عالمی یوم سائیکل

دنیا بھر میں 3 جون کو عالمی یوم سائیکل منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو سائیکل چلانے کے فائدوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ سائیکل ایک سادہ، سستی اور ماحول دوست سواری ہے جو نہ صرف سفر کا آسان ذریعہ ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ سائیکل چلانے سے جسمانی ورزش ہوتی ہے، دل مضبوط ہوتا ہے، وزن کم ہوتا ہے اور انسان چُست رہتا ہے۔ یہ گاڑیوں کے مقابلے

Read more

پاک بھارت طاقت کا توازن

پاکستان اور بھارت کی دفاعی صلاحیتیں جنوبی ایشیا میں طاقت کے نازک توازن کی علامت ہیں۔ دونوں ممالک ایٹمی طاقت کے حامل ہیں جس کی وجہ سے یہ خطہ دنیا کے خطرناک ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ بھارت کے پاس دنیا کی چوتھی بڑی فوج ہے جس میں تقریباً 14 لاکھ فعال فوجی شامل ہیں۔ اس کے پاس جدید جنگی طیارے (رافیل، سخوئی، تیجا) ، جدید میزائل سسٹم (اگنی، پرتھوی) اور ائرکرافٹ کیریئر جیسے نیول اثاثے موجود ہیں۔ دوسری

Read more

سچ، غلطی اور فریب: اطلاعات کی جنگ

اطلاعات سے مراد وہ خبریں یا پیغامات ہیں جو حقیقت پر مبنی ہوں۔ ایسی معلومات جو درست، مکمل اور قابلِ بھروسا ہوں انہیں اطلاعات کہا جاتا ہے۔ ہم روزمرہ زندگی میں خبریں، کتابیں، انٹرنیٹ اور دوسرے ذرائع سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔ درست معلومات فرد اور معاشرے کو صحیح فیصلے لینے میں مدد دیتی ہیں اور ترقی کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ دوسری طرف غلط اطلاعات وہ ہوتی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہوتیں لیکن دینے والا شخص انہیں

Read more

گریٹ گیم: ایک پرانی کشمکش کی نئی شکل

افغانستان کی سرزمین تاریخ کے مختلف ادوار میں عالمی طاقتوں کی کشمکش کا مرکز رہی ہے، اور آج ایک بار پھر یہی منظر نامہ ابھرتا دکھائی دے رہا ہے۔ 19 ویں اور 20 ویں صدی میں جو بڑی جغرافیائی اور سیاسی کشمکش دنیا نے دیکھی، وہ ”گریٹ گیم“ کے نام سے مشہور ہوئی۔ اس اصطلاح کو پہلی بار برطانوی افسر آرتھر کونولی نے استعمال کیا، اور بعد ازاں پیٹر ہاپکرک نے اسے اپنی مشہور کتاب ”دا گریٹ گیم: دا سٹرگل

Read more

جنگ عظیم دوم اور فرانس

جنگ عظیم دوم میں فرانس کا کردار بہت اہم اور پیچیدہ تھا کیونکہ یہ جنگ 1939 سے 1945 تک جاری رہی اور فرانس مختلف مراحل میں مختلف محاذوں پر لڑتا رہا۔ انگلینڈ کی طرح فرانس بھی اس جنگ سے بہت متاثر ہوا۔ فرانس نے شروع میں اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر نازی جرمنی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا لیکن جنگ میں نئے موڑ آنے سے فرانس کے کئی حصے نازی جرمنی کے قبضے میں آ گئے۔ اس سے

Read more

تنہائی کے ایک سو سال

گیبرئل گارشیا مارکیز بیسویں صدی کے سب سے ممتاز ادبی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ گیبرئل جادوئی حقیقت نگاری میں مہارت اور انسانی تجربات کی گہرائی سے تحقیق کے لیے مشہور ہیں۔ 1927 میں ارکاٹاکا، کولمبیا میں پیدا ہونے والے مارکیز نے اپنے کیریبین جڑوں سے متاثر ہو کر دیومالائی، تاریخی، اور عوامی داستانوں کو آپس میں جوڑ کر ایسی کہانیاں تخلیق کیں جو عالمی موضوعات کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کے کام خاص طور پر شاہکار ”تنہائی کے سو

