بچوں کا کتھارسز

کیا آپ کا بچہ کتھارسز کرنا جانتا ہے یا کبھی آپ اس عمل سے گزرے۔ کتھارسز ہے کیا؟ اور اسے کرنا کیوں ضروری ہے اور خاص کر بچوں میں۔ روح کو پرسکون کرنا، ذہن کو مطمئن کرنا، جذبات پہ قابو پانا، اپنے آپ کو حالت سکون میں رکھنے کا نام کتھارسز ہے۔ کسی ٹروما سے نکلنے کے لیے بھی کتھارسز کرنا ضروری ہے مگر ہم اس عمل کو روزمرہ کی زندگی سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہر انسان ایک

Read more

کامیابی کی سواری

بہت خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جنھیں سواری کرنے کے لیے آگے بڑھنے کے لیے کندھے میسر ہوتے ہیں۔ ذرا سی تعلیم ذرا سی قابلیت کے بعد وہ کندھوں پہ سوار ہوکے ایسے ایسے مقام پہ پہنچ جاتے ہیں جہاں پیدل سوار اپنی تمام محنت جد و جہد لگا کے بھی نہیں پہنچ سکتا وہ ایک مقام تک ہی رہتا ہے۔ یہ کندھے کسی کے بھی ہو سکتے ہیں۔ ابا جی کے، کسی تنظیم کے، کسی قریبی رشتے دار

Read more

مغلظات

غصہ انسانی جذبات اور احساسات کا ایسا رنگ ہے جو انسان کے اندر کے تمام رنگ نمایاں کر دیتا ہے اگر سادہ اور آسان زبان میں کہوں تو انسان کی اصلیت کا پتہ دیتا ہے بہت کم لوگ ہی ہوں گے جو غصے میں اپنی زبان پر قابو رکھ سکتے ہوں گے یا سامنے والے کی عمر اور رتبے کا یا کم از کم اپنی ہی عمر کا لحاظ رکھتے ہوں گے۔ جو جتنی بلند آواز میں چیختا ہے چلاتا

Read more

احسان کا بدلہ

گاڑی کو ٹو کر لے جانا میری زندگی کا یہ کوئی پہلا تجربہ نہیں، ایک دفعہ جب نئی نئی گاڑی چلانا سیکھی تھی تو پہلی دفعہ ابو کے ساتھ ہی تھی مجھے کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوئی بلکہ گاڑی چلانے کا نیا تجربہ حاصل ہوا۔ اور ایک دفعہ ایک رکشہ والے نے پیر سے دھکا لگا کے گاڑی گھر تک پہنچائی تھا۔ مگر آج جو تجربہ ہوا وہ کافی جان لیوا تھا۔ سردیوں میں گاڑی ایک دفعہ سڑک پہ کھڑی

Read more

بیٹیوں کی شناخت پریڈ

شناخت پریڈ سے کون واقف نہیں جہاں بیری ہو وہاں یہ پیریڈ لازمی ہوتی ہے اور بہت کم اور خوش نصیب لڑکیاں ہوں گی جو اس پریڈ سے نہیں گزریں۔ مجھے بڑی حیرت ہوتی ہے کہ میری امی کے دور میں سوشل میڈیا نہیں تھا مگر وہ بہت روشن خیال خاتون تھیں انہیں اس شناخت پریڈ سے سخت نفرت تھی مگر مجبوری ایسی تھی کہ وہ اس سے الگ نہیں رہ سکتی تھیں۔ مگر اس پریڈ کے کچھ اصول انہوں نے

Read more

عورتوں کا معاشرہ

معاشرہ دو طرح کا ہوتا ہے خاص طور پر ہمارے ملک میں، ایک معاشرہ مردوں کا جس پر بہت سارے لوگ لکھ چکے ہیں اور لعن طعن کر چکے ہیں خاص کر کے خواتین، یہ بھی اندازہ ہو چکا ہے کہ سارے مرد بڑے ہی ظالم ہیں اس لیے ابھی اس موضوع کو رہنے دیتے ہیں پھر کبھی سہی۔ مگر پتا نہیں کیوں خواتین یہ بات بھول جاتی ہیں کہ ایک معاشرہ عورتوں کا بھی ہوتا ہے جس میں مرد

