مساجد میں چوری کی وارداتیں کیوں؟

ہمارے گھر کے قریب تین جامع مساجد ہیں۔ سوئی گیس آفس کے پاس طلحہ مسجد (مادر علمی) ، منگل مارکیٹ میں غوثیہ مسجد اور جاوا چوک میں علی المرتضی مسجد ہے۔ اول الذکر مادر علمی ہے جہاں ہم نے قریبا 13 برس گزارے، اس کے علاوہ گھر کے قریب ترین مساجد میں غوثیہ اور علی المرتضی مسجد ہے۔ تینوں مساجد میں چپل چوری کی وارداتوں کے علاوہ دیگر انتہائی سطح کی وارداتوں کی اطلاع بھی گاہے بگاہے ملتی رہتی ہے۔

Read more

صراحی سر نگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ

کسی کہنے والے نے کوئی شعر، کوئی جملہ کسی چیز کو سامنے رکھتے ہوئے کسی زمانے میں کہا ہوتا ہے۔ کہ شاعر کے تصور میں کوئی تصویر ہوتی ہے۔ پھر وہی الفاظ اس شخص کے درد کو اپنی آغوش میں لئے صدیوں باقی رہتے ہیں۔ کہنے والا کسی چیز کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے، جبکہ سننے یا پڑھنے والا اس کے ظاہری الفاظ کی ترتیب اور چناؤ سے متاثر ہو کر پرزور داد کو ان کی قیمت

Read more

64 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ایک ملک کی کہانی

یہ کہانی ایک ایسے ملک کی ہے جو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں ملک ہے، 2020 میں اس کی آبادی بائیس کروڑ نواسی لاکھ بانوے ہزار تین سو چالیس ( 220,892,340 ) تھی، یہ دنیا کی آبادی کا 2.83 فیصد حصہ ہے، اس میں 64 فیصد نوجوانوں کی تعداد چودہ کروڑ تیرہ لاکھ اکہتر ہزار اٹھانوے ( 141,371,098 ) بنتی ہے۔ یہ ملک نوجوانوں کی اس قدر کثیر افرادی قوت کے باوجود ترقی کی راہوں میں ڈگمگا جاتا

Read more

حضرت عمرؓ غیر مسلموں کی نظر میں

ہجرت نبوی سے قریبا چالیس سال قبل قبیلہ بنی عدی کے مایہ ناز سردار خطاب بن نفیل کے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہوئی۔ اس بچے کا نام عمرؓ بن الخطاب تھا، اس کی کنیت ابو حفص تھی، بعد ازاں اس کا لقب فاروق پڑ گیا، اس بچے کا سلسلہ نصب نویں پشت میں آپﷺ ﷺ سے جا ملتا ہے، نبی کریم ﷺ کی نویں پشت میں کعب بن لوی کے دو بیٹے تھے، ایک کا نام عدی، دوسرے کا نام مرہ تھا، آپ ﷺ مرہ کی اولاد میں سے ہیں جبکہ حضرت عمرؓ، عدی بن کعب کی اولاد میں سے ہیں۔

Read more

ہم اور ہماری تعلیمی روش (آخری حصہ)

گزشتہ سے پیوستہ: کامیاب قومیں ظاہری نمود و نمائش سے ہٹ کر مقاصد کو مد نظر رکھتی ہیں، وہ بے فائدہ نقالی سے پرہیز کرتی ہیں، وہ بنیادی اخلاقیات، اپنی زبان اور ثقافت کو اولین ترجیح دیتی ہیں، اور یوں کامیابیاں ان کے قدم چومتی ہیں۔ ہمارے سامنے چین ایک مثال کے طور پر موجود ہے، جو ایک ایسی معاشی طاقت کے طور پر ابھر چکا ہے جو دنیا کے طاقت ور ترین ممالک کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکا

Read more

ہم اور ہماری تعلیمی روش (پہلا حصہ)

ہم دیکھتے ہیں ہمارے ارد گر بہت سے لوگ صاحب اولاد ہیں، وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ اور مزین کرنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں ان کہ اولاد معاشرے میں ایک بہترین انسان کے طور پر ابھر کر سامنے آئے، اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، لیکن بدقسمتی سے والدین کا اپنا رویہ اور بحیثیت مجموعی ہماری تعلیمی روش جس کی آغوش میں ہمارا معاشرہ سسکیاں لے رہا ہے وہ کچھ

