وزیراعلیٰ کا عزم اور پولیس کلچر!

پولیس تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ہلاکتوں کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے رویوں میں بہتری لا کر تھانہ کلچر کو تبدیل کریں گے پولیس نظام میں اصلاحات وقت کا اہم تقاضا ہے ملزمان پر پولیس تشدد کسی صورت برداشت نہیں کریں گے پولیس کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے عوام دوست بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

Read more

65 ء کی جنگ اور ایم ایم عالم!

میرے عزیز ہم وطنو اسلام علیکم! دس کروڑ پاکستانیوں کے امتحان کا وقت آن پہنچا ہے آج صبح سویرے ہندوستانی فوج نے پاکستان کے علاقے لاہور پر حملہ کر دیا ہے جنگ شروع ہو چکی اٹھو اور دشمنوں پر ٹوٹ پڑو۔ یہ الفاظ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد ایوب خان کے تھے جو پاکستان ریڈیو سے نشر کیے گئے ایوب خان کے اس مختصر جوشیلے خطاب نے قوم کو پاکستان سے پانچ گنا بڑے دشمن بھارت کی فوج کے

Read more

بھارت کی جارحیت اور مسئلہ کشمیر!

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے شہریوں کو شہید کرنے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر ملک میں موجود غیر ملکی صحافیوں کو ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کا وزٹ کروایا گیا جہاں پاک فوج کے تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے غیر ملکی صحافیوں کو بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔ ایل او سی پر امن معاہدے کو سبو تاژ

Read more

جمہوریت اور موروثی سیاسی نظام

ملکی سیاست ابھی تک عام آدمی کو انسانی بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ ملک میں سیاسی و آمریتی ادوار کا جائزہ لے لیں اکہتر برس کی مسافت طے کرنیوالے پاکستان کے عوام کی حیثیت حکمرانوں کی نظر میں صرف ایک ووٹر سے زیادہ نہیں رہی اسی لئے عوام ملک میں بننے والی ہر حکومت کے کچھ عرصہ بعد ہی ان کی طرز حکمرانی سے بیزار ہو جاتی ہے۔ یہ بڑی دلدوز حقیقت ہے کہ موروثی و روایتی سیاست

Read more

ٹیچر تشدد کیس ’ذمہ دار کون؟

جس معاشرے میں تحقیر ’تذلیل‘ گالم گلوچ اور تشدد استاد کی گرہ سے بندھ جائے یقین کیجئے وہ معاشرے روشن مستقبل سے محروم ہو کر درندگی کی آمجگاہ بن کر تباہ و برباد ہو جاتے ہیں۔ آج پاکستان میں جو اساتذہ پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے یہ اس ملک کے اقتداری طبقات اور بائیس کروڑ عوام کے لئے غور و فکر کا متقاضی ہے۔ چند روز قبل ضلع حافظ آباد میں میرے آبائی قصبہ کالیکی منڈی سے دو کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع نواحی گاؤں ٹھٹھہ پیراں میں گورنمنٹ پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹر ریاض احمد کو اس گاؤں کے مقامی با اثر زمیندار نے سکول کے صحن میں جانورباندھنے سے منع کرنے کی پاداش میں ڈنڈوں کے پے در پے وار کر کے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔

Read more

بھارت کی جارحیت اور کشمیر!

1974 ء میں جب لاہور کے مقام پر اسلامی ممالک کی سربراہ کانفرنس ہوئی تھی تب امریکہ ’بھارت اور سوویت یونیں میں شدید بے چینی پائی جا رہی تھی کہ اگر خطے میں اسلامی بلاک وجود میں آگیا تو وسائل کے معاملے میں پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک سے امریکہ اور مغرب کا انحصار ختم ہو جائے گا یہی وجہ تھی اس کانفرنس کے چار ماہ بعد ہی بھارت نے جوہری دھماکہ کر کے اسلامی ممالک کو یہ پیغام دیا

Read more

وزیراعظم کا دورہ امریکہ اور مسئلہ کشمیر!

وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت امریکہ کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ چکے ہیں اوور سیز پاکستانی کیمونٹی کی جانب سے جس طرح عمران خان کا استقبال کیا گیا تاریخ میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جس پرتپاک استقبال کے ساتھ وزیراعظم پاکستان کو خوش آمدید کہا اور عمران خان نے جس اعتماد کے ساتھ خطے میں خوشحالی ’امن اور پاکستان کے وژن کو امریکہ کے سامنے پیش

Read more

نیب، کرپشن اوراحتساب

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی نیب یک طرفہ کارروائیاں کر رہی ہے تو ثابت کریں چند اراکین پارلیمنٹ کے خلاف مقدمات رجسڑڈ ’شہادتیں موجود نیب کیسے آنکھیں بند کر لے کروڑوں‘ اربوں راپے کی منی لانڈرنگ کی گئی پروڈکشن آرڈر پر باہر آنے والے کہتے ہیں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے نیب کی سیاسی وابستگی ثابت ہو جائے تو استعفی دے دوں گا۔ چیئرمین نیب نے اچھا

Read more

چیئرمین سینٹ کی تبدیلی اور سیاست؟

حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بننے والی رہبر کمیٹی نے نو جولائی کو سینٹ میں موجودہ چئیرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے اور حزب اختلاف کی جانب سے گیارہ جولائی کو متفقہ طور پر امیدوار چیئرمین سینٹ کا نام سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے ہونیوالے اجلاس میں 25 جولائی کو موجودہ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 2018 ء کے الیکشن میں

Read more

ن لیگ ’پیپلز پارٹی اتحاد اور حکومت؟

ملک کی مجموعی صورتحال اس بات کی غمازی کر رہی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اب مشکلات کے بھنور سے نکلتی جا رہی ہے عمران خان کی حکومت کو جس طرح معاشی و سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی چالوں سے اس نئی حکومت کو چاروں شانے چت کر دے گی۔ لیکن عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی امیدوں کے بر عکس آج بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے

Read more

خود کو بدلیں!

قاصد سے شروع ہونے والے سفر نے آج جدت سے لیس ہو کر اپنے لئے آگے بڑھنے کے لئے ترقی کی نئی راہیں متعین کر لی ہیں دنیا گلوبل ویلج میں ڈھل کر انسانی پوروں میں سمٹ آئی ہے۔ آپ غور کریں کہ کیا یہ سب اپنے آپ کو وقت اور حالات کے تقاضوں کے تحت خود کو تبدیل کیے بغیر ممکن ہو پایا قطعاً نہیں۔ دنیائے عالم میں نت نئے تجربات ’مشاہدات کے بعد دنیا ترقی کے سفر پر گامزن ہوئی ترقی و خوشحالی کے اس سفر کے پس پردہ انسان کی فکری سوچ موجود ہے جس نے دنیا کے بدلتے حالات کے پیش نظر اپنے آپ کو تبدیلی کے سانچے میں ڈھال کر ترقی کے زینوں پر قدم رکھا۔

Read more

اقتصادی روڈ میپ، بہتری کی امید رکھیں

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وزراء اور مشیروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے اقتصادی روڈ میپ عوام کے سامنے پیش کر دیا جس میں مشیر خزانہ نے عوام کو خوشخبری دی کہ مشکلات کے دن ختم ہونے والے ہیں چھ سے بارہ ماہ میں معاشی استحکام لایا جائے گا اور اس کے بعد ریکوری اور گروتھ کا دور شروع ہوگا۔ یقیننا اس اقتصادی روڈ میپ پر عملدر آمد سے جہاں یہ ملک معاشی ابتری

Read more

عوام کو ریلیف دیں!

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کہہ چکے ہیں کہ مہنگائی ایک مسئلہ ہے جس کے باعث حکومت خود پریشان ہے تیل کی قیمت کنٹرول کرنا حکومت کے اختیار میں نہیں پھر بھی اخراجات کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہیں۔ دوسری طرف مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ عوام بجٹ میں تکلیف کے لئے تیار رہے جبکہ وزیر اعظم بھی اپنی تقریر میں یہ برملا کہہ چکے کہ جب تک ملکی قرض نہیں اترتا عوام کے لئے

Read more

دہشتگرد: یہ کون لوگ ہیں؟

جب روس اور امریکہ کی سرد جنگ شروع ہوئی تو امریکہ نے افغانستان میں سوویت یونین کو شکست دینے کے لئے پاکستان اور افغانستان سے مدد طلب کی تب امریکہ نے 1960 ء میں مذہبی انتہا پسندی کو کیمو نزم کا توڑ بنانے کا منصوبہ بنایا اور اس منصوبہ کو عملی شکل دینے کے لئے امریکہ پاکستان میں موجود مذہبی جماعتوں کو مدد فراہم کرنے لگا۔ 1980 ء کی دہائی میں یہ سلسلہ واضح ہو گیا سوویت یونین کے خلاف

