امریکہ: 37 سال پہلے خریدے گئے ٹکٹ پر ایکویرئیم دیکھنے کی اجازت مل گئی

امریکہ کے علاقے نیو انگلینڈ میں ایک ایکویرئیم یعنی ماہی خانے میں اس وقت ایک دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب ایکویرئیم دیکھنے کے لیے آنے والی ایک خاتون نے اندر جانے کے لیے37 برس پرانی ٹکٹ پیش کی، جس پر لکھا تھا کہ "یہ مستقبل میں کسی وقت بھی پیش کی جا سکتی ہے‘‘۔

Read more

دنیا بھر میں بے گھر افراد کی تعداد 8 کروڑ سے تجاوز کر گئی

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے 2020 کے عالمی رجحانات کے بارے میں اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنگ، تشدد، ظلم و استبداد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے تقریباً 8 کروڑ 24 لاکھ افراد کو جبری طور پر بے گھر ہونا پڑا۔ یہ ریکارڈ تعداد 2019 کے مقابلے میں 4 فی صد زیادہ ہے۔

گزشتہ 9 سال سے مسلسل اس تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور سرحدوں کی بندش بھی لوگوں کو مجبوراً اپنا گھر چھوڑنے سے نہیں روک سکی، کیونکہ جنگ اور مظالم کی وجہ سے وہ اپنی جان بچانے کے لیے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

Read more

امریکہ اور کینیڈا کی سرحد کھولنے کے امکانات میں اضافہ

امریکہ اور کینیڈا کے درمیان سرحد کھولنے کا باضابطہ اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔ تقریباً 9 ہزار کلومیٹر طویل سرحد، جس پر آرپار جانے کے لیے 117 سرکاری گزرگاہیں ہیں، گزشتہ سال مارچ میں کرونا وائرس کی عالمی وبا پھیلنے کے بعد غیر ضروری سفر کے لیے بند کر دی گئی تھی۔

دنیا کی اس سب سے طویل سرحد کی بندش کو ہرمہینے بڑھایا جاتا رہا ہے، جس کی موجودہ مدت پیر کے روز ختم ہو رہی ہے۔

Read more

افغانستان میں القاعدہ کے دوبارہ ابھرنے کا خطرہ موجود ہے، امریکی وزیر دفاع کا انتباہ

امریکہ کے اعلی دفاعی عہدیداروں نے اپنی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ افغانستان سے آئندہ چند مہینوں میں امریکہ اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد وہاں موجود سرکردہ دہشت گرد گروپ امریکہ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

وائس آف امریکہ کے سینئر نمائندے جیف سیلڈن کی رپورٹ کے مطابق، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جمعرات کو امریکی اراکین کانگریس کو بتایا کہ القاعدہ جیسے گروپ ممکنہ طور پر دو سال کے اندر اپنی اہلیت دوبارہ حاصل کر لیں گے اور امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر نے کے قابل ہونگے۔

Read more

گلوبل وارمنگ سے خشک سالی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے

اقوام متحدہ نے انتباہ کیا ہے کہ آب و ہوا میں تیزی سے آنے والی تبدیلیاں خشک سالی کے عالمی سانحوں میں ڈرامائی شدت کی وجہ بن رہی ہیں، جس سے زرعی پیداوار، پینے کے لئے محفوظ پانی کے عالمی ذخائر اور انسانی ترقی کے دیگر ناگزیر پہلووں کے لئے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

Read more

ایران کے صدارتی انتخابات، پاکستان نے سرحد پر سیکیورٹی سخت کردی

بلوچستان کے وزیرِ داخلہ کے مطابق ایران کے ساتھ سرحد پر سیکیورٹی فورسز مستعد ہے اور پاکستان کی طرف سے سرحد بالکل محفوظ ہے۔ وفاقی حکومت نے ایک خط کے ذریعے بلوچستان حکومت کو ایران کے صدارتی انتخابات کے موقعے پر سرحد پر امن و امان کے بہتر انتظامات کرنے کے ہدایت کی تھی۔

Read more

ترک اداکار اینگن التان کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

لاہور — پاکستان میں پولیس نے ترکی کے ڈراموں کے مقبول اداکار اینگن التان کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے پر ٹک ٹاک بنانے والے فن کار کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا ہے۔

لاہور میں کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے ٹِک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا ہے۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کے خلاف درج ہونے والا مقدمہ ترک اداکار اینگن التان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Read more

چین خلا میں کرنا کیا چاہتا ہے؟

ویب ڈیسک — چین نے اپنے مستقل خلائی اسٹیشن پر کامیابی کے ساتھ تین خلا بازوں کو پہنچا دیا ہے۔ چین کے تیار کردہ خلائی اسٹیشن پر خلا نوردوں کو پہنچانے کے کام یاب مشن کو خلا میں چین کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کے اعتبار سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

چین کے اس مستقل خلائی اسٹیشن کی کیا اہمیت ہے اور اس کے مستقبل پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ یہاں اس پر کچھ تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

Read more

کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کی تجویز، پاکستان کا کردار کیا ہوگا؟

اسلام آباد — پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بین الاقوامی ہوئی اڈے کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد کے تعاون کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ ہفتے نیٹو اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ترکی کو غیر ملکی فورسز کے انخلا کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی مشن کے لیے امریکہ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ہنگری کا تعاون بھی درکار ہو گا۔

Read more

بائیڈن ایردوان ملاقات: ‘کابل ایئرپورٹ کو محفوظ بنانے کا کام ترکی کے حوالے ہو گا’

ویب ڈیسک — امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے مابین اس ہفتے ہونے والی ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا کہ کابل ایئر پورٹ کو محفوظ بنانے کا اہم کام ترکی کے حوالے ہو گا۔

امریکی اور ترک صدور کے درمیان اس بات پر اتفاق ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا جاری ہے۔ 
جیک سلیوان نے بتایا کہ دونوں سربراہان ترکی کی جانب سے ایس 400 قسم کے روسی ساختہ دفاعی نظام کی خریداری کے طویل مدتی معاملے کا تصفیہ نہیں کر پائے۔

