میرا کالج آر ایم سی، میرا ملک ہے پاکستان

اختے، پختے لم ڈھینگ چپختے ٹھاہ، چپختے ٹھاہ۔ یہ تھا وہ نعرہ جو آر ایم سی، یعنی راولپنڈی میڈیکل کالج میں میرے اولین دنوں کی یاد ہے۔ یہ نعرہ جیسے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں بے ڈھنگے اور بے معنی الفاظ پر مشتمل تھا اور کالج کے کرکٹ میچوں میں مد مقابل کو حواس باختہ کر نے کے لئے لگایا جاتا تھا۔ بیٹھے بیٹھے، خاموشی سے میچ دیکھتے، یک بیک انتہائی بلند آواز میں اختے پختے کی آواز آتی، کان

Read more

رجیم جو چینج نہ ہوا

قارئین سمجھیں گے کہ عنوان میں ٹائپ کی غلطی ہے کیونکہ لفظ ”رجیم چینج“ تو پچھلے ایک برس سے انگریزی والی چینج کے طور پر ہی مستعمل رہا ( یا رہی) ہے۔ تو عرض ہے کہ یہ انگریزی والا رجیم نہیں بلکہ عربی والا رجیم ہے۔ جس سے پہلے شیطان کا لفظ بھی لازماً آتا ہے۔ پچھلے اپریل میں رجیم چینج کی ہاہاکار میچ گئی۔ اور تمام برس جاری رہی۔ کسی نے نہ پوچھا اور حتی کہ لفظ مشہور کرنے

Read more

نمک کا استعمال کم کرنے کی فوری ضرورت

آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ زیادہ تر پاکستانی نمک خوری کے حوالے سے ایک آتش فشاں پر کھڑے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے نمک کے استعمال اور اس کے نتائج پر ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں نمک خورانی کی صورت حال تسلی بخش نہیں۔ رپورٹ میں چار بنیادی اقدامات کا ذکر ہے جو کسی حکومت کو اپنے ہاں نمک سے ہونے والی زہر خورانی کے تدارک کے لئے اٹھانے

Read more

ملاوی کے صدر بنگو متھاریکا کی موت کیسے واقع ہوئی؟

  سیاست اور صحت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ سیاست، میسر ذرائع کے اندر رہتے ہوئے عوام کے لئے بہترین فیصلے کرنے کا نام ہے۔ ملکی سطح پر یہ فیصلے حکمران کرتے ہیں۔ صحت اور زندگی کے فیصلے بجا طور پر اولیت رکھتے ہیں لیکن ارباب اقتدار دیگر معاملات کو زیادہ اہم جان کر عوما عوام کی صحت اور زندگی کی بابت پالیسیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ یہ عدم توجہی بہت سے افراد کی صحت کو برباد

Read more

سنگاپور اور پاکستان میں فرق: دودھ کا ایک گلاس

ہم میں سے ہر ایک اس لمحے سے ڈرتا ہے جب وہ اپنے بچے کے بارے میں ڈاکٹر یا سکول سے یہ سنے گا کہ ”اب تو کچھ نہیں ہو سکتا، ہاں اگر آپ ایک دو برس پہلے آ جاتے تو ہم بتا سکتے تھے کہ آپ کیا کریں تو آپ کے بچے کی جسمانی و ذہنی صورت بہتر ہو گی۔ ویسی نہیں جیسی کہ آج ہے“ ۔ خوف کے اس لمحے سے بچنے کے لئے وہ بات آج ہم

Read more

کورونا وائرس: کمبل ہمیں کب چھوڑے گا؟

کیا کرونا وائرس اپنی نئی شکل میں پاکستان میں آ چکا، یا نہیں؟ کیا یہ نئی شکل ابتدائی وائرس سے کم خطرناک ہے یا زیادہ؟ کیا یہ پہلے کی طرح یا اس سے زیادہ پھیلاؤ اختیار کرے گا یا نہیں؟ کیا جو ویکسین ہم نے لگوا رکھی ہے، وہ اس وائرس سے ہمیں بچائے گی؟ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کیا یہ وائرس کبھی ہماری جان چھوڑے گا بھی، یا نہیں؟ یہ سوالات آج کل گردش میں ہیں۔

Read more

ٹک ٹک کرتی ٹائم مشین

2050 سال میں ایک باپ ہوں، میرے دو بچے ہیں، میں ستر برس کا ہوں اور یہ سن 2050 کا ایک لمحہ ہے جس میں میں آپ سے مخاطب ہوں۔ میرے دونوں بیٹے علی الترتیب پینتیس اور تیس سال کے ہیں، میں نے انہیں بڑی محبت اور توجہ سے پالا ہے۔ ان کی تعلیم و تربیت پر وقت صرف کیا ہے۔ اس وقت جب کہ میرا بڑا بیٹا رات کا کھانا کھا رہا ہے تو میں اسے محبت سے دیکھ

Read more

ماؤں کا عالمی دن، سیاست اور بیرون ملک پاکستانی

آج ماؤں کا عالمی دن ہے اور حضرات و خواتین اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ بطور ایک پبلک ہیلتھ پروفیشنل، ہم نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ماؤں (اور بچوں ) کی صحت اور زندگی کی صورت حال میں بہتری کے لئے کام کیا۔ یقیناً ابھی اس کام کی بے انتہا ضرورت ہے، چنانچہ جب مدرز ڈے پر تمام دنیا کے لوگ انفرادی یا اجتماعی حوالے سے اس آواز میں اپنی آواز ملاتے ہیں تو

