امریکہ کے مجسمۂ آزادی کی ‘چھوٹی بہن’ نیویارک پہنچ گئی
فرانس سے روانہ کیا گیا چھوٹا ‘مجسمۂ آزادی’ امریکہ کے شہر نیویارک پہنچ گیا ہے۔
بحر اوقیانوس میں نو روز تک سفر کرنے کے بعد تین میٹر کا یہ چھوٹا مجسمۂ آزادی بدھ کو نیویارک پہنچا ہے۔
Read moreفرانس سے روانہ کیا گیا چھوٹا ‘مجسمۂ آزادی’ امریکہ کے شہر نیویارک پہنچ گیا ہے۔
بحر اوقیانوس میں نو روز تک سفر کرنے کے بعد تین میٹر کا یہ چھوٹا مجسمۂ آزادی بدھ کو نیویارک پہنچا ہے۔
Read moreبھارت میں کرونا وبا کی شدت کے باعث پیدا ہونے والے حالات کے نتیجے میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر تنقید کا سامنا رہا۔ اب جب کہ وبا کی شدت میں کمی آرہی ہے، لیکن نریندر مودی اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے عوامی مقبولیت سے متعلق چیلنجز برقرار ہیں۔
حال ہی میں رائے عامہ کے دو ایسے جائزے سامنے آئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ 2019 کے انتخابات میں تین دہائیوں کے دوران سب سے زیادہ اکثریت حاصل کرنے والے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی مقبولیت میں کمی آ رہی ہے۔
Read moreاسلام آباد — فخرِ عالم کا شمار ان چند پاکستانیوں میں ہوتا ہے جو گزشتہ 25 برس سے گلوکاری، اداکاری یا پھر ٹی وی پر میزبانی میں اپنا لوہا منواتے آئے ہیں۔
تین برس قبل وہ ایک سنگل انجن والے جہاز میں دنیا کا چکر لگا کر یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے تھے۔ اور اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے گولڈن ویزہ کے حصول کے بعد وہ پہلے پاکستانی ہیں جن کو امارات نے یہ ویزہ خود دیا گیا ہے۔
Read moreویب ڈیسک — کینیڈا کے شہر وینکوور کے حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں حالیہ دنوں میں ہونے والی درجنوں اموات بظاہر گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے ہوئی ہیں جس نے اب شمالی امریکہ کے علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
Read moreاسلام آباد — پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان قومی اسمبلی میں ہونے والی نوک جھونک اور طنزیہ جملوں کے تبادلے کا معاملہ سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
Read moreویب ڈیسک — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی تنازع میں اب امریکہ کا شراکت دار نہیں بنے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قربانیوں کے باوجود امریکہ نے افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر گرایا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی ‘اسٹرٹیجک ڈیپتھ’ کا بھی خواہاں نہیں۔ پاکستان بارہا دنیا پر یہ واضح کر چکا ہے کہ وہ افغانستان میں امن چاہتا ہے۔
Read moreجنیوا — عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین کو ملیریا سے پاک قرار دے دیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے بدھ کو چین کو ملیریا سے پاک ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔
لاہور — پاکستان میں کم عمر لڑکوں اور بالغ افراد کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں جن میں بیشتر ملزمان صلح صفائی کے بعد سزا سے بچ جاتے ہیں۔ پاکستان کے سماجی حلقوں میں اِن دنوں مدرسہ طالب علم زیادتی کیس موضوعِ گفتگو بنا ہوا ہے۔ اس کیس سے متعلق ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ کیس میں شامل کردہ دفعات اور تمام شواہد کو دیکھنا ہو گا۔
Read moreویب ڈیسک — یونان میں پولیس کو نو برس قبل چوری ہونے والے قیمتی فن پارے مل گئے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پیر کو حکام نے ایک 49 سالہ شخص کو گرفتار کیا تھا جس نے پینٹنگ کی چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
یونان کی نیشنل گیلری سے 2012 میں عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی آرٹسٹ پابلو پکاسو کی پینٹنگ سمیت تین فن پاروں کی چوری کی سنسنی خیز واردات ہوئی تھی۔
Read moreکراچی — فٹ بال کے عالمی کپ کے بعد سب سے بڑا ٹورنامنٹ یورو 2020 اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ایونٹ میں اب صرف آٹھ ٹیمیں باقی رہ گئی ہیں جو کوارٹر فائنل میں مدِ مقابل ہوں گی۔
Read moreکابل — جرمنی نے افغانستان سے فوجی انخلا مکمل کر لیا ہے اور اس انخلا کو تاریخ کے ایک باب کے اختتام سے تعبیر کیا ہے۔
جرمن وزیرِ خارجہ اینگریٹ کم کیرنباوا نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں لگ بھگ 20 برس کی تعیناتی کے بعد وہاں موجود ہمارے آخری فوجی دستے نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔
Read moreسرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بعض سکھ خواتین کی طرف سے اسلام قبول کر کے مقامی مسلم نوجوانوں سے شادیاں کرنے کے تازہ واقعات موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔ سکھ تنظیموں نے ان واقعات پر اعتراض اٹھایا ہے۔
Read moreپاکستان میں قدرتی گیس کی کمی کی وجہ سے ملک میں توانائی کے بحران کی نئی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔
حکومت نے گیس بحران کے باعث ‘نان ایکسپورٹ سیکٹر’ کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے جب کہ ایکسپورٹ سیکٹر کو فراہم کردہ گیس کے پریشر میں بھی لگ بھگ 50 فی صد کمی دیکھی جا رہی ہے۔
