پاکستان میں مزاحمتی سیاست کیوں نہیں ہو رہی؟

پاکستان میں مزاحمتی سیاست ایک ایسے وقت میں دیکھنے کو نہیں ملتی جب ملک میں مزاحمت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ استبداد، جبر اور اندھیر نگری کی حکمرانی اس وقت چل رہی ہے۔ مہنگائی 13 فیصد سے بڑھ گئی ہے اور ستم کی انتہا دیکھئے کہ میڈیسن…

Read more

پشتون تحفظ موومنٹ کیوں بنی اور چاہتی کیا ہے؟

پشتون تحفظ مومنٹ ایک پرامن اور عدم تشدد پر مبنی ایک سیاسی تحریک ہے جو جنوری 2018 میں وزیرستان سے شروع ہوئی تھی اب دنیا میں جدھر بھی پشتون آباد ہیں سب اس کے حمایتی ہیں۔ اس تحریک کے اب دوسال مکمل ہوگئے ہیں۔ باوجود کئی لاشیں اٹھانے کے اس تحریک کی طرف سے کوئی پرتشدد کارروائی یا ردعمل دیکھنے میں نہیں آئی۔ بلکہ اب تک یہ پرامن رہی ہے۔ یہ لوگ پرامن جلسوں اور مظاہروں کے ذریعے دہشت گردی اور جنگ کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں۔ اور اپنے وطن میں امن کی بحالی اس تحریک کا بنیادی محور اور مطالبہ ہے۔ پہلے تو یہ دیکھنا ہوگا یہ تحریک شروع کیوں ہوئی اس کی وجوہات کیا ہیں؟ پھر اس کے مطالبات دیکھنے ہوں گے کہ یہ چاہتے کیا ہیں؟ اور پھر اس کا حل ڈھونڈنا ہوگا کہ کس طرح اس تحریک سے نمٹا جائے۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ تحریک نہ تو کسی سازش کے نتیجے میں بنی ہے نہ کوئی بیرونی عناصر اس کے پیچھے ہے۔

Read more

خوشحال خان خٹک ایک ہمہ جہت شخصیت

خوشحال خٹک کو سمجھنے کے لئے کافی پڑھنے اور عمیق مطالعے کی ضرورت ہے۔ ان کی شاعری اور فن کو ایک کالم میں سمویا نہیں جاسکتا ہے۔ وہ ایک یونیورسٹی کی حیثیت رکھتے ہیں جس میں بہت سارے شعبے ہوتے ہیں اور ہر شعبے پر کئی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔ آپ ایک نابغہ روزگار اور ہمہ جہت شخصیت کے حامل ہیں۔ زندگی کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جس پر آپ نے قلم نہیں اٹھایا ہو۔ مذہبی معاملات سے لے کر، رموزِ سیاست و حکمرانی، علم نجوم و فلکیات، فلسفہ، علمِ طب، جغرافیہ و علمِ تاریخ، اور شکار کے گُر تک بتائے ہیں۔ آپ کے آثار کی اہمیت چار صدیاں گزرنے کے باوجود کم نہیں ہوئی ہے۔ خوشحال خٹک صرف ماضی کا شاعر نہیں ہے بلکہ حال کا بھی ہے اور مستقبل میں بھی ان کی کلام کی اہمیت قائم و دائم رہے گی۔

Read more