تھائی لینڈ: غار میں دو ہفتوں سے پھنسے بچوں کا پہلی بار والدین سے رابطہ

تھائی لینڈ کے غار میں دو ہفتے سے پھنسے بچوں نے پہلی بار اپنے والدین سے خط کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے والدین کو لکھا ہے کہ ‘آپ فکر نہ کریں۔۔۔ ہم سب بخیریت ہیں۔’ ان کے خطوط میں کھانے کی درخواست کی گئی ہے، جب کہ ایک بچے نے فرائیڈ چکن کی فرمائش بھی کی ہے۔ ایک خط میں لکھا ہے: ‘استاد ہمیں زیادہ ہوم ورک نہ دیں!’ جبکہ ٹیم کے 25 سالہ کوچ نے ایک

Read more

شکر ہے شادی سے بچ گئی

بالی وڈ کی بےخوف اور بےباک ہیروئنز کی فہرست میں خود کو اول نمبر پر رکھنے والی اداکارہ کنگنا راناوت کی فلم ‘منی کارنیکا’ کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور اب کنگنا نے میڈیا سے بات کرنی شروع کر دی ہے جس میں وہ اپنی زندگی کے متنازع پہلوؤں پر روشنی ڈال رہی ہیں۔ کنگنا نے حال ہی میں ایک میگزین ‘کازموپولیٹن’ کو دیے جانے والے انٹرویو میں کہا ‘اس وقت میری زندگی جیسی بھی ہے میں اس

Read more

گلیات: خوبصورتی کے پیچھے چھپی اصل حقیقت

وہ پوری قوت سے بول رہی تھی۔ اُس کے پراعتماد لہجے میں احتجاج بھی تھا، غصہ بھی اور ایک طرح کی اپیل بھی تھی۔ وہ کہہ رہی تھی کہ جو لوگ باہر سے اِن وادیوں کو دیکھنے آتے ہیں انھیں یہ احساس نہیں ہوتا کہ اِس خوبصورتی کے پیچھے کئی بدصورت کہانیاں چھپی ہوئی ہیں۔ ہم بی بی سی اردو کی الیکشن کوریج کے سلسلے میں ہم پنجاب سے خیبر پختونخوا کے علاقے گلیات پہنچے۔ نتھیا گلی سے تقریباً چھ

Read more

سوشلستان: ’ماہواری بیماری نہیں ہے‘

سوشلستان میں ایون فیلڈ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ جس فیصلے کے آنے کا اعلان اب تک کئی بار کیا جا چکا ہے۔ اس سارے سیاسی ہنگامے میں ٹوئٹر پر ایک اہم ٹرینڈ سامنے آیا جو ہے ‘نو چھٹی’۔ اسی پر ہم بات کری گے اس ہفتے کے سوشلستان میں۔ ‘نو چھُٹی’ احوال یوں ہے کہ ایک پاکستانی خاتون صحافی نے ٹوئٹر پر لکھا ‘جب مجھے پہلی بار ماہواری ہوئی تو میں سکول میں تھی۔ میرے ذہن میں سینٹری پیڈز یا

Read more

فیفا ورلڈ کپ 2018: بیلجیئم اور فرانس کامیاب، برازیل اور یوروگوئے باہر

فیفا ورلڈ کپ 2010 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے برازیل کو دو صفر سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔سیمی فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ فرانس سے ہو گا۔ پانچ بار ورلڈکپ کی فاتح ٹیم برازیل اب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔ 1986 کے بعد یہ پہلی مرتبہ کے برازیل سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکا۔ جمعے کو روس کے شہر کازان میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے بہترین کھیل کا

Read more

نواز اور مریم کو سزائیں، ’اہلیہ کو ہوش آتے ہی پاکستان آؤں گا‘

نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ کے ہر ووٹر اور سپورٹر کی قدر کرتے ہیں اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ ان کی اہلیہ کو ہوش آتے ہی پاکستان واپس آ جائیں گے۔ نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جیسے ہی میری اہلیہ ہوش میں

Read more

‘اس سے بہتر فیصلہ خود عمران خان بھی نہیں لکھ سکتے تھے’

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے دس ماہ تک جاری رہنے والی سماعتوں کے بعد سزا سنا دی ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے کا انتظار شدت سے کیا جا رہا تھا اور سوشل میڈیا پر پاکستان کے دس ٹاپ ٹرینڈز میں سے آٹھ اسی فیصلے سے متعلق رہے۔ ان میں

Read more

’ریٹائرنگ روم میں جج کی چہل قدمی‘

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سننے کے لیے احتساب عدالت کے احاطے میں پہنچے تو وہاں سکیورٹی اور عدالتی عملے سمیت سب کچھ موجود تھا اگر کمی تھی تو ملزمان اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے ان کارکنوں کی جو ہر سماعت پر احاطہ عدالت اور عدالت کے باہر جمع ہوتے تھے۔ کمرہ عدالت میں پہنچے تو نواز شریف کے وکلا

Read more

تاریخ کے سیاہ حروف مسترد کرتے ہیں، قانونی راستہ اختیار کریں گے: شہبازشریف

احتساب عدالت کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم اور داماد کو سزا ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نواز شریف کے خلاف فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔ نیب عدالت کی جانب سے میاں نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد شہباز شریف نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ

Read more

نواز شریف اور عدالتیں

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تین مرتبہ پاکستان کےوزیراعظم رہنے والے سیاستدان میاں نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں جرم ثابت ہونے پر سزا دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ ان کے علاوہ مریم نواز کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر ستمبر 2017 میں شروع ہونے والے اس کیس کا فیصلہ دس ماہ کی سماعت کے بعد جمعے کو نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے سنایا۔ تاہم

Read more

نواز شریف کے پاس اب کیا راستہ ہے؟

اب تو لگتا ہے منیر نیازی نے نظم ’ہمیشہ دیر کردیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں‘ نواز شریف کے لیے لکھی تھی۔ عدالت کچھوے کی رفتار سے چلتی ہے اور سیاست خرگوش کی طرح پھدکتی اچھلتی۔ جو خرگوش ضرورت سے زیادہ اعتماد کا شکار نہ ہو وہ دوڑ جیت جاتا ہے مگر ایسا واقعی ہو جائے تو پھر نسل در نسل کچھوے اور خرگوش کی کہانی کون پڑھے۔ غلط وقت پر غلط فیصلہ تو معاف کیا جا سکتا ہے

Read more

زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی استدعا نیب نے کی تھی جبکہ وزارت داخلہ نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بجائے بلیک لسٹ میں ڈال دیا تھا جس کے خلاف انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے جمعے کو فیصلہ سنایا۔

Read more

انڈیا ایران کا ساتھ دے یا امریکہ کا؟

انڈیا ایران میں چاہ بہار بندرگاہ بھی تعمیر کر رہا ہے جو افغانستان کے لیے ایک نیا راستہ فراہم کرے گی امریکہ آئندہ ہفتوں میں ایران کے خلاف نئی اورمزید سخت پابندیاں ‏‏عائد کرنے کے سوال پر انڈیا سے بات چیت شروع کرنے والا ہے۔ امریکہ ایران سے جوہری معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کے بعد پہلی پابندیاں چھ اگست اور آخری چار نومبر سے نافذ کرنے والا ہے۔ امریکہ نے انڈیا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایران

Read more

تھائی لینڈ: غار میں پھنسے بچوں کو بچانے والا غوطہ خور ہلاک

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے ہوئے 12 لڑکوں اور ان کے کوچ کو بچانے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں شامل تھائی لینڈ کی بحریہ کا ایک سابق غوطہ خور ہلاک ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 38 سالہ سمن گنان لاپتہ گروپ کو سامان فراہم کرنے کے بعد تھیم لوانگ غار کمپلیکس سے باہر نکل رہے تھے کہ آکسیجن کی کمی سے بےہوش ہو گئے۔ حکام کے مطابق سمن گنان کے ساتھی انھیں بچانے میں