Read moreویب ڈیسک — امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوج پر پیر کو ہونے والے راکٹ حملے کے جواب میں امریکی افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔
Read moreویب ڈیسک — سوئٹزرلینڈ نے یورو کپ 2020 کے سنسنی خیز مقابلے میں ورلڈ چیمپئن فرانس کو پینالٹی اسٹروکس پر چار کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
Read moreاسرائیل کے وزیرِ خارجہ یائر لیپڈ نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفارتِ خانے کا افتتاح کر دیا ہے۔
یائر لیپڈ دو روزہ دورے پر منگل کو متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے ابوظہبی کی ایک بلند و بالا عمارت میں واقع اسرائیل کے دفتر میں فیتہ کاٹ کر سفارتِ خانے کا افتتاح کیا۔
Read moreویب ڈیسک — بھارت کے ایک ہندو گروپ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ‘ٹوئٹر’ کے مقامی سربراہ کے خلاف پولیس میں ایک شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی ویب سائٹ پر دکھائے گئے بھارت کے نقشے میں کچھ علاقوں کو ملکی حدود سے باہر دکھایا گیا ہے۔
Read moreویب ڈیسک — امریکہ نے اتوار کو عراق اور شام میں ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا کے خلاف ایک اور فضائی حملہ کیا ہے۔
اس بار یہ حملے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کی طرف سے عراق میں امریکی فوج کے اہلکاروں اور تنصیبات پر کیے گئے ڈرون حملوں کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک — پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے اہل خانہ پاکستانی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، جن میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ارد گرد کے علاقے بھی شامل ہیں۔
Read moreویب ڈیسک — اسرائیل کی نئی حکومت نے امریکہ کے ساتھ اتوار کو قریبی تعاون کا اعادہ کیا ہے۔ تاہم اسرائیل کی طرف سے ایران کی جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی معاہدے میں دوبارہ شمولیت کے لیے واشنگٹن کی کوششوں کے بارے میں ‘سنجیدہ تحفظات’ کا اظہار کیا ہے۔
Read moreلاس اینجلس — ایکشن، ایڈوینچر اور سنسنی سے بھرپور فلم ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ کرونا وبا کے دوران باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
Read moreویب ڈیسک — جنوبی ایشیا میں پیدا شدہ دفاعی صورت حال کو دیکھتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت قومی سلامتی کو درپیش خطرات اور ہمسایہ ملک چین سے لاحق خطرات کے پیش نظر خلا میں اپنی فوجی صلاحیتیں بڑھانا چاہتا ہے۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے اوبزرور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر آف دی سینٹر فار سیکیورٹی، اسٹریٹیجی اینڈ ٹیکنالوجی راجیشوری پلائی راجہ گو پالن کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے اپنے خلائی پروگرام میں فوجی صلاحیتوں پر توجہ دینے کی اصل طاقت جغرافیائی سیاست ہے۔
Read moreپشاور — افغانستان کے صدر اشرف غنی امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے دو روزہ دورے میں مذاکرات کے بعد کابل واپس پہنچ گئے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی ساتھ ملاقات کے وقت افغان صدر کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کی ساتھ محض فوجی شراکت داری نہیں بلکہ باہمی مفادات کے نئے باب میں داخل ہو رہے ہیں۔
Read moreپاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے ملک کو نگرانی کی فہرست میں برقرار رکھنے کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "دیکھنا ہو گا کہ اس فورم کو سیاسی مقاصد کے لیے تو استعمال نہیں کیا جا رہا۔”
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی تجویز کردہ سفارشات پر موثر عملدرآمد کے باوجود پاکستان کو نگرانی کی فہرست میں برقرار رکھنے کی گنجائش نہیں بنتی۔
Read moreیورپی ملک فرانس میں اسلام کے خلاف پوسٹس لگانے والی ایک لڑکی کو دھمکیاں دینے کے الزام میں کئی نوجوانوں کے خلاف آن لائن ہراسانی کا ایک مقدمہ شروع ہو گیا ہے۔ جسے انٹرنیٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے سلسلے میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ قرار دیا جارہا ہے۔
سائبر بلی انگ یا آن لائن دھونس جمانے کے اس مقدمے میں مختلف مذاہب اور برادریوں سے تعلق رکھنے والے 13 نوجوانوں کو آن لائن دھمکیاں دینے، شہری کو ہراساں کرنے اور ریپ کرنے کی دھمکی دینے کے الزامات کا سامنا ہے۔
Read moreخیبرپختونخوا کے جنوبی شہر بنوں سے ملحقہ نیم قبائلی علاقے جانی خیل کے قبائلیوں نے حکومت کے ساتھ ایک اور معاہدہ طے پانے کے بعد اتوار کی سہہ پہر کو 31 مئی سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
احتجاجی دھرنے کے خاتمے پر اب مظاہرین بنوں کے باران کے تبلیغی مرکز سے جانی خیل واپسی کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔ جانی خیل قومی جرگہ کے ممبر ملک حبیب خان نے وائس آف امریکہ کو حکومت کے ساتھ نیا معاہدہ طے پا جانے اور احتجاجی دھرنے کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک نصیب خان، جن کی لاش مظاہرے میں رکھی تھی، کی تجہیز و تکفین جانی خیل واپس پہنچنے کے بعد اتوار کی رات کو ہوگی ۔
Read moreبھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سرمائی صدر مقام جموں کے مضافات میں واقع بھارتی فضائیہ کے ایک اہم ٹھکانے پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔
عہدیداروں کے مطابق اس واقعے میں بھارتی فضائیہ کے دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم بھارتی حکومت نے اس حساس اور ہائی سیکیورٹی مقام پر ہونے والے ان دھماکوں کا انتہائی سنجیدہ نوٹس لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی ( این آئی اے) سے کرانے کا عندیہ دیا ہے۔ جب کہ این آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔
Read moreخلا میں جانے والے خلا نورد کپڑے کیسے دھوتے ہوں گے؟ دلچسپ لگنے والے اس سوال کا جواب ہے کہ وہ کپڑے دھوتے ہی نہیں بلکہ کپڑے، زیر جامے اور موزے وغیرہ اس وقت تک پہنتے رہتے ہیں جب تک ان کی بو قابلِ برداشت ہوتی ہے۔
جب یہ میلے اور گندے کپڑے ان کے استعمال کے قابل نہیں رہتے تو خلا نورد انہیں کچرے میں ڈال دیتے ہیں۔
Read moreامریکہ کی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس کی ایک عدالت نے سیاہ فارم شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے الزام میں سابق پولیس اہلکار ڈیرک شاون کو ساڑھے 22 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
جج پیٹر کاہل نے جمعے کو اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ڈیرک شاون نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور جارج فلائیڈ پر ظلم کیا۔
Read moreٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 جو کہ بھارت میں 17 اکتوبر سے منعقد ہونا تھا۔ اس کی تیاریاں متحدہ عرب امارات میں شروع کر دی گئی ہیں۔ تاہم بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی منتقلی کے حوالے سے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ نہیں کیا ہے۔
Read moreعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہیم گیبریاسس کا کہنا ہے کہ ‘کووڈ 19’ کا سبب بننے والا کرونا وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ کرونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد اور ان ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں وبا کے باعث عائد کردہ پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے سوئٹزر لینڈ میں قائم ہیڈ کوارٹر میں جمعے کو بریفنگ کے دوران ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ، کرونا وائرس کو سب سے تیزی سے پھیلانے والا ویرینٹ ہے۔ جس کی تشخیص 85 ممالک میں کی گئی ہے۔
Read moreافغان اعلیٰ مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے حملوں میں اضافے کے باوجود امن مذاکرات تب تک ختم نہیں کرنے چاہیے جب تک طالبان خود مذاکرات کی میز سے اٹھ نہ جائیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو دیے گئے انٹرویو میں عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں مذاکرات کے دروازے تب تک کھلے رہنے چاہئیں جب تک طالبان انہیں مکمل طور پر بند نہ کر دیں۔
Read moreجرمنی کے جنوبی شہر ورزبرگ میں جمعے کے روز ایک شخص کے چاقو کے حملے سے تین افراد ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مشتبہ شخص کا تعلق صومالیہ سے ہے۔ جس کی عمر 24 برس ہے اور وہ جرمنی کے شہر ورز برگ میں ہی رہائش پزیر ہے۔
Read moreکینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دو اجتماعی قبروں سے لگ بھگ ایک ہزار لاشیں ملنے کے بعد مسیحیوں کے کیتھولک روحانی پیشوا پاپ فرانسس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کینیڈا آئیں اور رہائشی اسکولوں میں قبائلی بچوں کے ساتھ کیتھولک چرچ کے روا رکھے جانے والے سلوک پر معافی مانگیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی طور پر خود پاپ فرانسس سے بات کی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ صرف معافی مانگنا ہی نہیں، بلکہ کینیڈا کی سرزمین پر آکر مقامی باشندوں سے معافی مانگنا اہم ہے۔
Read moreسن 2019 کے اواخر میں چین سے پھوٹنے والی کرونا وبا کے بعد پوری دنیا میں لوگوں کے رہن سہن اور طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ بعض تبدیلیاں کاروبار اور زندگی کو مستقل طور پر متاثر کریں گی تاہم اکثر تبدیلیاں مستقل ثابت نہیں ہوں گی۔
Read moreویب ڈیسک — امریکی ریاست فلوریڈا کے بحر اقیانوس پر واقع سیاحتی اہمیت کے شہر میامی میں جمعرات کی صبح سویرے ایک 12 منزلہ عمارت کے اچانک گرنے کے بعد سے ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد لاپتا ہیں، جب کہ ملبے سے چار نعشیں نکال لی گئی ہیں۔
Read moreویب ڈیسک — چین کی حکومت نے امریکہ کی جانب سے چین سے سولر پینل میں استعمال ہونے والے مواد کو درآمد کرنے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی ہے کہ یہ اس کی ترقی پر حملہ ہے۔
Read moreاسلام آباد — عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک کی نگرانی کرنے والے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ یعنی نگرانی کی فہرست میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ تنظیم کے صدر مارکس پلیئر نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ پانچ روزہ اجلاس کے احتتام پر سنایا ہے۔
Read moreویب ڈیسک — صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ اور افغانستان کے درمیان شراکت داری ختم نہیں ہو رہی ہے بلکہ قائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی فوج اور ملک کے لیے معاشی مدد بھی ختم نہیں ہو رہی ہے۔
