضح نہیں کیا کہ کیا ان کی ممدوح ’غیر جانبدار عدلیہ‘ بھی ملک کے ان اداروں میں شامل ہے

Read more

وزیر اعظم عمران خان: مگر کس قیمت پر؟

انتخابات میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے اور اب زبان خلق پر یہ بات چڑھی ہوئی ہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی تحریک انصاف کے لئے میدان ہموار اور مسلم لیگ (ن) کے لئے حالات کو ناموافق اور مشکل بنانے کی حتی الامکان کوشش کی جارہی ہے۔ یوں تو کسی پارٹی کی مقبولیت کا دار و مدار مختلف حلقوں میں اس کے امید واروں کی کارکردگی اور عوام میں پذیرائی کی بنیاد پر ہوتا ہے لیکن بد

Read more

کیا چیف جسٹس آئین سے بالا ہیں؟

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ڈیم بنانے کے لئے انتخاب سے پہلے جس پر جوش مہم جوئی کا آغاز کیا ہے، وہ اب محض تفنن طبع تک محدود نہیں ر ہی۔ اور نہ ہی یہ اب صرف 184(3) کی اوور ریچ کا معاملہ رہ گیا ہے۔ اس بارے میں تسلسل سے دئیے جانے والے پیغامات، احکامات، تبصرے اور ریمارکس اب ایک تشویشناک صورت حال اختیار کرچکے ہیں جن کی روشنی میں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کیا چیف

Read more

میڈیا آزاد ۔۔۔ غیر ملکی صحافی اقدام قتل میں پکڑا گیا

گزشتہ تین روز سے نارویجئن میڈیا اپنےایک اسٹار جرنلسٹ کی پاکستان میں گرفتاری کا راگ الاپ رہا ہے اور پاکستان میں میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے بے معنی اور نت نئے سوال اٹھا رہا ہے۔ ایک چھوٹے ملک کے ’سادہ لوح‘ صحافیوں کو شاید علم نہیں ہو سکا کہ اس وقت وطن عزیز میں کسی سیاسی پارٹی کی حکومت نہیں ہے جو اپنی شہرت اور فائیدے کے لئے ملک کے مفادات کا سودا کرلینے کی

Read more

ایک یوم سوگ نگران حکومت کی بے بسی پر منانا چاہئے

مستونگ دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت اور پاک فوج کے سربراہ نے حسب روایت افسوس کا اظہار کر کے اور مذمت پر مشتمل بیانات جاری کر کے مرنے والوں کی تعزیت کی ہے اور پس ماندگان سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے چار روز میں تین دہشت گرد حملوں میں 200 سے زائد لوگوں کی شہادت پر اتوار کو یوم

Read more

سیاست دان کو سلام، کمانڈو جرنیل شکست کھا گیا

بدعنوانی کے الزام میں سزا پانے کے بعد جیل جانے کے لئے نواز شریف اور مریم نواز کے وطن واپس پہنچنے سے پہلے ایک دانشور پروفیسر کی حکومت نے لاہور کو قلعہ بنا دیا اور سینکڑوں سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے اپنی ’جمہوریت پسندی، غیر جانبداری اور منصفانہ مزاج‘ کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ بلاول بھٹو کے اس حوصلہ کی داد دینا ضروری ہے کہ بدترین سیاسی حریف جماعت کے کارکنوں کی گرفتاری پر انہوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Read more

پشاور، بنوں اور اب مستونگ: پاکستان میں دہشت گردی ختم نہیں ہو سکی

پاکستان کے لئے آج کا دن قومی المیہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک اجتماع پر دہشت گرد حملہ میں 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے جن میں صوبائی اسمبلی کے رکن نوابزادہ سراج رئیسانی بھی شامل تھے۔ اسی طرح بنوں میں خیبر پختون خوا کے سابق وزیر اعلیٰ اور جمیعت علمائے اسلام کے رہنما اکرم درانی کے جلوس پر دہشت گرد حملہ میں چار افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اکرم درانی

Read more

یہ نواز شریف کا نہیں، پنجاب کا امتحان ہے

سابق وزیر اعظم نواز شریف جمعہ کی شام کو پاکستان واپس پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کل لندن میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے یا سفر کا ارادہ ترک کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب جیل ہو یا پھانسی دے دی جائے، ان کے قدم نہیں رکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ملک کے عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے واپس جا رہے ہیں جنہوں

