نائجیریا: شیعہ رہنما شیخ ابراہیم الزکزکی رہائی کے بعد علاج کے لیے انڈیا روانہ

شیخ ابراہیم الزکزکی سنہ 2015 سے ریاستی تحویل میں ہیں اور ان کی رہائی کے لیے گاہے بگاہے مظاہرے ہوتے رہتے ہیں نائجیریا کے مشہور شیعہ رہنما شیخ ابراہیم الزکزکی چار سال کی قید کے بعد جیل سے رہا کر دیے گئے ہیں اور وہ اپنی اہلیے سمیت علاج کے لیے انڈیا روانہ ہو گئے ہیں۔ شیعہ تنظیم اسلامک موومنٹ کے بیان کے مطابق ایک سرکاری وفد بھی ان دونوں کے ہمراہ سفر کر رہا ہے اور توقع کی جا

Read more

کینیا: خواتین کی ڈانس پارٹیاں جہاں مردوں کا داخلہ منع ہے!

نیروبی کی ایک گرم شام۔ شہر کے مضافاتی علاقے میں ایک گھر کے دلان کو ڈانس فلور کے لیے کرایے پر لیا گیا ہے۔ اونچی آواز میں موسیقی بج رہی ہے اور ڈانس فلور پر صرف خواتینہی محو رقص نظر آ رہی ہیں۔ ان خواتین میں 22 سالہ منیرہ اور 25 سالہ خدیجہ بھی بے دھڑک ناچ رہی ہیں۔ دونوں پکی سہلیاں ہیں۔ بطور مسلمان خواتین انھیں اپنے چہر کی نائٹ لائف کا لطف اٹھانے کے کم ہی موقع دستیاب

Read more

ارمینا خان: ’بن روئے‘ اور ’دلدل‘ کی اداکارہ کہتی ہیں پاکستانی سینما کا موازنہ عالمی سینما سے نہیں ہو سکتا

Khan Belalارمینا نے جب برطانیہ ميں ایک مختصر فلم بنائی کی تو لوگوں نے اخبارات میں لکھا ‘پاکستانی نثاد برطانوی اداکارہ’ ’بن روئے‘، ’جانان‘ اور ’شیردل‘ جیسی فلموں اور ’دلدل‘ جیسے مقبول ترین ٹی وی سیریل میں کام کرنے والی اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک کسی نئے ٹی وی سیریل میں اداکاری نہیں کرے گیں جب تک انھیں کوئی ایسی سکرپٹ کی پیشکش نہیں ہوتی جس میں خاتون ہونے کے ناطے ان کا ایک

Read more

کشمیر کا لاک ڈاؤن: انڈین سپریم کورٹ میں پابندیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت متوقع

انڈین سپریم کورٹ کشمیر میں عائد پابندیوں کے کیس کی سماعت آج کر رہی ہے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حیثیت بدلنے کے بعد وہاں لگائی جانے والے پابندیوں کے خلاف دائر کیس کی سماعت آج انڈین سپریم کورٹ میں ہوگی۔ انڈیا کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس پارٹی کے رکن تحسین پوناوالا کی جانب سے دائر اس درخواست کی سماعت تین رکنی بنچ جسٹس ارون مشرا، جسٹس ایم آر

Read more

ناروے مسجد حملہ: ملزم کی عدالت میں پیشی، مسجد پر حملہ کرنے اور ‘دہشت گردی’ کے الزامات عائد

فلپ مانشاؤس اپنی وکیل انی فرائیس کے ہمراہ اوسلو کی عدالت میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی عدالت میں 21 سالہ شخص کو پیش کیا گیا جس پر دس اگست کو اوسلو شہر کے نزدیک ایک مسجد پر حملہ کرنے اور ‘دہشت گردی’ کے الزامات عائد ہیں۔ فلپ مانشاؤس نامی شخص کے چہرے اور گردن پر چوٹوں اور خراشوں کے نشانات تھے۔ مسجد پر حملے کے علاوہ اس پر اپنی سوتیلی بہن کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔ سرکاری

Read more

کشمیر میں سخت پابندیوں میں عید کے موقع پر حالات پرامن

سری نگر میں لوگوں نے سخت پابندیوں کے سائے میں عید کی نماز ادا کی انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سخت سکیورٹی کے سائے میں عید الاضحٰی کے موقع پر کسی قسم کے پرتشدد واقعات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ انتطامیہ نے نماز اور قربانی کے لیے جموں و کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں میں نرمی کی تھی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد پابندیاں دوبارہ نافذ کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ فون اور انٹرنیٹ کی سروس

Read more

پریانکا چوپڑا: اقوام متحدہ کی گڈ وِل سفیر نیو کلئیر جنگ کی حامی؟

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر سے پاکستانی ٹویٹر کی زینت بنی ہوئی ہیں اور وہ انگریزی میں کہتے ہیں نا ’آل فار دا رانگ ریزنز‘ بظاہر معاملہ کچھ ایسا ہی نظر آتا ہے۔آپ کو یاد ہی ہو گا کہ رواں سال جب فروری کے مہینے میں انڈیا اور پاکستان جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے تھے تو پریانکا چوپڑا، جو کہ اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کی گڈ ول ایمبیسیڈر بھی ہیں‘ کشیدگی کے اس ماحول میں

Read more

عمران خان کشمیر کا مقدمہ لڑنے اقوام متحدہ جائیں گے

کشیمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عید منائی جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انڈیا کے غیر آئینی اقدامات پر صرف پاکستان کو نہیں چین کو بھی اعتراض ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مانک پائیاں مہاجرین کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سیکورٹی کونسل کے رکن نہیں، ہمیں کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لیے وکیل کی ضرورت تھی۔ میں اس لیے

Read more

بیت القدس: عیدالاضحیٰ کے اجتماع پر اسرائیلی پولیس کی شیلنگ، درجنوں زخمی

یروشلم میں عید الاضحیٰ کے دن فلسطینی مسلمانوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 65 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی تنظیم ریڈ کریسنٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں میں 61 فلسطینی جبکہ چار اسرائیلی پولیس اہلکار شامل تھے۔ اتوار کی صبح ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی عید کی خوشیاں منانے مسجد اقصیٰ کے اجتماع میں شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے!

Read more

عیدِ قربان پر قربانی کے جانور

عیدالضحیٰ مسلم کلینڈر کے آخری مہینے کی 10 ذی الحج کو منائی جاتی ہے۔ اس عید پر جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے اسے عید قرباں کہا جاتا ہے۔ حُجاج قربانی کرنے کے بعد حج کے لیے پہنا گیا خصوصی لباس، احرام، اتار دیتے ہیں۔ قربانی کا گوشت تین حصوں میں بانٹا جاتا ہے، جس میں سے ایک حصہ اپنے لیے، دوسرا رشتہ داروں کے لیے اور تیسرا غریبوں کے لیے ہوتا ہے۔ ترکی کے ساحلی

Read more

مجھے سب نے منع کیا تھا کہ یہ فلم "سپر سٹار” نہ کرو: ماہرہ خان

سرحد کے دونوں پار اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اور مختلف کرداروں کے روپ میں جلوہ گر ہونے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ابھی تک ’میک اپ‘ گرل نہیں بن سکیں۔ پاکستانی سیریل ’ہم سفر‘ سے شہرت پانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا جو متعدد پاکستانی فلموں سمیت بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ماہر کیسی اداکارہ ہیں؟ وہ کب بہت خوش اور کب صدمے سے دوچار ہوتی ہیں سمیت انھوں نے اپنی

Read more

دہلی سے سرینگر کی پرواز: ’کشمیر میں عید کی پرواہ کسے ہے؟ ہم تو صرف اپنے اہل خانہ کی خیریت جاننا چاہتے ہیں’

