نئے زمانوں میں وہی قصے پرانے

  پورے ملک میں ٹک ٹاک ویڈیوز کے مزاحیہ اور پر لطف کونٹینٹ سے ماخوذ مواد کو معمولی تبدیلی کے ساتھ عملی جامہ پہنا کر جو سیاسی سرکس عوام کو دکھایا جا رہا ہے، اس کے ختم ہونے کے فی الحال کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ کئی سالوں سے وہی روز کی باسی کہانیاں سن سن کر اور ایک جیسے سیاسی تماشے دیکھ دیکھ کر ہماری کئی نسلیں زمانۂ پیری میں داخل ہو چکیں، اور اب آنے والی نسلوں کو

Read more

مقتولہ ثنا یوسف بمقابلہ خدائی فوج دار

کچھ روز پہلے ایک بہت پیاری زندگی سے بھرپور ہنستی مسکراتی ثنا یوسف کے قتل کی خبر نے پورے ملک پہ چھائی ہوئی اداسی اور یاسیت بھری فضا کو مزید سوگوار کر دیا۔ نہ ہمارے ملک میں ہونے والا ظلم و زیادتی اور جبر کا یہ واقعہ پہلا ہے نہ ہی اس سترہ سالہ بچی کی المناک موت پر رد عمل دینے والے ذہنی پیچیدگیوں میں مبتلا کچھ لوگوں کا بے رحمانہ، کانٹے دار طعن و تشنیع سے بھری بے

Read more

نظام انصاف کی زبوں حالی اور عدالتی اٹکھیلیاں

قانون و انصاف کا مضبوط اور غیر جانب دار نظام ایک مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ پاکستان میں اس نظام کو بہتر بنائے بغیر عوامی اعتماد بحال نہیں ہو سکتا، اور نہ ہی ملک میں کوئی مستقل سیاسی اور معاشی استحکام آ سکتا ہے۔ یا یوں کہیے کہ وطن عزیز میں سیاسی عدم استحکام ہی اس وقت کے سیاسی مقدمات اور ان کے ریڈی میڈ فیصلوں میں نئے نئے شگوفوں اور پھلجھڑیوں پر مبنی نقاط اور نئی آئینی تشریحات

Read more

ہمارے 4 جی صحافتی دماغ اور سلو انٹرنیٹ سگنلز

گزشتہ تین سالوں سے ملک میں جو سیاسی ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے وہ یقیناً تاریخ میں نئے مضامین تو رقم کر ہی رہا ہے ساتھ ہی مطالعہ پاکستان میں دھڑا دھڑ نئے ابواب بھی درج کر رہا ہے اور ان ابواب کے سیاق و سباق گاہے بگاہے سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھنے، سننے اور پڑھنے کو مل ہی جاتے ہیں اب ظاہری سی بات ہے جب بد قسمتی سے نیشنل میڈیا اپنی فور جی دماغی صلاحیتوں مگر کمزور

Read more

سانحہِ جلیانوالہ باغ، ایک خونی واقعے کی داستان

جلیانوالہ باغ کے اندوہناک سانحے کو پیش آئے 106 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ خونی واقعہ 13 اپریل 1919 میں بھارت کے شہر امرتسر پنجاب میں اس وقت پیش آیا جب برطانوی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف بہت سے مظاہرین جلیانوالہ باغ میں اکٹھے ہو کر ایک پر امن احتجاج کے ارادے سے شرکت کے لئے جمع تھے۔ ہندوستان اس وقت برطانوی سامراجی قوتوں کے قبضے میں تھا جو ہندوستانی عوام کو محکوم اور غلام سمجھتے ہوئے

Read more

انتقامی سیاست اور منقسم معاشرہ

  ملک کی سیاسی صورت حال انتہائی مخدوش ہے سیاست میں نفرت اور ذاتی انتقام کا جذبہ خوف ناک حد تک بڑھ چکا ہے اور اس سیاسی رسہ کشی میں ہمیشہ کی طرح پسنے والا ایک مظلوم طبقہ یعنی عوام ہی ہے۔ پاکستان میں فروری 2024 کے عام انتخابات میں بد ترین دھاندلی کے بعد سے ایک ایسی سیاسی جنگ کا آغاز ہوا ہے کہ جس کا بظاہر کوئی اختتام نظر نہیں آ رہا۔ ایک بڑی سیاسی جماعت اور اس

Read more

بھکاریوں کے بھیس میں سرگرم مافیا

گداگری کیا ہے؟ سبھی جانتے ہیں کہ گدا گری یعنی بھیک مانگنا ایک بہت بڑا سماجی مسئلہ اور نہایت نا پسندیدہ ترین برائی ہے۔ اب تو یہ حکومتی سطح پر بھی ایک بہت بڑا چیلنج اور توجہ طلب مسئلہ بن چکا ہے۔ پاکستان میں بھیک مانگنا 1958 ء کے ویگرنسی (Vagarancy) آرڈیننس کے تحت باقاعدہ ایک جرم ہے اور اس جرم کی سزا تین سال قید اور تقریباً تین لاکھ جرمانہ ہے۔ لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ ایسے

