اقوام متحدہ کے 76 برس: کیا اقوام متحدہ ایک کامیاب ادارہ ہے اور اس کا مستقبل کیا ہے؟

جہاں ایک طرف اقوام متحدہ کی وجہ سے اقتصادی ترقی کے امکانات ترقی پذیر اور کم آمدن والے ممالک کے لیے بڑھے ہیں، وہیں یہ ادارہ جنگیں رکوانے، تنازعات طے کرانے اور تجارتی اور اقتصادی ناہمواری کم کرنے میں ناکام نظر آتا ہے۔ ناقدین کے نزدیک اس کی ناکامی کی بنیادی وجہ آج کے جدید حالات میں اس کا پرانا نظام ہے۔

Read more

عصمت چغتائی: بےباک ادیبہ جو موت کے بعد بھی دنیا کو چونکانے سے باز نہ آ سکیں

زندگی تو زندگی عصمت چغتائی اپنی موت کے بعد بھی دنیا کو چونکانے سے باز نہ آ سکیں اور ان کی وفات کے بعد انھیں سپرد خاک کرنے کی بجائے سپرد آتش کرنے کا فیصلہ ادبی دنیا میں موضوع بحث بن گیا۔

Read more

رجب طیب اردوغان: ترکی میں امریکہ، جرمنی اور فرانس سمیت 10 ممالک کے سفیر ’ناپسندیدہ شخص‘ قرار

مذکورہ ممالک کے سفیروں نے سماجی کارکن عثمان کوالہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا جنھیں اردوغان اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں شریک سمجھتے ہیں۔

Read more

بلوچستان: ہرنائی اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں کم ازکم 15 افراد ہلاک

سرکاری حکام کے مطابق مارے جانے والے افراد کا تعلق مختلف عسکریت پسند تنظیموں سے تھا جو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تاہم آزاد ذرائع سے تاحال ان افراد کی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکت اور کسی عسکریت پسند تنظیم سے تعلق کی تصدیق نہیں ہوئی۔

Read more

'اس رات حملے نے میرے ماڈلنگ کے امکانات کو تقریباً ختم کر دیا تھا'

ہوان کے لیے اچانک ماڈلنگ کی پیشکش کسی خواب جیسی تھی۔ انہیں لگا ان کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدلنے والی ہے۔ لیکن تبھی ایک ایسا حادثہ پیش آیا جس نے مستقبل کے تمام امکانات پر سوال کھڑے کر دیے۔

Read more

افغانستان میں آپریشنز کے لیے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ’ایسا کوئی معاہدہ نہیں‘

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کو افغانستان میں عسکری اور انٹیلیجنس آپریشن کے لیے استعمال کرنے سے متعلق امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے سے متعلق کسی قسم کا غور نہیں کیا جا رہا۔

Read more

بیروت: 1983 کا ’سب سے بڑا بم دھماکہ‘ جس نے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا تھا

بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم امریکی مرین کے اڈے پر کیا گیا خود کش بم دھماکہ ’ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گیے ایٹم بموں کے بعد دنیا کا سب سے بڑا غیر جوہری دھماکہ تھا‘ جس میں 241 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

Read more

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان انڈیا کرکٹ مقابلوں کا جنون جس میں صحافی بھی مبتلا ہو جاتے ہیں

پاکستان اور انڈیا کے تلخ تعلقات نے دو طرفہ کرکٹ سیریز کے دروازے بند کر رکھے ہیں ایسے میں اب صرف آئی سی سی ایونٹس کا راستہ ہی کھلا رہ گیا ہے جہاں یہ روایتی کرکٹ اپنے شائقین کو جنون میں مبتلا کر دیتی ہے لیکن یہ جنون صرف شائقین کرکٹ تک ہی محدود نہیں بلکہ ان مقابلوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر بھی سوار ہوتا ہے۔

Read more

ٹمبر مافیا: انتہائی قیمتی درخت دیار کو غیر قانونی طور پر کاٹنے اور کم جرمانے پر کالام کے باسیوں کا غم و غصہ