Read more

چوراہوں کے دسترخوان

بھوکوں کو کھانا کھلانا بڑا ثواب کا کام ہے لیکن کیا کراچی جیسے شہر میں کوئی بھوکا سوتا ہوگا؟ یہاں انسان تو انسان پرندوں کو بھی کھانا کھلانے کا رواج ہے پرندوں کے باجرے سے فٹ پات بھرے ہوئے ہیں ہاں وہ لوگ ضرور بھوکے سوتے ہوں گے جو اپنی خودی اور عزت نفس کو سنبھالے بیٹھے ہیں۔

ایک بزرگ کمزور اور نحیف آدمی اگر چوراہے پر بیٹھ کر کھانا کھا رہا ہے تو دل کو تو شاید تقویت ملتی ہوگی مگر ایک ہٹا کٹا آدمی افطاری کھانے اور کھانا کھانے روز آتا ہوگا تو کیسا لگتا ہوگا؟

کیا ہم واقعی بھوکوں کو کھانا کھلا رہے ہیں یا لوگوں کو آرام طلب بنا رہے ہیں؟

Read more

ہمارے بچے اور شیطانی ڈبے

پتا نہیں کیوں ایک چمکتی دمکتی ڈیوائس سے ہم اپنے بچے کو دور رکھنا چاہتے ہیں ۔ ہمیں کیوں لگتا ہے اگر ہمارا بچہ یہ ہاتھ میں لے لے گا تو اخلاقیات کی سب سے نچلی منزل پر کھڑا ہو گا ۔ یہ سوچتے ہوئے ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں ، ہم سارا قصور ان بے جان ڈبوں پر ڈال کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں جی میڈیا بگاڑ رہا ہے۔  ارے یہ سب شیطانی ڈبے

Read more

رشتہ کروانے والیاں کس طرح کام کرتی ہیں

کراچی میں گھر بنانا اور گھر بسانا ایک بندے کے بس کی بات نہیں رہی ہے اگر آپ کو گھر بنانا یا کرائے پر لینا ہے تو بغیر بروکر کے ممکن نہیں۔ ہمیں اس لفظ کی اردو آتی ہے مگر کیا کریں اس لفظ کی اردو لکھنا نہیں چاہتے عجیب سا لفظ ہے اسی لیے اردو پڑھاتے وقت ہم اپنے اسکول کی انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ کہیں کہیں اردو کی جگہ انگریزی کا سہارا لینے دیا کریں مگر آگے سے معیاری اردو کا سن کر خاموش ہونا پڑتا ہے ورنہ یقین جانیئے جو مزا ”دفع ہو جاؤ“ کہہ کر غصہ نکالنے میں ہے وہ گیٹ آؤٹ میں قطعی نہیں ہے اور مجبوری ایسی کہ آپ گیٹ آؤٹ کا سہارا نہیں لے سکتے بس اسی لیے ”جماعت سے باہر نکل جائیے“ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

Read more

آن لائن اسکول اور ہمارا ڈرامہ

اس سال بڑی عجیب بات ہوئی ہم اپنے اسکول میں ہر سال ایک ڈرامہ کرواتے ہیں جو کہ ہمارے ڈرامہ کلب کا حصہ ہے اس دفعہ ہمار ے ذہن میں مسعود احمد برکاتی کا ڈرامہ آیا جو انہوں نے نونہال رسالے کے لیے لکھا تھا سوچا اسی پر ہی بچوں سے محنت کروائی جائے مگر اس کا بالکل ادراک نہیں تھا کہ یہ ڈرامہ حقیقت کا روپ دھار لے گا اور ڈرامہ نہیں ہو پائے گاویسے بھی یہ موضوع آئندہ