Read more

پشاور دہشت گردی جمہوریت پر حملہ ہے

کل رات پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ پر خود کش حملہ میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہارون بلور سمیت اکیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ہارون بلور کے والد بشیر بلور کو بھی 2012 میں ایک جلسہ کے دوران خود کش دھماکہ میں شہید کردیا گیا تھا۔ انتخابات سے دو ہفتے قبل یہ سانحہ اس بات کا انتباہ ہے کہ پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں اب بھی انتہا پسند گروہوں کے ہاتھوں یرغمال بنی

Read more

میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس اور نواز شریف کی مقبولیت

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا ہے کہ 25 جولائی کو منعقد ہونے والے انتخابات میں فوج کا کوئی براہ راست کردار نہیں ہو گا۔ اس کی کوئی پسندیدہ پارٹی نہیں ہے لیکن پاک فوج الیکشن کمیشن کی درخواست پر انتخابات اور انتخابی عملہ کی حفاظت اور نگرانی کے لئے چھ نکاتی پروگرام پر عمل کرے گی۔ انتخابات سے دو ہفتے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے

Read more

نواز شریف کی واپسی پر کیا ہو گا؟

مریم نواز نے لندن سے پاکستان واپسی کے سفر کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ان کے مطابق مریم اپنے والد نواز شریف اور ہمدردوں کی بڑی تعداد کے ساتھ جمعرات کو لندن سے روانہ ہو کر جمعہ کی شام کو لاہور ائیر پورٹ پر اتریں گی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز کے ساتھ اس جلوس کی قیادت کریں گے جو نواز شریف اور مریم نواز کےاستقبال کے لئے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے کی تیاری

Read more

جمہوریت پر چاند ماری جاری ہے

نواز شریف کی نااہلی کے سال بھر بعد احتساب عدالت سے ملنے والی سزا کے بعد شروع ہونے والے مباحث میں یہ نکتہ غیر واضح ہوتا جارہا ہے کہ سابق وزیر اعظم یاا ن کی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کی غلطیاں گنواتے ہوئے، اداروں کے ساتھ نواز شریف کے اختلافات، ڈان لیکس پر پیدا ہونے والا تنازعہ اور خارجہ امور پر اختلاف رائے کا حوالہ کیوں ضروری ہوتا ہے۔ اور اگر یہ حوالہ حالات کو سمجھنے یا مکمل تصویر

Read more

میڈیا منڈی کے تازہ بھاؤ

ویب سائٹ کی ریڈر شپ کے مطابق رینکنگ بنانے والے ممتاز ادارے الیکسا کی رینکنگ کے مطابق میڈیا منڈی میں ملا جلا رجحان برقرار رہا۔ 13 جون کو گزشتہ رینکنگ شائع ہونے کے بعد سے اب تک ایکسپریس کی پوزیشن میں ایک پوائنٹ کی بہتری آئی اور اس کی رینکنگ 14 ہے۔ جنگ کی پوزیشن 21 پوائنٹس کے ساتھ برقرار رہی۔ ڈان کی پوزیشن میں دو پوائنٹس کی تنزلی ہوئی اور وہ 39 پر پہنچ گئی۔ دنیا نیوز کی رینکنگ

Read more

25  جولائی کے انتخابات جمہوریت اور آمریت میں ریفرنڈم ہوں گے

پاکستان میں ایک اور وزیر اعظم کو نشان عبرت بنانے کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔ گو کہ نواز شریف کے اس دعوے کو قبول کرنا ممکن نہیں ہے کہ ان کی تقدیر کا فیصلہ پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات کریں گے۔ یہ بیانیہ خواہ ملک کے معروضی حالات کے حوالے سے کسی قدر باغیانہ یا حقیقت پسندانہ ہی کیوں نہ ہو اور عدالتی نظام کے ذریعے سیاسی لیڈروں کو سزائیں دلوا کر مطعون کرنے کی خواہ کتنی ہی

Read more

احتساب عدالت کا فیصلہ: نظام عدل پر کلنک اور نواز شریف کی آزمائش

نواز شریف اور مریم نواز کو بالترتیب دس اور سات برس کی سزا دیتے ہوئے، احتساب عدالت کے ذریعے بظاہر ان دونوں کو ملکی سیاست سے باہر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔ مریم نوز کو طویل سزا دینے کا مقصد اس کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا کہ نوازشریف اپنی سیاسی وراثت اپنی ایسی بیٹی کو منتقل نہ کرسکیں جنہوں نے گزشتہ برس نواز شریف کی نااہلی کے بعد سے واضح سیاسی مؤقف اختیار کرکے اسٹبلشمنٹ کو پریشان