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے تفریحی مقام کالام میں محکمہ جنگلات کی زمین پر پاکستان کا قومی درخت قرار دیے گئے قیمتی دیار یا دیودار کے درخت کاٹنے والے ملزمان کو پانچ لاکھ جرمانے کے عوض رہا کرنے پر کالام میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Read more

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا افغان طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر غور، کیا یہ انڈیا کے لیے جھٹکا ہے؟

ماسکو فارمیٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان افغانستان میں ایک نئی حقیقت ہیں اور اس ملک کے ساتھ تعلقات میں بھی اسے مدنظر رکھنا ہو گا۔ کہا جا رہا ہے کہ انڈیا ماسکو فارمیٹ سے جاری ہونے والے اس بیان سے خوش نہیں ہے۔

Read more

پاکستان میں مہنگائی: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے متوسط طبقے اور کم آمدن والے خاندانوں کو کیسے متاثر کیا؟

پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی حالیہ لہر نے متوسط طبقے اور کم آمدن والے خاندانوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ملک کی آبادی کا نصف سے زائد حصہ جو پہلے ہی غربت کا شکار تھا اب مزید سنگین حالات کا شکار ہے۔

Read more

سارہ علی خان کی انڈین وزیر داخلہ امیت شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد پر سوشل میڈیا پر بحث

سوشل میڈیا پر کسی کو اس کی سالگرہ کی مبارکباد دینا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن جب بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے انڈیا کے وزیر داخلہ امِت شاہ کو ٹوئٹر پر ان کے جنم دن کی مبارکباد دی تو صارفین سے یہ بات ہضم نہ ہوئی۔

Read more

علی عظمت کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا: ‘رائے کا آپ کو حق ہے مگر بات کرنے کا کوئی طریقہ ہوتا ہے‘

پاکستان کے معروف پاپ گلوکار علی عظمت کے حال ہی میں ملکہ ترنم نور جہاں کے بارے میں ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے بیان پر پاکستان میں سوشل میڈیا پر شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Read more

شوہر کی اہلیہ کو کوبرا سانپ سے قتل کرنے کی انوکھی واردات کی پولیس نے کیسے کھوج لگائی؟

سورج کمار کو گذشتہ سال اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ان کی بیوی اُتھرا کی سانپ کے کاٹنے سے موت ہوگئی تھی۔ انڈیا کی ایک عدالت نے گذشتہ ہفتے سورج کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Read more

کیا بنگلہ دیش کی ریاست کا سرکاری مذہب اب اسلام نہیں رہے گا؟

بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات مراد حسن نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ ‘میرا نہیں خیال اسلام ہمارا قومی مذہب ہے۔ ہم 1972 کا آئین واپس لائیں گے۔ ہم وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں پارلیمان سے قانون منظور کروائیں گے۔ جلد ہم 1972 کا سیکولر آئین اپنا لیں گے۔’

Read more

ہندو تنظیمیں انڈیا میں نجی کمپنیوں کو مسلم مخالف نظریات پر کیسے مجبور کرتی ہیں؟

بالی وڈ کے متعدد فلم سٹارز اور ہدایت کاروں کو بھی بائیکاٹ اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہندو تنظمیوں کے حملے کے سبب کئی فلموں میں کہانی اور مناظر تبدیل کرنے پڑے ہیں۔ بیشتر معاملوں میں تنازع کسی مسلم تھیم، یا مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے والے اشتہاروں اور فلموں سے پیدا ہوئے۔

Read more

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان، متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

واضح رہے کہ تحریکِ لبیک نے (آج) جمعے کے روز بعد از نمازِ جمعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث مختلف شہروں میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ تحریکِ لبیک کے اہم مطالبات میں تنظیم کے رہنما سعد رضوی کی رہائی اور فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے حکومت اور تحریکِ لبیک پاکستان کے درمیان کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد ہے۔

Read more

ایلک بالڈون کے ہاتھوں ڈائریکٹر فوٹو گرافی کی ہلاکت: فلم ’رسٹ‘ کے سیٹ پر بندوق چلنے سے حادثاتی قتل