Read more

بچوں کو ہنسنے مت دیں

ایک خاتون جو کہ افریقہ سے آئیں تھیں انہوں نے اپنے تین سالہ بچے کا داخلہ شہر کے بہترین اسکول میں کروایا ایک ہفتے کے بعد اس بچے نے اسکول جانے سے منع کردیا جب وجہ معلوم کی گئی تو اس بچے نے کہا ”یہاں سب بچے ایک دوسرے پر ہنستے ہیں او ر آپس میں ایک دوسرے کا مذاق اڑاتے ہیں جب کوئی بچہ گر جاتا ہے تو اسے مل کر اٹھاتے نہیں ہیں بلکہ سب مل کر ہنستے

Read more

زمانے کے انداز بدلے گئے

پردہ کرنا اور پردہ رکھنا یہ دونوں ہی بڑے مشکل کام ہیں۔ اور ان کو کرنے کے لئے پتا نہیں کن کن لوگوں کی باتیں طنزیہ نگاہیں سہنی پڑتی ہیں، کن کن موقعوں پر ان پردہ نشینوں کی ذرا سی لغزش کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہ وہی جانتی ہیں جو سہتی ہیں یا سہ رہی ہیں۔ اور پھر بھی اس کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیتیں۔ عبایہ ایک زمانے میں بالکل ختم ہو گیا پھر اچانک

Read more

برتھ ڈے سلیبریشن

پرائیوٹ اسکول والے اپنی من مانی میں اتنے آگے بڑھ چکے ہیں کہ اگر ان کی من مانی نہ روکی گئی تو ہمیں لگتا ہے کہ بچوں کے داخلے سے پہلے یہ والدین کا داخلہ لیا کریں گے اور ان کو سکھائیں گے کہ بچوں کو کیسے پالا جا تا ان کو کس برانڈ کا کپڑا پہنائیں گے تو آپ کے بچے کی ذہنی صلاحیت پید ائش سے ہی تیز ہونے لگی گے۔ کیونکہ ان کی سوچ پیسہ کمانے سے

Read more

امی کی یادیں

ڈائری کا نام ڈائری نہیں ہونا چائیے بلکہ اس کا نام یادیں ہو نا چائیے ہم ان صفحات پر جو کچھ لکھتے ہیں وہ ایک یاد ہی تو بن جاتی ہے ماضی کی یا د۔ یادیں بھی کتنی ا چھی ہوتی ہیں، گزرے وقتوں کی یاد، بچپن کی بھول بھلیوں کی یاد، کھلونوں سے کھیلتے، دوستوں سے لڑنے کی یاد، امی سے ضد کرنے کی یاد، امتحان میں فیل پاس ہونے کی یاد، گڑیا گڈے کی شادی منانے کی یاد، قربانی کی یاد، بارش کی یاد، طوفان کی یاد، سردی کی یاد، گرمی کی یاد، بارش کی یاد، طوفان کی یاد، بہار کی یاد، خزاں کی یاد زندگی اتنی آگے بڑھ گئی ہے لگتا پیچھے بس یاد ہی یاد ہے مگر مجھے ان یادوں سے پیار ہے ان تمام گزرے وقتوں کی مٹھاس میرے ذہن کو جلا بخشتی ہے۔

Read more

فیل کریں مگر پہلے پڑھائیں بھی تو

میری بڑی خوش نصیبی رہی ہے کہ عمر کے ہر حصے میں میری ہر عمر کے لوگوں سے دوستی رہی ہے۔ چھوٹی تھی تو بڑوں سے دوستی رہی اور اب عمر کے اس دور میں بہت چھوٹے اور نوجوانوں بچوں سے دوستی رہتی ہے میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ میں عمر وں کی اس خلیج کو جیسے عام فہم زبان میں جنیریشن گیپ کہا جاتا ہے کبھی اپنے اور اپنے بچوں کے درمیان نہ آنے دوں اور اس کوشش میں اہم کردار میرا تدریسی پیشہ ادا کرتا ہے۔

مجھے بڑی حیرت ہوتی ہے جو مسئلے مسائل میری بھانجی مجھ سے بیان کرتی ہے یا اس کی پوسٹ جب میں پڑھتی ہوں تو جو باتیں وہ لکھتی ہے اور جن مسئلوں کی طرف وہ نشاندہی کرتی ہے ان ہی مسائل سے گزر کر میں بھی یہاں تک پہنچی ہوں۔ اور آج صرف ایک بات کا ہی ذکر کروں گی۔ حالانکہ یہ بات کرتے ہوئے بہت عجیب لگ رہا ہے۔