Read more

صحافتی کردار، غور و فکر کا متقاضی

اہل قلم دانشور اور ادیب قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ معاشرے میں ان کا کردار بھٹکے ہوؤں کو درست سمت کے دھارے میں لانے کے لئے ممد و معاون ثابت ہوتا ہے۔ موجودہ صحافت کی بنیاد سترہویں صدی میں پڑی، جب جرمنی اور بعض دیگر ممالک میں حالات و واقعات پر مبنی رپورٹس کی اشاعت با قاعدگی سے شروع ہوئی۔ گو رپورٹس لکھنے کا رجحان سترہویں صدی سے بھی قبل تھا لیکن وہ بہت رازدارانہ انداز میں ہوتا تھا۔ اخبارات اور رسائل کی اشاعت عام اٹھارہویں صدی میں ہوئی، جب جرمنی، برطانیہ اور فرانس سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے نکلنے والے اخبارات و رسائل کی تعداد ایک سے زائد ہو گئی اور اسی دور میں صحافت نے با قاعدہ ایک شعبے کی شکل اختیار کر لی۔

Read more

ملک کی معاشی تقدیراور آئی ایم ایف؟

آج اگر دنیا کی معاشی قوتوں کی طرف نظر دوڑائی جائے تو امریکہ ’چین‘ جاپان اور جرمنی بالترتیب دنیا کی مضبوط ترین معاشی طاقتیں ہیں۔ یہ وہ معاشی استحکام کے کوہ ہمالیہ ہیں جو پیداواری صلاحیت اور پیداواری عمل میں سب سے آگے ہیں۔ ان ممالک کی تگڑی معشیت کو دیکھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ جس ملک کی جتنی زیادہ فی کس پیداوار ہو گی اتنا ہی اس ملک کے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی اور عوام

Read more

سیاست، جمہوریت اور پاکستان!

قیام پاکستان سے قبل ”ہم پاکستان چاہتے ہیں“ وہ فلک شگاف نعرہ تھا جو مسلمانوں نے قائد اعظم کی پر عزم قیادت میں بلند کیا تھاجس کے عوض لاکھوں شہادیتں، مصائب، تکالیف، ظلم و ستم، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے عصمت دری کے زخم جھیلے، یہ واقعات اس بات کے شاہد ہیں کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ہماری قومی تاریخ کا یہ خطرناک ترین دور تھا۔ برصغیر میں بسنے والے مسلمان اقلیت جنہوں نے برصغیر کے ایک بڑے حصے پر 650 سال تک حکمرانی کی پاکستان کا قیام انہی مسلمانوں کا خواب تھاجسے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں لہو اور مصائب و آلام کے دریا عبور کر کے حاصل کیا گیا۔

Read more

نظام میں تبدیلی نا گزیر!

1947 ء میں برطانیہ کے وزیراعظم سر ونسٹن چرچل نے ایوان میں ایک تاریخی بات کی تھی اس نے کہا تھا کہ حکومت کی بے شمار اقسام کو آزمایا گیا اس گناہ اور پریشانی کی دنیا میں آنے والے وقتوں میں بھی آزمایا جاتا رہے گا لیکن کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ جمہوریت ایک مکمل طرز حکومت ہے۔ پاکستان معرض وجود میں آنے کے بعد اپنی عمر کی اکہتر بہاریں گذار چکا ہے اس وقت پوری دنیا میں جمہوریت

Read more

پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت کی منصوبہ بندی؟

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے ممکنہ جارحیت کے پیش نظر قابل اعتماد معلومات عوام کے ساتھ اس لئے شیئر کیں تاکہ عوام ذہنی طور پر پاکستان کے خلاف ہونیوالی بھارتی جارحیت کے لئے تیار رہے اور پاکستان نے عالمی برادری سے بھی کہا کہ وہ اس معاملہ کا نوٹس لے اگر بھارت نے جارحیت کی تو اس کا نقصان بھارت کو ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کے پاس قابل بھروسا معلومات ہیں بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں خود پلوامہ جیسا حملہ بھی کروا سکتا ہے انہوں نے ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں سے بھی درخواست کی ہے کہ بھارت کی جانب سے ممکنہ جارحیت کے پیش نظر حکومت کے ساتھ کھڑی ہوں۔

Read more

غربت مکاؤ پروگرام ’اسباب پر نظر رکھیں!

