ایک طوفان کی آمد ہے

دہائیوں کی پیشہ ورانہ صحافت کو طویل بندش کے بعد طوعاً و کرہاً فی الوقت خیر باد کہہ کر پھر سے میدان سیاست میں قدم رکھنے کو پر تول ہی رہا تھا کہ سیاست پھر سے اک لاینحل بحران کے ایسے خوفناک مرحلے میں داخل ہو چلی ہے جس کے سنگین نتائج کی فرشتوں کو بھی خبر نہیں اور ٹیلی وژن ٹاک شوز میں بیٹھے طوطوں کو تو بالکل بھی نہیں۔ آسمان صبح شام کیسے رنگ بدلے گا، انگشت بدنداں

Read more

معاشی دیوالیہ سے بچے تو سیاسی دیوالیہ

آئی ایم ایف نے بھی بہت دیر کردی آتے آتے۔ چلئے معاشی دیوالیہ کا خطرہ تو ٹلا بھلے 9 ماہ کے لئے ہی سہی! اسحاق ڈار ایک عرصہ سے میثاق معیشت کی دہائی دیتے چلے آئے تھے، ان کی خواہش بھی آئی ایم ایف کے ایک وفد نے پی ٹی آئی، پی پی پی اور پی ڈی ایم کی قیادتوں سے ملاقاتیں کر کے اسٹینڈ بائی معاہدے پہ اتفاق رائے سے ایک حد تک پوری کردی ہے۔ گویا سبھی بڑی

Read more

امریکہ بھارت کے تعلقات میں بڑی زقند

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا امریکہ کا دوسرا سرکاری دورہ عالمی اور علاقائی جیو اسٹرٹیجک تعلقات میں بڑی اسٹرٹیجک جست کا پیش خیمہ ہے۔ صدر بائیڈن نے امریکہ بھارت تعلقات میں بڑی اسٹرٹیجک تبدیلی کو اکیسویں صدی کی نہایت معنی خیز زقند قرار دیا ہے۔ کانگریس سے خطاب کے دوران مودی کے لئے 15 بار کھڑے ہو کر اور 75 بار تالیاں بجائی گئیں اور کیپٹل ہل ”مودی مودی“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ امریکہ اور بھارت کی چوٹی

Read more

چراغ سب کے بجھیں گے؟

9 مئی کے فوج مخالف فسادات کے خوفناک مضمرات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ منظر سامنے آ گئے ہیں اور مناظر کا ایسا سلسلہ نمودار ہوتا چلا جائے گا کہ جانے کون کون سے چراغ بجھیں گے اور دم توڑتی سیاست کی راکھ سے جانے کوئی چنگاری ٹمٹمائے گی بھی یا پھر تھکے ہوئے گھوڑوں کی منڈی پھر سے سجائی جائے گی؟ سیاسی پکنک پہ آئے یوتھیوں کی ”آزادی یا موت“ کی طفلانہ آس کو آزادی تو کیا

Read more

عمران خان کا پاپولزم اور ریڈ لائنز کا تصادم

 9مئی کوجو حشر بپا ہوا، وہ پنجاب کی تاریخ کا ایک بڑا ہی غضبناک اور منفرد واقعہ ہے۔ پنجابی طالبان تو فوجی تنصیبات پہ حملہ آور ہوتے رہے۔ لیکن یہ پہلی بار ہوا کہ پنجابی نوجوانوں کا غضبناک ہجوم اپنے ہی پاور سٹرکچر پر حملہ آور ہوگیا اور جو بھی فوجی تنصیبات اور یادگاریں راستے میں آئیں، تہس نہس کردی گیں۔ حیرت اس پر ہوئی کہ جب جذبات سے مغلوب چھوٹا سا ہجوم کور کمانڈر لاہور کی انتہائی سکیورٹی میں

Read more

متفقہ انتخابات کے لئے آل پارٹیز کانفرنس

آج سول سوسائٹی، وکلا، صحافیوں اور متعدد سیاسی رہنمائوں نے تمام سیاسی جماعتوں سےانتخابات کیلئے متفقہ فریم ورک اور ٹائم لائن طے کرنے کے لیے مذاکرات کی اپیل کی ہے جس کے لیے آل پارٹیز کانفرنس اور پارلیمنٹ کے فورمز کی تجویز بھی دی گئی ہے اور دی میڈی ایٹرز (سول سوسائٹی کے مصالحت کنندگان) کی درخواست پر پاکستان بارکونسل نے اے پی سی کے انعقاد کیلئےمیزبانی کا شرف حاصل کرنے پر رضا مندی بھی ظاہر کردی ہے۔ بیک چینل

Read more

ملک ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے

اب کسی دہائی کی چنداں ضرورت نہیں۔ سب کچھ نہاں ہو چلا ہے۔ پانی سر سے گزر رہا ہے۔ لیکن سب اپنی اپنی فکر میں غلطاں۔ مملکت خداداد نے بڑے بڑے بحران دیکھے ہیں، جیسا اب ہے ویسا کبھی نہ دیکھا تھا۔ کوئی ایک کل بھی تو سیدھی نہیں، اوپر سے سیاست باہم دست و گریباں، معیشت بے حال، عدلیہ بے وقار ، مقتدرہ تماش بین اور عوام روزی روٹی سے محروم۔ پاکستان کدھر جارہا ہے؟ ہے کسی کو فکر؟

