حماس کو مسئلہ فلسطین سے علیحدہ رکھنے کی ضرورت ہے

31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک مہلک حملے میں سابق فلسطینی نیشنل اتھارٹی وزیراعظم اور حماس کے سرکردہ لیڈر اسماعیل ہانیہ کے سیاسی قتل نے بھونچال پیدا کر دیا ہے۔ حسب توقع پاکستان میں اس قتل کے متعلق سازشی تھیوریز نے زبردست زور پکڑا ہے۔ ان تھیوریز میں ایک تو وہی روایتی سوچ ہے کہ ایران اور اسرائیل کا اندرون خانہ گٹھ جوڑ ہے جس کے تحت وہ حماس کے ذریعے عرب ممالک کو سرنگوں کرنا چاہتے

Read more

کشمیر کے بعد سندھ طاس معاہدے پر بھارتی عزائم

جنوری 2023 میں پاکستانی دفتر خارجہ کو بھارت کی جانب سے ایک خط موصول ہوتا ہے جس میں سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل بارہ کی کلاز تین کے تحت معاہدے میں ترمیم کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ یہ خط ایک ایسے وقت میں لکھا گیا جب سندھ طاس معاہدے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ میکینزم تعطل کا شکار ہو کر کیس ثالثی عدالت میں پہنچ چکا ہے۔ یہ کیس پاکستان نے دائر کیا ہے جب

Read more

کشمیر پر امریکی ثالثی کا خطرناک آپشن

5 اگست کے دن جب چوّن سالہ امیت شا نے 245 اراکین پر مشتمل راجیہ سبھا کے سامنے جموں کشمیر کی حیثییت بدلنے کی قرارداد پیش کی تو دراصل یہ پاکستان اور بھارت دونوں کی سفارتی طاقت کی آزمائش کی ابتدا تھی۔ چند دنوں میں ہی دونوں ممالک اندرونی و بیرونی طور پر دباؤ کا شکار ہوگئے اور اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ بھارت دنیا بھر کو اسے اپنا اندرونی مسئلہ قرار دینے کی وضاحتیں دے رہا

Read more

عالمی نظم کے زوال کے تناظر میں ہماری سفارتی ناکامی

ریاست کے باہمی تعلقات کا تعین بلاشبہ ان کے مفادات سے وابستہ ہے۔ ویسٹ فیلین ڈھانچے میں قوم پرستی کی روح نے اس امر کی گنجائش ہی نہیں چھوڑی کہ ریاستیں مفادات کو یکسر نظرانداز کر کے محض نیک نامی کی غرض سے تعلقات نبھائیں۔ گزشتہ تین صدیوں میں ریاستوں نے اس رویے کو بلا روک ٹوک بھرپور طور پر اپنے اپنے انداز میں استعمال کیا۔ نتیجتاً غیر یقینی اور غیر مستقل حالات نے جنگ کو ارزاں کردیا یہاں تک کہ معمولی علاقائی تنازعات عالمی جنگوں کا پیش خیمہ بن گئے۔

Read more

کشمیر کو عالمی عدالت میں لے جانا سنگین غلطی ہو گی

یہ بات اب تک محاورتاً ہی مشہور تھی کہ ایک صبح اٹھے تو دیکھا کہ دنیا ہی بدل چکی تھی لیکن مقبوضہ کشمیر کا حالیہ منظر نامہ ہمارے لئے کچھ ایسا ہی چونکا دینے والا پیغام لایا ہے۔ بی جے پی کے دماغ امیت شاہ نے بیک جنبش کشمیر کی ستر سالہ حیثییت کو ختم کردیا اور پاکستان باوجود سر توڑ کوششوں کے بھارت کے لئے حقیقی معنوں میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کر پایا۔ برادر عرب اسلامی ممالک اور

Read more

کشمیر کے حالیہ بحران کے تین ذمہ داران

بی جے پی سے برائی کے علاوہ اور کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ جس سیاسی جماعت کا جوہر مذہبی انتہاپسندی اور جبر کو جائز قرار دینے پر ہو، اس کے لئے اخلاقیات، جمہوری طرز عمل، معتدل پالیسی سازی کے کیا معنی ہوں گے۔ اس سیاسی غنڈوں کے طرز عمل پر بات کرنا ہی وقت کا ضیاع ہے۔ یہاں شکوہ بی جے پی سے نہیں، ان ذمہ داران سے ہے جنھوں نے ان وحشیوں کو موقع دیا کہ وہ بھاری اکثریت