تحریک انصاف کی حکمرانی آٹھ ماہ سے زائد کی مسافت طے کر چکی ہے اب اگر آٹھ ماہ کی حکومتی کارکردگی کے تناظر میں دیکھا جائے تو عوام کے ہوشربا مہنگائی کے باعث اداس چہرے ’معاشی عدم استحکام‘ ڈالر کی اڑان ’پیسے کی قدر میں کمی‘ صنعت کاری میں کمی ’مالیاتی خسارے میں اضافہ‘ شرح سود میں اضافہ جیسے بحران اس کی مایوس کن کارکردگی کا طبل بجا رہے ہیں۔ سٹیٹ بنک کے جاری اعلامیہ میں اعداد و شمار بھی

Read more

مودی کو یہ بات سمجھ جانی چاہیے!

تاریخ شاہد ہے کہ دنیا پیں دو بڑی جنگیں لڑی جا چکی ہیں اور ان دونوں بڑی جنگوں نے دنیا کو لاشوں کے انبار دیے۔ پہلی جنگ عظیم کا آغاز 28 جولائی 1914 ء کو شروع ہوئی جو 11 نومبر 1918 ء تک جاری رہی اور اس جنگ میں انسان کے بنائے اسلحہ و بارود نے ایک کروڑ انسانوں کو نگل لیا دوسری جنگ عظیم کا آغازیکم ستمبر 1939 ء کو ہوا اور یہ جنگ 1945 ء تک جاری رہی اس جنگ میں کروڑوں انسان موت کی نیند سو گئے اس جنگ کا اختتام اس وقت ہوا جب امریکہ نے جاپان کے دو شہروں ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم سے حملہ کیا آج بھی ان شہروں پر ایٹمی حملے کے اثرات پائے جاتے ہیں۔

Read more

پیپلز پارٹی، ن لیگ اتحاد اور احتساب؟

موجودہ حالات کے تناظر میں دیکھا جائے تومسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی احتسابی اداروں کے زیر عتاب ہیں ملک کی دو بڑی طاقتور سیاسی جماعتوں کے قائدین کرپشن اور منی لانڈرنگ الزامات کے سلسلے میں احتسابی اداروں اور عدالتوں میں جاری کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں کے بیانات موجودہ ملکی حالات میں احتساب کے عمل کو روکنے کے لئے صرف حکومت اور احتسابی اداروں کو دباؤ میں لانے کی حد تک تو

Read more

پاکستان امن چاہتا ہے لیکن؟

پاکستان کی مستعد ائیر فورس کی بر وقت جوابی کارروائی کے پیش نظر پاکستان کے شاہین صفت پائلٹ محمد حسن صدیقی نے جس جنگی مہارت کے ساتھ بھارت کے دو جنگجو طیارے مار گرائے اور بھارت کو پاکستانی سرحدی در اندازی پر جس طرح شکست و ریخت کا سامنا کرنا پڑا اس سے مودی سرکار کوبھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی کمزور دفاعی استعداد پر بھی شرمندگی اٹھانا پڑی۔ پاکستان سے شکست کے بعد نریندر مودی کی

Read more

پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال؟

اگر موجودہ حالات میں عالم اسلام اور پاکستان کی اہمیت کو دیکھا جائے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت ملک عزیز پاکستان بجا طور پر پورے عالم اسلام کی نمائندگی کا منصب سنبھال چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسی کی بدولت عالم اسلام سمیت پورے جنوبی ایشیاء میں ایک ایسا ماحول تشکیل پا رہا ہے جس کے تناظر میں یہ پشین گوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اب شاید جنوبی ایشیاء میں ایک

Read more

بھارت انجام پر نظر رکھے

پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جارحانہ عزائم اور خطے کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر کردار ادا کرنے کا کہا اور یہ بھی واضح کر دیا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دیگا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملے میں بھارتی فوجیوں کے ہونیوالے جانی نقصان پر بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی پر

