ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کا حکومتی فیصلہ: ’یہ مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے‘

                                                          احتجاج کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ کی تجدید نہ کیے جانے والے اس تشویش کا اظہار بھی کر رہے ہیں وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں واقع پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی نشریات معمول کے مطابق جاری ہیں لیکن سات منزلہ عمارت کے سینکڑوں ملازمین عمارت سے نکل کر سڑکوں

Read more

میلان میں فیشن ویک کا انعقاد، نت نئے ملبوسات کی نمائش

اٹلی کے شمالی شہر میلان کو دنیا میں فیشن کا دارالحکومت سمجھا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی یہاں فیشن ویک کا انعقاد ہوا جس میں معروف فیشن ڈیزائنرز نے اس سال کے اختتام اور اگلے سال کے لیے اپنے نئے ڈیزائن پیش کیے۔ اس سال موسم خزاں اور سرما کے ملبوسات کی نمائش کے لیے میلان فیشن ویک 19 سے 25 ستمبر تک منعقد ہوا۔ اس فیشن ویک کی ایک خاص بات یہ تھی کہ ریڈ

Read more

منی لانڈرنگ کیس: ’مزید 33 اکاؤنٹس سے رقم بیرون ممالک منتقل کی گئی‘

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے علاوہ دیگر افراد کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ مزید 33 مشکوک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے جن سے اربوں روپے بیرون ممالک منتقل کیے گئے۔ ہمارے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ

Read more

شاہ محمود قریشی: انڈیا کی جانب سے دیا گیا جواب غیر سفارتی اور نامناسب تھا

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان کی جانب سے امن مذاکرات کے بارے میں دیے جانے والا جواب غیر سفارتی اور نامناسب تھا اور انڈین وزیر خارجہ سشما سواراج کا لہجہ اور جواب ان کے منصب کے شایان شان نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ امریکہ پر گئے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈین جواب

Read more

کمسنی کی شادی: ‘کھیلنے کودنے کے دن تھے لیکن میں ماں بن چکی تھی’

پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے مطابق خیبر پختونخوا میں 15 فیصد لڑکیاں 15 سے 19 سال کے درمیان ماں بن جاتی ہیں ‘میری شادی 14 سال کی عمر میں کروائی گئی تھی۔ جب 15 سال کی ہوئی تو ماں بن گئی۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کس طرح بچے کو سنبھالوں۔ وہ دن تو ہمارے پڑھنے اور کھیلنے کودنے کے تھے، لیکن میں ماں بن چکی تھی۔’ یہ کہانی خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی

Read more

’چاچا جی ٹینشن مت لو انڈیا جیتے گا‘

دبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل کے ایک کمرے سے قہقہے گونج رہے ہیں اور یہ نوک جھونک جاری ہے کہ ’میری ٹیم جیتے گی تمہاری ٹیم ہارے گی‘۔ یہ سب کچھ ان دو افراد کے درمیان ہورہا ہے جو سرحد کے دونوں جانب رہتے ہیں لیکن دونوں کے دل جیسے ایک دوسرے کے لیے دھڑکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شکاگو میں برسوں سے مقیم پاکستانی کرکٹ شائق محمد بشیر بوزئی نے انڈیا سے تعلق رکھنے والے سدھیر کمار گوتم

Read more

یہاں پلان اور سٹریٹیجی کیا بیچیں گے؟

شیکھر دھون سینچری کر چکے تھے۔ روہت شرما ون ڈے میں سات ہزار رنز مکمل کر چکے تھے۔ پاکستانی بولروں کے چہروں پہ ہار نوشتۂ دیوار کی مانند رقم تھی اور مکی آرتھر سر نیہوڑائے اپنی کاپی میں کچھ لکھ رہے تھے۔ نجانے مکی آرتھر کیا لکھ رہے تھے۔ شاید یہی کہ پچھلے میچ کی طرح ایک بار پھر پاکستان نے پلان کو فالو نہیں کیا۔ یہی لکھنے اور کہنے میں عافیت ہے کیونکہ اس سے کم از کم یہ

Read more

فراز اور وہاں آبرو گنوانے جا

دو باتیں تو طے ہو گئیں۔ ایک یہ کہ اس بار بھی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور شسما سوراج کے درمیان کانٹے کا گالم گلوچی ملاکھڑا عالمی برادری کو منورنجن اپلپد کروائے گا۔ دوسری بات یہ طے ہوئی کہ اگلے برس بھارتی لوک سبھا کے الیکشن سے پہلے بھول جائیں کہ بھارت اور پاکستان میں دو طرفہ بات چیت کا کوئی امکان ہے۔ کئی برس پہلے خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر مذاکرات

Read more

ایک آدمی عام حالات میں کتنی بار خارش کرتا ہے؟

خارش یا کھجلی سے آپ سبھی واقف ہوں گے کیونکہ یہ ہر کسی کو ہوتی ہے لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ آخر یہ ہوتی کیوں ہے۔ یہ انسانی سائنس کا ایسا پہلو ہے جس کے متعلق شاید سب سے کم توجہ دی گئی ہے۔ آئے ہم خارش یا کھجلی کے پس پشت رونما ہونے والی دلچسپ حقائق سے آپ کو رو برو کراتے ہیں جس سے یہ سمجھنا آسان ہوگا کہ آخر یہ خارش ہوتی کیوں ہے۔ عام

Read more

برازیلی صدارتی امیدوار، بیک وقت ’ٹرمپ اور عمران خان!‘

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریتوں میں شمار ہونے والے ملک برازیل میں آئندہ ماہ انتخابات ہونے والے ہیں اور وہاں انتخابی مہم زوروں سے جاری ہے۔ یہ ملک گذشتہ چند سالوں کے دوران بہت سے مسائل میں گھرا رہا ہے اور عوام کو ان انتخابات سے توقعات وابستہ ہیں کہ ان کے بطن سے نیا سویرا پھوٹے گا اور ان کا ملک ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ بعض ماہرین سوشل لیبرل پارٹی (پی ایس

Read more

ہمیں پتہ ہے کہ ایران پر حملہ کس نے کیا اور اس کے پیچھے کون ہے: ایرانی صدر حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران میں فوجی پریڈ پر حملے کے ایک دن بعد کہا ہے کہ ‘یہ واضح ہے کہ یہ کام کس گروہ نے کیا اور وہ کس سے وابستہ ہے۔’ تاہم انھوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ روز کے حملے کا قانون اور ملکی مفاد کے مطابق جواب دیا جائے گا۔ اہواز پر ہونے والے حملے کی مزید تفصیل پڑھیے ’امریکی کٹھ پتلی خلیجی ممالک ایران میں عدم استحکام چاہتے

Read more

انڈیا بمقابلہ پاکستان: دباؤ میں بکھرنے اور نکھرنے کا موقع

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں انڈیا اور پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں اور اس بار دونوں سپر فور میں نبردآزما ہیں۔ ان میں سے جو ٹیم کامیاب ہو گی اس کا فائنل میں ہونا تقریباً طے ہے۔ انڈیا اور پاکستان ایک دوسرے کے روایتی حریف ہیں اور دونوں کے درمیان میچ کسی جنگی بگل سے کم نہیں ہوتا۔ تاہم گذشتہ میچوں میں مقابلہ نسبتاً یک طرفہ رہا ہے اور وہ آخری مرحلے تک سانس کا