Read more

مہرباں کیسے کیسے؟

سیاسی حلقوں میں یہ بات کھلے عام کہی جا رہی ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری پر جو چیخ و پکار شروع کر رکھی تھی، اس کا مقصد جنرل عاصم منیر، جن کا نام سنیارٹی لسٹ میں سب سے اوپر تھا، کو 27 نومبر 2022 ء کو ہی ریٹائر کروا کر کسی اور کے لئے گنجائش پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے تو جنرل باجوہ کو آئندہ انتخابات تک آرمی چیف بنائے رکھنے کی تجویز پیش کر کے

Read more

ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے

کس کس کی کس کس فاش غلطی یا جرم پہ کوئی کیا سر پیٹے؟ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت محض 6.7 ارب ڈالرز ہیں جو 2019 میں 6.6 ارب ڈالرز تھے۔ یعنی چار پانچ ہفتوں کے درآمدی بل کے برابر۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو کو پشاور بھیجا کہ معلوم کریں کہ پاکستان سے کتنا ڈالر، گندم اور یوریا افغانستان اسمگل ہو رہا ہے؟ معلوم پڑا کہ تقریباً ایک سے دو ارب ڈالرز

Read more

ہوش کے ناخن اب بھی نہ لئے تو کب؟

< p dir=”rtl”> بحران ایسا کہ سنبھالے نہیں سنبھل رہا۔ سیاسی انتشار ہو، معاشی ابتلا یا پھر ریاستی بندوبست سب بیک وقت الجھاؤ میں ہیں۔ اور سرا ہاتھ نہیں آ رہا کہ ماضی کی سب تدبیریں الٹ پلٹ ہو گئیں، نہ پرانے نسخے کسی کام کے رہے اور نہ ایسی کوئی سوجھ جو نئی راہ سجھا دے۔ غرض ہر کوئی اپنی اپنی دھن کی بے فکری میں مگن اور مارنے مرنے پہ تیار۔ اب اگر عمران خان دیواروں سے سر

Read more

بیانیہ لیکس اور اینٹی کلائمکس

< p dir=”rtl”> جتنی بلندی(Climax) اتنی ہی پستی (Anti-Climax) اور اس سرعت سے، پہلے بھی نہ دیکھی تھی۔ انتہائی گرتی ہوئی ساکھ کی عمران حکومت کے خلاف ایک بے وقت تحریک عدم اعتماد نے عمران خان کو ایک ایسا سنہرا موقع فراہم کیا کہ ” جنگ میں ہر حر بہ جائز ہے” کے مقولے کی تصدیق کر دی۔ ہاتھ لگا بھی تو امریکہ میں پاکستان کے سفیر کا خفیہ خط (سائفر )، پھر کیا تھا وزیر اعظم نے اپنی حکومت

Read more

کوئی چوائس باقی نہیں

سب سے بڑا معمہ جواس وطنِ عزیز کو درپیش ہے، وہ ہے تباہ حال لوگوں کو بحال کرنا یا پھر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے ہوئے مالیاتی خسارہ اور معاشی نمو کم کرنا۔ سیلاب کی قدرتی و انسانی آفت نے آئی ایم ایف کے حالیہ دو ریویوز کو سیلاب برد کردیا ہے۔ آفت زدہ اور بحران زدہ معیشت میں کوئی دم خم نہیں کہ یہ آئی ایم ایف کی جکڑ بندیوں کو سہار پائے۔ ورلڈ بنک کے بعد

Read more

عمران کے مخمصے

تیشے بغیر مر نہ سکا کوہ کن اسد سرگشتۂ خمار رسوم و قیود تھا مرزا غالب کے اس شعر میں ہمارے قومی ہیرو عمران خان کی سیاست کے مخمصے سمجھ آسکتے ہیں۔ ہائبرڈ (دوغلے) نظام کے سرکس کا طربیہ اب سانحہ بنتا دکھائی پڑرہا ہے۔ لاڈلا آنکھ کا تارا نہ رہا تو مشکلوں نے ایسا آن گھیرا ہے کہ ہر کل اُلٹی پڑتی نظر آرہی ہے۔ تیشہ اٹھانے کی سکت نہیں تھی تو پہاڑ سے ٹکر کیوں لی؟ جب شیخ

Read more

پنجاب میں سیاست کی دھماچوکڑی کے مضمرات

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب پر پھر سے سیاسی و آئینی طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ پچھلی بار حمزہ شہباز بڑی ”اکثریت“ سے کامیاب ہوئے تھے، لیکن کامیابی کا سہرا سجانے والے تحریک انصاف کے پچیس منحرفین اپنی نشستیں گنوا بیٹھے اور عمران خان نے ایک طوفانی مہم سے بیس میں سے پندرہ نشستیں جیت کر انتخابی معرکہ سر کر لیا تھا، لیکن اخلاقی و عددی برتری کے باوجود گزشتہ روز کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں واضح اکثریت کے

Read more

دنگا فساد بند کرو، معیشت سنبھالو

جو دہائیوں سے بویا گیا ہے، اس کی فصل تیار ہے۔ مفت خوری، کرایہ خوری، قرضہ خوری، دست نگری اور مانگے تانگے کی سلامتی داؤ پر ہے۔ جو نسخے پچھلی حکومتوں نے آزمائے جس میں عمران حکومت کی معاشی قلابازیاں سرفہرست ہیں، جنہیں وزیراعظم شہباز شریف بھی قلیل عرصہ میں مختلف نتائج کی غلط فہمی میں آزمانے جا رہے ہیں۔ اوپر سے پی ٹی آئی کے معاشی معاونین اپنے چھوڑے ہوئے ملبے کو اٹھائے جانے پر خوب بغلیں بجا رہے

