اور اب جنوبی پنجاب کے نام پر شہباز شریف کی سیاست…

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جنوبی پنجاب اور سابقہ ریاست بہاول پور کے دو صوبے بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے تحریک انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اب عوام سے کیے گئے مطالبہ سے پیچھے ہٹنے کی بجائے اس سلسلہ میں عملی اقدام کرے، مسلم لیگ (ن) اس کی مکمل حمایت کرے گی۔ شہباز شریف دس برس تک پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں لیکن انہوں نے اس صوبے کی آبادی اور

Read more

پشتون تحفظ موومنٹ سے کون خوفزدہ ہے!

وفاقی کابینہ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے دو ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالنے کی منظوری دی ہے۔ ان دونوں کو گزشتہ ماہ دوہا جانے والی ایک پرواز سے اتار لیا گیا تھا جس کے بعد سے اس معاملہ پر مباحث کا بازار گرم رہا ہے۔ تاہم وزارت داخلہ کے خصوصی سیکرٹری ڈاکٹر عامر نے انسانی حقوق سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ کابینہ نے ان دونوں

Read more

کیا آصف زرداری بے بس ہو چکے ہیں؟

گزشتہ ہفتہ کے دوران سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے معاون چئیرمین آصف زرداری نے ایک بار پھر حکومت، اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ کے بارے میں تیکھا لب و لہجہ اختیار کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی اور مڈ ٹرم انتخابات کی بات کی ہے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ غیر منتخب اداروں کو عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ یہ استحقاق صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے جہاں عوام کے منتخب نمائیندے ہی قانون سازی اور

Read more

مسلم لیگ (ن) کا ہدف کیا ہے؟

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے قومی اسمبلی میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملکی معیشت کو سنبھالنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کہی ہے جہاں اس ماہ کے آخر سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد اگرچہ نواز

Read more

ریاست مدینہ، قرارداد پاکستان اور 16 دسمبر

سولہ اگست 1971 کے سقوط ڈھاکہ اور 16 اگست 2014 کے آرمی پبلک اسکول سانحہ کے درمیان 43 سال کا فاصلہ ہے۔ سوچنا چاہیے کہ ان 43 برس میں اس قوم نے اپنے قیام کے صرف چوبیس برس بعد پیش آنے والے سانحہ سے کیا سبق سیکھا۔ یہ جاننے کی بھی ضرورت ہے کہ آج قومی سطح پر اور عالمی طور سے پاکستان جن حالات کا سامنا کررہا ہے کیا اس کی وجوہات میں کوئی ایسے عوامل بھی شامل ہیں

Read more

قومی مفاد اور دوہری شہریت

پاکستان کی سپریم کورٹ نے دوہری شہریت اورسرکاری ملازمتوں کے بارے میں ایک سو موٹو معاملہ کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے لوگ ’قومی مفاد کے لئے خطرہ ہیں‘ اس لئے انہیں یا تو دوسری شہریت چھوڑنا ہو گی یا وہ سرکاری ملازمت سے مستعفی ہوجائیں۔ 52 صفحات پر مشتمل فیصلہ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ حکومت اس

Read more

کیا ’این آر او‘ پر کام شروع ہو چکا ہے؟

وزیر اعظم عمران خان اور ان کے سب سے پر جوش ترجمان وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بارہا اعلانات کے باوجود اب حکومت پارلیمنٹ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بنانے پر تیار ہوگئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے دیگر لیڈروں نے قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اس اعلان کے بعد حکومت کے فیصلہ کو سراہا اور اسے جمہوریت کے لئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

Read more

کیا بی جے پی کی شکست مودی دور کا خاتمہ ثابت ہو گی؟

بھارت میں تین اہم ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی سنسی خیز ناکامی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور مذہب کے نام پر سیاست کی حکمت عملی کے بارے میں سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ بی جے پی کی شکست اس لحاظ سے بھی قابل ذکر ہے کہ ان تین میں سے دو ریاستوں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں یہ پارٹی 2003 سے حکمران رہی ہے۔ یہ ناکامی اپریل میں

Read more

جب بادشاہ کا سر مانگا جاتا ہے۔۔۔

ایک فرانسیسی مبصر کے مطابق ’فرانس اس وقت آتش فشاں کے دہانے پر محو رقص ہے‘ ۔ یہ تبصرہ صدر ایمونئیل میکرون کی کل شام تقریر سے پہلے کیا گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد مظاہروں اور عوامی احتجاج کے تسلسل سے اندازہ ہوتا ہے کہ فرانس کا یہ بحران ختم ہونے کا فوری امکان نہیں ہے۔ یہ بحران اب محض ٹیکس میں اضافہ یا آمدنی میں کمی کے خلاف احتجاج تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ فرانس کے نظام

Read more

عمران خان خوف سے باہر نکلیں

وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اپنی حکومت کی نئی حکمت عملی کی بات کی ہے تاہم کراچی کے دورہ کے دوران وہ اس پالیسی کے خد و خال واضح کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ وزیر اعظم اور ان کی حکومت کی یہی غیر واضح پالیسی دراصل ملکی معیشت کے لئے گھاٹے کا سودا بنی ہوئی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان اور ان کی حکومت ملک

Read more

قومی اتفاق رائے اور دستور زبان بندی 

ملک میں اس وقت قومی اتفاق و یک جہتی کی جو کیفیت موجود ہے اس نے ایک طرف قومی مسائل کو حل کرنے کے لئے امکانات کے بہت سے در واکیے ہیں تو دوسری خوف کی کیفیت بھی سر اٹھا رہی ہے۔ مسائل بدستور موجود ہیں اور حکومت کے دعوؤں میں کسی قسم کی کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آتی۔ اس صورت حال میں اہم ترین سوال یہ ہے اگر ملک کی تاریخ میں پہلی بار تمام ا ادارے ایک

Read more

امریکی جنگ، پاکستانی فوج اور عمران خان کا نیا پاکستان

وزیر اعظم عمران خان کے واشنگٹن پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں تحسین کے بہت سے پہلو ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اب کسی دوسرے ملک کے لئے کرائے کی فوج کاکردار ادا نہیں کرے گا۔ اگر فوج کے ساتھ تحریک انصاف اور عمران خان کا رشتہ محبت و ضرورت سے عبارت نہ ہوتا تو ایسا بیان دینے پر کسی بھی وزیراعظم کے خلاف میمو گیٹ یا ڈان لیکس جیسے کسی پراسرار اور پیچیدہ معاملہ کا آغاز

Read more

جادو کی چھڑی والا وزیر اعظم اور فوج کے صبر کا پیمانہ

وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کو بتایا ہے کہ امریکہ تحریک انصاف کے مطالبے کے مطابق افغانستان کا مسئلہ فوج کشی کی بجائے سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔ اس پر رب کریم کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ اب ڈو مور کا مطالبہ کرنے کی بجائے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ قوم کو بھی اس بات پر اللہ کا شکر کرتے ہوئے مسرت و افتخار کا اظہار کرنے کی