Read more

روبوٹ گاڑیوں نے ریوگو سیارچے کی نئی تصاویر بھیج دیں

جاپان کے خلائی ادارے نے ایک سیارچے پر دو روبوٹ گاڑیاں اتار کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور اب روبوٹ گاڑیاں سیارے کی سطح کی تصاویر زمین تک بھیج رہی ہیں۔ یہ دونوں گاڑیاں ہایابوسا-2 نامی خلائی جہاز سے سیارچے سے بھیجی گئیں جو ایک کلومیٹر چوڑے سیارچے ‘ریوگو’ کے گرد چکر کاٹ رہا ہے۔ یہ گاڑیاں سیارچے کا درجۂ حرارت ناپیں گی اور اس کی تصویریں لیں گے۔ ریوگو کی کششِ ثقل بہت کم ہے جس کی

Read more

ایرانی شہنشاہوں کی پرتعیش زندگی کی ایک جھلک

حال ہی میں ایران جانے کا اتفاق ہوا اور اگرچہ یہ سفر زیادہ تر مذہبی نوعیت کا تھا لیکن ایران جائیں اور شاہ ایران کے محل کی سیر نہ کی جائے ایسا ممکن نہیں ہے۔ تہران کے لیے ایک دن وقف کیا اور سعدآباد کمپلیکس کی سیر کا منصوبہ بنایا۔ سعد آباد کمپلیکس 110 ہیکٹر پر واقع ہے اور تہران کے انتہائی شمال میں واقع ہے۔ اس کمپلیکس میں 18 محلات ہیں جہاں قاچار اور پہلوی شاہی خاندان مقیم رہے۔

Read more

انڈیا کی امریتھا، جن کے شوہر نچلی ذات سے ہونے کی وجہ سے قتل کر دیے گئے

’پرآنے نے میرا خیال ایسے رکھا جیسے ایک ماں رکھتی ہے۔ وہ مجھے کھانا کھلاتا تھا، نہلاتا تھا، میرے لیے کھانا پکاتا تھا۔ وہ میری زندگی کا حصہ تھا۔‘ یہ الفاظ 21 سالہ امریتھا وارشنی کے اپنے آنجہانی شوہر کے بارے میں کہے۔ آج اُس واقعے کو چار روز ہو گئے ہیں۔ 24 سالہ پرآنے پیروملا کو اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ اور ان کی بیوی امریتھا تیلانگا میں ایک ہسپتال سے باہر آ رہے تھے۔ مبینہ طور پر پرآنے

Read more

ٹی 10 لیگ کی شفافیت کے بارے میں آئی سی سی سے رابطہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے شارجہ میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کی شفافیت کے بارے میں آئی سی سی سے رابطہ کیاہے اور یہ بات واضح کردی ہے کہ وہ اس بارے میں مکمل اطمینان کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹی ٹین لیگ اس سال 23 نومبر سے 2 دسمبر تک شارجہ میں منعقد ہونے والی ہے جس میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کے بین الاقوامی کرکٹرز حصہ لیں گے۔ اس سلسلے کی پہلی ٹی

Read more

۔۔۔۔ اور نظر لگ گئی!

سنتے آئے ہیں کہ ہونسنے والوں کی نظروں سے بڑے بڑے بادشاہ تاج وتخت سے محروم ہو گئے۔ جلنے والوں کا یہ ہے کہ بس جلے جاتے ہیں بے وجہ۔ میڈیا والوں ہی کی بات کر رہی ہوں، کتنا سمجھایا کہ دیکھو، انقلاب آ گیا ہے، اب سب ٹھیک ہونے والا ہے وہ دن آگیا جس کا وعدہ تھا۔ دو سو ارب روپے خزانے میں جمع ہو چکے ہیں مودی کا یار، سلاخوں کے پیچھے جا چکا ہے۔ راوی چین

Read more

پاکستانی فوج: ’ جنگ کے لیے تیار ہے لیکن ہم نے امن کا راستہ چنا ہے‘

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ‘ہمیں ان کی امن کی قیمت کا معلوم ہے جو ہم نے ادا کی ہے’ پاکستانی فوج نے انڈین فوج کے سربراہ کے ایک بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم جنگ کے لیے تیار ہیں لیکن پاکستانی عوام، ہمسایوں اور خطے کے مفاد میں امن کا راستہ چنتے ہیں۔‘ انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انڈین فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے ایک بیان میں کہا تھا

Read more

رشوت زدہ عدلیہ، حکمران اور صحافت

انڈیا کا پہلا اخبار جس کی اشاعت سنہ 1780 میں شروع ہوئی وہ ہندوستان پر انگریزوں کے طرز حکمرانی کی عکسی کرتا تھا۔ تاریخ دان اور صحافی انڈریو اوٹس لکھتے ہیں اس سے ہم یہ سبق سیکھتے ہیں کہ کس طرح جابر حکمران کام کرتے ہیں اور کس طرح آزاد صحافت انھیں روک سکتی ہے۔ اس اخبار کا نام اس کے بانی جیمز اگسٹس ہکی جو ایک بڑے بے باک صحافی تھے ان ہی کے نام سے ہیکی کے بنگال

Read more

پوری زندگی ادنیٰ لوگوں کو بڑے عہدوں پر دیکھا ہے: عمران خان کی انڈین قیادت پر کڑی تنقید

حال ہی میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں مجوزہ ملاقات کی منظوری کے اعلان کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ انڈین وزارت خارجہ کی جانب ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ مـجوزہ وزرائے خارجہ سطح کی ملاقات کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انڈین رویے کو ’منفی اور متکبرانہ‘ قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عمران خان نے

Read more

شمالی وزیرستان: چھ فوجی اور نو شدت پسند ہلاک

شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل کے قریب ایک گاؤں میں سکیورٹی فورسز پر حملے اور اس کے حواب میں کی جانے والے کارروائی میں پاکستان فوج کے ایک آفسر سمیت چھ فوجی اور نو شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار عزیز اللہ خان نے پشاور سے اطلاع دی ہے کہ دتہ خیل کے قریب ایک گاؤں میں ہفتے کی صبح سکیورٹی فورسز پر معمول کے گشت کے دوران حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں

Read more

ایشیا کپ: پاک بھارت سپر 4 میچ ، حساب برابر کرنے کا موقع

میچ کی دلچسپی ہمیشہ کی طرح غیر معمولی ہو گی پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں اتوار کے روز ایشیا کپ میں دوسری مرتبہ مدمقابل ہورہی ہیں۔ یہ سپر 4 کا میچ ہے۔ اس سے قبل دونوں کے درمیان کھیلے گئے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ یہ بھی پڑھیے آئی سی سی کا حسن علی، راشد خان اور اصغر افغان پر جرمانہ ایشیا کپ شروع ہونے سے قبل ہر جانب صرف پاک

Read more

ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر حسن علی، راشد خان اور اصغر افغان کو جرمانہ

حسن علی نے اپنی ہی بولنگ پر فیلڈنگ کرتے ہوئے بیٹسمین حشمت اللہ شاہدی کی جانب گیند پھینک کر ڈرانے کی کوشش کی تھی آئی سی سی نے پاکستانی فاسٹ بولر حسن اور افغان کرکٹرز اصغر افغان اور راشد خان پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین جمعے کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ کے دوران مختلف واقعات کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق

Read more

سانتا تکلا جشن، گھوڑوں کا میوزیم، پالتو مگرمچھ اور خواجہ سرا پردے کے پیچھے

گذشتہ ہفتے خبروں کی دنیا سے لی جانے والی بعض اہم تصاویر یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔ DAVID GUZMAN/ EPAمیکسیکو کے چند فوجی ضبط شدہ منشیات کو نذر آتش کر کے دھویں سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے۔ Matthias Oesterle/ Shutterstockیہاں سپین کے سٹگیس میں سانتا تکلا جشن کے دوران رقص کرنے والوں کے ایک گروہ کو آتش بازیوں کے درمیان رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ Francis Mascarenhas/ Reutersانڈیا کے شہر ممبئی میں خواجہ سراؤں کے لیے پیسے

Read more

انڈین سپنر شہزاد ندیم کا نیا عالمی ریکارڈ: دس رنز کے عوض آٹھ وکٹیں

انڈیا کے سپنر شہزاد ندیم نے دس رنز کے عوض آٹھ وکٹیں حاصل کر کے محدود اووروں کی لسٹ اے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے 29 سالہ سپنر نے انڈیا کے قومی ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی کے ایک میچ میں جھارکھنڈ کی طرف سے راجستھان کے خلاف کھیلتے ہوئے دس اووروں میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اس دوران شہزاد نے ایک ہیٹ ٹرک کی بھی کی جو دو اووروں پر

Read more

کیا ریت کے اربوں کھربوں ذرے بھی کم پڑ سکتے ہیں!