Read moreویب ڈیسک — امریکہ میں وبائی امراض کے کنٹرول کے ادارے (سی ڈی سی) نے بدھ کے روز کہا ہے کہ دو کرونا ویکسینز یعنی فائزر اور موڈرنا کا لڑکوں اور نوجوان مردوں میں دل کے ایک مرض کے ساتھ تعلق ہو سکتا ہے۔ تاہم واقعات کی تعداد بہت کم ہے۔
Read moreویب ڈیسک — چھکا لگا کر گیند کو گراونڈ سے باہر پھینکنا تو ہر بیٹسمین کا خواب ہوتا ہے لیکن برطانیہ کے شوقیہ کھلاڑی آصف علی کے چھکے نے اس وقت ان کے اپنے ہی چھکے چھڑا دیے جب ان کی لگائی گئی شاٹ کے نتیجے میں بال ان کی اپنی ہی گاڑی کی پچھلی ونڈ اسکرین سے جا ٹکرائی اور اسے چکنا چور کر دیا۔
Read moreویب ڈیسک — امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا مکمل ہونے کے بعد بھی سفارت کاروں کی سیکیورٹی کے لیے لگ بھگ 650 فوجی متوقع طور پر افغانستان میں تعینات رہیں گے۔
Read moreویب ڈیسک — ہانگ کانگ تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔ اس کی فلک بوس عمارتیں اور مثالی اقدار آج بھی دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ہانگ کانگ کا جدید شہر ایشیا کا ترقی پاتا ایک عالمی مالیاتی مرکز بن چکا تھا۔ تاہم شہر میں 1997 کے مقابلے میں بہت تبدیلیاں آ چکی ہیں۔
Read moreنئی دہلی — بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دارالحکومت نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر کی قومی سیاسی دھارے میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت علاقے کے مکمل ریاستی درجے کو بحال کرنے کے وعدے پر قائم ہے۔ لیکن اس کی ترجیحات میں سابقہ ریاست میں تعمیر و ترقی کے کاموں میں سرعت لانا اور جمہوریت کی مکمل بحالی شامل ہیں۔
Read moreاسلام آباد — پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تشدد میں زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس کی ان کے بقول کافی حد تک افغان حکومت بھی ذمہ دار ہے۔
Read moreکراچی — ‘جس جگہ پر ہم کام کر رہے ہیں یہاں پر بہت خطرہ ہے۔ ہم اپنی جان پر کھیل کر یہ کام کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ ہم ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہم ہیروز ہیں۔ ہمیں خود پر اعتماد ہے تو اسی لیے ہمیں اس سے ڈر نہیں لگتا’۔
یہ کہنا ہے 29 سالہ علیشہ امان انصاری کا جو اس وقت کے الیکٹرک میں بطور گرڈ آپریٹنگ آفیسر کام کر رہی ہیں۔
Read moreویب ڈیسک — معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے پانچ برس بعد جمعرات کو اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 11‘ لانچ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز لانچ کی جانے والی ’ونڈوز 11‘ رواں برس کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔
کراچی — پی ایس ایل سکس میں کئی کھلاڑیوں کی جانب سے خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا پانے کے باوجود انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے ان کے قومی ٹیم کے لیے منتخب ہونے پر ٹیم سلیکشن پر مبصرین کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
Read moreویب ڈیسک — امریکہ ان ہزاروں افغان باشندوں کو امریکہ میں لا کر آباد کرنے کے پروگرام میں تیزی لا رہا ہے جنہوں نے گزشتہ تقریباً 20 سال کے عرصے میں افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی فورسز کی مدد کی ہے۔
Read moreواشنگٹن ڈی سی — افغانستان کے صدر اشرف غنی اور اعلی قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ جمعے کو صدر جو بائیڈن کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات کر رہے ہیں۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکہ اور نیٹو افواج افغانستان سے مکمل انخلا میں مصروف ہیں اور دوسری جانب طالبان کی طرف سے ملک کے مختلف اضلاع پر قبضے اور پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔
Read moreہانگ کانگ میں جمہوریت نواز اخبار ‘ایپل ڈیلی’ پر پابندی عائد ہونے کے بعد جمعرات کو اخبار کے آخری ایڈیشن کے حصول کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں گزشتہ برس نافذ کیے جانے والے سیکیورٹی قانون کے تحت 26 برس سے چھپنے والے اخبار کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے اس کے اثاثے منجمد کر دیے گئے تھے۔ اخبار کے مالک جمی لائی پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہیں۔
Read moreلاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب بدھ کو ہونے والے دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے میں نامعلوم دہشت گردوں کا ذکر ہے اور کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے جوہر ٹاؤن کے علاقے ای بلاک میں کارروائی کے لیے گاڑی استعمال کی۔
Read moreحکومتِ پاکستان نے 1200 ارب روپے دیگر ذرائع سے حاصل کرنے کے لیے سکوک بانڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ ان کے عوض دو ہوائی اڈے اور موٹروے کے کچھ سیکشنز بطور ضمانت رکھوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
جن ایئر پورٹس کو بطور ضمانت رکھوایا گیا ہے ان میں لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور ملتان ایئر پورٹ شامل ہیں۔
Read moreخیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع سے منسلک نیم قبائلی علاقے جانی خیل میں گزشتہ چند ماہ سے کشیدگی جاری ہے۔