Read more

پاناما کیس اور گوئبلز کے فلسفے پر کھڑا نیا پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا کمال یہ ہے کہ وہ کوئی بات چھپا نہیں سکتے۔ جو دل میں آتا ہے سیاسی عواقب کی پرواہ کیے بغیر منہ پر دے مارتے ہیں۔ جیسا کہ انہوں نے آج آبادی پر قابوپانے کے لئے منعقد ہونے والے سمپوزیم میں چیف جسٹس کو سامنے بٹھا کر بتا دیا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ نے ہی دراصل ’نئے پاکستان‘ کی بنیاد رکھی ہے۔ اس تقریر میں ملک کے وزیر اعظم نے آبادی

Read more

وزیر خزانہ کی نامکمل اور خطرناک وضاحتیں

گیارہویں جنوبی ایشیائی اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹ لیا گیا ہے اور صورت حال اب حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ انہوں دوست ملکوں کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس امداد کی وجہ سے معیشت کو سہارا ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مالی سال میں ادائیگیوں کے عدم توازن کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے اور جلد

Read more

با اختیار وزیر اعظم کی بے اختیاری

وزیر اعظم عمران خان کی صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں واضح ہو گیا ہے کہ حکومت کو مکمل اختیارات حاصل ہیں۔ فوج کا سربراہ سول حکومت کی مرضی کے بغیر پر نہیں مار سکتا۔ اداروں کو اتنا با اختیار کردیا گیا ہے کہ سٹیٹ بنک جب چاہے روپے کی قدر میں کمی بیشی کرنے کا اختیار رکھتا ہے اور ملک کا با اختیار وزیراعظم ٹیلی ویژن کی خبروں کے ذریعے روپے کی وقعت میں اچانک کمی سے آگاہی حاصل

Read more

"ایک پیج” کے منتر کا جادو ٹوٹنے والا ہے

   دانشوران باکمال خبر دیتے ہیں اور حکومت کے سربراہ اور وزیران باتدبیر اعتراف کرتے ہیں کہ اب طاقت کے سب مراکز ایک پیج پر ہیں۔ یہ ہم آہنگی اتنی ہمہ جہت اور مکمل ہے کہ اس سے کرتار پور راہداری جیسا شاہکار برآمد کرلیا گیا ہے۔ جس کے بارے میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ اس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی عزت و توقیر میں چار گنا اضافہ ہو گیا ہے اور بھارت بوکھلاہٹ میں

Read more

بھارتی آرمی چیف کی کھلی مداخلت پر پاکستان خاموش کیوں؟

ایک طرف وزارت خارجہ اس بات پر افسوس کا اظہار کر رہی ہے کہ بھارتی میڈیا کا بڑا حصہ کرتار پور راہداری کے حوالے سے منفی تاثر قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو دوسری طرف بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے اشتعال انگیز بیان پر پاکستان کی طرف سے کوئی سخت رد عمل دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں صرف اتنا

Read more

پاکستان کے خلاف جنرل راوت کی ہرزہ سرائی

   بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے سیکولر ہونے کی شرط عائد کی ہے۔ یہ مطالبہ ایک طرف علاقے میں کشیدگی برقرار رکھنے کے لئے بھارتی حکمرانوں کی حکمت عملی کا آئینہ دار ہے تو اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی کی اس پالیسی کا بھی پرتو ہے جو انہوں نے ملک کی فوج کو سیاست میں گھسیٹنے اور اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے

Read more

کرتار پور سے دہلی ہنوز دور است

پاکستان کی سول ملٹری قیادت مل کر کرتار پور کے راستے نئی دہلی اور اس کے مکینوں کے دلوں تک اترنا چاہتی ہے لیکن نارووال کےگردوارہ دربار صاحب کرتار پور سے بھارت کے ضلع گورداسپور میں ڈیرہ بابانانک تک راہداری کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے باوجود یہ معلوم ہوتا ہے کہ کرتار پور سے بھارتی سرحد تک سڑک بنانے یا زائرین کو کرتار پور میں گردوارہ دربار صاحب تک ویزا فری رسائی دینے کے باوجود اسلام آباد اور

Read more

ہتھیاروں سے امن قائم نہیں ہو سکتا

صدر عارف علوی نے کراچی میں دسویں دفاعی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان کے ہتھیار اس کی طاقت کے علاوہ امن کی خواہش کا اظہار ہیں۔ امن قائم رکھنے کے لئے ہمیں مضبوط دفاع کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی حملہ آور کو منہ توڑ جواب دیا جاسکے‘ ۔ ملک میں مضبوط اور طاقتور فوج کی ضرورت پر ہمیشہ سے زور دیا جاتا رہا ہے۔ اس مقصد کے لئے زوال پذیر معیشت میں عام لوگوں پر

Read more

ممبئی حملے، تحریک لبیک اور پرائی جنگ

ممبئی حملوں کی دسویں برسی کے موقع پر امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان حملوں میں ملوث سب عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے ایک بار پھرپاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ان حملوں میں ملوث لوگوں کو سزائیں دینے میں معاونت کرے۔  بھارت اور امریکہ لشکر طیبہ اور اس کے سربراہ حافظ محمد سعید پر ان حملوں میں ملوث

Read more

سو دن میں سمت کا تعین بھی نہیں ہو سکا

تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سو دن پورے ہونے والے ہیں۔  عمران خان کے علاوہ حکومت اور پارٹی کی قیادت اس حوالے سے نت نئے دعوے ضرور کر رہے ہیں اور معیشت، سیاست اور خارجہ امور تک میں تبدیلی اور پیش رفت کے جائزے بھی سامنے لائے جاررہے ہیں۔  وزیر اعظم تمام وزارتوں سے پہلے ایک سو دن کی کارکردگی کی رپورٹ مانگ رہے ہیں۔  لیکن عملی طور نہ تو ایک سو دن حکمرانی کے لئے ایسی کوئی خاص

Read more

میڈیا پر وزیر اطلاعات اور وزیر داخلہ کی بیک وقت کرم فرمائی

وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے اسلام آباد میں ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کو نشانے پر لیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے پاکستانی میڈیا کو بہتر طریقے سے ریگولیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا کا بزنس ماڈل ناکارہ اور فرسودہ ہے۔ انہوں نے عالمی میڈیا اداروں کی مثالیں دیتے ہوئے واضح کیا کہ عالمی میڈیا خود تحقیق و جستجو کرتا ہے اور اپنا

Read more

نواز شریف اقتدار نہیں، بنیادی حقوق اور آئین کے تحفظ کی سیاست کریں

  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے جو خبریں سامنے آئی ہیں ان کے مطابق انہوں نے سیاسی معاملات کے بارے میں یہ تاثر دیا ہے کہ وہ اور ان کی پارٹی عمران خان اور تحریک انصاف کو غلطیاں کرکے خود ہی ناکام ہونے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔ اس دوران وہ خاموش تماشائی بن کر ہی حالات کا جائزہ لینا اور صورت حال تبدیل ہونے کا انتظار کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔ سیاسی گھٹن کے ماحول میں نواز

Read more

دنیا ہماری بات کیوں نہیں مانتی؟

وزیر اعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈروں اور وزارت خارجہ کے بعد اب پاک فوج کے سربراہ نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف دعوؤں کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ ’ پاکستان نے کسی بھی ملک سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کے لئے کردار ادا کیا ہے‘۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کے بیان پر مشتمل ٹویٹ جاری کئے ہیں جن میں مزید کہا گیا ہے کہ

Read more

امریکی صدر کے بیان پر پاکستانی سیاست دانوں کا اتفاق رائے

ایک دوسرے سے دست و گریبان پاکستانی سیاست دان بالآخر اس ایک نکتہ پر متفق ہوگئے ہیں کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ پاکستان نے امریکہ کے لئے کچھ نہیں کیا۔ وزیر اعظم عمران خان سمیت، مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور سینیٹ کے سابق چئیرمین اور پیپلز پارٹی کے لیڈر رضا ربانی نے امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے پاکستان کی خدمات کو گنوایا ہے اور بتایا ہے کہ پاکستان

Read more

جھوٹ بولو ورنہ پوچھا جائے گا کہ تم کون ہو!