امریکی ریاست نیو میکسیکو کے فلم سیٹ پر اداکار ایلک بالڈون کی فلم میں استعمال ہونے والے بندوق (پروپ گن) سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک فرد زخمی ہوا ہے۔

Read more

چین، پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ: میں کم ہوتی چینی سرمایہ کاری کی کیا وجہ ہے؟

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری میں کمی جبکہ امریکہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی انجینیئرز پر حملے، سی پیک کے پہلے مرحلے میں جاری منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبوں کا آغاز نہ ہونا چند بڑی وجوہات ہیں۔

Read more

افغان طالبان: ’خودکش حملہ آور ہمارے ہیرو ہیں دنیا کیا کہتی ہے اس کی پروا نہیں‘

اگرچہ جنگی حکمتی عملی میں خود کش حملہ آوروں کا استعمال کرنے والے افغان طالبان پہلا اور واحد گروپ نہیں ہیں لیکن ان کی جانب سے خود کش حملہ آوروں کی کھلم کھلا حوصلہ افزائی نے جہاں بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا وہیں بہت سے لوگوں نے اس پر غم و غصے کا بھی اظہار کیا۔

Read more

گیارہ سو سال پہلے آنے والا شمسی طوفان جس نے اہم امریکی تاریخ سے پردہ اٹھایا

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ درختوں کے تنوں میں موجود دائروں کا تجزیہ کرنے کی ایک نئی تکنیک نے یہ ثبوت فراہم کیے ہیں کہ وائکنگز نے گیارھویں صدی کے دوران سنہ 1021 میں نیو فاؤنڈ لینڈ، کینیڈا میں ایک مقام پر قبضہ کیا تھا۔

Read more

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار، ’بلیک لسٹ پر ڈالنے سے متعلق کوئی بحث نہیں ہو رہی‘

منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے دو ایکشن پلانز کے کل 34 میں سے 30 نکات پر عمل درآمد کر لیا ہے، جس سے پاکستان کی حکومت کا عزم واضح ہوتا ہے۔

Read more

بلوچستان اسمبلی کے ’لاپتہ‘ اراکین: ’مولوی سے دم کروانے گیا تھا اس لیے اجلاس میں آنے میں تاخیر ہوئی‘

گذشتہ روز پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں باقاعدہ تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے جس پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہو گی تاہم اجلاس کے دوران اسمبلی کے ناراض گروپ نے یہ دعویٰ کیا کہ ان کے چند ساتھی لاپتہ ہیں۔

Read more

ڈالر کی بڑھتی قدر: گورنر سٹیٹ بینک کے متنازعہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

رضا باقر نے ملک میں روپے کی قدر گرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا گذشتہ روز مانچسٹر میں کہا کہ ’ایکسیچینج ریٹ کے اوپر جانے سے کچھ لوگوں کا نقصان ہوتا ہے لیکن کچھ لوگوں کا فائدہ بھی ہوتا ہے۔‘

Read more

علاؤ الدین خلجی جنھوں نے بادشاہت کے لیے اپنے چچا کو دھوکے سے قتل کروایا

آج سے پورے سوا سات سو سال قبل آج ہی کے دن یعنی 21 اکتوبر سنہ 1296 کو دہلی سلطنت کے دارالحکومت دلی میں مہرولی کے پاس قصر سفید اور قصر لال میں جشن کا ماحول ہے۔ قصر سفید کو اگر بادشاہ شمس الدین التمش نے بنوایا تھا تو قصر لال کو غیاث الدین بلبن نے تعمیر کروایا تھا۔

Read more

پی ڈی ایم کی مہنگائی پر احتجاجی تحریک عمران خان کی حکومت کو کس حد تک متاثر کرے گی؟

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حزب مخالف کی جماعتوں کی طرف سے حکمت عملی میں تبدیلی بلاوجہ نہیں ہے اور اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ان جماعتوں کے رہنماؤں کو تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہو۔

Read more

کاسمیٹک سرجری اور فیٹ فریزنگ: ’ایسا محسوس ہوا جیسے کسی ویکیوم کلینر نے مجھے چوس لیا ہو‘