مقامی قبائل کے جرگے کے رکن اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے ملک اوویز خان نے گزشتہ 25 روز سے جاری احتجاجی دھرنے سے متعلق کہا ہے کہ حکومت تحریری معاہدے پر عمل درآمد کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
Read moreنیوزی لینڈ نے بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے دو برس قبل شروع کی گئی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔
انگلینڈ کے شہر ساؤتھ ایمپٹن میں کھیلے جانے والے میچ کے پانچویں اور آخری روز بھارت نے جیت کے لیے نیوزی لینڈ کو 139 رنز کا ہدف دیا جسے کیویز بلے بازوں نے دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
Read moreامریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے ایک بار پھر عدالت سے اپیل کی ہے کہ اُن کی زندگی پر اُن کے والد کا کنٹرول ختم کیا جائے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بدھ کو لاس اینجلس کی عدالت میں سماعت کے دوران گلوکارہ جذباتی ہو گئیں اور بولیں کہ وہ اپنی زندگی واپس چاہتی ہیں اور اب مزید کسی کی غلامی برداشت نہیں کر سکتیں۔
Read moreدفاعی چیمپئن پرتگال، سابق چیمپئنز فرانس، جرمنی اور اسپین سمیت 16 ٹیموں نے یورو 2020 فٹ بال کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا کر ایونٹ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔
یورو 2020 کے پہلے راؤنڈ میں برِ اعظم یورپ کی 24 ٹیموں نے شرکت کی تھی جس میں سے 16 بہترین ٹیمیں پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
اب ایونٹ دوسرے مرحلے میں داخل ہونے والا ہے جس میں تمام ٹیمیں مزید تیاری کے ساتھ آئیں گی۔
Read moreافغانستان کے صدر اشرف غنی اور قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ جمعے کو امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ ماہرین اس ملاقات کو افغانستان کی موجودہ صورتِ حال کے تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان امن مذاکرات عملاً سست روی کا شکار ہیں اور افغانستان میں طالبان کی جانب سے مختلف اضلاع پر قبضوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Read moreلاہور — پنجاب کے شہر لاہور میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
Read moreپشاور — خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلعے بنوں سے ملحقہ نیم قبائلی علاقے جانی خیل سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بدھ کو تین ہفتے سے جاری احتجاجی دھرنے کو لاش سمیت اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے لانگ مارچ شروع کیا تھا البتہ پولیس نے ان کو آگے بڑھنے سے روک دیا اور جھڑپوں میں ایک شہری ہلاک ہوا ہے۔
Read moreنئی دہلی — بھارت میں عالمی وبا کرونا وائرس کی دوسری لہر کا زور اب ٹوٹ رہا ہے لیکن ’ڈیلٹا پلس‘ نامی ایک نئے ویرینٹ نے حکومت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
Read moreویب ڈیسک — افغانستان اور وسطی ایشیا کے ملک تاجکستان کے درمیان مرکزی گزر گاہ پر طالبان بدستور قابض ہیں جب کہ اس علاقے پر قبضے کے دوران لڑائی میں افغان فورسز کے درجنوں اہل کار پناہ کے لیے تاجکستانی علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔
Read moreکراچی — ماریہ بی بی نے کراچی کی کوثر نیازی کالونی ہی میں آنکھ کھولی اور اپنی زندگی کی 30 بہاریں اسی علاقے کی گلی محلوں میں گزار دیں۔ نہ صرف یہ بلکہ ان کے والدین اور ان کے دیگر رشتہ دار بھی گزشتہ کئی دہائیوں سے اسی علاقے میں رہائش پزیر ہیں۔ یہ کالونی کراچی کے ایک بڑے نالے کے کنارے پر ہی واقع ہے۔
Read moreاسلام آباد — امریکہ میں حزبِ اختلاف کی جماعت ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لنڈزی گراہم نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان سے انخلا کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن کی جانب سے پاکستان کو نظر انداز کرنے کے تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔
Read moreپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے مالی سال 22-2021 کے لیے 8 ہزار 487 ارب روپے کا وفاقی بجٹ 11 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا، جس پر اپوزیشن کی طرف سے سخت تنقید کی گئی ہے جب کہ متعدد معاشی ماہرین کی طرف سے کرونا وبا کے باعث پیدا صورتِ حال میں قدرے بہتر بجٹ گردانہ جا رہا ہے۔ البتہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ اس بجٹ سے ںاخوش نظر آتا ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جہاں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے رواں مالی سال کی نسبت 37 فی صد اضافے کے بعد دو ہزار 135 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس میں وفاقی پی ایس ڈی پی کی 900 ارب جب کہ صوبوں کی ایک ہزار 235 ارب روپے کی رقم شامل ہے۔ وہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام ڈویژن کے لیے 936 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
Read moreامریکہ کے محکمۂ انصاف نے غلط معلومات پھیلانے کے الزام پر ایران کی سرکاری ویب سائٹ ‘پریس ٹی وی’ سمیت تقریباً تین درجن نیوز ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔
محکمۂ انصاف کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایران کی 33 ویب سائٹس کو بند کیا گیا ہے۔
