پی ایس ایل 4: کس ٹیم کے امکانات کتنے روشن؟

چوتھی پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14 فروری کو دبئی میں گذشتہ سال پہلے نمبر پر آنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اور آخری نمبر پر رہنے والی لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے 34 میں سے 26 میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ ابوظہبی پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنا ہے جہاں چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں ہوگا جس میں لاہور

Read more

سُپر ابو کون ہے، پاکستانی مرد اس سے کیا پوچھتے ہیں؟

‘سپر ابو’ کا تصور اس والد کا ہے جسے اپنی بیوی اور بچے کا تحفظ اور صحت عزیز ہے حمل کے دوران ایک خاتون کو ہر سہ ماہی کے دوران کیا مسائل ہو سکتے ہیں؟ انھیں کس قسم کی خوراک چاہیے ہوتی ہے؟ خواتین میں چڑچڑے پن جیسی کیفیات کیوں پیدا ہوتی ہیں؟ انھیں ایسی کیا تدابیر کرنی چاہییں کہ ڈیلیوری نارمل ہونے کے امکانات زیادہ ہوں؟ جب ڈیلیوری قریب ہو تو کس قسم کی تیاری ہونی چاہیے؟ پاکستان میں

Read more

ایل چاپو گوزمین: منشیات کی دنیا کے ‘گاڈ’فادر’ مجرم قرار

میکسیکو میں منشیات فروشی کے ’گاڈ فادر‘ کہے جانے والے خواکین ‘ایل چاپو’ گوزمین کو نیویارک میں امریکہ کی وفاقی عدالت نے منشیات کی سمگلنگ کے مقدمے میں ان پر عائد تمام دس الزامات میں قصوروار قرار دے دیا ہے۔ 61 سالہ گوزمین پر کوکین اور ہیروئین کی فروخت، غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ ابھی انھیں سزا سنائی جانی باقی ہے اور ممکنہ طور پر

Read more

وارسا کانفرنس: ایران پر خاموشی کیوں؟

مشرقِ وسطیٰ کے بارے میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ایک سربراہی کانفرنس کرانے کا فیصلہ سفارتی حلقوں میں ایک توجہ طلب بات بن گئی ہے۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ مشرقِ وسطٰی کے بارے میں مغربی ممالک کے رہنماؤں اور عرب حکمرانوں کی کانفرنس پولینڈ کے دارالحکومت میں منعقد کیوں کی جارہی ہے؟ پولینڈ وہ ملک ہے جو مشرقِ وسطیٰ کے ان گنت مسائل میں گہری دلچسپی لینے کے حوالے سے جانا تو نہیں جاتا ہے۔لیکن پولینڈ نیٹو اس

Read more

ضیاء آمریت کا قانون شہادت اور یومِ خواتین

خواتین نے ضیاء آمریت کے دور میں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائی پاکستان میں منگل 12 فروری کو قومی سطح پر خواتین کا دن منایا گیا۔ لوک ورثہ اسلام آباد میں دن بھر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔ تاریخ کے اوراق پلٹنے سے معلوم ہوتا ہے کہ 12 فروری 1983 کو خواتین دفعہ 144 کی پرواہ کیے بغیر جنرل ضیاءالحق کی حکومت میدان میں اترآئیں اور انھوں

Read more

کیا انڈیا میں ایک معیاری وقت غریب بچوں کے معیار تعلیم پر منفی اثرات ڈال رہا ہے؟

مغرب کے مقابلے میں مشرقی انڈیا میں سورج دو گھنٹے پہلے طلوع ہوتا ہے انڈیا کا ایک معیاری وقت یا ایک ٹائم زون میں ہونا برطانوی راج کی میراث ہے اور اسے ملک میں اتحاد کی نشانی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ البتہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اتفاق نہیں کرتے کہ انڈین سٹینڈرڈ ٹائم ایک اچھا خیال ہے۔ ایسا کیوں؟ انڈیا مشرق سے مغرب تا تین ہزار کلومیٹر تک پھیلا ہوا وسیع ملک ہے اور تقریباً

Read more

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین تنازع: پیپلز پارٹی کا شہباز شریف کی حمایت کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین شہباز شریف کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو وہ حزب مخالف کی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر پارلیمان کی کارروائی چلنے نہیں دے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے منگل کو میڈیا

Read more

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت: ’عدالت مفروضوں پر کیسے کوئی حکم نامہ جاری کر دے؟‘

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بینچ نے نواز شریف کے وکیل سے کہا ہے کہ عدالت کیسے مروجہ طریقۂ کار کو نظر انداز کرکے طبی بنیادوں پر ان کے موکل کو ضمانت دے سکتی ہے۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے منگل کو نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کی سماعت شروع

Read more

توہین عدالت : سی بی آئی کے سابق سربراہ کو سزا

انڈیا کی سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو ، سی بی آئی کے سابق عبوری سربراہ ناگیشور راؤ کو توہین عدالت کا قصوروار قرار دیا ہے۔ سزا کے طور پر انہیں آج شام عدالت کی کارروائی ختم ہونے تک عدالت کے کمرے کے ایک کونے میں بیٹھے رہنے کا حکم دیا ہے۔ ان پر توہین عدالت کے لیے ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگئی

Read more

پاکستان میں معمول سے زیادہ برفباری اور بارشیں سردیوں کا دورانیہ طویل

اس سال موسم سرما میں پہاڑوں پر ہونے والی برف باری نے گذشتہ 70 سال کا ریکارڈ توڑا ہے پاکستان میں اس برس موسم سرما میں ملک کے مختلف حصوں میں پچاس فیصد زیادہ برفباری اور بارشیںں معمول سے پچیس سے تیس فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں جن کی بنا پر ملک کے پانی ذخیرہ کرنے والے بڑے ڈیموں تربیلا اور منگلا میں سطح آب بھی معمول سے زیادہ ہے۔ پاکستان کے محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف

Read more

کرۂ ارض پر موجود 40 فیصد حشرات کے معدوم ہونے کا خطرہ

اس تحقیق کے مطابق تتلیوں کی کئی اقسام کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔ حشرات الارض کی تعداد پر ہونے والی ایک سائنسی تحقیقی کے مطابق دنیا بھر میں ان کی 40 فیصد انواع کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ اس تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ پرندوں، رینگنے والے اور ممالیہ جانوروں کی نسبت مکھیاں، چیونٹیاں اور بھونرے آٹھ فیصد زیادہ تیزی سے معدوم ہو رہے ہیں۔ تاہم محققین کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان

Read more

دلی کے ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتیں

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں منگل کی صبح ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں جو کہ عمارت سے گر کر ہلاک ہوئے۔ اس حادثے کے بعد سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ہوٹل کی چوتھی منزل سے کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر جان بچانے کے لیے چھلانگیں لگا رہے ہیں۔ آتشزدگی کا نشانہ بننے

Read more

انڈیا الیکشن: الیکٹرانک ووٹنگ مشینیوں پر اپوزیشن جماعتوں کو تحفظات کیوں ہیں؟

دنیا کی ’سب سے بڑی جمہوریت‘ کا الیکشن کمیشن اس مہینے کے آخر میں انڈیا کے سب سے بڑے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کرنے والا ہے اور خدشات یہی ہیں کہ یہ پارلیمانی انتخابات انتہائی تلخ ہوں گے۔ تاہم انڈیا میں پارلیمانی انتخابات سے قبل حزب اختلاف کی جماعتوں نے الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے طریقے پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے بھارتی انتخابات: ووٹنگ مشین کا پوسٹ مارٹم بھارتی ووٹنگ مشینز ہیک کی

Read more

ڈارون سے ہزار برس قبل نظریۂ ارتقا پیش کرنے والا مسلمان مفکر کون تھا؟

نظریۂ ارتقا انسان کی فکری تاریخ کے طاقتور ترین نظریات میں سے ایک ہے اور جتنا اس نے انسانی فکر پر اثرات ڈالے ہیں، شاید ہی کسی اور نظریے نے ڈالے ہوں۔

عام طور پر چارلز ڈارون کو اس نظریے کا بانی سمجھا جاتا ہے، لیکن حیاتیاتی ارتقا کا تصور ہزاروں برس پہلے موجود تھا۔

ڈارون کا کمال یہ ہے کہ اس نے اس نظریے کو اتنی پختہ منطقی اور سائنسی بنیادوں سے استوار کیا کہ یہ چند عشروں کے اندر اندر دنیا بھر میں مسلمہ مان لیا گیا، اور بعد میں حاصل ہونے والے ہزاروں بین الشعبہ جاتی شواہد اسے مضبوط سے مضبوط تر بناتے چلے گئے۔