Read more

5 جولائی 1977ء سے 25 جولائی 2018ء تک

41  برس پہلے ضیا الحق نام کے جس شخص نے ملک میں اصلاح احوال کا بیڑا اٹھایا تھا اور ایک منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کر کے آئین کو کاغذ کا بیکار ٹکڑا قرار دیا تھا، آج بھی اس کا بھوت جمہوریت، آزادی رائے اور بنیادی حقوق کے لئے خطرہ بنا ہؤا ہے۔ البتہ اس وقت اس مزاج کی زد پر وہی لوگ ہیں جنہیں ضیا الحق اپنی سرپرستی میں اقتدار تک لایا اور حکمرانی کے اسباق یاد کرواتا رہا

Read more

چیف جسٹس کی درد مندی: مال ہے نایاب پر گاہک ہیں اکثر بے خبر

  ملک کے عوام کو پانی کی نایابی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے دو ڈیم بنانے کے منصوبے منظور کروانے اور ان کے لئے نادہندہ کمپنیوں سے رقم وصول کرنے کا حکم دینے کے بعد اب پاکستان کے مسیحا صفت چیف جسٹس نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ملک کی آبادی تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے حالانکہ قوم کے پاس اس بڑھتی ہوئی آبادی کا پیٹ بھرنے کے لئے وسائل نہیں ہیں۔ آبادی کے

Read more

جیپ کی سواری کہاں جائے گی؟

پاکستان میں انتخابات کی گہما گہمی میں جیپ کی سواری کا چرچا ہے اس کے ساتھ ہی اس بات کا غلغلہ بھی کہ چیف جسٹس ثاقب نثار، نیب کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ نگران صوبائی اور قومی حکومتیں بالکل غیر جانبدار ہیں۔ ان سب لوگوں یا اداروں کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انتخاب میں کون کامیاب ہو تا ہے۔ اس لئے ان کی طرف انگلی اٹھانا یا یہ شبہ

Read more

بوڑھا ہوتا عمران خان اور وینٹی لیٹر پر رکھی شفاف جمہوریت

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے ایک تقریر میں دو دلچسپ اور قابل غور باتیں کہی ہیں۔ ایک تو انہوں نے اپنی اہلیہ بشریٰ بیگم کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’وہ چار ماہ سے میرے ساتھ ہیں لیکن بشریٰ بیگم کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ تین ہفتے میں بوڑھا ہو گیا ہوں‘۔ اس فقرے میں یوں تو کئی پیغام پوشیدہ ہیں لیکن عمران خان یہ کیفیت بتاتے ہوئے دراصل حالیہ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلہ میں

Read more

چیف جسٹس کی اصلاح کیسے ہو گی؟

پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو مسلسل خبروں میں رہنے کا ڈھنگ آتا ہے۔ اسی قسم کا شوق ایک آمر کے حکم پر استعفی دینے سے انکار اور پھر عدلیہ بحالی تحریک کا موجب بننے والے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بھی تھا۔ انہوں نے بحال ہونے کے بعد قوم کا مسیحا بننے کے شوق میں میڈیا کو استعمال کرنے کی بد روایت کا آغاز کیا تھا لیکن اب خاموشی سے ایک سیاسی پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے

Read more

انتخابات کی شفافیت اور قومی ساکھ داؤ پر ہیں

پاکستان کے مسائل کو سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے اور نہ ہی ان سے لاعلم رہنا ممکن ہے۔ پاکستان میں رہنے والا ہر شخص ان مسائل سے روزمرہ کی بنیاد پر دوچار ہوتا ہے اس لئے وہ بہت اچھی طرح سے جانتا ہے کہ اس معاشرہ میں کون سی برائیاں جڑ پکڑ چکی ہیں۔ معاشی انحطاط کی وجہ سے دھوکہ دہی، چوری ڈاکہ معمول بن چکا ہے۔ بدعنوانی کےخلاف قومی سطح پر مباحث اور پرجوش نعروں کے باوجود معاشرہ

Read more

نوشتہ دیوار، نئے اورنگ زیب کا ظہور اور آزادی رائے

ہر ذی شعور پاکستانی ملک میں ’منصفانہ ‘ انتخابات اور معلق پارلیمنٹ کا یقین کئے ہوئے ہے۔ اگر 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعد نتائج اس سے مختلف ہوئے تو انہیں عمومی حکمت کے مطابق دھاندلی کا نتیجہ قرار دینا غلط نہیں ہو گا۔ اسی عمومی تفہیم کے مطابق ملک کے مؤثر عدالتی نظام کے تحت سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو تا حیات نااہل قرار دئیے جانے پر پر مہر تصدیق