‘ذہن میں یہ خدشات لگاتار موجود ہیں کہ آیا وہاں (کشمیر) سب کچھ ٹھیک ہے یا نہیں‘ بی بی سی ہندی کے نامہ نگار دلنواز پاشا نے حال ہی میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر کا دورہ کیا ہے۔ وہ اس جہاز میں سوار تھے جو دہلی سے سرینگر جا رہا تھا اور اس میں انڈیا سے کشمیر واپس جانے والے کشمیری مسافر سوار تھے۔ وادی میں آج کل معمولات زندگی کیا ہیں اور وہاں کے لوگ

Read more

جعلی اکاؤنٹس کیس: سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور اڈیالہ جیل منتقل

فریال تالپور علاج کی غرض سے وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک ہسپتال میں داخل تھیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ پاکستان آصف زرداری کی بہن اور سندھ اسمبلی کی رکن فریال تالپور کو اتوار کی شب اسلام آباد کے ایک مقامی ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ فریال تالپور کو 14 جون کو قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا تھا اور اس وقت وہ جوڈیشل حراست میں ہیں۔ فریال

Read more

دنیا کے مختلف ممالک سے عیدالاضحٰی کی تصویری جھلکیاں

مناسکِ حج کے بعد دنیا بھر میں مسلمان عیدالاضحٰی کے اجتماعات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس برس 20 لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے فریضۂ حج ادا کیا۔ آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک ہے، جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں کا 12.7 فیصد مسلمان بستے ہیں۔ اس کے بعد پاکستان 11 فیصد اور انڈیا 10.9 فیصد آبادی کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ کئی دوسرے اسلامی ملکوں کی طرح انڈونیشیا میں

Read more

کشمیر: سرینگر میں چند گھنٹوں کی نرمی کے بعد پھر ’لاک ڈاؤن‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں تقریباً ایک ہفتے سے جاری سکیورٹی لاک ڈاؤن میں اتوار کو عیدالاضحیٰ سے ایک دن قبل کچھ دیر کے لیے نرمی کی گئی تاہم جلد ہی سرینگر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے دوبارہ بند کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ‘ڈیوٹی پر حاضر ہو جائیں اور کرفیو کا بہانہ نہ کریں کیوں کہ کرفیو نافذ نہیں

Read more

چین میں سمندری طوفان لیکیما سے ہلاکتوں میں اضافہ

ژیجیانگ صوبے کے وین ژو شہر میں گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں چین کے صوبے ژیجیانگ میں سنیچر کو آنے والے سمندری طوفان لیکیما کی وجہ سے اب تک 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 20 افراد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق صوبے کے تقریباً 50 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیکیما سنیچر کی صبح چین کے معاشی مرکز شنگھائی اور تائیوان کے درمیان

Read more

کراچی میں طوفانی بارشیں: ’کراچی جہاں بارش اور آتش بازی ایک ساتھ ممکن ہے‘

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ کراچی میں سنیچر سے دوبارہ شروع ہونے والی طوفانی بارشوں کا سلسلہ شہر کراچی کے مکینوں کے لیے کسی نئی آزمائش سے کم نہیں ہے۔ مون سون کی وقفے وقفے سے جاری موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ کراچی کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے کئی حادثات بھی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ہیں۔

Read more

کشمیر: ایل او سی پر کشیدگی کے بعد نقل مکانی پر مجبور خاندان

لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیری خاندان بے یقینی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انڈیا اور پاکستان کے درمیان متنازع کشمیر کو تقسیم کرتی لائن آف کنٹرول یوں تو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزبوں کی وجہ سے مشہور ہے لیکن یہاں کچھ جگہیں ایسی بھی ہیں جن کی وجہ شہرت دونوں اطراف کا ملاپ ہے۔ جیسا کہ چلیانہ تیتوال کراسنگ پوائنٹ، یہاں سے پیدل ہی یہ لائن آف کنٹرول پار کی جاتی ہے۔ مگر جب یہ کراسنگ

Read more

بلوچستان: کوئٹہ کے قریب بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان پکنک کا روایتی انداز

لنجو واٹر پارک کے نام سے یہ تفریحی مقام کوئٹہ شہر سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر جنوب مغرب میں صرف 15 سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے بڑھتی ہوئی مصروفیات کے باعث لوگوں کے پاس دور دراز کے حسین قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے اول تو وقت نہیں ہوتا یا اگر وقت ہو تو سب کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ وہاں جا کر ان سے لطف اندوز ہو سکیں۔ یہی وجہ ہے

Read more

ہیر مان جا: ’فلم میں آئٹم نمبر نہیں، صرف مہندی نمبر ہیں‘

حریم فاروق اور علی رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہو یا انڈیا رومانوی کامیڈی فلمیں عوام میں زیادہ مقبول ہوتی ہیں رواں برس عیدالاضحیٰ پر پاکستانی سنیماؤں میں متعدد فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اور انڈین فلموں پر پابندی کی وجہ سے امید کی جا رہی ہے کہ تمام فلمیں ہی اچھا کاروبار کریں گی۔ حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم ’ہیر مان جا‘ بھی ان فلموں میں شامل ہے۔ ان دونوں اداکاروں نے بی بی سی کی فیفی

Read more

’خطرناک ترین قیدیوں’ کے لیے بنائی گئی امریکہ کی ’سخت ترین‘ جیل میں زندگی کیسی ہے؟

کولوراڈو کی ‘سپرمیکس’ جیل کو اپنے دور دراز ہونے اور سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے ‘الکاٹراز آف دی راکیز’ کہا جاتا ہے اسے امریکہ کے سب سے محفوظ جیلوں میں تصور کیا جاتا ہے جہاں ملک کے بدنام ترین مجرموں کو رکھا جاتا ہے۔ اور ممکنہ طور پر یہیں میکسیکو کے منشیات فروش گروہ سینالوا کے سابق سربراہ خواکین ’ایل چاپو’ گوزمین کو بھی رکھا جائے گا جنھیں میکسیکو اور امریکہ دونوں ممالک میں عوام کا نمبر ایک

Read more

یمن: علیحدگی پسندوں کا صدارتی محل اور فوجی بیرکوں پر قبضہ

فوج کے ساتھ جاری کئی روز کی جھڑپوں کے بعد یمن میں علیحدگی پسند جنگجوؤں نے ساحلی شہر عدن کا موثر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ انھوں نے فوجی کیمپس اور صدارتی محل پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان علیحدگی پسند جنگجوؤں کو متحدہ عرب امارات کی پشت پناہی حاصل ہے اور یہ جنوبی یمن میں آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔ یمن میں حکومت کا کہنا کہ یہ ایک ‘بغاوت’ تھی۔ اس حالیہ کارروائی نے حوثی

Read more

ناروے: مسجد میں فائرنگ ایک شخص زخمی، مبینہ حملہ آور گرفتار

ناروے میں ایک مسجد میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے نواح میں واقع النور اسلامک سینٹر میں داخل ہو کر ایک مبینہ مسلح شخص نے فائرنگ شروع کر دی۔ اوسلو میں اسسٹنٹ پولیس چیف رون سکجولڈ نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور ‘لگ بھگ 20 برس کا ہے اور وہ ناروے کا شہری ہے۔’ ان

Read more

’میوزک بابا نے سیکھایا مگر میں ان سے آگے بڑھوں گی‘

ابراہیم اور ہاجرہ اگرچہ ابھی بچے ہیں مگر ان کے خواب حقیقت سے بھی بڑے معلوم ہوتے ہیں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم نوعمر بہن بھائی، ابراہیم اور ہاجرہ، اگرچہ ابھی بچے ہیں مگر ان کے خواب حقیقت سے بھی بڑے معلوم ہوتے ہیں۔ اگر ابراہیم مستقبل میں راحت فتح علی خان بننا چاہتے ہیں تو ہاجرہ بھی مومنہ مستحسن بننے کے خواہش مند ہیں۔ اور اپنے انھیں خوابوں کو پا لینے کی جستجو میں ان دونوں نے