پاکستان میں نئی روایات قائم کرنے کا موسم ہے۔ دو روز قبل سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سرکردگی میں ایک بنچ نے لاہور ہیلتھ کئیر کمیشن کی ساخت کے حوالے سے سو موٹونوٹس کےمعاملہ کو نمٹاتے ہوئےساری زندگی سچ بولنے اور آئین پاکستان کے تحت شہریوں کے حقوق اور آزادی رائے کی حفاظت کرنے والے بزرگ صحافی اور انسان دوست حسین نقی کے ساتھ جو لب و لہجہ اختیار کیا ، وہ ملک کی

Read more

خوشامد کو بھی سیاسی فراست کا حصہ بنایا جائے

قوموں کی طرح لیڈروں کی ناکامی یا جدید اصطلاح میں کامیابی کی ایک بڑی وجہ خوشامدی ٹولے کا حصار ہے۔ اب وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی اصطلاح اور فلسفہ میں نئی جہتیں تلاش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے تو انہیں چاہئےکہ وہ اپنے دیرینہ و جدید دوستوں و حامیوں کی سہولت کے لئے خوشامد کو بھی سیاسی فراست کے بنیادی اصولوں میں شامل کرلیں۔ اس طرح ملک میں جمہوریت کا پہلے سے بگڑا چہرہ بھلے مزید بھیانک ہوجائے

Read more

وہ بنیادی سوال جن کے جواب موجود نہیں

سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ نے 2017 کے فیض آباد دھرنا سے متعلق قائم مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے آج دو سوال اٹھائے ہیں جن کا ملک کے سیاسی بحران اور سماجی انتشار سے بنیادی تعلق ہے۔ ان میں سے ایک سوال یہ ہے کہ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانا ہے یا اسے اسٹریٹ پاور کے ذریعے چلایا جائے گا۔ اسی حوالے سے معزز جج کا یہ استفسار بھی سوال کی صورت میں سامنے آیا ہے

Read more

میڈیا کو سرنگوں کرنے کی ایک اور کوشش

نئے پاکستان میں جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کا جو نیا انتظام متعارف ہو رہا ہے، اس میں قومی میڈیا اور صحافیوں کو خوفزدہ کرتے ہوئے گھٹنوں کے بل لانا ضروری قرار پایا ہے تاکہ ا ن کوششوں میں کوئی خلل واقع نہ ہو جوسب محب وطن قومی ادارے اور سیاست دان مل جل کر عوامی حکمرانی کے خواب کو پورا کرنے کے لئے کررہے ہیں۔ تاہم ملک کی سپریم کورٹ اور چیف جسٹس چونکہ میڈیا کی تمام تر

Read more

آسیہ بی بی کی حفاظت، ریاست کی فراخدلی اور توہین مذہب کا قانون

تحریک انصاف حکومت نے کینیڈا کی حکومت کے ساتھ آسیہ بی بی کو سیاسی پناہ دینے کے سوال پر بات چیت کی تصدیق کی ہے۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ کینیڈا کی وزیرخارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ ان کا ملک ’سپریم کورٹ کے جرات مندانہ فیصلے اور وزیر اعظم عمران خان کی مثبت تقریر کی قدر کرتا ہے‘۔ جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنی

Read more

نئے پاکستان کی جمہوریت میں رائے کی آزادی کے لئے جگہ نہیں

پاکستان میں میڈیا کو پابند کرنے کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ یہ نئے پاکستان کی نئی جمہوریت کا لازمی جزو کہا جاسکتا ہے جس میں آزادانہ رائے کا تصور محال ہے۔ اس کے باوجود پاکستانی صحافی اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ وہ پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوصف جمہوریت کے تسلسل کے لئے کام کریں گے۔ اور مالکان کی حکومت کے ساتھ ملی بھگت کے باوجود کوئی ایسا راستہ ضرور نکالا جائے گا کہ عوام تک

Read more

آسیہ بی بی کیس کے بارے میں مفتی رفیع عثمانی کا نامکمل مؤقف

  ملک کے ممتاز عالم دین اور دارالعلوم کراچی کے مہتمم مفتی رفیع عثمانی نے ایک کھلے خط میں آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر کھل کر بات کی ہے اور یہ قابل قدر نکتہ پیش کیا ہے کہ اگر شواہد اور ثبوتوں کی عدم موجودگی میں ملک کی عدالت توہین رسالت کی ایک ملزمہ کو بری کرتی ہے تو اس کے خلاف ہنگامہ آرائی اور اشتعال انگیزی کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ اس خط

Read more

عمران خان بمقابلہ شہر یار آفریدی

وزیر اعظم عمران خان نے اصرار کیا ہے کہ حکومت آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ لاہور میں بے گھر لوگوں کے لئے پناہ گاہ کے نام سے عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے آسیہ بی بی کی رہائی پر اٹھنے والے تنازعہ پر دوسری بار اظہار خیال کی ضرورت محسوس کی ہے۔اس سے پہلے انہوں نے 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے

Read more

معصوم تحریک لبیک پاکستان، فسادی اپوزیشن اور مستعد شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہر یار آفریدی نے آج سینیٹ میں تحریک لبیک کے دھرنے، معافی اور اسے گلے لگانے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے اپوزیشن کی شر انگیزی کا پردہ چاک کیا ہے۔ انہوں نے حکومت کی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مخالفین کے بہکاوے میں آکر تحریک لبیک سے تصادم کا راستہ اختیار نہیں کرے گی بلکہ ان سے صلح صفائی اور محبت کے ساتھ معاملات طے کئے جائیں

Read more

عطا الحق قاسمی کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ علم و فضل کی توہین ہے

کسی بھی ملک کی سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کےبارے میں رائے زنی کوئی معقول رویہ نہیں ہو سکتا۔ لیکن جب ملک کی اعلیٰ ترین عدالت اس فورم کو سیاست کرنے کا پلیٹ فارم بنانے پر تلی ہو تو اس سے مفر بھی ممکن نہیں ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی سیاست سے عام شہری کے علاوہ اعلیٰ عدالت کے ججوں کو بھی اتفاق یا اختلاف ہو سکتا ہے کیوں کہ عدلیہ کے ارکان بھی اس ملک