Read more

حج اور ایام حج

اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک رکن حج ہے۔ جس کی فرضیت قرآن، حدیث اور اجماع امت سے بالکل اسی طرح ثابت ہے جیسا کہ نماز روزہ وغیرہ کی۔ اس لئے منکر حج کو اسلام اپنے دائرہ میں رہنے کا حق نہیں دیتا۔ لغوی اعتبار سے حج کا معنی ہے ارادہ اور قصد کرنا۔ جبکہ شریعت میں خاص وقت میں خاص طریقے سے ضروری عبادات اور مناسک کی ادائیگی کے لئے کعبۃ اللہ کا قصد کرنا، طواف کرنا اور میدان عرفات میں ٹھہرنا حج کہلاتا ہے۔

Read more

علما کی حفاظت کا معقول بندوبست ناگزیر

ا کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے رہائشی 35 سالہ عاصم لئیق نامی شخص نے 8 جولائی 2021 بروز جمعرات فجر کی نماز کے بعد مفتی تقی عثمانی صاحب سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت چاہی، اس شخص نے کہا کہ وہ گھریلو جھگڑوں سے پریشان ہو کر دعا کرانے آیا ہے، مفتی تقی عثمانی صاحب کے آڈیو پیغام کے مطابق ابھی وہ اٹھے ہی تھے اس شخص سے بات کرنے کے لیے، جیسے ہی قریب ہوئے، اتنے میں اس

Read more

مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندرؒ، ایک عہد جو تمام ہوا۔

یہ 30 جون 2021 کا دن تھا، آج سورج آب و تاب سے طلوع ہوا، نہ معلوم کتنے لوگ اپنے اعزا و اقارب سے جدا ہوئے، نہ معلوم کتنی زندگیاں اختتام کو پہنچیں، بالکل اسی طرح معلوم نہ تھا کہ عالم اسلام کی ایک عظیم ہستی ابدی حقیقت کی طرف رخت سفر باندھے ہوئے ہے، آج ان کا اس دنیا فانی میں آخری دن تھا، خبر پہنچی تو عقیدت مند ہجوم در ہجوم کھینچے چلے آرہے تھے، آج ایک عہد

Read more

آؤ آسمان سر پہ اٹھاتے ہیں

وہ دونوں انسان تھے، ان دونوں نے اپنی زندگی کے ہر موڑ پر یا کسی نا کسی موڑ پر غلطی ضرور کی ہو گی، انہیں اپنے انجام کا علم تھا، وہ جانتے تھے یہ زندگی ہے جس کی انتہا موت پر ہوتی ہے اور اس پر ان کا کامل یقین بھی تھا، ان دونوں کی زندگی الگ الگ ڈگر پر چل پڑی، وہ دونوں دین سے وابستہ تھے، اسی تعلق کی بنا پر لوگ انہیں مولوی و ملا کہتے تھے،

Read more

فتوے کا اختیار: درس نظامی اور ایل ایل بی شریعہ اینڈ لاء

چند روز قبل کی بات ہے کسی صاحب نے ایک مجلس میں کسی شرعی مسئلہ کے متعلق سوال کیا، اس سے پہلے کہ اس پر اس شعبے کا متعلقہ فرد لب کشائی کرتا یکا یک ہمارے کانوں سے ایک صاحب کی آواز ٹکرائی ”یہ کون سی مشکل بات ہے مجھ سے پوچھ لیجیے“ پھر حضرت کے علم کا چشمہ پھوٹ پڑا اور زمین و آسمان کے قلابے ملانے لگے۔ یہ ایک واقعہ تھا جس کے ہم چشم دید گواہ ہیں،