کرّہِ ارض پر اس وقت سب زیادہ سے بلند عمارت برج الخلیفہ: اس کی تعمیر پر لاکھوں ٹن ریت استعمال ہوئی، لیکن یہ ریت متحدہ عرب امارات کہ صحرا سے حاصل نہیں کی گئی بلکہ اسے آسٹریلیا سے درآمد کیا گیا تھا۔ دنیا کی اس وقت سب سے زیادہ بلند عمارت دبئی میں برج الخلیفہ(828 میٹرز اونچائی)، کو جب سیاح دیکھنے آتے ہیں تو انھیں اس کی تعمیر کے بارے میں دلچسپ اور اہم اعداد و شمار سے آگاہ کیا

Read more

’بوائے فرینڈ کے معاملے میں میری ہر بار لاٹری لگی ہے‘

گذشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کی فلم ‘من مرضیاں’ میں رومی کے کردار نے تقریباً سبھی کا دل جیت لیا۔ یہ کردار بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے ادا کیا ہے۔ اس فلم کے ایک سین میں وہ اپنے ہیرو سے کہتی ہیں کہ اس کے ساتھ رشتہ حاصل کر کے ان کی لاٹری لگ گئی۔ میری جب تاپسی سے بات ہوئی تو میں نے ان سے پوچھا کہ ’اس طرح کی لاٹری کیا کبھی ان کی

Read more

ایران میں فوجی پریڈ پر حملہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ملک کے جنوبی شہر اہواز‎ میں فوجی پریڈ کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ایک نامہ نگار نے سرکاری ٹی وی کو بتایا: ’کئی بندوق برداروں نے پریڈ کے دوران سٹینڈ کے پیچھے سے فائر کھول دیا۔ کئی لوگ ہلاک ہو زخمی ہوئے ہیں۔‘ سرکاری ٹی وی کے نامہ نگار کے مطابق فائرنگ پریڈ گراؤنڈ سے متصل پارک سے

Read more

کشمیر کا وہ یتیم بچہ

کشمیر میں یتیم ہونے والوں بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے بارے میں لوگوں کو یہ تو معلوم ہے کہ وہاں 30 برس سے جاری شورش میں ہزاروں لوگ مارے گئے ہیں لیکن کشمیر سے باہر کم لوگوں کو یہ پتہ ہے کہ ان ہلاکتوں سے ہزاروں بچے یتیم بھی ہوئے ہیں۔ شورش زدہ ریاست میں ایسےہزاروں بچے مختلف یتیم خانوں میں پرورش پا رہے ہیں۔ ان کی تعداد کے بارے

Read more

صحرائے تھر کے ریباری قبیلے کی خواتین کا سات صدیوں سے سوگ

سندھ کے صحرائے تھر میں ریباری قبیلے کی خواتین گذشتہ سات صدیوں سے سوگ منا رہی ہیں۔ یہ سوگ انھوں نے اپنے محسن حکمران دودو سومرو کی ہلاکت پر شروع کیا تھا جو سنہ 1300 عیسوی میں علاءالدین خلجی کے ساتھ جنگ میں مارے گئے۔ اس کے بعد سے ان خواتین نے سیاہ لباس پہن لیا اور یہ روایت آج بھی جاری و ساری ہے۔ ریباری کون ہیں؟ ریباری قبائل اس وقت انڈین ریاست گجرات اور راجستھان کے علاوہ صوبہ

Read more

تھری ڈی پرنٹنگ دکان بت سازی کے الزام کے بعد بند

کویت میں مسلمان عالم کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے کے بعد حکام نے ایک تھری ڈی پرنٹنگ کرنے والی دکان کو بند کر دیا ہے۔ یہ دکان ہو بہو انسانوں جیسے پتلے بنانے کے لیے شہرت رکھتی تھی۔ شیخ عثمان الخامس نے اس پر ’بت سازی‘ کا الزام عائد کیا۔ کویتی اخبار کے مطابق اس دکان کو 16 ستمبر کو بند کر دیا گیا اور وہاں سے تمام پتلے ہٹا دیے گئے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ

Read more

راشد خان کی ’اگر مگر‘ اور شعیب ملک کا ’لیکن‘

بابر اعظم نے 66 رنز کی اننگز کھیلی جوں جوں ابوظہبی میں سائے ڈھلنے لگے، پاکستانی کیمپ کے چہروں پہ بے یقینی بڑھنے لگی۔ اس سست وکٹ پہ افغانستان جیسی ٹیم کا پاکستانی بولنگ کو یوں روندتے چلے جانا گویا گماں کے ممکن سے کم نہیں تھا۔ ابوظہبی کا حبس آلود موسم اور پاکستانی بولنگ افغانستان کے گیم پلان کا کچھ بھی نہ بگاڑ پائے۔ گو اس میں بہت ہاتھ ان محفوظ پاکستانی ہاتھوں کا بھی تھا جن سے یکے

Read more

پاکستان کے لیے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا رکن بننا کتنا اہم ہے؟

پاکستان 1957 میں آئی اے ای اے کا رکن بنا تھا پاکستان ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی یعنی آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہو گیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان کو اگلے 2 برس کے لیے اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ آسٹریا کا دارلحکومت ویانا میں ہونے والے آئی اے ای اے کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے اسے سفارتی سطح پر

Read more

اب نیو یارک میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات نہیں ہوگی: انڈیا

انڈین وزارت خارجہ نے انڈیا اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان نیو یارک میں مجوزہ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ جمعے کو نئی دہلی میں انڈین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان نیو یارک میں مجوزہ ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ملاقات کے اعلان کے بعد رونما ہونے والے بعض واقعات سے پاکستان کے نئے وزیر اعظم

Read more

افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ابو ظہبی میں ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے میچ میں پاکستان کا سامنا افغانستان سے ہے جنھوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل تک پانچ اوور کے اختتام پر افغانستان نے بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنائے تھے۔ افغان ٹیم کے لیے محمد شہزاد اور ان کے ساتھ احسان اللہ نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔ تازہ ترین سکور

Read more

امریکہ: ہندوؤں کے لیے’ قابل اعتراض‘ اشتہار پر رپبلکن پارٹی کی معافی

امریکہ میں گدھا ڈیمو کریٹس کا نشان ہے جبکہ ہاتھی رپبلکنز کا امریکہ کی رپبلکن پارٹی نے ایک اشتہار کی اشاعت پر ہندوؤں سے معاف مانگی ہے جس کا مقصد ان سے محبت کا اظہار کرنا تھا لیکن الٹا اس نے انھیں ناراض کر دیا۔ یہ اشتہار ہندوؤں کے ایک تہوار کے موقع پر شائع کیا گیا جن میں ان کے بھگوان گنیش کی تصویر کے ساتھ ایک سیاسی پیغام بھی درج تھا: ’آپ ایک گدھے کی پوجا کرنا چاہیں