Read more

سیاسی سونامی اور معاشی بھونچال

سیاسی سونامی اور معاشی بھونچال سری لنکا کو لے بیٹھا ہے۔ اب پاکستان میں سرعت رفتاری سے ویسے نہیں بھی تو اپنی تاریخ کے بدترین سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ہے۔ 25 مئی کو آئی ایم سے معاشی ضمانت (بیل آؤٹ پیکیج) ملتی ہے یا نہیں اور شہباز حکومت اپنے گلے میں کانٹوں کا ہار ڈالنے کو تیار ہوتی ہے بھی نہیں اس کا دار و مدار کئی اور عوامل کے علاوہ آج (اتوار) کو عمران خان کے اسلام

Read more

شہباز حکومت کے بڑے مخمصے

تین روز سے لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے پارٹی اراکین کی مشاورت جاری ہے۔ اگلے 48گھنٹوں میں اتحادیوں کے ساتھ اتفاق رائے سے شہباز حکومت کوئی اہم اعلانات کرنے جارہی ہے۔ ان ممکنہ اہم اعلانات کا تعلق موجودہ حکومت کے چار بڑے مخمصوں سے ہے۔ اول: موجودہ حکومت کی مدت کیا ہو؟ چار ماہ، سات ماہ یا چودہ ماہ۔ لگتا یوں ہے کہ بحث چار ماہ یا چودہ

Read more

بلوچستان کا المیہ – امتیاز عالم کا ناقابل اشاعت کالم

شاری جان بلوچ کے ”فدائی حملے“ کے بعد نامور صحافی انور ساجدی نے روزنامہ انتخاب (کوئٹہ) میں ”بلوچ پیش مرگہ“ کے عنوان سے بلوچوں کے لیے دو راستوں یعنی جمہوری و پرمن یا مسلح بغاوت کو بیان کرتے ہوئے بلوچ نوجوان خواتین کے فدائی دستے کے ترانے کا ذکر کیا ہے کہ ”خواتین کی بڑی تعداد نے کرد خواتین کی طرز پر بلوچ پیش مرگہ تشکیل دیا ہے اور غالباً سینکڑوں نوجوان خواتین اپنی جان دینے کے لیے تیار ہیں۔

Read more

قومی خودمختاری، خود داری اور کاسۂ گدائی

کاسۂ گدائی بڑھ چڑھ کر پھیلانے والوں کو داد دیے بغیر نہیں رہا جا سکتا کہ وہ ”سفارتی مداخلت“ کے سخت بیان پر اپنے عشاق کے قافلوں کو قومی خود مختاری و خودداری کی خلاف ورزی پر اکسائیں اور یہ بھلاتے ہوئے کہ 43 ماہ کی کپتانی میں قومی گداگری اور نا اہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے۔ پاکستان نے 1947۔ 2018 کے 71 برسوں میں 30 کھرب روپے کے قرضے لئے، جبکہ عمران حکومت نے ساڑھے تین برس

Read more

ٹرمپ ازم اور امر بالمعروف

عدم اعتماد کے پھندے میں پھڑ پھڑاتے وزیراعظم عمران خان اس کرسی کو بچانے کے لیے مرنے مارنے پر تلے نظر آ رہے ہیں جس کی انہیں طمع نہیں۔ اندازِ سیاست اور طرزِ تکلم تو وہی لگ رہا ہے جو سابق صدر ٹرمپ کا خاصہ تھا۔ ٹرمپ نے کیپٹل ہل (پارلیمنٹ) پر حملہ تو انتخابات ہارنے پر کروایا تھا، مگر ہمارے کپتان نے عدم اعتماد کا ووٹ پارلیمنٹ میں پڑنے سے پہلے اپنے ہی دارالحکومت پہ ہلہ بول دیا ہے

Read more

روس یوکرین تنازعہ اور سرد جنگ

جس رات وزیراعظم عمران خان ماسکو پہنچے، ان کے صبح اٹھنے سے پہلے روسی صدر پیوٹن نے ”سپیشل ملٹری آپریشن“ کے نام پر یوکرین پر ہر طرف سے حملہ کر دیا جو مشرقی یوکرین کے ڈوب باس کے روسی بولنے والے علاقے تک محدود نہ رہا۔ پاکستانی وفد مشکل میں پھنس گیا کہ کرے تو کیا، بچگانہ غیر جانبداری مشکل میں پڑ گئی۔ روس یوکرین تاریخ اپنے اوریجن میں اتنی باہم پیوست ہے کہ روس کرائیوین رس کہلایا ہے۔ 1917

Read more

کٹھ پُتلی تماشے سے جمہور کو کیا سروکار؟

لیجئے ایک اور کٹھ پُتلی تماشہ لگنے جارہا ہے اور سیاسی منظر کیا کیا رنگ اختیار کرے گا کسی کو اندازہ ہو تو بتائے۔ لگتا ہے کہ آصف علی زرداری نے جو پتا کھیلا تھا کہ پہلے عمران خان کو ہٹاﺅ تو پھر بات ہوگی کو کم از کم پی ڈی ایم کی جماعتوں نے تھام لیا ہے اور اُنکی اُمیدوں کا مرکز اگر کوئی ہے بھی تو تحریک انصاف کے ممکنہ منحرفین اور اس کی اتحادی جماعتیں ہیں جن