Read more

کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ: ’چین نے کشمیر کے معاملے پر اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے‘

TWITTER/@SMQURESHIPTI’چین کا ردعمل پاکستان کی توقعات کے عین مطابق ہے‘ پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جانے کی صورت میں چین نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ اتوار کی شام وزارت خارجہ میں صحافیوں کو اپنے حالیہ ہنگامی دورہ چین کے حوالے سے دی گئی ایک بریفنگ میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی صورتحال کا آنکھوں دیکھا احوال

گزشتہ پیر کو انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد سے کشمیر جس طرح بند ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ بی بی سی کی گیتا پانڈے نے کشمیر کے مختلف علاقوں میں دو روز تک سفر کیا جہاں لوگوں میں پایا جانے والا یہ تلخ احساس کہ انھیں دھوکہ دیا گیا ہے کسی نئے تنازع میں ڈھل سکتا ہے۔ سرینگر کے مرکز میں خان یار نامی علاقہ انڈیا مخالف مظاہروں کے لیے مشہور ہے۔

Read more

برتھ ڈے تحفہ پسند نہیں، ناراض نوجوان نے بی ایم ڈبلیو کو دریا میں دھکا دے دیا

تحفے میں جیگوار کار نہ ملنے پر نوجوان نے بی ایم ڈبلیو کار کو دریا میں دھکا دے دیا انڈیا کی ریاست ہریانہ میں ایک ناراض نوجوان نے برتھ ڈے کے موقع پر تحفے میں ملنے والی نئی بی ایم ڈبیلو کارکو دریا میں دھکا دے دیا۔ بھارتی ریاست ہریانہ کے زمیندار خاندان سےتعلق رکھنے والے والا ایک نوجوان اس بات سےناخوش تھا کہ والد نے اسے تحفے میں بی ایم ڈبلیو کار کیوں دی جبکہ وہ جیگوار کار کا

Read more

طوفان لیکیما: چین میں اٹھارہ لوگ ہلاک، لاکھوں محفوظ مقامات پر منتقل

ایک انتہائی طاقتور سمندری طوفان چین کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے جس سے کم از اٹھارہ لوگوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی۔ سمندری طوفان اب چین کے تجارتی مرکز شنگھائی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ چینی کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان لیکیما کی وجہ ایک ملین سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ سمندری طوفان لیکیما 187 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تائیوان اور چین کے درمیان واقع وینلنگ ساحل

Read more

بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی پوری آبادی محصور، ٹیلی رابطے مفلوج، راستے مسدود

2004 میں کشمیر کے حالات نسبتاً پرسکون تھے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں آج جیسی تلخی نہیں تھی، اور مسلح تشدد کے واقعات کی تعداد بھی بہت کم تھی۔ حریت کانفرنس کے بعض لیڈر حکومت ہند کے ساتھ مذاکرات کے ایک اور دور کی تیاری میں مصروف تھے۔ لیکن اُسی سال جب یورپی یونین کا ایک پارلیمانی وفد کشمیر آیا تو وفد کے اراکین نے کشمیرکے طول و عرض میں موجود فوجی، نیم فوجی اور پولیس تنصیبات اور

Read more

کشمیر میں کشیدگی جاری، جبکہ پاکستان کا چینی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ

جموں و کشمیر میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے موقع پر کشمیر میں ہونے والا لاک ڈاؤن اور نافذ کیا گیا کرفیو سنیچر کو بھی جاری ہے اور ہزاروں انڈین فوجی وادی کی گلیوں اور شاہراؤں پر تعینات ہیں۔ ادھر پاکستان نے انڈیا کی جانب سے دنیا کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیے

Read more

کلسٹر بم: ’ہماری جان، ہمارا مال کچھ بھی محفوظ نہیں‘

خاموشی میں چھپا خوف محسوس کرنا ہو تو انڈیا اور پاکستان کے بیچ برسوں سے بٹے کشمیر سے بہتر آج کل اور کوئی جگہ نہیں۔ چلیانہ کراسنگ پوائنٹ کو جاتی سڑک کے ایک طرف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر ہے، تو دوسری جانب انڈیا کے زیر انتظام کشمیر۔ یہ وادی اس قدر حسین ہے کہ دونوں طرف چوٹیوں پر بنی آرمی کی پوسٹوں میں بیٹھے فوجی بھی شاید یہاں آگ برسانے سے پہلے ایک بار سوچتے ہوں گے۔ ’میری عمر

Read more

شمالی کوریا کا ایک اور ’بیلسٹک میزائلوں’ کا تجربہ

شمالی کوریا میں ایک نامعلوم جگہ سے میزائل فائر کیا جا رہا ہے شمالی کوریا نے سمندر کے اندر دو میزائلوں کا تجربہ کیا ہیں۔ یہ اس کا حالیہ ہفتوں میں پانچواں ایسا تجربہ ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ہیں۔ اگر اس کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگا۔ میزائلوں کی یہ لانچ امریکہ کے

Read more

کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ: مودی کا خطاب کس کے لیے تھا؟

وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر میں پاکستان کا ذکر دو مرتبہ آیا مگر سرسری انداز میں (فائل فوٹو) جمعرات کو انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے انڈیا کے زیرِ انتطام کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی شق 370 ختم کیے جانے کے بارے میں ٹیلی ویژن پر انڈین قوم سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انھوں نے آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے کا جواز پیش کیا اور یہ بتایا کہ حکومت کے اس قدم سے جموں و

Read more

نیب کی لاہور میں عمارت: مریم نواز کو کہاں رکھا گیا ہے؟

سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر جو بظاہر سب سے اہم معاملہ زیر بحث ہے وہ یہ ہے کہ ملزمہ کو گرفتاری کے بعد کہاں پر رکھا گیا ہے۔ میڈیا کے کچھ نمائندے ذرائع سے یہ خبریں چلا رہے ہیں کہ نیب کے حکام نے مریم نواز کو گرفتار کرنے اور پھر نیب کی مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے

Read more

کشمیر: پاکستان، انڈیا کے درمیان تجارت کی معطلی سے نقصان کسے ہو گا؟

کشمیر کے مسئلے پر حالیہ کشیدگی سے قبل پاکستان اور انڈیا کے درمیان تجارتی عمل جاری تھا۔ دونوں ممالک دو زمینی راستوں یعنی لاہور میں واہگہ اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ذریعے اشیا کی برآمد اور درآمد کرتے تھے۔ پاکستانی حکومت نے انڈیا کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کے ساتھ ہی اس تجارتی عمل کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے یہ فیصلہ انڈین حکومت کی جانب سے انڈیا کے زیر انتظام

Read more

قانون واقعی اندھا ہوتا ہے یا ہماری پسند ناپسند کے تابع

انصاف تو اندھا ہو سکتا ہے لیکن جج بالآخر انسان ہی ہوتے ہیں تو ثابت ہوا کہ انصاف کی دیوی اتنی بھی اندھی نہیں ہوتی جتنا کہا جاتا ہے۔ یہ بات ہم نہیں کہتے بلکہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر کی گئی تحقیق کا نتیجہ ہے جس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ عام لوگوں کی طرح، عدالتوں کے ججوں پر کس طرح مختلف انداز سے اثر انداز ہوا جا سکتا ہے۔ معاشرہ ججوں سے توقع رکھتا ہے کہ وہ

Read more

کشمیر پر انڈیا اور پاکستان کی لفظوں کی جنگ جاری: شاہ محمود قریشی چین میں، ملیحہ لودھی کا کرسٹیئن آمنپور کو انٹرویو اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا انڈین فوجی کمانڈر کو جواب