Read more

ایک صفحے اور ایک عینک کی کہانی

کہانی تو بلی اور شیر کی سنانی تھی جس میں بلی شیر کو درخت پر چڑھنا نہیں سکھاتی لیکن سوال یہ آڑے آ گیا کہ شیر اگر جنگل کا بادشاہ ہے تو اسے تو ہر بات خود سے آنی چاہیے، وہ بلی کا مرہون منت کیوں ہو؟ چنانچہ سوچا کہ فی الحال ایک صفحے اور ایک عینک کی کہانی سنائی جائے۔ یہ صفحہ بلی اور شیر نے مل کر لکھا۔ اگر چہ اس کے لکھے جانے کے گواہ موجود نہیں،

Read more

ڈیوڈسن کا آخری باب

(یہ مضمون انگریزی جریدے ”گلوبل جرنل آف میڈیسن اینڈ پبلک ہیلتھ“ میں چھپ چکا ہے۔ قارئین کی دلچسپی کے پیش نظر اس کا اردو ترجمہ شائع کیا جا رہا ہے۔ ) جانتے ہو، ڈیوڈسن کا سب سے اہم باب کون سا ہے؟ طاہر بھائی نے مجھ سے پوچھا۔ قارئین جو میڈیکل کی دنیا سے تعلق نہیں رکھتے، ان کے لئے بتاتا چلوں کہ ڈیوڈسن میڈیکل کالج کے آخری سال میں پڑھائی جانے والی وہ کتاب ہے، جس میں بیماریوں کی

Read more

جو چاہیں، سو کھائیں: مگر کیسے؟

عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور فیصل قریشی، پاکستان فلم اور ٹیلی ویژن کے ان میگا سٹارز کا سب سے بڑا کارنامہ کیا ہے؟ یہ کہ اپنی فٹنس پر دھیان دے کر نہ صرف انہوں نے اپنی فنکارانہ زندگی کو طوالت بخشی، بلکہ ناظرین کو بڑھی ہوئی توند والے ہیروز سے نجات بھی دلائی۔ اور سب سے بڑھ کر ہماری نوجوان نسل کی ایک بڑی تعداد کے لئے جسمانی فٹنس کے رول ماڈل بن گئے۔ اپنے ارد گرد نئی نسل کے

Read more

کورونا وائرس کی ویکسین، انسانیت کی بڑی لیکن نامکمل چھلانگ

بیس جولائی 1969 ایک تاریخی دن تھا۔ اس دن انسان نے چاند پر پہلا قدم رکھا۔ اور یہ قدم رکھنے والے خلاباز نیل آرمسٹرانگ کا جملہ ”یہ ایک شخص کا چھوٹا سا قدم ہے، لیکن انسانیت کی ایک بڑی چھلانگ“ بعد میں ایک تاریخی فقرہ بن گیا۔ آٹھ دسمبر 2020 کو دنیا بھر میں کورونا ویکسین کا پہلا باقاعدہ ٹیکہ لگوانے والی اکانوے سالہ مارگریٹ نے یہ ٹیکہ لگواتے ہوئے کوئی تاریخی جملہ تو نہیں کہا، لیکن ان کا یہ

Read more

بچوں کو صحت مند اور کامیاب بنانے کا دلچسپ طریقہ

کو رونا وائرس کی وبا نے جہاں بیشمار مسائل کھڑے کیے وہاں ایک فائدہ بھی پہنچایا ہے، ہمیں یہ سمجھا کر کہ ہماری زندگی، بیماری یا صحت، یہ سب ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ڈاکٹر کے ہاتھ میں نہیں۔ پہلے ہم بیمار ہوتے تھے تو سوچتے کہ ڈاکٹر دوا دے گا، ہم کھائیں گے اور ٹھیک ہو جائیں گے۔ زیادہ تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر ٹیکہ بھی لگا دے گا اور ہم بھلے چنگے۔ کو رونا کم بخت نے زندگی ہی بدل

Read more

اومیکرون: اے نئے دوست بتا تجھ میں نیا پن کیا ہے؟

نیا سال نمودار ہونے کو تھا کہ دو چیزیں گردش میں آ گئیں۔ ایک تو فیض صاحب کے حوالے سے یہ نظم ”اے نئے سال بتا، تجھ میں نیا پن کیا ہے؟“ اور دوسرے کورونا خاندان کا ایک نیا بچہ ”اومیکرون“ ۔ اتفاق سے دونوں ہی کے بارے میں کسی قدر غلط فہمی پائی جاتی ہے۔ ”اے نئے سال۔“ والی نظم جسے احباب بڑے شوق کے ساتھ فیض صاحب کی نسخہ ہائے وفا والی تصویر کے ساتھ پوسٹ کرتے ہیں،

Read more

کورونا وائرس: ایک وبا اور سو افسانے

دسمبر میں کورونا وبا کو شروع ہوئے دو برس مکمل ہو گئے۔ ان دو سالوں میں جہاں اس وائرس نے ہمیں نفسیاتی اور معاشی طور پر تھکا دیا وہیں وبا کا مقابلہ کرنے والوں نے محنت کے نئے باب بھی رقم کیے ۔ ایک ایسا وائرس جس کا دو برس پہلے دنیا کو علم بھی نہ تھا، اس کی ویکسین ایک برس میں ہی بنا ڈالی۔ نو دسمبر کے دن اس ویکسین کے عام استعمال کو شروع ہوئے بھی ایک

Read more