Read more

قومی حکومت  کی نوید یا جمہوری بالادستی پر مفاہمت کا اشارہ

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی میں اخبار نویسوں سے باتیں کرتے ہوئے جولائی میں منعقد ہونے والے انتخابات کے بعد قومی حکومت قائم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اکثریت حاصل ہو گئی تو بھی وہ قومی حکومت بنانے کی حمایت کریں گے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ واضح کرنا بھی ضروری سمجھا ہے کہ

Read more

ٹکٹوں کی تقسیم, موقع پرستی کی دھول اور کچلے ہوئے اصول

مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر سامنے آنےوالے اختلافات اور کھینچا تانی میں ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ یہ دونوں پارٹیاں صرف ان امیدوارں کو ٹکٹ دینا چاہتی ہیں جو بہر صورت انتخاب جیت سکیں۔ اسی لئے بہت سے اچھے لوگوں کو نظر انداز کرکے الیکٹ ایبلز کو پارٹی ٹکٹ دئیے گئے ہیں۔ ان لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کسی خاص حلقہ میں اپنی ذاتی

Read more

سیاسی لوٹوں کے نئے وکیل عمران خان "نیا پاکستان” نہیں، "اپنی باری” مانگتے ہیں

بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر دھرنا نما احتجاج کرنے والے پارٹی کارکنوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اقتدار میں آئے بغیر ’نیا پاکستان‘ تعمیر نہیں ہو سکتا اور انتخابات میں کامیاب ہونے اور اکثریت حاصل کرنے کے لئے الیکٹ ایبلز یعنی سیاسی لوٹوں کی بے حد ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف نے اکثر حلقوں میں ان لوگوں کو پارٹی ٹکٹ

Read more

امید و اندیشوں کے درمیان ہونے والے فیصلہ کن انتخابات

دسمبر 1970 میں ہونے والے انتخابات کے بعد اب 25 جولائی 2018 کو منعقد ہونے والے انتخابات کو ملک کی تاریخ میں فیصلہ کن قرار دیا جارہا ہے۔ اس وقت ہونے والے انتخابات اس لحاظ سے بھی بے حد اہم تھے کہ یکے بعد دیگرے دو فوجی آمرانہ حکومتوں کے بعد عوام کو رائے کا اظہار کرنے کا موقع دیا جارہا تھا۔ اس بار یہ صورت حال تو موجود نہیں ہے کیوں کہ گزشتہ ماہ دوسری منتخب حکومت نے پانچ

Read more

زعیم قادری کی علیحدگی: رنگا رنگ سیاسی تصویر کا ایک اور رخ

مسلم لیگ (ن) کے لیڈر اور پنجاب کے سابق وزیر اور شہباز شریف کے سابق مشیر زعیم قادری نے نہایت دھؤاں دار طریقے سے پارٹی سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان کی علیحدگی سے کئی سوال سامنے آئیں گے اور ان میں سے کسی کا بھی واضح جواب میسر نہیں ہو گا لیکن زعیم قادری کی علیحدگی اور ایک پریس کانفرنس میں حمزہ شہباز اور ان کے والد شہباز شریف کے خلاف تند و تیز باتیں اس بات

Read more

ضمیر کی گم گشتہ آواز اور چوہدری نثار کی مایوسی

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو شاید یہ امید تھی کہ جب وہ مسلم لیگ سے ٹکٹ لینے کی درخواست کرنے سے انکار کرتے ہوئے اعلان کریں گے کہ انہوں نے اپنی ساری سیاسی زندگی میں کبھی پارٹی کا ٹکٹ نہیں مانگا اور وہ اب بھی ایسا نہیں کریں گے تو مسلم لیگ (ن) جس کی باقاعدہ قیادت اب ان کے دیرینہ دوست شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے، ان سے کسی نہ کسی قسم کی مفاہمت کرنے

Read more

ایک ماہ سات دن: قوم کی تقدیر کا اہم موڑ

پاکستانی سیاست کے حوالے سے کسی بھی قسم کا مؤقف رکھنے والے اس بات پر بہر حال متفق ہوں گے کہ 25 جولائی کو منعقد ہونے والے انتخابات ملک کی انتخابی تاریخ میں اہم ترین واقعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس بار پہلی بار یہ انتخابات دو جماعتوں یا سیاسی قوتوں کی بجائے تین پارٹیوں کے درمیان ہوں گے۔ دوسرے اس بار ووٹر سیاست میں اسٹبلشمنٹ کی مداخلت کے معاملہ پر اپنی