فیٹ فریزنگ یعنی چربی جمانا ایک مشہور کاسمیٹک طریقہ کار ہے لیکن حال ہی میں کینیڈا کی ماڈل لنڈا ایونجیلسٹا نے 50 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس طریقہ کار نے انھیں ’وحشیانہ شکل میں‘ چھوڑ دیا۔

Read more

جبری طور پر گمشدہ افراد کے لواحقین کی قانونی مشکلات: ’والد لاپتہ ہیں ان کا نیا شناختی کارڈ کہاں سے لاتی؟‘

لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی جبری گمشدگی کا غم تو ہر لمحہ محسوس کرتے ہیں، لیکن گھر کا ایک فرد بھی اس طرح لاپتہ ہو تو پیچھے رہ جانے والے کئی قانونی پیچیدگیوں کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔

Read more

پاکستانی سیاستدان اور ان کے روحانی پیر

پاکستان کے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنے والے بعض حکمران اور اہم شخصیات میں ایسی مثالیں ملتی ہیں جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ روحانی رہنمائی سے نہ صرف اقتدار کا حصول ممکن ہے بلکہ اسے مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی طوالت میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

Read more

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی، رائے شمار 25 کو ہوگی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں باقاعدہ تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے جس پر رائے شماری 25 اکتوبرکو ہوگی۔

Read more

بلوچستان میں بچوں کے جنازے کو کندھا دینے والی خواتین: ’تدفین میں شریک کوئی بھی شخص ایسا نہیں تھا جس کی آنکھوں میں آنسو نہ ہوں‘

بلوچستان میں خواتین اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے جاتی رہی ہیں لیکن ماضی قریب میں وہ کسی کی تدفین میں شریک یا تابوت کو کندھا دیتی نظر نہیں آئیں۔ پہلی مرتبہ خواتین ضلع کیچ میں کریمہ بلوچ کی تدفین کے موقع پر قبرستان میں نظر آئیں تھیں۔

Read more

عاصمہ شیرازی کی کالم پر ٹرولنگ: پاکستان میں خصوصاً خاتون صحافیوں پر سوشل میڈیا پر بڑھتے ذاتی حملوں کی وجہ کیا ہے؟

عاصمہ شیرازی کا بی بی سی اردو پر کالم شائع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں شامل وفاقی کابینہ کے چند ارکان اور وزیراعظم عمران خان کے مشیروں اور معاونین کی جانب سے ان کے کالم کا ایک مخصوص حصہ اٹھا کر اس پر سخت تنقید کی گئی۔

Read more

انڈیا میں کووڈ 19: میرے ویکسین کے سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر کیوں؟ انڈیا کے ایک شہری نے عدالت میں درخواست دائر کر دی

انڈیا کی مغربی ریاست کیرالہ کی ایک عدالت کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹ پر انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کے معاملے پر دائر ایک درخواست کی سماعت اگلے ہفتے سے کرے گی۔

Read more

کشمیر: لائن آف کنٹرول پر طویل مسلح جھڑپ، ہلاکتوں کے بعد جموں کشمیر میں خوف

کشمیر کو انڈیا اور پاکستان کے درمیان تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول کے قریب پونچھ اور راجوری اضلاع میں جاری طویل مسلح جھڑپ اور وادی کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے بعد علاقے میں خوف کی فضا ہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021: سکاٹ لینڈ کی کٹ 12 سالہ لڑکی کے ڈیزائن کرنے کے انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین حیران

سکاٹ لینڈ کے کھلاڑی جس کٹ کو پہن کر عالمی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں اس پر سب سے زیادہ بات ہو رہی ہے اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ یہ ِکٹ ایک بارہ سال کی طالبہ نے ڈیزائن کی۔

Read more

21ویں صدی کا بڑا سائنسی منصوبہ: تیس برسوں میں تیار ہونے والی خلائی دوربین مشن کے لیے تیار