Read more

محترم چیف جسٹس، انصاف کے تقاضے پامال کر رہے ہیں

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایون فیلڈ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ضمانتیں قبول کرنے کے فیصلہ پر سخت انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملکی اصول قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس لئے کیوں نہ ان ضمانتوں کو منسوخ کردیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تاسف کا اظہار بھی کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس

Read more

فواد چوہدری کے ہوتے اپوزیشن کی ضرورت نہیں

تحریک انصاف کی حکومت بلند بانگ دعوؤں کے ساتھ حکومت میں آنے کے بعد عوام کو دکھائے گئے سبز باغات اور ملک کے وسائل و مشکلات کے بیچ توازن قائم کرنے کی تگ و دو کررہی ہے۔ دو اڑھائی ماہ تک وزیر اعظم سے لے کر تحریک انصاف کے معمولی عہدیدار تک نے کرپشن کا جاپ کرنے کے علاوہ سابقہ حکومتوں کے ’سیاہ کرتوتوں کا پردہ چاک‘ کرنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے۔ اب یوں لگتا ہے کہ بالآخر

Read more

ریاست ناکام کیوں ہے؟

وزیر اعظم عمران خان نے تھوڑی دیر پہلے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک سے غربت اور کرپشن کے خاتمہ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کوئی ملک ان دو علتوں کو ختم کیے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ‘ ملک میں وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن بدعنوان قیادت نے ملک کو تباہی کے کنارے تک پہنچا دیا ہے‘ اس بیان کی سیاسی ضرورت

Read more

مذہب کے نام پر سیاست اور عالم دین کا قتل

جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتمم مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی میں ایک ایسے وقت میں قتل کیا گیا ہے جب ملک بھر میں ایک عیسائی خاتون کے توہین رسالت کے الزام سے بری کئے جانے پر ہنگامہ آرائی، مظاہروں اور توڑ پھوڑ کے تین روز مکمل ہو چکے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے اور ہنگاموں کا آغاز ہوتے ہی قوم سے خطاب

Read more

آسیہ بی بی کیس: یہ عدالت اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے

آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے جھوٹے مقدمہ سے بری کرنے کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو ناموس رسالت کے لئے جان قربان کرنے کا اعلان کرنا پڑا ہے۔ ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے سربراہ کو وضاحت کرنا پڑی ہے کہ عدالت ثبوت کے بغیر کسی کو سزا نہیں دے سکتی۔ یہ توہین رسالت کا نہیں بلکہ اس عنوان سے کی گئی زیادتی کا معاملہ تھا۔ لیکن ملک

Read more

آسیہ بی بی کی رہائی واحد منطقی فیصلہ تھا

سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کے مقدمہ میں سزا پانے والی عیسائی خاتون آسیہ بی بی کی رہائی کے حکم کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہرے اور سخت بیانات معاشرہ میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کا منظر نامہ ہیں۔ اعلیٰ عدالت کا ایک فیصلہ یا وزیر اعظم کی ایک تقریر اس صورت حال کو تبدیل نہیں کرسکتی بلکہ پوری قوم اور اس ملک کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کو دل جمعی سے مل کر اس غیر

Read more

وزیر اعظم کی بے اختیاری پر فواد چوہدری کی پریشانی

پاکستان میں جمہوریت کی بحث کے کئی پہلو ہیں۔ ایک طرف مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس بلوا کر نواز شریف اور آصف زرداری کی ہتھ جوڑی کروانا چاہتے ہیں تو دوسری طرف نواز اور شہباز یہ سمجھتے ہیں کہ ابھی اس قسم کے اتحاد کا وقت نہیں آیا ۔ آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے موجودہ اور سابق صدر نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ اے پی سی بھلے

Read more

باکمال ترقی کی لاجواب پرواز اور سفر کی دیگر احتیاطی تدابیر

پاکستان میں جمہوریت کی بحث آمریت کے خوف میں پروان چڑھتی ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں سے سیاست میں فوج کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔ کبھی اسے سول ملٹری تعاون کا نام دیا جاتا ہے اور کبھی جمہوریت اس لئے بحران کا شکار ہوجاتی ہے کہ کوئی میمو گیٹ یا ڈان لیکس جیسا ڈرامہ قومی سیاست کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے۔ تاہم اس سارے کھیل میں ایک دو اشاریے بہت واضح ہیں۔ ایک یہ کہ اس

Read more

اٹھارویں ترمیم، اسرائیلی طیارہ اور روشنی کا سعودی نظریہ اضافت

صدر پاکستان عارف علوی سے لے کر   کابینہ کے متعدد ارکان گزشتہ دو روز  سے ایک ایسی بات کی تردید کرنے پر  مصر ہیں جو ان کے  بقول وقوع پذیر ہی نہیں ہوئی ۔ یعنی ایک اسرائیلی طیارہ کی پاکستان آمد، اس کا دس  گھنٹے تک اسلام  آباد میں قیام  پھر براستہ عمان تل ابیب واپسی۔ ایک اسرائیلی ایڈیٹر اور عالمی ایوی ایشن کے ریکارڈ کے مطابق  امریکہ میں رجسٹرڈ اور اسرائیل کے زیر استعمال ایک طیارہ   گزشتہ  ہفتے کے

Read more

آزادی رائے اور احترام مذہب میں توازن

یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق نے ایک تازہ فیصلہ میں توہین رسالت کو بنیادی انسانی حق تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ آسٹریا کی ایک خاتون کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سات رکنی عدالت نے قرار دیا ہے کہ کسی مذہب کے پیغمبر کے بارے میں توہین آمیز اظہار خیال کو آزادی اظہار کاحق نہیں مانا جاسکتا۔ آسٹریا کی شہری خاتون نے یورپی عدالت سے اپیل کی تھی کہ اس کے ملک کی عدالتیں توہین مذہب کے

Read more

معیشت کے ساتھ سیاسی کھلواڑ بند کیا جائے

سعودی عرب سے تین ارب ڈالر فکسڈ ڈیپازٹ کے طور پر ملنے کی خوشی اور کامیابی کا اعلان کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے کل رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے جو باتیں کی ہیں، وہ ایک روز پہلے سعودی دارالحکومت ریاض کی سرمایہ کاری کانفرنس میں کی گئی تقریر سے مختلف نہیں تھیں۔ البتہ یہ خطاب چونکہ اہل پاکستان سے براہ راست کیا جا رہا تھا اس لئے اس میں زیادہ پر زور طریقے سے اپوزیشن پر کرپشن

Read more

مشکل وقت کے دوست: پاکستان اور سعودی عرب

سعودی عرب نے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن میں بحران ختم کرنے اور زر مبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لئے 3 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اتنی ہی رقم کے مساوی سالانہ تیل معطل ادائیگیوں پر دینے کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی یہ فراخدلانہ پیش کش وزیر اعظم کی طرف سے شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں منعقد ہونے والی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں اچانک شرکت کے

Read more

تحریک انصاف کی حکومت گرانے کا نام جمہوریت نہیں

پیپلز پارٹی کے معاون چئیرمین آصف زرداری نے تمام اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ مل کر قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ’عدم اعتماد‘ کی قرارداد لانے کا مشورہ دیا ہے۔ گزشتہ روز جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات میں بھی اس موضوع پر بات کی گئی ہے۔ اب مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے وہ قومی اسمبلی میں تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ ملا کر حکومت کے خلاف محاذ آرائی