پاکستان کا نقطہ نظر دنیا تک پہنچانے کے لیے وزیرِ خارجہ اور اقوامِ متحدہ میں تعینات سفیر سرگرم ہیں، جبکہ میجر جنرل آصف غفور نے انڈین فوجی کمانڈر کو تنبیہ کی ہے کہ کسی بھی ‘مس ایڈوینچر’ کی صورت میں پاکستان کا جواب 27 فروری سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان کی جانب سے کسی عسکری آپشن کے استعمال کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس

Read more

کشمیر پر انڈیا اور پاکستان کی لفظوں کی جنگ جاری: شاہ محمود قریشی چین میں، ملیحہ لودھی کا کرسٹیئن آمنپور کو انٹرویو اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا انڈین فوجی کمانڈر کو جواب

پاکستان کا نقطہ نظر دنیا تک پہنچانے کے لیے وزیرِ خارجہ اور اقوامِ متحدہ میں تعینات سفیر سرگرم ہیں، جبکہ میجر جنرل آصف غفور نے انڈین فوجی کمانڈر کو تنبیہ کی ہے کہ کسی بھی ‘مس ایڈوینچر’ کی صورت میں پاکستان کا جواب 27 فروری سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان کی جانب سے کسی عسکری آپشن کے استعمال کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس

Read more

کشمیر کی بندش کے خلاف مظاہرے، تصاویر میں

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ہونے والے مظاہروں میں خواتین کے علاوہ طلبا اور طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی آئینی حیثحت تبدیل کرنے کے بعد دہلی نے وادی میں موجود مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں موجود کشمیری اپنے خاندانوں سے رابطہ نہیں کر پا رہے۔ اسی سلسلے میں دنیا کے مئتلف علاقوں میں بسنے والے

Read more

’سانپ انسانوں سے دور بھاگتے ہیں سو انھیں مت چھیڑیں‘

آپ کو اگر اپنے گھر میں سانپ نظر آئے تو کیا کریں گے؟ اگر یہ سوال عام آدمی سے پوچھا جائے تو یقیناً اس کا جواب یہی ہو گا کہ اسے مارنے کی کوشش کی جائے گی لیکن فہد ملک اور ان کے ساتھی ایسے لوگوں میں شامل نہیں کیونکہ انھوں نے سانپ سمیت دیگر رینگنے والے جانوروں کی مدد کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ پاکستان میں سانپ سمیت دیگر رینگنے والے جانوروں کے حوالے سے یہ تصور عام ہے

Read more

پاکستان انڈیا دو طرفہ تجارت کا عمل معطل: ’کشمیر کی تحریک پہلی ترجیح، تجارت دوسرے نمبر پر‘

پاکستان اور انڈیا کی حکومتوں نے تقریبا گیارہ سال پہلے لائن آف کنٹرول پر تجارت کا آغاز کیا تها انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کی خبر جب محمد رشید جیسے کئی مزدوروں تک پہنچی تو انہیں اندازہ ہو گیا تها کہ گهر کا چولها جلانے کا وہ راستہ جس کے کهلنے کا انھیں انتظار تها، اب شاید طویل مدت تک بند ہی رہے گا۔ اسی لیے انھیں اب وزیر اعظم عمران خان کے اس فیصلے

Read more

شوبز ڈائری: آرٹیکل 370 اور کشمیر پر ٹویٹس کے بعد عاطف اسلم، ہما قریشی کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

انڈین فلم انڈسٹری میں سیاست کا رنگ کتنی تیزی سے چڑھ رہا ہے یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ عام انتخابات ہوں یا پھر کوئی بھی بڑا یا چھوٹا سیاسی فیصلہ شوبز میں اس کی گونج صاف سنائی دیتی ہے۔ حال ہی میں انڈین حکومت نے آئین کی شق 370 کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ اس شق کے تحت انڈیا کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کو نیم خود مختار حیثیت اور خصوصی اختیارات حاصل تھے۔ اب

Read more

آرٹیکل 370 کا خاتمہ: انڈین میڈیا میں جشن لیکن کشمیری کہاں ہیں؟

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی شق 370 کو ختم کیے جانے کے فیصلے کے بعد پورے انڈیا میں جشن کا سماں ہے انڈین پارلیمنٹ کے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی شق 370 کو ختم کیے جانے کے فیصلے کے بعد سے پورے ملک اور میڈیا میں جشن کا سماں ہے۔ مودی حکومت کے اس فیصلے کو تاریخ ساز قدم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ وزیر داخلہ کا موازنہ انڈیا

Read more

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی: ’پاکستان 370 کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا تھا‘

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 370 کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا تھا اور اس کے خاتمے کے ساتھ جموں و کشمیر اور لداخ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے پیر کو آئین کی شق 370 اور 35 اے

Read more

امریکہ کا سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کی تنبیہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ کے کسی بھی حصے کا سفر کرنے والے افراد ملک میں حال میں پیش آنے والے فائرنگ کے پرتشدد واقعات کے پیشِ نظر انتہائی محتاط رہیں۔ ایمنسٹی کے مطابق امریکہ میں ایسے واقعات اتنے زیادہ ہو چکے ہیں کہ اب یہ مسئلہ انسانی حقوق کے بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل امریکہ میں ‘اینڈ گن وائلینس کیمپین’ کے مینیجر اِرنیسٹ کوورسن کا کہنا ہے کہ ‘امریکہ کا سفر

Read more

Learn how the BBC is working to strengthen trust and transparency in online news

The BBC is recognised by audiences in the UK and around the world as a provider of news that you can trust. Our website, like our TV and radio services, strives for journalism that is accurate, impartial, independent and fair. Our editorial values say: "The trust that our audience has in all our content underpins everything that we do. We are independent, impartial and honest. We are committed to achieving the highest standards of accuracy and impartiality and strive to

Read more

سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ: متاثرین آج بھی حکومتی وعدوں کے پورے ہونے کے منتظر

امان اللہ لانگو ان 53 وکلا میں شامل تھے جو 8 اگست 2016 کو سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خود کش حملے میں مارے گئے تھے (فائل فوٹو) کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی زینب اور مزمل بہت چھوٹے تھے جب وہ اپنے والد کی شفقت سے محروم ہو گئے تھے۔ ان کے والد امان اللہ لانگو وکیل تھے۔ وہ 8 اگست 2016 کو سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خود کش حملے میں مارے گئے تھے۔ اس

Read more

پانی کی قلت: کیا دنیا پانی پر جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے؟

پاکستان، ایریٹریا اور بوٹسوانا کو بھی انتہائی شدید آبی مسائل سے درپیش ملک قرار دیا جا چکا ہے واشنگٹن ڈی سی کے تھنک ٹینک ورلڈ ریسورسز انسٹیٹیوٹ (ڈبلیو آر آئی) کے مطابق پاکستان سمیت دنیا میں ایسے تقریباً 400 علاقے ہیں جہاں کے رہنے والے شدید آبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی، گوشت خوری میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی اقتصادی سرگرمیوں نے دنیا کے پانی کے ذخائر پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ خدشہ

Read more

سینٹرل کنٹریکٹ میں تبدیلیاں: شعیب ملک اور محمد حفیظ آؤٹ، محمد عامر ’سی کیٹیگری‘ میں منتقل

کپتان سرفراز احمد کو کیٹگری اے اور شاہین شاہ آفریدی کو کیٹگری بی کے تحت سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے جبکہ شیعب ملک کا نام سینٹرل کنٹریکٹ سے غائب ہے (فائل فوٹو) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سیزن کے لیے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے اور اس کے تحت کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی لائی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس مرتبہ تعداد کے بجائے کارکردگی کو ترجیح دیتے ہوئے صرف 19 کرکٹرز کو