Read more

عبادت کب تک؟

رمضان کی رونقیں، اعتکاف کی برکتیں، مساجد میں عبادت کے لیے آنے والے بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کا ایک پرکشش ہجوم رہا، جسے دیکھ کر ایک ناقابل بیان خوشی محسوس ہوتی رہی۔ جس سے یہ بات واضح ہوئی کہ ایمانی جذبہ آج بھی مسلمانوں کے سینوں میں موج زن ہے۔ اب جبکہ رمضان کی بابرکت ساعتیں سمٹنے کو ہیں، آخری عشرہ تکمیل کے مراحل تک تقریباً پہنچ چکا ہے، مہمان نے رخت سفر باندھ لیا ہے، میزبان آداب و سلامتی سے رخصت کرتے نظر آرہے ہیں، کچھ باتیں ایسی ہیں جن پر ہمیں فکرمند ہونے کی ضرورت ہے۔

Read more

کڑوے گھونٹ، میٹھی زندگی

ایک صاحب کسی بستی سے گزر رہے تھے، ایک کتے نے انہیں کاٹ لیا۔ اور انہیں سخت مشقت میں مبتلا کر دیا، ان کی تمام رات تکلیف میں گزری، وہ درد و الم سے تڑپتے رہے۔ ان کی چھوٹی سی بیٹی بھی ان کے ساتھ تھی، وہ اپنے بابا کا یوں درد سے تڑپنا برداشت نہ کر سکی۔ اور کہنے لگی: ابا جان! کیا آپ کے دانت نہیں ہیں، معصوم پری کا یہ سوال سن کر باپ نے دانتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بٹیا! یہ دیکھو، ہیں نا، اور کافی مضبوط بھی ہیں، تو اس بچی نے کہا ابا جان کیا ہی اچھا ہوتا جو آپ بھی اس کتے کو کاٹ لیتے، جیسے اس نے آپ کو کاٹا ہے۔

Read more

متاثرین چپل، چپل مافیا اور سرکاری چپل

آپ نے دنیا میں زمینی یا آسمانی آفتوں کی وجہ سے بہت سی اقسام کے متاثرین کا سن رکھا ہو گا، ممکن ہے کہ قارئین میں سے کسی نے ان کی امداد اور تعاون کی مد میں اپنا جیب خرچ بھی ان کی خدمت میں پیش کیا ہو۔ لیکن آج ہم ایک ایسے متاثرہ طبقہ کے داستان آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کرنے لگے ہیں جس کی امداد اور تعاون میں بہت کم لوگ حصہ لے پاتے

Read more

خوشحال زندگی گزارنے کا ہنر

ایک استاد اپنے شاگردوں کا انوکھا امتحان لینا چاہتا تھا۔ وہ انہیں درسی کتب کے بجائے ان کی دماغی کیفیت کا ایک حصہ بطور امتحان پیش کرنا چاہتا تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ اپنے شاگردوں کو ایک عام برائی سے خاص انداز میں متعارف کرائے۔ اور انہیں خوشحال زندگی گزارنے کا ہنر سکھائے۔ یہ صرف امتحان ہی نہ تھا بلکہ ایک سوچ، فکر اور نظریہ کو پرکھنا تھا۔ ایک الگ انداز زندگی کا تعارف تھا۔ جسے امتحان کا نام دیا

Read more

وفاق المدارس کا امتحانی پرچہ لیک ہونے کا معاملہ

اس سال بھی امتحانات سے قبل اور دوران کچھ حالات ایسے تھے کہ جہاں تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا سوچا جا رہا ہے، اور کئی ادارے بند بھی کیے جا چکے ہیں، اور جو امتحانات ملتوی ہوئے وہ اپنی جگہ، ان حالات میں ایک دفعہ پھر وفاق المدارس نے پورے پاکستان میں کامیابی سے تعلیمی مراحل کو طے کیا۔ اور خوش آئند بات یہ ہے کہ اس دوران کسی قسم کا نہ تو کوئی ہنگامہ برپا ہوا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کسی ایک جگہ بھی کورونا کیس سامنے نہیں آیا۔

البتہ ان مشکلات کے ساتھ ساتھ ایک مشکل یہ ضرور پیش آئی کہ امتحانات کے دوران کچھ پرچہ جات لیک ہوئے، اور ہر طرف سے اس تعلیمی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کچھ اپنے بھی غیروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے دکھائی دیے، ان کی خدمت میں صرف اتنا کہوں گا ؛