Read more

’گینڈے کے شکاری‘، خود شیر کا شکار بن گئے

جنوبی افریقہ میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک گیم ریزروو میں شیروں نے گینڈے کے کم از کم دو مشتبہ شکاریوں کو جان سے مارنے کے بعد کھا لیا ہے۔ جنگلات کے تحفظ پر مامور اہلکاروں کو دو، ممکنہ طور پر تین افراد کی باقیات سیبویا ریزروو میں شیروں کے علاقے کے پاس سے ملی ہیں۔ اسی مقام سے ایک ہائی پاوور رائیفل اور ایک کلہاڑی بھی ملی ہے۔ ایشیا کے بعض ممالک میں گینڈے کے سینگھوں کی بڑھتی

Read more

مدرٹریسا چیرٹی ہوم سے نومولود بچے کی فروخت پر گرفتاریاں

انڈیا کی ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے مدر ٹریسا کے نام سے منصوب فلاحی ادارے کے ساتھ کام کرنے والی ایک خاتون کو نومولود بچے کو بیچنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں پولیس نے ایک عورت کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو مزید خواتین سے چیرٹی ہوم سے بچوں کو بیچنے کے شبہے میں پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس نے مدر ٹریسا چیرٹی ہوم کے ساتھ کام کرنے والی خاتون کو گرفتار کرنے

Read more

یورپی ممالک کے پیکج میں عام وعدے ہیں کوئی ایکش پلان نہیں: ایران

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکہ کا جوہری معاہدے ختم کرنے کے بعد یورپی ممالک کی جانب سے معاہدے کو برقرار رکھنے کے دی گئی تجاویز ‘مایوس کن’ ہیں۔ ایران کے صدر نے کہا کہ امریکہ کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد اقتصادی نقصانات کو کم کرنے کے یورپی ممالک کی پیشکش ناکافی ہے۔ امریکی اقدامات کا جواب دیں گے: ایران ’صدر ٹرمپ معاہدہ برقرار رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے‘ ایران:’یورینیم افزودگی کی صلاحیت بڑھانے

Read more

کینیڈا شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو سے 33 افراد ہلاک

مونٹریال میں بچے گرمی کے اثر کو کم کرنے کے لیے پانی سے نہا رہے ہیں۔ کینیڈا کا جنوبی صوبے کیوبک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے سبب اب تک 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ گرمی کی شدید لہر گذشتہ ہفتے شروع ہوئی ہے اور اب درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی بہت زیادہ ہے۔ تصاویر میں: یورپ میں گرمی

Read more

مسلم لیگ نواز کا انتخابی منشور 2018: ووٹ کو عزت دو، خدمت کو ووٹ دو‘

مسلم لیگ نون 2013 کے منشور کے برعکس اپنے نئے منشور میں خفیہ ایجنسیوں کو پارلیمانی نگرانی میں لانے کے دعوے سے دستبردار ہو گئی ہے مسلم لیگ (ن) کا 2018 کے عام انتخابات کے لیے منشور پہلی نظر میں ہی ایسا لگتا ہے جیسے شہباز شریف نے لکھا ہے نواز شریف نے نہیں۔ اس پر نواز شریف کی چھاپ دکھائی نہیں دے رہی۔ وہ جن مسائل کا پانامہ مقدمے میں نااہل ہونے کے بعد عوامی اجتماعات میں بار بار

Read more

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: فخر زمان نے بلی سٹین لیک سے نمٹ لیا

ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر غلط نہیں کیا۔ تین دن پہلے بھی ٹاس جیت کر انھوں نے یہی کچھ کیا تھا۔ پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستانی بیٹنگ لائن سوکھے پتوں کی طرح جھڑ گئی۔ ٹورنامنٹ کے تناظر میں آج کا میچ بالکل بے معنی تھا۔ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ہی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ اس لیے یہ میچ بظاہر رسمی کارروائی ہی تھا۔ پاکستان یا آسٹریلیا، کوئی بھی جیتتا، ٹورنامنٹ پہ کوئی خاص فرق نہ

Read more

’سپر بگ‘: پاکستان میں ٹائیفائیڈ کی نئی قسم پر امریکہ کی وارننگ

پاکستان میں ملنے والی ٹائیفائیڈ کی ایک نئی کشید پر مدافعتی ادویات کا اثر نہیں ہو رہا ہے پاکستان میں مزاحمتی ٹائیفائیڈ کی وبا پھوٹنے کی وجہ سے امریکہ نے پاکستان سفر کرنے والے اپنے شہریوں کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے انھیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔ ایکس ڈی آر نامی ٹائیفائیڈ کی اس قسم کے بارے میں 2016 میں معلوم ہوا تھا جب صوبہ سندھ کے دو علاقوں لطیف آباد اور قاسم آباد میں اس بیماری

Read more

انڈیا میں ’اجتماعی خود کشی‘: کیا منصوبہ بندی پانچ سال پہلے کی گئی تھی

پولیس کی تحقیقات ابھی جاری ہے روزنامہ نو بھارت ٹائمز کے مطابق دلی میں مبینہ اجتماعی خود کشی کیس میں کرائم برانچ کو جو رجسٹر اور ڈائریاں ملی ہیں وہ اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ ‘اجتماعی نجات کا سکرین پلے پانچ سال پہلے ہی لکھا جا چکا تھا۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے ان ڈائریوں اور رجسٹر میں روحانی احساسات اور روح سے تعلق کی باتیں لکھی تھیں۔ ان میں اکیس اکتوبر 2013 کی تاریخ والے

Read more

ایون فیلڈ ریفرنس: کیا ملزم کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا جا سکتا ہے؟

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف اور داماد کیپٹن صفدر کے خلاف لندن میں جائیدادوں کے حوالے سے مقدمے کی سماعت گذشتہ آٹھ ماہ سے جاری ہے اسلام آباد کی نیب عدالت کے جج محمد بشیر کو اگلے چوبیس گھنٹوں میں ایک نہیں دو فیصلے کرنے ہیں۔ جج محمد بشیر کو میاں نواز شریف کی اس درخواست پر فیصلہ پہلے کرنا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شریف خاندان کی لندن میں

Read more

وٹس ایپ بلوے اور قتل و غارت کا سبب بننے والے پیغامات روکے: بھارتی حکومت

انڈین حکومت نے کئی مہلک بلووں کے بعد وٹس ایپ سے کہا ہے کہ وہ ‘غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز پیغامات’ پھیلانے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ لیکن کیا اس سے کوئی فرق پڑے گا؟ بی بی سی کی عائشہ پریرا نے اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔ کیسے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں؟ انڈیا میں حالیہ مہینوں میں یکے بعد دیگرے ہجوم کے ہاتھوں لوگوں کی ہلاکتوں کے کئی واقعات پیش آئے ہیں جن

Read more

عرفان خان کے بعد سونالی بیندرے، بالی ووڈ اداکارہ کو بھی کینسر کا مرض لاحق

بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے بعد اب ایک اور اداکارہ سونالی بیندرے کو کینسر ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ سونالی بیندرے نے یہ انکشاف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ’حال ہی میں ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مجھے ہائی گریڈ میٹاسٹیٹک کینسر ہے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔ کئی روز کے درد کے بعد میں نے ٹیسٹ کروائے جس کے بعد چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی’۔

Read more

موسم میں تیزی سے تبدیلی کا اثر، آسٹریلیا میں تارکول گاڑیوں کے ساتھ چپکنے لگی

آسٹریلیا میں ڈرائیورز کو اس وقت اپنی گاڑیاں چھوڑ کر جانا پڑا جب تارکول پگھلنے کے بعد ان کی گاڑیوں کے ٹائروں کے ساتھ چپک گئی۔ اطلاعات کے مطابق کوینز لینڈ میں منگل کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد 50 گاڑیوں کے مالکان ہرجانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ مقامی میئر جو پیرونیلا نے اے بی سی نیٹ ورک کو بتایا کہ ’میں نے ایسی کوئی چیز پہلے نہیں دیکھی، اور کل جب اطلاعات آنا شروع ہوئیں، یہ