Read more

چوہدری لال سنگھ کی دھمکیاں اور بھارت کا جنگی جنون

مقبوضہ کشمیر کے ایک سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر چوہدری لال سنگھ نے پاکستان کے خلاف محدود جنگ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند ہندو لیڈر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی حمایت بڑھتی جارہی ہے اور اس رجحان کو روکنے کے لئے پاکستان پر حملہ کرنے اور اسے شدید نقصان پہنچا کر علاقے کی سیاست پر اس کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی اشد ضرورت

Read more

جمہوریت کے بارے میں دماغ کے جالے صاف کرنے کی ضرورت ہے

انتخابات کے سال میں جمہوریت کے بارے میں مباحث بھی عروج پر ہیں۔ اس طرز حکومت کی وضاحت کرنے کے لئے بعض لیڈر برطانیہ جیسے جمہوری ملک کی مثالیں سامنے لاتے ہیں اور خود اس کے لیڈروں سے برعکس زندگی گزارنا معیوب خیال نہیں کرتے۔ سب سیاسی لیڈر جمہوریت کو زینہ بنا کر ملک کا اقتدار سنبھالنے کا خواب بھی دیکھتے ہیں اور اس کوشش و خواہش میں اپنے حامیوں کو بھی ایسے خواب دکھاتے ہیں جن کی تکمیل کی

Read more

ہلال عید پر ملا کا اجارہ اور جمہوریت پر شب خون کی پرچھائیاں

عید الفطر کا تہوار گو کہ خوشیوں کا موقع ہوتا ہے لیکن مسائل، اختلافات اور تنازعات میں گھری پاکستانی قوم کے لئے اب یہ موقع مل کر خوشیاں منانے سے زیادہ ان مباحث کی بنیاد بن چکا ہے کہ کیا یہ تہوار درست روز منایا گیا ہے یا اس بارے میں رویت ہلال کمیٹی سے کوئی بھول ہوئی ہے۔ مفتی منیب الرحمان کی زیر قیادت کام کرنے والی رویت ہلال کمیٹی نے اگرچہ متفقہ طور پر جمعرات کو عید کا

Read more

کشمیر، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دو طرفہ خلاف ورزیاں

پاکستان اور بھارت دونوں کی وزارت خارجہ کے ترجمانوں نے کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید راد الحسین کی اس رپورٹ کو مسترد کیا ہے کہ ان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حسب سابق اس رپورٹ کو جھوٹ کاپلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ رپورٹ خاص مفاد کو سامنے رکھ کر تیار کی گئی ہے ۔ ہم اس

Read more

کمانڈو پرویز مشرف کی بہادری اور چیف جسٹس کی للکار

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی عدالتی کارروائی کے دوران ’خوش کلامی‘ اور اصل حقیقت حال کا کچھ پول تو اس وقت کھل گیا تھا جب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن کے الزامات کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو منانے کی بات کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ان کی عدالت احتساب مقدمات کی ہفتہ میں چھ دن سماعت کرنے کی پابند نہیں ہے کیوں

Read more

میڈیا منڈی کے تازہ بھاؤ

معتبر ترین ویب سائٹ رینکنگ لسٹ بنانے والی ایمیزن کمپنی کی الیکسا انڈیکس کے مطابق میڈیا منڈی میں اس ماہ کے دوران بہت حد تک استحکام رہا ہے۔ اردو اخبارات میں ایکسپریس بدستور 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور جنگ دوسرے پر۔ ”ہم سب“ اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے اپنی رینکنگ میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس کا پاکستان میں رینک بڑھ کر 143 ہو چکا ہے اور اس کا گلوبل رینک 20682 ہے۔ 6 جنوری 2016

Read more

کیا چوہدری نثار علی خاں نئے ’صادق سنجرانی ‘ بنیں گے؟

سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے ممتاز لیڈر چوہدری نثار علی خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے نواز شریف کے بارے میں زبان کھولی تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ چوہدری نثار علی خان کا یہ اعلان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پارٹی ٹکٹ دینے سے پہلے انٹرویو کے لئے بلانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی مہارت کا سخت امتحان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روز دنیا کے 7 طاقتور ترین ملکوں جی۔7 کے اجلاس سے عجلت میں روانہ ہوکر سنگاپور پہنچے ہیں جہاں وہ کل صبح شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ وہ اس ملاقات کے لئے جی ۔7 کے اہم اجلاس سے جلد روانہ ہوئے اور چلتے ہوئے جی ۔ 7 اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق بھی کرلیا۔ لیکن ائر فورس ۔1 سے انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کینیڈا کے