Read more

یمن اور پاکستان کی پولیس میں کیا مشترک ہے؟

ملک کے دارالحکومت میں ایک پرہجوم مقام پر اس کی ایک چھوٹی سی دکان تھی۔ وہ روزانہ اپنی اس چھوٹی سی دکان پر صبح سے شام تک محنت مزدوری کرتا تھا، جس کی بدولت اسے چند رقم مل جاتی تھی، جس سے وہ اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالتا تھا۔ لیکن آج صبح اس کے لیے ایک اچھی صبح ثابت نہ ہوئی، وہ معمول کے مطابق اپنی دکان پر پہنچا، اس نے اپنی دکان کھولی تو دکھائی دینے والے

Read more

اردو زبان اور مسئلہ تذکیر و تانیث

میں خود اور میرے بہت سے دوست ایسے ہیں جو روز مرہ اردو تکلم میں تذکیر و تانیث میں کئی دفعہ تردد کا شکار ہو جاتے ہیں۔ خاص طور پر جو لوگ شروع سے انگلش بولتے ہوں یا پشتو ان کی مادری زبان ہو تو ان کے ساتھ یہ معاملہ اور بھی سنجیدگی اختیار کر جاتا ہے۔ میں نے اپنی تحریر میں ان دو زبانوں کا تخصیص سے ذکر اس لئے کیا؛ کیوں کہ میری محدود نظر صرف ان ہی

Read more

”غریب کی ریڑھی نہ اٹھائیں، رخ سیدھا کر دیں“

میں جمعہ کی نماز پڑھ کر گھر کی طرف چل پڑا۔ گاڑیوں کی لمبی قطار تھی، سڑک پار کرنے کے لئے کچھ لمحات انتظار کرنے لگا، اسی دوران میری نظر سڑک کے اس پار ایک بزرگ پر پڑی، وہ زمین پر اپنی چھوٹی سے دکان لگائے بیٹھے تھے، وہ اکثر مسجد کے سامنے اپنی ریڑھی لگایا کرتے تھے، کبھی کبھی مقامی سبزی فروش بھی اس جگہ سبزی، فروٹ فروخت کرنے کا خود کو ٹھیکا دار سمجھ بیٹھتا، اور اسی گمان میں بابا جی سے کچھ تلخ کلامی بھی کر لیتا ہے۔

Read more

جھوٹ کی سواری

تاریخ انسانی اس بات پر شاہد ہے کہ انسان ہر دور میں اپنے حضر کو سفر میں بدلنے کے لیے کسی سواری کا استعمال کرتا رہا ہے۔ پھر دیکھا جائے تو اسلام میں سواری کے اعتبار سے گھوڑے اور اونٹ کا اک خاص مقام ہے۔ انہیں جہاں سفر کے لیے استعمال کیا جاتا رہا وہیں ان سے جنگ میں بھی بہت سے فوائد حاصل کیے گئے۔ عرب شعراء کی شاعری پر نگاہ ڈالی جائے تو ہمیں بہت سے ایسے شعراء

Read more

سیاسی گٹھ جوڑ سیزن ٹو

سننے میں آیا کہ رواں مہینے کی 20 کو پھر سے گٹھ جوڑ سیاست کا بازار گرم ہونے کو ہے۔ وہی چہرے، وہی کردار، وہی ہیرو، وہی ولن حتی کہ رائٹر نے سٹوری کے اسکرپٹ تک بھی تبدیل کرنا گوارا نہیں کیا۔ اور تو اور موسم بھی وہی پرانا لوٹ رہا ہے نومبر کی یخ بستہ راتیں، دسمبر کی برساتیں! لیکن کیا اس سٹوری کا سٹائل ”ذرا ہٹ کے“ ہو گا؟ اور کیا اس سٹوری کا اختتام بھی وہی ہو

Read more

اسلام تفریق کا سبب نہیں

عمر کافی اداس دکھائی دے رہا تھا، اس کے چہرہ اس کی اندرونی کیفیت کی ترجمانی کر رہا تھا۔ زید دور بیٹھا اس کی اس کیفیت کا اندازہ لگا تا رہا اور بالآخر وہ اٹھا اور عمر کے پاس آ کر بیٹھ گیا۔ اور اسے کہنے لگا بھئی خیریت! کافی پریشان لگ رہے ہو۔ اس نے کہا امام ابو حنیفؒہ کے بیان کردہ ایک نکتہ پہ کافی دیر سے سوچ رہا ہوں۔ اس کا یہ جواب سن کر زید چونک گیا۔ اور اس کی توجہ عمر کی جانب مزید بڑھ گئی۔ پھر زید نے اس سے پوچھا کون سا نکتہ؟