ڈارون کے نظریے کے بنیادی ستون دو ہیں، ‘نیچرل سیلیکشن’ یا قدرتی انتخاب اور ‘ڈیسینٹ ود ماڈی فیکیشن’ یا ترمیم کے ساتھ سلسلۂ نسب کا چلنا۔ جیسا کہ پہلے کہا جا چکا ہے، ڈارون نے اس نظریے کو بنیاد فراہم کی، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ قدرتی انتخاب کا ذکر ڈارون سے ایک ہزار سال پہلے مسلمان مفکر جاحظ پیش کر چکے تھے جو ڈارون کے نظریے سے حیرت انگیز طور پر مشابہہ ہے۔

جاحظ کا پورا نام ابو عثمان عمرو بحرالکنانی البصری تھا اور وہ 776 عیسوی میں بصرہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا خاندان بےحد غریب تھا

Read more

فوکس نیوز کے میزبان نے دس برس سے ہاتھ نہیں دھوئے

پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ہاتھ نہ دھونے سے انھیں جراثیم سے مدافعت میں مدد ملتی ہے امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کے میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے نشریات کے دوران کہا ہے کہ ‘جراثیم حقیقی چیز نہیں ہیں۔’ اور خود انھیں اپنے ہاتھ دھوئے دس برس ہو چکے ہیں۔ فوکس اینڈ فرینڈز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہیگسیتھ نے کہا کہ انفیکشن پیدا کرنے والے مائیکرو آرگنزم (خوردبینی اجسام) کا وجود نہیں کیونکہ وہ کھلی آنکھوں سے نہیں

Read more

تبدیلی آ چکی ہے!

اس قدر حبس بڑھ گیا ہے کہ الامان۔۔۔ سانس رکتی ہے اور دم گھٹتا ہے۔ ہم جمہوریت میں زندہ ہیں اور آمریت سے بدتر ہیں۔ اوّل تو کوئی آواز نہیں نکلتی، نکلتی ہے تو گھونٹ دی جاتی ہے۔ کوئی بازگشت نہیں، کوئی پکار نہیں، کوئی صدا نہیں۔ یہ کیا ہوا ہے کہ تبدیلی کے خواب دکھا کر تعبیر چھینی جا رہی ہے، الزام، گالم گلوچ کا شور، بےشعور فکر اور لایعنی آوازیں۔ سوشل میڈیا پر لکھنے والوں پے قدغنیں،اخبار اور

Read more

پی ایس ایل 4: شاہین آفریدی کے والد کی خواہش تھی کہ وہ شاہد آفریدی کی وکٹ لیں

18 سالہ شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ کرتا دیکھیں تو وسیم اکرم اور محمد عامر کی نوجوانی کا زمانہ یاد آ جاتا ہے اور ہر کوئی یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ ’یہ لڑکا کیا خوب وکٹیں لے رہا ہے‘۔ شاہین شاہ آفریدی کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل سے ہے۔ ان کے بڑے بھائی ریاض آفریدی سنہ 2004 میں انڈر19 ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے سب سے کامیاب بولر تھے۔ پھر اُسی سال

Read more

دولتِ اسلامیہ: ’خلافت‘ کے خاتمے کا مطلب کیا تنظیم کا خاتمہ بھی ہے؟

2017 میں عراقی فوج نے موصل پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان جلد متوقع ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام کو مکمل طور پر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضہ سے چھٹکارا دلاتے ہوئے 2014 میں قائم ہونیوالی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کر دیا ہے۔ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ ایک وقت میں مغربی شام سے لے کر مشرقی عراق تک 88000 مربع کلومیٹ کے وسیع

Read more

ارشاد رانجھانی قتل: پولیس کی تحقیقات پر اہلخانہ کا عدم اعتماد

کراچی میں جیے سندھ قومی تحریک کے رہنما ارشاد رانجھانی کی مقامی سیاستدان کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ سندھ میں گذشتہ تین روز سے قوم پرست جماعتوں کی جانب سے اس معاملے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ کراچی سے لے کر شکارپور تک ہونے والے ان مظاہروں میں جیے سندھ کے مختلف دھڑوں کے علاوہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور قومی عوامی تحریک کے کارکن بھی شامل

Read more

برطانیہ فوجی مقاصد کے لیے ’ڈرونز کے جھنڈ‘ تیار کر ے گا

برطانیہ کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دشمن کے دفاعی نظام کو مکمل طور پر زیر کرنے کے لیے ڈرون کے ‘سوارم سکواڈرن’ یا جھنڈ تیار کیے جائیں گے۔ وزیر دفاع گیون ولیمسن نے کہا کہ سنہ 2019 کے اختتام تک برطانیہ اس قسم کے خصوصی ڈرون تیار کر چکا ہو گا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ برطانیہ کو ایک زیادہ مضبوط اور زیادہ جارحانہ مسلح افواج کی ضرورت ہے جسے

Read more

خیسور: ’شہری کے قتل کی ذمہ داری اراکینِ اسمبلی پر‘

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی میر علی سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں جن میں قومی اسمبلی کے اراکین بھی شامل ہیں کو ایک شہری گل شمد خان عرف ماتوڑکے کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ پیر کو ڈپٹی کمشنر کو ارسال کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گل شمد خان ماتوڑکے کو دس فروری کی شام سات بجے

Read more

اسد عمر: پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے کے نزدیک

آئی ایم ایف کی سربراہ کریسٹین لیگارڈ نے دوبئی میں وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاسات کی۔ پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈکی جانب سے قرضہ ملنے کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ اُن کے مطابق، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھا ہے۔ پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں کسی بحران سے بچنے کیلئے اس قرضے کی شدید ضرورت ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کے وزیرِ اعظم

Read more

’عمران خان کرکٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کے امور میں قطعی کوئی مداخلت نہیں کرتے التبہ ان کی یہ شدید خواہش ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کو سیاست سے بالکل پاک اور ملکی کرکٹ کا نظام کا معیار بلند ہونا چاہیے۔ احسان مانی نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جو سنہ انیس سو بانوے میں کرکٹ ورلڈ کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان تھے قومی کرکٹ ٹیم کے

Read more

پولیس کا انڈونیشیا میں مشتبہ چور سے اقبالی بیان لینے کے لیے سانپ کا استعمال

انڈونیشیا کی پولیس نے ایک مشتبہ چور کو تفتیش کے دوران سانپ سے ڈرانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد معافی مانگی ہے۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشرقی پاپوا میں سانپ سے ڈر کر چیخیں لگاتے ہوئے ہتھکڑیوں میں جکڑے ایک شخص کو دیکھ کر پولیس اہلکار ہنس رہے ہیں۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مشتبہ شخص نے موبائل فونز چوری کیے ہیں۔ ’نہیں میں نے سانپ کے ساتھ شادی نہیں کی‘

Read more

پرینکا گاندھی کے سیاسی سفر کا پہلا پڑاؤ لکھنؤ

پرینکا گاندھی اپنے بھائی کی نسبت عوام میں زیادہ مقبول ہیں انڈیا میں کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی کے گزشتہ ماہ عملی سیاست میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد پہلے عوامی اجتماع کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انھیں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔ اپنے بھائی اور حزب اختلاف کے رہنما راہول گاندھی کے ہمراہ جب وہ انڈیا کے شمالی شہر لکھنو میں عوامی رابط مہم پر نکلیں تو ان کا بڑے پرجوش انداز

Read more

سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب

سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر پابندی ختم ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 22 مارچ سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ اس طرح گذشتہ سال کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے باعث پابندی کا شکار سٹیو

Read more

بنگلہ دیش: غریب والد کا اپنی کفالت کے لیے بیٹے پر مقدمہ

طاہر کپڑے کی ایک چھوٹی سی دکان چلاتے تھے ابوطاہر کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ہمیشہ سے ایک ‘اچھا بچہ’ تھا۔ ابو طاہر برسوں تک بنگلہ دیش کے اہم شہر چٹاگانگ میں کپڑے کی ایک چھوٹی سی دکان چلاتے رہے۔ انھوں نے اپنے بڑھاپے کے لیے کوئی رقم پس انداز نہیں کی تھی، اس لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مالی امداد کے لیے بیٹے اور بیٹی پر انحصار کرنے پر مجبور ہو گئے۔ ابوطاہر کا کہنا ہے کہ ‘میں

Read more

صبیحہ زاہد: ایشیئن گیمز میں خواتین سائیکلنگ چیمپئین شپ جیتنے والی صبیحہ زاہد وفات پا گئیں