Read more

سیاسی انقلابات۔ 2

  1989 میں چیکوسلواکیہ میں ویلویٹ (مخمل) انقلاب آیا۔ اسے ویلویٹ انقلاب اس لیے کہا گیا کیونکہ یہ ایک پر امن اور غیر متشدد انقلاب تھا جس میں کسی قسم کی بڑی خونریزی یا مسلح جد و جہد نہیں ہوئی۔ مخمل کے کپڑے کا نام دینے کا مقصد اس کی نرمی، شائستگی اور بغیر کسی سخت تصادم کے کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سیاسی انقلاب کے نتیجے میں کمیونسٹ حکومت کا خاتمہ ہو گیا اور جمہوریت قائم ہو گئی۔

Read more

سیاسی انقلابات۔ 1

  ایک سیاسی انقلاب پہلے سے موجود سیاسی نظام میں بنیادی اور تیز رفتار تبدیلی کا نام ہے۔ سیاسی انقلاب میں اقتدار کی ساخت، حکومت، نظریے اور سماجی تعلقات میں نمایاں تبدیلی کا وقوع پذیر ہونا ہے۔ انقلاب سے عام طور پر عوام یا اہم سیاسی گروہ یا گروہوں کے ذریعے حکومت کو اچانک منہدم کیا جاتا ہے۔ یہ برق رفتار واقعات اکثر گہری سماجی کشیدگی، معاشی عدم مساوات، یا نظاماتی سیاسی ظلم سے پیدا ہوتے ہیں۔ یہ واقعات ملک

Read more

پاک بھارت اردو ادب

اردو ادب برصغیر کی مشترکہ تہذیب، تاریخ، اور ثقافت کا اہم ترین حصہ ہے۔ تقسیم ہند کے بعد اردو ادب کو دو الگ جغرافیائی اور نظریاتی اکائیوں پاکستان اور بھارت میں تقسیم ہو گیا۔ دونوں ممالک میں اردو ادب نے منفرد انداز میں ترقی کی لیکن یہ ایک دوسرے سے جڑے رہنے کے گہرے اثرات بھی رکھتا ہے۔ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے دو اہم ممالک ہیں جن کی تاریخی، ثقافتی، جغرافیائی اور سیاسی حیثیت نمایاں ہے۔ دونوں ممالک

Read more

نوبل انعام برائے ادب

ادب کے شعبے میں دنیا بھر میں مختلف ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ یہ انعام مختلف زبانوں، ثقافتوں اور طرز تحریر کے لیے مخصوص ہوتے ہیں۔ ان میں نوبل انعام برائے ادب، بکر پرائز، پلٹزر پرائز، پرکس گنکور پرائز، نیوشتیڈ پرائز، ہانس کرسچن اینڈ رسن ایوارڈ، کمال فن ایوارڈ، اردو اکادمی ایوارڈ، فیض احمد فیض ایوارڈ، پریم چند ایوارڈ شامل ہیں۔ لیکن ان سب میں زیادہ اہمیت کا حامل نوبل انعام ہے۔ مذکورہ ایوارڈ ہر سال سویڈش اکیڈمی کی طرف سے

Read more

پاک ترک تعلقات

پاکستان اور ترکیہ کے مابین سفارتی تعلقات اور دفاعی تعلقات پر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی تاریخ، سفارتی سطح پر باہمی تعاون، اور دفاعی شعبے میں اشتراک کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد اسلام، عوام، مشترکہ تاریخی ورثے اور باہمی مفادات پر مبنی ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کا آغاز پاکستان کے قیام کے فوراً بعد ہوا اور وقت کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں مزید مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان اور

Read more

پاکستان کی دفاعی صلاحیت

جنوبی ایشیا میں جب بھارت ایٹمی پاور بنا تو پورے خطے کو بھارتی اثر و رسوخ کاؤنٹر کرنے کے لیے پاکستان نے بھی اپنی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ایٹمی صلاحیت حاصل کی۔ ملک خداداد نے یہ صلاحیت ایک ہی رات میں حاصل نہیں بلکہ یہ سفر دہائیوں پر محیط ہے۔ پاکستان نے دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف ادوار میں اہم اقدامات کیے جن میں خاص طور پر ایٹمی ہتھیار اور میزائل پروگرام کی ترقی شامل

Read more

ٹی ایس ایلیٹ

ٹی ایس ایلیٹ جن کا پورا نام تھامس سٹرنز ایلیٹ تھا بیسویں صدی کے ایک عظیم انگریزی شاعر، نقاد، ڈرامہ نگار اور ادبی دنیا میں ماڈرن ازم کے ایک بڑے علمبردار تھے۔ ایلیٹ کی ادبی اور ذاتی تاریخ میں متعدد دلچسپ پہلو شامل ہیں جنہوں نے انہیں ایک منفرد شاعر اور ادیب بنا دیا۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ٹی ایس ایلیٹ 26 ستمبر 1888 کو سینٹ لوئس، میسوری، امریکہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک علمی خاندان سے