Read moreپاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فاتح کا فیصلہ صرف ایک میچ کی دوری پر ہے۔ یہ میچ 24 جون کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ابوظہبی میں ہونے والے گرینڈ فینالے میں ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیموں نے کوالی فائی تو کر لیا ہے, لیکن سب سے بڑے میچ میں کس کا جادو چلے گا، اس کا فیصلہ تو اسی دن ہو گا۔
Read moreایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو اینٹی باڈیز کے امتزاج سے بننے والی دوا کرونا وائرس کی مختلف اقسام کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
عالمی وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سائنس دانوں کی جانب سے اس کے علاج سے متعلق متعدد تحقیقات کی گئی ہیں۔
Read moreگزشتہ ماہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان 11 روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد اسرائیل کی درآمدات پر عائد پابندی سے غزہ میں معروف مشروبات بنانے والی کمپنی ’پیپسی‘ کو بندش کا سامنا ہے۔
اسرائیل اور غزہ کے بڑا حصہ کنٹرول کرنے والے فلسطینی مزاحمتی گروہ حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد پیر کو اسرائیل نے غزہ کے لیے محدود پیمانے پر برآمدات کھول دی ہیں۔
Read moreانسداد دہشت گردی اور تنازعات کے حل کے لیے ثالثی سے متعلق قطر کے خصوصی ایلچی مطلق بن ماجد القحطانی نے ویب کانفرنس کے دوران کہا کیا ہے کہ بھارت کے وفد نے خاموشی کے ساتھ قطر کا دورہ کیا ہے جس کا مقصد دوحہ میں موجود طالبان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کرنا تھا۔
آن لائن کانفرنس امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ’عرب سینٹر‘ اور دوحہ میں ’سینٹر فار کنفلکٹ اینڈ ہیومنٹیرین اسٹڈیز‘ کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی۔کانفرنس کا عنوان ’امریکہ نیٹو افواج کی واپسی کے بعد افغانستان میں امن کی صورتِ حال‘ تھا۔
Read moreپاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کی خاطر پاکستان امریکہ کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی سر زمین سے افغانستان میں فوجی کارروائی کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کے حق میں نہیں ہے۔
عمران خان نے ان خیالات کا اظہار پیر کو امریکی اخبار ‘دی واشنگٹن پوسٹ’ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ امریکہ، جسے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی طاقت حاصل ہے، 20 سال افغانستان میں رہنے کے باوجود لڑائی نہیں جیت سکا تو پاکستان میں اڈے قائم کر کے کیسے جیتے گا؟
Read moreچین کے خود مختار علاقے تبت میں سیاحوں کی بڑھتی تعداد سے علاقے کے ماحول اور تاریخی مقامات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مقامی شہریوں کو چینی سیاحوں سے تبتی ثقافت کے عدم احترام کا بھی شکوہ ہے۔
خبر رساں ادارے، ‘اے پی’ کے مطابق عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں سفری پابندیوں اور مشکلات کی وجہ سے بڑی تعداد میں چینی سیاح اندرونِ ملک سفر کو ترجیح دے رہے ہیں اور اسی وجہ سے تبت میں مقامی سیاحوں کا رش کئی گنا بڑھ گیا ہے۔
Read moreبھارت کی پولیس نے اپنے زیرِ انتظام کشمیر میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے اور انسداد بغاوت آپریشنز کے لیے مقامی افراد کو تربیت دینا شروع کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کی رپورٹ کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے تیار کیے جانے والے یہ مقامی لوگ پولیس میں نچلا عہدہ رکھنے والے ‘اسپیشل پولیس آفیسرز’ کہلائیں گے۔
Read more"پاکستان میں لاپتا افراد کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے۔ مجھے لاپتا افراد کے لفظ سے اختلاف ہے۔ جو لاپتا ہیں وہ ہمیں معلوم ہیں اور وہ جن کے پاس ہیں بس ان کے نام جاننا چاہتے ہیں۔”
یہ الفاظ پاکستان کی پختون قوم پرست جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اور پاکستان کی سینیٹ کے سابق رکن عثمان خان کاکڑ کے تھے جو شہر کراچی میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور دیگر حقوق کی تنظیموں کے تحت 22 مارچ کو کراچی پریس کلب کے بیک یارڈ میں ملک میں جبری گمشدگیوں کے مسئلے پر منعقده سیمنار سے خطاب کر رہے تھے۔
Read moreپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان باہمی ‘اتفاقِ رائے’ سے اپنے عہدے سے سبک دوش ہو گئے ہیں۔ یونس خان کو گزشتہ برس نومبر میں دو سال کے لیے قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
منگل کو پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا تھا کہ فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونس خان جیسی قد آور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوس ناک ہے۔
Read moreطالبان جنگجوؤں نے افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے اہم ضلع پر قبضہ کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان قندوز کے ضلع امام صاحب میں اتوار کی شب لڑائی کا آغاز ہوا جو پیر تک جاری رہی۔
Read moreلاہور — پاکستان کے شہر لاہور کی مقامی عدالت نے ایک دینی مدرسے میں طالب علم سے مبینہ زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمٰن کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ نامزد ملزم کو بیٹوں سمیت پولیس نے حال ہی میں گرفتار کیا تھا۔