Read more

امریکی پابندیوں پر چین برہم: ’پابندیاں واپس لیں یا نتائج کے لیے تیار ہو جائیں‘

REUTERSسخوئی Su-35 جنگی طیارے چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس سے جیٹ طیارے خریدنے کی پاداش میں چین پر لگائی جانے والی پابندیاں واپس لے یا پھر نتائج کے لیے تیار ہو جائے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ چین نے روس سے طیارے خرید کر روس پر عائد ان پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے جو اس پر امریکی انتخابات میں مداخلت اور یوکرین میں فوج کشی کے بعد لگائی گئی تھیں۔ چین نے حال ہی

Read more

چین: محکمۂ تونائی کے اویغور سربراہ کے خلاف بدعنوانی کے الزام کی تفتیش

ور برقی چین کے سنکیانگ صوبے کے سابق گورنر بھی ہیں۔ چین میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں ملک کے توانائی کے محکمے کے سربراہ کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ محکمہ توانائی کے سربراہ نور برقی ملک میں ان چند اویغور افراد میں سے ہیں جو کسی اعلیٰ سرکاری عہدے تک پہنچ سکے ہیں۔ چین کی انسدادِ بدعنوانی کی سرکاری تنظیم سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن کا کہنا ہے کہ نور برقی کو قانون اور ’پارٹی قواعد‘

Read more

خلائی جہاز ہایابوسا-2 سیارچے پر روبوٹ اتارنے کے قریب

جاپانی خلائی ادارے نے خلائی جہاز ہایابوسا 2 کی مدد سے زمین سے 32 کروڑ کلومیٹر دور ایک سیارچے کی طرف دو روبوٹ روانہ کر دیے ہیں۔ جمعے کے روز ہایابوسا-2 نے دو پروب ’ریوگو‘ (Ryugu) نامی سیارچے پر اترنے کے لیے روانہ کر دیے ہیں۔ روور 1A اور 1B سیارچے کی کمزور کشش ثقل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیارچے کا چکر لگائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ اس کی سطح کی تصاویر بھی لیں گے۔ ہایابوسا-2 ساڑھے تین برس

Read more

کیا رہائی کے بعد نواز شریف کا بیانیہ بدلے گا؟

ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ نواز شریف کا آئندہ لائحہ عمل کیا ہوتا ہے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف فی الوقت سیاست پر بات نہیں کر رہے۔ ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی محض چند روز قبل تدفین ہوئی ہے۔ نواز شریف قید کے دوران پیرول پر رہائی پا کر ان کی آخری رسومات میں شریک ہو پائے، پھر واپس جیل جانا پڑا۔ صرف دو دن بعد ان کی سزا اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل

Read more

عادی سگریٹ نوشوں کو ہدایت: ’سگریٹ نوشی اچانک ترک نہ کریں‘

برطانوی حکامِ صحت نے سگریٹ کے نشے میں مبتلا افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ یکایک سگریٹ نہ چھوڑیں۔ حکام کے مطابق سگریٹ نوشی ترک کرنے میں زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروس (برطانوی محکمۂ صحت این ایچ ایس) کے ترکِ سگریٹ نوشی پروگرام کا سہارا لیا جائے، یا پھر شروع میں ای سگریٹ استعمال کیے جائیں۔ تحقیق کے مطابق اچانک سگریٹ چھوڑنے والوں میں سے 96 فیصد ایک سال کے اندر اندر

Read more

سعودی عرب کو ’سی پیک‘ میں شمولیت کی دعوت

پاکستان کی نئی حکومت کے مطابق سعودی عرب وہ پہلا ملک ہے جسے پاکستان نے سی پیک میں تیسرا پارٹنر بننے دعوت دی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی تفصیالات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ایک معتبر سعودی وفد پاکستان آئے گا۔ سعودی وزیر خزانہ ، وزیر توانائی اور بزنس سے متعلقہ شخصیات آئیں گے۔ ‘سی پیک میں

Read more

شلہء گوشتی کی نیاز

شلہء گوشتی یہ کوئٹہ کا مخصوص پکوان ہے جو کہ افغانستان سے ہوتا ہوا یہاں آیا محرم کے ایام میں پاکستان بھر میں مختلف پکوان تیارکیے جاتے ہیں لیکن صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ایسا پکوان تیار کیا جاتا ہے جو کہ کہیں اورنہیں بنتا۔ حلیم سے ملتے جلتے اس پکوان کا نام شلہء گوشتی ہے۔ ساتویں،آٹھویں اور نویں محرم کو شلہء گوشتی علمدار روڈ پر تیار کیا جاتا ہے۔ جسے کھانے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی

Read more

کیا فون کی سکرین خود بخود ٹھیک ہو سکتی ہے؟

سامسنگ گیلیکسی ایس نائن جس طرح ہمارے زخم خود بخود بھر جاتے ہیں، کیا اسی طرح موبائل فون نہیں کر سکتے؟ سوچیے اگر فون کی سکرین بھی اسی طرح خود بخود ٹھیک ہو جائے تو؟ اس برس جنوری میں سام سنگ نے ٹیکنالوجی کا ایک ایسا نمونہ پیٹینٹ کروایا ہے جس میں خود کی مرمت کرنے کی خوبیاں ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ سام سنگ سنہ 2019 میں بازار میں آنے والے سمارٹ فون ایس ٹین

Read more

ماتمی جلوسوں میں رضاکار، ’خوف نہیں بلکہ ایک طاقت ہوتی ہے جو متحرک رکھتی ہے‘

پاکستان میں محرم الحرام کے آغاز پر دہشت گردی اور فرقہ وارانہ کشیدگی کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے جاتے ہیں پاکستان میں محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوس ہو یا کوئی مجلس، اب ان کی حفاظت کے لیے غیر معمولی اقدامات ضروری سمجھے جاتے ہیں۔ فوج، نیم فوجی دستے اور پویس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ اہل تشیع کے اپنے رضا کار محرم میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ سکیورٹی کے لیے تعینات رضا

Read more

’اسرائیل کی کوششوں کے باوجود جدید راکٹ حاصل کر لیے ہیں‘

حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ ویڈیو لنک سے تقریر کرتے ہوئے لبنان کے شدت پسند گروپ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کوششوں کے باوجود وہ جدید ترین راکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ تنظیم کے رہنما حسن نصراللہ نے حامیوں کو بتایا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اسرائیلی انھیں روکنے کے لیے کیا کیا اقدامات کر رہا ہے کیونکہ وہ تو پہلے ہی ‘ٹھیک نشانے پر مار کرنے والے راکٹ’ حاصل

Read more

طیارے میں کیبن پریشر آخر ہوتا کیا ہے؟

جہاز میں دو کیبن پریشر مشینیں ہوتی ہیں، جو اندر آکسیجن کی فراہمی کو برقرار رکھتی ہیں انڈیا میں دوران پرواز پائلٹ کی جانب سے طیارے کے اندر کیبن پریشر یا ہوا کے دباؤ کو برقرار رکھنے کے سوئچ کو آن نہ کرنے کی وجہ سے 30 سے زیادہ مسافر زخمی ہوئے۔ جیٹ ایئر ویز کی فلائٹ 9 ڈبلیو 697 ممبئی سے جے پور جا رہی تھی اور پرواز کی تھوڑی دیر بعد حادثہ پیش آنے کی وجہ سے طیارے

Read more

قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکاروں کے قتل کے خلاف احتجاج، پی ٹی ایم بھی شریک

بلوچستان کے شمالی علاقے قلعہ سیف اللہ میں چار لیویز اہلکاروں کے قتل کے خلاف شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔ مقامی آبادی نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ لورالائی اور ژوب کے شہر بھی اسی واقعے کے خلاف مکمل طور پر بند رہے۔ قلعہ سیف اللہ میں گذشتہ اتوار اور منگل کو نشانہ بنا کر قتل کرنے کے دو مختلف واقعات میں لیویز کے ایک رسالدار میجر سمیت چار اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس سے