Read more

خودساختہ نظام جمہوریت؟

پاکستان کی سیاسی صورتحال کا اگر جائزہ لیا جائے تو تبدیلی کی جدوجہد سات دہائیوں سے کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے۔ لیکن پر عزم، ایماندار اور محب وطن قیادت کے فقدان اور سیاستدانوں کے روایتی طرز عمل کے باعث تبدیلی دلپذیر نعروں، وعدوں اور دعوؤں سے آگے کی حد عبور نہ کر سکی۔ بد قسمتی سے اس ملک کی سیاسی اشرافیہ اقتدار کا حصول اور اپنے مفادات کے تحفظ کو ہی مفاد عامہ سے زیادہ اپنی ترجیحات کو

Read more

بلا امتیاز احتساب، وقت کی ضرورت!

صوبہ پنجاب کی کابینہ میں شامل حکومتی پارٹی تحریک انصاف کے اہم وزیر عبدالعلیم خان کو نیب نے گرفتار کر کے احتساب عدالت سے ان کا نو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیہ کے مطابق سینئر سوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر حراست میں لیا گیا۔ علیم خان کی گرفتاری سے زیادہ آج کل سوشل میڈیا پر ان کا اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کی خبر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے جسے سنجیدہ عوامی حلقوں میں ایک اچھی روایت کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

میں یہ سمجھتا ہوں اس روایت کو تقویت دیتے ہوئے ان تمام سیاسی پلرز کو بھی اخلاقی طور اپنے عہدوں سے دستبردار ہو جانا چاہیے جن پر کرپشن و بدعنوانی کا قدغن لگ چکا ہے خواہ وہ پارٹی عہدیدار ہے یا حکومتی بنچ پر بیٹھا ہے۔ ملک میں احتساب کے اداروں کوسابقہ حکومتوں کے ادوار میں انتقامی سیاست کے طور استعمال کیا جاتا رہا ہے اسی لئے ملک میں جاری احتساب کو بھی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن انتقامی کارروائی قرار دے رہی ہے۔

Read more

کشمیر اک ذرا صبر کہ جبر کے دن تھوڑے ہیں!

حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لئے پروگرامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس اور ایوان صدر کے سامنے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی مجوزہ پروگرام کے تحت وزیراعظم عمران خان ڈی چوک اسلام آباد میں کشمیر پر خطاب بھی کریں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پانچ فروری کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے

Read more

سانحہ ساہیوال ’پولیس کلچر میں اصلاحات کا فیصلہ؟

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اعلی سطحی اور کابینہ اجلاسوں میں سانحہ ساہیوال کے پیش نظر پنجاب پولیس میں فوری اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کا پنجاب پولیس کلچر میں اصلاحاتی ایجنڈے میں کے پی کے پولیس طرز کا ایکٹ لانے ’پہلے مرحلے میں سو ماڈل پولیس اسٹیشنز قائم کرنے اور اہلکاروں کی جدید خطوط پر تربیت کرنا شامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے

Read more

اپوزیشن اتحاد ’حکومت اور جمہوریت؟

چند ماہ کی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بننے والے اتحاد کو سنجیدہ سیاسی و عوامی حلقے قبل از وقت قرار دے رہے ہیں کیونکہ کسی بھی نئی حکومت کے قیام کے بعد اس کی سمت کا تعین ہونے میں کم از کم چھ ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ اگر کوئی حکومت اس عرصہ میں اپنی سمت کا تعین نہ کر سکے پھر ایسی حکومت کے لئے اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے مواقع کم اور مشکلات

Read more

حکومت ’اپوزیشن اور احتساب!

حکومتی وزراء اور اپوزیشن کے درمیان گرم سرد بیانات کا سلسلہ تو خیر تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد تواتر سے جاری و ساری ہے۔ لیکن احتساب کے گھوڑے نے اپنے سموں سے جب پیپلز پارٹی کے قائدین اور ان کے شراکت داروں کو روندھنا شروع کیا تب سے حکومت کے خلاف گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے کے لئے آصف زرداری متحرک ہو چکے ہیں۔ اور اس سلسلے میں گزشتہ دنوں ایک دن میں ہی آصف زرداری اور مولانا

Read more

دیر ضرور لیکن۔۔۔ اندھیر نہیں؟

وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہم منی لانڈرنگ کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔ ڈالر اسمگل کرنے والے اپنے دن گننا شروع کر دیں لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے اس اعلان سے قبل وفاقی کابینہ نے آصف زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ سمیت منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث 172