Read more

کلبھوشن کیس سے جڑے چند غیر جذباتی سوالات

بین الاقوامی عدالت انصاف نے سترہ جولائی کو کلبھوشن کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کیس دونوں ممالک کے لئے سفارتی سطح پر اہمیت رکھتا ہے۔ قبل اس کے کہ کیس کا فیصلہ سنتے ہی طرفین میں جذباتی و سیاسی بحث میں حقائق چھپ جائیں، کیوں نہ اس پورے معاملے کو سمجھنے کی کوشش کی جائے۔ چنانچہ اس کیس سے چند سوالات اور ان پر دیے گئے جوابات کشید کیے ہیں جو کچھ اس طرح ہیں۔ پہلا

Read more

مودی کے بعد ٹرمپ اور عمران خان بھی اگلا الیکشن جیتیں گے

نریندر مودی کی فقیدالمثال کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ بھارت سے نظریاتی سیاست کا بستر گول ہوچکا اور پاپولزم نے اڑان بھر لی ہے۔ یہ لہر صرف بھارت ہی میں نہیں، پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ایک اوسط درجے کی سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والا شخص عوام کے سامنے یہ بیانیہ رکھتا ہے کہ سماج دو طبقوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ ایک بے چارے عوام اور دوسرا کرپٹ رولنگ ایلیٹ۔ وہ عام آدمی کو اپنے منہ پھٹ اور نسبتاً غیر اخلاقی انداز میں نظام کو برا بھلا کہتے ہیں۔ سیاستدان ہوتے ہوئے بھی خود کو غیر سیاسی قرار دیتے ہیں اور دعوی کرتے ہیں کہ بس اب اس نظام کی سڑاند سے چھٹکارا حاصل کرنے کا وقت آچکا۔ وہ سیاسی داؤ پیچ کو آسان الفاظ میں بیان کرکے سیاسی بحث کو عوامی سطح تک لے جانے کا شعور دینے کا کریڈٹ تو لیتے ہیں لیکن اپنے منشور اور منصوبہ سازی کو مبہم رکھتے ہیں۔

Read more

فنکار اور کھلاڑی حضرات! چیریٹی کرنی ہے تو گھر سے شروع کریں

کہتے ہیں حسن وہ ہے جو دیکھنے والے کو حیران کردینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اس تعریف کے مطابق پاکستان بے پناہ حسن سے مالامال ملک ہے۔ ایک ایسا ملک جس کی چھتیس فیصد معیشت غیردستاویزی ہو، کل آبادی کا ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس ریٹرن فائل ہوتا ہو، جہاں ایک بھرپور متوازی معیشت بغیر کسی ٹیکس کٹوتیوں اور آڈٹ کے چل رہی ہو، لگ بھگ چوبیس فیصد آبادی خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہو اور جو باقی ہیں وہ دن رات مہنگائی کا رونا رو رہے ہوں، اس ملک میں اسٹنفورڈ سوشل انوویشن ریویو کی رپورٹ کے مطابق اٹھانوے فیصد آبادی صدقہ، فطرانہ اور زکوۃ کی مد میں سالانہ دو سو چالیس ارب روپے سے زائد کی رقم فلاحی کاموں میں خرچ کرتے ہوئے جی ڈی پی میں تناسب کے اعتبار سے پاکستان کو دنیا کے صف اول کے خیرات دینے والی اقوام میں شامل کرتے ہے۔ یہ بلاشبہ پاکستان کے مثبت تاثر میں سے ایک ہے۔

Read more

ایوینجرز سیریز کے سپر ولن تھینوز اور ہٹلر میں مماثلت

والٹ ڈزنی کے بینر تلے مارول کامکس کی حالیہ ریلیز فلم ”ایوینجرز، اینڈگیم“ نے محض پہلے پانچ دنوں میں ہی دنیا بھر سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالرز کی کمائی کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ اس فلم نے سنیما کی تاریخ میں بنے گزشتہ ریکارڈز کو میلوں پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ روشن امکان پیدا کردیا ہے چند ہفتوں میں ہی اوتار کا سب سے زیادہ دو ارب ڈالرز کے لائف ٹائم ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔ مارول اسٹوڈیوز نے بلاشبہ کامکس کی دنیا میں عمدہ ڈائریکشن اور حقیقت کے قریب ترین گرافکس کے استعمال کے نئے معیار قائم کرتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ محض گیارہ برس کے قلیل عرصے میں ایک ہی موضوع سے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر جڑی بائیس مختلف فلمز کے ذریعے اب تک اٹھارہ ارب ڈالرز کا بزنس ہو چکا ہے۔