Read more

اسد درانی

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اسد درانی پاکستان کے سابق چیف آف انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) تعینات رہے ہیں۔ بطور ایک انٹیلی جنس چیف درانی ایک اہم عسکری شخصیت بھی ہیں جنہوں نے اپنی فوجی زندگی کے دوران نہایت اہم عہدے سنبھالے۔ 1941 میں پیدا ہونے والے درانی نے پاکستان ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن کے بعد اپنی فوجی زندگی کا آغاز کیا۔ انہوں نے پاکستان آرمی میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں اور متعدد اہم مواقع پر اپنی

Read more

پاکستان اور خارجہ پالیسی

خارجہ پالیسی کی اگر آسان الفاظ میں تعریف کی جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ خارجہ پالیسی ایک ملک کی بین الاقوامی ممالک کے ساتھ تعلقات اور مفادات کا ڈھانچہ ہوتا ہے۔ ایک ملک کے سفارتی تعلقات اور ان کی نوعیت اس ملک کی خارجہ پالیسی کے تابع ہوتے ہیں۔ خارجہ پالیسی ملک کے مفادات، اقدار اور مخصوص مقاصد کے مرہون ہوتی ہے۔ خارجہ پالیسی ہی بین الاقوامی تنظیموں میں شمولیت اور عالمی مسائل میں کردار طے کرتی ہے۔

Read more

گلگت بلتستان کی تاریخ

  گلگت بلتستان پاکستان کا شمالی علاقہ ہے جو اپنی تاریخی، ثقافتی، اور قدرتی خوبصورتی کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ افغانستان، چین اور بھارت کی سرحدوں سے ملحق قدیم زمانے سے مختلف تہذیبوں کے درمیان ایک اہم سنگم رہا ہے۔ اس علاقے پر مختلف سلطنتوں نے حکمرانی کی، اور ہر دور نے اس کی ثقافت اور شناخت پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ گلگت بلتستان کی تاریخ وسطی ایشیا، تبت، چین، اور برصغیر کے اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔ گلگت بلتستان

Read more

پاکستان اور عالمگیر طاقتیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں واقع ایک ایسا ملک ہے جو اپنے محل وقوع کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی جغرافیائی اور سیاسی حیثیت اسے عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ 1947 میں قیام پاکستان کے بعد سے اب تک پاکستان نے امریکہ، چین، روس، اور یورپی یونین جیسی عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں۔ تاہم ان تعلقات میں برابری کی حیثیت اور خودمختاری پر ہمیشہ سوالیہ نشان رہا ہے۔ پاکستان

Read more

پاک فرنچ تعلقات

فرانس یورپ کا ایک اہم ملک ہے۔ نیٹو اور دیگر دفاعی اتحاد میں اس کی شمولیت کافی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ مغربی یورپ میں واقع ہے اور بحیرہ روم اور بحر اوقیانوس کے کنارے پر پھیلا ہوا ہے۔ فرانس کے شمالی حصے میں انگلش چینل ہے جو اسے برطانیہ سے جدا کرتا ہے۔ اس کے مشرقی حصے میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ، اور اٹلی واقع ہیں۔ یہ جنوب میں اسپین اور انڈورا سے جڑا ہوا ہے۔ فرانس کا یہ محل وقوع

Read more

لبنان

لبنان، مشرق وسطی کے مرکز میں ایک ایسا ملک ہے جو ہزاروں سال پرانی مگر زرخیز اور پیچیدہ تاریخ سمیٹے ہوئے ہے۔ لبنان قدیم زمانے میں فونیشیا کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ایک وقت تھا جب لبنان عظیم سمندری تجارت اور ثقافتی تبادلے کی سرزمین تھا۔ اپنی پوری تاریخ میں لبنان مفتوح اور مختلف تہذیبوں سے متاثر رہا ہے۔ ان تہذیبوں میں مصری، فارسی، یونانی، رومی اور عرب شامل ہیں۔ قرون وسطیٰ میں لبنان صلیبیوں اور مسلم افواج کا