Read more

سیاسی صورتِ حال یا کرونا وبا، بھارتی کشمیر میں خود کشی کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں؟

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں خود کشیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کو مزید دو نوجوانوں نے دارالحکومت سری نگر میں خود کو پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، 1990 میں وادی میں مسلح جدوجہد کے آغاز کے بعد سے چھ ہزار سے زائد لوگوں نے خود کشی کی ہے۔

ماہرین تناؤ اور عرصۂ دراز سے بے امنی اور تشدد سمیت دیگر مسائل کو خود کشی کے واقعات میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہیں جب کہ کرونا وبا نے صورتِ حال مزید خراب کر دی ہے۔

Read more

ہالی وڈ فلموں میں مسلمانوں کا کردار؛ پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد کی مہم کیا ہے؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہالی وڈ کی فلمیں دیکھی اور پسند کی جاتی ہیں۔ لیکن، سوائے چند اداکاروں کے، ہالی وڈ میں بہت ہی کم پاکستانی یا پاکستانی نژاد اداکار مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ڈیوڈ لین کی کلاسک فلم ‘لارنس آف عریبیہ’ میں ضیا محی الدین کا ‘بدو’ کا کردار ہو یا جیمز کیمرون کی ‘ٹرو لائز’ میں آرٹ ملک کا منفی رول۔ زیادہ تر ہالی وڈ فلموں میں مسلمانوں کو ولن یا پھر کسی غیر اہم کردار میں کاسٹ کیا جاتا ہے۔

اس ضمن میں رواں برس اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین اداکار کے لیے نامزد ہونے والے پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد نے مسلمانوں کو منفی کرداروں میں دکھانے کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔

Read more

ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ، ٹرن آؤٹ کم رہنے کا امکان

ایران کے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ سب سے پہلا ووٹ ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے کاسٹ کیا۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق، ایران کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں چار امیدوار میدان میں ہیں۔ لیکن سرکاری سطح پر ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں اور تجزیہ کاروں کے مطابق، سخت گیر نظریات کے حامل عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی کو مضبوط ترین امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Read more

پاکستان: مختلف سینٹرز پر کرونا ویکسین کی قلت کیوں ہو رہی ہے؟

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے اور کرونا وبا پر نظر رکھنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ 17 جون تک 31 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں جب کہ 62 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی ایک خوراک لگائی جا چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، کرونا ویکسین لگائے جانے کے عمل کے آغاز کے بعد 40 سال سے زائد عمر والے افراد کی ویکسی نیشن شروع کی گئی۔ اس کے بعد سے ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا، جب کہ 18 سال تک کی عمر والے افراد کی ویکسی نیشن شروع ہونے کے بعد ویکسین سینٹرز پر لوگوں کی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔

Read more

سانحہ ماڈل ٹاؤن: تحریک انصاف نے جس انصاف کا وعدہ کیا تھا وہ کب ملے گا؟

لاہور — "سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک مشکل اور نہ بھلا دینے والا سانحہ ہے۔ اِس سانحے میں اپنی آنکھوں کے سامنے میں نے اپنی والدہ کو مرتے دیکھا تھا۔ ماں کے بغیر زندگی گزارنا بہت مشکل ہے، کوئی ایسا دِن نہیں گزرتا جس دن ماں کی یاد نہ آتی ہو۔”

یہ الفاظ 20 سالہ بسمہ امجد کے ہیں جو اپنی والدہ اور پھوپھی کے ساتھ 17 جون 2014 کو ماڈل ٹاؤن گئی تھیں لیکن جہاں پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ان کی والدہ اور پھوپھی ہلاک ہو گئی تھیں۔

Read more

چین کا ‘شینزو-12’ راکٹ تاریخی خلائی مشن کے لیے روانہ

ویب ڈیسک — چین نے جمعرات کو اپنے نئے مستقل خلائی اسٹیشن کے لیے تین خلا بازوں کو خلا کے لیے روانہ کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق خلائی سفر کے لیے شینزو-12 راکٹ چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح نو بج کر 22 منٹ پر روانہ ہوا۔

Read more

کراچی: خاتون کی جعلی نازیبا تصاویر شیئر کرنے پر پروفیسر کو آٹھ سال قید

کراچی — کراچی کی ایک سیشن کورٹ نے ایک سرکاری یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو خاتون کو ہراساں کرنے سمیت تین الزامات ثابت ہونے پر مجموعی طور پر آٹھ سال قید کی سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

ضلع شرقی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن خالد حسین شاہانی نے متاثرہ خاتون کی 2016 میں دائر درخواست کا فیصلہ سنایا۔

Read more

روحیل اصغر کے بیان پر تنقید: ’گالم گلوچ کو پنجاب کے کلچر سے جوڑنا کم علمی ہے‘

ویب ڈیسک — پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رُکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کا گالی کو پنجاب کا کلچر قرار دینے پر اُن پر تنقید کی جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور نامناسب الفاظ کے استعمال کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں شیخ روحیل اصغر سے سوال کیا گیا تھا کہ اسمبلی میں دی جانے والی گالیوں کو آپ کے اہلِ خانہ اور دیگر افراد نے بھی دیکھا اور سنا ہے تو اس پر شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ یہ پنجاب کا کلچر ہے۔

Read more

چترال: خود کشی کے واقعات میں اضافہ، معاشی مسائل یا کوئی اور وجہ؟

پشاور — پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں حالیہ عرصے کے دوران خود کشی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان واقعات کے بعد یہ بحث جاری ہے کہ یہ خود کشیوں کی وجہ غربت ہے یا اس کے پیچھے دوسرے عوامل کارفرما ہیں۔

Read more

ایران: صدارتی الیکشن چار امیدواروں تک محدود، خامنہ ای کا ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور

ویب ڈیسک — ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ووٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ 18 جون کے صدارتی انتخاب کے لیے بڑی تعداد میں باہر نکلیں۔ ان کے بقول، اس طرح کی طاقت دکھانے سے ملک پر بیرونی دباؤ کم ہو گا۔

Read more

چین کے تاریخی خلائی مشن کے لیے ‘شینزو-12’ راکٹ سفر کے لیے روانہ

چین نے جمعرات کو اپنے نئے مستقل خلائی اسٹیشن کے لیے تین خلا بازوں کو خلا کے لیے روانہ کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق خلائی سفر کے لیے شینزو-12 راکٹ چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح نو بج کر 22 منٹ پر روانہ ہوا۔

Read more

بھارت یا نیوزی لینڈ: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟

ٹیسٹ کرکٹ کا بے تاج بادشاہ کون ہوگا؟ اس سوال کا جواب صرف ایک میچ کے نتیجے کی دوری پر ہے اور وہ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہے۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل انگلینڈ کے شہر ساؤتھ ہیمپٹن میں 18 جون سے شروع ہو گا۔

Read more

غزہ: جنگ بندی کے بعد حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کی پہلی فضائی کارروائی

اسرائیلی طیاروں نے بدھ کی صبح غزہ میں پھر فضائی حملے کیے ہیں جسے فلسطینی علاقوں سے آتش گیر غبارے چھوڑے جانے کا ردِعمل قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شدت پسند گروپ حماس کے ٹھکانوں پر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد فریقین مصر کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر متفق ہوئے تھے جس کے بعد بدھ کی صبح اسرائیل کی یہ پہلی کارروائی ہے۔

Read more

ایران کے صدارتی انتخابات: ‘نتائج توقع کے برخلاف بھی ہو سکتے ہیں’

ایران میں جمعے کو ہونے والے انتخابات میں امیدواروں کی اکثریت رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی سخت گیر پالیسیوں کی حامی ہے جب کہ دوسری جانب بگڑتی ہوئی معاشی صورتِ حال اور شخصی آزادیوں پر مبینہ پابندیوں کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انتخابی عمل میں اصلاح پسند ووٹرز کی دلچسپی شاید کم رہے۔

مبصرین صدارتی انتخابات میں سخت گیر تصور ہونے والے قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں اور انہیں ایران کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ بھی کہا جا رہا ہے۔

Read more

پاکستان میں ‘اسکرین رائٹرز ایسوسی ایشن’ کے قیام کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں جہاں پہلے ہی پروڈیوسرز اور اداکاروں کی تنظیمیں موجود ہیں وہیں اب مصنفین کے مسائل کے حل کے لیے اسکرین رائٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان بھی قائم کر دی گئی ہے۔

اسکرین رائٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا مقصد فلم اور ٹی وی کے اسکرپٹ لکھنے والے مصنفین کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرنا قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، سات ارکان کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کے الزام میں سات ارکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اسمبلی کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اسپیکر کی جانب سے جاری حکم کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت جن ارکان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں تحریک انصاف کے علی نواز اعوان، عبدالمجید خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

Read more

بجٹ اجلاس میں صرف شور شرابا اور احتجاج ہی نہیں اور بہت کچھ ہوا

پاکستان کی قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران منگل کو حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہو گئے۔ ارکان نے ایک دوسرے پر بجٹ کی کاپیوں سے حملے کیے اور جھگڑتے ہوئے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ارکان قومی اسمبلی کو ایک دوسرے سے دست و گریبان ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں حکومتی و اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کو چور اور دیگر القابات سے بھی نوازتے رہے۔

Read more

کینیڈا میں بیٹھ کر سندھ کی حکمرانی کا الزام: یونس میمن کون ہیں؟

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیر کو تجاوزات کے خلاف کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے سندھ میں نظامِ حکومت اور طرزِ حکمرانی پر سوالات اٹھائے اور کراچی کا نظام کینیڈا سے چلائے جانے کے ریمارکس دیتے ہوئے یونس میمن کو سندھ کا اصل حکمران قرار دیا۔ اعلیٰ عدالت کے جج کی جانب سے ریمارکس کے بعد بہت سے ذہنوں میں یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ یونس میمن کون ہیں؟

Read more

کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی، ورجینیا کے جوڑے نے اقرارِ جرم کر لیا

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے چھ جنوری کو کیپٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کے دوران غیر قانونی طور پر احتجاج کرنے کے الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔ اعترافِ جرم کرنے پر جوڑے کو چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پلی بارگین سے کیپٹل ہل حملے کے سیکڑوں دیگر کیسز کے فیصلوں کا بھی معیار طے ہو گیا ہے۔

Read more

کلب ہاؤس: بھارتی کشمیر کے سوشل میڈیا صارفین کے لیے نئی کشش

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سوشل میڈیا پر آڈیو چیٹ روم ‘کلب ہاؤس’ کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔ لوگ سیاسی، سماجی اور ثقافتی مسائل پر تبادلۂ خیال کے لیے اس ایپ کا استعمال کر رہے ہیں۔

سیاست دان، بیوروکریٹ، تاجر، تجزیہ کار اور فلم، ٹیلی ویژن اور دیگر پرفارمنگ آرٹس اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ کئی بڑے نام بھی اس پر کیے جانے والے مباحثوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے ہیں۔

Read more

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اندیشہ

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کی وجہ رواں مالی سال کے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی 450 ارب روپے کی آمدن کا ہدف بڑھا کر 610 ارب روپے کرنا بتائی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے، اس کے بغیر مطلوبہ ٹارگٹ پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کرونا کے بعد اقتصادی ترقی کے ذریعے یہ ٹارگٹ حاصل کر لیا جائے گا۔

Read more

امریکی فوج کے انخلا کے باوجود ترکی افغانستان میں کیوں رکنا چاہتا ہے؟

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی اپنے ترک ہم منصب طیب ایردوان سے برسلز میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں ملاقات ہوئی ہے۔

جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد دونوں رہنماؤں کی اس پہلی ملاقات کو افغانستان میں ترکی کے ممکنہ کردار کی وجہ سے اہمیت دی جا رہی تھی۔

صدر ایردوان کے مطابق اس ملاقات میں ترکی کے افغانستان میں کردار اور کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے سے متعلق مجوزہ منصوبے پر بات ہوئی ہے لیکن اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Read more

سوشل میڈیا پر فیشن برانڈ ’زارا‘ کو تنقید کا سامنا کیوں ہے؟

معروف ہسپانوی فیشن برانڈ ’زارا‘ کی ہیڈ ڈیزائنر کے اسرائیل کی حمایت اور فلسطینی نژاد ماڈل کی مبینہ تضحیک کے معاملے پر سوشل میڈیا پر برانڈ کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہو گئی ہے۔

’زارا‘ کی ڈیزائنر اور خواتین ڈپارٹمنٹ کی سربراہ ونیسا پیرلمین نے فلسطینی نژاد ماڈل قاہر ہرہیش کی انسٹاگرام اسٹوری پر تبصرہ کیا تھا۔

ونیسا پیرلمین نے لکھا تھا کہ "آپ دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کر رہے کہ اسرائیل ایک خوف ناک اور شیطانی ملک ہے جو فلسطینیوں کے ساتھ برا کرتا ہے۔ یہ غیر منصفانہ اور جھوٹ ہے۔”

Read more

’خواتین کا میڈیا میں آنا پھر شناخت بنانا آج بھی اتنا ہی مشکل ہے جتنا پہلے تھا‘

کراچی — کراچی فلم سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ’پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کا ویمن ایڈیشن کراچی کے تاریخی فرئیر ہال میں ہوا جہاں مختلف سیشنز میں فلم انڈسٹری کے حالات، مستقبل اور خواتین کے ذرائع ابلاغ میں کردار کو زیرِ بحث لایا گیا۔

Read more

افغانستان میں موجودگی کی صورت میں ترکی کو امریکہ کی معاونت درکار ہوگی: ایردوان

ویب ڈیسک — ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کے دوران افغانستان میں ترکی کے کردار پر بات چیت ہوئی ہے۔

Read more

‘کرونا کیسز میں کمی خوش آئند ہے، لیکن ہلاکتوں میں اتنی تیزی سے کمی نہیں ہو رہی’

ویب ڈیسک — صحت کے عالمی ادارے (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ متواتر سات ہفتوں سے کووڈ 19 کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے، لیکن افریقہ میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔

Read more

کیا جوکووچ رواں برس کے آخر تک کامیاب ترین ٹینس کھلاڑی بن جائیں گے؟

کراچی — سربیا کے نوواک جوکووچ نے فرینچ اوپن ٹینس ٹائٹل دوسری بار جیت کر نہ صرف اپنے مداحوں کو خوش کر دیا بلکہ اپنے حریف کھلاڑیوں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

Read more

اسرائیل کے نئے وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ کون ہیں؟

ویب ڈیسک — اسرائیل میں 12 برس تک وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے کے بعد بن یامین نیتن یاہو کا دورِ اقتدار ختم ہو گیا ہے جس کے بعد قدامت پسند نظریات کے حامل نفتالی بینیٹ اسرائیل کے نئے وزیرِ اعظم بن گئے ہیں۔

Read more

ایران کے صدارتی انتخابات میں کون کون امیدوار ہے؟

ویب ڈیسک — ایران میں 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے سات اُمیدوار میدان میں ہیں۔ عوام کا اعتماد جیتنے کے لیے تمام اُمیدوار اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ تاہم قدامت پسند نظریات کے حامل صدارتی اُمیدوار ابراہیم رئیسی کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

جی سیون اجلاس کے اعلامیے میں چین کا ذکر، بیجنگ کا کرونا وبا کو سیاسی رنگ دینے کا الزام

ویب ڈیسک — دنیا کی سات بڑی معاشی طاقتوں کے سربراہان نے کرونا وبا اور اس کے اثرات سمیت معیشت، چین اور روس کی جانب سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

Read more

افغان امن عمل ناکام ہوا تو پاکستان ذمے دار نہیں ہو گا: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد — پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں کسی بگاڑ کا ذمے دار پاکستان نہیں ہو گا کیوں کہ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کی ذمے داری تمام افغان فریقوں پر عائد ہوتی ہے۔

Read more

سعودی عرب: آبِ زم زم کی تقسیم کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

ویب ڈیسک — سعودی حکام نے ایک نئے اسمارٹ روبوٹ نظام کا افتتاح کیا ہے جو مسجد الحرام اور مسجد نبوی آنے والے زائرین اور اسٹاف کو آب زم زم کی بوتلیں فراہم کرے گا۔

Read more

کوپا امریکہ کا آغاز: افتتاحی میچ میں برازیل نے وینزویلا کو 0-3 سے شکست دے دی

ویب ڈیسک — کرونا وائرس کے خدشات کے باوجود برازیل میں کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ اتوار کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان برازیل نے وینزویلا کو 0-3 سے شکست دے دی۔

Read more

نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم، اسرائیل کی نئی حکومت نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک — اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں معمولی اکثریت سے نئی حکومت بنا لی ہے جس کے بعد وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کی 12 برس سے جاری حکمرانی کے عہد کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

Read more

داعش کے پہلے اردو میگزین کا اجرا، کیا یہ اثر و نفوذ بڑھانے کی کوشش ہے؟

کراچی — عالمی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش) کی پاکستانی شاخ نے حال ہی میں اردو زبان میں ایک میگزین جاری کیا ہے جسے شدت پسند گروہ کا مقامی سطح پر پہلا مقامی اردو مطبوعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

سعودی عرب کی حج پالیسی، رواں برس 60 ہزار مقامی افراد ہی فریضہ ادا کر سکیں گے

ویب ڈیسک — سعودی عرب نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ کروناوائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے رواں برس صرف 60 ہزار مسلمانوں کو حج کی ادائیگی دی جائے گی جب کہ غیر ملکی زائرین حج نہیں کر سکیں گے۔