آریان فائیو راکٹ دس ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی جیمز ویب ٹیلی سکوپ کو زمین سے پندرہ لاکھ میل دور خلا میں چھوڑے گا۔ یہ سنہ 1990 میں خلا میں بھیجی جانے والی ہبل ٹیلی سکوپ کی جگہ لے گی اور کائنات کے ان حصوں کو دیکھی گی جہاں ہبل کی نظر نہیں گئی تھی۔

Read more

امریکہ میں چلتی ٹرین میں ’ریپ‘، ویڈیو بنانے والے کئی تھے رپورٹ کرنے والا کوئی نہیں

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ایک ٹرین میں خاتون کے مبینہ ریپ کے واقعے کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کی مدد نہ کرنے پر ریل گاڑی پر سوار دیگر مسافروں کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان نہیں ہے۔

Read more

ایس جے شنکر کا دورہ اسرائیل: کیا انڈیا، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں ایک نیا اتحاد بنا رہے ہیں؟

انڈیا، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرا خارجہ کی ملاقات کو مشرق وسطیٰ میں ایک نئے سیاسی و سٹرٹیجک اتحاد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سفارتی حلقوں میں ان چاروں ممالک کے ایک ساتھ بیٹھنے کو ‘نیا چار ملکی اتحاد’ یا نیا ‘چار ملکی سکیورٹی ڈائیلاگ’ کہا جا رہا ہے۔

Read more

ویرپپن: انڈیا کے صندل سمگلر جنھوں نے اپنے ٹھکانے کو خفیہ رکھنے کے لیے اپنی نوزائیدہ بیٹی کو قتل کیا

انڈیا میں صندل کی سمگلنگ کرنے والے سمگلر ویرپپن کے مشہور ہونے سے پہلے، جنوبی ریاست تمل ناڈو کے جنگلوں میں گشت پر تعینات پیٹرول پولیس ہوا کرتی تھی جس کے سربراہ لہیم شہیم گوپالکرشنن تھے۔

Read more

آئی ایم ایف کو پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری کم ہونے کی توقع: وجوہات ’سیاسی‘ ہیں یا ’حقیقت‘ پر مبنی؟

بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے رواں برس پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری کی شرح کم ہونے کی پیش گوئی کی ہے لیکن پاکستان کے بعض ماہرین معیشت ان اندازوں سے یہ کہتے ہوئے اتفاق نہیں کرتے کہ آئی ایم ایف کے پاس پاکستانی معیشت کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کوئی خاص تیکنیکی صلاحیت نہیں ہے۔

Read more

لاہور میں ٹی ایل پی کا احتجاج دھرنے میں تبدیل، حکومت کو دو روز کا الٹی میٹم

تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے حکومت پاکستان کو دو دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپریل میں ہونے والا معاہدہ پورا نہ کیا گیا تو جمعرات کی شام آئندہ کا لائحہ عمل دے د یا جائے گا۔

Read more

ٹی 20 ورلڈ کپ: عام آدمی پارٹی نے بھی پاکستان کے ساتھ میچ کی منسوخی کا مطالبہ کر دیا

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں حالیہ کچھ عرصے میں جنگجو کارروائیوں کے اثرات سیاست اور کرکٹ پر بھی نظر آ رہے ہیں اور ملکی سیاسی جماعتوں میں پاکستان کی مخالفت بڑھتی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسدالدین اویسی سمیت بی جے پی اور دیگر پارٹیوں کے رہنما بھی اس میچ کی مخالفت کر چکے ہیں۔

Read more

بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں میں گرفتاریاں: کومیلا میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی اور مندر پر حملے پر عینی شاہدین کیا کہتے ہیں؟

بنگلہ دیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ بدھ سے ملک کے مختلف حصوں میں ہندوؤں کے مندروں، گھروں اور کاروباری مراکز پر حملوں کے بعد کم از کم 71 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔

Read more

ہتک عزت کے دعوے اور پاکستان: ’پاکستان میں ہتک قانون کی کمزور عملداری ایک بدقسمتی ہے‘

