بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا گرفتار
بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون کی درخواست پر سماعت کی ، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کے وکلا کو بحث کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ لاہور کی رہائشی خاتون عارفہ کی اس کے خاوند نے قابل اعتراض تصاویر بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ راجہ عبیدالرحمان کے خلاف اس کی بیوی عارفہ نے ایف آئی اے کو درخواست دائر کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کرکے لایا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا۔
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
- حاصل پور میں احمدی شہری طاہر اقبال کا قتل: ایچ آر سی پی کی رپورٹ - 09/05/2024
- موقر صحافی سید حیدر تقی انتقال کر گئے - 21/04/2024
- سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور - 26/03/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).