پانچ سال تک پاکستانی خواتین کی قومی سائیکلنگ چیمپئین اور جنوبی ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی 27 سالہ صبیحہ زاہد کیسنر کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ صبیحہ نے اپنی بیماری کے باوجود گذشتہ سال دسمبر میں قومی خواتین چیمپئین شپ میں حصہ لیا تھا اور پانچویں بار یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ ان کے خاندان کے مطابق وہ چھ ماہ سے راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں کینسر کا علاج کروا رہی تھیں۔ صبیحہ

Read more

اصغر خان کیس: فوجی افسران کے خلاف چار ہفتے میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

ایف آئی اے نے سنیچر نو فروری کو اصغر خان کیس کے حوالے سے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروائی تھی پاکستان کی سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے مقدمے میں حکم دیا ہے کہ اس معاملے میں ملوث فوجی افسران کے خلاف چار ہفتے میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالتِ عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے پیر کو اسلام آباد میں اس معاملے کی

Read more

انقلابِ ایران: ‘میرے لیے سب سے سخت چیز حجاب تھی’

ایران میں اپنے سکول کے پہلے دن ہم ایک کم روشن راہداری سے گزرے۔ میں نے اپنی ماں کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا اور میں زارو قطار رو رہی تھی۔ وہ بھی رو رہی تھیں۔ میرے سر پر ایک سیاہ سرپوش تھا جسے مغنائہ کہتے ہیں اور اس سے میرے بال ڈھکے ہوئے تھے۔ میں چھ سال کی تھی اور خوفزدہ تھی۔ یہ میرے لاس اینجلس کے کنڈرگارٹن کی طرح بالکل نہیں تھا۔ میں سنہ 1979 میں ایران کے اسلامی

Read more

سکوبا ڈائیونگ: ’پاکستان میں ڈائیو کر لی تو باقی دنیا تو حلوہ ہے‘

اگر آپ پاکستان میں سکوبا ڈائیونگ کر سکتے ہیں تو پھر دنیا میں کہیں بھی کر لیں گے۔ آپ کسی بھی شوقین غوطہ خور سے پوچھیں تو وہ آپ کو یہی بتائے گا۔ درحقیقت دنیا بھر میں سکوبا ڈائیونگ کے لیے مشہور مقامات پر غوطہ خوری بہت آسان ہے۔ لیکن مجھے یہ جاننے کے لیے کئی پاپڑ بیلنے پڑے، کیونکہ پاکستان میں سکوبا ڈائیونگ کافی مشکل ہے۔ یہاں زیادہ تر سکوبا ڈائیونگ سردیوں میں ہوتی ہے، کیونکہ گرمیوں میں مون

Read more

دوباک چیلنج: روسی انتہائی سرد موسم میں موج مستی میں مصروف

Elena Deleskeالینا دلیسکی نے سائبیریا کے علاقے توبولسک میں یہ چیلنج اس وقت سرانجام دیا جب پس منظر میں سورج غروب ہو رہا تھا روس کے مشرقی علاقوں میں منفی 40 سے منفی 50 درجۂ حرارت بھی لوگوں کو باہر نکل کر موج مستی کرنے سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روس میں آج کل درجۂ حرارت عموماً ان دنوں کے درجۂ حرارت سے کہیں کم ہے۔ موسم سرد ہو تو گرم پانی

Read more

پی ایس ایل 4: کیا اے بی ڈی ویلیئرز لاہور قلندرز کی قسمت بدل پائیں گے؟

پاکستان سپر لیگ میں اس بار سب سے بڑی کشش جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز کی موجودگی ہے جو لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان آنے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے جس پر پاکستانی شائقین بہت خوش ہیں۔ ابتدا میں انھوں نے صرف متحدہ عرب امارات میں سات میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن بعد ازاں انھوں نے لاہور میں

Read more

گوادر: ماہی گیر سمندر تک رسائی روکے جانے پر نالاں

دہائیوں تک گوادر نظر انداز اور غیر ترقی یافتہ رہا، جب تک 2001 میں فوجی آمر پرویز مشرف نے یہاں بندر گاہ بنانے کا ارادہ نہیں کیا ماہی گیر اللہ بخش اپنے ساتھیوں پر جلدی کشتی تیار کروانے کے لیے چیخ رہے تھے۔ اُن کے چہرے پر مایوسی اور نااُمیدی تھی۔ اُن کے ملازمین نے جلدی سے کشتی صاف کرنا شروع کی اور جال سمیت باقی سامان اندر رکھا۔ اللہ بخش نے پھر موٹر کا ليور کھینچا اور گوادر کے

Read more

امریکہ: ہنرمندوں کے لیے ویزہ پالیسی میں آسانی، امریکی ماسٹرز ڈگری والوں کو ترجیح دی جائے گی

ٹرمپ انتظامیہ نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے ہنر مند افراد کے لیے اپنے ویزا پروگرام ایچ ون بی میں کچھ ایسی تبدیلیاں کی ہیں جس سے امریکی یونیورسٹیوں سے ماسٹر ڈگری رکھنے والے غیر ملکیوں کے ویزا کا حصول قدرے آسان ہو جائے گا۔ امریکہ میں ہنرمند افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باوجود سلیکون ویلی کی جانب سے امریکی حکومت کے اس فیصلے کی صرف محتاط انداز میں پذیرائی کی گئی ہے۔ امریکہ میں ہوم لینڈ

Read more

چین نے اویغور ’موسیقار کی ویڈیو‘ جاری کر دی، ’عبد الرحیم حیات زندہ ہیں‘

چین میں ایک حراستی مرکز میں ملک کے معروف موسیقار عبد الرحیم حیات کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد چینی حکام نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں عبد الرحیم حیات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ 10 فروری کو بنائی گئی اس ویڈیو میں بظاہر عبد الرحیم حیات یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔ اطلاعات کے مطابق عبد الرحیم حیات چین کے سنکیانگ علاقے میں آٹھ سال کی سزا کاٹ رہے تھے

Read more

طالبان افغانستان میں جہاں چاہیں دفتر کھولیں: اشرف غنی

کابل میں کچھ حقلوں میں اس حوالے سے ناراضگی پائی جاتی ہے کہ افغان طالبان افغان حکومت سے بات چیت کرنے پر راضی نہیں ہیں بلکہ وہ صرف امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ملک کے کسی بھی شہر میں دفتر کھولنے کے لیے تیار ہیں۔ ننگرھار صوبے کا دورہ کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ وہ افغانستان میں باوقار اور دیرپا امن لانا

Read more

صحافی رضوان رضی کی ضمانت منظور

صحافی رضوان رضی ضمانت منظور ہونے کی بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دفاعی’ اور ‘ریاستی اداروں’ کے خلاف ٹویٹس کرنے کے الزام پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے گزشتہ روز گرفتار کیے جانے والے صحافی رضوان رضی کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ مجسٹریٹ کی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلقے اور شخصی ضمانت پیر کی صبح ٹرائل کورٹ میں جمع کروانے کی ہدایت

Read more

عمیر، منیبہ اور ہادیہ کیا کریں گے ؟

(عمیر، منیبہ اور ہادیہ کیا کریں گے ؟)
وسعت اللہ خان

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو محمد عمیر ولد محمد خلیل کا تحریری بیان کچھ یوں ہے کہ انیس جنوری کو میں، ماں نبیلہ ، پاپا خلیل ، بڑی بہن اریبہ اور دو چھوٹی بہنیں منیبہ اور ہادیہ صبح تقریباً آٹھ بجے سفید آلٹو گاڑی میں نکلے جسے ہمارے ہمسائے انکل ذیشان چلا رہے تھے۔

جب ہماری گاڑی ساہیوال قادر آباد کے قریب پہنچی تو پیچھے سے اچانک کسی نے ہماری گاڑی پر فائرنگ کی اور گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کے رک گئی۔ پولیس کے دو ڈالے تیزی سے گاڑی کے پاس آ کر رکے ۔ان میں سے چند نقاب پوش پولیس اہلکاروں نے فوری فائرنگ کر کے انکل ذیشان کو مار دیا۔

پھر فائرنگ رکی اور ایک پولیس اہلکار نے کسی کو فون ملا کر بات کرنا شروع کردی ۔ اتنے میں پاپا نے انہیں کہا ہمیں نہ مارو ، ہمیں معاف کر دو ، ہم سے پیسے لے لو ، تلاشی لے لو ہمیں مت مارو ۔فون پر بات کرنے والے پولیس اہلکار نے فون بند کرنے کے بعد اپنے ساتھیوں کو اشارہ کیا ۔انہوں نے دوبارہ گاڑی پر گولیاں چلانا شروع کر دیں۔