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں ہتک عزت کے قوانین تو موجود ہیں لیکن ان مقدمات میں مختلف وجوہات کی بنیاد پر سنجیدہ نہیں لیا جاتا۔ جبکہ بعض ماہرین اسے نوآبادیاتی دور میں بنائے جانے والے قوانین کے تحت آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔

Read more

ایف اے ٹی ایف: کالعدم تنظیموں کی مبینہ معاونت کرنے والے افراد کی تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کیسے روکی جا رہی ہے

پاکستان کی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات کی روشنی میں ایک ایپ متعارف کروائی ہے جس کا مقصد ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں ایسے افراد کو سرمایہ کاری سے روکنا ہے جن پر کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔

Read more

پاکستانی بحریہ کا انڈین آبدوز کی پاکستانی پانیوں میں داخلے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

پاکستانی افواج کے ترجمان ادارے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی بحریہ نے 16 اکتوبر کو ایک انڈین آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔

Read more

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری اور قانون: کیا اس عمل میں وزیر اعظم کو نظرانداز کیا گیا؟

پاکستان کے ریاستی نظام میں انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کبھی بھی سادہ عمل نہیں رہی ہے۔ عہدے پر فرد کے چناﺅ یا انتخاب سے لے کر اس ضمن میں مشاورت اور نوٹیفیکیشن کے اجرا تک کا تمام عمل اور مراحل پس پردہ اور رازداری کے پردوں میں ہی چھپے رہتے ہیں۔

Read more

کمرشل یا سیاسی حکمت عملی: چین نے دنیا بھر کی اہم بندرگاہوں کے نیٹ ورک پر کیسے کنٹرول حاصل کیا؟

دنیا بھر میں اہم بندرگاہوں کا کنٹرول حاصل کرنا چین کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر تعمیراتی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے چین کے معاشی و سیاسی اثر و رسوخ کے ساتھ دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

عید میلاد النبی: ’پورا مہینہ ہی جشن کا مہینہ ہے‘

سجاوٹیں اور روشنیاں، مٹھائیاں اور مشہور کھانے، حمد اور پیغمبرِ اسلام کو یاد کرنے کے سیشن، جھنڈے اور موم بتیوں کے جلوس۔۔۔ مراکش سے لے کر مشرق تک عرب شہروں اور دیہاتوں میں لوگ ہر سال پیغمبرِ اسلام کا یوم ولادت مختلف طریقوں سے مناتے ہیں۔

Read more

کیا پاکستان میں آن لائن بینکنگ فراڈ کا شکار صارفین اپنی کھوئی ہوئی رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں؟

ڈیجیٹل بینکنگ میں فراڈ کا شکار ہونے والے صارفین اکثر اوقات اپنی غلطی کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں تو بعض دفعہ وہ ایسے افراد اور گروپوں کا نشانہ بن جاتے ہیں جو اس شعبے میں کاروائیاں کرتے ہیں۔

Read more

ہائپرسانک میزائل: چین کے پرانی ٹیکنالوجی کے تجربات پر دیگر ممالک کا نیا واویلہ

دنیا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی جدید دور کے ہتھیاروں کی دوڑ میں تیزی کے ماحول میں چین نے اطلاعات کے مطابق اگست میں جوہری ہتھیار لے جانے والا ہائپر سانک ‘گلائڈ وہیکل’ کا جو مدار میں چکر لگا کر زمین کی طرف آتا ہے تجربہ کیا ہے۔

Read more

اے آر وائی کا مواد نشر کرنے والے نیو وژن ٹی وی کی اسحاق ڈار سے تحریری معافی

برطانیہ میں پاکستانی چینل اے آر وائی کا مواد نشر کرنے والی کمپنی نیو ویژن ٹی وی نے اے آر وائی نیوز کے دو پروگراموں دی رپورٹرز اور پاور پلے میں پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بےبنیاد الزامات نشر کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

Read more

کولن پاول: امریکہ کے پہلے سیاہ فام وزیرِ خارجہ کون تھے اور عراق پر حملے میں اُن کا کیا کردار تھا؟

