نواز اور عمران ایک دوسرے کی ضد

نواز شریف اور عمران خان ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ نواز شریف وزیر اعظم ہوں یا نہ ہوں وہ نماز، روزہ، ذکر و اذکار اور محفل میلاد کے پابند ہیں۔ آج بھی نواز شریف کی لاہور کی رہائشگاہ جاتی امراء اور لندن میں ہر جمعرات شریف فیملی کے افراد اکٹھے ہو کر ذکر و اذکار کی محفل منعقد کرتے ہیں۔ جبکہ عمران خان کی وزیراعظم بننے سے قبل کبھی عوام نے ان کو نماز پڑھتے کی بھی تصویر نہیں دیکھی۔

Read more

پنجاب اسمبلی میں ہوا کیا: آنکھوں دیکھا حال

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دن پنجاب اسمبلی کے اطراف اور اندر خلاف توقع معمول سے زیادہ سیکیورٹی تھی۔ پنجاب اسمبلی کے اطراف پانچ سو گز کا پورا ایریا بند تھا جہاں دفعہ 144 نافذ تھی۔ پولیس، رینجرز کے علاوہ دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر تعینات تھی۔ میں اور وائس آف امریکہ کے رپورٹر ضیاء الرحمن ہفتے کی صبح تقریباً ساڑھے نو بجے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔ اسمبلی گیٹ پر

Read more

عمران خان پر لٹکتی تلواریں

16 اگست 2018 سے 5 اکتوبر 2021 تک عمران خان اور ان کے رتن دن رات ایک پیج، ایک پیج کا چرچا کرتے اور ورد کرتے تھکتے نہیں تھے اور اسی ایک پیج کے دم پر کبھی نواز شریف کو غدار ثابت کرتے، کبھی مریم نواز کی کردار کشی کرتے، کبھی شہباز شریف کی طرز سیاست پر انگلیاں اٹھاتے، کبھی آصف زرداری کو بھٹو خاندان کا دشمن قرار دیتے، کبھی بلاول بھٹو کا مذاق اڑاتے، کبھی مسلم لیگ (ن) سے

Read more

خادم اعلیٰ پنجاب سے خادم پاکستان بننے کا موقع

عمران خان پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جن کو آئینی و جمہوری طریقے سے وزیراعظم ہاؤس سے نکالا گیا ہے۔ اس سے قبل جتنے بھی پاکستان کے وزیراعظم آئے ان کو کسی باوردی ڈکٹیٹر یا سویلین ڈکٹیٹر نے نکالا یا عدالت کے ذریعے عہدے سے ہٹایا گیا۔ عمران خان پر اب ہمیشہ کے لئے یہ ٹیگ لگ جائے گا کہ ان کو پارلیمنٹ نے نکالا ہے۔ شاید اسی لیے عمران خان آدھی رات کو خاموشی سے

Read more

آئین پاکستان کے گرے ایریا

بلوچستان کے ان گائیڈڈ میزائل قاسم سوری نے تمام سیاسی جماعتوں، وکلا، عدلیہ، سول سوسائٹی سمیت تمام اداروں کو ایک بہترین موقع فراہم کر دیا ہے کہ آئین پاکستان میں موجود گرے ایریا پر نظر ثانی کی جائے اور ان کی ازسرنو تشریح کی جائے۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی حکومت نے جب نیا آئین تیار کیا تو اس پر چھوٹے صوبوں کی جماعتوں کے بہت سارے تحفظات تھے۔ اس وقت ذوالفقار بھٹو کی جماعت پنجاب کی سب سے بڑی

Read more

پی ٹی آئی کا مکمل صفایا، پروگرام فائنل

عمران خان کی بیڈ لک یہ ہوئی کہ ان کو حکومت تو بنا کر دے دی گئی لیکن وہ ریت پر کھڑا تاج محل ثابت ہوا، جس تیزی کے ساتھ عمران خان کی ہنگامی طور پر ہوا بنائی گئی اور اسی تیزی سے ہوا نکال بھی دی گئی اور اس سے کہی تیزی سے ان کے خلاف محاذ کھل گئے۔ اللہ تعالی کو تکبر، غرور، انا پرستی اور میں ہرگز پسند نہیں ہیں بدقسمتی یہ ہے کہ عمران خان میں

Read more

مریم، بلاول اور مونس میں فرق

بچے تو سب کے ہی ہوتے ہیں لیکن کچھ بچے عقل مند، ذہین، باشعور اور سمجھدار ہوتے ہیں جو کسی جگہ بھی اپنے والدین کی بدنامی کا باعث نہیں بنتے بلکہ وہ ہمیشہ والدین کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں۔ جبکہ کچھ بچے والدین کو منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑتے۔ ایک وقت تھا پورا سسٹم نواز شریف کے خلاف کھڑا ہو گیا لیکن مریم نواز اپنے والد کے سامنے ڈھال بن کر کھڑی ہو گئی۔ نواز شریف کو توڑنے