Read more

کینیڈا: نفرت پر مبنی حملے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی خاندان کی تدفین

ویب ڈیسک — کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں گزشتہ اتوار نفرت پر مبنی حملے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نژاد خاندان کے چار افراد کو سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

Read more

آرٹیکل 370 سے متعلق کانگریس رہنما کے بیان پر بھارت میں سیاسی ہلچل

ویب ڈیسک — بھارت میں حزبِ اختلاف کی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ کے آرٹیکل 370 سے متعلق بیان پر بھارت میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس رہنما کے اس بیان پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

Read more

صحافت کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ’پلٹزر‘ سیاہ فام امریکی شہری کی ہلاکت کی ویڈیو بنانے والی کم عمر سیٹیزن جرنلسٹ کے نام

ویب ڈیسک — صحافت کے شعبے میں اعلیٰ ترین ایوارڈ سمجھے جانے والا ‘پلٹزر ایوارڈ’ سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کی ویڈیو بنانے والی نو عمر لڑکی نے اپنے نام کر لیا ہے۔

Read more

بھارتی کشمیر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار اور دو شہری ہلاک

سرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے شمال مغربی شہر سوپور میں ہفتے کو مُشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

Read more

بجٹ کے بعد اب کیا مہنگا ہو گا اور کیا سستا ہونے والا ہے؟

اسلام آباد — پاکستان کی حکومت نے مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کالز کو مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ جب کہ 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم اور سیلز ٹیکس میں کمی سے دو لاکھ روپے تک قیمت کم ہونے کا امکان ہے۔

Read more

بلوچستان کے پسماندہ علاقے سے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں تدریس تک کا سفر

کراچی — پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے مکران ڈویژن سے تعلق رکھنے والے عبد الصمد یار جان جب اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کر رہے تھے تو ان کے ذہن کے کسی گوشے میں یہ خیال نہ تھا کہ وہ ایک دن برطانیہ میں موجود دنیا کی عظیم جامعہ کیمبرج یونیورسٹی میں طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہوں گے۔

Read more

ملکۂ برطانیہ کی دو بار سال گرہ کیوں ہوتی ہے؟

ویب ڈیسک — ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم یوں تو 21 اپریل کو 95 برس کی ہوچکی ہیں۔ لیکن برطانیہ کے شاہی خاندان کی روایت کے مطابق سرکاری سطح پر ان کی سال گرہ 12 جون کو منائی جاتی ہے۔

Read more

رپورٹرز ڈائری: ’ہیڈ فون لگا تو وزیرِ خزانہ کے لیے کچھ آسانی ہوئی‘

اسلام آباد — اسلام آباد میں جون کی شدید گرمی میں جمعے کی سہہ پہر میں جب بجٹ کا اجلاس شروع ہوا تھا، تو سیاست میں بھی باہر کے موسم کی طرح پارہ چڑھا ہوا تھا اور بظاہر محسوس ہو رہا تھا کہ قومی اسمبلی میں حزبِ اختلاف بھی بھر پور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

Read more

امریکہ کا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ کا متبادل لانے کا منصوبہ

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ غریب اور ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے مالی طور پر ایسے منصوبے سامنے لائے گا جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقابلہ کر سکیں۔

Read more

ہالی وڈ کی کامیاب ترین فلم سیریز ‘دی لارڈ آف دی رنگز’ پر اینیمے فلم بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک — ہالی وڈ کی کامیاب ترین ایڈونچر فلم سیریز ‘دی لارڈ آف دی رنگز’ پر اینیمے فیچر فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق امریکہ کی میڈیا کمپنی ‘وارنر برادرز’ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فلم اسٹوڈیو ‘دی لارڈ آف دی رنگز’ فلم سیریز پر اینیمے فیچر فلم بنائے گا۔

Read more

نیوزی لینڈ کی مسلمان کمیونٹی کو مسجدحملے پر فلم بنانے پر اعتراض

ویب ڈیسک — نیوزی لینڈ کی مسلمان کمیونٹی نے دو ہزار انیس میں کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے حملوں پر فلم بنانے کے ارادے پراعتراض کیا ہے۔ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں اور مسلم برادری کے لئے ابھی اس سانحے کا غم تازہ ہے۔ اس حملے میں اکاون افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Read more

دولت مند امریکی ہر سال اربوں ڈالر ٹیکس چوری کرتے ہیں

واشنگٹن — پر تعیش زندگی اور انتہائی کم ٹیکس ادا کرنے والے ہزاروں دولت مند امریکیوں کے ٹیکسوں کا ڈیٹا افشا ہونے کے بعد امریکہ میں ٹیکس اصلاحات کی بحث ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہے۔ امریکی عوام کو یہ احساس ہوا ہے کہ کہ مختلف ٹیکس ضابطوں کا سہارا لے کر امرا ٹیکسوں میں کس طرح چھوٹ لیتے ہیں۔

Read more

جی سیون سربراہ اجلاس میں کرونا وبا کو دنیا کے لیے ‘نہ مٹنے والا زخم’ بننے سے روکنے کا عزم

ویب ڈیسک — برطانیہ کے ساحلی تفریحی مقام کاربس بے پر ہونے والی جی سیون کانفرنس می شریک عالمی رہنماوں نے ویکسین کی ضروریات کو پورا کرنے میں تعاون اور عالمی معیشت کو زیادہ شفاف بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کو دنیا کے لیے ایک ‘نہ مٹنے والا زخم’ نہیں بننے دیا جائے گا۔

Read more

خطرناک وائرس ماضی میں کب اور کیسے لیبارٹریوں سے لیک ہوئے؟

واشنگٹن ڈی سی — امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے ایک امریکی لیبارٹری کے حوالے سے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین کی ووہان لیب سے کرونا وائرس کے لیک ہونے کا نظریہ قابل یقین ہے اور اس پر مزید تحقیق ہونی چاہیے۔