Read more

شاہ سلمان خادم الحرمین الشریفین بن کر دکھائیں

سعودی عرب کی طرف سے صحافی جمال خشوگی کے قتل کا اعتراف کرنے کے بعد مسلسل اس کی وضاحت کرنے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس معاملہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ہاتھ نہیں ہے اور نہ ہی اکتوبر کے شروع میں ترکی کی طرف سے اس بارے میں خبر سامنے آنے سے پہلے شہزادہ محمد کو اس بارے میں کوئی خبر تھی۔ اب اس بیان کو بااعتبار بنانے کے لئے

Read more

جمال خشوگی کا قتل: پھانسی کا پھندا کس کی گردن میں پڑے گا؟

  استنبول کے سعودی قونصل خانہ میں صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت کا معاملہ دن بدن سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔ امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سخت مشکل میں گرفتار ہیں اور دوسری طرف ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ ہفتہ کے روز سعودی عرب نے 2 اکتوبر کو استنبول کے قونصل خانہ میں جمال خشوگی کی ہلاکت کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے دو ہفتے پرانے بیان کو تبدیل

Read more

جمال خشوگی کا قتل: ولی عہد محمد بن سلمان کا مستقبل کیا ہوگا

استنبول کے سعودی قونصل خانہ میں امریکہ میں مقیم سعودی حکومت کے ناقد صحافی جمال خشوگی کے قتل کے دو ہفتے بعد آج علی الصبح سعودی حکومت نے یہ اعتراف کیا ہے کہ جمال خشوگی کو 2 اکتوبر کو قونصل خانہ میں ہی قتل کیا گیا تھا۔ سعودی پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے رات کے پچھلے پہر جاری ہونے والے ایک بیان میں تسلیم کیا گیا ہے کہ یہ قتل قونصل خانہ میں ’ہاتھا پائی ‘ کے نتیجہ میں ہؤا

Read more

سعودی عرب کا داخلی بحران اور عمران خان کا شوق فراواں

جب دنیا بھر کے اقتصادی لیڈر اور وزرائے خزانہ اگلے ہفتے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت سے انکار کر رہے ہیں، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے شاہ سلمان کی دعوت پر اس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اچانک دعوت ملنے کی خوشی میں اس کا پس منظر جاننے کی بجائے کل ملکی میڈیا کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کر دیا کہ

Read more

عمران خان سیاسی سپر مین بننے کی کوشش نہ کریں

وزیر اعظم عمران خان نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں میڈیا کے نمائیندوں سے ملاقات کے دوران آزاد میڈیا کی اہمیت پر زور دیا۔ نیوز پرنٹ پر پانچ فیصد ڈیوٹی کم کرنے کی نوید بھی سنائی اور یہ اعلان بھی کیا کہ میڈیا پر سرکاری اشتہارات میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ میڈیا کی خود مختاری اور مالی مشکلات کے حوالے سے جب وزیر اعظم میڈیا مالکان کے نمائیندوں سے یہ دلفریب باتیں کررہے تھے تو اسلام آباد ہی

Read more

نیب پر شہباز شریف کے الزامات

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسپیکر قومی اسمبلی کے حکم پر آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور سے اسلام آباد لایا گیا جہاں انہوں نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نیب اور حکومت پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں 5 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت نے گزشتہ روز شہباز شریف کے دس روزہ ریمانڈ میں مزید پندرہ دن کی توسیع کردی تھی۔ ملک کی

Read more

سعودی صحافی کا قتل: بنیادی اقدار پر مغرب کے ایمان کا امتحان

امریکہ خود کو مہذب دنیا کا لیڈر کہتا ہے اور اس کے رہنما یہ دعویٰ کرتے نہیں تھکتے کہ امریکہ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور اعلیٰ اقدار کے فروغ کے لئے کام کرتا ہے۔ اگرچہ دنیا بھر کے مختلف خطوں میں امریکہ کی کارورائیاں امریکی لیڈروں کے دعوؤں سے متصادم ہوتی ہیں لیکن میڈیا کی طاقت کے زور پر ہمیشہ یہ باور کروانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ بعض معاملات میں طاقت کا استعمال دراصل انسانی جانوں کے

Read more

اب عمران خان حکومت چلا کر دکھائیں

گزشتہ روز قومی اسمبلی کی گیارہ اور صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پر ہونے والا انتخاب حکمران پاکستان تحریک انصاف کے لئے اچھی خبر تو نہیں تھا لیکن ان نتائج سے وفاق یا پنجاب میں موجودہ حکومتی انتظام میں کسی دراڑ پڑنے یا حکومتوں کو کوئی خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ نہیں ہے۔ یوں بھی پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار کی جو ضمانتیں حاصل ہیں ، ان کے ہوتے کسی بھی دوسری حکومت کی طرح اس حکومت کو بھی ضعف

Read more

جمہوریت آ چکی ہے، انتخاب کی کیا ضرورت ہے؟

12  اکتوبر گزر گیا ۔ کسی طرف سے انیس برس پہلے جمہوریت پر ڈالے جانے والے ڈاکہ کا ذکر نہیں ہؤا۔ نوازشریف مسلسل اپنی اہلیہ کے سوگ میں ہیں اور سیاسی سرگرمیوں سے گریز کر رہے ہیں۔ جولائی میں ہونے والے انتخابات سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز کو قید کرکے اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ عام انتخابات ملک کی تاریخ کے شفاف ترین انتخاب ہوں تاکہ منتخب ہونے والی حکومت ملک کو درپیش تمام مسائل

Read more

شفاف انتخابات اور میجر جنرل آصف غفور کی ضمانت

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے لندن میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے شفاف انتخابات تھے۔ انہوں نے یہ شکایت بھی کی کہ فوج پر انتخابات میں دخل اندازی کا بے جا الزام لگایا جاتا ہے۔ فوج تو ایک منظم ادارہ ہے جو ملکی سلامتی کی حفاظت میں دل و جان سے مصروف ہے۔ اس طویل گفتگو میں پاک فوج کے شعبہ

Read more

انصاف ارزاں ہوا ، تاکہ نظام مضبوط رہے

جب جبر اور عدل میں فرق محسوس نہ ہوسکے تو اسے قانون کی حکمرانی نہیں کہا جاسکتا۔ پاکستان میں اس وقت وہی صورت حال موجود ہے۔ ملک میں آئین کے پاسبان چیف جسٹس ثاقب نثار نے جوڈیشل کونسل کی سربراہی کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کے خلاف جو فیصلہ کیا ہے وہ اس المناک صورت حال کی روشن مثال ہے۔ جب ایسی مثالیں قائم کی جائیں گی تو نہ آئین محفوظ ہوگا اور نہ

Read more

معاشی بحران، حوصلہ مند وزیر اعظم اور آئی ایم ایف

پاکستان نے رد و کد کے بعد بالآخر عالمی مالیاتی فنڈ سے امدادی پیکیج لینے کی باقاعدہ درخواست کردی ہے۔ یہ درخواست انڈونیشیا کے شہر بالی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاس کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ سے ہونے والی ایک ملاقات میں کی گئی۔ فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینے لاگارڈے نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر اور اسٹیٹ بنک کے گورنر طارق باجوہ پر مشتمل پاکستانی