Read more

ماں کی بیماری کے باعث ایک باپ کو اپنی بچی کو دودھ پلانا پڑ گیا

جب امریکی ریاست وسکانسن کے ایک جوڑے کو اپنے بچے کی پیدائش کے وقت ہسپتال جانا پڑا تو صرف ماں ہی کو ایک تجربے سے نہیں گزرنا پڑا بلکہ باپ کو بھی کچھ ایسا کرنا پڑا جس کا اس نے تصور تک نہیں کیا تھا۔ ایپرل نیوباؤر کے خون کا دباؤ زیادہ تھا اور ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے بچی کو دنیا میں لانے کا فیصلہ کیا۔ جب 26 جون کو روزلی نامی بچی پیدا ہوئی تو ایپرل کو دورہ

Read more

زمبابوے: سہ فریقی سیریز میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ

زمبابوے میں جاری سہ ملکی کرکٹ سیریز کے پانچویں میچ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ایرون فنچ کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان سوچے کہ بلی سٹین سے کیسے نمٹنا ہے۔۔۔ فنچ کی جارحانہ بلے بازی، آسٹریلیا نو وکٹوں سے

Read more

ایران میں: ذحیرہ اندوزی کرنے والے ‘سکّوں کے سلطان’ کی گرفتاری

حالیہ ہفتوں میں ایران میں سونے کے سکّوں کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ایرانی پولیس نے ایک شخص کی تحویل سے دو ٹن سونے کے سکے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مقامی مارکیٹ پر اثر انداز ہونا چاہتے تھے۔ تہران پولیس کے چیف جنرل حسین رحمانی کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک 58 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے، جس کا نام

Read more

سنیتا کا ’اس جاگیردارانہ نظام کو چیلنج کا فیصلہ جو خواتین کو اُن کا حق نہیں دیتا‘

گھنشام تقریباً نابینا ہیں۔ پوجا شروع کرنے سے قبل ماچس کے ذریعے اگربتی جلانے کے لیے انھیں کچھ مشکل تو ہوئی لیکن ان کی ایک دو مرتبہ کوشش کے بعد اگربتی جلنے لگی۔ جس کے دھوئیں کے پچھے سے اُن کا دھندلایا ہوا چہرہ نظر آ رہا ہے۔ گھنشام انڈین سرحد کے قریب نگر پارکر کے علاقے میں موجود مندر میں جاتے ہیں۔ یہ مندر1971 میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ کے بعد ہندو خاندان کے یہاں سے چلے جانے کے

Read more

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں کو ٹیلی فون لائن فراہم کرنے دوبارہ کوشش

تھائی لینڈ میں ہنگامی امداد فراہم کرنے والے امدادی کارکن ملک کے شمالی علاقے میں 12 دن سے غار میں پھنسے 12 بچوں اور ان کے فٹبال کوچ کو ٹیلی فون لائن فراہم کرنے کی ایک اور کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے کی جانے والی ایک کوشش اس وقت ناکام ہو گئی جب واٹر پروف سیل ٹوٹ گئی تھی۔ امید کی جا رہی ہے کہ ٹیلی فون لائن کی فراہمی کے بعد بچوں کے والدین کو ان سے

Read more

غلطیاں کرنا آپ کے لیے کیسے اچھا ثابت ہو سکتا ہے؟

ارے نہیں۔ اس بات کو تسلیم کریں کہ ہم میں سے کسی کو غلطی کرنا اچھا نہیں لگتا امریکہ کی دریافت سے لے کر، زبان کا پھسلنا، شاندار بے تکا پن اور فاش غلطیاں کرنا ہمیشہ خراب نہیں ہوتا۔ بعض اوقات وہ سود مند اور فائدے کا سودا ثابت ہوتے ہیں۔ یا کم از کم ایسا سمجھا جات ہے۔ بی بی سی کے پروگرام سمتھنگ انڈرسٹوڈ میں غلطیوں کے نتائج پر نظر ڈالی گئی ہے۔ کہ ہم ان سے کس

Read more

فاٹا کے انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں انتخابات کی تیاریاں اور گہما گہمی

امیدوار کے مرکزی انتخابی دفتر کئی ایکڑ کے رقبے پر مشتمل تھا پاکستان میں وفاق کے زیراتنظام سابق قبائلی ایجنسیوں میں جوں جوں الیکشن کا دن قریب آرہا ہے توں توں وہاں انتخابی سرگرمیاں بھی عروج پر پہنچ رہی ہے جبکہ فاٹا کے بعض حلقوں میں ووٹروں کی جانب سے توقع سے بڑھ کر روایتی جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سے ملحق قبائلی ضلع اور حلقہ این اے 43 خیبر ون آج کل انتخابی سرگرمیوں

Read more

نیب: الیکشن لڑنے والے سیاستدانوں کو 25 جولائی تک گرفتار نہیں کیا جائے گا

نیب نے واضح کیا گیا کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے پاکستان کے قومی احتساب بیورو یعنی نیب نے مقدمات کا سامنا کرنے والے امیدواروں کو عام انتخابات سے قبل گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا فیصلہ اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا میں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی سیاست دان کو 25

Read more

آئی ایس آئی ہیڈ کواٹر کے سامنے بند سڑک کھولنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل

آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے گزرنے والی سڑک عام ٹریفک کے لیے بند ہے پاکستان کی عدالت عظمی نے فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس یعنی آئی ایس آئی کے ہیڈ کوراٹر کے سامنے سے گزرنے والی سڑک کھولنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وزارت دفاع کی طرف سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جسے چند گھنٹوں کے

Read more

بھلا کرکٹ کا سیاست سے کیا تعلق؟

آئی سی سی رینکنگ میں فی الوقت زمبابوے ٹیسٹ رینکنگ میں دسویں نمبر پہ ہے زمبابوے کو ٹیسٹ سٹیٹس سنہ 1992 میں ملا تھا۔ زمبابوے ٹیسٹ سٹیٹس پانے والی نویں ٹیم تھی۔ اس سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ آٹھ ٹیموں تک محدود تھی، لیکن زمبابوے کے آنے کے بعد بھی بدقسمتی سے ٹیسٹ کرکٹ آٹھ ٹیموں تک ہی محدود رہی۔ آج تک زمبابوے کی تاریخ میں بہترین آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ نواں نمبر ہی ہے۔ فی الوقت زمبابوے ٹیسٹ رینکنگ

Read more

انتخابات سے قبل پاکستانی میڈیا پر ’حملہ‘

ذرا تصور کریں آپ نیویارک میں ایک صبح بیدار ہوں اور نیویارک ٹائمز نہ ہو، اخباروں کے سٹال بند ہوں اور ہاکر سڑکوں پر نہ ہوں۔ کچھ ایسا ہی کئی پاکستانیوں کے ساتھ ہو رہا ہے کیونکہ پاکستان کا سب سے بڑا انگریزی اخبار ڈان ان کی ناشتے کی میز پر نہیں آ رہا۔ پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے بڑے پیمانے پر ٹی وی چینلوں، اخبارات اور سوشل میڈیا کی سینسرشپ کا سٹیج ترتیب دیا

Read more

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند دن محفوظ رکھنے سے انصاف کا کوئی تقاضا مجروح نہیں ہو گا: نواز شریف

ماضی قریب میں عدالتوں کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے جتنے بھی مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا وہ جمعے کو ہی سنایا گیا پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی اہلیہ کی بیماری کے پیش نظر وہ اپنے وکیل کے ذریعے اسلام آباد کی احتساب عدالت سے درخواست کر رہے ہیں کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کے بجائے چند روز کے لیے محفوظ رکھا جائے۔ بدھ کو نواز شریف نے لندن