اس نے ایک ٹھنڈی آہ بھری اور کہنے لگا چند دن پہلے استاد محترم نے دوران درس ایک اختلافی مسئلہ میں امام ابو حنیفہؒ کا ایک قول ذکر کیا۔ کیا وہ مسئلہ سنو گے؟ زید نے کہا کیوں نہیں۔ پھر وہ کہنے لگا مسئلہ یہ تھا کہ اگر غیر مسلم میاں بیوی میں سے ایک کوئی مسلمان ہو جائے تو ان کا کیا حکم ہے؟ آیا ان میں تفریق کی جائے گی یا نہیں۔ اس مسئلہ میں دیگر آراء بھی ہیں۔ میں نہیں جانتا ان میں سے کس پر انگلی اٹھا کر یہ کہوں کہ فلاں درست ہے اور فلاں نہیں۔

Read more

نصیحت کا اثر کیوں نہیں ہوتا؟

آج بہت عرصہ بعد اس سے ملاقات ہوئی۔ کافی دیر گپ شپ چلتی رہی۔ اسی دوران اس نے اپنے ایک دوست کا قصہ سنایا کہ میرا ایک بہت ہی پرانا دوست جس کانام زید ہے ایک منہ پھٹ سا انسان تھا۔ وہ کہیں بھی کچھ بھی کہہ دینے سے یا (لفظ کی تعریف کے مطابق) پھینک دینے سے گریز نہیں کرتا تھا۔ لاکھ دفعہ سمجھانے کے باوجود عین اسی وقت جب اسے دانت کے نیچے ”گیٹی“ رکھنے کی اشد ضرورت

Read more

حضرت عمرؓ کے طرز حکمرانی سے صرف اتنا سیکھ لیں

محرم الحرام کی ابتداء ہمیں تاریخ اسلام کے ایک عظیم حکمران کی یاد دلاتی ہے جس کے راہنما آپ ﷺ تھے جب کہ ہم مکتب ساتھی صدیق اکبر ؓ  تھے۔ جنہوں نے دنیا کو حکمرانی گر سکھائے۔ اور دنیا کے تمام حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ٹھہرے۔ ان کی سادگی اور اپنے فرائض کا احساس ان کی زندگی کے راہنما اصولوں میں سے ایک تھا۔ انگریز مؤرخ (سر ولیم جو ایک عیسائی اور مخالف اسلام تھا ) جس نے حضرت

Read more

دھری رہ گئیں آزادیاں

یہ رسم ایک طویل مدت سے چلی آ رہی ہے کہ مرور زمانہ میں ایام کے پھیر سے یادوں کے دیے جلائے جاتے ہیں۔ تاکہ افتاب کی بھولی بسری جھلک کے احساس کو تازہ دم کیا جا سکے۔ 14 اگست کا دن پاکستانیوں کے لئے نہایت اہمیت کا متحمل ہے، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر کہ اس نے اس روز 1947 کو ہمیں ارض پاکستان سے نوازا۔ ہمارے وطن میں پاکستانی اس روز آزادی کا جشن مناتے ہیں۔ جھنڈیاں بھی لہراتے ہیں، ہو سکے تو سیکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں جمع کر کے ایک ریلی نکالتے ہیں، جہاں تک ممکن ہوا کچھ رٹے رٹائے الفاظ میں آزادی کی مبارک بادیں بھی سمیٹتے ہیں۔

Read more

میری آ نکھوں کا خیال رکھنا

ماریہ ایک نابینا لڑکی تھی۔ وہ خود سے نابینا ہونے کی وجہ سے نفرت کرتی تھی۔ اسے دنیا کی ہر چیز اور ہر شخص سوائے اپنے منگیتر کے بہت برا لگتا تھا۔ ایک دن اس نابینہ لڑکی نے اپنے منگیتر سے کہا میں آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن ایک شرط پر۔ منگیتر بولا شرط ٹھی ہے کہو کیا شرط ہے کہ معلوم ہو سکے آپ کی شرط قابل قبول اور میرے بس کی بات بھی ہے یا نہیں۔

