کتاب۔ نجف سے کربلا مصنف۔ توقیر ساجد کھرل

تعارف بقلم۔ طاہر شیخ اشرف المخلوقات کے روئے زمین پر قدم رنجہ فرما ہونے کے بعد تلاش اور جستجو کی لگن جاری و ساری ہے جسے ”سفر“ کا نام دیا جاتا ہے۔ کبھی یہ سفر جدت کی تلاش میں ہوتا ہے تو کبھی سائنس کی نت نئی ایجادات کا سہرا بھی اسی سفر کے سر باندھا جاتا ہے۔ زندگی سے موت تک کا فاصلہ بھی سفر کہلاتا ہے اور اولاد سے والدین بننے کا دورانیہ بھی سفر کہ کر یاد

Read more

ترجیحات

ذیل میں تحریر کردہ تین خبروں کے ساتھ آپ کی توجہ نہایت کی اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ پہلی ہیڈ لائن:پولیو کے دو کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے۔ دوسری ہیڈ لائن: سابق وزیراعظم پاکستان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹرلز کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ تیسری ہیڈ لائن: بارشوں کی شدت اور ہمسایہ ملک سے

Read more

ایک شام مجلس ترقی ادب کے نام

دس اگست کی شب کو جب بے مقصد فیس بک پر سکرولنگ جاری تھی تو اچانک نظروں کے سامنے مجلس ترقی ادب کا نام گزرا اور انگوٹھے نے سکرین کو وہیں پر روک لیا۔ ہلکے پیلے رنگ سے مزین یہ دعوت نامہ بارہ اگست کو مجلس ترقی ادب لاہور میں منعقد ہونے والے مشاعرے کے متعلق تھا جہاں ملک کے نامور شعراء نے اپنا کلام پیش کرنا تھا۔ اردو ادب سے وابستگی کا مطالبہ تھا کہ سیل رواں سی بہتی

Read more

رومن اردو؛ خاموش قاتل

انسان کی پہچان اس کی ثقافت، روایات اور رسوم کے ساتھ ساتھ اس زبان سے بھی ہوتی ہے جسے وہ عام زندگی میں روز مرہ کے معاملات حل کرنے کے لیے بولتا ہے۔ بحیثیت مسلمان، سب مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ دنیا کی مقدس ترین زبان عربی ہے کیونکہ یہی وہ زبان ہے جسے حضور ﷺ کی زبان مبارک سے ادا ہونے کا شرف حاصل ہوا اور یہی وہ زبان ہے جسے آخری آسمانی اور رہتی دنیا تک کے انسانوں

Read more

بارش اور رومان کا تخیلاتی عکس

بارش کو جہاں شراب سے تشبیہ دی جاتی ہے وہیں یہ قدرت کی رعنائیوں میں سے ایک ایسا شاہکار ہے جس کی مثال ملنا نا ممکن ہے۔ بارش اور سفر، جہاں ان دونوں کا ذکر ہو وہیں فطرت کی رنگینیوں کے سراہنے والے اپنے دل تھام لیتے ہیں۔ ہر رومان پرور دل میں بارش کی آمد کے ساتھ ہی ایسا جذبہ پروان چڑھتا ہے جو چاند چڑھائے بغیر ختم نہیں ہوتا۔ انسانی فطرت ہے کہ وہ جھنڈ کا متلاشی رہتا

Read more

جوکالیاں کا تارڑ

یہ یکم مارچ 1939 کی سہانی صبح تھی جب پنجاب کی دھرتی پر ایک ایسے انسان نے جنم لیا جس کی طبیعت میں عجزو انکساری کے ساتھ آوارگی کا خمیر حد سے بڑھ کر گندھا ہوا تھا۔ لاہور سے کوسوں دور دریائے چناب کے کنارے ایک مشہور و معروف قصبے جوکالیاں میں جاتی سردیوں نے اس دھرتی کو ایک ایسا سپوت بخشنے کا انعام دیا جو آگے چل اپنی آوارگی کو ملکی عزت کو چار چاند لگانے والا تھا۔ جوکالیاں

Read more

لوہ پور سے شہرِ ادب تک

دنیا کے چند شہر جو اپنی تاسیس کے بعد مکمل آباد رہنے اور دن دگنی رات چگنی ترقی سے ہم کنار ہو رہے ہیں ان میں پاکستان کے دل پنجاب کی دھرتی کے ماتھے کا جھومر لاہور شہر سر فہرست ہے۔ شہر لاہور کے قدیم نام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دو الفاظ کا مرکب ہے جن میں ایک لفظ لوہ یا لاہ ہے جس کا مطلب لو جبکہ دوسرا لفظ آور ہے جس کا مطلب قلعہ

Read more

بندر نامہ – طنز و مزاح

یہ بات بالکل بھی عجیب نہیں ہے کہ انسان جو کہ خود ایک جانور ہے وہ دوسرے جانوروں کو پسند کرتا ہے۔ کہتے ہیں کہ ایک طرح کی عادات و اطوار کے مالک جاندار ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تو یہ بالکل درست بات ہے۔ میرے یہ الفاظ اور اس سرگرمی کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں سینکڑوں جانور دیکھتے ہیں جن میں چرند، پرند، حشرات اور کیڑے مکوڑے شامل ہوتے لیکن ایک یا دو

Read more

لاہور کا ڈگمگاتا تاریخی ورثہ

پاکستان میں جب بھی ثقافتی، قومی اور تاریخی ورثے کی بات کی جائے تو صوبہ پنجاب کی دھرتی لاہور کا شمار صف اول میں ہوتا ہے۔ لاہور جہاں سیاست، علم، کھابوں اور محبتوں کا شہر ہے وہیں اس کی شہرت کو چار چاند لگانے میں تاریخی اور ثقافتی ورثہ بھی پیش پیش ہے۔ مغلیہ حکومت نے اس شہر میں ایسی ایسی یادگار عمارتیں زمین کے سینے پر کھڑی کی ہیں جن کی مثال ملنا تمام عالم میں مشکل ہے۔ اس

Read more

لاہور اور دیسی اکھاڑے

لاہور کا نام جب بھی دماغ کے دریچوں میں ہلچل مچاتا ہے تو علم، سیاست، تاریخ اور دیسی کھابوں کے ساتھ ساتھ لاہوریوں کو پہلوان ہونے کا اعزاز بھی سننے کو ملتا ہے۔ اس اعزاز کی وجہ نہ تو لاہوریوں کے کھانے ہیں اور نہ ہی ان کے موٹے ہونے کا اس اعزاز کو حاصل کرنے میں کوئی عمل دخل ہے بلکہ یہ لقب صدیوں پرانی تاریخ کا حامل ہے جو برصغیر پاک و ہند میں پنجاب کی دھرتی کو

Read more

لاہوری کھابے

لاہور کا نام جب بھی دماغ کے دریچوں میں ہلچل مچاتا ہے تو علم و ادب، سیاست، تاریخ اور دیسی کھابے بھی اس کی شہرت کو چار چاند لگاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ لاہور کے لوگوں کو زندہ دلان کہنے کے ساتھ ساتھ خوش خوراک بھی کہا جاتا ہے اور انہیں پہلوان کا لقب دیا جاتا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں جگہیں ایسی ہیں جہاں آپ کو منفرد، لذیذ اور شہرت یافتہ کھانے ملتے ہیں جن میں مچھلی،

Read more