Read more

مریم نواز شریف: نواز لیگ کی نائب صدر کو چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب نے تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا

پاکستان میں انسدادِ بدعنوانی کے ادارے قومی احتساب بیورو نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیب چوہدری شوگر ملز کیس میں تفتیش کر رہا ہے جو کہ شریف فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔ تفتیش کے سلسلے میں مریم نواز کو پہلے بھی نیب نے طلب کر رکھا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئیں۔ نیب کے

Read more

انڈیا کا سفیر واپس بھیجنے پر ردعمل: ’پاکستان کی وجوہات زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتیں‘

انڈیا نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور اسے مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ بنائے جانے کے ردعمل میں پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات محدود کرنے کے فیصلے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظرِثانی کرے۔

پاکستان نے بدھ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا تھا کہ وہ انڈیا کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرتے ہوئے، دو طرفہ تجارت معطل کر رہا ہے۔

Read more

80 کی دہائی کا ’بلیک اینڈ وائٹ‘ چین

فوٹوگرافر ایڈریئن بریڈ شا 1984 میں بیجنگ پہنچے اور 30 سال تک چینی ثقافت اور تیزی سے بدلتے طرزِزندگی کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرتے رہے۔ تصویر کے کاپی رائٹADRIAN BRADSHAWImage captionشینگ ہائی، 1985 اپنی نئی کتاب ’دی ڈور اوپنڈ: 1980s چائنا‘ میں بریڈ شا نے اپنی 30 سال کی محنت اور 20 لاکھ تصاویر کے خزانے میں سے روزمرہ زندگی کے چنندہ مناظر شائع کیے ہیں۔ ذیل تصاویر ان کے مجموعے سے لی گئی ہیں: تصویر کے کاپی رائٹADRIAN BRADSHAWImage captionبیجنگ، 1989: جدید

Read more

واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات تبدیل کرنا ممکن بنانے والی خامی

ہم میں سے کئی افراد کو اس چیز کا تجربہ رہا ہوگا کہ کسی شخص کو کوئی بات بتائی جائے اور وہ اس بات کو مرچ مصالحہ لگا کر آپ کے نام سے آگے پھیلا دیے۔ اور جب مختلف لوگوں سے ہوتی ہوئی وہ بات واپس آپ کے کانوں تک پہنچے تو شاید آپ پہچان بھی نہ پائیں کہ یہ واقعی آپ کے الفاظ تھے۔

Read more

کتے اور بھیڑیے کی نسل ملا کر ’ولف ڈاگ‘ پیدا کرنے کے لیے پاکستان میں بھیڑیوں کی نسل کشی

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گذشتہ ہفتے غیر قانونی خرید و فروخت کے لیے لائے گئے تین مادہ بھیڑیوں کو مارگلہ کے جنگلات میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف میجنمنٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر انیس الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ تین مادہ بھیڑیے جن کی عمر چھ ماہ سے زائد نہیں، کو سوات سے پکڑ کر اسلام آباد لایا گیا تھا اور یہاں سے ان کو لاہور پہنچایا جانا تھا۔ مگر اس سے پہلے ہی وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ان کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

Read more

سشما سوراج کا پاکستانی کو ٹوئٹر پر پیغام: ’مجھے آپ کی فکر تھی، بیٹیاں تو سانجھی ہوتی ہیں`

منگل کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والی انڈیا کی سابق وزیرِ خارجہ سشما سوراج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہت سے افراد کے لیے محض ایک پیغام کی دوری پر ہوا کرتی تھیں۔ انڈیا کے کئی شہریوں کی مدد وہ ٹویٹر پیغامات کے بعد ہی کر دیا کرتی تھیں۔ لوگوں کی مدد کا ان کا یہ طریقہ صرف انڈیا کے شہریوں ہی تک محدود نہیں تھا بلکہ ان میں پاکستانی بھی شامل رہے

Read more

فوج کے ساتھ تو ہیں لیکن ایک جماعت کے وزیر اعظم کے ساتھ نہیں: مشاہد اللہ خان

پاکستان کی پارلیمان نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حثیت تبدیل کرنے سے متعلق پیش کی جانے والی مذمتی قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اب پاکستانی حکومت پرعزم ہے کہ مسئلہ کشمیر کو نہ صرف عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا بلکہ کشمریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ بدھ کو مسئلہ کشمیر پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا

Read more

پاکستان میں پولیو کے پانچ نئے کیس: ’والدین بچوں کو سیاہی لگا دیتے ہیں لیکن قطرے نہیں پلواتے‘

اس سال اب تک پاکستان سے کل 53 بچوں میں اس پولیو کے وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے خیبر پختونخوا کے تین اضلاع سے پولیو کے پانچ مذید کیس سامنے آئے ہیں۔ اس سال اب تک پاکستان سے کل 53 بچوں میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں 30 بچے بنوں ڈویژن میں متاثر ہوئے ہیں اور حکام کے مطابق ان میں 95 فیصد ایسے بچے سامنے آئے ہیں جن کے انگلیوں پر صرف نشان لگائے

Read more

آرٹیکل 370: انڈیا سے سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ، پانچ نکاتی اعلامیہ جاری

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کی صورتحال پر ردعمل ترتیب دینے کے لیے قائم کی گئی پاکستانی حکومت کی کمیٹی نے انڈیا سے سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کے فیصلے سمیت پانچ نکات پر مشتمل اعلامیہ جاری کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پرائم منسٹر آفس میں ہونے والی اس ملاقات میں کمیٹی نے سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کے علاوہ تمام دو طرفہ معاہدوں کا ازسر نو

Read more

370شق کا خاتمہ:لداخ کے عوام اور چین کا ردعمل

انڈیا کی جانب سے اپنے زیر انتظام کشمیر کی ریاست کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے اور اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد لداخ کی عوام جہاں ایک طرف خوش ہیں تو وہیں وہ حکومت سے لداخ کو قانون ساز اسمبلی کی طاقت دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انڈین حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے اور لداخ کو مرکز کے زیر انتظام خطہ قرار دینے پر چین نے بھی اعتراض اٹھایا ہے جس کو انڈیا

Read more

کچھ دنوں میں امن معاہدے پر دستخط ہونے کے امکانات ہیں‘ طالبان ترجمان

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اسی طرح چلتے رہے تو کچھ ہی دنوں میں امن معاہدے پر دستخط ہونے کے امکانات ہیں۔ سہیل شاہین نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور ہم آخری نکات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ کچھ دنوں میں وہ نکات بھی حل

Read more

ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے: جسٹس فائز عیسٰی سپریم کورٹ میں

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ہونے والے صدارتی ریفرنس کو چیلنج کردیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ ان کے خلاف دائر ہونے والا ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے۔

Read more

اولگا مسک: روس کی ’تيانانمن لڑکی‘ کا احتجاج وائرل ہو گیا

Vera Oleinikova سترہ سالہ اولگا نے بے خوف و خطر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا بلٹ پروف جیکٹ پہنے ایک نوعمر لڑکی روس کی پولیس فورس کے سامنے بیٹھی ہے۔ اس کے ہاتھ میں روس کے آئین کی کتاب ہے جو اس نے اپنے ارد گرد موجود مسلح پولیس دستے کے سامنے اونچی آواز میں پڑھنا شروع کی۔ پولیس دستے کے پیچھے روس کے دارالحکومت ماسکو کی ڈوما اسمبلی یعنی شہری اسمبلی کے شفاف انتخابات کے مطالبے پر ایک مظاہرہ ہو