Read more

امریکہ نے ایران کے تین سابق عہدیداروں اور دو کمپنیوں پرعائد پابندیاں ہٹا دیں

ویب ڈیسک — امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے جمعرات کو ایران کے تین سابق عہدیداروں اور ان دو کمپنیوں پر عائد پابندیاں ہٹا دی ہیں جو ایران کے تیل اور اس سے متعلق کیمیکلز کا کاروبار کرتی تھیں۔

Read more

بائیڈن ملکہ برطانیہ سے ملاقات کرنے والے 13ویں امریکی صدر

ویب ڈیسک — صدر جو بائیڈن اپنے برطانیہ کے دورے میں اتوار کے روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سے سہ پہر کی چائے پر ونڈسر محل میں ملاقات کر رہے ہیں۔ وہ 13ویں امریکی صدر ہیں جو ملکہ الزبتھ دوم سے ملیں گے۔

Read more

حکومت کا معاشی استحکام کا دعویٰ، اپوزیشن نے بجٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر مسترد کر دیا

اسلام آباد — پاکستان میں قومی بجٹ سال 2021-22 پیش کر دیا گیا ہے جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے غلط اعداد و شمار دے کر لفظوں کی ہیرا پھیری کی ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ اس بجٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے معیشت کو مستحکم کر لیا ہے اور اب ہم نے شرح نمو بڑھانے کی طرف جانا ہے۔ اس بجٹ میں متوسط طبقے کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے اور غریب طبقے کے لیے بہت سی نئی سکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

Read more

کیپیٹل حملہ کیس میں مزید گرفتاریاں مگر ٹرمپ سے تحقیقات پر ایف بی آئی خاموش

ویب ڈیسک — سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پانچ سو کے قریب ایسے حامیوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جو رواں سال چھ جنوری کو کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملے میں ملوث پائے گئے۔ یہ بات امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے جمعرات کو بتائی۔

Read more

بلوچستان: خضدار میں زائرین کی بس کو حادثہ، 18 افراد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 41 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعے کی صبح چار بجے خضدار سے تقریباً 40 کلو میٹر کے فاصلے پر کھوڑی کے علاقے میں پیش آیا۔ مسافر بس میں زائرین خضدار سے سندھ کے شہر دادو واپس جا رہے تھے۔

Read more

’اداروں کا تحفظ ہم نہیں کریں گے تو کون کرے گا‘

سپریم کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے کہا کہ آپ نے تقریر میں اپنا بغض نکال دیا۔ آپ نے لوگوں کے بارے میں شکایتیں کرنے کے لیے عوامی فورم کا انتخاب کیا۔ ہمیں ملک کے اداروں کا دفاع کرنا ہے۔ اداروں کا تحفظ ہم نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟ یہ نئی روش شروع ہوئی ہے کہ سب کچھ پبلک کر دیں۔

سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے وکیل نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چار مرتبہ چیف جسٹس سے ملاقات کی کوشش کی لیکن ملاقات نہ ہو سکی۔

Read more

بجٹ 22-2021: کم سے کم ماہانہ تنخواہ 20 ہزار، پینشن میں 10 فی صد اضافے کا اعلان

حکومتِ پاکستان نے مالی سال 22-2021​ کا سالانہ وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے جس کے مطابق کم سے کم ماہانہ تنخواہ 20 ہزار اور پینشن میں 10 فی صد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت جمعے کو بجٹ اجلاس شروع ہوا تو وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا۔ اس موقع پر حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔

Read more

میکسیکو کے ڈرگ لارڈ ایل چیپو کی اہلیہ کا منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا اعترافِ جرم

ویب ڈیسک — میکسیکو کے منشیات کے سب سے بڑے اسمگلر جوکین گزمین المعروف ‘ایل چیپو’ کی اہلیہ ایما کورنیل ایسپورو نے منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے اور اپنے شوہر کی معاونت کے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔

Read more

ترک افواج کو بھی افغانستان سے نکلنا ہو گا: طالبان کا انتباہ

ویب ڈیسک — طالبان نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے ترکی کی خدمات لینے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ترک افواج کو بھی 2020 کے معاہدے کے تحت افغانستان سے انخلا کرنا ہو گا۔

Read more

امریکی سینیٹ نے ملک کی تاریخ کے پہلے مسلمان فیڈرل جج کی نامزدگی کی توثیق کر دی

ویب ڈیسک — امریکہ کی سینیٹ نے زاہد قریشی کی بطور فیڈرل جج تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ وہ امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان فیڈرل جج ہوں گے۔ اس سلسلے میں ہونے والی ووٹنگ میں ان کے حق میں 81 جب کہ مخالفت میں 16 ووٹ پڑے۔

امریکی سینیٹ میں ججوں کی منظوری کی فہرست میں زاہد قریشی تیسرے جج ہیں جن کی منظوری دی گئی ہے۔

Read more

پاکستان میں بجلی بحران، شدید گرمی میں مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ سے عوام کو مشکلات

اسلام آباد — پاکستان میں شدید گرمی کی لہر کے دوران ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے اور مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

اس وقت ملک بھر میں مجموعی شارٹ فال 5000 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے جب کہ نیپرا نے بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر کراچی میں بجلی کی ترسیل کرنے والے نجی ادارے کے-الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے جواب طلب کیا ہے۔

Read more

بھارت: کرونا سے ایک دن میں ریکارڈ 6 ہزار اموات،سرکاری اعداد وشمار پر پھر سوال اٹھنے لگے

نئی دہلی — بھارت میں ایک طرف جہاں دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی سمیت متعدد شہروں اور قصبوں میں لاک ڈاؤن کی بہت سی پابندیوں میں نرمی سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے، وہیں جمعرات کو ایک دن میں کرونا سے ہونے والی اموات میں ایک دم اضافے کی وجہ سے لوگ تشویش میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں اور وبا سے ہونے والے ہلاکتوں کے سرکاری اعداد و شمار پر پھر سے سوال اٹھنے لگے ہیں۔