کولن پاول کئی امریکی سیاست دانوں کے قابلِ اعتماد فوجی مشیر رہےعراق جنگ کے بارے میں شکوک و شبہات رکھنے کے باوجود اُنھوں نے عراق جنگ کی حمایت میں عالمی برادری کی رائے ہموار کرنے میں کردار ادا کیا۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021: کرٹس کیمفر کی چار گیندوں پر چار وکٹیں، ہیٹ ٹرک سے بھی بڑا کارنامہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پیر کے روز آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کے بولر کرٹس کیمفر کی بھی جیسے لاٹری نکل آئی جب اُنھوں نے لگاتار چار گیندوں پر ہالینڈ کی چار وکٹیں حاصل کیں۔

Read more

چین نے ہائپرسانک میزائل کا تجربہ کرنے کی خبر کی تردید کر دی

چین نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اس نے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز میزائل کا چند مہینے قبل تجربہ کیا ہے اور اس بات پر اصرار کیا ہے کہ یہ خلائی جہاز کا ایک معمول کا تجربہ تھا۔

Read more

انڈیا کی کوڑے کی پہاڑیاں ہر حکومت کے لیے چیلنج کیوں بن جاتی ہیں؟

ہر صبح فرح شیخ ممبئی میں ایک صدی پرانے کچرے کے پہاڑ پر کھڑے ہو کر کچرے سے بھرے ٹرکوں کی آمد کا انتظار کر رہی ہوتی ہے۔ کوڑا اٹھانے والی 19 برس کی فرح، دینور کے مضافاتی علاقوں میں واقع ان کچرے کے ڈھیروں سے اپنے کام کی چیزیں تلاش کرتی ہے اور پھر دوبارہ فروخت کر کے اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتی ہے۔

Read more

شوکت ترین کے وزیر خزانہ سے مشیر بننے سے کیا فرق پڑے گا؟

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بی بی سی کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے قبل تو کوئی زیادہ مسئلہ درپیش نہیں رہتا تھا مگر جب عدالت نے معاونین خصوصی اور مشیران کے اختیارات سے متعلق ایک درخواست پر فیصلہ سنایا تو اس کے بعد مشکلات کا ایک نیا باب کھل گیا۔

Read more

نور مقدم قتل کیس: سپریم کورٹ نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت منظور کر لی

سپریم کورٹ نے سابق سفارتکار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت آدم جی کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے اور انھیں متعقلہ عدالت میں دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021: سکاٹ لینڈ کے خلاف اپ سیٹ کے بعد بنگلہ دیش کا ’کوالیفائی کرنا کتنا مشکل‘

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا آغاز ایک بڑے اپ سیٹ سے ہوا ہے۔ سکاٹ لینڈ سے شکست کے بعد آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں چھٹے نمبر کی ٹیم بنگلہ دیش کے لیے اب کوالیفائی کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

Read more

سابق انڈین کرکٹر یوراج سنگھ کی ذات پات پر مبنی تبصرے پر گرفتاری اور رہائی: ’قانون سیلبریٹیز کے لیے دوسری طرح سے کام کرتا ہے‘

سابق انڈین کرکٹر یوراج سنگھ کو دہلی سے ملحق ریاست ہریانہ کی حصار پولیس نے ذات پات پر مبنی ریمارکس کے سلسلے میں گرفتار کیا اور پھر انھیں ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت پر رہا کردیا۔

Read more

موساد: ’بات نہ کرو ، گولی مارو‘ کے اصول پر عمل پیرا اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد ایران میں کیا کر رہی ہے؟

دنیا کی پراسرار ترین خفیہ ایجنسیوں میں سے ایک موساد نے حالیہ سالوں میں ایران کے خلاف متعدد کارروائیاں کی ہیں لیکن اتنے فاصلے سے ایران پر اثر انداز ہونے والی اس ایجنسی نے یہ کارروائیاں کیسے کیں، اور یہ اتنی آسانی سے یہ سب کچھ کرنے میں کیسے کامیاب ہو جاتی ہے؟

Read more

سعودی عرب: ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد مکہ کی مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائیگی

سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام میں کووڈ 19 کے سلسلے میں عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی اور سماجی فاصلے کے اصول کو ختم کیا گیا جس کے بعد مسلمانوں نے یہاں قریب ڈیڑھ سال بعد کندھے سے کندھا ملا کر نماز ادا کی۔

Read more

رحیم یار خان میں باپ اور چار بیٹوں سمیت نو افراد کا قتل: پولیسنگ نظام کو چیلنج کرنے والا سفاک اندھڑ گینگ

بی بی سی نے بھی مقامی افراد سے اس معاملے اور ’اندھڑ گینگ‘ پر بات کرنے کی کوشش کی تاہم زیادہ تر لوگوں نے معذرت کر لی جبکہ وہ افراد جنھوں نے کچھ معلومات فراہم کیں انھوں نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

Read more

’وفا بے مول‘ کے اداکار علی عباس: ’میں بحیثیت اداکار آج بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا‘

پاکستانی ٹی وی اداکار علی عباس تقریباً گذشتہ ایک دہائی سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور سوشل میڈیا سے خاصے نالاں نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگ کمحوں میں سٹا بن جاتے ہیں۔

Read more

ناسا کا لوسی مشن سیارہ مشتری کے لیے روانہ، اسے وہاں کس چیز کی تلاش ہے؟

امریکی خلائی ادارے ناسا نے نظام شمسی کے فوصل یعنی محجر کی دریافت کے لیے کیپ کیناورل سے ایک نیا مشن شروع کیا ہے۔ اسے لوسی مشن کا نام دیا گیا ہے اور یہ مشن سیارہ مشتری (جوپیٹر) کے لیے روانہ ہوا ہے۔

Read more

فرانس: صدر میکخواں نے پیرس میں 60 سال قبل الجزائری لوگوں کے قتلِ عام کو ’ناقابلِ معافی جرم‘ قرار دیا ہے

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے آج سے 60 سال قبل پیرس میں پولیس کی جانب سے الجزائری مظاہرین کے خلاف ہلاکت خیز کریک ڈاؤن کو ‘ناقابلِ معافی جرم’ قرار دیا ہے۔ صدر میکخواں الجزائری مظاہرین کی یاد میں منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کرنے والے پہلے فرانسیسی صدر ہیں۔

Read more

نادرا نے خواتین کے شناختی کارڈ اور رجسٹریشن میں کیا تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں؟

چیئرمین نادار طارق ملک نے بی بی سی کو بتایا کہ سماجی تعصبات کے خاتمے کے ذریعے خواتین کو بااحتیار بنانے کی پالیسی بنائی گئی ہے اور اب خواتین نام سے لے کر جائیداد تک اور کام سے لے کر حق رائے دہی تک کا تمام سفر اپنی شناخت سے ہی کر سکیں گی۔

Read more

شیخ حسینہ: بنگلہ دیش میں ہندو برادری پر حملوں کے بعد ملک کی وزیر اعظم نے انڈیا کو متنبہ کیوں کیا؟

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت مسلسل ہندوؤں کی سکیورٹی پر بات کر رہی ہے لیکن بدھ کو جس طرح وزیر اعظم نے ہندوؤں کی سکیورٹی کو انڈیا کی قیادت سے جوڑا، یہ پہلے نہیں دیکھا گیا۔ شیخ حسینہ انڈیا کو آخر کیا پیغام دینا چاہتی ہیں؟

Read more

سات بچوں کی جڑواں پیدائش: جب ایبٹ آباد کے جناح ہسپتال میں غیر معمولی آپریشن کرنے والی ڈاکٹر حاملہ خاتون کی رپورٹس دیکھ کر چونک اٹھیں

ایبٹ آباد کے جناح ہسپتال کی ڈاکٹر حنا فیاض کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت میری خوشی کی انتہا نہیں رہی تھی جب ہم نے ساتویں بچے کو بھی زندہ سلامت پیدائش میں مدد فراہم کر کے وٹامن ڈی فراہم کر دی تھی۔ عموماً ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ سارے بچے زندہ سلامت ہوں۔‘

Read more