Read more

قومی سلامتی، انتخابات اور اداروں کا کردار

پاکستان میں انتخابات کا ہنگامہ زوروں پر ہے۔ یہ قیاس آرائیاں بھی دھوم دھام سے کی جارہی ہیں کہ کون سی پارٹی کن حالات میں کتنی نشستیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کس پارٹی کی کتنی کامیابی قابل قبول یا کم و بیش کامیابی خود ساختہ قومی مفاد کے لئے اندیشہ و خطرہ کا سبب بن سکتی ہے۔ ملک کا میڈیا یوں تو آزاد ہے لیکن اگر کسی صحافی کی دن دہاڑے پٹائی ہوجائے یا کوئی تجزیہ کار

Read more

سو موٹو ایکشن، پرویز مشرف کی معافی: الزام و عدل کی داستان

اس وقت ملک میں شفافیت کی دھوم ہے۔ بدعنوانی کے خلاف مہم زوروں پر ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف بقلم خود کررہے ہیں۔ دونوں کا مؤقف ہے جمہوریت برحق لیکن احتساب ضرور ہو گا۔ عدالتی نظام پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ لیکن یہ معلوم نہیں پڑتا کہ یہ آنچ کدھر سے آنے کا خطرہ ہے۔ ملک کے عوام کی سب سے بڑی بدقسمتی یہی رہی ہے کہ انہیں خطرات سے آگاہ یا

Read more

جال تو تیار ہے، کیا شکار پھنسے گا؟

جمہوریت کو پاکستانی مفاد کے مطابق بنانے کے لئے تمام انتظامات تو مکمل کرلئے گئے ہیں۔ بس یہ دیکھنا ہے کہ 25 جولائی کو پاکستان کاووٹر بڑی محنت سے تیار کئے گئے اس جال میں پھنسے گا اور انہی انتظامات کے مطابق ووٹ دے گا یا 1970 کی طرح ایک بار پھر تمام اندازوں اور توقعات کو غلط ثابت کرتے ہوئے اپنی مرضی کی پارلیمنٹ منتخب کرکے منتظمین کی مشکلات اور بے چینی میں اضافہ کر دے گا۔ اس تکلیف

Read more

آزادی صحافت اور صحافی دونوں خطرے میں ہیں

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ایک بیان میں پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے اس الزام کو مسترد کیا ہے کہ بعض صحافی ملک دشمن پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ پی ایف یو جے کا یہ بیان رواں ہفتے کے آغاز میں میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کی تصاویر پر مشتمل ایک سلائیڈ دکھائی

Read more

جمہوریت، قومی مفاد اور حاکمیت اعلیٰ : کھلے مکالمے کی ضرورت

جس معاملہ پر قومی سطح پر اتفاق رائے ہونا چاہئے اور جس پر ملک کا آئین 1973 میں ہی یہ طے کرچکا ہے کہ ملک کا اقتدار اعلی پارلیمنٹ کے پاس ہو گا اور ریاست کے باقی ادارے اس کے فیصلوں کے پابند ہوں گے۔ بدقسمتی سے اس متفقہ فیصلہ کو متنازعہ بنایا جا چکا ہے۔ ملک میں اس وقت بھی آئین کے بارے میں اتفاق رائے موجود ہے۔ لیکن یہ اتفاق رائے بھی اتنا ہی اختلافی ہے جتنا باقی

Read more

فوج اور ریاست میں فرق سمجھنا ضروری ہے

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے آج مختلف موضوعات پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔ میڈیا سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کی باتوں کے بارے میں رپورٹنگ پڑھ کر آسانی سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس طرز گفتگو سے واضح ہو تا ہے کہ فوج کیوں ملک کے سیاسی امور میں بولنے اور رہنمائی کرنے کے قابل نہیں ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے جن معاملات پر گفتگو کی وہ سارے

Read more

انتخاب، سپریم کورٹ اور بے یقینی

سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ کی طرف سے نئے کاغذات نامزدگی کے اجرا کے بارے میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کو معطل کرنے کے بعد ایک بار پھر الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اور یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لاہو ہائی کورٹ کے اچانک حکم کے باعث پیدا ہونے والی بے یقینی ختم ہونے کے بعد انتخابات کا باقی شیڈول متاثر نہیں ہو گا۔ لاہور ہائی