Read more

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں کی ذہنی صحت پر کیسے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

تھائی لینڈ میں بچوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے تھائی لینڈ کے شمالی علاقے میں نو دن سے پھنسے 12 بچے اور ان کے فٹبال کوچ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور اس واقعے نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہوئی ہے۔ امدادی کارکن اب ان امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کس طرح سے غار میں پھنسے افراد کو وہاں سے زندہ نکالا جائے جبکہ تھائی فوج نے خبردار کیا

Read more

بارسلونا کلب کی تردید، ’سابق صدر نے کھلاڑی کے لیے غیر قانونی طریقے سے گردہ نہیں خریدا‘

چھ سیزن تک بارسلونا کی طرف سے کھیلنے والے ایرک ابیدال ٹیم میں دفاعی کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلتے تھے بارسلونا فٹبال کلب نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ سابق صدر سینڈرو روسیل نے فرانسیسی کھلاڑی ایرک ابیدال کے لیے غیر قانونی طریقے سے گردہ خریدا تھا۔ 38 سالہ ابیدال کے گردے کا ٹرانسپلانٹ 2012 میں ہوا تھا جب ان کے گردے میں ٹیومر کی نشاندہی کی گئی۔ ایرک ابیدال اب بارسلونا کلب کے ٹیکنیکل سیکریٹری ہیں۔ سپین

Read more

سکارلٹ جوہانسن کے ٹرانسجینڈر کا کردار کرنے پر تنقید

سکارلٹ جوہانسن کو اس سے پہلے بھی ایک کردار پر تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے ہالی وڈ کی اداکارہ سکرلٹ جوہانسن کو اپنی نئی فلم میں ٹرانسجینڈر کا کردار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ کردار 1970 میں امریکی شہر پیٹسبرگ کے ایک گینگ لیڈر کا ہے۔ اس کا نام ڈانٹے ٹیکس گل تھا اور ان کی موت 2003 میں ہوئی۔ متعدد امریکی اخبارات میں ڈانٹے کی موت کے بعد چھپنے والی خبروں کے مطابق

Read more

ملالہ یوسفزئی کی فلم ’گل مکئی‘ کا پوسٹر ریلیز

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ملالہ یوسفزئی م کی زندگی پر بننے والی نئی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر فلم کے پروڈیوسرز نے انسٹاگرام اور یوٹیوب پر ریلیز کردیا ہے۔ اس فلم کا نام گل مکئی ہے اور اس کے ہدایت کار امجد خان نے فلم کا ٹیزر اور پوسٹر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کیا ہے۔ اس فلم میں ملالہ کا کردار انڈین ٹیلیوژن میں کام کرنے والی اداکارہ ریم

Read more

’نفرت انگیز مواد‘ نشر کرنے پر آفکام کی چینل کے خلاف کارروائی

آفکام کی رپورٹ کا ایک صفحہ جس میں پروگرام اور اس پر لگے الزامات کا ذکر کیا گیا ہے برطانوی میڈیا کے نگراں ادارے آفکام نے برطانیہ میں ایک پاکستانی ٹاک شو میں احمدی برادری کے خلاف ’نفرت انگیز گفتگو‘، ’توہین آمیز گفتگو‘ اور ’تکلیف پہنچانے والی گفتگو‘ نشر کرنے کے نتیجے میں مقامی چینل کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ سنایا ہے۔ آفکام کے مطابق انھیں برطانیہ میں نشر ہونے والے ’چینل 44‘ پر دسمبر 2017 میں چلنے والے

Read more

معذور پاکستانی کرکٹرز، ایک ہاتھ سے بیٹنگ کی اور سنچری بنائی

کسی کا ایک بازو نہیں تو کسی کی ایک ٹانگ نہیں لیکن انھیں کرکٹ کھیلتا دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ جسم کے کسی عضو کی کمی کا شکار ہیں۔ میدان میں یہ کسی بھی نارمل کرکٹر کی طرح کارکردگی دکھاتے ہیں۔ پاکستانی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کی یہی خصوصیت رہی ہے کہ اس نے جسمانی طور پر معذور ان کرکٹرز کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ معذوری انسان کی راہ میں رکاوٹ

Read more

امریکہ: کیئر ہوم بھجوانے کی کوشش پر ماں نے بیٹے کو گولی مار دی

امریکہ کی ریاست ایری زونا میں پولیس کے مطابق ایک 92 سالہ خاتون نے کیئر ہوم میں جانے سے بچنے کے لیے اپنے 72 سالہ بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اینا بلیسنگ نامی خاتون نے اپنے بیٹے کی جانب سے انھیں کیئر ہوم میں بھیجنے کا پتہ چل گیا تھا اطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون نے ایری زونا میں واقع اپنے گھر سے جس میں وہ اور ان کا بیٹا اپنی دوست کے

Read more

اچھے آغاز کے بعد زمبابوے کو پہلا نقصان

زمبابوے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ زمبابوے نے اب سے کچھ دیر قبل تک آٹھ اوورز کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنائے ہیں۔ ان کے اوپننگ بلے باز سیفاس ژہواؤ اور سولومن مائر نے 49 رنز کی شراکت جوڑی جب آٹھویں اوور میں فہیم اشرف نے سیفاس ژہواؤ کو 24 رنز پر بولڈ کر دیا۔

Read more

تازہ ویڈیو میں غار میں پھنسے بچوں کی صحت تاحال اچھی ہے

تھائی لینڈ کی غار میں دس دنوں سے پھنسے بچے اب بہتر نظر آ رہے ہیں تھائی لینڈ کی غاروں میں پھنسے 12 بـچوں اور ان کے فٹبال کوچ کا تازہ ویڈیو جاری کیا گیا ہے جس میں وہ بہتر حالت میں نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں انھوں نے مسکراتے اور بعض اوقات ہنستے ہوئے باری باری اپنا تعارف کرایا ہے۔ خیال رہے کہ نو دنوں تک لاپتہ رہنے کے بعد پیر کو ان کا پتہ چلا کہ

Read more

انڈیا: ‘کسی بھی مقصد سے کیا جانے والا اجتماعی تشدد جرم ہے’

بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں لوگوں کی ہلاکت کے واقعوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے انڈیا کی سپریم کورٹ نے ملک میں جاری ماب لنچنگ یا ہجومی تشدد پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مقصد کے تحت کیا جانے والا ہجوم کا اجتماعی تشدد جرم ہے۔ عدالت عظمی نے کہا ہے کہ یہ ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے جرائم نہ ہونے دیں۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ

Read more

ورلڈ کپ 2018: کولمبیا کے خلاف ڈرامائی کامیابی کے بعد انگلینڈ کی کوارٹر فائنل میں رسائی

انگلینڈ کے کیپر جارڈن پک فورڈ انگلینڈ نے ورلڈ کپ میں پہلی بار پینلٹی شوٹ آّؤٹ میں ڈرامائی کامیابی حاصل کر کے 12 سال بعد فٹبال کے عالمی مقابلے کے کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کر لی ہے۔ لاطینی امریکی ٹیم کولمبیا کے خلاف ماسکو کے سپارٹاک سٹیڈیم میں کھیلنے جانے والے دوسرے راؤنڈ کے آخری میچ میں کولمبیا کے کھلاڑی کارلوس باکا کی پینلٹی انگلینڈ کے گول کیپر جارڈن پکفورڈ نے روک لی جس کے بعد ایرک ڈائر نے