Read more

پاکستان جہاں صحافت پابند اور عدالت آزاد ہے

  پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری اس قدر معصوم اور بھولے ہیں کہ انہیں ملک بھر میں صحافیوں اور سول سوسائیٹی والوں کے آزادی اظہار کے خلاف احتجاج کا کوئی جواز ہی سمجھ میں نہیں آتا۔ ایک طرف ملک بھر کے صحافی کل ملک کے تمام بڑے شہروں میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں ، وکیلوں اور سول سوسائیٹی کے ساتھ مل کر سنسر شپ اور صحافیوں کی زبان بندی کے علاوہ معاشی طور پر ان

Read more

ریاست سوتیلی ماں کیوں بن جاتی ہے؟

  پاکستانی سیاست اور معیشت کے بعض اشاریے بالکل واضح ہیں البتہ اس صاف دکھائی دینے والی تصویر کو گنجلک اور پیچیدہ بنانے میں سیاسی بھاگ دوڑ، اقتدار کی ہوس میں نظر انداز کی جانے والی سچائیاں اور ریاستی مفادات پر اجارہ داری کے دعوؤں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کشمکش میں ملک کی اساس کو نظر انداز کرتے ہوئے بنیادی حقوق، آزادی رائے اور منصفانہ نظام کی ضرورت کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ ملک کی

Read more

آسیہ بی بی کیس: کیا سپریم کورٹ تاریخ رقم کرسکتی ہے؟

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے آج آسیہ بی بی کیس میں تین گھنٹے تک سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملہ میں عدالت عظمی کا فیصلہ سامنے آنے تک تبصرے یا مباحث کرنے سے گریز کرے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی معزز ججوں نے یہ بتانے سے گریز کیا ہے کہ وہ اپنے فیصلہ کا کب تک اعلان کریں گے۔ عیسائی عقیدہ رکھنے والی آسیہ بی بی کے

Read more

احتساب کی یہ نرالی کہانی حکومت کی ناکامی کا اعلان نامہ ہے

وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان اور پنجاب کا دورہ کیا ہے اور دونوں صوبوں کی حکومتوں سے ملاقات کے دوران کرپشن کے خلاف کام مؤثر اور تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد پہلی بار کوئٹہ کا دورہ کرتے ہوئے عمران خان نے گورنر ہاؤس میں حکومت کے ارکان اور عمائدین سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے سیاست دان آج تک صرف سیاسی مقاصد سے بلوچستان آتے رہے ہیں لیکن ان

Read more

شہباز شریف کی گرفتاری کے سیاسی اثرات

شہباز شریف کو ریمانڈ پر دس روز کے لئے نیب کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہیں سستے گھر بنانے کے ایک منصوبہ آشیانہ سکیم میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے سلسلہ میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے وقت شہباز شریف جو مسلم لیگ (ن) کے صدر ہونے کے علاوہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں ، صاف پانی کے ایک دوسرے مقدمہ میں نیب کے دفتر گئے ہوئے تھے۔ دوران تفتیش انہیں آشیانہ سکیم سکینڈل میں

Read more

جنگ میں جنسی استحصال کے خلاف نوبل امن انعام

ناروے کی نوبل امن کمیٹی نے 2018 کا امن انعام جنگ میں جنسی استحصال اور تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف جد و جہد کرنے والے دو افراد کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلہ کا ناروے کے علاوہ دنیا کے اکثر لیڈروں کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا ہے کیوں کہ جنگ میں جنسی تشدد اور خاص طور سے خواتین کے ساتھ ریپ اور دیگر جرائم کا ارتکاب ایک سنگین مسئلہ کے طور

Read more

پاک امریکہ تعلقات: پاکستانی حکومت کیا چاہتی ہے؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے موقع پر نیویارک میں مصروف وقت گزارنے کے بعد واشنگٹن کا دورہ کیا ہے اور وزیر خارجہ مائیک پومیو اور قومی سلامتی کے مشیرجان بولٹن سے ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک تھنک ٹینک کے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بھی پاکستان کا مؤقف سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے ان ملاقاتوں کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں اہم

Read more

رانا مشہود کا بیان اور نواز شریف کی خاموشی

مسلم لیگ (ن) کے رہبر اعلیٰ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی ہی پارٹی کے لیڈر رانا مشہود کے بیان پر تفصیلی بات سے گریز کرتے ہوئے پارٹی کی حکمت عملی اور جمہوریت سے اپنی وابستگی کے بارے میں سنگین سوالات کو جنم دیا ہے۔ بیگم کلثوم نواز کی رحلت کے بعد نواز شریف صدمے کی کیفیت میں ہیں لیکن انہیں اس بات سے آگاہی ہونی چاہئے کہ اس ملک میں لوگوں کی بڑی اکثریت نے جمہوری عمل

Read more

میڈیا کی آزادی، تحریک انصاف اور جمہوریت

وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان جمعہ کے روز پہلی بار پشاور کے دورہ پر گئے تھے لیکن اب خبر آئی ہے کہ حکومت نے مقامی سرکاری میڈیا کو بھی وزیراعظم کی مصروفیات کے بارے میں رپورٹنگ کرنے کے لئے مدعو نہیں کیا۔ جب مقامی خبررساں ایجنسی اور دیگر سرکاری اداروں نے اس حوالے سے تحریک انصاف کے تعلقات عامہ کے شعبہ سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی مصروفیات کی کوریج کے لئے اسلام آباد

Read more

اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت کی ایک دوسرے پر گولہ باری

گزشتہ شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک دوسرے پر لفظوں کی گولہ باری کی اور یہ جنگ الزامات ، طعنوں اور دھمکیوں سے جیتنے کی کوشش کی۔ بھارت کی وزیر خارجہ کو پہلے تقریر کرنے کا موقع ملا لیکن انہوں کسی بڑے ملک کی لیڈر ہونے کا ثبوت دینے کی بجائے اپنی گفتگو کو پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کی سرپرستی کے

Read more

خارجہ پالیسی کی مشکلات اور اندرون ملک مذہبی اقلیتوں کا تحفظ

اقوام متحدہ کے دورے پر گئے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سرگرمی سے خطے میں امن کا مقدمہ پیش کررہے ہیں۔ الجزیرہ کو دئیے گئے تازہ انٹرویو میں انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے جنگ آپشن نہیں ہے۔ انہی خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کرتے رہے ہیں اور ان کی خواہش رہی ہے کہ بھارت کے ساتھ امن مذاکرات

Read more

سی پیک، فواد چوہدری اور سول ملٹری تعاون کے مزے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد دوسری مرتبہ سی پیک منصوبوں میں سعودی عرب کی شراکت اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مثالی قرار دینے کے دعوے کئےہیں۔ اس بار وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا اتوار کو پہنچنے