میرے پاپا خلیل، ماما نبیلہ، بڑی بہن اریبہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ میری ٹانگ اور منیبہ کے ہاتھ پر گولی لگی ۔ پاپا نے مرنے سے پہلے منیبہ اور ماما نے مجھے اور ہادیہ کو ایک دم سیٹ کے نیچے اپنے پاؤں میں لٹا لیا اور خود ہمارے اوپر آ گئیں ۔یوں ہماری جان بچ گئی ۔

Read more

جام شورو لاہوتی میلہ: ’لڑکی ہنسی تو پھنسی‘ کی سوچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے‘

جام شورو میں واقع سندھ یونیورسٹی میں جاری تین روزہ لاہوتی میلے میں ’رضامندی‘ کا دوبارہ جائزہ لینے پر بات ہوئی ’لڑکی ہنسی تو پھنسی‘ کی سوچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، ہنسی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لڑکی راضی ہے وہ کبھی کبھی ہنس کر ٹال دینا بھی چاہتی ہے، ہنس کر نظر انداز بھی کرنا چاہتی ہے اور جان چھڑانا بھی چاہتی ہے۔ جام شورو میں واقع سندھ یونیورسٹی میں جاری تین روزہ لاہوتی میلے میں

Read more

علانیہ گرفتاریاں ہوں، چپکے سے غائب نہ کیا جائے

جب میکسم گورکی کا ناول ‘مدر’ پڑھا تو وہ زمانہ بڑا پرسکون تھا۔ جنرل ضیاء کا مارشل لأ تھا۔ ابا تہجد کے وقت اٹھ کے تلاوت کرتے، فجر کے بعد بھٹو صاحب اور اندرا گاندھی کو برا بھلا کہا جاتا، جنرل ضیا کی برکات پہ تفصیلی روشنی ڈالی جاتی اور گفتگو کا انجام ’پاک فوج کو سلام‘ وغیرہ پہ ہوتا۔

’مدر‘ مجھے سخت برا لگ رہا تھا، مگر امی کے حکم کے تحت پڑھنا پڑ رہا تھا۔ بھلا کہاں وہ شورش زدہ روس کی کہانی اور کہاں میری پر سکون ارضِ پاک؟ اس میں جو گرفتاریاں، نعرے اور فضول کی باتیں تھیں، میرا ان سے دور دور کا ناطہ نہیں تھا۔

مر مر کے ایک ایک باب ختم کیا، جس روز میں اپنے تئیں اس ناول سے عمر بھر کے لیے جان چھڑا چکی تھی امی نے ایک دبی دبی خوشی سے مجھے بتایا کہ میں نے 1965 کے انتخابات میں فاطمہ جناح کو ووٹ ڈالا تھا، ایوب خان کو نہیں ۔

Read more

مسلسل گلے کی خراش کینسر کی علامت ہوسکتی ہے

ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کسی شخص کے گلے میں مسلسل خراش کے ساتھ اسے سانس لینے میں دشواری ہو اور نگلنے میں پریشانی یا کان کا درد ہو تو تو یہ گلے کے کینسر کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ ابھی جن مریضوں کو گلے بیٹھنے کی مستقل شکایات ہو یا پھر گلے میں کوئی ڈلا نکل آئے جس کی وضاحت نہ ہو سکے تو ان کے معاملے کو گلے یا نرخرے

Read more

انڈیا:مودی کی پارٹی پر سیاسی رہنما کے قتل کا الزام

اتوار کے روز انڈیا کی ریاست مغربی بنگال کے قصبے میں ہزاروں سیاسی کارکنوں نے ایک سیاستدان کی میت اٹھا کر مارچ کیا ہے جن کی ہلاکت سے انڈیا میں ہونے والے عام انتخابات میں پر تشدد واقعات کا آغاز ہو گیا ہے۔ مشرقی ریاست کی حکمران جماعت آل انڈیا تری نامول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قانون ساز رہنما ستیجیت بسواس کو ہفتے کے روز نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ہندو

Read more

پی ایس ایل فور میں کون کون سے کھلاڑی ٹیمیں بدل رہے ہیں؟

اس بار مصباح الحق پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی اکثریت وہی ہے جو پچھلے ٹورنامنٹس میں نظر آتی رہی البتہ کچھ کھلاڑی اس بار بدلتی ٹیموں کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔ مصباح الحق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پی ایس ایل کے پچھلے تینوں ٹورنامنٹس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کی تھی اور ان تین میں سے دو میں اسلام آباد یونائیٹڈ

Read more

ٹوکیو 2020: ٹوکیو اولمپکس کے تمغے کوڑے سے نکالے گئے دھات سے بنیں گے

منصوبے کا مقصد 303 کلوگرام سونا، 4100 کلوگرام چاندی اور 2700 کلو گرام کانسی جمع کرنا تھا ٹوکیو اولمپک اور پیرااولمپک میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے میڈلز الیکٹرانک کوڑے سے حاصل کیے گئے سونے، چاندی اور کانسی سے تیار کیے جائیں گے۔ الیکٹرانک کوڑ کباڑ سے نکالے گئے دھات سے تمغے بنانے کے منصوبے پر2017 سے کام شروع ہو گیا تھا۔ اس کو قابل عمل بنانے کے لیے پرانے سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ کو بڑی

Read more

موسیقار کی موت: ترکی نے چین سے حراستی کیمپ بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

چین میں اقلیتی مسلم اویغور برادری سے تعلق رکھنے والے ایک اہم موسیقار کی موت کی خبروں کے بعد ترکی نے چین سے اویغور مسلمانوں کے لیے بنائے جانے والے حراستی کیمپوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق عبد الرحیم حیات چین کے سنکیانگ علاقے میں آٹھ سال کی سزا کاٹ رہے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق چین کے ان حراستی کیمپوں میں تقریباً دس لاکھ اویغور مسلمانوں کو حراست میں رکھا گيا ہے۔ ترکی کی

Read more

پی ٹی وی کے احتجاج کرنے والے 35 ملازمین کو معطل کر دیا گیا

پی ٹی وی کے ڈائریکٹر یہ مانتے ہیں کہ ادارہ کئی سالوں سے بدنظمی کا شکار ہے لیکن وہ ملازمین کو معطل کرنے کے عمل کو ادارے کے مفاد میں درست قرار دے رہے ہیں پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پاکستان ٹیلیویژن میں کام کرنے والے 35 ملازمین کو گذشتہ روز معطل کردیا گیا ہے۔ معطلی کے ساتھ ساتھ ان ملازمین پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فلحال

Read more

نریندر مودی کا دورۂ اروناچل پردیش، چین سیخ پا

چین نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے اروناچل پردیش کی شمال مشرقی ریاست کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاست میں انڈین رہنماؤں کی سرگرمیوں کی شدید مخالفت کرتا ہے۔ بیجنگ دعوی کرتا ہے کہ یہ ریاست جنوبی تبت کا حصہ ہے۔ نریندر مودی کے اس دورے کا مقصد مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں اپنی قوم پرست جماعت بی جے پی کے لیے حمایت حاصل کرنا تھا۔ انڈیا کے وزیر خارجہ نے چین کے

Read more

خیبر پختونخوا کے آئی جی اور چیف سیکرٹری تبدیل

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں پولیس نظام کے نفاذ پر مبینہ طور پراختلافات کی وجہ سے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد نعیم خان کو انسپکٹر جنرل پولیس جبکہ گریڈ 21 کے افسر محمد سلیم کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین خان کو

Read more

کم جانگ اُن اور ٹرمپ کی ملاقات کے ویتنامی شہر ہنوئی کا انتخاب ہی کیوں؟

امریکہ چاہتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے تمام جوہری اثاثوں اور تنصیبات کی تفصیلات منظر عام پر لائے اور انھیں ترک کرنے کے لیے حامی بھرے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان سے ان کا دوسرا سربراہی اجلاس ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ہوگا۔ اس ملاقات کے ویتنام کا انتخاب کیا صرف اس لیے ہے کہ اس ملک کے امریکہ اور شمالی کوریا دونوں کے ساتھ ہی خوشگوار تعلقات ہیں یا