Read more

یک نہ شد دو شد

یہ کہاوت سب سے پہلے میں نے اپنے والد صاحب سے تب سنی جب وہ کسی کو ڈانٹ رہے تھے۔ میں سمجھا شاید یہ بھی اپنی نوعیت کا ”ہندکو“ زبان میں کوئی خاص جملہ ہے۔ جو کوئی خاص مفہوم رکھتا ہے، جس کا جاننا شاید مضر ہو، اس لئے کسی سے پوچھنے کی جرات نہ کر سکا۔ پھر اس کے بعد بھی کسی نہ کسی موقع پر یہ کہاوت سننے کو ملتی، پھر ایک دور وہ بھی آیا جب مجھے پہلی دفعہ اس کا مفہوم سمجھ آیا اور پھر ترقی ہوئی اور پس منظر بھی سمجھ آ گیا۔ لیکن ایک آخری مسئلہ یہ باقی رہا وہ یہ کہ اس کہاوت کے فٹ کرنے تجربہ کب ہوگا۔ لیکن رفتہ رفتہ یہ دن بھی نصیب ہوا۔ وہ اس طرح کہ تبدیلی کے سونامی کی ڈھیر ساری مہربانیوں نے یہ موقع فراہم کیا اور کیا خوب کیا۔

آپ کو یاد ہو تو ہماری وزارت اطلاعات پر بڑے منجھے ہوئے لوگ گزشتہ 2 برس میں دیکھنے کو ملے، یا یوں سمجھ لیجیے کہ وزارت اطلاعات بڑی نکھری نکھری لگی۔ ڈاکٹر صاحبہ کے تو کیا کہنے۔ لیکن ان سے پہلے بھی ایک مایہ ناز شخصیت جو اس وزارت کا حسن رہی ہم ان کی بات کر رہے ہیں۔ اللہ کا کرنا کہ وزارت اطلاعات کی جان ان سے چھوٹ گئی۔ ہم نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ لیکن دیکھتے ہی دیکھتے ہمیں کہیں سے اڑتی اڑتی خبر ملی کہ اب محترم ہماری سائنس کو سہارا دینے جا رہے ہیں، محترم نے عہدہ سنبھالا اور یوں لگا کہ فرما رہے ہوں ”ہور کوئی ساڈے لائق خدمت“ بس پھر کیا تھا آخر اس سائنس کو بھی تو چار چاند لگنے تھے، سو لگ گئے۔

Read more

ڈرامہ اور تہذیبی اغوا کاری

ڈرامہ یونانی زبان کا لفظ ہے، ڈراؤ سے لیا گیا جس کا مطلب ہے ’کر کے دکھانا‘ ۔ ڈراما اصل میں ایک تحریر ہوتی ہے جسے کرداروں کی صورت میں لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ اور تحریر انسان کی ذہنیت کی عکاسی کرتی، جو انسان کے دماغ میں ہوتا ہے وہ لفظوں کی صورت میں بکھر کر سامنے آ جاتا ہے۔ جو انسان جس چیز میں زیادہ دلچسبی رکھتا ہے اس کا قلم وہ سب مختلف پیرائیوں میں اگلنے کی

Read more

یوں بددعا کے بدلے دعا مل گئی

طویل فاقوں اور رذیل غربت سے متاثر شخص مارا مارا پھر رہا تھا کہ اس کا گزر وقت کے عظیم حکمران کے محل کے پاس سے ہوا۔ چند لمحو ں کے لئے اس کے قدم رک سے گئے، اس کی نظر عالیشان محل کے اطراف کا محاصرہ کرنے لگی، دل میں اس محل کے رہائش پذیر لوگوں کے پر ستائش زندگی کے خیالات نے ڈیرے ڈال دیے۔ چنانچہ ان تما تر احساسات کے بعد وہ محل کی دیوار کی طرف