Read more

جان سے پیاری ”بیا“ کے نام

جدائی کا غم اگر اتنا گہرا اور پر اذیت نہ ہوتا تو اللّٰہ کے پیغمبر حضرت یعقوب علیہ السلام اپنے پیارے بیٹے حضرت یوسف علیہ السلام کی جدائی میں اتنا گر یہ نہ فرماتے کہ ان کی آنکھوں کی روشنی ہی جاتی رہتی۔ جب زندگی جیسے قیمتی شخص کی جدائی کا کاری زخم دل پر لگ جاتا ہے تو وہ زخم شفا یاب نہیں ہو پاتا۔ برس ہا برس بعد بھی ایک گہرا درد اک مسلسل ٹیس کی صورت اپنے

Read more

پاک چین دوستی میں گدھوں کا کردار

گزشتہ دنوں جب حکومت پاکستان نے گوادر میں چین کو گدھوں کی کھالیں اور ہڈیاں برآمد کرنے کے لئے مذبح خانہ کھولنے کا اعلان کیا تو سوچا کہ چلو ایک پنتھ دو کاج کے مصداق جہاں چین کا بھلا ہو گا، وہیں ہمارے ملک میں بے کار سمجھے جانے والا مظلوم جانور بے چارہ گدھا بھی کسی کام سے لگے گا۔ نہ صرف کام سے لگے گا بلکہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی معیشت میں بہتری

Read more

نامہ بر صحافی اور قیا مت کے نامے

لفظ صحافت جو کہ صحیفہ کا ماخذ ہے اپنے اندر کسی مقدس پیغام کی مکمل اور جامع تعریف سموئے ہوئے ہے۔ صحیفہ کے لفظی معنی جریدہ اور رسالہ کے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے بہت سے انبیاء کرام پر صحیفے اتارے تاکہ اپنا پیغام لوگوں تک پہنچائے۔ اس لئے صحافت کو ایک معتبر اور پیغمبری پیشہ بھی کہا جاتا ہے۔ صحافت کی تعلیم کے دوران بنیادی صحافتی اقدار و اخلاقیات کے بارے میں پڑھا تو یہی سمجھے کہ واقعی ان

Read more

تُو بھی نظر میں ہے

جو دنیا میں بھیجا گیا ہے اپنے حصے کی کوششں، محنت اور قسمت ساتھ لاتا ہے۔ سب کچھ ایک طے شدہ نظام کے تحت چلتا ہے۔ آدمی ساری عمر اپنی لکھی ہوئی تقدیر کے ساتھ موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے دیکھے گئے خوابوں میں رنگ بھرنے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے۔ یہاں تک کے زندگی اس کا ہاتھ تھام کر اسے اختتام، یعنی موت کی دہلیز تک چھوڑ آتی ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ

Read more

مفت مشوروں کی چلتی پھرتی دکانیں

  نصیحت یا مشورہ وہ چیز ہے جو چونکہ مفت ملتا ہے اس لئے لوگ دل کھول کر دیتے ہیں اور بلا تفریق ہر ایک کو دیتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو ناصح بننے کا اس قدر شوق ہوتا ہے کہ اپنے تجربات کی روشنی کا ٹیبل لیمپ روشن کر کے راستے میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور ہر آنے جانے والے کی مٹھی کھول کر زبردستی ایک آدھی نصیحت ایسے پکڑاتے ہیں جیسے پرانے وقتوں میں بڑے بوڑھے بچوں کی

Read more

ابلیس کے انسٹال کردہ روبوٹ

  اللہ نے قرآن میں انسان کو کائنات کے اسرار پر تدبر اور غور و فکر کرنے کا حکم فرمایا ہے اور سورج چاند ستاروں کو انسان کے لئے مسخر فرما دیا ہے۔ گویا اللّٰہ نے اس بات کو اپنے بندوں کے لئے پسند فرمایا ہے کہ وہ دنیا میں با عمل زندگیاں گزاریں اور دینی عبادات کے ساتھ ساتھ دنیا کی پیدائش پر غور و فکر کریں اور کائنات کے اسرار کو جاننے کی کوشش کریں۔ انسان کو اشرف

Read more

ابھی تو مجھ کو پڑھنا ہے بڑا انسان بننا ہے

پیارا ملک پاکستان چونکہ ایک ترقی پذیر ملک ہے اور ستر سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی ”نازک دور“ سے ہی گزر رہا ہے اس لئے ہمیں اس ملک میں بیروزگار نوجوان، مایوس بزرگ، اور معصوم و نادار بچے جنہیں بچپن کے ابتدائی دور میں بے فکری کے جہانوں میں، کھیل کود کے میدانوں میں، خوب صورت قہقہوں میں مگن ہونا چاہیے وہ زمانے کے سرد و گرم سے بے نیاز تارکول کی لمبی سیاہ سڑکوں پر

Read more

یہ جو ہیں شہر کے واعظ، یہ خطیبان کرام

زمانۂ طالب علمی میں کئی بار علمائے سو کا لفظ نظر سے گزرا، اس وقت اس بارے زیادہ علم تھا نہ ہی یہ جاننے میں کوئی دلچسپی تھی کہ آخر یہ علمائے کرام کی کون سی قسم ہے پھر جب تھوڑی بہت سنی سنائی کو نا کافی جانتے ہوئے تھوڑی سی تحقیق کی تو ایسا لگا کہ دور حاضر میں علمائے سو کو نہ صرف پہچاننا بہت آسان ہے بلکہ یہ قسم آج کے دور میں بہت عام ہو چکی

Read more