Read more

عدلیہ کا امتحان اب شروع ہوا ہے

قومی اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی انتخابات کے التوا کا معاملہ محض قیاس آرائیوں تک محدود نہیں رہا بلکہ یکے بعد دیگرے ایسے عملی اقدامات اور عدالتی فیصلے دیکھنے میں آئے ہیں جن کی بنیاد پر انتخابات کو ملتوی کرنے کا عذر پیش کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور سے بلوچستان ہائی کورٹ کی طرف سے بعض حلقہ بندیوں کو مسترد کرنے کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے نامزدگی فارم کو از سر نو آئینی شقات 62

Read more

2018ء میں 1990ء کا اسکرپٹ نہیں چل سکتا

پاکستان کے آئین میں ایک منتخب حکومت کے مکمل ہونے کے بعد قائم ہونے والی نگران حکومتوں کے قیام کے طریقہ کار اور ان کی مدت کا تعین کر دیا گیا ہے۔ مرکز میں اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم اس معاملہ پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں پارلیمانی کمیٹی اس معاملہ پر فیصلہ کرنے کی مجاز ہوتی ہے۔ وہاں بھی اختلاف موجود رہے تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جاتا ہے جو

Read more

منتخب حکومت روانہ ہوئی، چیف جسٹس واپس آ گئے

دو ہفتے کے سناٹے کے بعد آج کے اخبارات ایک بار پھر عدالت عظمیٰ کی تمکنت سے جگمگا اٹھے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار دو ہفتے تک غیر ملکی دورے پر کیا رہے کہ یوں لگنے لگا کہ ملک کی عدالتیں ہی چھٹی پر چلی گئی ہیں۔ کہاں روزانہ کی اہم خبرں میں دو سے تین خبریں سپریم کورٹ کے احکامات اور سرگرمیوں کے بارے میں دکھائی دیتی تھیں کہ اچانک یوں خاموشی چھائی کہ لگا کہ ملک سے انصاف

Read more

پاکستان اور بھارت کے لئے امن ہی واحد راستہ ہے

پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی ختم کرکے 2003 میں ہونے والے ایک معاہدے کے مطابق سیز فائر کرنے پر اتفاق رائے ہؤا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی اور شک و شبہ کی فضا میں یہ ایک اچھی خبر ہے کیوں کہ ذمہ دار اقوام کے طور پر بھارت اور پاکستان کو یکساں طور سے سمجھنا پڑے گا کہ دونوں کے پاس امن کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ دونوں ملک ایٹمی

Read more

غداروں کی تلاش میں چاک ہوتا دامن

ملک و قوم کے غداروں اور قومی راز فاش کرنے والوں کی تلاش میں صحافیوں ، ماہرین ،سیاست دانوں اور عسکری چابکدستوں نے گزشتہ کچھ عرصہ میں جو پھرتی دکھائی ہے، اس سے اپنے ہی دامن کے بہت سے داغ نمایاں ہونے لگے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ اتنا نقصان ان بیانات یا باتوں سے نہیں پہنچتا جتنا اس معاملہ کو بات سے بتنگڑ بنا کر خود اپنے مفاد کو پہنچایا جارہا ہے۔ قومی مفاد، ضابطہ اخلاق اور اخفائے

Read more

نگران وزیر اعظم پر خوش آئند اتفاق رائے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سابق چیف جسٹس ناصر الملک کو ملک کا نگران وزیر اعظم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس طرح موجودہ منتخب حکومت کی مدت پورے ہونے سے چند روز پہلے غیر یقینی کی صورت حال کو ختم کرنے پر حکومت اور اپوزیشن کی سب جماعتوں کے لیڈر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ جسٹس ناصر الملک کا نام غیر متنازع ہے اور سب عناصر ان کی غیر جانبداری اور سیاسی عدم

Read more

فرشتے امیدوار،  دیانت دار سیاست دان اور قومی مفاد 

صدر پاکستان کے حکم سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے علاوہ چاروں صوبوں کی اسمبلیوں کے انتخابات بھی اسی روز منعقد ہوں گے۔ یہ انتخابات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب کہ ملک میں جمہوریت کے مستقبل اور تسلسل کے حوالے سے لاتعداد سوالات سامنے ہیں۔ ان میں سب سے بڑا سوال تو یہی ہے کہ کیا اس روز عام لوگ اپنی رائے، مرضی