Read more

عمر نہ سہی ابو جعفر منصور ہی بن جائیں

بہت پاپڑ بیلنے کے بعد بالآخر وہ بادشاہ کے دربار تک پہنچ گیا۔ بادشاہ نے پوچھا کہو کیسے آنا ہو ا؟ اس نے کہا اگر اجازت ہو تو مدعا بیان کرنے سے پہلے ایک مثال بیان کر دوں؟ تاکہ اپنا مدعا بیان کرنے میں اور حضور کی خدمت میں اس مقدمہ کو پیش کرنے میں آسانی ہو۔ بادشاہ نے کہا بہت اچھا پہلے مثال بیان کر لو۔ اجازت ملنے کی دیر تھی اس غریب لاچار مگر تہذیب یافتہ شخص نے

Read more

شقیق بلخی کی نصیحت اور آج کا المیہ

ایک دفعہ شقیق بلخی ؒ ہارون الرشید سے ملاقات کرنے پہنچے۔ ہارون کے دربار پہنچنے پر ہارون نے ان سے پوچھا کیا آپ ہی شقیق زاہد ہیں؟ شقیق نے جواباً کہا نہیں! میں شقیق تو ہوں لیکن زاہد نہیں ہوں، ہاں البتہ آپ زاہد ہیں۔ ہارون نے بے ساختہ سوال کیا یہ سب کیسے ہو سکتا ہے؟ شقیق نے کہا میں بتائے دیتا ہوں، زاہد وہ ہے جو تھوڑے پر صبر و قناعت کرے۔ میں نے دنیا سے منہ موڑ

Read more

غریب کے احسانات کا بدلہ چکانے کا وقت آن پہنچا

کرونا وائرس سے پوری دنیا میں جہاں جانی نقصان بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے وہیں ایک بڑے معاشی بحران کے سر اٹھانے کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔ ایک ایسا معاشی بحران جو 2008 کے بحران سے کہیں زیادہ خطر ناک اور 1990 کے بعد پہلی دفعہ غربت کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ Oxfam International کی رپورٹ Dignity Not Destitutionمیں اس وباء کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں کے تقریبا بند ہو جانے پر اس خدشے

Read more

شعبان المعظم اور بابرکت راتِ برأت

اسلامی مہینوں میں سے اک بابرکت مہینہ شعبان المعظم کا مہینہ ہے۔ شعبان کا لفظ عربی زبان میں مستعمل لفظ ”شَعّْبْ“ سے ما خوذ ہے جس کے معنی ”پھیلنے“ کے آتے ہیں، اس مہینے کی اپنے نام سے مناسبت یہ ہے کہ رمضان سے پہلے بھلائی پھیلتی ہے اس لیے اس مہینے کو شعبان کہا جاتا ہے۔ آپﷺ کی زندگی ہمیں جو اس مہینے کے متعلق درس دیتی ہے وہ یہ کہ آپؐ کو اس مہینے کے روزے بڑے محبوب

Read more

غریب کا مذاق اڑاتے مخیر حضرات سے التجا

آج پوری دنیا ایک وبا کی لپیٹ میں آچکی ہے۔ ہر جانب افرا تفری کا عالم ہے۔ خوف وہراس کے اس عالم میں پوری دنیا سناٹے کا منظر پیش کر رہی ہے۔ جہاں سیر و تفریح کے مقامات ویران ہو چکے ہیں، وہیں عظیم مقدس مقامات بھی اس سے کافی حد تک متاثر ہوئے ہیں۔ بڑی بڑی طاقتیں گھٹنوں کے بل ہیں۔ کسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہا کوئی مصنوعی وبا قرار دے رہا ہے تو کوئی قدرتی۔ تجزیات اور

Read more

کورونا: ایک بے بنیاد بات؟ یا احتیاط کی ضرورت

جیسا کہ زبان زد عام ہے کہ کورونا وائرس کی ابتداء چائینہ سے ہوئی، اور پھر ہوتے ہوتے 197 ممالک اب تک اس وباء کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ اب کہ جس وقت یہ تحریر لکھی جارہی ہے W۔ H۔ O کی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے کل کیس 414,179، اموات 18,440، جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق صحت یاب افراد کی تعداد 114,826۔ اس دن کے مطابق سب سے زیادہ 9,750 نئے کیسU۔ S۔ A

Read more