Read more

بڑھتی عمر بھوک پر کیا اثر ڈالتی ہے؟

خوراک کی ضرورت ہم سب کو روزانہ ہوتی ہے لیکن عمر کے ساتھ ساتھ ہمارا کھانے سے تعلق تبدیل ہوتا ہے اور اس سے ہماری صحت پر گہر اثر پڑتا ہے۔ کیا آپ کھانے کے لیے جیتے ہیں یا جینے کے لیے کھانا کھاتے ہیں؟ ہمارا اپنی غذا کے ساتھ کافی پیچیدہ رشتہ ہے اور اس کا انحصار کھانے کی قیمت، دستیابی، اور ہمارے ساتھیوں کی پسند ناپسند پر بھی ہوتا ہے۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ بلاتفریق ہم

Read more

عام انتخابات میں حصہ لینے والے خیبر پختونخوا کے واحد سکھ امیدوار

ردیش سنگھ ٹونی پشاور کے حلقہ پی کی 75 پر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اقلیتی امیدوار ردیش سنگھ وہ واحد امیدوار ہیں جو جنرل سیٹ پر اکثریتی بڑی سیاسی جماعتوں کے مضبوط امیدواروں کے سامنے میدان میں اترے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مقابلہ مشکل ہے خوف بھی ہے لیکن وہ پر امید ہیں کہ لوگ انھیں ووٹ ضرور دیں گے۔ ردیش سنگھ ٹونی

Read more

کیا چین ایران کو اقتصادی بحران سے نکال لے گا؟

ایران اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد سے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رویہ نرم نہیں ہو رہا ہے۔ امریکی انتظامیہ ایران کو عالمی تجارت سے بالکل الگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور امریکہ کے اس رویے کا اثر ایران اور یورپ کے تعلقات پر بھی پڑا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ایران پر پابندیوں کے اثرات: چارٹس میں امریکی اقدامات کا جواب دیں گے: ایران ایران کے

Read more

جیل سے بھاگنے کے لیے ہیلز والے جوتے، سرنگ اور ہیلی کاپٹر کا استعمال

فائد پہلے قیدی نہیں ہیں جو جیل سے انتہائی فلمی انداز میں فرار ہوئے ہیں اتوار کو شمالی فرانس کی ایک جیل سے فرار ہونے کا واقعہ افسانوی لگتا ہے۔ رضوان فائد جو جیل سے فرار ہوئے تھے وہ مبینہ طور پر ہالی وڈ فلموں کے مداح ہیں۔ فائد نے کہا تھا کہ ان کا رہن سہن ان غنڈوں کی طرح کا ہے جن کا کردار رابرٹ ڈی نرو اور ال پچینو نے نبھایا تھا۔ ان کو 2010 میں چوری

Read more

پیرس میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے پر ایرانی سفارتکار گرفتار

جرمنی کی پولیس نے حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے ایرانی سیاستدانوں کو بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کرنے پر ایرانی سفارتکار کو حراست میں لیا ہے جبکہ آسٹریا نے ایرانی سفارت کار کو حاصل سفارتی استثنیٰ ختم کر رہا ہے۔ ایرانی سفارتکار ویانا میں ایرانی سفار خانے میں تعینات ہے۔ شبہ ہے کہ ایرانی سفارتکار فرانس میں جلا وطنی کاٹنے والے حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے ایرانی سیاست دانوں کو بم دھماکے میں ہلاک

Read more

بلوچستان: تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے قافلے پر شدت پسندوں کا حملہ

زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے مختلف علاقوں میں شدت پسندی کے واقعات میں چھ سکیورٹی اہکاروں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی اور سکیورٹی فورسز پر ہونے والے ان حملوں میں نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ نامہ نگار محمد کاظم کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس تلاش کرنے

Read more

پاکستان: میں مون سون کی آمد پر پانچ احتیاطی تدابیر

ایک لمبے عرصے کے بعد پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت اور آبادی کے لحاظ سے ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں چند گھنٹوں کے دوران دو سو ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے سربراہ محمد ریاض نے بی بی سی کو بتایا کہ لاہور میں پیر کی رات شروع ہو کر کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارش کی مقدار تقریباً 212 ملی میٹر یا ساڑھے 8 انچ تک ریکارڈ کی گئی۔

Read more

ڈنمارک: مسلمان بچوں کو کرسمس اور ایسٹر کے بارے میں سیکھنا ہوگا؟

ڈنمارک کی حکومت ان 25 علاقوں میں ایک نیا قانون متعارف کروانے جا رہی ہے جہاں یا تو کم آمدن والے لوگ آباد ہیں یا پھر وہ مسلمانوں کی اکثریت والے علاقے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگ اگر اپنی مرضی سے ملک کے دیگر افراد کے ساتھ نہیں گھل مل جاتے تو پھر انھیں اس پر مجبور کیا جائے گا۔ نیو یارک ٹائمز کی خبر کے مطابق اس نئے قانون کے تحت ان

Read more

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت مکمل، فیصلہ جمعے کو سنایا جائے گا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بچوں اور داماد کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو جمعہ چھ جولائی کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دس ماہ تک اس ریفرنس کی سماعت کی۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اس مقدمے کے تین ملزمان جن میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر 85 سے

Read more

دلی میں ایک خاندان کی پراسرار موت پر نو سوال

رشتے داروں کا کہنا ہے کہ بھاٹیہ خاندان خود کشی نہیں کر سکتا شمالی دلی میں ایک ہی گھر کے گیارہ افراد کی پر اسرار موت کا معاملہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ پولیس اس معاملے میں خوکشی اور قتل دونوں ہی زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ دلی پولیس کی کرائم برانچ نے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ خود کشی کا معاملہ ہو سکتا ہے لیکن کرائم برانچ کے جوائنٹ پولیس کمشنر آلوک کمار

Read more

فٹبال ورلڈکپ میں میسی، رونالڈو کے ساتھ سپانسر شپ کمپنیوں کی بھی چھٹی

فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلوں میں عموماً سپانسر شپ کمپنیوں کے کرتا دھرتا اتنی دلچسپی نہیں لیتے جتنا جوش وخروش آپ کو عوام میں دکھائی دیتا ہے، لیکن گذشتہ جمعے کی رات لیونل میسی کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ سے باہر ہو جانے کے بعد سپانسر شپ کمپنیوں کے افسران کی نیندیں بھی اڑ گئی ہوں گی۔ میسی اور رونالڈو نہ صرف خود دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں بلکہ ان کے بڑے بڑے بینک بیلنس میں ایک

Read more

سہ فریقی ٹی 20: فنچ کے 76 گیندوں پر 172 رنز، آسٹریلیا کی زمبابوے پر فتح

فنچ نے ٹی 20 انٹرنیشنل مقابلوں میں سب سے بڑے انفرادی سکور کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا زمبابوے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے ایرون فنچ کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت میزبان ٹیم کو 100 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا نے اس میچ میں فتح کے لیے زمبابوے کو 230 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے

Read more

پاکستان کی ٹیم سوچے کہ بلی سٹین سے کیسے نمٹنا ہے۔۔۔

پاکستان کوسوچنا ہے کہ بلی سٹین لیک جیسے خطرے سے کیسے نمٹنا ہے ماضی میں جب کبھی پاکستان نے جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا کا دورہ کیا تو ہر بار پاکستانی بیٹنگ پہ سوالیہ نشان کھڑے ہوئے۔ باؤنسی وکٹوں پہ گیند کی چال ڈھال ایشین وکٹوں سے یکسر مختلف ہوتی ہے، سو وہاں کا باؤنس اور سیم ایشین بلے بازوں کے لیے ہمیشہ خلجان کا باعث بنتا ہے۔ لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ زمبابوے کے دورے پہ پاکستانی بیٹنگ کے

Read more

تھائی لینڈ: غاروں سے بچوں کو نکالنے کے آپشنز کیا ہیں؟

تھائی لینڈ کی غاروں میں نو دن پہلے لاپتہ ہونے والے 12 بچوں اور اُن کے فٹبال کوچ کا سراغ مل گیا ہے وہ سب غار میں زندہ ہیں۔ دو برطانوی غوطہ خوروں نے ان تمام 13 افراد کو شمالی صوبے چیانگ رائی کے تھیم لوانگ غاروں میں تلاش کیا۔ لیکن اب انھیں بڑھتے ہوئے پانی اور کيچڑ سے نکلنا بڑا مسئلہ ہے۔ ان کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔ فوج کا کہنا ہے