Read more

عام انتخاب  یا بدعنوانی اور قومی مفاد میں انتخاب

صدر پاکستان کے حکم سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے علاوہ چاروں صوبوں کی اسمبلیوں کے انتخابات بھی اسی روز منعقد ہوں گے۔ یہ انتخابات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب کہ ملک میں جمہوریت کے مستقبل اور تسلسل کے حوالے سے لاتعداد سوالات سامنے ہیں۔ ان میں سب سے بڑا سوال تو یہی ہے کہ کیا اس روز عام لوگ اپنی رائے، مرضی

Read more

سچائی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بعد اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ’ٹروتھ کمیشن‘ بنانے اور 1947 سے لے کر اب تک قوم کو پیش آنے والے سانحات کے بارے میں سب سچ قوم کے سامنے لانے پر اصرار کیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی اس وقت اپنے ہم منصب بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت کے ساتھ ملک کر کتاب لکھنے اور

Read more

راز افشا کرنے کا موسم اور نواز شریف کی سیاسی تقدیر

نواز شریف نے نیب عدالت میں مقدمات کا سامنا کرتے ہوئے جو بیان ریکارڈ کروایا ہے ، اس میں وزارت عظمی ٰ سے علیحدگی اور اپنے خلاف نیب ریفرنسز کو اپنے بعض سیاسی فیصلوں کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اگرچہ اس بارے میں ملک کے ماہرین اور عوام میں اپنی اپنی سیاسی پسندکے مطابق یہ رائے قائم کی جائے گی کہ اس سے ملکی مفاد کو نقصان پہنچا ہے یا نواز شریف بدعنوانی کے الزامات سے جان

Read more

پاکستان کو تازہ ہوا کی ضرورت ہے

اسلام آباد کی نبض پر ہاتھ رکھیں تو یہ ڈوبتی محسوس ہو تی ہے اور گرمی اور گرانی سے ستائے وطن عزیز کے عوام پر نگال ڈالیں تو ان کی سانسیں اکھڑتی لگتی ہیں۔ موسمی، معاشی، سماجی اور نجی مصائب کے علاوہ جب لوگوں کو ملک کے سیاسی امور کے بارے میں متنوع النوع خبریں مختلف قسم کے مصالحوں کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں تو ان کی بے یقینی میں اضافہ یقینی ہے۔ کوئی بھی حب الوطن اپنے ذاتی

Read more

وزیر اعظم عمران خان کے پہلے 100 دن اور نواز شریف کا مستقبل

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے الیکشن 2018 کے لئے اپنے منشور کے گیارہ نکات پیش کرنے کے بعد اب اپنی حکومت کے پہلے 100 دن کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں اتوار کو یہ اعلان کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی واضح کرنے کے لئے شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور جہانگیر ترین بھی پارٹی سربراہ کے ساتھ موجود تھے۔ یہ اعلان نامہ اس لحاظ سے تو خوش آئیند

Read more

ہیئت مقتدرہ کو بعض سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہوں گے

سیاست دانوں اور ہیئت مقتدرہ کی خواہشات کے درمیان کھیلا جانے والا کھیل اب طاقت کے ایوانوں تک محدود نہیں رہا ہے۔ اب ملک بھر کے گلی کوچوں میں یہ بات زیر بحث ہے کہ ملک میں صرف ووٹ کی طاقت سے فیصلے نہیں ہوتے بلکہ منتخب ہونے والے لوگوں کو ہیئت مقتدرہ کی ضرورتوں اور خواہشات کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اس عمل میں ان سے غلطیاں بھی سرزد ہوتی ہیں اور وہ ہیئت مقتدرہ کو اپنا سہارا سمجھتے

Read more

کیا نواز شریف کی جارحیت تبدیلی لا سکتی ہے؟

 اصغر خان کیس کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات میں فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی ایف آئی اے کی خصوصی کمیٹی کو 1990 کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لئے سیاست دانوں میں رقوم بانٹنے کے بارے میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ خبروں کے مطابق جنرل بیگ اس معاملہ کی ذمہ داری جنرل درانی پر ڈالتے ہیں اور جنرل درانی

Read more

نواز شریف کا بیان اور پاکستان امریکا تعلقات

امریکہ نے بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے تازہ ترین بیان کا نوٹس لیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ بیان پاکستان کے لئے ایک ’نیا موڑ ‘ ثابت ہو سکتا ہے۔ وزارت دفاع کی ترجمان ڈانا وہائٹ نے یہ جواب اخباری نمائیندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو دہشت گردی کا نشانہ تو قرار دیا لیکن یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کی سرپرستی بھی کرتے رہے

Read more