Read moreاسلام آباد — افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان وزرائے دفاع، داخلہ اور آرمی چیف کو تبدیل کر دیا ہے جس کے بعد یہ بحث جاری ہے کہ آخر ان اہم عہدوں پر موجود وزرا اور فوجی سربراہ کو ہٹانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
Read moreاسلام آباد — عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک کی نگرانی کرنے والے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا چار روزہ اجلاس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہو گیا ہے۔
اس اجلاس میں پاکستان کے لیے تجویز کردہ 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان کے حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26 نکات پر مکمل یا کافی حد تک عملدرآمد کر لیا ہے لہذا وہ پرامید ہیں کہ اِن اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کو ’گرے لسٹ‘ سے نکال دیا جائے گا۔
Read moreویب ڈیسک — ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے اور نہ ہی ایران کے میزائل پروگرام اور خطے کے عسکری گروہوں کی حمایت کے معاملے پر کوئی مذاکرات ہوں گے۔
Read moreایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ ملک کا واحد جوہری توانائی گھر عارضی طور پر بند ہو گیا ہے۔
ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایران نے جنوبی ساحلی شہر بوشہر میں موجود جوہری پلانٹ کے ہنگامی طور پر بند ہونے کی اطلاع دی ہے۔ یہ پلانٹ سن 2011 میں روس کی مدد سے فعال ہوا تھا۔
Read moreنیوزی لینڈ نے ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں کے لیے ویلنگٹن کی نامور کھلاڑی لوریل ہبارڈ کو نامزد کیا ہے۔ وہ پہلی ٹرانس جینڈر ایتھلیٹ ہیں جو اولمپکس مقابلے میں حصہ لیں گی۔ یہ فیصلہ برابری کی بنیاد پر کھیلوں میں شرکت کے ضوابط کے تحت کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق ہبارڈ 87 کلو گرام کی ہیوی ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیں گی۔ ان کا انتخاب یقینی بنانے کے لیے کوالی فائنگ کے ضابطوں میں تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔
Read moreپاکستان کی پسندیدہ شوبز جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ ریلیز سے قبل ہی تنقید کی زد میں ہے۔
‘دھوپ کی دیوار’ معروف مصنفہ عمیرہ احمد کی تحریر ہے اور اس کی ہدایت کاری حسیب حسن نے دی ہے۔
اس ویب سیریز میں اداکار احد رضا میر ایک بھارتی فوجی کے بیٹے جب کہ اداکارہ سجل علی ایک پاکستانی فوجی کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
Read moreافغان صدر اشرف غنی اور قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ جمعے کو امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے اتوار کو کہا ہے کہ صدر بائیڈن افغان قیادت کو امریکہ کی جانب سے سفارتی، معاشی اور انسان دوست تعاون کا یقین دلائیں گے۔
Read moreویب ڈیسک — اسرائیل نے ایران میں قدامت پسند اور سخت گیر سمجھے جانے والے ابراہیم رئیسی کے صدر منتخب ہونے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کوئی جوہری معاہدہ نہ کرے۔
Read moreویب ڈیسک — امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ تائیوان کو کرونا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کر رہا ہے۔
ویکسین کی یہ تعداد اس سے پہلے اعلان کردہ ساڑھے سات لاکھ خوراکوں سے کہیں زیادہ ہے۔
کابل — افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک کے وزیرِ دفاع، داخلہ اور آرمی چیف کو تبدیل کردیا ہے۔ یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی میں شدت آ رہی ہے۔
Read moreپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سکس اپنے اختتام کے قریب ہے۔ گزشتہ سیزن کی رنرز اپ لاہور قلندرز اور پی ایس ایل فور کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔
ایونٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ پیر 21 جون سے شروع ہو گا، پہلے دن ایک کوالی فائر اور ایک ایلی منیٹر کھیلا جائے گا جب کہ 22 جون کو دوسرا اور آخری ایلی منیٹر ہو گا جس کے بعد ایونٹ کا فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ سکس کے باقی میچز کا ابوظہبی میں آغاز اگرچہ دیر سے ہوا لیکن درست وقت پر ہوا۔ نہ صرف بغیر کسی مشکل کے تمام ٹیموں نے پہلے راؤنڈ کے دس دس میچز کھیلے بلکہ کوئی کھلاڑی بظاہر انجری کا شکار بھی نہیں ہوا۔
Read moreپاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور سلامتی نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان کی بھی خواہش ہے۔ اُن کے بقول ایک مستحکم اور پرامن افغانستان دیگر ممالک تک رسائی کے لیے پاکستان کی ضرورت ہے۔
افغان ٹی وی ‘طلوع نیوز’ کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا کی افغانستان سے متعلق پالیسی اب تبدیل ہو رہی ہے۔
Read moreچار سالہ اضحیٰ شکیل اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ اچانک ایک تیندوے نے صحن کی بیرونی دیوار پھلانگ کر اُسے دبوچ لیا اور پھر اپنے جبڑوں میں دباکر قریب واقع درختوں کے جھنڈ میں لے گیا۔
بعد ازں کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد مقامی لوگوں کو اضحیٰ کی مسخ شدہ لاش ملی۔
Read moreپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار خواتین اساتذہ زخمی ہوگئی ہیں۔