Read more

ایرانی خواتین: اسلامی انقلاب سے پہلے اور بعد

سنہ 1979 کا اسلامی انقلاب ایران میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لے کر آیا، لیکن کم از کم خواتین کے لیے نہیں۔ خواتین کا لباس اور بال بنانے کا طریقہ ایک ایسا شعبہ ہے جو جانچ پڑتال کے تحت آیا ہے۔ سابقہ شاہ نے سنہ 1930 میں نقاب پر نہ صرف پابندی لگادی تھی بلکہ پولیس کو زبردستی اسکارف کھینچ لینے کا حکم صادر کیا تھا۔ لیکن سنہ 1980 کے اوائل میں نئی اسلامی حکومت نے ایک ضابطہ لباس نافذ

Read more

تھائی لینڈ: پارٹی نے وزیر اعظم کے عہدے کی نامزدگی واپس لے لی لیکن شہزادی اپنے فیصلے پر قائم

تھائی لینڈ کی شہزادی بولرتانا ماہیڈول تھائی لینڈ کے بادشاہ کی جانب سے مخالفت کے بعد رسکا چارٹ پارٹی نے وزیر اعظم کے عہدے کی نامزدگی واپس لے لی ہے لیکن شہزادی اب بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ تھائی لینڈ کی شہزادی کو انتخابات میں وزیراعظم کے امیدوار کے لیے نامزد کرنے والی سیاسی جماعت تھائی رسکا چارٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ بادشاہ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ان کے نامزدگی واپس لیتے ہیں۔ تھائی رسکا

Read more

جمال خاشقجی قتل: ٹرمپ انتظامیہ کا یہ بتانے سے انکار کے قاتل کون ہے؟

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کانگریس کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو کس نے قتل کیا۔ سینٹرز نے اکتوبر میں وائٹ ہاؤس کو اس معاملے کے تحقیقات کرنے اور اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کی درخواست کے تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق امریکی صدر اس معاملے پر درخواست رد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ جمال خاشقجی کو گزشتہ برس اکتوبر میں استنبول

Read more

رضوان رضی: ’ریاستی اداروں‘ کے خلاف ٹویٹس کرنے پر صحافی گرفتار

‘دفاعی’ اور ‘ریاستی اداروں’ کے خلاف ٹویٹس کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی رضوان رضی کو گرفتار کر لیا ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے (سائبر کرائم ونگ) محمد کاشف نے سینئیر صحافی رضوان رضی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو قانون کے مطابق 24 گھنٹے کے اندر عدالت کے روبرو پیش کر دیا جائے گا۔

Read more

سیکس سے ہونے والی چار نئی خطرناک بیماریاں کونسی ہیں؟

iStock دنیا میں جوں جوں تحقیق آگے بڑھ رہی ہے اور نئی نئی بیماریوں کا پتہ چل رہا ہے اور اس سے جنسی فعل سے منتقل ہونے والی بیماریاں (ایس ٹی آئی) کوئی استثنی نہیں ہیں۔ ہم یہاں ایسے چار بیکٹریا کا ذکر کر رہے ہیں جو لوگوں کی صحت کے لیے شدید نقصان کا باعث ہو سکتے ہیں اور یہ جنسی فعل سے منتقل ہوتے ہیں۔ 1۔ نائسیریا میننجائٹس نائسیریا میننجائٹس کو ‘میننگوکس’ کے نام سے بھی جانا جاتا

Read more

پاکستان سپر لیگ 2019: وہی ٹیمیں ،وہی کھلاڑی اور وہی فنکار، کیا کچھ نیا بھی ہے؟

عام تاثر یہ ہے کہ تین سال گزرنے کے بعد پاکستان سپرلیگ کی چمک دمک ایک مقام پر آ کر ٹھہرگئی ہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کو ہورہا ہے۔ یہ لیگ اپنے آغاز سے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہے۔ پی ایس ایل کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ہے جو دنیا بھر میں مقبول ہے اور متعدد ممالک میں فرنچائز کرکٹ اپنی جڑیں مضبوط کر چکی

Read more

عمار علی جان: لاہور کے پروفیسر کی ’ریاستی اداروں کے خلاف احتجاج‘ پر گرفتاری، ضمانت پر رہائی

courtesy tabitha spenceلاہور کے ایف سی کالج سے منسلک پروفیسر ڈاکٹر عمار علی جان لاہور کے ایف سی کالج سے منسلک پروفیسر ڈاکٹر عمار علی جان کو سنیچر کی صبح ان کی رہائش گاہ سے پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن ارمان لونی کی ہلاکت پر ہونے والے مظاہرے میں شرکت کرنے پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ ڈاکٹر عمار علی جان کے فیس بک پر دیے گئے پیغام

Read more

افغانستان میں طالبان کے ساتھ جولائی سے پہلے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں: امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد

افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں جولائی سے پہلے طالبان سے معاہدہ ہو جائے۔ واشنگٹن میں یو ایس اے انسٹیٹیوٹ آف پیس میں جمعے کی رات خطاب کرتے ہوئے ہوئے زلمے خلیل نے کہا کہ ایک لمبے سفر کے آغاز کے ابھی دو تین قدم ہی اٹھائے ہیں۔ امریکہ کے خصوصی ایلچی کے مطابق طالبان

Read more

روہت شرما ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز

ون ڈے انٹرنیشل کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے انڈین بلے باز روہت شرما اب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی سب کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انڈین اوپنر روہت شرما نے آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انڈیا نے نیوزی

Read more

انسانی خون کے پیاسے مچھروں کا ممکنہ علاج

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ وہ شاید انسانی خون چوسنے والے مچھروں کو انسانی خوراک پر مبنی دوا دے کر ان کی اس عادت کو کم کر سکتے ہیں۔ امریکی محققین کا کہنا ہے کہ اس سے انھیں اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوگا اور یہ انھیں کسی کو کاٹنے سے دور رکھے گی۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کی مدد سے ذیکا وائرس، پیلے بخار اور ملیریا سے بچاؤ ممکن ہو سکتا ہے۔ مزید پڑھیے زیکا

Read more

چین میں حکام اتنے معروف ڈرامے ’یان شی پیلس‘ کے خلاف کیوں ہوگئے؟

یہ سنہ 2018 میں چین کے مقبول ترین ڈراموں میں سے تھا لیکن اب پورے ملک میں اس کو سکرین سے ہٹا دیا گیا ہے۔ چین کے سامراجی دور میں زندگی سے متعلق ڈرامہ ’یان شی پیلس‘ گذشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے تھے۔ چین میں یہ لگاتار 39 دن تک آن لائن سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ تھا اور نیٹ فلکس کے چینی ورژن ایکیی پر 15 ارب سے

Read more

شیخ رشید: وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دی ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اے پی سی کا رکن بننے سے روکنے کے مجاز نہیں

حکمراں اتحاد میں شامل اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اُنھیں کوئی آئینی اختیار نہیں ہے کہ وہ اُنھیں (شیخ رشید) کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بننے سے روکیں۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق جمعے کو اسلام آباد میں ریلوے کی ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھیں وزیر

Read more

عمران خان کا ’خان‘ کہاں ہے؟

25 سال پہلے کی بات ہے کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے اور کبھی سیاست میں نہ آنے کا نعرہ لگاتے ہوئے عمران خان ایک روحانی اور عملی سفر پر نکلے اور ایک کتاب لکھ ڈالی۔ کتاب انگریزی میں تھی، اردو میں اس کا نام ہوگا ’جنگجو قوم: میرا قبائلی علاقوں کا سفر‘۔

کتاب میں شامل کچھ تصویریں آج بھی یاد ہیں۔ عمران خان قبائلی سرداروں کے ساتھ سرخ قالینوں پر بیٹھے گپ شپ کر رہے ہیں۔ کبھی قہوہ پی رہے ہیں، کبھی کلاشنکوف چلا رہے ہیں، کبھی کسی لق و دق پہاڑ پر کھڑے پوز بنا رہے ہیں۔

کتاب کا پیغام بھی کچھ اسی طرح کا تھا کہ میں اپنی جڑوں تک پہنچ گیا ہوں۔ ہو سکتا ہے شکل سے میں دیسی انگریز لگتا ہوں لیکن اندر سے میں جی اتنا پٹھان ہوں جتنے یہ قبائلی ہیں۔ ان کی میزبانی دیکھو، ان کے کندھے پر لٹکی بندوق دیکھو، ان کا جرگہ سسٹم چیک کرو۔ یہ آزاد منش کوہستانی دنیا کے بہترین انسان ہیں اور میں بھی ان میں سے ایک ہوں۔