Read more

افغانستان: ’جب میں نے افغان مجاہدین کے ساتھ چھٹیاں گزاریں‘

1970 کی دہائی کے اواخر میں برطانوی کاؤنٹی بکنگھم شائر سے تعلق رکھنے والے جان انگلینڈ کے تعلقات اپنے پڑوسی رحمت اللہ صافی کے ساتھ خاصے دوستانہ ہو گئے۔ 1988 میں رحمت اللہ نے جان کو جنگ سے بری طرح متاثرہ افغانستان میں چھٹیاں گزارنے کی دعوت دی جو حیرت انگیز طور پر جان نے قبول کر لی۔ John Englandرحمت اللہ مجاہدین کے ساتھ جان نے اپنے تین ہفتوں پر محیط سفر کی ڈائری لکھی، جو اب ای بک کی

Read more

انڈیا میں دوران پرواز پائلٹ کی غلطی سے درجنوں مسافر زخمی

جیٹ ایئر ویز انڈیا کی ایک بڑی ایئر لائن ہے انڈیا میں دوران پرواز پائلٹ کی جانب سے جہاز کے اندر دباؤ کو برقرار رکھنے کے سوئچ کو آن نہ کرنے کی وجہ سے 30 سے زیادہ مسافروں کی ناک اور کانوں سے خون نکلنا شروع ہو گیا۔ جیٹ ایئر ویز کی فلائٹ 9 ڈبلیو 697 ممبئی سے جے پور جا رہی تھی اور پرواز کی تھوڑی دیر بعد حادثہ پیش آنے کی وجہ سے طیارے کو واپس لینڈ کرنا

Read more

عمران خان کے مودی کو ’مثبت‘ جواب میں مذاکرات کی پیشکش

پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے انڈین ہم منصب نریندر مودی کو ایک خط میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ پاکستان کی نئی حکومت کی جانب سے پہلی بار انڈیا کو دونوں ملکوں کے درمیان تمام تصفیہ طلب معاملات کے لیے باضابطہ مذاکرات کی دعوت ہے۔ بی بی سی کی نامہ نگار فرحت جاوید کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

Read more

جسٹن بیبر نے فٹ پاتھ پر ڈیرا جما لیا!

محبوبہ سے اقرارِ عشق کرنے کا سب سے موثر طریقہ کیا ہے؟ مختصر جواب ہے، موسیقی! کینیڈا سے تعلق رکھنے والے نوجوان پاپ سٹار جسٹن بیبر نے بھی یقیناً یہی سوچا ہوگا جب انھوں نے لندن کے بکنگہم پیلیس کے باہر گٹار اٹھا کر چند پیار بھرے تار چھیڑے۔ https://twitter.com/Bealeionaire/status/1042110427377885184 24 سالہ بیبر نے ویکٹوریا میموریل کے فواروں کے کنارے بیٹھ کر ایک عام سٹریٹ پرفارمر کی طرح اپنی منگیتر، ماڈل ہیلی بالڈوین کے لیے چند گانے گائے۔ روایتی ’بسکر‘

Read more

کارگل میں پاکستان کے خلاف لڑنے والے انڈین فوجی کی شہریت پر شبہ

سعداللہ احمد ‘جب کارگل جنگ کا بگل بجا تھا تو بیس پر پہنچنے والا میں پہلا شخص تھا، ملک کے لیے میرا جذبہ اس قدر مضبوط ہے۔’ یہ کہتے ہوئے سعداللہ احمد کی گردن فخر سے تن جاتی ہے۔ لیکن اس سابق فوجی کا نام آسام کی شہریت کے رجسٹر (قومی شہری رجسٹر یا این آر سی) میں شامل نہیں ہے اور اس کے لیے انھیں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔ سعد اللہ کا کیس اس نوعیت کا واحد

Read more

ہیلی کاپٹرز کے بدخواہوں کے لیے بری خبر، گاہک مل گیا!

عام توقعات، خدشات اور توہمات کے برعکس پاکستانی حکومت کو ان چار ہیلی کاپٹرز کا خریدار مل گیا ہے جن کے بارے میں اس انکشاف کے بعد کہ وہ اڑنے کے قابل نہیں ہیں، سوشل میڈیا پر محاذ گرم ہو گیا تھا کہ حکومت کا انھیں نیلام کرنے کا اعلان حکمت سے خالی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے دو ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ہی اعلان کردہ کفایت

Read more

اٹھارہ ستمبر والی انڈین بولنگ کہاں گئی؟

وہ منظر جب کلدیپ یادیو نے وکٹ حاصل کی 18ستمبر کو دبئی کے اسی گراونڈ میں بھارت اور ہانگ کانگ مدِ مقابل تھے۔ 286 رنز کے تعاقب میں ہانگ کانگ کے اوپنرز جب میدان میں اترے تو سبھی کو گمان تھا کہ یہ میچ ڈیڑھ دو گھنٹے میں ہی نمٹ جائے گا۔ لیکن انڈین بولنگ ایسی مایوس کن ثابت ہوئی کہ پہلے 34اوورز میں کوئی بھی وکٹ نہ لے پائی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہانگ کانگ کے اوپنرز نے 174

Read more

’شکر ہے آج جمعہ نہیں ہے‘

آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو احتساب عدالت سے ملنے والی سزاوں کی معطلی کے بارے میں دائر درخواستوں پر حمتی بحث ہونا تھی۔ قومی اسمبلی میں حزب محالف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما سماعت شروع ہونے سے پہلے ہی کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔ جسٹس اطہر من

Read more

پانڈیا کمر کی تکلیف کے باعث میدان سے باہر

کمر کی تکلیف کے باعٹ ہاردک پانڈیا کو سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں انڈین ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردک پانڈیا گیند کراتے ہوئے کمر میں اچانک درد ہو جانے کے باعث گر پڑے اور انھیں سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ ہاردک جو آل راونڈر ہیں اور انھوں نے گزشتہ برس چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بہترین بیٹنگ کی تھی میچ کے اٹھارویں اوور

Read more

نواز، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں معطل، جیل سے رہا

کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر رہا ہونے والے رہنمائوں کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھی اور انھوں نے نواز شریف کی گاڑی پر پھول بھی نچھاور کیے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو بدھ کی رات کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کر دیا گیا ہے۔ کارکنوں کی بڑی تعداد نواز شریف، مریم صفدر اور کیپٹن (ر) صفدر کا اڈیالہ جیل کے باہر

Read more

دبئی میں انڈین کرکٹ ٹیم کی سندھی پرستار

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کا میچ دیکھنے کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کرنے والوں میں انڈین خاتون راکھی بھی اپنے ساتھی وجے کے ساتھ شامل ہیں۔ راکھی یہ بتاتے ہوئے خاصی پرجوش ہوجاتی ہیں کہ ان کے والد پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ والدہ بحرین میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ خود دبئی میں پیدا ہوئی ہیں اس اعتبار سے وہ خود کو بین الاقوامی حیثیت کی حامل

Read more

ایشیا کپ: ٹاس جیت کر انڈیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کا میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز نے انڈیا کے خلاف میچ جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گروپ کی سطح کے اس میچ میں انڈیا اور پاکستان کے روائتی حریفوں کے درمیان مقابلے کی وجہ سے خصوصی دلچسپی پائی جاتی ہے اور دونوں ٹیم اب تک اپنے دونوں میچ جیت چکی ہیںگ میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں پاکستان