Read more

گلگت: کم عمر لڑکی مبینہ ریپ کے بعد تھانے میں رہنے پر مجبور

Abdul Rehman Bukhari ‘بچی زیادہ بات نہیں کر پاتی۔۔۔ جب آئی تو ہر وقت روتی رہتی تھی۔ ہمارے تھانے میں رہتے ہوئے اس کو پانچ دن سے زیادہ ہو گئے ہیں۔۔۔ اس کی والدہ بیمار ہیں، والد نے خودکشی کر لی اور کوئی رشتے دار اسے اپنے پاس رکھنے کو تیار نہیں ہے۔ یہاں ہم نے اسے ایک کمرہ دیا ہے۔ عملہ ہوتا ہے اس کا خیال رکھتے ہیں۔ اس کی حفاظت کے لیے اسے یہاں رکھا گیا ہے۔’ یہ

Read more

مکی آرتھر، اظہر محمود، گرانٹ فلاور اور گرانٹ لوڈن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے مکی آرتھر نے 28 ٹیسٹ میچوں میں ذمہ داریاں نبھائیں جن میں سے پاکستان نے 10 میچ جیتے، 17 ہارے جبکہ ایک ٹیسٹ ڈرا رہا پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق ان کے علاوہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لوڈن کے معاہدوں میں بھی توسیع نہیں کی

Read more

کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ: ’ایسا لگتا ہے کہ کچھ عرصے بعد لاوا پھٹے گا‘

اگر مزید کچھ دن دکانیں نہ کھلیں تو شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ’جب میں نے یہ خبر سنی تو مجھے دو بار ٹوائلٹ جانا پڑا‘ یہ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک مسلم رہنما کا ردعمل تھا، جو آرٹیکل 370 کے بارے میں انڈین حکومت کے فیصلے کے اعلان سے قبل کافی گھبرائے ہوئے تھے۔ بی بی سی سے خصوصی بات چیت میں، انھوں نے کہا، ’میں ابھی مکمل صدمے میں ہوں۔ تمام کشمیری

Read more

مولہ چٹوک: بلوچستان کا سیاحتی مقام جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے

اگرچہ بلوچستان زیادہ تر خشک پہاڑی اور صحرائی علاقوں پر مشتمل ہے لیکن ان کے درمیان متعدد ایسے مقامات ہیں جو کہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ان ہی میں مقامات میں سے ایک حال ہی میں میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والا تفریحی مقام مولہ چٹوک بھی شامل ہے جسے دیکھنے والے لوگ چھپی ہوئی جنت سے بھی تشبیہ دیتے ہیں۔ یہ تفریحی مقام بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے مولہ میں واقع ہے۔ براہوی اور بلوچی زبانوں

Read more

آرٹیکل 370 کے ذریعے کشمیر کی حیثت میں تبدیلی: پاکستان اب کیا کر سکتا ہے؟

انڈیا کی طرف سے کشمیر کی ریاست کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے اور اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ پاکستان کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے؟ پاکستان کے پاس اب کیا آپشنز ہیں اور کیا وہ انڈیا کو کشمیر میں من مانی کرنے سے روک سکے گا؟ کیا کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال کا افغانستان میں قیام امن کی تازہ کوششوں سے کوئی تعلق ہے؟ ان سوالوں کے جواب جاننے کے لیے بی بی سی کے

Read more

رادھا کمار کی بی بی سی کے لیے خصوصی تحریر: ’انڈین جمہوریت کا سیاہ دن‘

پانچ اگست 2019 کا صدارتی فرمان اور جموں اور کشمیر کی تنظیم نو کے مسودۂ قانون کو جس طرح سے پارلیمان پر ٹھونسا گیا وہ جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور ہمارے دستور کی کئی شقوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ میں کیوں کہہ رہی ہوں؟ عوام کی امنگیں کسی بھی جمہوریت کی طرح ہماری جمہوریت اور آئین کا بنیادی عنصر ہے۔ یہ فیصلہ ریاست کے لوگوں پر سکیورٹی سے لے کر ان کے روزگار پر وسیع اور گہرے اثرات

Read more

بلوچستان عوامی پارٹی خیبر پختونخوا اسمبلی کا حصہ کیسے بنی؟

بلوچستان میں راتوں رات وجود میں آنے والی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی بغیر کسی تنظیمی ڈھانچے کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی داخل ہو گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں سے منتخب تین اراکین اسمبلی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد اس جماعت کو صوبائی اسمبلی میں خواتین کے لیے مختص ایک نشست بھی مل گئی ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اب بی اے پی کے ارکان کی

Read more

امریکہ نے چین کو ’کرنسی میں رد و بدل‘ کرنے والا ملک قرار دے دیا

امریکہ نے سرکاری طور پر چین کو ’کرنسی میں رد و بدل‘ کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔ اس بیان کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔ امریکہ محکمہ خزانے کے اعلان کے بعد ڈالر کے مقابلے میں چینی یویان کی قدر میں تیزی سے گراوٹ دیکھی گئی۔ چینی کرنسی یویان کی قدر میں گراوٹ کے لیے عالمی مارکیٹ تیار نہیں تھی کیونکہ چین عموماً اپنی کرنسی کو سہارا دینے کے لیے اقدامات

Read more

پارلیمان کا مشترکہ اجلاس: ’کیا میں حملہ کردوں ہندوستان پر؟‘

اپوزیشن کا تیسرا اہم مطالبہ وزیر اعظم عمران خان کی اجلاس میں حاضری سے متعلق تھا گھر سے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی کوریج کے لیے روانہ ہوا تو ذہن میں یہی خیال تھا کہ آج ایک ایسا دن ہو گا جب اتنی بڑی بیٹھک میں سب ایک ہی صفحے پر ہوں گے اور شاید ہی کوئی رکنِ پارلیمان ایسا ہو گا جو آج اس اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔ ایوان میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے نظر

Read more

انڈیا کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج انتقال کر گئیں

انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں ہیں۔ 67 سالہ سشما سوراج کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسر (ایمس) میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہیں ہوسکیں۔ سشما سوراج کے انتقال کو انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ’ذاتی نقصان‘ قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نریندر مودی نے

Read more

اسلام آباد میں شِو سینا کے پیغام والے بینر کس نے لگائے؟

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جنہوں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں اور بلخصوص ریڈ زون انڈیی کی انتہا پسند ہندو تنظیم شِو سینا کے رہنما کے پیغام والے بینر لگائے تھے۔ یہ بینر اس وقت آویزاں کیے گئے ہیں جب پیر کے روز انڈین حکومت نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حثیت تبدیل کرنے سے متعلق صدارتی حکم نامہ پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ ان بینروں پر شِو سینا کے

Read more

آرٹیکل 370: ’فیصلہ کشمیر کے مستقبل کے لیے ہے تو ہمیں جانوروں کی طرح بند کیوں کیا ہے؟‘

جموں کشمیر کو خاص ریاستی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو خطم کرنے کے بعد پیر کی شام سرینگر میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہیں سرکاری گیسٹ ہاؤس ’ہری نواس‘ میں رکھا گیا ہے۔ سری نگر کے ایک مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے جانے والے حکم کے مطابق محبوبہ مفتی کی سرگرمیوں سے علاقے کا امن متاثر ہو سکتا تھا اس لیے انہیں احتیاط کے طور پر حراست میں

Read more

آرٹیکل 370 کی منسوخی: ’کشمیریوں کو دبایا جائے گا تو پلوامہ جیسا ردعمل آئے گا‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ انھیں بشکیک میں اندازہ ہوگیا تھا کہ انڈیا کو پاکستان سے بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کشمیر کو انڈیا کا حصہ بنانے کی کوشش ان کے نسل پرستانہ رویے کا مظہر ہے۔ عمران خان نے یہ بات منگل کو اسلام آباد میں پاکستانی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہی۔ یہ اجلاس انڈیا