Read more

کون سے صدارتی نظام کا ماڈل پاکستان کیلئے مناسب ہے

صدارتی نظام اگرچہ جمہوریت ہی کی ایک شکل ہے لیکن پاکستان میں اس کی حمایت اور مخالفت کو شک کی نگاہ سے ہی دیکھا گیا ہے۔ جس کی کلیدی وجہ آمروں کی اس نظام سے خصوصی دلچسپی ہے جنہوں نے اسے طاقت کے ارتکاز کے لئے استعمال کیا۔ حالیہ منظرنامے میں یہ صدا کسی آمر کی طرف سے نہیں بلکہ کچھ آمریت نواز پس منظر رکھنے والے پارلیمانی افراد کی طرف سے بلند کی گئی ہے۔ بدقسمتی سے اس مرتبہ

Read more

جدید حکایات سعدی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ نیشا پور میں دو متوسط لیکن مغرور ہمسایے ہنسی خوشی رہنے کی کوشش کر رہے ہوتے تھے کہ اچانک ان کے محافظین کے درمیان کسی بات پر لڑائی بھڑک اٹھتی۔ عموماً مہینے کے آخری دنوں میں ایسا ہوتا۔ ایسا شدید ہیجان پیدا ہوتا کہ بات الزام تراشی سے شروع ہوتی ہوئی پکڑ دھکڑ تک پہنچتی اور آخر میں ایٹمی بندوق چلانے تک چلی جاتی۔ باہمی لڑائی کا جوش و خروش عروج تک پہنچ جاتا۔ طبل جنگ بجنے سے عین پہلے ان گھروں کے بچے صلح کے بدلے ہر طرح کی جانی و مالی قربانی دینے کی یقین دہانی کروا دیتے۔ خون خرابے سے بچنے کے لئے مالی قربانی پر اکتفا کر کے لڑائی موخر کرنا پڑ جاتی۔

Read more

اسرائیلی کی بدمعاشی کی وجہ عرب ہیں

ایک معروف بیانیہ ہے کہ اسرائیل اپنی پیدائش سے ہی ایک ایسی بدمعاش ریاست بن کر ابھری ہے جو ہمہ وقت سازش اور ظلم کرنے پر کمر بستہ رہتی ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کے تحفظات اور مذمتوں کو بھی اپنے جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے فلسطینیوں پر ظلم روا رکھا ہوا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، اس کے مظالم پر بھی دوسری رائے نہیں لیکن یہ بات بہرحال سمجھ سے بالاتر ہے کہ اسرائیل کسی بھی عالمی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر قائم و دائم ہے۔ یہ نہ تو کسی سرکردہ دفاعی تنظیم کا رکن ہے اور نہ ہی کسی طاقتور سیاسی تنظیم میں سرگرم ہے۔ یقیناً ذہن میں امریکہ کا خیال آتا ہے لیکن امریکہ نے بھی تو اس کو ستر کی دہائی میں تب گود لیا جب یہ جملہ عرب ممالک پر اپنی دفاعی برتری کی دھاک بٹھانے کے ساتھ ساتھ موجودہ جغرافیائی حد بندی کرکے اپنا اعتماد بڑھا چکا تھا۔

Read more

میں ایک دفاعی تجزیہ نگار بننا چاہتا ہوں

میں ایک دفاعی تجزیہ نگار بننا چاہتا ہوں۔ اس لئے نہیں کہ میرے پاس کرنے کے لئے کوئی اور کام نہیں رہ گیا اور نہ ہی اس لئے کہ میں شام کو بچوں کو پارک لے جاکر چھوڑ دیتا ہوں اور خود اپنے ہم عمر لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر اس سسٹم کی گت بناتا ہوں۔ میں اس واسطے دفاعی تجزیہ نگار بننا چاہتا ہوں کہ ہمارے الیکٹرانک میڈیا کے پرائم ٹائم شوز میں بہت مانگ ہے۔ روزانہ دس میں

Read more

پاکستان اور بھارت غیر ذمہ دار ایٹمی طاقتیں?