مستونگ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سہ پہر ایک بج کر 50 منٹ پر مستونگ کے نواحی علاقے پڑنگ آباد سے ایک اسکول وین 15 کے قریب خواتین اساتذہ کو کوئٹہ میں ان کے گھروں میں پہنچانے جا رہی تھی کہ دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اس گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
Read moreکھیلوں کی دنیا میں میچ سے قبل یا بعد میں کھلاڑیوں کی پریس کانفرنس کرنا عام بات ہے لیکن بعض پریس کانفرنسوں کے دوران ایسا کچھ ہو جاتا ہے جس کے اثرات دور رس ہوتے ہیں۔
حال ہی میں اسٹار فٹ بالر کرسٹینا رونالڈو کی ‘یورو 2020’ کے میچ کے بعد پریس کانفرنس سے جنم لینے والے تنازع نے اس کھلاڑی کی پریس کانفرنس کو بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔
Read moreبھارت کی حکومت اور سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ‘ٹوئٹر’ کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایسا ٹوئٹر کی طرف سے وضع کردہ قوانین پر مبینہ طور پر عمل درآمد نہ کیے جانے کی وجہ سے ہوا۔ اس کے علاوہ ایک متنازع ویڈیو بھی اس ٹکراؤ کی وجہ بنی۔
اسی اثنا میں ریاست اتر پردیش کی پولیس نے ٹوئٹر کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے۔
بھارت کی حکومت اور ٹوئٹر کے درمیان ٹکراؤ چند ماہ قبل اس وقت شروع ہوا تھا جب حکومت نے ٹوئٹر کو کسانوں کی احتجاجی تحریک میں شامل متعدد کسانوں کی ٹوئٹس ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ حکومت کے اصرار کے بعد اس نے متعدد ٹوئٹس ہٹا دی تھیں۔
Read moreشمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اپنی حکومت کو بائیڈن انتظامیہ سے مذاکرات اور مقابلے کے لیے تیار رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جمعرات سے شمالی کوریا کی حکمران جماعت کا اجلاس جاری ہے جس میں کم جونگ ان نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی پالیسی کا جائزہ لیا ہے اور امریکہ سے تعلقات کے بارے میں اقدامات کی وضاحت کی ہے۔ تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔
Read moreایران میں جمعے کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے الیکشن آفس کے جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق عدلیہ کے سربراہ اور قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی کو فریقین پر واضح برتری حاصل ہے۔۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ارنا’ کے مطابق نائب وزیرِ داخلہ اور الیکشن آفس کے سربراہ جمال عرف نے اعلان کیا کہ ہفتے کی صبح گیارہ بجے تک دو کروڑ 86 لاکھ ووٹوں کی گنتی کی گئی جن کے مطابق رئیسی کو ایک کروڑ 78 لاکھ ووٹ ملے ہیں۔
Read moreپاکستان کے افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کے لیے جمع کیے جانے والے عطیات میں مبینہ طور پر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
متعدد ذرائع اور عینی شاہدین نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ پاکستان کے متعدد علاقوں میں افغان طالبان کے لیے عطیات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب افغانستان میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ آنے والے مہینوں میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا مکمل ہونے والا ہے۔
Read moreپاکستان کے وزیرِِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے امریکہ کی فوج کے انخلا کے بعد امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کو اپنی سر زمین پر اڈے استعمال کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دے گا۔
امریکہ کے ٹی وی ‘ایچ بی او’ کے پروگرام ‘ایکسیو’ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے اور امریکی اسپیشل فورسز کو افغانستان میں کارروائیاں کرنے کے لیے پاکستان میں اڈے فراہم کرے۔
Read moreپینٹاگون نے امریکہ کے اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ مشرقِ وسطی سے میں فوجی اہلکاروں کی تعداد کم کرے گا۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکہ کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر جو بائیڈن ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ 2019 میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے دوران خطے میں امریکی فوج کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تھا۔
Read moreدھاتی سکے جاری کرنے والے امریکی سرکاری ادارے یو ایس منٹ نے نامور اور ممتاز امریکی خواتین کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری سکے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس مقصد کے لئے ایک کوارٹر یعنی 25 سینٹ کے سکے پر ان ممتاز خواتین کی شبیہہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Read moreافغانستان میں امریکی سفارت خانے کے درجنوں افراد میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں سفارتی مشن کی بیشتر سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک شخص پہلے ہی کووڈ نائنٹین میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو چکا ہے جب کہ 114 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور متعدد افراد کو طبی بنیادوں پر وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔
Read more