Read more

دروغے والا کا ارسلان ’ٹیکن کا گمنام خدا‘

’ایسا اس سے پہلے ٹیکن مقابلوں کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ کوئی کھلاڑی پاکستان جیسے انجان ملک سے اٹھ کر آئے اور کورین، جاپانی، یورپی اور شمالی امریکی کھلاڑیوں پر چھا جائے۔ آج کی کہانی یہ ہے کہ ارسلان کو کوئی نہیں روک سکتا۔‘ یہ الفاظ امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والے اِیوو 2019 کے فائنل میچ کے دوران ایک کمنٹیٹر کے ہیں جو لاہور کے شہر دروغے والے سے تعلق رکھنے والے ارسلان صدیقی کو

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر سے دنیا کا رابطہ مسلسل دوسرے دن بھی منقطع

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں اتوار کی شب سے ذرائع مواصلات و نقل و حمل مکمل طور پر منقطع ہیں انڈیا کی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کو دی جانے والی نیم خودمختاری کی حیثیت اور خصوصی درجے کے خاتمے کے اعلان کے بعد وادی مسلسل دوسرے دن بھی باقی پوری دنیا سے کٹی ہوئی ہے۔ اتوار کی شب کشمیر میں جو ٹیلیفون، موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ بند ہوئے تھے وہ تاحال بند ہیں اور یہ

Read more

علی حیدر زیدی کی کلین کراچی کیمپین: شہر اور نالوں کی صفائی ایف ڈبلیو او کے ذمے، عوام سے عطیات کی اپیل

اس وقت بعض چوراہوں پر صرف بینر آویزاں کیے گئے ہیں تاہم صفائی کے معاملات جوں کے توں ہیں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اعلانیہ ’کلین کراچی کیمپین‘ میں کلیدی کردار پاکستان فوج کے ذیلی ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو سونپ دیا گیا ہے جبکہ دیگر ادارے اس سے معاونت کریں گے۔ پاکستان کے محکمہ بندرگاہ اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے حال ہی میں ہونے والی بارشوں کے بعد

Read more

افغان طالبان، امریکہ کے درمیان مذاکرات میں ’شاندار پیشرفت‘، لیکن امن معاہدے میں وقت لگے گا

دوحا مذاکرات کے تیسرے روز کے اختتام پر دونوں فریق پراُمید نظر آئے قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے آٹھویں دور کے تیسرے روز اعلی امریکی اور طالبان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات میں مزید پیش رفت ہوئی ہیں لیکن امن معاہدے پر دستخط اور اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی کامیابی کے اعلان میں مزید

Read more

آرٹیکل 370 کا خاتمہ: کیا اس تبدیلی کو قانونی طور پر چیلنج کیا جا سکتا ہے؟

قانونی ماہرین انڈین حکومت کے اس اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے حوالے سے مختلف رائے رکھتے ہیں اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدے کے مطابق دوسری بار منتخب ہونے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے جموں و کشمیر پر لاگو آرٹیکل 370 میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم قانونی ماہرین اس اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر مختلف رائے رکھتے ہیں۔ سابق اے ایس جی اور انڈین سپریم کورٹ کے سینئر وکیل

Read more

آرٹیکل 370: انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بارے میں کشمیری کیا سوچتے ہیں؟

‘معشیت تبھی چلتی ہے جب امن ہوگا، آرٹیکل 370 کے خاتمے سے کشمیر میں امن نہیں آ رہا’ انڈیا میں برسرِ اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے انڈین آئین کی شق 370 کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ریاست جموں و کشمیر کو نیم خودمختار حیثیت اور خصوصی اختیارات حاصل تھے۔ اس صورتحال میں ایک کشمیری اس آئینی ترمیم کے بارے میں کیا سوچتا ہے، آئین کی شق 370 کے خاتمے سے وہ کیسے متاثر

Read more

شمالی کوریا کا مزید دو میزائلوں کا تجربہ، جنوبی کوریا کا دعویٰ

شمال کوریا نے گزشتہ چند ہفتوں میں کئی میزائل تجربات کیے ہیں جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے دو نامعلوم قسم کے میزائل داغے ہیں جو کہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں کیا گیا چوتھا میزائل تجربہ ہے۔ ایک بیان کے مطابق ان میزائلوں کو جنوبی صوبہ ہانگ ہائے سے مشرق کی جانب سمندر میں داغا گیا ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور جنوبی کوریا اور جاپان

Read more

قومی اسمبلی کا اجلاس: ’دیکھنے ہم بھی گئے تھے پر تماشا نہ ہوا‘

انڈین پارلیمنٹ میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کا بل پیش کیا گیا جس پر وہاں کی کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ انڈیا میں حزب مخالف کی متعدد جماعتوں نے بھی اس بل پر اعتراض اُٹھایا اور اس کو ایوان میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان میں بھی اس بارے میں شدید ردعمل دییکھنے کو ملا۔ ملک کے متعدد شہروں میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے اور بھپری ہوئی عوام نے

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: ورلڈ کپ کا نشہ اتنی جلدی کیسے اتر گیا؟

ٹِم پین کی خوش قسمتی ہی جو روٹ کی بدقسمتی بن گئی۔ پین نے میچ سے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیں گے بھلے وکٹ جیسی بھی ہو۔ پین جانتے تھے کہ ان کا پیس اٹیک ہیزل وڈ اور مچل سٹارک کے بغیر پہلے بولنگ کرنے میں شاید اتنا پر اعتماد محسوس نہ کر سکے۔ مزید براں یہ بھی ان کی خواہش تھی کہ ایجبسٹن کی وکٹ پہ پانچویں روز ناتھن لیون

Read more

انڈیا کی جانب سے آرٹیکل 370 کا خاتمہ: اقوام متحدہ کی قراردادیں اور عالمی معاہدات

انڈیا کی حکمراں جماعت بی جے پی کی طرف سے جہاں آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد اب کشمیر کو انڈیا میں ضم کردیا گیا ہے تو وہیں کئی قانونی سوالات نے بھی جنم لے لیا ہے۔ پیر کو انڈیا کی پارلیمان نے مودی حکومت کی پیش کردہ ترمیم منظور کرتے ہوئے کشمیر کی ’نیم خود مختار‘ حیثیت ختم کی تو اس نے کشمیر اور پاکستان میں سیاسی ہلچل پیدا کردی۔ تاہم جموں اور کشمیر

Read more

محبوبہ مفتی: ’ہم پاکستان پر انڈیا کو ترجیح دینے میں غلط تھے‘

انڈیا کے زیر انتظام کشیمر کی رہنما محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انڈین حکومت جموں و کشمیر کو غزہ کی پٹی کی طرح بنانا چاہتی اور کشمیر کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہتی ہے جو اسرائیل فلسطین کے ساتھ کر رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کو انڈین آئین میں دیے جانے والے خصوصی درجے اور اختیارات کو ختم کرنے کے اعلان کے بعد بی بی سی کے لیے آتش

Read more

آرٹیکل 370 کے خاتمے پر ردعمل: ’پاکستان کشمیروں کے ساتھ کھڑا ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کو آئین میں دیے جانے والے خصوصی درجے اور اختیارات کو ختم کر دیا گیا ہے پاکستان کے سیاسی رہنماؤں نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے اعلان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انڈیا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے زیرِ انتظام کشمیر کو انڈیا کے آئین میں دیے جانے والے خصوصی درجے

Read more

آرٹیکل 370 تھا کیا اور اس کے خاتمے سے کیا بدلے گا؟

آرٹیکل 370 ریاست جموں و کشمیر کو انڈین یونین میں خصوصی نیم خودمختار حیثیت دیتا تھا انڈیا میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے انڈین آئین کی شق 370 کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ریاست جموں و کشمیر کو نیم خودمختار حیثیت اور خصوصی اختیارات حاصل تھے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی کے زیرِ صدارت پیر کو دہلی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اور اس کا اعلان وزیرِ داخلہ امت شاہ نے