Read more

چائنہ موبائل کو امریکہ میں کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے: ٹرمپ انتظامیہ

ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے خطرات کی وجہ سے وہ نہیں چاہتی کہ دنیا کی سب سے بڑی فون کیریئر کمپنیوں میں سے ایک چائنہ موبائل امریکہ میں اپنی ٹیلی کام کی خدمات فراہم کرے۔ واضح رہے کہ چین کی ریاستی کمپنی چائنہ موبائل نے سنہ 2011 میں اس کے لیے امریکہ کی وفاقی مواصلات کمیشن (ایف سی سی) سے لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔ تاہم امریکی محکمہ کامرس نے تجویز دی ہے

Read more

انڈیاء ہندو مسلم تنازعے کی ایجاد کا سیاسی فارمولہ

انڈیا میں ہندو قوم پرستی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے نت نئے تنازعے پیدا کیے جا رہے ہیں ایودھیا میں متنازع زمین پر رام مندر بنے یا نہ بنے، دونوں ہی حالات میں اس سے اگر کسی کو فائدہ ہو سکتا ہے تو وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہے۔ اگر مندر بنا تو ہندوتوا کی جیت ہو گی۔ اگر نہیں بنا تو شکست خوردہ اکثریتی برادری ہندوؤں کو بی جے پی کی حمایت کے لیے مزید

Read more

دنیا کی ثقافت کا تعین کرنے والے پانچ ممالک

کسی بھی ملک کے عالمی سطح پر اثرورسوخ کا اندازہ عمومی طور پر اُس کی فوج، سیاست یا معیشت کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے لیکن بعض ممالک کی ثقافت، کھانے، فیشن یا تفریحی صنعت ہی انھیں دنیا میں ممتاز درجہ دلواتی ہیں۔ ایک عالمی رپورٹ میں ثقافتی لحاظ سے اہم ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ گو کہ اس فہرست میں شامل اٹلی، سپین، فرانس اور برطانیہ سمیت پہلے دس ممالک کا تعلق یورپ سے ہے لیکن جدید

Read more

محکمہ زراعت کی فصلیں

بات صرف اتنی ہے کہ پی پی 219 سے مسلم لیگ ن ملتان کے صوبائی امیدوار اقبال سراج نے مجروح حالت میں اپنے گودام سے اچانک ایک ہنگامی پریس کانفرنس کر ڈالی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے الزام لگایا کہ آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے ان کے گودام پر چھاپا مارا اور ان کو زد وکوب بھی کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے انھیں بارہا اپنے دفتر میں بلایا اور ن لیگ کا

Read more

مردہ قرار دی گئی خاتون اچانک زندہ، ہسپتال میں زیر علاج

جنوبی افریقہ میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد مردہ خانے کے فریج سے رکھی گئی لاش اچانک زندہ ہو گئی۔ مردے خانے کے فریج میں زندہ پائی گئی خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جنوبی افریقہ کے علاقے گوتینگ میں کار حادثے کے بعد ایک عورت کو جب ہسپتال لایا گیا تو طبی عملے نے انھیں مردہ قرار دیا تھا۔ جس کے بعد خاتون کی لاش کو مردہ خانے کے ایک فریج میں رکھ دیا

Read more

شیشہ گری کی صنعت کو اسلامی دور میں عروج حاصل ہوا

ساتویں صدی سے 13 ویں صدی کا دور دنیا میں اسلام کا سنہری دور تھا جب اسلام کا پرچم دنیا کے گوش و کنار میں آن بان سے لہرا رہا تھا۔ اسلامی مملکت کے سربراہ اچھے حکمران ہونے کے ساتھ فنون لطیفہ، علم و دانش اور صنعت گری کے دلدادہ تھے اور انھوں نے دریا دلی کے ساتھ علوم و فنون اور صنعت و حرفت کی سرپرستی اور قدرو منزلت کی۔ اسلامی دور مختلف قسم کی صنعت کے لیے شہرت

Read more

تھائی لینڈ: غاروں میں لاپتہ فٹ بال ٹیم زندہ مل گئی

ویڈیو میں تھائی لینڈ کے مقامی فٹبال کلب کی ٹیم زیر سمندر غاروں کے جال میں پھنسی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ تھائی لینڈ کی غاروں میں نو دن پہلے لاپتہ ہونے والے بارہ کھلاڑی اور اُن کے فٹبال کوچ کا سراغ مل گیا ہے وہ سب غار میں زندہ ہیں۔ غوطہ خوروں نے ان لاپتہ افراد کا سراغ تھیم لوانگ کی غاروں میں سرچ آپریشن کے دوران لگایا۔ اس وقت سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ انھیں باحفاظت

Read more

نیمار نے برازیل کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا، میکسیکو ورلڈ کپ سے باہر

میکسیکو کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ وہ کبھی بھی ناک آؤٹ راؤنڈ کا میچ نہیں جیتی جس میں وہ پہلے برتری حاصل نہ کرے اور دوسری جانب برازیل کبھی وہ میچ نہیں ہاری جس میں نیمار گول کرے۔ اور یہی پیر کو فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں برازیل اور میکسیکو کے درمیان میچ ہوا جب برازیل نے میکسیکو کو دو صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ برازیل کی جانب سے پہلا گول

Read more

فیفا ورلڈ کپ 2018: 56 سال بعد کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر جشن

روس سپین کو پنلٹی پر شکست دے کر دوسری بار کوارٹر فائنل میں پہنچا ہے اس سے قبل وہ 1966 میں کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔ گذشتہ چار فیفا ورلڈ کپس میں میزبان ٹیم کبھی بھی پنلٹی پر نہیں ہاری اور یہی روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں ہوا جب میزبان ٹیم روس نے پنلٹیز پر سپین کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس جیت پر روس میں جشن

Read more

پی ٹی ایم نے علی وزیر، محسن داوڑ اور عصمت شاہ جہاں سمیت آٹھ رہنماؤں کو کور کمیٹی سے خارج کر دیا

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا اور سابق فاٹا میں پشتون نوجوانوں کی سرگرم مزاحمتی تحریک پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) نے اپنے آٹھ اہم رہنماؤں کو انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کے بعد کور کمیٹی کی رکنیت سے فارغ کردیا ہے۔ پی ٹی ایم کے ایک سرکردہ رہنما ڈاکٹر سید عالم محسود نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ پی ٹی ایم کور کمیٹی کے آٹھ آراکین علی وزیر، محسن داوڑ،

Read more

سنجو نے باہو بلی کا ریکارڈ توڑ دیا، صرف تین روز میں 120 کروڑ

راجکمار ہیرانی کی فلم سنجو نے صرف تین ہی دن میں انڈین باکس آفس پر ایک سو بیس کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کر کے باہو بلی کا ریکار توڑ دیا ہے۔ رنبیر کپور کی فلم سنجو 2018 میں ایک ویک اینڈ پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے دپیکا پادوکون کی پدماوت اور سلمان خان کی ریس تھری کے ساتھ ساتھ باہو بلی کا ریکار توڑ ڈالا ہے۔ ممتاز فلم تجزیہ کا

Read more

کراچی میں رینجرز کی لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو ’مالی مدد کی پیشکش‘

نسرین بی بی کا بیٹا فائز علی گذشتہ ایک سال سے لاپتہ ہے، وہ بتاتی ہیں کہ 26 مارچ 2017 کی رات کو دو بجے رینجرز اہلکار اسے پکڑ کر لے گئے تھے کراچی سے لاپتہ ہونے والے دو افراد کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں رینجرز کی جانب سے انھیں مالی معاونت کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ رینجرز کا کہنا ہے کہ امداد کی پیشکش مخیر حضرات کی جانب سے تھی اور وہ