Read more

اسراف یا جہیز

مہنگائی کا رونا روتی خواتین کو سب سے زیادہ بے جا اسراف کرتے دیکھا گیا ہے اگر ہمارے یہاں ریسرچ کا کوئی سلسلہ ہوتا تو یقیناً بات ثابت ہو جاتی ۔ ہم سب سے زیادہ جہیز کا رونا روتے ہیں ۔ شادیوں کے اخراجات کا رونا روتے ہیں ۔ شادی کرنا ہما رے معاشرے میں ایک مشکل ترین مسلۂ بنتا جا رہا ہے۔ ایک طرف تو ہم سادگی اور جہیز کا راگ الاپتے رہتے ہیں دوسری طرف جن فضولیات پر

Read more

میز کرسی والے اور سرکاری کام

بچپن سے اپنے گھر میں میز کرسیاں دیکھ رہے ہیں۔ کھانا کھانا اور پھر پڑھائی کرنا آرام سے ہو جاتا تھا۔ مگر جب شعور کی منزلیں طے کیں تو ”میز کرسی“ کی اہمیت اس وقت پتا چلی جب صبح آٹھ بجے بڑی بہن صاحبہ کے ساتھ شناختی کارڈ بنوانے کے لئے جانا پڑا (یہ اس زمانے کی بات ہے جب ’نادرا‘ معرض وجود میں نہیں آیا تھا)۔ دو دن مسلسل خواری اور کاغذات کی لمبی فہرست کے بعد ہمارے بہنوئی

Read more

کراچی کی سڑکوں کے سپرمین

ہوا کے دوش پر اڑنے والے جانباز نڈر اور دلیر ہمارے موٹر سائیکل بردار۔ ہمیں کبھی بھی موٹر سائیکل بردار بہادر اور دلیر نہیں لگتے نہ کبھی ہم انہیں پھرتیلے تیز طرّار سمجھتے اگر جو یہ ہمیں حیرت مبتلا نہ کرتے۔ یقین جانیئے جب ہم نے اپنی سوچ کا زاویہ بدلا تو کراچی میں ہم نے ان موٹر سائیکل بردار سے زیادہ بہادر، دلیر، پھرتیلے، نڈر اور جانباز کسی کو بھی نہ پایا۔ ان کی بہادری اور دلیری کی انتہا

Read more

حکمران ہمیں پارسا چاہیے

ہم ایک عام شہری ہیں روٹی کپڑا مکان کے چکروں میں پڑنے والے۔ ملکی سیاست، بحث مباحثہ، کون صحیح او ر کون غلط، ان چکروں میں ہم کھبی نہیں پڑے، زندگی میں ایک دفعہ ووٹ ڈالنے گئے اس کام کی امید اب ہمیں خود بھی نہیں ہے بہرحال بڑے بڑے دعوے ہم نہیں کرتے کیا پتا یہ غلطی دوبارہ ہوجائے ویسے بھی آپ تو جانتے ہیں انسان خطا کا پتلا ہے۔ خیر ہم بتا رہے تھے کہ سیاست سے ہمارا

Read more

بجلی کا کنڈا سٹی ڈسٹرکٹ ڈالے اور جرمانہ شہری بھریں

عموماً یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پولیس والے کسی کو پکڑ لیں تو اس شخص کو چور، ڈاکو یا دہشت گرد ثابت کرنا ان کے لئے بڑا آسان ہوتا ہے مگر ہاے ری قسمت انسان گھر میں بیٹھے سیدھی اور صاف زندگی گزارے اور پھر بھی چور کہلاے تو اسے کیا کہیں گے، قسمت کی ستم ظریفی یا محکمہ الیکڑسٹی کی مہربانی۔ خیر ہم بھی نجانے کس کا غصہ کس پر نکالنے بیٹھ گئی۔ کیا کریں اگر آپ اضافی

Read more