Read more

انڈیا کے مسلمان ’ہندو نہیں‘، آر ایس ایس نے آخرکار تسلیم کر لیا

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت (بائيں) اور بی جے پی صدر امت شاہ کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے بس یہ ہی سننا باقی رہ گیا تھا ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ کی زبان سے، وہ بھی دبے الفاظ میں چھپ چھپا کر نہیں، کھلے عام ایک پبلک پلیٹ فارم سے! انڈیا کے مسلمان اب ہندو نہیں ہیں اور اگر وہ یہ چاہیں گے کہ انھیں ہندو نہ کہا جائے تو بھی چلے گا۔ اور

Read more

شمالی کوریا میزائل ٹیسٹ سائٹ کو بند کر دے گا: صدر مون

صدر کم جونگ اُن نے بھی امید ظاہر کی کہ وہ جلد سیول کا دورہ کریں گے۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو وہ یہ کرنے والے پہلے شمالی کوریائی صدر ہوں گے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل لانچ اور ٹیسٹ کرنے کے ایک مرکز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات کے بعد صدر مون

Read more

انڈین روپیہ کمزور تو مودی کمزور؟

گذشتہ دنوں ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر علامتی ہڑتال کا اعلان ہوا تھا جس میں بعض مقامات پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر نذر آتش کی گئیں انڈیا میں کچھ باتیں ایسی ہو رہی ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہوئیں، اور سبھی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے بری خبریں ہیں۔ مہارشٹر کے کچھ شہروں میں پیٹرول کی قیمت 90 روپے کی ‘نفسیاتی حد’ پار کر گئی ہے اور ڈیزل 80 سے اوپر فروخت ہو رہا

Read more

وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا پہلا غیر ملکی سرکاری دورہ، آج اہم ملاقاتیں

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب میں بدھ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ دو روزہ سرکاری دورے پر مدینہ کے بعد جدہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر تجارت چوہدری فواد اور مشیر تجارت عبدالرزاق بھی موجود ہیں۔

Read more

’مزید دس لاکھ یمنی بچے قحط کے خطرے سے دوچار‘

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے سیو دی چلڈرن کا کہنا یمن میں مزید دس لاکھ بچے قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ جنگ کی وجہ سے خواراک کی قیمتوں میں اضافہ اور یمنی کرنسی کی گرتی ہوئی قدر مزید خاندانوں کو خوراک کی کمی کا شکار کرے گا۔ لیکن ایک اور بڑا خطرہ حدیبیہ شہر کے گرد جنگ کی وجہ سے ہے کیونکہ یہیں بندرگاہ پر امدادی سامان پہنچتا

Read more

بیلجیئم میں چپس کا سائز کم کیوں ہو گیا

بیلجیم میں آلو کے’فرائز’ یا چپس کی لمبائی اب نارمل سائز سے تین سینٹی میٹر کم ہو گئی ہے۔ ملک میں آلو کی فصل کی پیداوار سے متعلق ایسوسی ایشن کے سربراہ پیری لیبرن کا کہنا ہے کہ کم بارش کی وجہ سے فصل 25 فیصد کم ہوئی ہے۔ انھوں نے اخبار سڈ پریس کو بتایا کہ اس وقت آلو سائز میںچھوٹے ہیں، ہم چھوٹے چپس کھائیں گے۔ مزید پڑھیے چین چاند پر آلو اگائے گا فرائز بیلجیم میں روایتی

Read more

بھارتی ٹیم صرف دبئی میں کیوں میچ کھیل رہی ہے؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اس بات پر خوش نہیں ہیں کہ ان کی ٹیم کو سپر 4 کے دو میچز کھیلنے شدید گرم موسم میں دبئی سے ابوظہبی جانا پڑے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں ہی کھیلے گی۔ سرفراز احمد نے بی بی سی کے سوال پر کہا کہ ایشیا کپ کے پول اے کو دیکھیں تو اگر بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر بھی آتی ہے تب بھی وہ ابوظہبی میں جاکر نہیں

Read more

برطانیہ میں ’علی‘ طوفان کی آمد سے خطرہ

PA برطانیہ کے شمالی حصوں میں ‘علی’ نامی طوفان کی آمد کی وجہ سے وہاں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ آنے کی توقع ہے اور حکام کا خیال ہے کہ اس سے سفر کرنے میں بھی دشواریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ علی طوفان کی وجہ سے برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ انگلینڈ کے شمالی حصے، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں طوفان آنے کے امکانات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘علی’

Read more

باپ کی لاش کے ساتھ کھڑے بچے کی دل سوز تصویرپر 30 لاکھ کے عطیات

سوشل میڈیا پر ایک بچے کی اپنے باپ کی لاش کے ساتھ کھڑے روتے ہوئے دل سوز تصویر سامنے آنے کے بعد صارفین نے تیس لاکھ روپے چندہ جمع کر کے اس کے خاندان کو بھیج دیا ہے۔ یہ تصویر ٹوئٹر پر 7000 مرتبہ شیئر کی گئی ہے۔ 27 سالہ انیل دارالحکومت دلی میں گٹر صاف کرنے کا کام کرتے تھے۔ کام کے دوران جن انھیں گٹر میں اتارنے والی رسی ٹوٹی تو وہ گر کر ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی

Read more

ایمیز 2018: برطانوی اداکاروں نے میدان مار لیا

70ویں ایمی ایوارڈز میں کسی ڈرامہ سیریز میں بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ، دونوں ہی اعزازات برطانوی اداکاروں کے نام آئے ہیں۔ کسی ڈرامہ سیریز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز برطانوی اداکارہ کلیئر فوئے نے حاصل کیا ہے جو کہ نیٹ فلیکس کی سیریز دی کراؤن میں ملکہ الزبتھ دوئم کا کردار ادا کرتی ہیں۔ ادھر میتھیو ریئز ایف ایکس چینل کی سیریز دی امریکنز کے لیے بہترین اداکار کا انعام جیت گئے۔ بہترین ڈدامہ سیریز گیم آف تھرونز رہی اور اس کے

Read more

ایشیا کپ ٹورنامنٹ: انتظار ختم، مقابلے کا وقت آگیا

پاکستان اور انڈیا نے آخری میچ لندن کے اوول کے میدان پر جون 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں کھیلا تھا پاکستان اور بھارت کہیں بھی کرکٹ کھیلیں دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں اور متحدہ عرب امارات میں بھی شائقین بڑی بے صبری سے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا انتظار کررہے ہیں جو بدھ کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ہے۔ ماضی میں متحدہ عرب امارات میں شارجہ کا میدان

Read more

پاکستان میں ’منی بجٹ‘، ترقیاتی اخراجات میں کمی اور قیمتی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ

پاکستان کی وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں جو ’منی بجٹ‘ پیش کیا ہے اس میں بعض ٹیکس رعایتیں دی گئی ہیں جبکہ بعض چیزوں پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نامہ نگار آصف فاروقی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کردہ ٹیکس میں 100 ارب روپے کی کمی کی جا رہی ہے۔ یہ ایک طرح سے اسد عمر نے حکومت میں آنے

Read more

2018 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اعلان

پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب حکومت کی جانب سے کیا جائے گا، جبکہ اس میں صرف قومی اسمبلی کے ممبران شامل ہوں گے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے 2018 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرنے کے لیے ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیٹی کے قیام کے حوالے سے تحریک وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمع کروائی۔ پی ٹی آئی کے

Read more

شام کے علاقے لاذقیہ پر ’اسرائیلی حملے‘ کے دوران روسی فوجی طیارہ لاپتہ

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایف-16 جیٹ طیاروں کے لاذقیہ پر حملے کے دوران ایک روسی فوجی طیارہ شامی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد سے لاپتہ ہے۔ اس طیارے پر 14 افراد سوار تھے اور ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں ہے۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طیارے سے پیر کی شب مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے رابطہ منقطع ہو گیا۔ وزارت دفاع نے کہا: ‘روسی آئی