Read more

انڈر دا نیٹ

آئرس مرڈوک کا ناول”انڈر دا نیٹ” ہمیں جنگ کے بعد کی لندن کی زندگی میں لے جاتا ہے۔ ناول کا ایک کردار جیک ڈوناگھ ایک جدوجہد کرنے والا مصنف ہے جو مصیبت میں مبتلا ہے۔ مالی طور پر دوسروں پر منحصر جیک اپنے دنوں میں ٹھوکریں کھاتا ہے۔ وہ ایک خود ساختہ "ناکام فنکار” ہے جس کو کسی ڈائریکشن کی طرف بڑھنے میں دشواری ہے۔ وہ پرانے دوستوں سے دوبارہ رابطہ کرتا ہے جن میں اس کی سابق گرل فرینڈ

Read more

پاکستان کی جمہوری تاریخ

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو اپنی غیر مستحکم سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہمیشہ جانچ کے سیاسی پیمانوں کی زد میں رہا ہے۔ سیاسی تاریخ کے جھروکوں میں دیکھا جائے تو ملک میں کئی بار سویلین اور فوجی حکومتیں قائم اور ختم ہوتی رہیں۔ آمروں کے سائے میں بننے والوں حکومتیں تو اندرونی اور بیرونی دباؤ کے آگے اپنی موت آپ مرتی رہیں لیکن پاکستان میں جمہوریت کی ایک منفرد تاریخ ہے۔ ملک 14 اگست 1947 کو معرض وجود

Read more

پیوٹن، یوکرین اور شکست

رواں سال فروری میں یوکرائن اور روس کے درمیان چھڑنے والی جنگ ابھی تک جاری ہے اور کسی بھی نتیجے یا منطقی انجام تک نہیں پہنچی۔ جب روس نے یوکرائن کو اپنے اندر ضم کرنے کی غرض سے ایک بھرپور حملہ کیا تو اہل تجزیہ کار اور جنگی ماہرین نے شاید یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ جنگ کیا رخ اختیار کرے گی اور کب تک چلے گی۔ ان ماہرین نے یہ بھی اندازہ نہیں لگایا کہ یوکرینی کس حد

Read more

ملکی حالات سے مایوسی ایسی ہے کہ ان پر لکھنے کو کچھ نہیں

میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستانی سیاست پر کچھ نہ لکھوں۔ اس کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی یہ کہ ٹیلی ویژن چینلز، اخبارات، رسائل اور آن لائن فورمز پہ پہلے ہی بہت کچھ لکھا اور بولا جا رہا ہے جس میں ہر لکھاری اور صاحب رائے اپنے تجربے، نظریے اور سوچ کے مطابق ملک کے حالات و واقعات پر اپنے قلم سے روشنی ڈالتا ہے۔ ہر قلم کار کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر گزرتے سیاسی وقوعے اور

Read more

ییپرس (Ypres) کی جنگیں

ییپرس (Ypres) بیلجیم کے مغربی صوبے فلینڈرس میں واقع ایک شہر ہے۔ اس میں بہت سے قبرستان، یادگاریں اور میوزیمز ہیں جو جنگ عظیم اول کی یاد میں تعمیر کیے گئے۔ جنگ کے دوران تباہ ہوجانے والی اہم عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کیا گیا جن میں سینٹ مارٹن کا کتھیڈرل بھی شامل ہے۔ اس شہر میں 1955 سے لے کر اب تک ہر تین سال بعد مئی کے دوسرے اتوار کو ایک کیٹ پریڈ بھی ہوتی ہے جس میں مصنوعی

Read more

پہلی جنگ عظیم میں جرمنوں کی شکست کی وجوہات

4اگست 1914 کو جرمنی نے فرانس کے خلاف عملی طور پر اعلان جنگ کر دیا۔ رد عمل کے طور پر فرانس نے اپنی فوج کا ایک حصہ جرمن۔ فرانس سرحد پر تعینات کر دیا۔ فرانس سے جنگ لڑنے کے لیے جرمنی کے چیف آف جنرل سٹاف ایلفرڈ شیف لین نے ایک جنگی پلان تجویز کیاتا کہ فرانس کو اس جنگ میں شکست دی جا سکے۔ شیف لین کے نام کی مناسبت سے اس پلان کو شیف لین پلان کہا جا

Read more

جنگ عظیم اول

1914 تک پورے یورپ میں برطانیہ سب سے بڑی طاقت بن چکا تھا۔ دنیا کے دوسرے بر اعظموں میں برطانوی کالونیز وجود میں آ رہی تھیں اور برطانوی سامراجی نظام حکومت اپنی جڑیں مضبوط کر رہا تھا۔ الغرض برطانیہ ایک نئی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا۔ برطانیہ کے اس طاقت ور سٹیٹس کو صرف ایک ملک ہی چیلنج کر رہا تھا۔ وہ چیلنج یا رکاوٹ جرمنی تھا۔ اٹھارہویں اور انیسویں صدی میں جرمنی کی حیثیت سوائے ایک