Read more

بگلے کی وجہ سے فون کا بل: 2700 ڈالر

پولینڈ میں ماحولیاتی تحفظ کے ایک ادارے کو شاید اندازہ نہیں تھا کہ سفید بگلے کی پشت میں لگایا گیا جی پی ایس ٹریکر (ایک ایسا آلہ جس کی مدد سے محل وقوع کی معلومات ملتی ہے) ان کو کتنا مہنگا پڑ جائے گا۔ سرکاری ریڈیو ادارے ریڈیو پولینڈ کی خبر کے مطابق ایکو لاجک نامی تنظیم نے جی پی ٹریکر ایک بگلے کے جسم میں نصب کیا تھا تاکہ بگلوں کی خانہ بدوشی کی عادات و اطوار پر تحقیق

Read more

’کمنٹری گول کیپنگ سے زیادہ مشکل کام ہے‘

Salman Akbar پاکستانی ہاکی ٹیم کے لیے ہالینڈ میں منعقدہ آخری چیمپینز ٹرافی اس لحاظ سے مایوس کن رہی کہ چھ ٹیموں کے اس ایونٹ میں اس کی آخری پوزیشن آئی لیکن سابق اولمپئن گول کیپر سلمان اکبر کے لیے کمنٹیٹر کی حیثیت سے آغاز بہت اچھا رہا۔ سلمان اکبر نے اس سے قبل بھارت میں ہونے والی ہاکی لیگ میں بھی کمنٹری کی تھی لیکن بین الاقوامی سطح پر کمنٹری کا یہ ان کا پہلا تجربہ تھا۔ سلمان اکبر

Read more

سہ فریقی ٹی 20: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ شدید مشکلات میں، چار کھلاڑی آؤٹ

پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے فخر آج کے میچ میں ناکام رہے زمبابوے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے نو اوور میں صرف 45 رنز بنائے تھے اور اس کی چار وکٹیں گر چکی تھیں۔ اس وقت کریز پر آصف علی اور شعیب ملک موجود ہیں اور ان سے ٹیم کو ویسی ہی کارکردگی کی

Read more

الیکشن 2018: ’سوچا کہ اگر ایک عورت ووٹ ڈال سکتی ہے تو وہ الیکشن میں کھڑی بھی ہو سکتی ہے’

خیبر پختونخوا کے گاؤں عُشیری درہ میں یہ یقینا ایک عجیب منظر ہے جہاں ایک خاتون سڑک پر آتے جاتے مردوں میں پمفلٹ تقسیم کر رہی ہیں۔ کبھی وہ کسی دکان کے پاس رکتی ہے اور وہاں موجود مرد حضرات کو بتاتی ہیں کہ وہ ان کی بہن ہیں اور ‘بہن کو ووٹ ملنا چاہیے’۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام مرد حضرات رکتے ہیں، ان کی بات سنتے ہیں، ان کے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں اور بتاتے

Read more

دہلی میں 11 پھانسیاں قتل ہیں یا پھر کسی روحانی عمل کا نتیجہ

انڈیا میں دارالحکومت دہلی کے شمالی علاقے بُراری میں اتوار کی صبح سات خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ان میں سے دس افراد پھانسی پر لٹکے ہوئے تھے اور ان سب کی آنکھیں کپڑے کے ٹکڑے سے بند تھیں۔ اور انھی بستر کی چادروں سے ان کے منھ بھی بند تھے۔ ان کے علاوہ ایک 77 سالہ خاتون کی لاش بھی اسی گھر کے دوسرے کمرے میں فرش پر پڑی ملی ہے۔ پولیس

Read more

انڈیا ریپ کی متاثرہ خاتون دو سال بھی انصاف کی منتظر

للیتھا 14 برس کی تھیں جب ان کا ریپ کیا گیا تھا انڈیا میں جرائم کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر 13 منٹ میں ایک عورت کا ریپ کیا جاتا ہے لیکن ان ملزمان کی واضح اکثریت کو سزا نہیں ملتی۔ بی بی سی ہندی کی ساروپریا سانگوان کی جانب سے کی گئی تحقیق جس کی مدد سے ایک دو سال پرانے ریپ کے مقدمے میں ملزم کی گرفتاری ہوئی ہے۔ للیتھا (اصل نام نہیں) 16 برس

Read more

مردوں کی نسبت شراب عورتوں کے لیے زیادہ نقصان دہ

شراب کی تعریف میں شاعروں نے مبالغے سے کام لیا ہے لیکن بہت سے مذاہب میں اسے ‘برائیوں کی جڑ’ کہا گیا ہے۔ سائنس دانوں نے اس کے فوائد اور نقائص دونوں بیان کیے ہیں، تاہم نقصان زیادہ اور فائدہ کم ہیں۔ حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ شراب مردوں اور عورتوں میں بھی امتیاز کرتی ہے۔ دنیا میں شراب پینے والے میں مردوں کی تعداد ہمیشہ خواتین کے مقابلے میں زیادہ رہی ہے

Read more

پیرس: قیدی ہیلی کاپٹر کی مدد سے جیل سے فرار

پیرس کے ایک بدنامِ زمانہ غنڈے نے جیل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انتہائی فلمی انداز میں فرار ہو کر سب کو حیران کر دیا۔ ریدوئن فائد نامی اس شخص کو تین مسلح افراد نے فرار ہونے میں مدد دی۔ اس کے دو بندوق بردار ساتھیوں نے دھویں پیدا کرنے والے بم پھینک کر مہمانوں کے علاقے کو دھویں سے بھر دیا جہاں فائد اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ ایک اور ساتھی باہر ہیلی کاپٹر لیے منتظر

Read more

افغانستان: بم دھماکے میں سکھ برادری نشانے پر، 19 ہلاک

ہلاک شدگان میں وہ سکھ شخص بھی شامل تھا جو کہ ملک میں آئندہ اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں واحد سکھ امیدوار بننے والا تھا۔ مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایک خودکش حملے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے زیادہ تعداد سکھوں کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ لوگ صدر اشرف غنی سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے۔ صدر غنی اس وقت ننگرہار

Read more

جب دلیل ہے تو چوڑیاں پیش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

خواتین کی طرف سے چوڑیاں زیادہ تر مردوں کو اس وقت پیش کی جاتی ہیں جب وہ انکو شرم دلانا چاہتی ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا سے مخصوص نشستوں پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی زرین ضیا نے سنیچر کو اپنی پارٹی کی دیگر خواتین ممبران کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پارٹی کے مقامی رہنما علی امین گنڈاپور پر ٹکٹوں کے غیر منصفانہ رویے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں دیگر

Read more

ماساکدزا بھول گئے کہ محمد نواز بھی ہیں!