Read more

دیر ضرور لیکن اندھیر نہیں

وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہم منی لانڈرنگ کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔ ڈالر اسمگل کرنے والے اپنے دن گننا شروع کر دیں۔ لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے اس اعلان سے قبل وفاقی کابینہ نے آصف زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ سمیت منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث 172 افراد پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کی منظوری دے کر ان افراد کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ اس ا قدام سے قبل میاں نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید با مشقت کی سزا سنا کر گرفتار کر لیا ہے۔ ملک میں جاری اس سفاک احتساب کے باعث اپوزیشن کے حلقوں میں یہ تاثر ابھرتا نظر آرہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے۔

Read more

احتساب اور پیپلز پارٹی کی مزاحمتی سیاست؟

تحریک انصاف نے بلا شبہ معاشی عدم استحکام سے جڑے نظام کے ساتھ حکومتی باگ ڈور سنبھالی تھی جس وقت عمران خان کی حکومت برسراقتدار آئی تب قومی خزانہ خالی تھا زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر تھے اور ریاستی امور چلانے کے لئے پیسہ نہیں تھا۔ لیکن چند ماہ میں عمران خان نے ملکی معاشی استحکام کے لئے دوست ممالک سے رابطے کیے تو اس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آئے ہیں وزیر اعظم کے چین، سعودی

Read more

کرپشن و بدعنوانی اور احتساب کا نظام

16 نومبر 1999 ء کو ایک صدارتی فرمان کے ذریعے وجود میں آنے والا ادارہ نیب ملک میں کرپشن و بدعنوانی کے تدارک کے لئے کام کرنے والا سب سے بڑا اور مؤثر ادارہ ہے اس ادارہ پر منصفانہ اور جمہوری معاشرہ کے قیام کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ اقتداری حکمرانوں نے اسے مضبوط اور خودمختار بنا کر ٖفعال کرنے کی بجائے اپنے سیاسی حریفوں کو چاروں شانے چت کرنے کے لئے استعمال کیا۔ اگر آج احتساب کا یہ ادارہ خودمختار اور فعال ہوتا تو ملک میں کرپشن و بدعنوانیوں کی کہانیوں کا راج نہ ہوتا اور ملکی خزانے اور وسائل پر نقب لگانے والے سرحد پار جائیدایں نہ بناتے پاکستان میں بیشتر مسائل بلا امتیاز احتساب نہ ہونے کے باعث اپنی جڑیں مضبوط کر رہے ہیں۔

کرپشن کے خاتمہ کے لئے انفرادی و ادارہ جاتی مؤثر جدوجہد کی ضرورت ہے اب جو نلک میں احتساب کا عمل شروع ہوا ہے اس کو رولنگ ایلیٹ ماننے کو تیار نہیں کیونکہ وہ براہ راست اس کا شکار ہو رہی ہے یہی قوت اس عمل کو غیر فعال بنا کر احتساب کمیشن بنانا چاہتی ہے تاکہ ایک دوسرے کا تحفظ کیا جا سکے اگر ملک میں موجود سیاسی جماعتیں اس بات کا اعادہ کر لیں کہ احتسابی اداروں کی خامیوں کو دور کر کے اسے فعال بنایا جائے تو نہ صرف ملک بہتری کی طرف گامزن ہوگا بلکہ جمہوری نظام بھی مضبوط ہو گا۔

Read more

سی پیک، چین اور ایشیا

منصوبہ سازوں کے مطابق اس بند گاہ پر ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد 200 سے 400 ملین ٹن سالانہ سامان کی نقل و حرکت عمل میں آئے گی۔ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کا منصوبہ اپریل 2015 ء میں چھیالیس ارب ڈالر کی خطیر رقم کی لاگت سے شروع ہوا۔ یہ کہنا غلط نہیں کہ سی پیک ایشیاء کا سب سے بڑا معاشی پروجیکٹ ہے یہ ہزاروں کلو میٹر ریلویز، موٹرویز اور بندرگاہوں کا بڑا ایک مربوط نظام ہے۔ ایران کی چابہار بندرگاہ اور پاکستان کی گوادر بندر گاہ کا فاصلہ 170 کلو میٹر ہے پاکستان کی گوادر بندر گاہ اور ایران کی چابہار بندر گاہ خطے کے چار ممالک کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اگر خطے میں اقتصادی طور پر بالادست ہونے والے ممالک کی دوڑ پر نظر دوڑائی جائے توبھارت کے لئے ایران اور افغانستان، مشرق وسطی کی تجارتی منڈیوں تک رسائی میں جغرافیائی اعتبار سے بڑی مشکل یہ ہے کہ ان تمام علاقوں تک زمینی راستے پاکستان سے ہو کر گزرتے ہیں۔