Read more

انکار کس کا، کس کو؟ انکار کس وقت اور کیوں؟

انکار کس کا، کس کو؟ انکار کس وقت اور کیوں؟ انکار وقت کے طاقتور ترین کو، کمزور ترین لمحوں میں اور انکار اس کو جو حاکم ہو، بااختیار ہو، مقتدر ہو اور خود کو وقت کا خدا سمجھتا ہو۔ انکار اُس کو جو مسند شاہی پر بلاشرکت غیرے براجمان ہو۔ انکار اُس کو جو زندگی اور موت پر اختیار رکھنے کا دعویدار ہو۔ تاریخ میں انکار کی چند ایک مثالیں ہی ملتی ہیں۔ سچ اُس وقت جب آپ جانتے ہوں

Read more

ایلون مسک کی خلائی کمپنی نے چاند کے سفر کے پہلے امیدوار کا اعلان کر دیا

ایلون مسک کی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے چاند کے سفر کے مسافر کا اعلان کر دیا ہے۔ 42 سالہ جاپانی ارب پتی، کاروباری شخصیت اور فیشن ٹائیکون یوساکا مائیزاوا سپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے چاند تک سفر کرنے والے پہلے نجی مسافر ہوں گے۔ انھوں نے اعلان میں کہا: ’میں نے چاند تک جانے کا ارادہ کر لیا ہے۔‘ ان کی سواری بی ایف آر، یعنی ’بگ فیلکن راکٹ‘ ہو گی، جس کی رونمائی ایلون مسک نے 2016

Read more

اسرائیل کا ‘اچھا ہمسایہ آپریشن’ اور ایران

اسرائیل نے اپنی ‘نو کمنٹ’ کی پالیسی توڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس نے گذشتہ دو برسوں میں شام میں ایرانی اہداف پر دو سو سے زائد حملے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے عراق شام میں 2013 کے بعد سے خفیہ طریقے سے کم از کم 12 شامی باغی تنظیموں کو مسلح کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے لیے صحافی اور تجزیہ کار میثم بہروش نے لکھا ہے کہ اطلاعات

Read more

سلمان نے مزید ایک نئے چہرے کو بڑے پردے پر متعارف کرایا

بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں جتنے نئے چہروں کو متعارف کرایا ہے اتنا شاید کسی دوسرے کے حصے میں نہیں آیا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ان پر یہ الزام بھی لگ سکتا ہے کہ وہ بالی وڈ میں اقربا پروری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز پیر کو انھوں نے مزید ایک نئے چہرے کو متعارف کرایا ہے اور یہ چہرہ کوئی اور نہیں بلکہ اپنے زمانے کی معروف ہیروئن نوتن کی

Read more

امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے نئے ٹیکس

                                                                         امریکہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ کو ٹیرف کے ذریعے مزید بڑھا رہا ہے امریکہ نے چینی اشیا پر 200 ارب ڈالر مالیت کے نئے محصولات نافذ کر دیے ہیں۔ یہ نئے ٹیکس 5000 سے زیادہ اشیا پر نافذ کیے گئے ہیں جو اب

Read more

آخر یہ جے این یو کیا بلا ہے؟

                                                      جے این یو سے اٹھنے والی آواز ایک زمانے سے ملک کے طول و عرض میں سنی جاتی ہے انڈیا میں جب سے قوم پرست ہندو تنظیم بی جے پی بر سراقتدار آئی ہے اس وقت سے دارالحکومت دہلی میں قائم تعلیمی ادارہ جواہر لعل یونیورسٹی ان کے اور سخت گیر ہندو تنظیموں

Read more

بنگالی اور افغان شہریوں کی پاکستانی شناخت پر تشویش کیوں؟

کراچی کے بنگالی اور برمی شہریوں کی شہریت کی لیے سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی رضامندی ظاہر کی تھی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بنگالی اور افغان شہریوں کو پاکستانی شناخت دینے کے اعلان پر سندھی اور بلوچ قوم پرست جماعتوں نے تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا ہے جبکہ پشتون قوم پرست جماعتیں اس اقدام کی حمایتی ہیں۔ کراچی میں اتوار کو ایک تقریب سے خطاب کرتے

Read more

منی لانڈرنگ: برطانیہ میں زیر تفتیش پاکستانی جوڑا گرفتاری کے بعد رہا

برطانیہ کے قومی ادارے این سی اے کے بین الاقوامی کرپشن یونٹ نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے الزام میں ملوث سیاسی روابط رکھنے والے ایک پاکستانی جوڑے کو گرفتاری کے بعد رہا کرنے کی تصدیق کی ہے۔ این سی اے کی جانب سے جاری تحریری پریس ریلیز میں اس پاکستانی جوڑے کا نام تو نہیں بتایا گیا تاہم یہ کہا گیا ہے کہ ان دونوں میاں بیوی کی عمریں چالیس اور تیس کے پیٹھے میں ہیں۔ حکام کا

Read more

لگژری گاڑیوں کی فروخت: ’جب قیمتیں کم کر کے دوبارہ نیلامی کریں تو مجھے بلا لیجیے گا‘

سب سے پہلی نیلام ہونے والی گاڑی 2010 ماڈل کی ٹیوٹا کرولا تھی جو کے 11 لاکھ روپے میں بک گئی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں وزیر اعظم ہاؤس میں سو سے زائد عام اور لگژری گاڑیوں کی نیلامی منعقد ہوئی جہاں مقامی طور پر تیار کی گئی گاڑیاں تو بک گئیں لیکن لگژری اور بلٹ پروف گاڑیوں کی نیلامی میں حکومت کی توقعات پوری نہ ہو سکیں۔ منتظمین میں سے

Read more

ڈونر کی ’دھوکہ دہی‘،شفا انٹرنیشنل میں اعضا کی پیوندکاری کا عمل معطل

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کے ایک مریض کے خاندان کی جانب سے مبینہ دھوکہ دہی کے بعد اعضا کی پیوندکاری کا عمل غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا۔ ہسپتال کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال نے اپنا ’اعضا کی پیوندکاری کا پروگرام رضاکارانہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ پروگرام 13 ستمبر سے

Read more

تصاویر: لاہور میں گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھل گئے

  تصویر کے کاپی رائٹAUN JAFRI پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے لاہور کی مصروف شاہراہ قائداعظم پر واقع گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے ہیں۔ اتوار کو اس موقعے سے فائدہ اٹھانے کے لیے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے یہاں کا رخ کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اعلان کیا ہے کہ ‘لاہور میں گورنر ہاؤس ہر اتوار کو صبح دس سے شام چھ بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ ہماری

Read more

نواز شریف کی سزا معطلی کی سماعت روکنے کی درخواست مسترد، نیب کو جرمانہ

عدالت نے نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کو حکم دیا کہ وہ جرمانے کی رقم بھاشا ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو یعنی نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں دی گئی سزا کی معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں پر عدالتی کارروائی روکنے سے متعلق درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

Read more

خاور مانیکا کیس: ’پہلے نئی رپورٹ آنے دیں، پھر غیر مشروط معافی کو دیکھا جائے گا‘

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کہا کہ محض ایک شخص کو بچانے کے لیے ‘سب اچھا’ کی رپورٹ دی گئی پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا اور بیٹی کے ساتھ پولیس کے مبینہ طور پر ناروا سلوک پر پاکپتن کے ضلعی پولیس افسر کے تبادلے سے متعلق آئی جی پنجاب کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے تازہ

Read more

ساجد جاوید: پاکستان سے مجرمان کی حوالگی کے معاہدے پر بات کریں گے

ساجد جاوید نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے برطانیہ کے وزیرِ داخلہ ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ ان کا ملک بدعنوانی کے مسئلے کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے اور احتساب سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے یہ بات اسلام آباد میں بی بی سی کے سکندر کرمانی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہی۔ برطانوی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا

Read more

مصر میں 22 صدیاں پرانا ابوالہول کا مجسمہ دریافت

مصری ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اسوان کے علاقے کے ایک معبد سے ابوالہول (سفنکس) کا ایک مجسمہ دریافت کیا ہے جو ممکنہ طور پر بطلیموس پنجم کے دور، یعنی دوسری صدی قبل مسیح سے تعلق رکھتا ہے۔ مصر کے محکمۂ آثارِ قدیمہ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ وزیری نے اتوار کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ مجسمہ ممکنہ طور پر مصری بادشاہ بطلیموس پنجم کے دور سے تعلق رکھتا ہے اور اسے کوم

Read more

وزیرِ اعظم عمران خان کا مہاجرین کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دینے کا عزم

PTVوزیرِ اعظم نے کہا کہ جن افغان اور بنگلادیشی مہاجرین کے بچے بھی یہاں بڑے ہوئے ہیں، ان کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دیے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت افغان اور بنگلہ دیشی مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔ اتوار کے روز کراچی میں دیامیر بھاشا ڈیم فنڈ کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ شہر

Read more

’بڑی عمر میں روزانہ ایسپرین کھانے کا کوئی فائدہ نہیں‘

امریکہ اور آسٹریلیا میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بڑی عمر کے صحت مند لوگوں کو ہر روز ایک ایسپرین کی گولی نہیں کھانی چاہیے۔ واضح رہے کہ دل کے مریضوں کے روز ایک ایسپرین کی گولی کھانے کے فوائد ثابت ہو چکے ہیں۔ تاہم اس نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 70 سال کی عمر سے زیادہ صحت مند لوگوں کے اس دوا کو کھانے کے کوئی فوائد نہیں ہیں بلکہ یہ دوا جسم

Read more

انڈین خواتین میں نل بندی کیوں مقبول ہے؟

انیتا بائی ایک ہسپتال میں اپنے بچے کے ہمراہ، وہ بھی ان خواتین میں شامل تھیں جو بلاس پور کے ہسپتال میں نل بندی کے دوران جسمانی پیچیگیوں کا شکار ہوئیں انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر گنیاری کی رہائشی رجی کیوت کے ‘ٹیوبل لگیشن’، جو نل بندی کا عام ترین طریقہ ہے، کے بارے میں ملے جلے خیالات تھے۔ وہ اسی عمل سے گزری تھیں۔ سنہ 2014 میں حکومت کے قائم کر دہ نل بندی ‘کیمپ’ میں آپریشن

Read more

پاکستان کے ذریعے انڈیا افغانستان تجارت: ’ایسی کوئی پیشرفت نہیں‘

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے زمینی راستے کے ذریعے افغانستان اور انڈیا کے درمیان تجارت بحال کرنے پر مذاکرات کے آغاز پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے یہ بات بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین سے بات کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان کی جانب سے تردید افغانستان میں امریکہ کے سفیر جان باس کے اس دعوے کے بعد کی

Read more

کینیا کے ایتھلیٹ کا میراتھن میں نیا عالمی ریکارڈ

میں نے ہمیشہ خود پر بھروسہ کیا ہے: الیوڈ کپچوج کینیا کے ایتھلیٹ الیوڈ کپچوج نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ میراتھن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اتوار میں برلن میں منعقدہ میراتھن میں انھوں نے 42.195 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ دو گھنٹے ایک منٹ اور 38 سیکنڈز میں طے کیا۔ اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے اس اتھلیٹ نے اپنے ہم وطن ڈینس کمیٹو کا ریکارڈ توڑا ہے جو انھوں نے چار سال قبل بنایا تھا۔

Read more

حکومت پنجاب کے اشتہار پر تنازع: ’کیا پنجاب میں پشتون کو دہشت گرد تصور کیا جاتا ہے؟‘

پاکستان کی وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور شمالی وزیرستان سے ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کی نشاندہی پر حکومت پنجاب کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کی آگاہی کے لیے بنائی گئی اشتہاری ویڈیو کو براڈکاسٹ کرنے سے روک دیا ہے۔ حکومت پنجاب کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی اس آگاہی ویڈیو پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا اور الزام لگایا گیا تھا کہ اس اشتہاری ویڈیو میں نسلی پروفائلنگ کی گئی ہے۔

Read more

ازبکستان: ہزاروں مزاروں کی سرزمین

ازبکستان میں سینکڑوں مقدس مقامات ہیں جہاں لاکھوں زائرین آتے ہیں ازبکستان دنیا بھر کے زائرین کا مرکز بننے کا آرزومند رہا ہے۔ وہ دوسرا مکہ بننا چاہتا ہے۔ وسط ایشیا کے اس سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں شاہراہ ریشم پر آباد سمرقند اور بخارا جیسے شہروں میں بڑی بڑی مساجد اور مقبرے ہیں جو انتہائی اچھے حال میں ہیں۔ لاکھوں ازبک باشندوں کے لیے یہ مقدس مقامات ہیں جبکہ دہائیوں کی تنہائی اور مطلق العنان دور سے

Read more

ایشیا کپ: پاکستان کا ہانگ کانگ سے سامنا

یہ ہانگ کانگ کا تیسرا ایشیا کپ ٹورنامنٹ ہے سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ اتوار کے روز ہانگ کانگ کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ متحدہ عرب امارت میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق ہانگ کانگ کی ٹیم نے حال ہی میں کوالالمپور میں ایشیا کپ کا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں جیت حاصل کی جہاں اس نے فائنل میں متحدہ عرب امارات کو

Read more

انڈیا: نوجوان خواتین میں خودکشی کی شرح 40 فیصد

نوجوان خواتین میں خودکشی کی شرح دنیا بھر میں انڈیا میں سب سے زیادہ ہے دنیا بھر میں جتنی خواتین خودکشی کرتی ہیں ان میں سے تقریبا 40 فیصد ہندوستانی خواتین ہیں۔ یہ افسوسناک اعدادوشمار طبی جریدے لانسیٹ کی ایک تازہ تحقیق میں شائع ہوئے ہیں۔ الیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر اتنی کثیر تعداد میں ہندوستانی خواتین اپنی جان لینے پر خود ہی آمدہ کیوں ہیں۔ اس رجحان کے پس پشت کون سے عوامل کار فرما

Read more

فلپائن میں رواں برس کا پندرھواں اور شدید ترین سمندری طوفان، 25 افراد ہلاک،

یہ رواں برس فلپائن میں آنے والا 15واں اور شدید ترین طوفان ہے فلپائن میں آنے والے سمندری طوفان منگکھٹ کے کے آنے کے بعد حکام جانی اور مالی نقصانات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ طوفان سنیچر کو فلپائن کی حدود میں داخل ہوا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال 14 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے تاہم سڑکوں کی بندش اور رابطے منقطع ہونے کے باعث شہری علاقوں میں طوفان کے اصل نقصانات مکمل

Read more

جوانی کا دوسرا نشہ

اگر آپ نے میری طرح 2015 کی بلاک بسٹر فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ دیکھی تھی تو شاید آپ کو یاد ہوگا کہ اس فلم کے مرکزی کردار تین مرد تھے جو ایک چوتھے مرد، یعنی اُن کے لفنٹر دوست کے بہکاوے میں آکر اپنی بیویوں کو چھوڑ کر تھائی لینڈ گُلچھرّے اُڑانے جاتے ہیں۔ وہاں مختلف مُشکلات میں پھنستے ہیں اور آخرکار اپنی بیویوں کے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں۔ وہ فلم حیرت انگیز طور پر باکس آفس پر ریکارڈ

Read more