ماساکدزا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیوں نہ کیا؟ یہ بھی تو ممکن تھا کہ وہ پاکستانی بیٹنگ کو تعاقب کی آزمائش میں ڈالتے اور پاور پلے میں اچھی بولنگ کا فائدہ اٹھا کر میچ کو دلچسپ بنا لیتے۔ کرکٹ کی ریت عموماً یہی رہی ہے کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ہی کیا جاتا ہے تاوقتیکہ میچ ڈے نائٹ اور ماحول اوس زدہ نہ ہو۔ مگر ٹی ٹونٹی نے آ کر اس ریت کو بھی توڑ

Read more

فیفا ورلڈ کپ: روس پنلٹی پر سپین کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں

گذشتہ چار فیفا ورلڈ کپس میں میزبان ٹیم کبھی بھی پنلٹی پر نہیں ہاری اور یہی روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں ہوا جب میزبان ٹیم روس نے پنلٹی پر سپین کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ 2010 فیفا ورلڈ کپ کے چیمپیئن سپین نے ناک آؤٹ راؤنڈ کے میچ میں روس کے خلاف 12 ویں منٹ میں برتری حاصل کی جب روس نے اپنا ہی گول کیا۔ تاہم

Read more

دہلی کے مکان سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی لاشیں برآمد

انڈیا کے دارالحکومت میں پولیس کا کہنا ہے کہ دہلی کے ایک دکان میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں سے 10 افراد کی لاشیں چھت سے لٹکی ہوئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان گیارہ افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ صرف ایک لاش زمین پر پڑی تھی جو 77 سالہ عورت کی تھی۔ زیادہ تر لاشوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھی، منہ پر

Read more

ایجنسیاں نہیں میاں صاحب ویہلے ہیں

مجھے واقعی نہیں معلوم کہ جو خفیہ ہاتھ کسی اور قومی جماعت کو نظر نہیں آ رہا وہ میاں نواز شریف کو صاف صاف کیوں دکھائی دے رہا ہے؟ شاید میاں صاحب کو نیند کی کمی، پے درپے مقدمات اور گھریلو پریشانیوں کے سبب سیاسی ہیلوسینیشن (ہزیان) لاحق ہوگیا ہے۔ تب ہی تو دن رات کبھی خلائی مخلوق دکھائی دیتی ہے تو کبھی عدلیہ فوج گٹھ جوڑ تو کبھی عمران خان عدلیہ اور فوج کی مرکب اسٹیبشلمنٹ کا لاڈلا نظر

Read more

جیپ کا نشان: آپ خود اندازہ کر سکتے ہیں کہ جیپ کون چلائے گا؟

پاکستان میں الیکشن کی آمد آمد ہے اور ملک کی دو مقبول ترین جماعتیں، پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشانات کا چرچا تو ہر جانب ہے اور ان کے سیاسی نعرے بھی انھی نشانات کے گرد گھوم رہے ہوتے ہیں۔ کہیں مریم نواز ‘شیر’ کی ٹویٹ کرتی ہیں تو کہیں پی ٹی آئی کے حمایتی ‘ٹھپہ صرف بلے کا’ کے نعرے بلند کرتے ہیں تاکہ وہ ووٹروں کو قائل کر سکیں کہ 25 جولائی کو

Read more

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا زمبابوے کو 183 رنز کا ہدف، فخر کی ففٹی

زمبابوے میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اتوار کو ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ فخر زمان اور آصف علی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز شروع کی لیکن

Read more

کشمیر: جب ڈاکٹر کے سامنے اپنے ہی بیٹے کی لاش آئی

گذشتہ جمعے کو ڈاکٹر عبدالغنی کو تقریباً چار بجے ہسپتال واپس آنے کے لیے فون آیا۔ اس وقت انھیں یہ علم نہیں تھا کہ ہسپتال میں ان کے اپنے بیٹے کی لاش رکھی ہے جسے انھیں مردہ قرار دینا ہے۔ انڈیا کے زیر انتظام پلوامہ ضلعے کے راجپورہ ہسپتال میں پانچ زخمیوں کو داخل کیا گیا تھا، جن میں ڈاکٹر غنی کا لخت جگر بھی تھا جسے گولی لگی تھی۔ جب ڈاکٹر غنی ہسپتال واپس آئے تو انھوں نے اپنے

Read more

صدر ٹرمپ کا سعودی حکومت سے تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پانے کی خاطر تیل کی پیداوار میں اضافہ کریں۔ اپنی ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ‘میں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے درخواست کی ہے کہ وہ تیل کی پیداوار 20 لاکھ بیرل یومیہ کر دیں اور انھوں نے پامی بھر لی!’ صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا

Read more

الووں کی چوری کیوں بڑھتی جا رہی ہے؟

بلیک مارکٹ میں بھورے جنگلی الّو کی قیمت اچھی خاصی ہے سکاٹ لینڈ کے لوئس جزیرے پر وہ ایک عام طوفان رات تھی۔ صبح ہوئی تو تیز ہواؤں میں ہی وہاں کے رہائشی ڈونلڈ میکلیوڈ اپنے پالتو جانوروں کا احوال جاننے کے لیے باہر نکلے۔ یہ ڈونلڈ کا معمول تھا۔ لیکن جب وہ اپنے پرندوں کے کابک کے پاس پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ اس کی چھت غائب ہے۔ ڈونلڈ نے دیکھا کہ کابک کی چھت کو کسی نے

Read more

لیاری میں ’بلاول بمقابلہ برازیل’

کراچی کا علاقہ لیاری وہ واحد جگہ ہے جہاں کھیل کے لیے ان کا جذبہ ہر چیز پر سبقت لے جاتا ہے، پھر چاہے یہ سبقت یہاں کے عوام کی سیاسی وابستگی پر ہی کیوں نہ ہو۔ فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے لیاری میں جگہ جگہ یہاں کے رہائشیوں کی من پسند ٹیموں کے جھنڈے سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں سے زیادہ نمایاں نظر آرہے ہیں، جس نے یہاں برسوں سے جیتنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین کو

Read more

’اگر زمبابوے کے کرکٹرز کو تنخواہیں مل جاتیں‘

زمبابوے کرکٹ بورڈ تنخواہوں کی عدم ادائیگی جیسے گھمبیر مسائل میں گھرا ہے اور پلئیرز بائیکاٹ کی دھمکیوں سے آگے بڑھ کر انکار تک کر چکے ہیں۔ محمد عامر نے درخواست کی تھی کہ انھیں دورہِ زمبابوے سے آرام دیا جائے۔ مگر پی سی بی نے ان کی درخواست کو درخور اعتنا نہ جانا اور ان کی عدم رضا مندی کے باوجود انھیں پاکستان کے سکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔ وجہ صاف ظاہر ہے۔ سرفراز احمد کا یہ ماننا

Read more

آٹھ سالہ لڑکا نے سکول ختم کر کے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

لورین کے والد کا تعلق بلجیئم سے ہے جب کہ اس کی والدہ ہالینڈ سے ہیں۔ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا آئی کیو 145 ہے۔ یورپی ملک بیلجیئم میں ایک آٹھ سالہ بچے نے ہائی سکول ختم کر کے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے۔ لورین سمنز نامی اس بچے نے چھ سال کے ہائی سکول کی تعلیم صرف ڈیڑھ سال میں مکمل کر لی ہے اور انھوں نے ہائی سکول کا ڈپلوما اپنی عمر سے

Read more

فیفا ورلڈ کپ: فرانس کے 19 سالہ مباپے نے میسی کی ارجنٹینا کا سفر ختم کردیا

فرانس کے 19 سالہ کلیئن مباپے نے دو گول کیے روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ کے پہلے پیچ میں فرانس نے ارجنٹینا کو چار تین سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان بہت تیز کھیلا گیا اور فرانس کے 19 سالہ کلیئن مباپے نے دو گول کیے۔ میسی کی ارجنٹینا نے ایک مرحلے میں دو ایک سے برتری حاصل کر لی تھی لیکن فرانس کی جانب سے

Read more

امریکہ بھر میں منسقم تارکین وطن کے مسئلے پر احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد کی شرکت موقع

تارکین وطن کی پالیسی پر صدر ٹرمپ کو گذشتہ بدھ کو عوام کے دباؤ کے سامنے جھکنا پڑا امریکہ میں صدر ٹرمپ کی غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف سخت پالیسی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ امریکہ بھر میں 630 احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں غیر قانونی تارکین وطن کے خاندانوں کو سرحد پر منقسم کرنے کے خلاف اور ایک ساتھ رکھنے کے حق میں احتجاج کیا جائے

Read more

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت سات جولائی کو

پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت سات جولائی کو کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلا م آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت سپریم جوڈیشل کونسل میں ہوگی جس کی سربراہی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کریں گے۔ خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس سنہ 2015 میں دائر کیا

Read more