Read more

فرمنگٹن یونیورسٹی کیس: روشن مستقبل کا سہانا خواب انڈین طلبا کو لے ڈوبا

امریکہ منتقل ہونا بہت سے انڈین طلبا کا خواب ہے ’میرے والدین پیشے سے کسان ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ میں امریکہ سے کیوں واپس آیا ہوں۔ اگر انھیں سچ معلوم ہو گیا تو ممکن ہے کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیں۔ وہ سوچ رہے ہیں کہ میں چھٹیاں گزارنے آیا ہوں‘۔ بی بی سی تیلگو کی دیپتی بھٹینی سے بات کرتے ہوئے یہ کہنا تھا ویریش کا (جن کا نام شناخت ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے

Read more

تھائی لینڈ کی شہزادی ملک کی وزیرِ اعظم بننے کی دوڑ میں شامل

شہزادی کی سنہ 2010 میں لی گئی تصویر تھائی لینڈ کے بادشاہ کی سب سے بڑی بہن بھی ملک کے آئندہ وزیرِ اعظم کے لیے انتخابی دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں۔ رجسٹریشن کاغذات کے مطابق 67 سالہ شہزادی ابولرتانا ماہیڈول ایک اتحادی جماعت کی جانب سے امیدوار ہوں گی جس نے سابق وزیر اعظم تھاکسن شناواترے کو نے دخل کروایا۔ روایتی طور پر تھائی لینڈ کا شاہی خاندان سیاست سے باہر ہی رہا ہے اس لیے یہ ایک غیر

Read more

ذہنی دباؤ یا سماجی المیہ: ماں اپنی ہی بیٹی کو قتل کرنے کی نہج پر کیسے آئی؟

‘جب ایک انسان کئی برسوں تک ذہنی و جسمانی تشدد برداشت کرتا ہے تو وہ ایک نہج پر پہنچ کر حقیقت سے دور ہوجاتا ہے‘ پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے ڈیفنس فیز 8 میں چند دن قبل ایک 28 سالہ ماں شکیلہ راشد شاہ نے اپنی دو سالہ بیٹی کو سمندر کے گہرے پانی میں ڈبو دیا۔ موقع پر پہنچنے والے لوگوں نے پانی میں ساکت کھڑی شکیلہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ خود

Read more

شاہی قلعہ لاہور کا زیر زمین حمام اکبری دور کی پہلی یادگار ہے؟

شاہی قلعہ لاہور کا مرکزی دروازہ شاہی قلعہ لاہور کے در و دیوار سے آج بھی وہی جاہ و جلال جھلکتا ہے جس کی وہ صدیوں تک علامت رہا ہے۔ قلعوں کا مقصد اگر بیرونی خطرات سے حفاظت تھا تو اس تعمیراتی شاہکار کو تعمیر کرنے والوں نے اس مقصد کو جس طرح حاصل کیا وہ قابلِ داد ہے۔ موجودہ حالت میں کئی ایکڑ پر محیط اس تاریخی ورثہ میں کم و بیش 20 سے زائد یادگاریں ہیں۔ جو لگ

Read more

پشتون تحفظ موومنٹ سے منسلک خواتین کی کہانیاں

پشتون معاشرے میں خواتین کا باہر نکلنا اور جلسے جلوسوں احتجاجوں میں شرکت کرنا نہ اتنا سہل ہے یہ ہی عام لیکن گذشتہ برس بننے والی تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسوں میں اور سوشل میڈیا پر تنظیم کی مہمات میں سماجی کارکن اور پشتون خواتین کی ایک بڑی تعداد دکھائی دیتی ہے۔ اس کلچر اور روایات میں اس کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی پھر یہ ممکن کیسے ہوا اور یہ خواتین تنظیم میں کس قدر فعال کردار ادا کر

Read more

شوبز ڈائری: کنگنا کا شکوہ اور اے آر رحمان ٹرولز کے نشانے پر

کنگنا رناوت نے فلم ‘منی کارنیکا، جھانسی کی رانی’ میں شاندار اداکاری سے باکس آفس پر کمال کر دکھایا لیکن انہیں شکایت ہے کہ بالی وڈ نے ہمیشہ انھیں نظرانداز کیا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں کنگنا نے کہا کہ جب ان کی فلم ’کوئین‘ ہٹ ہوئی تو مبارکباد اور تعریف فلم کے ڈائریکٹر کو ملی انہیں نہیں۔ اس کے بعد فلم ’تنو ویڈز منو‘ کامیاب رہی لیکن بالی وڈ کی ہستیوں کے منھ بند رہے اور اب ’منی کارنکا‘

Read more

برطانیہ میں بچوں کو کھانے اور رات کو موبائل فون سے دور رہنے کی ہدایت

برطانیہ میں طب کے شعبے سے وابستہ چار سینیئر افسران کا کہنا ہے کہ کھانے کی میز اور سونے کے اوقات میں موبائل فونز پر پابندی ہونی چاہیے اور اس کا شمار اس نوعیت کے آلات کے حوالے سے صحت مندانہ رجحان اپنانے کے زمرے میں کیا جائے۔ حکومت کے معاونین کا یہ کہنا تھا کہ بچوں کو چاہیے کہ وہ سکرین پر کام کرتے ہوئے ہر دو گھنٹے بعد وقفہ ضرور کریں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ

Read more

علی محمد خان کی ٹویٹ پر صارفین کا ردِ عمل: ’ ان لوگوں نے 22 کروڑ عوام کو ٹرک کی بتی کے پھچھے لگایا ہوا ہے‘

پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفی ٹیریا میں یہ کوئی غیر معمولی نظارہ نہیں کہ اب سے کچھ دیر پہلے فلور آف دی ہاؤس پر تقریباً ایک دوسرے کے گریبان کو آتے سیاستدان اب کھانے کی میز پر اکٹھے بیٹھے خوش گپیوں میں مگن ہوں۔ اگر ان سے پوچھا جائے (جو کہ پوچھا جاتا ہے) کہ جناب کیا صلح ہو گئی ہے، تو ان کا جواب کم و بیش وہی ہو گا جو گذشتہ روز پی ٹی آئی کے علی محمد خان

Read more

سعودی عرب نے جمال خاشقجی قتل کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کرنے کی ترکی کی صلاحیت کو ’کم اور کمزور کرنے کی سنجیدہ‘ کوشش کی۔ جمال خاشقجی قتل کی ابتدائی رپورٹ کا کہنا ہے کہ ترکی کو استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے جہاں سعودی صحافی کو قتل کیا گیا 13 دن تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ سعودی صحافی کو گذشتہ سال دو اکتبوتر کو استنبول میں

Read more

عالمی درجۂ حرارت میں ممکنہ اضافہ، آئندہ پانچ سالوں میں ریکارڈ گرمی کا امکان

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سنہ 1850 سے رکھے جانے والے موسمی ریکارڈ کے بعد سے دنیا اب تک کی گرم ترین دہائی کے عین وسط میں ہے۔ میٹ آفس کی پیش گوئی کے مطابق صنعتی دور سے قبل کی نسبت آئندہ پانچ برسوں میں ہر سال کا درجۂ حرارت ایک سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ ہو گا۔ اگلے پانچ برسوں میں ممکن ہے کہ ایک سال ایسا بھی آئے جس میں عالمی درجۂ حرارت اوسطاً 1.5 سینٹی گریڈ

Read more

جارج اورول کی اورنج مارملیڈ میں شکر اتنی زیادہ کیوں؟

اینیمل فارم کے لکھاری سنہ 1950 میں انتقال کر گئے تھے۔ لگتا ہے دنیا کے بہترین ادیبوں کو بھی اشاعتی اداروں سے انکار سننا پڑتا ہے، لیکن ایسے تمام ادیب اتنے خوش قسمت بھی نہیں ہوتے کہ ادارہ ستر برس بعد ان کا مضمون شائع نہ کرنے پر معذرت کر لے۔ لیکن برطانیہ میں ایک ایسا منفرد واقعہ ہوا ہے جس میں برٹش کونسل نے مشہورِ زمانہ ادیب جارج اورول سے ان کے انتقال کے سات عشروں بعد معذرت کی

Read more

گیم آف تھرونز کے نئے سیزن کی تصاویر جاری: ’سردی آ نہیں رہی۔۔۔۔ سردی آ گئی ہے!‘

وہ وقت جس کا انتظار تھا، آگیا ہے! مشہور ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز کا نیا اور آخری سیزن اس سال ریلیز ہونے جا رہا ہے اور شائقین کا جوش دیدنی ہے۔ ڈرامے کے ساتویں سیزن کی آخری قسط سال 2017 میں آئی تھی جس کے بعد ڈرامے کے مداحوں کو دو سال تک اگلے سیزن کا اننظار کرنا پڑا جو کہ ایک بہت ہی تکلیف دہ عمل تھا۔ اس سیزن کی پہلی قسط اپریل کے مہینے میں آئے گی