Read more

آگسٹس سیزر

رومن جنرل جولیس سیزر کی موت کے بعد پورے روم میں سخت بد امنی پھیل گئی۔ سلطنت کے حالات میں کشیدگی اور ابتری آ گئی۔ قاتلان سیزر جن میں نمایاں نام بروٹس کا تھا اپنے عزائم میں کوئی کامیابی نہ حاصل کرسکے۔ بلکہ سیزر کے ایک دوست اینٹنی کا سینٹ/کونسل میں عمل دخل بڑھ گیا اور یوں قاتلان سیزر کے ہاتھ کچھ نہ آیا۔ تمام سازشی سینٹرز اپنے آپ کو آزاد کنندگان روم کہتے تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ انہوں

Read more

جولیس سیزر

تاریخ روما کے مشہور آرمی جنرلز میں سب سے منفرد مقام و مرتبہ رکھنے والا جنرل، سیاستدان اور خود کو ڈکٹیٹر کہلانے والا واحد شخص جولیس سیزر تھا جو روما کے جمہوری نظام کے ذریعے اقتدار تک پہنچا اور پھر اس نے تاریخ روما پر اپنے گہرے نقوش چھوڑے۔ سیزر نے بر سر اقتدار آتے ہی تمام روما کی تاریخ کا دھارا موڑ دیا اور ساتھ ہی روما کی بنیادوں کو بھی ہلا دیا۔ عظیم جنگجو نے اس کے علاوہ

Read more

ہینی بال

ایک طرف رومی فتوحات میں مصروف عمل تھے تو دوسری طرف قرطاجن بھی اپنی سلطنت کو وسعت دینے کے لیے ادھر ادھر کوششیں کر رہے تھے۔ رومی اور قرطاجن کی مہمات کے نتیجے میں ہم قرطاجنہ کو رومیوں کے خلاف ایک روایتی حریف کہہ سکتے ہیں۔ اگرچہ قرطاجن جزیرہ سسلی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور وہاں رومی قدم مضبوط ہوچکے تھے لیکن ہملکار اس جزیرہ کے نعم البدل ہسپانیہ (سپین) میں جگہ بنا چکا تھا۔ یہ معرکہ ایک طرح

Read more

رومی فتوحات

انسانی تاریخ میں یہ فلسفہ اور اس کی عملی شکل روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جب کوئی سلطنت یا ریاست کسی علاقے میں اپنے پاؤں جماتی ہے تو وہ اپنی طاقت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتی ہے۔ سب سے آسان اظہاریہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے سے کمزور اور عسکری طور پر کم تر ریاستوں پر قبضہ کرنا شروع کر دیتی ہے۔ اپنی اسی طاقت کے بل پر وہ اپنی جغرافیائی سرحدوں کو وسعت دیتی ہے۔ جیسے

Read more

یونان کے بعد روم

قدیم یونان سے اٹھنے والا ایک انقلابی مارچ، جس کی کمان دنیا کے نوجوان اور باصلاحیت جنگجو اور سپہ سالار سکندر یونانی کے ہاتھ میں تھی، جب ہندوستان پہنچا تو اس کی یہ آخری منزل ثابت ہوئی۔ ہندوستان تک یونانی سپہ سالار سکندر دی گریٹ کی تمام فتوحات اور کارنامہ عظیم ختم ہو جاتے ہیں۔ سکندر کی موت کے بعد یونان سے لے کر ہندوستان تک پھیلی سلطنت تک وہ ہوا جو ہر طاقت کے ٹوٹنے کے بعد ہوتا ہے۔

Read more

طالبان اور پاکستان کی پوزیشن

کیا افغانستان میں جلد یا دیر بعد امن قائم ہو جائے گا؟ یہ امن صرف اسی صورت قائم ہوگا جب طالبان کی حکومت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا کے ساتھ چلنا سیکھے۔ بدلے ہوئے عالمی منظر نامے کے ساتھ ہم قدم ہو کر چلے۔ اقوام عالم کی عالمی امن کی کاوشوں میں شرکت کرے۔ بین الاقوامی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ چلے لیکن اپنا ایک امیج بنائے اور اسے اپنی دیر پا پر امن افغانستان کی پالیسی پر

Read more