Read more

جہانگیر ترین کی نااہلی : یہ قانون کا نہیں، اصول جمہوریت کا معاملہ ہے

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کےفیصلہ کے خلاف نظر ثانی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ملک کی عدالت عظمیٰ نے خود کو آئین کی تشریح، اپنے اختیار کے گمان اور سیاسی اصلاح کے مشن میں اس طرح جکڑ لیا ہے کہ شاید موجودہ چیف جسٹس کی موجودگی میں کوئی دوسرا فیصلہ ممکن بھی نہیں تھا ۔ ورنہ ایسی دھول اٹھتی جو توہین عدالت کے قانون و اختیار کے بے دریغ استعمال کے

Read more

ٹرمپ کی جگ ہنسائی اور شاہ محمود قریشی کی خود ستائی

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ پونے دو برس کے دوران جو کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ امریکہ کی تاریخ میں کسی صدر کو نصیب نہیں ہوئیں تو اس پر ہال میں قہقہہ گونج اٹھا۔ دنیا کے 193 ممالک پر مشتمل جنرل اسمبلی کےسالانہ اجلاس میں نمائیندے عام طور سے بہت سنجیدگی سے عالمی لیڈروں کی باتیں سنتے ہیں۔ اگرچہ یہاں

Read more

ایک نئی سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

بھارتی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو سبق سکھانے کی ضرورت بیان کرنے کے دو روز بعد لائن آف کنٹرول کے پار پاکستانی زیر انتظام علاقوں میں ایک نئی سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔ بھارت نے دو برس قبل آزاد کشمیر میں ایک سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے ایسے دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا جو مقبوضہ کشمیر میں حملے کرتے تھے۔ پاکستان نے اس دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے مقامی اور عالمی صحافیوں کےایک وفد

Read more

قومی سلامتی کے دشمن صحافی اور سیاستدان بچ نہ پائیں

لاہور ہائی کورٹ نے ڈان اخبار کے رپورٹراور کالم نگار سیرل المیڈا کا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے تاکہ وہ اپنے خلاف غداری کے الزام میں دائر مقدمہ میں 8 اکتوبر کو جبراً پیش کئے جائیں۔ اس مقدمہ میں سابق وزیر اعظم اور نیب مقدمات میں عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور، حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے نواز شریف کو بھی پیش ہونے کا حکم جاری ہؤا ہے۔ نواز شریف اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان

Read more

نریندر مودی کے لئے پاکستان دشمنی ایک نعمت ہے

بھارت کے آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیان پر پاکستان میں شدید رد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ رد عمل قابل فہم بھی ہے لیکن بھارتی بیان کو اگر بھارت میں رونما ہونے والے سیاسی طوفان اور مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی اور بھارتی سیکورٹی فورسز کی مجبوریوں کے پس منظر میں دیکھا جائے تو صورت حال کو آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے بھارت کے

Read more

بھارت کی سفارتی قلابازی اور عمران خان کا ویژن

بھارت کی طرف سے دونوں ملکو ں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات پر اتفاق کے ایک روز بعد انکار پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا غصہ بجا ہے۔ اس میں شبہ نہیں ہے کہ یہ بھارتی فیصلہ ’منفی اور متکبرانہ‘ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پیش کش کی تھی کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات کریں تاکہ باہمی تعلقات پر جمی سرد مہری کی برف پگھل سکے۔ بھارت

Read more

سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت: کیا امریکہ کی نگرانی کا دوسرا نام ہے

نئی حکومت نے چند ہفتے ملک پر قرضوں کا افسانہ سنانے کے بعد اب نئے قرضے لینے اور اسے ملک کے بہترین مفاد میں قرار دینے کے اسی کارنامہ عظیم کی طرف پیش قدمی شروع کی ہے جس پر ملک کی ہر سابقہ حکومت اور لیڈر جستہ جستہ یا تیزی سے قدم بڑھاتا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے لیڈروں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں غیرملکی قرضوں میں ’خطرناک ‘ اضافہ اور ملک کی معیشت پر اس

Read more

خدا نہ کرے، عمران خان کو ایسے حالات دیکھنا پڑیں

ملک میں سیاسی بدعنوانی کے حوالے سے ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ اس پر اتفاق رائے پیدا کرنا سہل نہیں رہا۔ بلکہ صورت حال اس حد تک افسوسناک اور ذاتیات تک محدود ہو چکی ہے کہ دلیل اور اصول شرمندہ ہو کر منہ چھپائے پھرتے ہیں۔ یہ رویہ عام ہے کہ جو لوگ ملک میں جمہوریت کے فروغ کی بات کرتے ہوئے گزشتہ کچھ عرصہ میں رونما ہونے والے معاملات پر رائے کا ظاہر کرتے ہیں اور اس

Read more

نواز شریف کی رہائی: ملک نے آگے بڑھنا ہے تو احتسابی تماشا ختم کرنا ہو گا

قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے مسلم لیگ کے قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن صفدر کو ریلیف دینے کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے یہ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم سامنے آنے کے فوری بعد منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کیا ہے جس کی صدارت نیب کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کررہے تھے۔ یہ کہنا قبل از وقت ہے

Read more

بجٹ عوام دوست کب ہؤا ہے؟

وزیر خزانہ اسد عمر نے آج قومی اسمبلی میں سابقہ حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں ترمیمی بل پیش کیا ۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب سب کو مل کر ملک کی حالت ٹھیک کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ بڑھتے ہوئے قرض، زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر ، آمدنی میں کمی اور اخراجات میں اضافہ کی وجہ سے ملک کی معاشی حالت دگرگوں ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت

Read more

مہاجرین کے لئے شہریت کا اعلان: کیا ہوم ورک کر لیا گیا ہے؟

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کراچی کے دوران پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان اور بنگلہ دیشی باشندوں کو پاکستان کی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح ملک کے نو منتخب وزیر اعظم نے بد عنوانی، سادگی اور آبی بحران کے دیرینہ اور گھسے پٹے موضوعات پر سیاست سے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ایک جرات مندانہ اور انقلابی قدم اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم جس جلدی میں یہ اعلان کیا گیا ہے، اس سے یہ

Read more

پاک بھارت تعلقات براستہ افغانستان

جس وقت پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابل میں صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے اور یہ یقین دلا رہے تھے کہ پاکستان افغانستان میں افغان قیادت کی سربراہی اور ملکیت میں ہونے والے امن عمل میں مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہے … عین اس وقت افغانستان میں امریکی سفیر جان باس کا بھارتی روزنامہ اکنامک ٹائمز میں

Read more

دستور کا آرٹیکل چھ، غداری، پارلیمنٹ اور منصف اعلیٰ

چیف جسٹس ثاقب نثار نے متنبہ کیا ہے کہ ملک میں دیامر بھاشا یا موہمند ڈیموں کی تعمیر کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف آئین کی شق 6 کے تحت کارروائی کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ شق چھ کے تحت آئین توڑنے اور اسے معطل کرنے والے یا اس کی کوشش کرنے والے اور اس کے ساتھ معاونت کرنے والے لوگوں کے خلاف غداری کے الزام میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔ اس شق میں یہ بھی واضح