Read more

بلوچستان کا پرانا قضیہ، قومی سوال اور حل ندارد (مکمل کالم)

پنجگور، نوشکی اور کیچ میں حالیہ بلوچ مزاحمت پسندوں کے فدائی حملوں کے بعد بلوچستان میں جاری خونی تصادم ایک نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اگر بلوچ مسلح مزاحمت کار ہنوز ڈٹے ہوئے ہیں تو ان کی پانچویں مسلح مزاحمت کو گزشتہ 21 برس میں ریاستی طاقت سے کچلا بھی نہیں جا سکا ہے۔ بلوچوں کی سرکشی کو کچلنے اور بلوچوں کی طویل مزاحمتی تحریک کا قضیہ بھی بہت پرانا ہے۔ اسے سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس

Read more

ایوب خان کا ناکام ماڈل اور ریاست مدینہ کا روحانی تڑکا

تاریخ آگے بڑھتی جاتی ہے اور اس کے نت نئے تقاضے ایجنڈے پہ آتے چلے جاتے ہیں، لیکن مملکت خداداد کا فکری چلن نرالا ہے کہ ماضی کے بری طرح پٹے پٹائے نسخے بار بار جھاڑ جھونک کر پیش کیے جاتے ہیں اور اسلاف کے سنہری زمانے کے خواب سیاست کے دنیاوی بازار میں ایسے بیچے جاتے ہیں جیسے واقعی روحانی قلب ماہیئت درکار ہو۔ آج کل پھر سے مغلوب پارلیمانی سیاست کی مٹی پلید کی جا رہی ہے اور

Read more

ریاستی سلامتی سے انسانی سلامتی کی جانب

لیجئے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے کہ 74برس میں پہلی قومی سلامتی کی پالیسی (NSP) مرتب کرلی گئی ہے اور وہ بھی پارلیمنٹ سے بالا بالا۔ تو سوال اُٹھتا ہے کہ 74 برس تک قومی سلامتی کا جو نظریہ ریاستی سلامتی دے سکا نہ انسانی سلامتی ،وہ گویا موجود ہی نہ تھا؟ بھلا قومی سلامتی کے مارشل تصور کے تنقیدی جائزے سے نتائج اخذ کیے بنا کوئی نیا قومی سلامتی کا تصور کیسے اُبھر کر سامنے آسکتا ہے؟ اس پر

Read more

چوری پکڑی گئی، سیاست گرم ہو گئی

الیکشن کمشن کی سکروٹنی کمیٹی کی نامکمل رپورٹ میں ایسے خوفناک حقائق سامنے آئے ہیں کہ تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین عمران خان کے قانونی مستقبل پہ نہایت سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ 55 اکاؤنٹس چھپائے گئے، صرف 12 ظاہر کیے گئے۔ وصول شدہ رقم اور ظاہرہ کردہ فنڈز میں 31 کروڑ روپے کا فرق ہے، بیرونی فنڈز اور کھاتوں تک رسائی نہیں دی گئی، آڈٹ رپورٹس ناقص پائی گئیں، آمدن و اخراجات کے تخمینوں میں بعد پایا

Read more

دو المیے: 16 دسمبر 1971۔ 16 دسمبر 2014

جب بھی 16 دسمبر (1971) آتا ہے تو مشرقی پاکستان میں کھیلی گئی خون کی ہولی روح و قلب کو تڑپا دیتی ہے۔ اب ایک دوسرے 16 دسمبر (2014) کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے سفاکانہ قتل عام (Massacre) کی نہ ختم ہونے والی آہیں چین سے جینے نہیں دیتیں۔ کیا کیا انسانی المیے ہیں جو خونیں تقسیم سے اب تک بے کس عوام نے نہیں دیکھے۔ 25 مارچ 1971کو ڈھاکہ یونیورسٹی پہ جو شب خون مارا

Read more

دست نگری، مفت خوری اور موکل ریاست کا بحران

چند استثناؤں کو چھوڑ کر، کوئی نہیں ہے جو معیشت کے اصل بحران کی نشاندہی کر رہا ہو یا پھر دست نگر معیشت، مفت خوری اور موکل ریاست کی سیاسی معیشت یعنی نجی و ریاستی مقتدر ڈھانچے کی لائی بربادی پہ توجہ دے رہا ہو۔ تقریباً سبھی کا زور ہے تو بیماری کی علامات (بیروزگاری، مہنگائی اور خساروں) پر اور اس کےمظاہر پر (مالی و کرنٹ اکائونٹ خساروں پر)۔ تحریک انصاف ہو، مسلم لیگ ن ہو، پیپلزپارٹی ہو یا مذہبی

Read more

مذہبی کارڈ اور اسلامی یا قومی ریاست کا مخمصہ (مکمل کالم)

خندقیں کھودنے سے بھلا جانثاروں کے قافلے رکتے ہیں؟ لبیک یارسول اللہ پہ تو کوئی کافر ہی ہوگا جو لبیک نہیں کہے گا۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ ایسا نہ کہنے والے مسلکوں کے ماننے والوں کو کیا کہا جائے گا؟ اور کفر قرار دینے کا یہ سلسلہ کہیں رُکنے والا نہیں۔ اور پاکستان میں کوئی دینی جماعت یا مسلک کے ماننے والے انڈونیشیا کی سب سے بڑی اسلام جماعت ندوة العلما کے دو ہزار سے زیادہ جید علما کے