Read more

دہلی ہائی کورٹ: سوشانت سنگ کی زندگی پر بننے والی فلموں کے خلاف دائر والد کی درخواست خارج

ویب ڈیسک — گزشتہ برس جون میں خود کشی کرنے والے بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل دہلی ہائی کورٹ نے اداکار کے والد کی بیٹے کی زندگی پر بننے والی فلموں کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ہے۔

Read more

یورو 2020: دنیا بھر کی نظریں دنیائے فٹ بال کے دوسرے بڑے ایونٹ پر

کراچی — گزشتہ برس کرونا وائرس کی وجہ سے’یورو ٹوئنٹی ٹوئنٹی’ کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا لیکن اب شائقین کا انتظار ختم ہونے کو ہے۔ جمعہ 11 جون سے ایونٹ کا آغاز ہو رہا ہے جس میں دفاعی چیمپٔن پرتگال اور عالمی چیمپٔن فرانس سمیت جرمنی، ترکی، انگلینڈ اور دیگر یورپی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

یوئیفا یورپین چیمپئن شپ کو ورلڈ کپ کے بعد دنیائے فٹ بال کا سب سے بڑا ایونٹ سمجھا جاتا ہے جس میں برِ اعظم یورپ کی 24 بہترین ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔

Read more

کیا پاکستان رواں برس سات کروڑ افراد کی کرونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر پائے گا؟

کراچی — پاکستان نے ایک جانب کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے مختلف ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں لگانے کا ہدف بدھ کو حاصل کیا ہے۔ اب حکام کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پاکستان دنیا کے ان 30 ممالک میں شامل ہو چکا ہے جنہوں نے اب تک سب سے زیادہ ویکسین لگائی ہیں۔ جب کہ دوسری جانب سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو رواں ماہ کے آخر تک ویکسین لگانے کا پابند بھی کیا گیا ہے۔

Read more

لکی مروت: ملالہ کے خلاف دھمکی آمیز تقریر پر مفتی گرفتار، انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ درج

پشاور — خیبر پختونخوا کی پولیس نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پر حملے کی دھمکی دینے والے مفتی سردار علی کو جنوبی ضلعے لکی مروت سے گرفتار کر لیا ہے۔

مفتی سردار علی نے، جن کی عمر لگ بھگ 35 برس بتائی جا رہی ہے، مسجد میں ایک خطاب کے دوران نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پر نہ صرف از خود بلکہ دیگر افراد کو مبینہ طور پر خود کش حملے کی ترغیب دی تھی۔ پشتو زبان میں کی جانے والی مفتی سردار علی کی یہ تقریر سوشل میڈیا وائرل بھی ہوئی تھی۔

Read more

ہمارے ڈراموں میں بڑی عمر کی عورت کے لیے کچھ نہیں: ثانیہ سعید

کراچی — پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ثانیہ سعید کہنا ہے کہ یہ سمجھنا غلط ہے کہ چالیس برس کے بعد عورت کی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔

بتیس برس سے ٹیلی ویژن سے وابستہ اداکارہ ثانیہ سعید نے وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ہم ایک انتہائی ‘سیکسٹ’ (صنفی تعصب) اور ‘ایجسٹ’ (عمر کی بنا پر تعصب) معاشرے میں رہتے ہیں۔

Read more

ٹی وی شو کے دوران قادر مندوخیل کو طمانچہ، فردوس عاشق کا اپنے دفاع میں قدم اٹھانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک — وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اس بار انہوں نے کسی کو ڈانٹا نہیں بلکہ براہِ راست طمانچہ رسید کیا ہے۔

مقامی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز سے بدھ کی شب نشر ہونے والے پروگرام ‘کل تک’ میں فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل شریک تھے۔

Read more

بائیڈن برطانیہ پہنچ گئے، جی سیون اجلاس میں شرکت سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

امریکہ کے صدر جو بائیڈن بطور صدر اپنے پہلے دورۂ یورپ کے سلسلے میں برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ برطانیہ کی میزبانی میں دنیا کی سات بڑی معاشی طاقتوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جمعے سے شروع ہونے والا ‘جی سیون’ اجلاس تین روز تک جاری رہے گا جس میں امریکہ سمیت فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور کینیڈا کے رہنما شرکت کریں گے۔

Read more

حامد میر کی معذرت: ‘امید ہے معاملہ جلد حل ہو جائے گا’

اسلام آباد — پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر نے راول پنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی بنائی گئی کمیٹی کے توسط سے نیشنل پریس کلب کے باہر کی گئی تقریر پر معذرت کر لی ہے۔

کمیٹی کے رکن اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے سابق صدر افضل بٹ کا کہنا ہے کہ حامد میر نے تقریر کے دوران جو الزامات عائد کیے تھے ان پر صحافتی روایات کے مطابق معذرت کی ہے۔

Read more

بحیرۂ عرب میں دنیا کے سب سے بڑے ‘ڈیڈ زون’ سے پاکستان کو کیا خطرات ہیں؟

کراچی — دنیا بھر میں آٹھ جون کو سمندروں کو عالمی دن منایا گیا جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آبی حیات کو درپیش خطرات اور سمندری طوفانوں سے انسانی آبادی کے تحفظ سمیت دیگر عوامل پر غور کیا گیا۔

سن 2018 میں سامنے آنے والی ایک تحقیق میں بحیرۂ عرب میں سب سے بڑے ‘ڈیڈ زون’ کی نشان دہی کے بعد پاکستان کی سمندری حدود میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر بھی اب بات ہو رہی ہے۔

Read more

افغانستان میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے والے رضاکاروں کے کیمپ پر حملہ، 10 ہلاک

ویب ڈیسک — افغانستان کے صوبے بغلان میں نامعلوم افراد نے بارودی سرنگوں کا خاتمہ کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم کے 10 رضا کاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