Read more

آنگ سان سو چی سے نوبل امن انعام واپس لیا جائے

میانمار اور پاکستان میں صحافیوں کی آزادی اور خبر کی بلا روک ٹوک ترسیل کے حوالے سے صورت حال عالمی سطح پر توجہ کا باعث بنی ہوئی ہے۔ گو کہ ان دونوں ملکوں کی صورت حال اور سیاسی حالات قطعی مختلف ہیں لیکن دونوں ملکوں میں جمہوری نظام رائج کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے ۔ پاکستان میں فوج کے سربراہ جمہوریت کے پروان چڑھنے کی بات کرتے ہیں تو برما کی جمہوری لیڈر آنگ سان سو چی اپنے ملک

Read more

کلثوم نواز کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایا جائے

مسلم لیگ (ن) اور شریف خاندان کی طرف سے جمعہ کو بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کی ادائیگی اور تدفین کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کی میت اسی روز صبح کے وقت لندن سے پی آئی اے کے طیارے میں لاہور پہنچے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کی پیرول پر رہائی کے بعد کلثوم نواز کی میت لانے کے لئے لندن پہنچ چکے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کی رحلت سے ملک

Read more

بیگم کلثوم نواز کی رحلت: پاکستان کے نظام عدل پر سوالیہ نشان

تین مرتبہ ملک کے وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئی ہیں۔ حکومت اور فوج کے سربراہان کی طرف سے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان نے لندن کے میں پاکستان کے ہائی کمشنر کو مرحومہ کی میت پاکستان لانے کے سلسلہ میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی

Read more

طے کیا جائے کہ اصل حکمران کون ہے

’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ اگرچہ نواز شریف نے ایک ایسے وقت میں بلند کیا تھا جب ان کے سیاسی سفر میں آگے بڑھنے کے تمام راستے بند کردئیے گئے تھے۔ تاہم اس نعرہ کی اہمیت اور ملک میں جمہوری روایت کی سربلندی کے لئے اس کی ضرورت سے انکار ممکن نہیں ہے۔ نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ساتھ اڈیالہ جیل میں اپنے سیاسی انداوزوں کی غلطیوں اور ماضی میں غیر جمہوری قوتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے

Read more

سیاسی اسکرپٹ پر مکمل کامیابی مل چکی، اب قومی پیداوار بڑھائیے

ڈاکٹر عارف علوی کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد طاقت کے سب مراکز پر تحریک انصاف کا قبضہ مکمل ہو چکاہے۔ اس کے ساتھ ہی طاقت کی تکون یعنی فوج، عدلیہ اور جمہور کے ’تعاون‘ کی نادر مثال پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی قوت اور عمران خان کی وزارت عظمی کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ اصولی طور پر اب ملک میں اصلاح اور ترقی کے لئے کام کرنے میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔ نہ کوئی اختلاف، نہ

Read more

کیا وزیر اعظم ڈیم بنانے کے لئے عاطف میاں سے بھی چندہ مانگ رہے ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے چیف جسٹس کے قائم کردہ فنڈ کو وزیر اعظم فنڈ میں تبدیل کرتے ہوئے دنیا بھر کے ملکوں میں مقیم پاکستانیوں سے ایک ہزار ڈالر فی کس کے حساب سے چندہ دینے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم کا خیال ہے کہ اس طرح ڈیم کی تعمیر کے لئے مطلوبہ رقم دستیاب ہوجائےگی اور آئندہ پانچ برس میں پاکستان اپنے ہی وسائل سے نیا ڈیم تعمیر کرکے پانی کی

Read more

عاطف میاں کا تنازع اور وزیر اعظم کی چندہ مہم

وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے ڈیم فنڈ کو وزیر اعظم فنڈ میں تبدیل کرتے ہوئے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں سے چندہ دینے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان 2025 تک نئےڈیم تعمیر کرنے میں کامیاب نہ ہؤا تو ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پاس صرف تیس دن کی ضرورت پوری کرنے کے لئے

Read more

بھارتی سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ

بھارتی سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ میں ہم جنس پرستی کا حق تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ساتھی کا انتخاب کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس سے گریز نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت کے پانچ رکنی بنچ نے اس متفقہ فیصلہ میں سپریم کورٹ ہی کے 2013 ایک فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے جس میں بھارتی قانون کی دفعہ 377 کو ملک کے آئین سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔ پانچ برس پہلے آنے والے فیصلہ

Read more

امریکی وزیر خارجہ کا مختصر دورہ اور شاہ محمود قریشی کی خوش گمانیاں

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارت جاتے ہوئے چند گھنٹوں کے لئے اسلام آباد قیام کیا۔ اس دورہ میں ان کے ہمراہ امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی تھے۔ امریکی حکومت اور فوج کے نمائیندوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ وزارت خارجہ میں باہمی مفادات اور سیکورٹی تحفظات پر ہونے والے مذاکرات بیس منٹ پر محیط تھے۔ اس کے بعد وزیر

Read more

شہباز شریف اور آصف زرداری کی مشترکہ فتح

یوں تو ڈاکٹر عارف علوی کی بطور صدر پاکستان کامیابی کی مبارک باد عمران خان اور تحریک انصاف کو دینی چاہئے کہ ان کا تعلق اس پارٹی سے ہی ہے لیکن گزشتہ برس بلوچستان اسمبلی میں ’بغاوت‘ کے بعد سے شروع ہونے والے سیاسی سانحات کی روشنی میں دیکھا جائے تو اس مبارک باد کے اصل مستحق سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ہیں ۔ ان دونوں کی ملی جلی کاوشوں اور سیاسی طور

Read more

ایک زرداری سب پہ بھاری مگر کس قیمت پر

ہفتہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے ضیا الدین ہسپتال کے وی آئی پی وارڈ میں چھاپہ مار کر وہاں سب جیل قرار دئیے گئے ایک کمرے سے شراب کی دو بوتلیں برآمد کرلیں۔ اسے اتفاق ہی کہا جاسکتا ہے کہ اس کمرے میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن ’قید‘ اور زیر علاج تھے۔ انہیں کئی ارب روپے کی بدعنوانی کے الزام میں نیب کی درخواست پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ بیماری کی وجہ سے

Read more

امریکہ کے ساتھ تعلقات اور لڑکھڑاتی سفارت کاری

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو کی دو روز بعد اسلام آباد آمد سے قبل امریکہ نے پاکستان کو دی جانے والی 300 ملین ڈالر کی امداد بند کرنے کا اعلان کر کے یہ واضح کیا ہے کہ اسلام آباد نے اگر امریکی مطالبوں کے مطابق افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کی تو امریکہ امداد بند کرنے کے علاوہ پاکستان کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔ سفارت کاری کے ابتدائی اسباق میں ٹھوکریں

Read more

امور مملکت، شق 62 (1) ایف اور چیف جسٹس

وزیر اعظم عمران خان نے کل اخبار نویسوں سے باتیں کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ پاک پتن میں خاور مانیکا کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے ڈی پی او کے تبادلہ کے معاملہ میں تمام حقائق سپریم کورٹ میں اس معاملہ پر فیصلہ کے دوران سامنے آجائیں گے۔ اس طرح  ملک کے وزیر اعظم کی طرف سے اعلیٰ ترین عدالت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا۔ کل ہی اسلام آباد میں ایک سو موٹو کے تحت معاملہ

Read more