Read more

دوسِری نظام کا تضاد اور سیاسی بحران  (امتیاز عالم کا ناقابل اشاعت کالم)

دوسِری نظام  (Dyarchy)جو برٹش کالونیل انڈیا میں گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1919ء کے تحت نافذ ہوا تھا اور جس کے تحت صوبائی انتظامیہ کو اصل نوآبادیاتی حکمرانوں اور مقامی نمائندہ حصے میں تقسیم کر دیا گیا تھا آج بھی بعد از نو آبادیاتی دور میں جاری ہے۔ اس کے بھی دو مراکز ہیں جنہیں عام طور پر سیاسی اور عسکری قیادت کہا جاتا ہے۔ اپنی خصلت میں باہمی طور پر متصادم رہتے ہیں۔ بھلے وہ جنرل ضیا الحق تھے اور

Read more

20 برس کی جنگ کے بعد چین سے محاذ آرائی!

9/11 کو 20برس بیت گئے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نہ ختم ہونیوالے خون آشام سلسلوں کا ایک ڈراپ سین تو افغانستان میں نظر آیا جہاں افغان طالبان پھر سے اقتدار پہ قابض ہوگئے ہیں۔ دنیا کم خطرناک پہلے تھی نہ اب خطروں سے پاک ہوئی ہے۔ کوئی یہ سمجھے کہ امریکہ کو شکست ہوگئی ہے تو اس کی بھول ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ تھی یا کورونا کی وبا سے پنجہ آزمائی خوب مال بنایا بھی

Read more

افغانستان: ایک جنگ ختم، دوسری شروع

گزشتہ جمعرات کو کابل ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر دہشت گرد دھماکوں میں 175افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں 13امریکی اور 25طالبان بھی شامل ہیں۔ اسلامی اسٹیٹ عراق و شام (ISIS) کے خراساں گروپ نے اس دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ تاریخ نے کیا کروٹ لی ہے کہ پہلی بار طالبان، امریکی اور برطانوی فوجیوں کا خون ایک دہشت گرد حملے میں بہا اور وہ بھی 31اگست تک امریکی اور نیٹو ممالک کی فوجوں اور دیگر

Read more

طالبان اور شریعت یا جمہوریت کا مخمصہ (مکمل کالم)

میرے بلوچ قوم پرست دوست سینیٹر منظور گچکی نے طنزاً طالبان کی ”فتح مبین“ کو پنجابیوں کی کامیابی قرار دے کر مبارکباد دی بھی تو اس روز جس دن تحریک لبیک پاکستان کے ایک رکن نے لاہور میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمہ کو پاش پاش کر دیا۔ یہ وہی پنجابی مہاراجہ تھا جس نے احمد شاہ درانی اور اس کے نائبین کی فوجوں کو دوبار شکست دے کر شمال مغرب میں دور تک دھکیل کر پہلی پنجابی قومی

Read more

پاک بھارت تعلق کی گانٹھ: جے رام اور اللہ اکبر

پچھترویں یوم آزادی کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز کے سیاسی ایڈیٹر اور میرے دیرینہ دوست ونود شرما نے مجھے درخواست کی کہ "پاکستان کیسے بھارت کو دیکھتا ہے” کے حوالے سے ایک مضمون لکھوں. میں نے اس سے کہا کہ بھئی اس کا دار و مدار اس پر ہے کہ آپ کس نگاہ سے بھارت کو دیکھتے ہیں. ہر ایک کا اپنا اپنا نکتہ نظر ہے. ایسے میں مجھے اپنے دوست اور نہایت عقابی کالم نگار عبدالقادر حسن مرحوم یاد

Read more

خارجہ و سلامتی کے امور جو وبال جان بن گئے

خارجہ و سلامتی کے جڑے ہوئے امور میں گڑ بڑ اتنی بڑھ گئی ہے کہ بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی ماحول میں شاید اب ازسر نو غور کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ اب بدلتے عالمی اور خطے کے حالات کا اپنا تحرک ہے جو ہماری سمت طے کرے گا اور ہم فقط ادھر ادھر لڑھکتے رہ جائیں گے۔ سلامتی کے دو اہم مسئلوں کشمیر اور افغانستان جنہوں نے ہماری خارجہ پالیسی کا تعین کیا، وہ اب ہمارے ہاتھ سے

Read more

افغانستان: تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

افغانستان میں نوے کی دہائی پھر دہرائی جانے لگی ہے اور تاریخ کا پہیہ آگے جانے کی بجائے دہائیوں پیچھے کی جانب مراجعت کرنے کو ہے۔ اس ٹریجڈی میں کامیڈی صرف یہ ہے کہ اس میں شامل تمام وہ بڑے کردار جو اس خوفناک ڈراپ سین کے ذمہ دار ہیں اب ہاتھ ملاتے نظر آرہے ہیں۔ سب سے نمایاں المیہ کردار صدر بائیڈن کا ہے جو اپنی مفصل پریس کانفرنس میں پشیماں دکھائی دیے۔ انہوں نے بات کچھ یوں ختم