Read more

’مجھے کیوں پیدا کیا؟‘ انڈین شخص اپنی پیدائش پر غصہ، والدین پر ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا اعلان

انڈیا کے 27 سالہ نوجوان نے اپنے والدین کے خلاف اسے بغیر اجازت پیدا کرنے پر ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والے رافیل سیموئیل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ والدین کا بچے پیدا کرنے بالکل غلط عمل ہے کیونکہ پھر ان بچوں کو زندگی بھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پیدا ہونے سے پہلے پیدا کرنی اجازت تو نہیں

Read more

جرمنی کا فیس بک کو صارفین کا ڈیٹا کم اکھٹا کرنے کا حکم

جرمنی کی کامپیٹیشن اتھارٹی نے فیس بک سے کہا ہے کہ وہ صرف صارفین کی ’رضامندی‘ کے بعد ہی اپنی ایپ اور ویب سائٹ کے علاوہ دوسری جگہوں سے ان سے متعلق ڈیٹا جمع کر سکتا ہے۔ ادارے نے اس معاملے پر فیس بک کی بڑھتی سرگرمیوں کے بارے میں ممبران کو آگاہ نہ کرنے پر خدشات کے بعد یہ حکم جاری کیا ہے۔ اس میں تھرڈ پارٹی کے ساتھ ساتھ فیس بک اور اس کی دیگر ایپس کی جانب

Read more

سونی فوٹوگرافی ایوارڈ مقابلے کے لیے چنندہ تصاویر

سونی کی جانب سے فوٹوگرافی کے عالمی مقابلے میں شریک چنندہ تصاویر۔ اس مقابلے کے لیے 195 ممالک سے 326000 تصاویر بھیجی گئی۔ فاتحین کا اعلان 17 اپریل کو لندن میں کیا جائے گا۔ ریبیکا میکلینڈ جو اوپن اور یوتھ جیوری کی چیئر ہیں کا کہنا تھا کہ اتنی مختلف قسم کی تصاویر دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔ ریبیکا کہتی ہیں ’قدرتی ہو یا فیشن فوٹوگرافی، روایتی سے لے کر ابھرتے ٹرینڈز تک، یہ ایوارڈ دنیا بھر میں فوٹو

Read more

پشتون تحفظ موومنٹ: افغان صدر، پاکستانی وزیرِ خارجہ ٹوئٹر پر آمنے سامنے

پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پڑوسی ملک افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ کے حوالے سے پاکستان میں جاری کاروائیوں کے پسِ منظر میں کی گئی ٹوئٹس پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کو ‘غیر ذمہ دارانہ’ اور پاکستان کے معاملات میں ‘سنگین مداخلت’ قرار دیا ہے۔ جمعرات کی صبح صدر اشرف غنی نے پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے جاری پشتون تحفظ

Read more

پشتو کی جگہ اردو: افغان پناہ گزین طلبہ ’نہ اِدھر کے رہیں گے اور نہ اُدھر کے‘

پاکستان میں پناہ گزینوں کے تحفظ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے زیر انتظام چلنے والے تمام افغان پناہ گزینوں کے سکولوں میں رواں سال سے نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق اب بیشتر کتابیں افغانوں کی قومی زبان پشتو اور دری کی بجائے اردو اور انگریزی زبانوں میں پڑھائی جائیں گی۔ اس سے پہلے زیادہ تر کتابیں پشتو اور دری زبانوں میں پڑھائی جاتی تھیں لیکن پاکستان میں رہائش پزیر افغان پناہ

Read more

آسیہ اگر پاکستان میں رہتی ہیں تو تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سے لوگ ہیں جو عدم تحفظ کا شکار رہے ہیں اور ان میں کئی مسلمان بھی شامل ہیں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی اپیل مسترد ہونے کے بعد ان کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ بی بی سی ورلڈ سروس کی مشال حسین کو لندن میں انٹرویو دیتے ہوئے وزیر

Read more

اونچی عمارتوں پر کام کرنے والوں کی مشکلات: ’یہ نوکری کمزور دل افراد کے لیے نہیں ہے‘

SG Accessسکاٹ لینڈ میں کیلپیز نامی عمارت 98 فٹ اونچی ہے فرینسوا بوتھا اپنا کام میں مگن تھے جب اچانک سے ایک فوجی طیارہ برق رفتاری سے ان کے سر پر سے گزرا۔ وہ کہتے ہیں ’قسم سے میں پائلٹ کی آنکھوں کا سفید حصہ دیکھ سکتا تھا۔‘ ’پھر اچانک سے مجھے آواز آئی جو مجھے خطرناک حد تک قریب سنائی دی۔‘ SG Accessبرطانیہ میں واقع کیسوک پُل پر ٹیکنیشن رسی کی مدد سے چڑھے ہوئے ہیں جنوب مغرب سکاٹ

Read more

کریم حسام : میچ فکسنگ نے ٹینس کی دنیا کے ایک بہترین کھلاڑی کا کریئر کیسے ختم کیا

کریم حُسام دنیا کے بہترین نوجوان ٹینس کے کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ وہ ٹینس کے اہم مقابلوں میں اس کھیل کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے نظر آتے تھے۔ پھر انجانے میں وہ بدعنوانی سے بھرے اس کھیل کے اب تک سامنے آنے والے سب سے بڑے میچ فکسنگ گروہ کا شکار ہو گئے۔ خفیہ دستاویزات کی روشنی میں اس نوجوان کھلاڑی کی تنزلی کی کہانی بی بی سی کے سائمن کوس اور پال گرانٹ سے سنیے۔ جون2017 میں

Read more

پی ٹی ایم: ’اپنا بچہ‘ فوج کی نظر میں دشمن قوتوں کا آلۂ کار کیوں بن گیا؟‘

پشتون تحفظ موومنٹ نے گذشتہ سال جنوری میں اسلام آباد کے پریس کلب کے باہر اپنے پہلا بڑا مظاہرہ کیا جو دو ہفتے تک جاری رہا ایک سال قبل پشتون نوجوانوں پر مشتمل ایک قافلہ لانگ مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے کراچی میں پشتون نوجوان نقیب اللہ محسود کے مبینہ پولیس مقابلے میں قتل پر احتجاج کرنے جمع ہوا تو کوئی نہیں جانتا تھا کہ اگلے 12 ماہ کے دوران یہ تحریک کیا رنگ

Read more

دنیا کے پانچ چالاک ترین جانور کون سے ہیں؟

ایسے جانور جن کے شکار کرنے اور شکار سے بچنے کے طریقے اتنے منفرد ہیں کہ اُن کے مخالف لاچار رہ جائیں۔ کیلیفورنین زمینی گلہری اِس چھوٹے سے جانور کو بہت بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امریکہ میں کیلیفورنیا، مغربی اوریگون اور مغربی نیواڈا کے جنگلات اور چراگاہوں میں رہنے والی اس قسم کی گلہریوں کے لیے پتھریلے علاقے اور گہری وادیاں دونوں ایک جیسی ہیں۔ لیکن اِن کے گھر کے کھُلے ہونے کی وجہ سے اِنھیں ہمیشہ

Read more

’سروز کے بغیر بلوچ قبائلی موسیقی نامکمل ہے‘

سروز کا شمار اگرچہ لوک موسیقی کے قدیم ترین سازوں میں ہوتا ہے لیکن اس کی سحر طاری کرنے والی آواز کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ مخصوص ڈیزائن کے ساتھ لکڑی، چند تاروں اور ایک چھوٹی سی پوست پر مشتمل اس ساز کے بغیر بلوچستان کے قبائلی معاشرے کی لوک موسیقی نامکمل ہے۔ اگر یہ کسی ماہر کے ہاتھ میں ہوتو کسی اور آلۂ موسیقی کی تشنگی محسوس نہیں ہوتی بلکہ اکیلا ہی کئی دھنیں بجانے کے

Read more

دولت اسلامیہ سے ایک ہفتے میں سو فیصد علاقہ آزاد کرایا جا سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ سے شام اور عراق کا مقبوضہ علاقہ زیادہ سے زیادہ اگلے ایک ہفتے تک 100 فیصد ‘آزاد’ کرایا جا سکتا ہے۔ انھوں نے اپنے اتحادیوں کے اجتماع کو بتایا ’یہ اعلان کیا جانا چاہیے کہ شاید اگلے ہفتے تک 100 فیصد خلافت ہمارے پاس ہو گی۔‘ تاہم انھوں نے احتیاط کے طور پر کہا کہ وہ اس بارے میں ’سرکاری موقف کا انتظار کرنا