Read more

امریکہ کا جاپان سمیت 110 ممالک اور علاقوں کے لیے سفری سفارشات میں نرمی کا اعلان

امریکہ میں بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کے نگراں ادارے (سی ڈی سی) نے ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد سے قبل ہی جاپان سمیت 110 سے زائد ممالک اور علاقوں کے لیے سفری سفارشات میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق سی ڈی سی نے منگل کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ ان ممالک میں وہ 61 ممالک شامل ہیں جن کے بارے میں اس سے قبل بیماری کے شدید خدشات پر مبنی انتباہ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

Read more

بھارتی کشمیر میں تازہ فوجی دستوں کی تعیناتی: مقامی لوگوں کے خدشات اور پاکستان کو تشویش

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بڑی تعداد میں وفاقی پولیس فورسز اور نیم فوجی دستوں کی آمد اور جموں اور وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ان کی تعیناتی کے بعد ایک بار پھر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

مقامی آبادی کے ایک وسیع حلقے میں اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ بھارتی حکومت مسلم اکثریتی وادی کشمیر کو مزید کمزور کرنے کے لیے اسے دو یا تین حصوں میں تقسیم کر رہی ہے۔ نیز انتظامی تبدیلیوں کے ذریعے مقامی مسلمانوں کی سیاسی پہنچ کو، مبینہ طور پر، محدود بنایا جارہا ہے۔

Read more

‘صدر میخواں کو تھپڑ فرانس کی جمہوریت پر حملہ ہے’

فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں کو تھپڑ مارنے کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد فرانس میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق صدر میخواں کو تھپڑ مارے جانے کا واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب وہ فرانس کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

Read more

کینیڈا میں نفرت پر مبنی حملے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نژاد کون تھے؟

"وہ سونے جیسے لوگ تھے۔۔ہمیشہ ہنستے مسکراتے۔۔۔کبھی کسی سے کچھ نہیں کہتے تھے۔” صبور خان کو یقین نہیں آرہا کہ ان کے اتنے پیارے دوست۔۔۔اتنی محبت کرنے والا خاندان آناً فاناً ختم ہو گیا۔

لندن، اونٹاریو کینیڈا میں اتوار کے روز کے اس واقعے پر ہر طبقہ فکر کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی جان چلی گئی تھی جب کہ ایک دس سالہ بچہ زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Read more

کرونا پابندیوں میں نرمی، بالی وڈ فلموں کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز

ویب ڈیسک — عالمی وبا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک بھارت میں کرونا کے یومیہ کیسز میں بتدریج کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کے بعد اب متعدد ریاستوں میں نافذ پابندیوں میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں جہاں دیگر سرگرمیاں متاثر ہوئی وہیں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Read more

گلوکار و موسیقار فرہاد ہمایوں کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سوگوار

کراچی — معروف پاکستانی موسیقار و گلوکار فرہاد ہمایوں 43 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لیے سوگوار چھوڑ گئے۔

ان کا شمار پاکستان کے ٹاپ میوزک پروڈیوسرز میں ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ دودہائیوں پر محیط فن کے سفر میں انہوں نے ‘اوور لوڈ ‘نامی راک بینڈ کی بنیاد بھی رکھی جس میں وہ ڈرمر ہونے کے ساتھ ساتھ لیڈ سنگر بھی تھے۔ اسی بینڈ کے فیس بک پیج پر فرہاد ہمایوں کے انتقال اطلاع دی گئی۔

Read more

انٹرنیٹ سروسز میں تعطل، برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹس سمیت دنیا کے بڑے ادارے متاثر

ویب ڈیسک — امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے بیشتر خطوں میں انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کے باعث برطانیہ کی حکومت کی سرکاری ویب سائٹس سمیت کئی بڑے بین الاقوامی اداروں کی ویب سائٹس تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔

Read more

پی ایس ایل 6: کس ٹیم کا پلڑا بھاری، کون سا کھلاڑی ترپ کا پتہ؟

کراچی — انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں، پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے باقی میچز کا آغاز ابوظہبی میں نو جون سے ہونے جا رہا ہے۔ مارچ میں سلسلہ جہاں رکا تھا وہیں سے جڑے گا۔ لیکن کیا ٹیموں کی کارکردگی بہتر ہو گی یا بدتر اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا۔

Read more

گھوٹکی ٹرین حادثے میں ہلاک مسافروں کی تعداد 56 ہو گئی، ٹریک جزوی بحال

لاہور — پاکستان کے صوبے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی اسٹیشن کے قریب پیر کی صبح پیش آنے والے ٹرین حادثے کی جگہ سے امدادی کام مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ریلوے ٹریک جزوی طور پر بحال ہو گیا ہے۔ البتہ ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے۔

Read more

افغانستان: تشدد کے واقعات میں اضافے کے بعد لوگوں کی نقل مکانی کے خدشات

افغانستان میں حالیہ عرصے میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور شہری ہلاکتوں میں اضافے کے بعد مقامی آبادی کی ایک بار پھر ہمسایہ ممالک کی جانب نقل مکانی کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

افغانستان میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی تشویش ناک شکل اختیار کر گئی ہے اور کئی علاقوں میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان اب بھی جھڑپیں جاری ہیں۔

Read more

کینیڈا: ٹرک حملے میں چار پاکستانی نژاد افراد کے قتل کے بعد ‘اسلامو فوبیا’ موضوعِ بحث

کینیڈین پولیس نے مقامی شہری کی جانب سے پاکستانی نژاد چار شہریوں پر ٹرک چڑھا کر قتل کرنے کے واقعے کو مذہبی منافرت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چاروں شہریوں کو ان کے مسلمان ہونے کی وجہ سے قتل کیا ہے۔​ پاکستان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ کینیڈین معاشرے کے لیے امتحان ہے۔

اتوار کی شب پیش آنے والے واقعے میں 20 سالہ نتھانیل ویلٹمن نے کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں فٹ پاتھ پر ٹرک چڑھا کر مسلم خاندان کے چار افراد کو ہلاک جب کہ ایک کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

Read more