گزشتہ صدی کی ساٹھ کے دہائی کی ابتدا میں ہی کیوبن میزائل بحران نے امریکہ اور سوویت یونین کو ایٹمی ہتھیاروں کی تباہکاری کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔ اس دوران دونوں ممالک نے پہلی بار مطلق تباہ کن موت کو اتنے قریب سے دیکھا۔دونوں طرف اس لرزہ خیز واقعے کا اتنا اثر ہوا کہ امن بقائے باہمی پر راضی ہوتے ہوئے فوری طور پہ ایک ہاٹ لائن بنائی گئی جس سے ایٹمی حادثاتی ممکنات اور غلط فہمیوں سے بچا جاسکے اور دوسرا اہم قدم ہتھیاروں کی تخفیف کے معاہدات پر لائحہ عمل تیار کرنے کا کیا گیا۔ ان اقدامات نے ایٹمی ہتھیاروں کے متعلق چند مثبت اصول رائج کیے جس سے ایٹمی ہتھیاروں کی صلاحیت محض ایک دفاعی برتری نہ رہی بلکہ ذمہ داری بن گئی۔ ایٹمی عدم پھیلاؤ کا معاہدہ این پی ٹی اس ضمن میں ایک سنگ میل کی حیثییت رکھتا ہے۔

Read more

اگر کرائسٹ چرچ ہمارے ملک میں ہوتا

فرض کرلیتے ہیں کہ برینٹن ٹیرینٹ نے درندگی کا مظاہرہ (خاکم بدہن) پاکستان میں کیا۔ یہ بھی فرض کر لیتے ہیں کہ اٹھائیس برس قبل اس کی پیدائش افغانستان میں ہوئی اور امریکی مداخلت کے بعد سے وہ پاکستان میں سکونت پذیر ہوا۔ تب سے وہ اپنے ملک میں غیر ملکی مداخلت پر شدید سیخ پا ہوا اور ہمہ وقت کچھ کر گزرنے کی جستجو میں رہا۔ وہ اپنی سرزمین سے غیر ملکی عناصر کو بے دخل کرنے کے واسطے

Read more

او آئی سی ایک ناکام تنظیم کیوں ہے

ماضی قریب میں او آئی سی کے وزرا خارجہ کا اجلاس ابو ظہبی میں منعقد ہوا۔ یہ معمولی اجلاس اس وقت اچانک غیر معمولی اہمیت اختیار کرگیا جب پاک بھارت جنگی صورتحال کی حدت اجلاس تک جا پہنچی۔ اجلاس دنیا بھر کی توجہ مرکز بن گیا کیونکہ اس میں بھارت کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا جبکہ پاکستان نے شرکت کو بھارت کی عدم حاضری سے مشروط کردیا۔ اس موقع پر او آئی سی نے سفارتی روایات کی بجائے مقامی روایات کو ملحوظ خاطر رکھا اور اجلاس کو اس معاملے سے لاتعلق رکھنے کی بھرپور کوشش کی۔

Read more

نیوزی لینڈ والے سانحے پر مزا نہیں آرہا

نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے سانحے نے پاکستان کے بعض حلقوں میں ایک بار پھر سے اس کی حرکیات کے متعلق بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک طبقہ ہمیشہ کی طرح اس واقعے کو بھی ایک مخصوص نکتہ نظر سے دیکھ رہا ہے جو سازشی تھیوریوں اور مظلومیت کے ملغوبے سے بنتا ہے۔ کل ملا کر اس طبقے کے چار اعتراضات ہیں۔ پہلا حملہ آور کو دہشتگرد کہنے کی بجائے دماغی مریض کیوں کہا جارہا ہے۔ دوسرا اس سانحے پر

Read more

بھارت بنام پاکستان بذریعہ مسعود اظہر

بھارتی نیشنل سکیورٹی کے مشیر اجیت ڈوول کے دسمبر 1999 میں بطور چیف مذاکرات کار، قندھار ائیرپورٹ پر انڈین ائیرلائن کی فلائٹ آئی سی 814 کی واگزاری کے بدلے ایک ایلمینٹری سکول ٹیچر کے فرزند مسعود اظہر کو رہا کرنے کے فیصلے نے بھارتی دفاعی حصار پر کاری ضرب لگائی۔ حالات کی نزاکت کے اعتبار سے سوچا گیا ہوگا کہ درجنوں افراد کی جان بچانے کی خاطر حرکت المجاہدین کے اس مقرر کی رہائی کوئی بڑی قیمت نہیں کیونکہ اس