Read more

شاداب خان پی ایس ایل سے پہلے فارم میں آ گئے

سنچورین کی وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہیے تھی مگر نجانے کیوں ڈیوڈ ملر چُوک گئے جبکہ شعیب ملک کہہ رہے تھے کہ وہ تو ویسے بھی پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔ جنوبی افریقہ پچھلے دو میچوں میں فاتح بھی اسی لیے رہا کہ ان کی نو آموز بیٹنگ لائن کو ہدف کے حصول کا پریشر نہیں جھیلنا پڑا تھا جبکہ پاکستان کی شکست کا سبب ہی یہی رہا کہ ڈیتھ اوورز میں چڑھتے رن

Read more

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں عسکری اداروں کے بارے میں کیا کہا؟

سپریم کورٹ کی جانب سے نومبر 2017 میں فیض آباد پر دیے گئے دھرنے کے خلاف از خود نوٹس کے فیصلے میں جہاں ایک جانب سرکاری اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں وہیں دوسری جانب عسکری حکام پر بالخصوص کافی تنقید کی گئی۔ جسٹس فائز عیسی اور جسٹس مشیر عالم پر مبنی دو رکنی بینچ نے گذشتہ سال 22 نومبر کو یہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چھ فروری کو پیش کیے جانے والا تفصیلی فیصلہ 43 صفحات پر

Read more

جنوبی افریقہ کی تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ سینچورین میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے اس تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اس میچ کے لیے محمد عامر اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ ’اس

Read more

گلالئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا: اسلام آباد پولیس، اڈیالہ جیل انتظامیہ کا انکار

میرے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے کہ گلالئی اسماعیل کو اڈیالہ جیل لایا گیا ہو: سپرنٹنڈنٹ جیل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کا دعویٰ ہے کہ سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے لیکن اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بی بی سی کے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ ان کے پاس گلالئی اسماعیل کو نہیں لایا گیا۔ گلالئی کے والد، وکیل اور پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکن رات گئے تک دعوی کرتے رہے ہیں

Read more

سلیبریٹیز کا اپنی ہی تصاویر شیئر کرنا جرم کیوں؟

آپ کا خیال ہو گا کہ اگر آپ کی تصویر اتاری جا رہی ہے، تو آپ کو اسے استعمال کرنے کی بھی آزادی ہوگی۔

لیکن کاپی رائیٹ کے قانون کے مطابق تصویر کے استعمال کا حق صرف فوٹوگرافر رکھتا ہے، جب تک کوئی ایجنسی یا تھرڈ پارٹی اس تصویر کو استعمال کرنے کا لائسنس نہ لے۔

بیشک آپ ایسی سلیبریٹی ہیں جو ہالی وڈ میں اپنے پسندیدہ ریستوران سے رخصت ہوتے ہوئے کیمرے کی زد میں آگئی ہوں یا اپنے دوست کے کیمرے میں قید کیے گئے لمحات میں ادائیں دکھا رہی ہوں، تصویر اسی شخص کی ملکیت ہو گی جس نے اسے اتارا ہے۔

انٹلیکچویل پراپرٹی کے تنازعات کے ماہر امریکی وکیل نیل چٹرجی کا کہنا ہے کہ اس شعبے میں سوشل میڈیا نے بہت پیچیدگیوں کو جنم دیا ہے۔

Read more

علیم خان کی گرفتاری: توجہ ہٹانے کی کوشش؟

پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی یہ وہ سیاسی جماعتیں ہیں جن کے حوالے سے کوئی بھی چھوٹی سے چھوٹی خبر اس طرح سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگتی ہے جیسے دنیا میں کچھ ہو ہی نہ رہا ہو، تو ایسا کیسے ممکن ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک وزیر حراست میں لیے جائیں اور سوشل میڈیا خاموش رہے۔ صوبہ پنجاب کی کابینہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اہم وزیر عبدالعلیم خان کو پاکستان میں

Read more

امریکہ: بین الاقوامی طلبہ میں کمی، 42 ارب ڈالر کا نقصان

ساٹھ کی دہائی سے امریکہ جانے والے غیر ملکی طلبہ کی تعداد مسلسل بڑھ رہی تھی امریکہ میں حال ہی میں جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں غیر ملکی طلبا اور طالبات کے اندارج میں سات فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں غیر ملکی طلباء اور طالبات کے داخلوں میں کمی ہو رہی ہے اور اس وجہ سے گزشتہ

Read more

فیض آباد دھرنا: فوج کو اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سنہ 2017 میں اسلام آباد میں دیے گئے دھرنے کے معاملے پر ازخود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسے فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے جنھوں نے اپنے حلف کی خلاف وزری کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ عدالت نے آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلیجنس اور انٹیلیجنس بیورو کے علاوہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کو بھی ہدایت کی ہے

Read more

کارو کاری کا شکار ہونے والی رمشا کا مبینہ قاتل گرفتار

سندھ کے ضلع خیرپور میں 14 سالہ رمشا کے اغوا اور قتل میں نامزد ملزم ذوالفقار وسان کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ رمشا کے علاوہ ملزم غیرت کے نام پر مزید تین قتل کے مقدمات میں نامزد ہے۔ ایس ایس پی خیرپور عمر طفیل کا کہنا ہے کہ رمشا کے قتل کی تحقیقات کےسلسلے میں 28 چھاپے مارے گئے ہیں اور 100 کے قریب مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے

Read more

گاندھی کے قتل کی ڈرامائی عکاسی کرنے پر بی جے پی کی رہنما گرفتار

انڈیا میں مہاتما گاندھی کے قتل کی ڈرامائی عکاسی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دائیں بازو کی جماعت کی ایک رہنما کو مہاتما گرفتار کر لیا گیا۔ ہندو مہا سبھا نے مہاتما گاندھی کے قتل کی سترہویں ‘سالگرہ’ منانے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ ویڈیو میں گروپ کی رہنما پوجا پانڈے ایک پستول سے مہاتما گاندھی کے مجسمے کو گولی ماری اور انہیں قتل کرنے والے شخص ناتھو رام گوڈسے کے مجسمے کو ہار پہنائے۔ دائیں

Read more

سینیئر صوبائی وزیر علیم خان کو نیب نے حراست میں لے لیا

عبدالعلیم خان اس وقت پنجاب کابینہ میں سینیئر وزیر کے عہدے پر فائز ہیں پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب نے پاکستان تحریکِ انصاف اور صوبہ پنجاب کی کابینہ کے اہم وزیر عبدالعلیم خان کو حراست میں لے لیا ہے۔ عبدالعلیم خان اس وقت پنجاب کابینہ میں سینیئر وزیر کے عہدے پر فائز ہیں اور بلدیات کے محکمے کا قلمدان بھی ان کے پاس ہے۔ اس بارے میں مزید پڑھیے کیا پنجاب کے حقیقی وزیرِاعلیٰ عبدالعلیم خان ہیں؟ پنجاب

Read more

خاموشی اور خوف

صبح اٹھا تو لورالائی سے خبر آ چکی تھی۔ دل کو یقین نہیں آیا لیکن تجربہ کہتا ہے بلوچستان سے آنے والی بری خبر عموماً درست نکلتی ہے۔

اسی طرح کی خبر چند برس پہلے آئی تھی جب پروفیسر صبا دشتیاری کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ تب بھی خبر سوشل میڈیا پر ملی تھی لیکن بعد میں ٹی وی پر پٹی بھی چل گئی تھی۔ رد عمل تب بھی وہی تھا پروفیسر صاحب ایک عالم آدمی تھے۔ ان کے اردگرد بھی کتابی کیڑے قسم کی نوجوان ہوتے تھے ان سے کسی کی کیا دشمنی ہو سکتی ہے؟

Read more

جیرالڈ کاٹن کیا واقعی اپنے ساتھ 19 کروڑ کی کرپٹو کرنسی قبر میں لے گئے؟

Gerald Cotten/Facebookجیرالڈ کاٹن کی نو دسمبر کو انڈیا میں موت ہو گئی اور ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کواڈرنگا کے فنڈ تک رسائی کے لیے کوئی پاس ورڈ نہیں چھوڑا ہے کِرپٹو کرنسی کو عام طور پر خطرناک کہا جاتا ہے لیکن رواں ہفتے کینیڈا میں اس سے وابستہ ایک غیر متوقع خطرہ بھی سامنے آیا ہے۔ ہوا یوں ہے کہ کینیڈا کی سب سے بڑی کِرپٹو کرنسی ایکسچینج کواڈریگا اس وقت پاس ورڈز کی لاعلمی

Read more