Read more

ٹرمپ کے الزامات کی اصل حقیقت؟

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مختلف ادوار میں نشیب فراز سے دوچار رہے ہیں۔ پاکستان نے جب بھی اپنے مفادات کے تحفظ اور برابری کی سظح کے تعلقات پر زور دیا تو امریکہ نے پاکستان پر الزامات لگائے۔ دہشت گردی کا خاتمہ امریکہ کیلئے ہی نہیں پوری دنیا کیلئے چیلنج ہے جس کے تدارک کے بغیر دنیا میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے

Read more

بھارت کی آبی جنگ اور پاکستان؟

ملک میں پانی کی قلت کی موجودہ صورتحال کا اندازہ آپ اس افسوسناک امر سے لگا سکتے ہیں کہ پاکستان میں تھر، چولستان اور صوبہ بلوچستان کی آنکھیں پانی کی عدم دستیابی کے باعث نمناک ہیں۔ پانی زندگی کی علامت ہے انسان تو اپنی بقاء کے لئے سب کچھ لٹا کر بھی جنگ لڑتا ہے لیکن پاکستان کے حکمرانوں کی ترجیحات اور سیاسی جماعتوں کے منشور میں یہ بات سرے سے ہی موجود نہیں کہ آبی ذخائر کے لئے ڈیمز

Read more

خطے کی صورتحال اور پاکستان کا مستقبل؟

دنیا میں کچھ ممالک ایسے ہیں جن پر جب چاہے حملہ کر کے فتح کیا جا سکتا ہے لیکن اس کرہ ارض پر چند ممالک ایسے بھی ہیں جنہیں شکست سے دوچار کرنا بہت مشکل ہے۔ اس کی وجہ ان ممالک کے پاس طاقتور فوج، طاقتور اتحادی اور ان کے زبردست جغرافیائی خدوخال ہیں۔ امریکہ، کینڈا، اسرائیل، نارتھ کوریا، روس، آسٹریلیا، ایران، سوئٹزرلینڈ اور پاکستان ایسے ممالک ہیں جو دفاعی استعداد کے حوالے سے دنیا کے دیگر ممالک پر سبقت

Read more

احتساب اور کرپشن کے سومنات؟

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کو پچاس روز سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ دنوں میں اپنے دورہ لاہور کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا، کہ قوم کی لوٹی گئی دولت واپس لاکر ملکی قرض اتاریں گے، اور پورے ملک کو کرپشن سے پاک کریں گے۔ جس کا عملی ثبوت یہ کہ پی ٹی آئی کی حکومت

Read more

آئی ایم ایف اور پاکستان؟

آج اگر دنیا کی معاشی قوتوں کی طرف نظر دوڑائی جائے تو امریکہ، چین، جاپان اور جرمنی بلترتیب دنیا کی مضبوط ترین معاشی طاقتیں ہیں۔ یہ وہ معاشی استحکام کے کوہ ہمالیہ ہیں جو پیداواری صلاحیت اور پیداواری عمل میں سب سے آگے ہیں۔ ان ممالک کی تگڑی معشیت کو دیکھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ جس ملک کی جتنی زیادہ فی کس پیداوار ہوگی اتنا ہی اس ملک کے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی اور عوام کا

Read more

ترقی، تبدیلی اور پاکستان؟

دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کی صفوں کو چھان پھٹک کر دیکھ لیں جتنے بھی ترقی یافتہ ممالک ہیں وہ آج اپنی خود مختاری کی گرہ سے بندھے ہوئے ہیں۔ جن کی معیشت انتہائی مضبوط اور ترقی پذیر اقوام کے مقابلے میں ان کا بنیادی ڈھانچہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے، اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لئے جب آپ ترقی یافتہ ممالک اور اقوام کا مطالعہ کریں گے تو معلوم ہوگاکہ ہمیشہ قوموں

Read more