Read more

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 100 برس

اس یکم جولائی کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے سو برس مکمل ہونے پر 20 ہزار کمیونسٹوں کے اجتماع سے بیجنگ میں خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر ژی جن پنگ نے جہاں پارٹی کے صد سالہ ہدف ”معتدل خوشحال معاشرے“ کے قیام پر اظہار مسرت کیا، وہیں انہوں نے انتباہ کیا کہ ”کسی طاقت (امریکہ) نے دھونس جمانے کی کوشش کی تو اس کا سر چینی عوام دیوار چین سے مار مار کر

Read more

تین اہم تبدیلیاں، تین بڑی کوتاہیاں (مکمل کالم)

گزشتہ بدھ اور جمعہ کو تین اہم واقعات دہلی، پیرس اور واشنگٹن میں ایسے ہوئے ہیں جن کے مضمرات پاکستان کے لیے نہایت دور رس ہوں گے۔ عمران حکومت ان سے کیسے نپٹے گی، اس کا اندازہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور وفاقی وزیر حماد اظہر کے سطحی بیانات سے کیا جاسکتا ہے۔ کیا تجاہل عارفانہ ہے۔ دہلی میں بدھ کو مودی حکومت نے 5 اگست 2019 ءکے اقدامات کے 22 ماہ بعد

Read more

‎ ”گڈ فیل“ : سیاسی معیشت کا دیوالیہ پن (مکمل کالم)

‎فقط چند ہفتوں میں وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین کی فیاضی ہے کہ مالی و مالیاتی خزاں میں بھی انہوں نے ”گڈ فیل“ کی موہوم امید کی لو لگا دی ہے، بھلے آئندہ منتخب ہونے والوں کو ویسے ہی ہاتھ ملنے پڑیں جیسا کہ وزیراعظم عمران خان کو تقریباً تین سال ملنا پڑے۔ بیچاری حزب اختلاف بھی دانت پیس کے رہ گئی کہ کہے تو کیا کہ اس کا معاشی فکری ڈھانچہ بھی وہی ہے جس کا سوتا نیو لبرل

Read more

میڈیا کی آزادی کے کفن میں آرڈیننس کا آخری کیل

شہری، سول سوسائٹی اور میڈیا ہوشیار! آزادی اظہار پہ مارشل لائی طرز کی میڈیا پابندیاں لاگو کرنے کے لیے کرم خوردہ بندشوں کے پرانے نسخوں کو اکٹھا کر کے ایک مجوزہ آرڈیننس کے بم کی رونمائی کردی گئی ہے اور وجہ نزول کے لیے ایک خیالی پیپر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ عذر گناہ بدتر از گناہ کے مصداق سہارا بھی لیا گیا ہے تو یورپین یونین، برطانیہ، آسٹریلیا اور امریکہ کے کمیونیکیشن کے ریگولیشنز کا، جہاں آزادی اظہار

Read more

کورونا، ماحولیات، انسان اور کرۂ ارض

صدر بائیڈن نے کورونا ویکسین سے متعلق دانشورانہ ملکیتی حقوق سے استثنیٰ کا محض اشارہ تو دیا، لیکن ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) دسمبر تک محفوظ جملہ حقوق (TRIM) بارے کچھ نہ کرسکے گی۔ امریکہ اور یورپ کی اجارہ دار فارما کمپنیاں بھاری منافع خوری کے مفاد میں ترقی پذیر دنیا کے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں ذرا سا عار بھی محسوس نہیں کررہیں۔ جب تک WTO کوئی فیصلہ اگر کرے گی بھی، پسماندہ ملکوں کے خدانخواستہ پندرہ کروڑ

Read more

آئی اے رحمٰن اپنے پیچھے ترقی پسند ورثہ چھوڑ گئے

وہ شخص جس نے لوگوں کو اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کا راستہ دکھایا، بدترین حالات میں بھی اپنے ترقی پسند نظریات کے لئے جدوجہد کی وہ خاموشی سے اپنے پیچھے ترقی پسند ورثہ اور سول سوسائٹی میں بھرنے کے لئے اپنے پیچھے بڑا خلا چھوڑ گیا۔ یہی آئی اے رحمن کا مسلمہ دستور اور رواج رہا۔ ایک شخص جو پیشہ وارانہ مہارت کا حامل رہا جن کا سیکولرازم، سوشلزم اور جمہوریت سے گہرا تعلق رہا وہ تمام تر مظالم

Read more

پی ڈی ایم کیوں بنائی؟

مولانا محترم فضل الرحمٰن نے بجا سوال اُٹھایا ہے کہ:’’تحریک کے سوا راستہ نہیں، ایوانوں میں لڑنا ہے تو پی ڈی ایم کیوں بنائی؟‘‘ جی ہاں! بنائی تو گئی تھی 26 نکاتی ایجنڈے پر جس کا مرکزی ہدف مقتدرہ کی سیاست سے مکمل بیدخلی اور پارلیمان کی حکمرانی کو یقینی بنانا تھا کہ 1973کے آئین کی ہمہ طرفہ بالادستی بحال ہو۔ یقیناً یہ تزویراتی ہدف بورژوا جمہوریت کے دائرے میں ہوتے ہوئے بھی ریاست کی انقلابی کایا پلٹ کا متقاضی