Read more

انڈیا نے شرمندہ کروادیا

اگر کوئی شخص پوچھے کہ انڈیا کا کیا تعارف ہے تو آپ بلاتعصب کہیں گے کہ انڈیا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے جس نے باوجود کثیرالقومی اختلافات کہ معجزانہ طور پر جمہوری نظام کو بلاتعطل جاری رکھا ہوا ہے۔ آپ یہ بھی کہیں گے کہ بھارت ایک سیکیولر ملک ہے۔ یہ حقیقت اپنی جگہ ہے کہ بھارت کشمیر کے حق خودارادیت کا احترام نہیں کر رہا اور فسادات کے دوران اپنا پلڑا ہندو اکثریت کی طرف رکھتا ہے لیکن اگر وہاں موجود ہندو اکثریتی دباؤ کو دیکھا جائے تو ان حالات میں سیکیولر امیج بنائے رکھنا قابل تعریف ہے۔ حتی کہ بی جے پی واضح اکثریت لے کر بھی سیکیولر روایات کے خلاف قانون سازی میں ناکام رہی۔ علاوہ ازیں گجرات، مہاراشٹر اور یو پی کے علاوہ قریباً تمام انڈین ریاستیں سیکیولرازم پر سختی سے کاربند ہیں۔

Read more

انڈیا نے خود کو ہی شرمندہ کروا دیا

اگر کوئی شخص آپ سے پوچھے کہ انڈیا کی شناختی علامات بتائیں تو آپ بلاتعصب کہیں گے کہ انڈیا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے جس نے باوجود کثیرالقومی اختلافات کہ معجزانہ طور پر جمہوری نظام کو بلاتعطل جاری رکھا ہوا ہے۔ آپ یہ بھی کہیں گے کہ بھارت ایک سیکیولر ملک ہے۔ یہ حقیقت اپنی جگہ کہ بھارت کشمیر کے حق خودارادیت کا احترام نہیں کر رہا اور فسادات کے دوران اپنا پلڑا ہندو اکثریت کی طرف رکھتا ہے لیکن اگر وہاں موجود ہندو اکثریتی دباؤ کو دیکھا جائے تو ان حالات میں سیکیولر امیج بنائے رکھنا قابل تعریف ہے۔ حتی کہ بی جے پی واضح اکثریت لے کر بھی سیکیولر روایات کے خلاف قانون سازی میں ناکام رہی۔ علاوہ ازیں گجرات، مہاراشٹر اور یو پی کے علاوہ قریباً تمام انڈین ریاستیں سیکیولرازم پر سختی سے کاربند ہیں۔

Read more

کیا ٹرمپ قربان ہونے کے لئے تیار ہے؟

زمانہ قدیم میں دیوتاؤں کو خوش کرنے کے واسطے یا انہیں عذاب دینے کے ارادوں سے باز رکھنے کے لئے انسانی جانوں کی قربانیاں دی جاتی تھیں اور یہ روایت کم و بیش ہر تہذیب میں پائی جاتی تھی۔ پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ روایت چلتے چلتے ریاستی رویوں میں سرایت کرگئی۔ جتنا طاقتور دیوتا، اتنی بڑی اور خاص قربانی۔ جتنی طاقتور ریاست اس کا قربانی لینے کا مطالبہ اتنا ہی کرخت۔ کیا وجہ ہے کہ کچھ عالمی

Read more

نئے پاکستان نے ہم سے پرانا عمران خان چھین لیا

الیکشن جیتنے کے بعد جتنی شدت سے کپتان کی کابینہ ٹیم کے انتخاب کا تجسس تھا اتنا شاید ہی کسی اور کام کا ہوگا۔ بعض کارکنان نے تو سوشل میڈیا پر ڈریم ٹیم بھی چلادی تھیں۔ اس وقت کپتان کا یہ جملہ بھی کانوں میں گونجتا تھا کہ میں ایک بہترین ٹیم دوں گا۔ لیکن پھر سب نے دیکھا کہ کپتان کی ٹیم کی سیلیکشن ”پرچی“ کی نذر ہوگئی۔ مشرف دور کے وزرا نے فوراً اپنی اپنی وزارتیں بحال کروالیں اور جو باقی بچیں وہ پی ٹی آئی کے ممبران کے حصے میں آگئیں۔

ٹیم کے ہر کھلاڑی کے ساتھ نرالا انداز اپنایا گیا۔ نعیم الحق کی جگہ فواد چودھری کو دی گئی اور اس کے ساتھ ہی افتخار درانی جیسا فطین انسان دیا جس کی مدد سے پہلی بار عوام نے ہزار کروڑ، ہزار ارب قسم کے کرپشن کے اعداد و شمار سنے اور بے مقصد بحث کا ایک وسیع و عریض میدان مل گیا۔ قانون کی وزارت فروغ نسیم کو دینے کے بعد شہزاد اکبر کو بھی ساتھ جوت دیا یعنی کہ زمینی حقائق اور سازشی تھیوریوں کا ملغوبہ بن سکے۔ پی ٹی آئی کے دماغ اسد عمر کے ساتھ ڈاکٹر عشرت حسین کا ہمزاد مسلط کردیا گیا۔

Read more