Read more

کشمیر میں بڑھتی کشیدگی: بی جے پی حکومت کشمیر میں کیا کر رہی ہے؟

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ چند دنوں سے غیر معمولی حالات ہیں لیکن وہاں کے گورنر ستیہ پال ملک کہتے ہیں کہ کشمیر میں ‘سب کچھ نارمل ہے’۔ لیکن پورے خطے میں لوگ سراپا سوال ہیں۔ انڈیا بھر میں سیاسی پارٹیوں نے کشمیر کے حوالے سے سکیورٹی ایڈوائزری جاری کرنے پر حکومت سے وضاحت طلب کی ہے لیکن بی جے پی حکومت کے چند نمایاں افراد کے علاوہ کسی کو نہیں پتا کہ کشمیر میں یہ غیر معمولی

Read more

گورکھ ہِل: ‘سندھ کا مری’ جہاں گرمیوں میں بھی ٹھنڈ پڑتی ہے

گورکھ ہِل میں سرکاری اور پرائیوٹ ہوٹل اور ریسٹورنٹس موجود ہیں برف باری اور سندھ میں؟ پہلی بار سُننے میں شاید آپ یقین نا کریں مگر پاکستان کے صوبہِ سندھ کے ضلع دادو میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں سردیوں کے موسم میں واقعی برف پڑتی ہے۔ اگر آپ مہم جوئی اور نئی جگہیں تلاش کرنے کے شوقین ہیں تو آپ کے لیے گورکھ ہِل سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔ تو پھر دیر کس بات کی؟ اگر ہماری طرح

Read more

جھوٹوں کا بول بالا: کون سی ملازمتوں میں جھوٹ بولنا آپ کے لیے فائدے مند ہو سکتا ہے؟

میں بات کو شروع یا ختم کرنے، لوگوں کو یا خود کو برا نہ محسوس ہونے دینے اور سماجی یا دفتری زندگی کو لاکھوں چھوٹے موٹے طریقوں سے آسان بنانے کے لیے جھوٹ بولتی ہوں۔

ہم کسی حد تک جانتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کام کرنے والے لوگ ہم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

Read more

سعودی خواتین پر سفری پابندیوں کا خاتمہ: سعودی عرب کی ’نئی سمت’ ایک عورت کی زندگی کیسے تبدیل کر رہی ہے؟

اب جبکہ سعودی عرب نے خواتین کو مردوں کی اجازت کے بغیر سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے، تو جدہ کی رہائشی سعودی خاتون للوا شلہوب بتاتی ہیں کہ یہ اقدام کیسے ان کی زندگی پر اثر انداز ہوگا۔ اب اگلی دفعہ جب میں بیرونِ ملک سفر کروں گی تو مجھے سعودی محکمۂ پاسپورٹس یا سعودی بارڈر کنٹرول کے ریکارڈز میں اپنا اجازت نامہ نہیں اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔ میں صرف اپنا سوٹ کیس پیک کروں گی، اپنا

Read more

کشمیر: فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی اور سجاد لون نظر بند، دفعہ 144 نافذ

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی اور جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون کو ان کے گھروں میں نظربند کر کے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حکام نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ 144 نافذ کر کے وادی میں تمام تعلیمی اداروں کو تا حکم ثانی بند کر دیا ہے۔ دفعہ 144

Read more

قومی سلامتی کمیٹی: ’افغان تنازع کے پیشِ نظر انڈیا کی حکمت عملی کی مذمت کرتے ہیں‘

انڈیا کی جانب سے وادیِ نیلم میں کلسٹر بم حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، مشیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ کے علاوہ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور، وزیر اعظم

Read more

میٹھی اشیا پر بھی سگریٹ جیسی وارننگ ہونی چاہیے؟

تجویز کے مطابق سادہ پیکیجنگ سے میٹھی اشیا خریدنے کی حوصلہ شکنی ہو گی گذشتہ دہائی میں سگریٹ نوشی کو آہستہ آہستہ ایک ایسا فعل بنا دیا گیا جو کہ غیر اہم اور داغ دار نظر آئے۔ سنہ 2007 میں سگریٹ نوشی پر پابندی سے لے کر ایک دہائی کے بعد سادہ پیکیجنگ متعارف کیے جانے تک سب اس لیے کیا گیا تاکہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو اور لوگوں میں یہ عادت ترک کرائی جائے۔ اور

Read more

برطانیہ میں ڈرائیونگ کی مخالفت کا سامنا کرنے والی ایشیائی خواتین

سنہ 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں ایشیائی ممالک سے برطانیہ آنے والی پہلی نسل کی خواتین کے لیے ڈرائیونگ سیکھنا غیر معمولی بات تھی لیکن بعض خواتین اس رواج کو توڑنے کے لیے پر عزم تھیں۔

Read more

سائنس کی دنیا پچاس برسوں میں خواتین کے لیے کیسے بدلی؟

انسان کے چاند پر قدم رکھنے کے لیے کام کرنے والی ایک خاتون انجینیئرنے رواں ہفتے بتایا کہ کیسے کنٹرول روم سے انھیں بتایا گیا تھا کہ عورتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

گذشتہ نصف صدی میں چیزیں بہت حد تک بدل گئی ہیں لیکن اتنی تیزی سے نہیں بدلیں جس کی امید کی جا رہی تھی۔ بی بی سی نیوز نے پانچ ایسی سائنسدانوں سے بات کی جنھوں نے مختلف ادوار میں کام کیا اور اپنے شعبوں میں حائل رکاوٹوں کو عبور کیا۔

Read more

خلیجِ فارس: ایران نے ایک اور ٹینکر قبضے میں لے لیا، سرکاری میڈیا کا دعویٰ

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدرانِ انقلاب کے اہلکاروں نے ایک اور غیر ملکی ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاسدرانِ انقلاب کی بحری افواج نے ‘خلیجِ فارس میں ایک ایسے غیر ملکی ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے جو کچھ عرب ممالک کے لیے تیل سمگل کر رہا تھا۔‘ ان کے مطابق یہ ٹینکر سات لاکھ لیٹر تیل سمگل کر رہا تھا اور

Read more

انڈین حکومت کا سیاحوں اور ہندو زائرین کو وادی کشمیر سے نکلنے کا مشورہ

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حکومت نے سیاحوں اور امرناتھ کے ہندو زائرین کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انھیں جلد از جلد وہاں سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس ایڈوائزری سے وادی میں تشویش اور افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ‘شدت پسندی کے خطرے، بطور خاص امرناتھ کے زائرین کو نشانہ بنائے جانے کی خفیہ اطلاعات اور وادی کی موجودہ سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر سیاحوں اور امرناتھ

Read more

’کشمیر کی نئی نسل پھولوں کی خوشبو میں نہیں پیپر سپرے کی بو میں پروان چڑھ رہی ہے‘

‘جس خوبصورت کشمیر کا ذکر میرے والدین کرتے ہیں، بدقسمتی سے وہ کشمیر میں نے کبھی دیکھا ہی نہیں۔‘ کشمیر میں 25 برس سے جاری شورش نے نئی نسل کے ذہن و دماغ اور زندگیوں پر بہت گہرا اثر ڈالا ہے۔ گزرے ہوئے برسوں میں انھوں نے صرف پرتشدد حالات ہی دیکھے ہیں۔ اب ایک مرتبہ پھر وہ وادی کے بگڑتے حالات کے تناظر میں خوف، بے یقینی اور مایوسی کی فضا میں سانس لے رہی ہے۔ ایسی ہی ایک

Read more