Read more

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے شیشہ دکھا دیا

کوئی شیشہ دکھائے تو برا کیا ماننا؟ لیکن ہمارے لچھن کچھ اتنے بگڑ گئے ہیں کہ شیشے میں اپنی تصویر دیکھ کر تیور بگڑنے لگتے ہیں۔ شفافیت کی عالمی تنظیم (Transparency International) ہر برس درجن بھر عالمی اداروں کے عمیق جائزوں کی بنیاد پر 180 ملکوں میں کرپشن کے اُتار چڑھائو کے تاثر کا جائزہ پیش کرتی ہے۔ یوں وہ کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے، اصلاح احوال کی راہ دکھاتی ہے۔ جہاں نظام جتنے کرپٹ اور حکمران جتنے بوسیدہ لیکن

Read more

نیک تمناؤں کا خون اور احتساب کے گورکن

جانے کیوں مملکت خداداد میں ہمیشہ خیر کی نیک تمناؤں کا خون ہوتا رہے گا؟ غضبناک کرپشن کی جو خوفناک کہانیاں بنائی گئیں اور ہمارے ہم عصر کڑے احتساب کے جو خوشنما خواب دکھاتے رہے اور تیزاب کی بھٹیوں میں کرپٹ مافیاز کو ڈبو دینے کی عبرتناک منظر نگاری کرتے رہے، وہ سب کی سب شرمندگی کے جوہڑ میں ڈوب کے رہ گئی ہیں۔ اب کرپشن کی غضبناک کہانیوں کی جگہ محتسبوں کی شرمناک کہانیوں کا سلسلہ ہے کہ تھمنے

Read more

قضائے الٰہی اور انسانی گناہوں کی سزا

خادم حسین رضوی قضائے الٰہی سے رحلت کر گئے، اللہ کی مرضی میں کسی کو کیا دخل؟ وہ کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے، سانس کی تکلیف تھی اور کھانسی بھی آ رہی تھی۔ بظاہر لگتا ہے کہ سب کرونا کی نشانیاں ہیں لیکن تصدیق نہیں ہو سکی۔ جانے فیض آباد کے حالیہ دھرنے میں کس سے انہیں کرونا لگا اور ان سے کتنوں تک پہنچا؟ تادم تحریر دسیوں ہزار لوگ کسی بھی طرح کی احتیاطی تدابیر کیے بغیر

Read more

”میں جمہوریت، اپوزیشن ڈاکو“: امتیاز عالم کا مسترد شدہ کالم

محترم وزیراعظم عمران خان کے وکلا کے جلسے سے خطاب کی یہ سرخی ”میں جمہوریت، اپوزیشن ڈاکو“ جنگ اخبار کی ہیڈ لائن بنی۔ ذرا ذیلی سرخیوں کی جھلک بھی دیکھ لی جائے : ”فوج نے ہر جگہ ہماری مدد کی“ ، ”انہیں (یعنی اپوزیشن) ہی فوج سے مسئلہ ہوتا ہے، مجھے کیوں نہیں، کہ وہ جانتی ہے کہ میں کیسی زندگی گزار رہا ہوں“ ، ”فوج چوروں کو جانتی ہے“ ، ”ISI کو کمیشن لینے یا منی لانڈرنگ کرنے والوں

Read more

کُل جماعتی کانفرنس کے نام

بلاول بھٹو کی دعوت پر میاں نواز شریف کُل جماعتی کانفرنس سے خطاب کریں گے یا پھر ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کی ترجمانی کے لئے مریم نواز تخلیہ سے باہر آئیں گی یا نہیں، جس سے واضح ہو جائے گا کہ اے پی سی ایک اور پھوکا فائر ہوگی یا پھر متحدہ اپوزیشن کچھ دم خم کا مظاہرہ کرے گی۔ ابھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عددی اکثریت کی حامل اپوزیشن کو مِسنگ ایم پیز کے ہاتھوں جو شرمندگی اُٹھانا

Read more

اُجڑے چمن کے بھاڑ میں اکیلا دیانت دار چنا

حضرت مولانا طارق جمیل (جو جنت کی رعنائیوں اور دوزخ کی حشر سامانیوں کے بیان میں اپنا ثانی نہیں رکھتے) نے احساس پروگرام کا ٹیلی میلا لوٹ لیا جو دراصل وزیراعظم عمران خان کی دیانتداری کی دھاک بٹھانے کے لئے سجایا گیا تھا۔ ٹیلی تھون کی اس خود ستائشی دوڑ میں ہمارے سب ہی چوٹی کے اینکر اِس زعم میں شامل تھے جیسے یہ محفل اُنہی کی امامت میں سجائی گئی تھی، لیکن اسٹیج پر دو معصوم بچیوں کو بطور

Read more

جان جائے، دمڑی نہ جائے۔ مکمل کالم

جان جائے، دمڑی نہ جائے۔ یہ ہے عالمی نظامِ زر کا دستور لیکن اب اس کا کیا کیجیے کہ خود نظامِ زر ہی تاریخی گرداب میں ہے۔ غالباً عظیم ڈپریشن ( 1930 ) اور 2008 کے مالیاتی کساد کے بعد کووِڈ۔ 19 کے ہاتھوں سب کچھ داؤ پہ لگ گیا ہے۔ عظیم ڈپریشن سے نپٹنے کے لیے امریکہ کے صدر روز ویلٹ نے 700 ارب ڈالرز سے نیوڈیل کا ریاستی انجکشن لگایا بھی تو معیشت قبل از گریٹ ڈپریشن کی