Read more

استاد منگو اور سرپرائز ڈے

بی اے میں میں نے سعادت حسن منٹو کی ایک شارٹ سٹوری پڑی تھی آج کل عمران خان کا سرپرائز ڈے جس انداز سے تذکرہ ہو رہا ہے وہ سٹوری اچانک میرے ذہن میں رپیٹ ہونا شروع ہو گئی۔ استاد منگو لاہور میں تانگہ چلاتا تھا۔ اس کے تانگے میں روزانہ لاہور گورنمنٹ کالج کے سٹوڈنٹ اور وکیل حضرات اکثر سفر کرتے تھے جن کی باتیں وہ بڑے غور سے سنتا تھا۔ ایک دن اس کے تانگے میں دو وکیل

Read more

نیوٹرل کون؟

آج کل ہر طرف نیوٹرل کا چرچا ہو رہا ہے۔ کبھی شہر اقتدار میں، کبھی راولپنڈی میں، کبھی لاہور میں، کبھی کراچی میں، کبھی گجرات میں، کبھی چوک چوراہوں میں تو کبھی جلسوں میں نیوٹرل کا چرچا ہو رہا ہے۔ وہ نیوٹرل کیا ہوئے ہر کوئی خود کو بادشاہ سمجھنے لگ گیا ہے۔ کیا انسان نیوٹرل نہیں ہو سکے؟ اور کیا جانور ہی صرف نیوٹرل ہوتے ہیں؟ اگر کسی کو کتے پالنے کا شوق ہے تو وہ بخوبی جانتا ہے

Read more

نو مور عمران خان

جس تیزی کے ساتھ موسم تبدیل ہو رہا ہے اس سے کہی زیادہ تیزی اور شدت کے ساتھ ملک کا سیاسی درجہ حرارت بھی تبدیل ہو رہا ہے۔ مارچ میں پہلے کبھی اچانک اتنی گرمی نہیں پڑی جتنی اس بار تیزی سیے گرمی آ گئی ہے۔ اس وقت درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔ دیسی مہینے اپنے نام میں ہی گرمی سردی سمائے ہوئے ہیں۔ پھگن اور چیتر اکثر اوقات ٹھنڈے گزرتے ہیں۔ پھگن کے آخر میں اور

Read more

اگلے دس دن بہت اہم

عمران خان کے خلاف اتنی جلدی اور اتنی تیزی سے سب چیزیں فائنل ہو جائیں گی کسی کے وہم و گمان بھی نہیں تھا۔ کل تک جو اپوزیشن کو دھمکیاں، چھوڑوں گا نہیں، خطرناک بن جاؤ گا کی گردان کرنے والے آج واسطہ یا بلاواسطہ کبھی لندن تو کبھی لاہور میں معافی کے پیغام بھجوا رہے ہیں اور کبھی ان کے قریبی وزراء برملا میڈیا پر صلح کی پیشکش کر رہے ہیں۔ ایک طرف ظاہرا اور پوشیدہ معافیاں مانگی جا

Read more

عدم اعتماد: کیا وہ واقعی نیوٹرل ہو گئے ہیں؟

نواز شریف کو جس طریقے سے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا اور جیسے عمران خان کو لایا گیا وہ بھی ایک دلچسپ مرحلہ تھا۔ ان دنوں ہر کسی کی زبان پر ایک ہی بات تھی کہ عمران خان کو دس سالہ پلان کے تحت وہ بھی مکمل تعاون کے ساتھ لایا گیا ہے۔ جتنی محنت عمران خان کو لانے میں کی گئی اس سے کہی زیادہ محنت کو چلانے میں کی گئی اور اس سے بڑھ کر ان کو دو

Read more

چند سوالات

کیا ملک درست سمت میں چل پڑا ہے؟ کیا اداروں کی اب سیاست میں مداخلت بند ہو جائے گی؟ کیا سویلین اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان عدم اعتماد کا خلاء پر ہو جائے گا؟ کیا پاکستان دوبارہ معاشی طور پر مضبوط ہو سکتا ہے؟ کیا فوج، عدلیہ اور دیگر اداروں کے نئے چہرے اپنے اداروں کا وقار بحال کر پائیں گے؟ کیا ملک کی بہتری کے لئے سیاسی جماعتوں میں کوئی اتفاق رائے قائم ہو سکتا ہے؟ کیا مذہبی جماعتوں کی

Read more

سعد رضوی اور پنجاب کے بلدیاتی الیکشن

ہوش و حواس اور جذبات میں کیے فیصلے اور سوچ بچار اور غور فکر کے بعد کیے فیصلوں میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ جذباتی لوگوں کے متعلق اکثر کہا جاتا ہے کہ کھرے اور سچے ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات جذباتی لوگ جو فیصلے لیتے ہیں وہ ان کی اپنی زندگی اور ان کے قریبی افراد کی زندگی پر بہت گہرے اثرات مرتب کر جاتے ہیں۔ جبکہ ان کے مقابلے میں جو فیصلے غور فکر اور صلاح

Read more

قدرت نواز شریف پر مہربان

قدرت ہمیشہ اس شخص پر مہربان ہوتی ہے جس سے وہ کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دلوانا چاہتی ہے۔ قدرت کچھ لوگوں کو کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دینے کا چانس دیتی ہے جس کے لئے وہ کئی سالوں سے جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں لیکن شاید ان کی قسمت میں نہیں ہوتا کہ ان کے ہاتھوں کو بڑا کام پاء تکمیل تک پہنچ سکے۔ اگر پاکستان کی بات کریں تو قدرت نے ذوالفقار بھٹو، جنرل ضیاء الحق اور بینظیر بھٹو کو

Read more