Read more

کورونا وائرس سے بدلتی دنیا میں پاکستان کا المیہ

کورونا وائرس تو محض قیامتِ صغری ہے۔ بڑی قیامت نے تو ابھی آنا ہے۔ نائن الیون کی دہشت گردی نے تو دُنیا کیا بدلنا تھی، ماسوا لاکھوں لوگوں کے قتلِ عام اور کروڑوں کی غارت گری کے۔ ابھی تو دُنیا میں طبی ایمرجنسی ہے اور کاروبارِ زندگی منجمد۔ یہاں تک کہ عالمی سرمائے کے دارالحکومت نیویارک میں حکومت نے تنفسی وبا کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ اب امریکہ کورونا کی حشر سامانیوں کی زد میں ہے جہاں لاکھوں لوگوں

Read more

کورونا، پیشوائیت اور عالمی سرمایہ دارانہ نظام – امتیاز عالم کا مکمل کالم

‎ ‎نئے کرونا وائرس (Covid-19) کی قیامت ہے کہ پھیلتی جاتی ہے۔ گزشتہ چار وائرسوں کے مقابلے میں یہ زیادہ سُرعت انگیز اور تباہ کُن ہے، جو ہر لحظہ ارتقائی عمل میں اپنی اثرانگیزی بڑھاتا جاتا ہے اور ضربوں کے حساب سے زقندیں بھرتا کرہ ارض کے ہر کونے کھدرے کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ اس کے شکار مریض تین ماہ میں ایک لاکھ ہوئے، اگلے ایک لاکھ 12 دنوں میں، تیسرے لاکھ فقط 4 روز میں اور

Read more

سید ممتاز عالم گیلانی: میرا بھائی، میرا کامریڈ

‎بہاولنگر کی تاریخ نے ایسی دلدوز محبتوں کا ہجوم شاید ہی کبھی دیکھا ہو اور وہ بھی کرونا وائرس کے پھیلتے خوف کے گھمبیر سایوں میں۔ وہ جو کبھی سماجی جمہوری جنگ میں کسی مورچے پہ بار ماننے کو تیار نہ تھا، کینسر کے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گیا۔ لیکن اس بار اُس کے آبائی شہر میں کسی کامرانی کے جلوس کی بجائے، سوگواروں کا ہجوم اپنے بے لوث، ہردلعزیز عوامی رہنما سیّد ممتاز عالم

Read more

تم اپنی کرنی کر گزرو، جو ہوگا دیکھا جائے گا – غیر سنسر شدہ متن

جب انہونی ہو جائے تو آسمان نے تو ٹوٹ پڑنا ہی تھا۔ سپیشل کورٹ کے جنرل مشرف کے آئین سے غداری ’’High Treason‘‘ کے 3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی کیس میں پانچ الزامات پر پانچ بار پھانسی کا فیصلہ سنایا جانا تھا کہ جیسے قیامت بپا ہو گئی۔ ایسا مملکتِ خداداد میں کبھی غاصبوں اور آئین توڑنے والوں کے خلاف کب ہوا تھا۔ چھ سال مقدمہ چلا، درجنوں بار ملزم کو اپنے بیان کے لیے طلب کیا گیا، پراسیکیوشن ٹیم

Read more

کچھ لال لال ہو جائے – مکمل کالم

”لال لال لہرائے گا“ کے نعروں سے پاکستان کے شہر کیا گونجے کہ فرسودہ روایتوں کے پنڈت ایسے بھڑکے جیسے کسی بِھڑ نے کاٹ لیا ہو۔ ان بیباک نوجوانوں کو اس طرح کی نعرے بازی سے فیض میلے کے منتظمین تک نالاں ہوئے، لیکن جب سوشل میڈیا پہ ”لال لال لہرائے گا“ کے نعرے ڈھول کی تھاپ پہ وائرل ہوئے تو ملک بھر میں طلبا اور نوجوانوں کو ایسے لگا کہ کسی نے اُن کے دلوں میں چھپے انقلابی جذبات

Read more

امتیاز عالم کا ناقابل اشاعت کالم

کیسی سیاست، کیسا طلاطم جسے ’محافظوں کی تبدیلی‘ (Change of Guards) کے اوقات اور زائچوں میں تلاش کیا جاتا ہے اور پھر اُسی تنخواہ پہ گزارا کرنے کی بے کسی پہ آہ و بکا بھی سنائی نہیں دیتی۔ خیر سے ہمارے مردِ آہن تھے کہ خود ہی اپنی ایکسٹینشن کے پروانے جاری کرنے پہ کیا مجال جو ذرا بھر ہچکچاہٹ محسوس کرتے۔ لیکن وہ زمانہ مارشل لاؤں کا تھا۔ مردِ آہن خودکار تھے۔ مابعد مارشل لا دور میں جنرل کیانی

Read more

گورونانک کی کرپا اور کرتارپور راہداری۔ مکمل کالم

گورونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر بھولا بسرا کرتارپوری پوری آب و تاب کے ساتھ پوری سکھ برادری کے لیے اُن کا ویٹی کن بن کے اُبھرا ہے۔ اس نیک کام کے دو سیوکوں آرمی چیف جنرل باجوہ اور نجوت سنگھ سدھو نے جو پیمان عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں باندھا تھا اُس کا پہلا مرحلہ کمالِ ہنر و فن اور سبک رفتاری سے اپنی تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ جس میں مرکزی

Read more